Baaghi TV

Tag: چین

  • چین نے فلسطین کے ناراض دھڑوں میں مصالحت کروا دی

    چین نے فلسطین کے ناراض دھڑوں میں مصالحت کروا دی

    چین نے فلسطین کے ناراض دھڑوں میں مصالحت کروا دی

    مختلف فلسطینی دھڑوں نے چین میں بیجنگ اعلامیے پر دستخط کر کے اختلافات ختم کرنے اور فلسطینی اتحاد کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ، چین کے سرکاری میڈیا سی سی ٹی وی کے مطابق فلسطینی دھڑوں کے درمیان بیجنگ میں 21 سے 23 جولائی تک جاری رہنے والے مصالحتی مذاکرات کی اختتامی تقریب کے دوران اعلامیے پردستخط کیے گئے، الفتح اور حماس کے رہنماؤں سمیت مجموعی طور پر 14 فلسطینی دھڑوں نے میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی اور اس موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ یی بھی موجود تھے،چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے 14 فلسطینی دھڑوں کی طرف سے جنگ کے بعد غزہ پر حکومت کرنے کے لیے عبوری قومی مفاہمتی حکومت کے قیام کے معاہدے کو سراہا ہے۔

    حماس اور الفتح سمیت فلسطینی دھڑوں نے مصالحت کی نئی کوشش کے لیے رواں ہفتے بیجنگ میں ملاقات کی۔ چین کے اعلیٰ سفارت کار نے بتایا کہ فریقین نے مفاہمت کا عہد کیا ہے، بیجنگ اعلامیے پر دستخط کرنے کے بعد وانگ یی نے کہا کہ سب سے نمایاں بات جنگ کے بعد غزہ کی گورننس کے لیے ایک عبوری قومی مفاہمتی حکومت کی تشکیل کا معاہدہ ہے،مفاہمت فلسطینی دھڑوں کا اندرونی معاملہ ہے لیکن یہ بین الاقوامی برادری کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، چین مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے

    2006 کے انتخابات میں حماس کی کامیابی کے بعد عسکریت پسندوں نے الفتح گروپ کو غزہ کی پٹی سے بے دخل کر دیا تھا جس کے بعد سے حماس اور الفتح بدترین حریف ہیں،2007 میں کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے اسلامی تحریک حماس نے غزہ پر حکومت کی ہے،سیکولر تحریک فتح فلسطینی اتھارٹی کو کنٹرول کرتی ہے جس کا اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جزوی انتظامی کنٹرول ہے

  • کیلاشی لڑکی سے شادی کے لئے چین کا شہری چترال پہنچ گیا

    کیلاشی لڑکی سے شادی کے لئے چین کا شہری چترال پہنچ گیا

    کیلاشی لڑکی سے شادی کے لئے چین کا شہری چترال پہنچ گیا
    سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، بات شادی تک جا پہنچی، چینی شہری شادی کرنے کے لئے پاکستان کے شہر چترال پہنچ گیا،چینی شہری اوجن کی کیلاشی لڑکی شاہین آرا سے سوشل میڈیا پردوستی ہوئی جو بڑھتی چلی گئی، چینی باشندے اوجن اور نے چترال پہنچ کر کیلاشی لڑکی سے شادی کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی ہے، عدالت میں درخواست پر سماعت بھی ہوئی تا ہم چینی باشندے کی شادی میں رکاوٹ اس وقت پیدا ہوئی جب اسکو تصدیق کنندہ نہ ملا

    پولیس حکام کے مطابق چینی باشندہ کیلاش میں ہی ہے،اس نے تصدیق کنندہ پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا ہے،چینی شہری 3 ماہ کے ویزٹ ویزے پر پاکستان آیا ہے ،چینی باشندہ اوجن لاہور میں کسی کمپنی کے ساتھ منسلک ہے،اسکے پاس تمام سفری دستاویزات بھی موجود ہیں، چینی باشندہ دو ہفتوں سے کیلاش میں موجود ہے

    کیلاش سے چینی باشندے کے ساتھ شادی کی خواہشمند شاہین آرا کے بارے میں سامنے آیا ہے کہ وہ رمبور کی مکین ہے اور تعلیم حاصل کر رہی ہے،بی ایس کی اسکی کلاسز چل رہی ہیں، شاہین آرا ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو بنا کر شیئر کرتی تھی، سوشل میڈیا پر ہی شاہین آرا کی چینی باشندے سے دوستی ہوئی،

    کیلاش ویلی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کیلاش وادی کے طلباء میں چار ہزار پودے مفت تقسیم کئے

    سیاحت کے فروغ کیلئے وادی کیلاش کامتبادل راستہ غوچارکوہ سڑک دوبارہ تعمیر کی جائے،میجر ریٹائرڈ شہزادہ سراج الملک

    چترال:وادی کیلاش کی سڑک کی محفوظ جگہ از سرنوتعمیراوردریائے رمبورسے ملبہ ہٹانے کامطالبہ

    شدید برف باری سے وادی کیلاش بری طرح متاثر ،مواصلاتی نظام درہم برہم

    وادی رمبور ،کیلاش قبیلے کی معروف شخصیت دورم شاہ انتقال کرگئے

    نصر اللہ سے شادی کرنے والی انجو کیلاش پہنچ گئی

    چترال :گلوف ٹو پراجیکٹ،حفاظتی دیواریں،کمیونٹی ہال کی تعمیر،لوگ سیلاب کی تباہ کاریوں سے مٖحفوظ ہوگئے

    چترال :دروش ،2 افراد کاجنگل میں سفاکانہ قتل۔ ورثاء کالاشیں روڈ پر رکھ کر احتجاج

    چترال :گلیشئیر پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی

    شندور پولو فیسٹیول اختتام پذیر، چترال کی گلگت کو شکست

  • چینی کمپنیوں کے اشتراک سے تجارت میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے،علیم خان

    چینی کمپنیوں کے اشتراک سے تجارت میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے،علیم خان

    وفاقی وزراء عبدالعلیم خان اور جام کمال خان کی زیر صدارت پاک چین تجارتی امور پر اعلیٰ سطحی بریفنگ اجلاس ہوا.

    چین اور پاکستان کی کمپنیوں کے مابین” جوائنٹ وینچرز” کیلئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ،وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان 7 بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے چینی کمپنیوں کو مدعو کرے گا ،اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ چین سے 78 اور پاکستان سے167 کاروباری ادارے شریک ہوں گے، طبی، آلات، پلاسٹک، کلوتھنگ، لیدر، گوشت، فروٹ و سبزیاں اور ویسٹ و چارہ شامل ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ بنگلہ دیش، انڈیا، ویت نام کے مقابلے میں پاکستان میں سرمایہ کاری زیادہ پرکشش ہے

    وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو وزیر اعظم کے لئے تفصیلات تیار و پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ خارجہ، تجارت، صنعت و پیداوار، فوڈ سکیورٹی اور میری ٹائم کی وزارتوں کو آن بورڈ لیں، چین کی کمپنیوں کے اشتراک سے تجارت میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے، پاکستان چین سے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارت کے نئے دروازے کھولنا چاہتا ہے، نئی صنعتیں وہاں لگائیں جہاں بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی ممکن ہو سکے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے حکام کو سرمایہ کاری کمپنیوں سے فوری بات چیت کی ہدایت کی اور کہا کہ چینی کمپنیوں کے لئے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی آن بورڈ لیا جائے،

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نےبھی چینی کمپنیوں اور تجارتی امور کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی،وفاقی وزیر جام کمال نے وزارت تجارت کو بورڈ آف انوسٹمنٹ سے مکمل تعاون اور مشترکہ کاوشوں کی ہدایت کی.

    تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

  • پنجاب پولیس کے افسران چین کے ایئر پورٹ پر آپس میں لڑ پڑے

    پنجاب پولیس کے افسران چین کے ایئر پورٹ پر آپس میں لڑ پڑے

    چین کے ائیرپورٹ پر پنجاب پولیس کے دو افسران آپس میں لڑ پڑے

    پولیس سروس آف پاکستان کا 12 رکنی وفد پاک چین اکنامک کوریڈور کی سکیورٹی کے مشترکہ ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے لیے چین میں تھا،10 روزہ ٹریننگ یکم سے 12 جولائی تک تھی، وفد کی قیادت اسپیشل برانچ راولپنڈی کے ایس ایس پی فضل حامد کررہے تھے،ایس ایس پی سید کرار حسین، ایس ایس پی محمد بن اشرف، ایس پی اویس شفیق ،ایس پی انعم فریال، بشریٰ نثار ،اے ایس پی کائنات اظہر، زینب خالد، سندس اسحاق، بینگل خان اورطیب وزیر وفد کا حصہ تھے۔

    دورے کے دوران کاشغر ائیرپورٹ پر پنجاب پولیس کے دو اعلیٰ افسران آپس میں جھگڑ پڑے جس میں افسران نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں، چینی حکام اور وفد میں شامل خواتین پولیس افسران نے بیچ بچاؤ کروایا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام افسران کو آج اپنے دفتر بلا لیا ہے،

    ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے ڈان کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب افسران 1 جولائی کو شروع ہونے والی تربیت ختم کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ BPS-19 کے افسران فضل حامد اور سید کرار حسین نے سنکیانگ کے ہوائی اڈے پر ایک دوسرے کو گالی گلوچ کی اور قابل اعتراض تبصرے کیے۔دونوں افسران آپس میں جھگڑتے رہے تو ان کے ساتھیوں نے جو وفد میں شامل تھے مداخلت کی اور کشیدگی کو کم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

  • ترقی پذیر ممالک عالمی ترقی کے عمل میں قائدانہ کردار ادا کریں،صدر مملکت

    ترقی پذیر ممالک عالمی ترقی کے عمل میں قائدانہ کردار ادا کریں،صدر مملکت

    صدر آصف علی زرداری نے بیجنگ میں چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے زیر اہتمام عالمی ایکشن برائے مشترکہ ترقی کے فورم کے دوسرے اعلیٰ سطحی اجلاس سے ورچوئل خطاب کیا ہے

    صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ چین کے گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشٹیو کے ذریعے پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے مشرقی اقوام کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو میں مشترکہ ترقی کو فروغ دے کر دنیا کے مستقبل کو تشکیل دینے کی بڑی صلاحیت ہے ،ترقی پذیر ممالک عالمی ترقی کے عمل میں قائدانہ کردار ادا کریں،پائیدار ترقی اور صحت جیسے عالمی چیلنجوں کو مشرقی نقطہ نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے ،زیادہ تر عالمی آبادی مشرقی ممالک بالخصوص چین ، پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک میں رہائش پذیر ہے،پاکستان صدر شی جن پنگ اور چین کی جانب سے مشرقی ممالک اور پوری دنیا کی قیادت میں 21 ویں صدی میں آگے بڑھنے کا خواہشمند ہے،

    چین کے گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو کا مقصد پائیدار ترقی کے ایجنڈا پر عمل درآمد تیز کرنا ہے ،پاکستان اور چین گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشیٹیو پر عمل درآمد کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر چکے ہیں

    فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

    سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

    سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

    نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

    انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

    سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

    سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

  • پاکستانی سیکورٹی اداروں پر چین کو مکمل اعتماد ہے، احسن اقبال

    پاکستانی سیکورٹی اداروں پر چین کو مکمل اعتماد ہے، احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں پر سیکورٹی مزید سخت کی گئی ہے،

    وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چائنیز کا تحفظ تمام وفاق اور صوبائی حکومتیں متعلقہ اداروں کے تعاون سے کر رہی ہیں، پاکستانی سیکورٹی اداروں پر چین کو مکمل اعتماد ہے، چین کا اسی ہفتے دورہ کر رہا ہوں، دورہ چین میں گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹٹو جی ڈی آئی کا اہم سیشن ہوگا، چین نے ہائیڈروپاور کے سکھی کناری پراجیکٹ پر کام مکمل کرلیا ہے، سکھی کناری ہائیڈرو پاور کو نیشنل گرڈ سے منسلک کیا جا رہا ہے، چین کے ساتھ توانائی کے قرضوں کی ادائیگی میں کسی قسم کا دباؤ نہیں، چین ہمیشہ سے پاکستان کی مشکلات سے آگاہ رہا ہے اور تعاون کرتا رہا ہے، دورہ چین میں وزیر اعظم کے چین کے سرکاری دورے کی تفصیلات بھی طے ہوں گی،

    معیشت ڈوب گئی تو اس کا نقصان حکومت کے ساتھ اپوزیشن اور عوام کو ہوگا ،احسن اقبال
    دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بند کا اجلاس چیئرمین کمیٹی عبدالقادر جیلانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،سیکرٹری و ارکان کمیٹی نے شرکت کی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کمیٹی کو بتایا کہ ملک میں منصوبہ بندی اور ترقی اہم ہوتی ہے ۔ ہم اپنی منزل بھٹک گئے اور دنیا ہم سے آگے نکل گئی ۔ ملک کی معیشیت مضبوط ہوگی تو اس سے عوام کو فائدہ ہوگا معیشت ڈوب گئی تو اس کا نقصان حکومت کے ساتھ اپوزیشن اور عوام کو ہوگا ۔پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔ ہم سب کی مزل ایک ہے کہ ملک ترقی کرے، راستے مختلف ہوسکتے ہیں قومی پالیسی پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا ۔جن ممالک نے ترقی کی ہے ان میں امن،سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ہے پالیسیوں کے لیے کم ازکم دس سال کا تسلسل چاہیے ہوتا ہے ۔اس کے ساتھ مسلسل اصلاحات کرنی ہوتی ہیں ہمارے دور میں دو جائنٹ صفہ ہستی سے مٹ گئے ان میں نوکیا اور بلیک بیری کمپنیاں ہیں ۔2047میں اس خطے میں دو ملک آزادی کے سو سال منارہے ہوں گے کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم کہاں کھڑے ہوں گے ۔ہم 75سال سے دائروں کا سفر کررہے ہیں اگلے 24سالوں میں تیزی کے ساتھ کام کرنا ہوگا ۔ اگر بھارت کے مسلمانوں کی آمدن پاکستان سے زیادہ ہوجائے گی تو ہم پاکستان کے قیام کے مقصد کا بھی کھو دیں گے ۔ہمیں 9 فیصد کی اوسط سے ترقی کرنی ہوگی اور اس کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی ۔ گذشتہ مالی سال ہمیں قرض واپس کرنے کے لیے 1ہزار ارب روپے مزید قرض لینا پڑا ہے ۔آمدن اور اخراجات میں توازن پیدا کرنا ہوگا ۔ہم نے فائیو ایز پروگرام بنایا ہے ،پوری پاکستان میں بجلی کی چوری کی قیمت 4 ڈیسکوز کے صارفین ادا کررہے ہیں ان میں آئیسکو،گیپکو،فیسکو اور کسی حد تک لیسکو کے صارفین ہیں باقی سب ڈیسکوز میں بہت زیادہ چوری ہے ،ملک کے 20 اضلاع پسماندہ ہیں یہاں ترقیاتی کاموں کی زیادہ تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔ملک کی آبادی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے ۔پی ایس ڈی پی پر کٹ کے بعد اب 1 ہزار ارب روپے کا ہوگیا ہے ،18ویں ترمیم کے بعد وفاقی کے پاس پیسے نہیں ہوتے صوبوں کے پاس بہت زیادہ پیسے چلے جاتے ہیں وہ صرف خرچ کرتے ہیں جبکہ وفاق قرض ادا کرتا ہے 18ویں ترمیم کے بعد وسائل اور ذمہ داریاں صوبوں کے پاس چلی گئی ہیں ۔ پاکستان میں ٹی ٹین کا میچ چل رہاہے جبکہ جن ممالک نے ترقی کی ہے وہاں 10 سے 20سال تک سیاسی استحکام رہا ہے اور پالیسیوں کا تسلسل تھا ہمارے ادارے اس لیے خراب ہوئے کہ ہم نے سیاسی بھرتیاں کی ہیں ،کمیشن لے کر پاکستان کے تمام فضائی روٹ گلف کو دے دیئے گئے ہیں پہلے امریکہ روزانہ فلائیٹ جاتی تھی ۔اس سال 29 سو ارب روپے کے پی ایس ڈی پی کے منصوبے منظور ہوئے تھے اب ایک ہزار ارب کی پی ایس ڈی پی ہے ۔

    وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی نے کمیٹی کو بتایا کہ پی ایس ڈی پی میں سب سے زیادہ پرانا منصوبہ 2002کا ہے موجودہ مالی سال 14 سو ارب روپے کی پی ایس ڈی پی منظور ہواتھا اس پر 4سوارب کا کٹ لگا گیا ہے جس کی وجہ سے حتمی پی ایس ڈی پی جاری نہیں ہوا جب بھی فائنل کرتے ہیں مزید کٹ لگ جاتاہے 11سو ارب کا پی ایس ڈی پی ہوگیا ہے مگر دوبارہ 50ارب کا کٹ لگ گیا ہے اگر یہی فائنل ہوگا تو 15سے 20 دن میں پی ایس ڈی پی فائنل کر کے شائع کردیں گے ۔وزارت سے منسلک ڈیپارٹمنٹ سندھ انفرسٹکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا نام تبدیل کرکے پاکستان انفرسٹکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ رکھنے کی تجویز ہے جبکہ ایک تجویز یہ بھی ہے کہ پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرکے اس کے تمام کام اس کے حوالے کردیئے جائیں ۔

    رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

    موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

  • پاکستان چین کی ترقی سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے،وزیراعظم

    پاکستان چین کی ترقی سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے،وزیراعظم

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ دورہ چین میں طے پائے تعاون کے معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی

    اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء جام کمال خان، عطاء اللہ تارڑ، عبدالعلیم خان، سردار اویس خان لغاری، ڈاکٹر مصدق ملک، رانا تنویر حسین، محمد اورنگزیب، احسن اقبال، وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ خواجہ، معاون خصوصی طارق فاطمی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے پاکستان کی ہر مشکل و کڑے وقت میں مدد کی. چینی اعلی قیادت نے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے کے دوران مثالی مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا. چین دنیا کی ایک مضبوط معیشت بن کر ابھرا ہے، پاکستان چین کی ترقی سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے.چین سے انفارمیشن ٹیکنالوجی، مواصلات، معدنیات وکان کنی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے. ان شعبوں میں پاک چین تعاون کے فروغ سے معاشی ترقی، علاقائی روابط کی مضبوطی اور دونوں مملک کے تعلقات مزید گہرے ہونگے. دورہِ چین کے دوران طے شدہ معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد میں کسی بھی قسم کا تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا.چین میں طے پائے تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کی خود نگرانی کرونگا.

    اجلاس میں‌دوران بریفنگ بتایا گیا کہ حال ہی میں چینی جوتا ساز کمپنیوں کے ایک وفد نے پاکستان میں اپنے کارخانے منتقل کرنے کے حوالے سے پاکستان کا دورہ کیا. اس شعبے میں چینی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں 5 سے 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی استعداد موجود ہے.پاکستان جوتا ساز کمپنیوں کی ایسوسی ایشن چینی کمپنیوں کے ساتھ ان کے کارخانے پاکستان میں منتقل کرنے کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہے. زرعی شعبے کی 12 معروف چینی کمپنیاں رواں برس پاکستان میں منعقد ہونے والے فوڈ اینڈ ایگری ایکسپو میں بھی بھرپور حصہ لیں گی.

    وزیرِ اعظم نے زرعی شعبے میں جدید تربیت کیلئے پاکستان سے ایک ہزار طلبہ کو سرکاری وظیفے پر چین بھیجنے کے حوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا. اور ہدایت کی کہ چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر چین بھیجا جائے، بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے طلباء و طالبات کو پروگرام میں خصوصی ترجیح دی جائے. چین میں جدید زرعی تربیت کیلئے طلباء کو آئندہ تعلیمی سمیسٹر سے ہی بھیجنے کا آغاز کیا جائے. اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کے دورہءِ چین کے دوران طے پانے والے معاہدوں کے نتیجے میں 100 سے زائد چینی کمپنیاں پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ پاکستان میں کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے رابطے میں ہیں. اجلاس کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ہواووے کی جانب سے 3 لاکھ طلباء کی فنی تربیت، کاروبار کی سہولت کیلئے ون اسٹاپ آپریشن اور اسمارٹ گورننس و اسمارٹ سٹی پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا. وزیرِ اعظم نے واپڈا کو داسو اور دیامر بھاشا پر چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے سیف سٹیز کے قیام کی ہدایت کی،وزیرِ اعظم نے ان منصوبوں کو جلد پائہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت دے دی.

    وزیرِ اعظم کو پاکستان میں چین کی جانب سے مختلف مواصلاتی ڈھانچے، بجلی اور گوادر میں منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا. وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ گوادر کو خطے میں تجارتی راہداری کا مرکز بنانے کیلئے گوادر بندرگاہ، گوادر ہوائی اڈے اور گوادر صنعتی زون کی ترقی کیلئے اقدامات کو تیز کیا جائے. چینی شمسی پینلز اور آلات بنانے والی کمپنیوں سے پاکستان میں انکے کارخانے منتقل کرنے کیلئے مزاکرات میں تیزی لائی جائے.

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

  • اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے ، وزیراعظم

    اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے ، وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نےشنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے تحت خطے کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا .

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امن و سلامتی کے قیام، معاشی ترقی ،غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے ،ایس سی او فلسطین کی صورتحال پر آواز اٹھائے ،اسرائیل نے غزہ میں ظلم کے پہاڑ توڑے،فلسطین میں 37 ہزار کے قریب معصوم لوگوں کو شہید کیا جا چکا ہے جن میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے ،اسرائیل کی جانب سے 20 لاکھ فلسطینیوں کو بے گھر کیا گی، پاکستان فلسطین کے مسئلے کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی طرز پر دو ریاستی حل کا حامی ہے جس کے تحت فلسطینی ریاست کا قیام ہو اور جس کا دارالحکومت القدس ہو

    پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ،ہر قسم کی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتا ہے،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے ، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی, چاہے وہ ریاستی دہشت گردی ہو یا کسی تنظیم یا فرد کی جانب سے، کی پر زور مذمت کرتا ہے ،اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے ، پاکستان اس سال اکتوبر میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس کی میزبانی کے لئے پر عزم ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف نے چین کو شنگھائی تعاون تنظیم کی سال 2024-2025 کی صدارت ملنے پر چینی صدر شی جن پنگ کو مبارکباد دی،وزیراعظم نے بیلاروس کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.

    pm shehbaz

    شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے،وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی ہے،وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب اردوان ، آذر بائیجان کے صدر الہام علییوف ، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان ، کرغزستان کے صدر سدیر جاپروف سے بھی بات چیت ہوئی ہے،ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی.شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے اختتام پر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سمیت تنظیم کے تمام رکن ممالک کے سربراہان نے اجلاس کے اعلامیے، آؤٹ کم ڈاکیومنٹ پر دستخط کیے۔
    Astana : Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif meets with President of the Republic of Belarus H.E. Aleksandr Lukashenko on the sidelines of Shanghai Cooperation Organisation Summit on 4 July 2024.

    آستانہ میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے وزیرِاعظم کی ملاقات
    آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور جمہوریہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے درمیان ملاقات ہوئی۔ سیاسی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور علاقائی مسائل سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہِ خیال کیا گیا۔ وزیرِاعظم نے بیلاروس کی شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت پر صدر لوکاشینکو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے تنظیم مزید مضبوط ہو گی۔دونوں رہنماؤں نے گزشتہ دہائی کے دوران پاکستان اور بیلاروس تعلقات کے تمام پہلوؤں میں مثبت نمو پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی فائدہ مند تعاون اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِاعظم نے بیلا روس کے صدر کو حکومت پاکستان کی برآمدات پر مبنی نمو، عوامی مالیات کی مضبوطی اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی بحالی کی پالیسی کے بارے بتایا۔دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہِ خیال کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے تحت کام کے مختلف پہلوؤں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیرِاعظم نے پرامن اور مستحکم خطے کے لیے پاکستان کی کوششوں اور خواہشات کا اظہار کیا۔

    پاکستان-ترکیہ-آذربائیجان سہ فریقی سربراہی سمٹ کا افتتاحی اجلاس
    قبل ازیں قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) سربراہی اجلاس کے موقع پر پاکستان-ترکیہ-آذربائیجان سہ فریقی سربراہی سمٹ کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔ سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب اردوان اور جمہوریہ آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام حیدر علییف نے شرکت کی ، وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سربراہی اجلاس کی سطح پر پاکستان-ترکیہ-آذربائیجان سہ فریقی سمٹ کے افتتاحی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اسے تینوں برادر مسلم ممالک کے درمیان سہ فریقی تعلقات کی پیشرفت قرار دیا جو باہمی دلچسپی کے معاملات اور مسائل پر یکساں نقطہء نظر رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان آذربائیجان اور ترکیہ کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو گہری قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ گہرے ثقافتی، تاریخی اور مذہبی رشتوں کے ساتھ ساتھ بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کے لیے باہمی احترام اور حمایت پر مبنی ہیں۔ 2017 میں باکو میں ہونے والے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے پہلے سہ فریقی اجلاس کے بعد سے سیاسی، پارلیمانی اور دفاعی شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو سراہتے ہوئے، انہوں نے سہ فریقی تعاون کو مزید مضبوط اور کثیر جہتی بنانے کے حوالے سے ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے اقتصادی، توانائی، سیاحت، ثقافتی، تعلیمی، ٹیکنالوجی اور اختراع، صحت کی دیکھ بھال اور ماحولیاتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے پاکستان-ترکیہ-آذربائیجان سہ فریقی اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اور خاص طور پر اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں سہ فریقی ادارہ جاتی میکانزم قائم کرنے کی تجویز دی۔ تینوں ممالک کے درمیان دوستی کے مضبوط بندھن اور عوام سے عوام کے مضبوط روابط پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ثقافت، سیاحت، اکادیمیہ کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون پر زور دیا ، پاکستان، ترکیہ اور آذر بائیجان اس سے قبل وزرائے خارجہ، پارلیمنٹ کے اسپیکروں اور دفاعی عملے کی سطح پر سہ فریقی مشاورت کر چکے ہیں-

    pm

    قبل ازیں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان کی روس کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں پاکستان روس بین الحکومتی تعاون کا اگلا اجلاس جلد ماسکو میں بلانے پر اتفاق کیا گیا،وزیراعظم نےدونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے کثیر جہتی تعاون کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،وزیراعظم نے روسی صدر کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی،وزیراعظم محمد شہبازشریف اور رشین فیڈریشن کے صدر ولادیمیر وی پیوٹن کے درمیان آج آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سربراہی کونسل کے اجلاس کے موقع پر پرجوش اور خوشگوار ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے تجارتی و اقتصادی تعلقات، توانائی کے شعبے ، اہم علاقائی اور عالمی امور پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کا احاطہ کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر تبادلہء خیال کیا۔ وزیراعظم نے روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ان تعلقات کی مسلسل نمو پر اطمینان کا اظہار کیا جو کہ باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم نے تجارت، توانائی، دفاع اور سلامتی سمیت باہمی فوائد کے تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے کثیر جہتی تعاون کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں پاکستان روس بین الحکومتی تعاون کا اگلا اجلاس جلد ماسکو میں بلانے پر اتفاق کیا گیا۔

  • چین: خلا میں بھیجے گئے راکٹ کا مبینہ ملبہ دیہات میں گر گیا

    چین: خلا میں بھیجے گئے راکٹ کا مبینہ ملبہ دیہات میں گر گیا

    بیجنگ: چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجے گئے راکٹ کا مبینہ ملبہ کچھ دیر بعد ایک دیہات میں گر گیا –

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمان سے راکٹ ٹوٹا ہوا ایک بڑا ٹکڑا تیزی سے نیچے آ رہا ہے،سوشل میڈیا پر وائرل ان تصاویر اور ویڈیوز میں راکٹ کے ملبے کو ایک کھیت میں گرا دیکھا جا سکتا ہے تاہم بعد میں ان تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا سے ہٹادیا گیا۔

    عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یہ بہت ہولناک منظر تھا، خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مقامی پولیس اہلکاروں نے ملبے سے دور رہنے اور تصاویر یا ویڈیوز بنانے سے بھی روک دیا،دوسری جانب چین کی جانب سے خلا میں لانچ کیے گئے راکٹ کے تباہ ہونے اور ملبے گرنے کی تصاویر اور ویڈیوز پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

    چین چاند کے دور دراز علاقے سے خلائی نمونے لانے میں کامیاب

    واضح رہے کہ چین چاند کے دور دراز علاقے سے نمونے اکٹھا کر کے زمین پر لانے والا پہلا ملک بن گیا ہے رپورٹ کے مطابق چینی خلائی مشن ’چینگ ای 6 مشن کا ری انٹری کیپسول‘ اندرونی منگولیا کے خطے Siziwang Banner میں قیمتی سامان کے ساتھ لینڈ ہوا چاند سے نمونے لانے والی چین کی اس خلائی لینڈنگ کو چینی میڈیا چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا جسے چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

    ملک میں ہم آہنگی اور اتحاد کی ضرورت ہے،شرجیل انعام میمن

  • چین  چاند کے دور دراز علاقے سے خلائی نمونے لانے میں کامیاب

    چین چاند کے دور دراز علاقے سے خلائی نمونے لانے میں کامیاب

    بیجنگ: چین کی جانب سے چاند کے دور دراز علاقے سے خلائی نمونے لانے والا پہلا ملک بن گیا-

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین چاند کے دور دراز علاقے سے نمونے اکٹھا کر کے زمین پر لانے والا پہلا ملک بن گیا ہے چینی خلائی مشن ’چینگ ای 6 مشن کا ری انٹری کیپسول‘ اندرونی منگولیا کے خطے Siziwang Banner میں قیمتی سامان کے ساتھ لینڈ ہوا، چاند سے نمونے لانے والی چین کی اس خلائی لینڈنگ کو چینی میڈیا چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا جسے چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مذکورہ چینی خلائی مشن چینگ ای 6 کے ذریعے زمین پر واپس لائے گئے نمونوں سے چاند اور زمین کی ابتدائی تاریخ جاننے میں مدد ملے گی چینگ ای 6 مشن کے سے ہٹ کر بھی چین کی جانب سے رواں دہائی کے دوران کئی مشنز چاند پر بھیجے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ چینگ ای مشن 3 مئی کو چاند پر روانہ ہوا تھا اور 2 جون کو چاند کے اس مقام پر اترا تھا جو زمین سے کبھی نظر نہیں آتی-