Baaghi TV

Tag: چین

  • دوست ممالک نے قرض پروگرام ممکن بنایا، وزیراعظم

    دوست ممالک نے قرض پروگرام ممکن بنایا، وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب اور یو اے ای اپنا حصہ نہ ڈالتے تو آئی ایم ایف پروگرام ممکن نہ ہوتا.

    ینگ پارلیمنٹیرینز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے اہداف کو پورا کرنے کیلئے تنخواہ داروں پر بوجھ ڈالنا پڑا، مسلسل معیشت کی سمت درست ہونے کے اشارے مل رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کب تک بار بار قرض رول اوور کروانے پر ہی چلتا رہے گا، قوموں کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں جن پر قابو پا کر ہی آگے بڑھا جاتا ہے، 25 ستمبرکو آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ ہوناہے، میری دعا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، آئی ایم ایف کے اہداف پورے کرنے کیلئے ٹیکس لگائے گئے، تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ آیا، مہنگائی کم ہوتی رہے گی تو تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم ہوگا، ٹیکس نیٹ کے پھیلاؤ میں ابھی بہت خلا ہے، تاجر برادری ملک کی معیشت میں حصہ ڈالتی ہے، ٹیکس کی ادائیگی میں ملک کے 50 لاکھ تاجروں کو ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔

    پاکستانی معیشت کیلیے اچھی خبریں،شرح سودمیں کمی،آئی ایم ایف اجلاس طلب

    شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس کرپشن ختم کرنے کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں، یہ تب ہی ممکن ہے جب تمام اہداف کو پورا کریں، زبانی کلامی پاؤں پر قیامت تک نہیں کھڑے ہو سکیں گے، کب تک قرضے مانگتے رہیں گے، کب تک رول اوور کرتے رہیں گے، ہمیشہ ٹیم ورک کامیابی سے ہمکنار کرواتا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے اہداف کو پورا کرنے کےلیے تنخواہ داروں پر بوجھ ڈالنا پڑا، کسی ایک شعبے پر ٹیکس کا بوجھ لادنے والا معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح تیزی سے نیچے گر رہی ہے، مہنگائی کی شرح 32 فیصد سے کم ہو کر 9.6 فیصد ہوگئی ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے، زرعی اجناس کی ایکسپورٹ میں اضافہ حوصلہ افزا ہے، ان سگنلز سے پتا چلتا ہے کہ معیشت کی سمت درست ہے، یہ بڑا کٹھن راستا ہے، کانٹوں سے بھرا ہے، دن رات محنت کرنی ہے، ہمیں یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، ایک پاتھ وے بنایا ہے، جس پر چل کر پاکستان مشکلات سے جان چھڑائے گا، زندگی کے ہر شعبہ میں نوجوان نسل کی تیاری نہ کروائی تو یہ سفر ادھورا رہے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی اور برآمدات میں اضافے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • چین نے پہلی بار ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھادی

    چین نے پہلی بار ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھادی

    چین نے 74 برس میں پہلی بار ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر انسانی وسائل اور سماجی تحفظ نے یہ اہم اعلان کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں اس وقت ریٹائرمنٹ کی عمر دنیا بھر میں سب سے کم ہے، تاہم اس میں اضافے کا فیصلہ عمر رسیدہ آبادی کی بڑھتی تعداد ہے۔ چین میں 50 کی دہائی کے بعد ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو ایک طبقہ انتہائی غیر مقبول اقدام قرار دے رہا ہے۔چین کی حکومت یکم جنوری 2025ء سے 2040ء کے درمیان ریٹائرمنٹ کی عمر میں بتدریج اضافہ کرے گی۔چین میں اس وقت مرد کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال ہے، جس کا دورانیہ بڑھا کر اب 63 سال کیا جائے گا جبکہ خواتین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال تھی، اسے 58 برس تک لے جایا جائے گا جبکہ لیبر ورک سے وابستہ خواتین جن کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال تھی اب اسے 55 سال کردیا گیا ہے۔

    معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی عہدہ چھوڑ گئے

    وزیر انسانی وسائل اور سماجی تحفظ نے حکومت کے اقدام سے متعلق کہا کہ یہ فیصلہ معاشی اور سماجی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھے گا۔چین میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں تبدیلی کا مطالبہ کئی دہائیوں سے پالیسی ساز اور ماہرین کررہے تھے، لیکن اُس وقت ملک میں اموات کی عمر کم تھی جبکہ پیدائش کی شرح زیادہ تھی۔موجودہ حالات میں عمر کی حد بڑھ گئی ہے، جس سے افرادی قوت اور پنشن فنڈز پر دباؤ بڑھ گیا ہے، چین میں بوڑھے ریٹائرڈ ہورہے ہیں جبکہ کم نوجوان ان کی جگہ لے پارہے ہیں۔دوسری طرف حکومتی تجویز کو بڑی عمر کے ورکرز اور نوجوانوں کی جانب سے ہدف تنقید بنایا جارہا ہے اور یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، اس کا مطلب ہے کہ اب ملازمتوں کےلیے مقابلہ مزید سخت ہوجائے گا۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس،صحافیوں نے بائیکاٹ کر دیا

  • چینی وزیراعظم سعودیہ سے ابوظبی پہنچ گئے

    چینی وزیراعظم سعودیہ سے ابوظبی پہنچ گئے

    چین کے وزیراعظم لی کیانگ دورۂ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیراعظم کی ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی اسٹریٹیجک شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔اس سے پہلے چینی وزیر اعظم نے سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ سعودی چین جوائنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی سربراہی کی۔چین کے وزیراعظم لی کیانگ کی سعودی عرب آمد پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی وزیراعظم کا استقبال کیا تھا۔ چینی وزیراعظم کے دورۂ سعودی عرب کے دوران توانائی، مالیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

    پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

    عدالتیں سیاسی گروہ بن چکی ہیں،مولانافضل الرحمان

    علی امین گنڈا پورکے بیان پر معافی کی ضرورت نہیں، بیرسٹر گوہر

  • چینی وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے، محمد بن سلمان نے استقبال کیا

    چینی وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے، محمد بن سلمان نے استقبال کیا

    چین کے وزیراعظم لی کیانگ سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی وزیراعظم کا استقبال کیا۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق چینی وزیراعظم سعودیہ چین مشترکا کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی سربراہی کریں گے۔چینی میڈیا کے مطابق چینی رہنما سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔سعودی عرب اور امارات کے دورے میں چین کے ان ممالک کے ساتھ توانائی، مالیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوگی۔
    اس سے قبل سعودی عرب میں چینی سفیر چانگ ہو نے کہا تھا کہ ’مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے لیے چین کے لیے سعودی عرب ایک بڑا اور اہم تجارتی شریک ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں دوطرفہ تجارت 100 ارب ڈالر سے سے تجاوز کر گئی ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب اور چین کے مابین تمام امور میں تعاون جاری ہے جن میں سکیورٹی و فوجی شعبے شامل ہیں۔‘انہوں مزید کہا کہ ’پرامن ایٹمی توانائی سمیت صاف توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی پرامید ہیں۔‘چینی سفیر نے کہا کہ بیجنگ جلد چین کی سرپرستی میں سعودی، ایرانی مصالحتی کمیٹی کے نئے اجلاس منعقد کرنے کا ارادرہ رکھتا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’بیجنگ معاہدے پرعمل درآمد کے لیے کمیٹی کا نیا سالانہ اجلاس منعقد کیا جانے والا ہے۔

  • بلاول بھٹو  کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات

    بلاول بھٹو کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چینی سفارت خانے میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں چینی سفارت خانے کے منسٹر کونسلر یانگ نو اور پالیٹکل کونسلر وانگ شنجے نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔بلاول بھٹو زرداری اور چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید بہتری پر اتفاق ہوا۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

  • چینی وزیراعظم کا اکتوبر میں پاکستان کا 3 روزہ دورہ متوقع

    چینی وزیراعظم کا اکتوبر میں پاکستان کا 3 روزہ دورہ متوقع

    چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ اکتوبر میں پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے

    چینی وزیراعظم تین روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے، چینی وزیراعظم 14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے ہمراہ چینی وزیراعظم کا استقبال کریں گے،چینی وزیراعظم دورے کے دوران پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ہوں گے،چینی وزیراعظم کے دورے کے دوران پاک چین تعلقات اور دیگر امور زیر غور آئیں گے،چینی وزیراعظم ایس سی او سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے،

    11 برس بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہو گا،چینی وزیراعظم کے اس دورے پر دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں،شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لئے پاکستان نے مودی کو بھی دعوت دے رکھی ہے تا ہم مودی کی شرکت متوقع نہیں ہے،بھارتی وفد پاکستان آئے گا اور اجلاس میں شریک ہو گا،

    شنگھائی تعاون تنظیم کے موجودہ اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ ایک ایسا موقع فراہم کرتا ہے جس سے علاقائی اور عالمی سطح پر ملک کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ، بھارت سمیت دیگر رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔پاکستان کی جانب سے اس دعوت کو ایک مثبت اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اہم ہے۔

    ہمیں پاکستان اسپیڈ نظر آنا شروع ہو گئی ہے۔چیئرمین چائینہ امپورٹ ایکسپورٹ بینک

    وزیراعظم کا ہواوے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چینی کمپنی کیساتھ فریم ورک معاہدے پر دستخط

    ہم چین کے اقتصادی ماڈل کی پیروی کر کے پنجاب سپیڈ کو پاکستان سپیڈ بنائیں گے، وزیراعظم

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    قبل ازیں وزیراعظم محمد شہبازشریف اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان ملاقات ہوئی،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی ہے،چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا،پاک چین سٹریٹجک تعلقات میں مسلسل بہتری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن کیلئے چینی قیادت کا وژن قابل تحسین ہے،پاکستان اور چین کی دوستی نہ صرف دونوں ممالک بلکہ علاقائی اور عالمی امن اور ترقی کے لیے بھی ضروری ہے،پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت اور دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے،

  • وزیراعلیٰ پنجاب   سے چین کی وہیکل کمپنی کے وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے چین کی وہیکل کمپنی کے وفد کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چین کی وہیکل کمپنی چونگ اوئنگ سی آر آر سی ہینگ ٹونگ کے چیئرمین لیو جونہوا کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی،جس میں گرین ٹرانسپورٹ سسٹم پراجیکٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔

    پنجاب بھر میں پانچ ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کا جائزہ لیاگیا۔پہلے مرحلے میں ایک ہزار الیکٹرک بسوں سے پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔پانچ سال میں بڑے شہروں میں ”اینڈ ٹو اینڈ“گرین ٹرانسپورٹ سسٹم لانچ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے الیکٹر ک وہیکلز کی مینوفیکچرنگ کیلئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پنجاب میں الیکٹرک ٹو وہیلر،تھری وہیلر کی مینوفیکچرنگ کیلئے تمام تر سہولتوں اورتعاون پر اتفاق کیاگیا۔چینی وفد نے ای ٹرانسپورٹ کے لئے یونیفائیڈ چارجنگ سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا۔بس سٹاپ پرمنی شاپنگ مال کے ماڈل پر غورکیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چینی کنسورشیم سے جامع ٹرانسپورٹ سسٹم پلان طلب کرلیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ چین ہر شعبہ ہائے زندگی میں لیڈ کررہا ہے،تعاون اورمہارت سے فائدہ اٹھانے کے متمنی ہیں۔بڑے شہروں کے عوام کے لئے مکمل گرین ٹرانسپورٹ سسٹم چاہتے ہیں۔ٹریفک جام بہت بڑا مسئلہ ہے،ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھ رہی ہے۔لوگ تیزی سے الیکٹر ک وہیکل کی طرف راغب ہورہے ہیں۔چین کی مہارتوں سے فائدہ اٹھانے کے متمنی ہیں۔لاہور میں چینی ٹرانسپورٹ کمپنیز کو خوش آمدید کہیں گے اوربھرپور معاونت کی جائے گی۔پنجاب میں بلٹ ٹرین،میٹروبسیں اورہر ضلع میں الیکٹر ک بسیں چلانا چاہتے ہیں۔شہبازشریف نے اورنج لائن اورمیٹروبس سسٹم کا میابی سے لانچ کیا۔لاہور کے بہت سے ایریاز میں ٹرانسپورٹ سسٹم کی ضرورت ہے۔پنجاب کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو مکمل طورپر ری ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں۔ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر،بس سٹاپ اورچارجنگ سسٹم اوردیگر سہولتیں چاہتے ہیں۔چین جیسے ملک سے دوستی خوش بختی کے مترادف ہے۔

    لیو جونہوا چیئرمین ہینگ ٹونگ نے کہا کہ لاہور باغوں کا خوبصورت شہر ہے،موسم بہت اچھا لگا۔جیانگ زنگیو اوورسیزپراجیکٹ مینجر ہینگ ٹونگ وہیکل کمپنی نے کہا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف کو عوام کی خدمت میں مصروف دیکھ کرخوشی محسوس کرتے ہیں۔ وفد میں ہوانگ جمن، جیان زنگیو،زو زینگ، راؤ منگھوا، مسز زانگ، چینگ کیانگ، شہریار ارشد چشتی، فیصل احمد صدیقی، خرم مرزا، شہریار حسن، فیصل شجاع اور انور سعید شامل تھے جبکہ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال،سیکرٹری امپلیمنٹشن دانش افضال اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ایک نمبر کا بدمعاش اور تلنگا ڈاکٹر ریاض،دہشتگردوں سے تعلق،ایجنسیوں پر الزام

    پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں

    ثابت ہو گیا حسنہ واجد بھارت کی "کٹھ پتلی” تھی.مبشر لقمان

    190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن

    فیض حمید جیو نیوز کو بند کرنا چاہتے تھے،پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اگلا چیئرمین کون

    ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

    پاکستان کی بدترین شکست،ڈریسنگ روم میں لڑائی،محسن نقوی ناکام ترین چیئرمین

    جنرل عاصم منیرنے ڈنڈا اٹھا لیا، فیض حمید گواہ،اب باری خان کی

  • چینی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات

    چینی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات

    چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر جنرل لی کیاومنگ نے وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
    وزیر دفاع نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے جس کی بنیاد علاقائی اور عالمی مسائل پر ہم آہنگی ہے۔ وفاقی وزیر نے تمام شعبوں میں پاک چین تعلقات کی طویل تاریخ کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہیں اور کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔وزیر نے موجودہ دوطرفہ میکانزم جیسے اسٹریٹجک ڈائیلاگ، قونصلر مشاورت اور انسداد دہشت گردی سے متعلق مشاورت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان علاقائی اور عالمی فورمز پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین کی سفارتی اور مادی حمایت کو سراہتا ہے۔

    خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاک چین سیکیورٹی تعاون علاقائی استحکام کا ستون ہے۔ سی پیک کے بڑھتے ہوئے خطرات، آمد کے درمیان سیکورٹی،انٹیلی جنس شیئرنگ میں تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے خطے میں استحکام اور امن کے لیے پرعزم ہے۔ پرامن افغانستان پاکستان اور پورے خطے کے مفاد میں ہے۔معزز مہمان نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کی کوششوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔دونوں اطراف نے اپنی مسلح افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔

    پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں، انہیں ضائع نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    نا اتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کے لئے راہ ہموار کر دیتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

  • حسینہ بھارت  رہی تو بھارت کے ساتھ تعلقات خراب رہیں گے،بنگلہ دیش

    حسینہ بھارت رہی تو بھارت کے ساتھ تعلقات خراب رہیں گے،بنگلہ دیش

    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے امور خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین نے پیر کے روز کہا ہے کہ دو طرفہ تعلقات ایک بڑی چیز ہے اگر سابق وزیر اعظم حسینہ واجد بھارت میں رہی تو اس سے تعلقات بہتر نہیں بلکہ خراب ہوں گے.

    عبوری حکومت کے امور خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین سے ایک صحافی نے سوال کیا تھا کہ حسینہ کے ہندوستان میں قیام کے طویل ہونے سے ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات متاثر ہوں گے یا نہیں؟ اس پر عبوری حکومت کے امور خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین نے جواب دیا تھا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچے گا،بوری حکومت کے امور خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین ریاستی گیسٹ ہاؤس پدما میں ڈھاکہ میں تعینات سفارت کاروں کو بریفنگ دینے کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔

    نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد ڈھاکہ میں تعینات سفارت کاروں کے لیے یہ پہلی بریفنگ تھی۔عبوری حکومت کے امور خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین نے بین الاقوامی برادری کو مناسب حفاظتی اقدامات کے ساتھ صورتحال میں بہتری کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے بین الاقوامی برادری سے دوطرفہ اور کثیر الجہتی مصروفیات کے حوالے سے تعاون بھی طلب کیا۔عبوری حکومت کے امور خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین نے سفارت کاروں کو آگاہ کیا کہ عبوری حکومت انسانی حقوق کے مسائل پر بہت سنجیدہ ہے۔توحید حسین نے عبوری حکومت میں ایسے مشیروں کی شمولیت کا حوالہ دیا جن کے پاس انسانی حقوق کے مسائل پر کام کرنے کا ریکارڈ موجود ہے۔

    بنگلہ دیش میں چین کے سفیر یاؤ وین نے بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال کو اس کا اندرونی معاملہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چین عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے۔سفیر نے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ "چین بنگلہ دیش کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔”

    دوسری جانب بنگلہ دیش کے وزارت داخلہ امور کے مشیر بریگیڈیئر جنرل (ریٹائرڈ) محمد سخاوت حسین نے کہاہے کہ خ حسینہ واجد اپنی مرضی سےبنگلہ دیش چھوڑ کر گئی ہیں انہیں کسی کی جانب سے مجبور نہیں کیا گیا تھا،عوامی لیگ کی صدر شیخ حسینہ کو اپنی پارٹی کو نئے چہرے کے ساتھ دوبارہ منظم کرنا چاہیے، ہم نے انہیں واپس آنے کی دعوت دی لیکن بدامنی پیدا کرنے سے گریز کرنے کی تنبیہ بھی کی ہے،حسینہ واجد اگر بنگلہ دیش واپس آنا چاہتی ہیں تو پہلے اس سوال کا جواب دیں کہ انہوں نے بنگلہ دیش کیوں چھوڑا تھا، سخاوت حسین کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں ہونی چاہئے،

    حسینہ واجد کی پسندیدہ بلی 40 ہزار میں فروخت

    امریکی دباؤ اور خونریزی کے خوف نے مستعفی ہونے پر مجبور کیا ، شیخ حسینہ واجد کا انکشاف

    پاکستان دشمن حسینہ کا بیٹا بھی عمران خان کی طرح” یوٹرن” ماسٹر نکلا

    میری ماں اب بھی بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہے،حسینہ کے بیٹے کا دعویٰ

    حسینہ کی بھارت میں 30 ہزار کی شاپنگ،پیسے ختم ہو گئے

    در بدر کے ٹھوکرے: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی سفر کا المناک انجام

    حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی

    ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

    بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

    بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

    حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

  • وزیر خزانہ اور توانائی کی بیجنگ میں چینی وزیر خزانہ سے ملاقات

    وزیر خزانہ اور توانائی کی بیجنگ میں چینی وزیر خزانہ سے ملاقات

    آج بیجنگ میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزیر توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری نے چین کے وزیر خزانہ لان فوآن سے دو طرفہ ملاقات کی۔ وزراء نے چینی وزیر کو نظام میں ٹیکس اور توانائی کی اصلاحات متعارف کرانے کی حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

    دونوں فریقوں نے مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو فروغ دینے سمیت دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران، چینی وزیر نے پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ مزید برآں، انہوں نے مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر بھی بات چیت کی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں بھی باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

    وزیراعظم سے چینی کمپنی ہینگینگ ٹریڈ کمپنی کے وفد کی ملاقات

    چینی کمپنیوں کے اشتراک سے تجارت میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے،علیم خان

    چین اور پاکستان ایم ایل ون منصوبے پر جلد کام کے آغاز کیلئے متفق ہیں ،احسن اقبال

    پاکستانی سیکورٹی اداروں پر چین کو مکمل اعتماد ہے، احسن اقبال

    ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پاکستان جیسے ملک کے لیے اہم چیلنجز ہیں،احسن اقبال

    چینی ورکرز پر چھ میں سے 5 حملے پی ٹی آئی دور میں ہوئے، احسن اقبال

    سی پیک استحکام ، اقتصادی نمو اور ترقی کے لئے امید کی کرن ہے،احسن اقبال