Baaghi TV

Tag: چین

  • چینی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

    چینی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

    چین کی سب سے بڑی الیکٹراک گاڑیوں کی کمپنی (BYD)کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سامنے آئی ہے

    چین کی دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی (BYD-Build Your Dreams) نے اپنے لوکل پارٹنر Mega Conglomerate Pvt Ltd کے ساتھ پاکستان میں جدید الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، بی واے ڈی نے 2023 میں دنیا میں سب سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں بنائیں، جس نے ٹیسلا(Tesla) کو پیچھے چھوڑ دیا،یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اپنے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے اور صاف ستھری فضا کیلئے توانائی کے زیادہ موثر ذرائع نقل و حمل کو اپنانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، یہ اقدام گرین پراڈکٹس کو پاکستانی صارفین کے لیے مزید قابل رسائی بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا

    ُبی وائی ڈی اپنی ای وی کی پیداوار کوپاکستان میں مقامی طور پرتیار کرے گا جس سے پاکستان رائٹ ہینڈ ڈرائیو گاڑیاں ایکسپورٹ کرسکے گا،بی وائی ڈی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کا ایک بڑا ثبوت ہے، اس سرمایہ کاری سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے اور معروف غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں پیسے لگانے میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں

    پرنسپل ایچی سن کالج سے اظہار یکجہتی کیلئے والدین اور طلبا کا گورنر ہاؤس کے باہراحتجاجی مظاہرہ

    عطاتارڑ کا ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیک تھامسن سے رابطہ،استعفی واپس لینے کی درخواست

    ایچی سن کالج، گورنر کی مداخلت ، پرنسپل کے بعد رکن گورننگ باڈی نے بھی استعفی دیدیا

    گورنر پنجاب کا احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف کرنے پر پرنسپل مستعفی

    ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف

  • چین میں  تیز ہواؤں نے تباہی مچادی، 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

    چین میں تیز ہواؤں نے تباہی مچادی، 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

    بیجنگ: چین میں سمندری طوفان جیسی ہواؤں نے تباہی مچادی ، 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: چینی میڈٰیا کے مطابق چین کے 9 شہروں اور 54 کاؤنٹیز میں گزشتہ 4 دن سے ہوائیں چل رہی ہیں جن کی شدت سمندر ی طوفان جیسی ہےاور جس نے معولات زندگی کو ٹھپ کر کے رکھ دیا ہے چین میں 13 سال بعد ایسا سخت موسم دیکھنے میں آیا ہے، سمندری طوفان جیسی ہواؤں کے ساتھ اولے برسے موسمیاتی بیورو نے موسم کی شدید ترین وارننگ بھی جاری کی،ماہرین نے اس غیر متوقع اور شدید موسم کی وجہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث موسمی تغیرات کو قرار دیا ہے۔

    تائیوان میں 7.2 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ،سونامی الرٹ جاری

    31 مارچ سے اب تک 93 ہزار افراد کو متاثر ہوئے ہیں2500 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا، چھتیں اُڑ گئیں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کچھ مکانات گر گئے سڑکوں پر جا بجا ہورڈنگز، کھمبے اور درخت گرے ہوئے ہیں ٹریفک کا نظام درہم برہم اور کئی علاقوں کی بجلی معطل ہے،امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے 500 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، زیادہ تر ہلاکتیں ملبے تلے دب جانے کے باعث ہوئیں۔

    امریکا میں نوعمر آبادی میں خودکشی کی شرح میں خطرناک اضافہ

    جاندران میں پندرہ کلومیٹر پہاڑی علاقے پر پھیلی آگ پر قابو پا لیا گیا

  • چینی کمپنی نے دیامر بھاشا ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردی،داسو ڈیم پر تاحال معطل

    چینی کمپنی نے دیامر بھاشا ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردی،داسو ڈیم پر تاحال معطل

    پشاور: تربیلا کے بعد چینی کمپنی نے دیامر بھاشا ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردیا تاہم داسو ڈیم پر کام تاحال معطل ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کے جنرل منیجر نزاکت حسین نے تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے،تقریباً 350 چینی شہریوں نے کام شروع کردیا ہے جب کہ 6 ہزار مقامی عملہ پہلے ہی ڈیم پر کام کررہا ہے۔

    دیامر بھاشا ڈیم خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان اور گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے درمیان دریائے سندھ پرتعمیر کیا جارہا ہے ،دیامر بھاشا ڈیم ہائیڈرو پاور جنریشن کے ذریعے 4800 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔

    داسو ڈیم انجینئرز کی بس پر خودکش حملے میں 5 چینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد چینی کمپنی نے کام روک دیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ داسو ڈیم پر کام چند روز میں دوبارہ شروع کر دیا جائے گا-

    وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    دوسری جانب چینی باشندوں نے خیبرپختونخوا میں مہمند ڈیم پر کام جاری رکھا تھا ، مہمند ڈیم کے جی ایم عاصم رؤف ن ے بتایا تھا کہ مہمند ڈیم پر 250 چینی کام کر رہے ہیں اور انہوں نے کام نہیں روکا، چینیوں نے پراجیکٹ ایریا میں سکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور وہ سائٹ پر کام کررہے ہیں۔

    13 مئی 2020 کو پاکستانی حکومت نے ڈیم کی تعمیر کے لیے چائنا پاور اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کے جوائنٹ وینچر کے ساتھ 442 ارب روپے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

    مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو …

  • تائیوان کا معاملہ چین اور امریکا کے تعلقات میں کراس نہیں ہونا چاہئے،چینی صدر کی جوبائیڈن کو وارننگ

    تائیوان کا معاملہ چین اور امریکا کے تعلقات میں کراس نہیں ہونا چاہئے،چینی صدر کی جوبائیڈن کو وارننگ

    بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ سے امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا-

    باغی ٹی وی : چینی میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں کے مابین سائبر سکیورٹی خدشات، یوکرین اور معاشی روابط سے متعلق بات چیت ہوئی، دونوں صدور نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس، موسمیاتی تبدیلیوں اور انسداد منشیات سےمتعلق تعاون پر بھی اتفاق کیا۔

    چینی صدر شی جن پنگ نے صدر جوبائیڈن کو آگاہ کیا کہ تائیوان کا معاملہ چین کیلئے ریڈ لائن ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات میں کراس نہیں ہونا چاہئے، اگر امریکہ نے چینی ٹیکنالوجی کی ترقی روکنے کی کوشش کی تو چین خاموش نہیں بیٹھے گا، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کیلئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کا احترام اور برابری کی سطح پر تعاون کیا جائے۔

    استنبول کے نائٹ کل میں آتشزدگی،29 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

    کوہاٹ بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کا دوسر ا کیس سامنے آگیا

  • کولیگ نے میٹرنٹی لیو پر جانے والی ساتھی حاملہ خاتون کے پانی میں زہر ملا دیا

    کولیگ نے میٹرنٹی لیو پر جانے والی ساتھی حاملہ خاتون کے پانی میں زہر ملا دیا

    بیجنگ: چین میں خاتون نے دفتر میں کام کے دباؤ سے بچنے کیلئے میٹرنٹی لیو پر جانے والی ساتھی حاملہ خاتون کے پانی میں زہر ملا دیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق چینی خاتون نے ساتھ کام کرنےوالی ایک حاملہ کولیگ کے پانی میں زہر ملا کر اس کا حمل ختم کرنے کی کوشش کی تاکہ وہ چھٹیوں پر نہ جا سکے اور وہ دفتری کام کا بوجھ اکیلے برداشت نہ کرے،دونوں خواتین صوبہ ہوبائی میں ایک سرکاری ادارے میں کام کرتی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سارا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ خاتون نے محسوس کیا کہ ان کا پینے کا پانی عجیب غریب ذائقہ رکھتا ہے، انہوں نے دوسرے ساتھیوں سے اس بات تذکرہ کیا جس پر کولیگ نے مذاقاً کہا کہ شاید دفتر میں کوئی اسے زہر دینے کی کوشش کر رہا ہے جس کو خا تون نے سیریس لیا معاملے کی تہہ تک پہنچے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس کے لئے خا تون نے اپنے ٹیبلٹ کا استعمال کیا اور اپنی میز اور اس کے قریب آنے والے ہر شخص کی ویڈیو ریکارڈ کی، آخر کار انہوں نے اپنی ایک ساتھی کو اس حرکت میں پکڑ لیا جب وہ پانی کی بوتل میں پاؤڈر جیسا مادہ ڈال کررہی تھی، متاثرہ خاتون نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔

  • افغان حکومت کے دن بدن بدلتے رویے سے ہمارے پاس آپشنز محدود ہورہے ہیں،خواجہ آصف

    افغان حکومت کے دن بدن بدلتے رویے سے ہمارے پاس آپشنز محدود ہورہے ہیں،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان حکومت کے دن بدن بدلتے رویے سے ہمارے پاس ان کیلئے آپشنز محدود ہورہے ہیں-

    باغی ٹی وی: وزیر دفاع نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے اور جب تک افغانستان ٹی ٹی پی کی پناہ گاہیں اور سہولت کاری نہیں چھوڑے گا تب تک یہ سلسہ چلتا رہے گا، افغان حکومت کے دن بہ دن بدلتے رویے سے ہمارے پاس ان کیلئے آپشنز محدود ہورہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں خود وفد لے کر افغانستان گیا تھا، افغان حکومت سے درخواست کی آپ پر ہمسایہ ہونے کے ناطے فرض ہے دہشتگردی روکیں جبکہ افغان کی طرف سے دیا جانے والاحل قابل عمل نہیں تھا،جس طرح ساری دنیا میں بارڈر ہیں پاک افغان بارڈر کو بھی ویسا ہونا چاہیئے، لوگ ویزا لے کر پاکستان آئیں اور کاروبار کریں، فری کھاتے میں جو لوگ بارڈر کراس کرتے ہیں اس میں دہشت گرد آتے ہیں، بارڈر کی جو بین الاقوامی حیثیت ہوتی ہے اس وقت اس کا احترام نہیں کیا جارہا۔

    مولانا کی بچے کے ساتھ بدفعلی، ماریہ کا بھائی کے ہاتھوں قتل، بات اسمبلی پہنچ …

    بشام حملے سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا چینی ورکرز پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس میں چینی تحقیقاتی ٹیم بھی شامل ہے جبکہ تحقیقات میں کچھ رہنمائی بھی ملی ہیں، پاک چین تحقیقاتی ٹیمیں مل کر اس دہشت گردی کا سراغ ڈھونڈیں گی، آنے والے دنوں میں ایسی دہشت گردی کا سدباب بھی کریں-

    وزیر دفاع نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام چل رہا ہے اہداف بھی پورے کر رہے ہیں، میں نے اس حوالے سے کہا عوام ریلیف دینے میں ایک ڈیڑھ سال لگے گا ، عوام کو ریلیف دینے کے ذرائع ہمارے پاس ہیں، 27سو ارب کے ٹیکسز کے کیسز زیرالتوا ہیں، ٹیکس بجلی گیس میں ہزاروں ارب کی چوری ہورہی ہے، یہ چیزیں درست کریں گے تو عوام کو ریلیف ملے گا، آئندہ 6 ماہ میں ہمارے اقدامات سے عوام کو ریلیف ملے گا-

    کراچی: ڈکیتی کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق،حساس ادارے کے افسر سمیت 2 زخمی

    وزیر دفاع نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران سے گیس نہ لینے کا متبادل بتائے، ہم عالمی مارکیٹ سے مہنگی ایل پی جی خریدتے ہیں اور اگر کوئی ہمسایہ اچھے نرخ پر گیس دیتا ہے تو اس سے گیس لینا ہمارا حق ہے، بھارت کے ساتھ تعلقات کا اپنا پس منظر ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی الیکشن کے بعد شاید تعلقات بہتر ہوسکیں۔

    دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی میزائل حملے،سفارتکاروں سمیت 8 ا فراد ہلاک

  • وزیراعظم پاکستان کی چینی باشندوں کی فول پروف سیکورٹی کی یقین دہانی

    وزیراعظم پاکستان کی چینی باشندوں کی فول پروف سیکورٹی کی یقین دہانی

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بشام حملہ دہشت گردوں کا بزدالانہ فعل تھا، ایسے واقعے کا مقصد پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنا ہے، بشام واقعے کے پس پردہ پاکستان کے دشمن کارفرما ہیں، دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دیں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف نے داسو کا دورہ کے دوران چینی داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئرز سے ملاقات کی،اس موقع پر بشام واقعہ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے چینی انجینئرز کی یاد میں 30 سیکنڈ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ چینی بہن اور بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے داسو کا دورہ کیاہے، 26 مارچ کو بشام میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر چینی انجینئرز اور ورکرز سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں جس میں 5 چینی انجینئرز اور ایک پاکستانی جاں بحق ہوئے۔

    چینی سفیر جیان ژائی ڈونگ نے کہا کہ حملے کے فوری بعد وزیراعظم شہباز شریف نے سفارت خانے کا دورہ کیا، داسو ڈیم کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں، چینی ماہرین کی سیکیورٹی پر وزیراعظم نے اجلاس طلب کیا، وزیراعظم پاکستان نے چینی باشندوں کی فول پروف سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی، امید ہے کہ پاکستانی حکومت دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات اٹھائے گی۔

    داسو تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہباز شریف نے کہا کہ بشام حملے میں پاکستان کے دشمن شامل ہیں، بشام واقعہ دہشت گردی کا بزدلانہ فعل تھا، دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دیں گے حکومت چین کے انجینئرزکو ہرممکن سیکیورٹی فراہم کرے گی، ہمارے چینی دوست پاکستان کی ترقی کی اہم کردار ادا کررہے ہیں، وزیرِاعظم نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے فوری اور واضح اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سفارشات پر ہم بغیر وقت ضائع کئے اس کی روح کے مطابق کارروائی کریں گے وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ایک اور اجلاس میری زیر صدارت ہو گا، داسو سمیت ملک بھر میں کام کرنے والے چینی شہریوں کو بہتر سیکورٹی فراہم کریں گے شرپسندوں کو جلد کٹہرے میں لائیں گے –

  • بشام واقعہ پر مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    بشام واقعہ پر مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان حکومت چین کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے.

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دومضبوط ترین ہمسائے اور بھائی ہیں،بشام واقعہ پر مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں،فلسطین میں جاری بربریت کو ختم ہونا چاہیے،پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے، کشمیریوں کو حق خودارادیات کے ملنے تک حمایت جاری رکھیں گے،سیکریٹری کامرس نے افغانستان کا دورہ کیا،فلسطین میں جاری بربربیت کو ختم ہونا چاہیے،

    چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات کا مطالبہ

    بشام واقعہ تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے پر اتفاق ہوا،عطا تارڑ

    امریکہ نے پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ میں دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے،

    چین نے شانگلہ میں گاڑی پر حملے میں اپنے باشندوں کی ہلاکت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    پاک فوج نے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کی 

    شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

    قبل ازیں ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ کہ چین پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات کرکے اس کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور چینی شہریوں، پاکستان میں جاری منصوبوں اوریہاں قائم چینی اداروں کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

  • بشام میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ  درج

    بشام میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ درج

    پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی آر تھانہ بشام کے ایس ایچ او کی جانب سے درج کرائی گئی ہے، ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اطلاع ملی کہ لاہور نالہ بشام میں چینی کانوائے پر خودکش حملہ ہوا ہے، اطلاع کے پیش نظر پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچی، فول پروف سکیورٹی میں کئی گاڑیوں پر مشتمل چینی کانوائے اسلام آباد سے داسو ڈیم کوہستان جارہا تھا۔

    ایف آئی آر کے مطابق راستے میں ایک خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کانوائے میں شامل کوسٹر سے ٹکرا دی، دھماکے سے کوسٹر میں آگ لگ گئی اور وہ گہری کھائی میں جا گری، واقعے میں کوسٹر میں بیٹھے 5 چینی ہلاک جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہوا۔

    شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

    تھانہ بشام کے ایس ایچ او کے مطابق ہم نے بس سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی ہیں اور معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والی سلور کلر کی ٹویوٹا وِٹز کار تھی۔

    چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات …

    داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گیزوبا کمپنی، جس کا عملہ اس حملے میں ہلاک ہوا، اس نے اپنا آپریشن معطل کر دیا ہے اور چینی عملے کو اگلے احکامات تک اپنی رہائش گاہ پر رہنے کو کہا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

  • صدر مملکت اور  مولانا فضل الرحمان  کا چینی سفارت خانے کا دورہ

    صدر مملکت اور مولانا فضل الرحمان کا چینی سفارت خانے کا دورہ

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری او ر مولانا فضل الرحمان نے چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی : صدرِ پاکستان نے بشام میں دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پرحکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا کہا دشمن یہ قبول نہیں کر سکتے کہ پاک چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات لیے جائیں گے، یہ واقعہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کی طرف سے ترتیب دیا گیا تھا، پاکستانی قوم چینی عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام چینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    چینی سفیر چیانگ زئے دونگ نے تعزیت کے لیے ذاتی طور پر سفارت خانے کا دورہ کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا، چینی سفیر نے انسداد ِدہشت گردی میں تعاون بڑھانے ،پاکستان میں چینی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے، سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کیلئے حمایت جاری رکھنے کے چینی عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے پر پکڑنے کی ضرورت ہے۔

    چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات …

    دوسری جانب جےیوآئی کےسربراہ مولانافضل الرحمن بھی چینی سفارتخانہ پہنچے اور چینی سفیر سے ملاقات کی، مولانافضل الرحمن نے ملاقات میں چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا، دونوں رہنماؤں نے امن وامان سمیت دیگرمعاملات پرگفتگو بھی کی۔

    شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک