Baaghi TV

Tag: چین

  • چین:سرکاری ادارے کے سابق اعلیٰ عہدیدار کو  رشوت لینے پر سزائےموت

    چین:سرکاری ادارے کے سابق اعلیٰ عہدیدار کو رشوت لینے پر سزائےموت

    چین میں سرکاری ادارے کے سابق اعلیٰ عہدیدار کو رشوت لینے پر سزائےموت دے دی گئی۔

    سرکاری میڈیا کے مطابق چین نے منگل کو رشوت لینے پر سرکاری ادارے کے سابق ایگزیکٹو Bai Tianhuiکو سزائےموت دی،سزا پانے والا مجرم چین کی بڑی سرکاری اثاثہ جات کا انتظام کرنے والی کمپنی China Huarong International Holdings میں جنرل مینیجر کے عہدے پر تعینات تھا۔

    چینی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق ایگزیکٹو نے 2014 سے 2018 کے دوران 156 ملین ڈالر سے زائد رشوت لینے کا اعتراف کیا تھا،چینی عدالت نے مئی 2024 میں سابق ایگزیکٹو Bai Tianhui کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی،ملزم کی جانب سے سزائے موت کے خلاف اپیل پر چینی سپریم کورٹ نے ملزم کے جرم کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے سزائےموت برقرار رکھی تھی، تاہم سابق ایگزیکٹو کو منگل کی صبح چینی شہر Tianjinمیں اپنے قریبی رشتہ داروں سے آخری ملاقات کے بعد سزائے موت دی گئی۔

    اس سے قبل اسی کمپنی کے سابق چیئرمینLai Xiaomin کو جنوری 2021 میں 253 ملین ڈالر کی رشوت لینے پر سزائے موت دی گئی تھی جبکہ کمپنی کے کئی دیگر افسران بھی بدعنوانی کی تحقیقات کی زد میں آ چکے ہیں۔

  • پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پہلے 10 ممالک میں شامل ہے،عطا تارڑ

    پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پہلے 10 ممالک میں شامل ہے،عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کا دوستانہ تعلق ہمارا اثاثہ ہے-

    اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی بے مثال ہے، چین پاکستان کا دوسرا گھر اور پاکستان بھی چین کا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے پاکستان کو جب بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا چین نے ہمیشہ مدد کی، مشکل وقت میں چین جیسے دوست ساتھ ہوں تو کچھ مشکل نہیں ہوتا، ہم چین کی قیادت کے شکرگزار ہیں، عوامی رابطوں کی بدولت ہمارے ہاں چین کی ثقافت پروان چڑھ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کبھی نہ ختم ہونے والی ہے، وقت نے ثابت کیا پاکستان اور چائنہ آئرن برادرز ہیں، چین اور پاکستان کا دوستانہ تعلق ہمارا اثاثہ ہے، چین نے ثابت کیا ہے دوست وہ جو مشکل میں کام آئے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پہلے 10 ممالک میں شامل ہے، کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، حالیہ سیلاب سے پنجاب بھی شدید متاثر ہوا۔

    بجلی بحالی میں ناکامی : نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے پر جرمانہ عائد

    پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے

    دسمبرکےوسط میں بارشوں کا امکان

  • چین کا غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا خیرمقدم، فلسطینی خودمختاری پر زور

    چین کا غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا خیرمقدم، فلسطینی خودمختاری پر زور

    چین نے اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطین پر فلسطینی عوام کی حکمرانی کا اصول برقرار رہنا چاہیے۔

    سوئٹزرلینڈ میں پریس کانفرنس کے دوران چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ غزہ کے مستقبل سے متعلق کسی بھی فیصلے میں فلسطینی عوام کی مرضی اور خواہشات کو مرکزی حیثیت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’فلسطینی، فلسطین پر خود حکومت کریں‘ کا اصول عالمی برادری کا مشترکہ مؤقف ہے اور اسے برقرار رہنا چاہیے۔ وانگ ژی نے کہا کہ چین ان تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو خطے میں امن کی بحالی، انسانی جانوں کے تحفظ اور انسانی المیے میں کمی کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران کو اکیسویں صدی پر ایک بدنما داغ قرار دیا اور کہا کہ عالمی برادری کو مل کر حقیقی، جامع اور پائیدار جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ چینی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ دو ریاستی حل پر قائم رہنا ناگزیر ہے کیونکہ صرف ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست ہی اپنے جائز قومی حقوق کے حصول کے ذریعے تاریخی ناانصافیوں اور تشدد کے سلسلے کو ختم کر سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالث ملکوں کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخی کامیابی قرار دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا اور دوست ممالک کے تعاون اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

    شہباز شریف کی پھر امریکی صدر کو نوبیل انعام دینے کی تجویز

    اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کا اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر خیرمقدم

    کسی بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں،پاکستان کا طالبان بیانات پر سخت ردعمل

    میکسیکو میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 64 ہلاک اور 65 لاپتا

  • چین کا امریکی جہازوں پر لنگر انداز ہونے کی فیس عائد کرنے کا اعلان

    چین کا امریکی جہازوں پر لنگر انداز ہونے کی فیس عائد کرنے کا اعلان

    چین نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی جہازوں سے اپنی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہونے کی فیس وصول کی جائے گی۔

    یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چینی بحری جہازوں پر اسی نوعیت کی فیس لگانے کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔چینی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق منگل سے امریکی جہازوں پر فی ٹن تقریباً 56 ڈالر کی فیس عائد ہوگی۔واضح رہے کہ امریکا نے چینی جہازوں پر تقریباً 50 ڈالر فی جہاز کی فیس لگائی تھی۔چینی وزارت کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرح یہ فیس بھی اپریل 2028 تک وقتاً فوقتاً بڑھائی جائے گی۔

    امریکن چیمبر آف کامرس اِن چائنا کے صدر مائیکل ہارٹ نے کہا کہ اس اقدام سے قلیل مدت میں امریکی صارفین کے اخراجات میں اضافہ ہوگا، شپنگ کمپنیوں کے منافع میں کمی آئے گی اور امریکا کو برآمدات میں معمولی کمی دیکھنے کو ملے گی۔

    نئی دہلی میں افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں خواتین صحافیوں کو شرکت سے روک دیا گیا

  • ماسکو فارمیٹ اجلاس میں افغانستان میں غیر ملکی افواج کی موجودگی مسترد

    ماسکو فارمیٹ اجلاس میں افغانستان میں غیر ملکی افواج کی موجودگی مسترد

    ماسکو میں منعقدہ ماسکو فارمیٹ اجلاس میں پاکستان، چین، روس، ایران، بھارت سمیت بڑی علاقائی طاقتوں نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ افغانستان میں کسی غیر ملکی فوج کی موجودگی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

    اعلامیے میں زور دیا گیا کہ تمام ریاستیں افغانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں اور ملک کو بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔اجلاس میں شریک ممالک نے واضح کیا کہ کسی بھی بہانے سے افغانستان یا اس کے ہمسایہ ممالک میں غیر ملکی فوجی تنصیبات کا قیام خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہوگا۔پاکستان، چین، روس، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے خصوصی نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے، جبکہ افغان عبوری حکومت کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی پہلی بار مکمل رکن کے طور پر شریک ہوئے۔

    اعلامیے میں افغان حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔پاکستان کی شرکت ایسے موقع پر ہوئی جب اسلام آباد اور کابل کے تعلقات میں تناؤ پایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے مطابق تحریک طالبان پاکستان اور دیگر شدت پسند گروہ افغان سرزمین سے حملے کرتے ہیں، تاہم طالبان انتظامیہ اس الزام کی تردید کرتی ہے۔ اس کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط اور اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے جاری ہیں۔

    اسرائیلی جارحیت کے 2 سال ، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 92 فیصد مکانات ملبے کا ڈھیر

    کراچی پولیس نے برطانوی پولیس افسر کا گم سامان برآمد کر کےحوالے کر دیا

    راولپنڈی میں آپریشن، انتہائی مطلوب افغان ڈکیت سمیت 3 ملزمان ہلاک

    جاسوس کی گرفتاری پر بھارتی میڈیا نے وسیم اکرم کی تصویر دیکھا دی

  • ماسکو میں افغانستان پر چار ملکی خصوصی اجلاس

    ماسکو میں افغانستان پر چار ملکی خصوصی اجلاس

    افغانستان کے حوالے سے روس، چین، ایران اور پاکستان کے نمائندوں کا خصوصی اجلاس ماسکو میں منعقد ہوا۔

    روسی وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں روسی صدر کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نے روسی وفد کی نمائندگی کی۔ یہ اجلاس ماسکو فارمیٹ کی رابطہ گروپ کے طور پر کام کر رہا ہے۔اجلاس میں ساتویں ماسکو فارمیٹ مشاورت اجلاس کے ایجنڈے اور حتمی اعلامیہ کی تیاری پر غور کیا گیا۔شرکاء نے افغانستان میں امن، استحکام اور علاقائی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

    برطانوی وزیر داخلہ پرفلسطین مظاہروں کو محدود کرنے کے اعلان پر تنقید

    حماس اور اسرائیل معاہدے میں ناکام ہواتو متبادل فارمولہ دیں گے،امریکا

    گلگت : قاضی نثار احمد پر حملے کے سہولت کار 8 افراد گرفتار

    انڈیا ، امریکہ اور اسرائیل ، اصل حقیقت اور سچائی، آپکے سوال اور مبشر لقمان کے جوابات

  • مشترکہ ایکشن پلان 29-2025 کے لیے چین کی پاکستان سے تعاون کی پیشکش

    مشترکہ ایکشن پلان 29-2025 کے لیے چین کی پاکستان سے تعاون کی پیشکش

    چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اپنے ایک مضمون میں صدر زرداری کے دورے کو چین اور پاکستان کے مابین دوستی کا نیا باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے عملی تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تعلق کو مزید گہرا کیا ہے۔

    چین نے پاکستان کے ساتھ مل کر صدر آصف علی زرداری کے حالیہ دورۂ چین کے اہم نتائج پرعمل درآمد اور ’مشترکہ ایکشن پلان 29-2025‘ کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان ’مشترکہ مستقبل کی شراکت داری‘ کو مزید مضبوط کیا جا سکے،صدر زرداری 12 تا 21 ستمبر کے دوران گولڈن پانڈا انٹرنیشنل کلچرل فورم کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے چین گئے، جہاں انہوں نے سیچوان، شنگھائی اور سنکیانگ کے دورے کیے۔

    پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید گرفتار

    یہ صدر زرداری کا رواں برس فروری کے بعد دوسرا دورہ تھا، جسے چینی سفیر نے نہ صرف چینی عوام کے ساتھ گہری محبت بلکہ چین اور پاکستان تعلقات کو دی جانے والی اہمیت کا ثبوت قرار دیا،چینی سفیر کے مطابق صدر زرداری نے اس سفر میں 4 مختلف مقامات کا دورہ کیا، مقامی قیادت اور عام شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور فورم میں خطاب کرتے ہوئے فن و ثقافت کے ذریعے دنیا کو جوڑنے کے تصور کو اجاگر کیا،یہ اقدام ’گلوبل سیولائزیشن انیشی ایٹو‘ کی بہترین عملی مثال ہے،چینی سفیر نے صدر زرداری کے اس حالیہ دورہ چین کو دونوں ملکوں کے مابین آہنی دوستی میں ایک اور درخشاں باب کا اضافہ بھی قرار دیا-

    غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والا ملزم گرفتار

  • چین ایئرکرافٹ کیریئر سے جدید لڑاکا طیارے لانچ کرنے والا دوسرا ملک بن گیا

    چین ایئرکرافٹ کیریئر سے جدید لڑاکا طیارے لانچ کرنے والا دوسرا ملک بن گیا

    چین کا نیا اور سب سے جدید ایئرکرافٹ کیریئر اپنے نئے الیکٹرومیگنٹ کیٹاپلٹ کے ذریعے 3 مختلف قسم کے طیارے کامیابی کے ساتھ لانچ کر چکا ہے۔

    سی این این کی رپورٹ کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ کامیابی پہلی بار عوام کے سامنے جاری کی گئی فوٹیج میں دکھائی گئی، جسے ایک بڑی تکنیکی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے،سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی جاری کردہ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ چین کا ففتھ جنریشن کا جے-35 اسٹیلتھ فائٹر، 4.5 جنریشن کا جے-15 ٹی فائٹر اور کے جے-600 ارلی وارننگ و کنٹرول طیارہ فُوجیان ایئرکرافٹ کیریئر سے ای ایم اے ایل ایس نظام کے ذریعے اُڑان بھرتے ہیں۔

    سرکاری میڈیا نے ان تجربات کو چین کی ایئرکرافٹ کیریئر ٹیکنالوجی میں ایک اور ’بریک تھرو‘ اور بحری صلاحیتوں میں تبدیلی کا ایک ’سنگِ میل‘ قرار دیا ہےدنیا میں صرف ایک اور ایئرکرافٹ کیریئر اس نظام کا حامل ہے، جو امریکی بحریہ کا نیا کیریئر یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ (USS Gerald R. Ford) ہے، جسے بہار 2022 میں فلائٹ ڈیک آپریشنز کے لیے تصدیق ملی تھی۔

    گوجرانوالہ:سرجیکل فیکٹری میں چوری، "تاجو خنجر گینگ” کے تین ملزمان گرفتار

    یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے، جب امریکی کانگریس کا ایک وفد بیجنگ میں موجود ہے تاکہ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مذاکرات کیے جا سکیں، جن میں عسکری سطح پر رابطے بھی شامل ہیں، یہ 6 برس بعد پہلا موقع ہے کہ ایسا کوئی وفد چین پہنچا ہے۔

    سابق امریکی نیوی کپتان اور تجزیہ کار کارل شوسٹر کے مطابق فُوجیان پر کامیاب تجربات، جن میں کیٹاپلٹ لانچ اور رُکنے والی لینڈنگ دونوں شامل ہیں، اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ بحری جہاز آئندہ چند ہفتوں میں باضابطہ طور پر پیپلز لبریشن آرمی نیوی (پی ایل اے این ) کے بیڑے میں شامل ہو سکتا ہے۔

    آئندہ چند مہینوں میں مزید سرٹیفکیشن متوقع ہیں، جب کہ اگلے سال بہار تک اس کے فضائیہ اور راکٹ فورس کے ساتھ انضمام کے آخری تجربات کیے جانے کا امکان ہےای ایم اے ایل ایس نظام طیاروں کو زیادہ وزنی ہتھیاروں اور ایندھن کے ساتھ اُڑان بھرنے کی اجازت دیتا ہے، جو چین کے پچھلے دو ایئرکرافٹ کیریئرز شینڈونگ اور لیاؤننگ میں ممکن نہیں تھا، کیوں کہ ان پر ’اسکی جمپ‘ طرز کے ریمپس نصب ہیں، اس کے نتیجے میں فُوجیان کے طیارے زیادہ فاصلے سے ہدف پر حملہ کر سکیں گے۔

    ماہرین کے مطابق فُوجیان کی صلاحیت بڑے جنگی طیارے بھاری اسلحے کے ساتھ زیادہ فاصلے پر بھیجنے کی ہے، جس سے اس کا جنگی دائرہ عمل وسیع ہو جائے گا اور چین کو سمندر پار (بلو واٹر) صلاحیت حاصل ہوگی،اگرچہ ای ایم اے ایل ایس سسٹم کی بدولت فُوجیان ٹیکنالوجی کے لحاظ سے یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کے برابر ہے، لیکن یہ نیوکلیئر انرجی سے نہیں بلکہ روایتی ایندھن سے چلتا ہے، اس کے برعکس امریکی بحری بیڑہ مکمل طور پر ایٹمی توانائی سے چلتا ہے اور لمبے عرصے تک سمندر میں رہ سکتا ہے، جب کہ فُوجیان کو وقتاً فوقتاً بندرگاہ یا ٹینکر سے ایندھن لینا پڑے گا۔

    کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کر دیا

    چین کے بحری طاقت میں اضافے کے ساتھ وہ تائیوان اسٹریٹ سے لے کر مشرقی اور جنوبی بحیرہ چین تک کے پانیوں میں زیادہ جارحانہ رویہ اختیار کر رہا ہے، جس پر امریکا، جاپان اور فلپائن جیسے ممالک تنقید کرتے ہیں،منگل کو چین میں موجود وفد کے سربراہ ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے سینیئر ڈیموکریٹ امریکی نمائندہ ایڈم اسمتھ نے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان ناکافی عسکری تعلقات ’خاص تشویش‘ کا باعث ہیں

  • سپر ٹائیفون راگاسا : چین کے 10 شہروں میں اسکول، کاروبار بند

    سپر ٹائیفون راگاسا : چین کے 10 شہروں میں اسکول، کاروبار بند

    جنوبی چین کو سپر ٹائیفون راگاسا کے سنگین اثرات کا سامنا ہے، جس کے قریب آتے ہی متعدد شہروں میں حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے کم از کم 10 شہروں میں اسکولز، کاروباری مراکز اور کچھ پروازیں معطل کر دی گئیں ہیں۔

    ٹائیفون کی گردشی ہوائیں تقریباً 230 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، اور راگاسا کو سال 2025 کا سب سے طاقتور طوفان قرار دیا جا رہا ہےمتوقع طور پر یہ طوفان گوانگڈونگ صوبے کے شینژن اور ژوون کاؤنٹی کے درمیان ساحلی علاقے میں بدھ کو لینڈ فال کرے گاچینی ٹیک ہب شینژن نے 4 لاکھ افراد کو نکالنے کا حکم دیا ہے جبکہ شہر کے ہنگامی انتظامی حکام نے شدید آندھی، بارش، لہروں اور سیلاب کی وارننگ دی ہے۔

    ممکنہ طوفان کے خطرے نے کئی چینائی ریاستی و مقامی حکومتوں کو اسکول اور کاروبار بند کرنے اور آمد و رفت کی پابندیاں عائد کرنے پر مجبور کیا ہے پبلک ٹرانسپورٹ، فیری سروسز، اور کئی صنعتی و تجارتی سرگرمیاں بھی بندش کا شکار ہونگی،اس کے علاوہ سمندر کی سطح میں شدید اضافے، طوفانی بارش اور بڑے ساحلی علاقوں میں سیلاب کا امکان ہے اس طوفان سے خاص طور پر وہ علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جو ماضی میں بھی بڑے طوفانوں کی زد میں آئے تھے۔

    چینی محکمہ موسمیات نے شدید بارش اور تیز ہواؤں کے پیشِ نظر رہائشیوں سے محتاط رہنے، دروازے اور کھڑکیاں محفوظ کرنے، ایمرجنسی کٹس تیار رکھنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے-

  • غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں،چین

    غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں،چین

    چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے،عالمی برادری کو چاہیے کہ دو ریاستی حل کے تحت فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دلانے کی حمایت کرے-

    انہوں نے کہا کہ دو برسوں سے جاری غزہ جنگ نے سنگین انسانی المیہ پیدا کیا ہے اور اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں،وانگ یی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے تین اقدامات فوری اختیار کیے جائیں، جن میں غزہ میں فوری اور جامع جنگ بندی، فلسطینی عوام کی اپنے علاقوں پر حکمرانی اور دو ریاستی حل کو مضبوطی سے قائم رکھنا شامل ہے، عالمی برادری کو چاہیے کہ دو ریاستی حل کے تحت فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دلانے کی حمایت کرے تاکہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام قائم ہو سکے۔

    کشمور کے کچے میں آپریشن، مغوی کانسٹیبل بازیاب، 3 ڈاکو ہلاک، 9 زخمی

    پولیوکے خاتمے کیلئے نئی حکمت عملی، مضبوط قیادت اور واضح ذمہ داری ضروری ہے،اقوام متحدہ

    دعا ملک کا انڈسٹری میں ہراسانی کا انکشاف