Baaghi TV

Tag: چین

  • روس کا چینی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

    روس کا چینی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

    روس نے چینی شہریوں کے لیے ویزا کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

    روسی وزارت خارجہ اورمتعلقہ امیگریشن حکام کے مطابق یہ سہولت 15 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہو گی اور ابتدائی طورپرایک سال کے لیے فراہم کی جائے گی،اس فیصلے کا مقصد روس اور چین کے درمیان سیاحت، تجارتی روابط اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینا ہےروسی حکومت نے واضح کیا ہے کہ چینی شہریوں کو اس سہولت کے تحت روس میں مقررہ مدت تک بغیر ویزا قیام کی اجازت حاصل ہو گی۔

    اینکر رضوان الرحمان عرف رضی دادا کو پی ٹی وی نے معطل کردیا

    چینی وزارت خارجہ کے مطابق جوابی اقدام کے طور پرچین نے بھی روسی شہریوں کو ویزا فری سفر کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے، عام پاسپورٹ رکھنے والے روسی شہریوں کو چین میں ویزا کے بغیر داخلے اور 30 دن تک قیام کی اجازت دی جائے گی،دونوں ممالک کے درمیان اس باہمی اقدام کو دوطرفہ اعتماد، تجارتی تعلقات کی مضبوطی اور سفارتی تعلقات کی نئی جہت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں عوامی روابط اور سیاحتی سرگرمیوں میں مثبت پیشرفت کا باعث بنے گا۔

    یورپی یونین صدر کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا

  • پاکستان اور چین ’لوہے جیسی دوستی‘ کی بنیاد پر قائم ہیں، صدر زرداری

    پاکستان اور چین ’لوہے جیسی دوستی‘ کی بنیاد پر قائم ہیں، صدر زرداری

    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا بھر میں مثالی ہیں اور ’لوہے جیسی دوستی‘ کی بنیاد پر قائم ہیں۔

    تیانجن میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر ’چائنا ڈیلی‘ کے لیے لکھے گئے اپنے مضمون میں صدر زرداری نے کہا کہ وہ چین کو ہمیشہ اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

    انہوں نے صدر شی جن پنگ کو تاریخی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اب دنیا کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم بن چکی ہے جو یوریشیا کے 80 فیصد رقبے اور دنیا کی 40 فیصد آبادی پر مشتمل ہے،رکن ممالک کے مشترکہ مقاصد اُس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتے جب تک دہشتگردی، انتہاپسندی اور علیحدگی پسندی کے ’تین بڑے خطرات‘ کو مل کر ختم نہ کیا جائے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غربت، ماحولیاتی تبدیلی اور عدم مساوات جیسے چیلنجز کا مقابلہ بھی اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کی ملاقات

    صدر زرداری نے پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے چین کے بانی رہنماؤں کے ساتھ مل کر اس دوستی کی بنیاد رکھی جبکہ بے نظیر بھٹو نے اسے مزید مضبوط کیاپاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) اس رشتے کی ایک عظیم علامت ہے جو پاکستان کی معیشت کی ترقی کا نیا باب ہے پاکستان ’شنگھائی اسپرٹ‘ کی مکمل حمایت کرتا ہے جو اعتماد، مساوات اور مشترکہ ترقی کی بنیاد فراہم کرتا ہےیہ پلیٹ فارم ہمیں امن، سلامتی، تجارت، ٹیکنالوجی اور معاشی خوشحالی کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے

    یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ لوگوں کو ریلیف دینے کا ہے،عظمیٰ بخاری۔

  • مودی چین کے آگے جھکنے پر مجبور, بھارت کا دوغلہ چہرہ بے نقاب

    مودی چین کے آگے جھکنے پر مجبور, بھارت کا دوغلہ چہرہ بے نقاب

    ماضی میں چین مخالف بیانات، آج ایس سی او میں چاپلوسی , مودی سرکار کی دوغلی پالیسی آشکارہوگئی-

    جنگی اور سفارتی میدانوں میں شکست کے بعد مودی چین کے آگے جھکنے پر مجبور, بھارت کا دوغلہ چہرہ بے نقاب،ماضی میں چین کو گیدڑ بھبکیاں دینے والا مودی ، آج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں چین کی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور ہوگیا بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں حالیہ دنوں میں واضح تضاد اور منافقت سامنے آئی ہے-

    https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1962081828665446779

    بھارتی وزیر اعظم مودی جب اپوزیشن میں تھا تو چین کے حوالے سے اسکے خیالات انتہائی منفی تھےمودی بطور اپوزیشن لیڈر ہر جلسے میں چین کیخلاف آواز اٹھانے کی بات کرتا تھا نریندر مودی کا کہنا تھا کہ جو(چین) میرے دیس کے جوانوں کے سر کاٹ لے کیا اس کیلئے پروٹول ہونا چاہئے؟ آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے چین مخالف بیانات دئیے

    چین کی جدید ٹیکنالوجی اور طریقے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سود مند ہونگے ، وزیراعظم

    بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ کے مطابق،چین نے پاکستان کو ہر ممکن تکنیکی اور انٹیلی جنس مدد فراہم کی،پاکستان کو چین سے لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس موصول ہو رہی تھیں، چینی اسلحے اور مدد کی بدولت آپریشن سندور میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی،بھارتی نائب آرمی چیف نے الزام عائد کیا تھا کہ چین پاکستان کو "اُدھار کی چھری سے وار” کی پالیسی پر سہارا دے رہا تھا

    مودی کے بجائے پاکستانی وزیراعظم کا چین میں شاندار استقبال

    حیرت انگیز طور پر آج بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی چین میں صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتا نظر آ رہا ہےبھارتی وزیراعظم مودی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے چین بھی پہنچ چکے ہیں، ایک طرف چین پر الزام تراشی، دوسری جانب سفارتی انداز میں شکریہ دوہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے،بھارتی حکومت سیاسی مفادات کی خاطر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے حقائق مسخ کرتی آئی ہے-

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل چینی صدراور مودی کی ملاقات

  • چین کی جدید ٹیکنالوجی اور طریقے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سود مند ہونگے ، وزیراعظم

    چین کی جدید ٹیکنالوجی اور طریقے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سود مند ہونگے ، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی اور طریقے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہوں گے۔

    وزیراعظم نے چین کے تیانجن یونیورسٹی میں نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کا دورہ کیا ، نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر میں وزیراعظم کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز بشمول نئی تیار کردہ میڈیکل ریسکیو گاڑیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی،وزیراعظم کو قدرتی آفات کے لیے احتیاطی تدابیر کے لیے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چین اور پاکستان کے تعاون سے اس ضمن میں کئی منصوبے موجود ہیں اور متعدد پر کام جاری ہےان منصوبوں میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئیٹیو کے تحت تعمیر شدہ چائنا پاکستان جوئنٹ لیب فار ڈزاسٹر اینڈ ایمرجنسی میڈیسن، بین الاقوامی میڈیکل کواپریشن سینٹر، چین پاکستان فرینڈشپ ہسپتال اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔

    انہوں نے چین کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تعریف کی،چینی مہارت سے مستفید ہونے سے پاکستان میں مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مؤثر احتیاطی تدابیر اور لائحہ عمل استعمال کیے جا سکیں گے-

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل چینی صدراور مودی کی ملاقات

    https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1962042655581352422

    انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں موجود بین الاقوامی میڈیکل سینیٹر اور چین پاکستان جوئنٹ لیب جیسے منصوبوں کو مزید فعال بنایا جائے اور اس ضمن میں چین اور پاکستان کے مابین شراکت داری کو مزید توسیع دی جائے،سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی، متاثرہ خاندانوں کیلئے آج اضافی امدادی سامان کے قافلے حکومت کی جانب سے بھیجے جا چکے ہیں جو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کیے جائیں گے۔

    وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت کیساتھ مکمل رابطے میں رہنے اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیوں کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    صدر نے انسدادِ دہشتگردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دیدی

  • شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل چینی صدراور مودی کی ملاقات

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل چینی صدراور مودی کی ملاقات

    چین کے صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تیانجن شہر میں دو طرفہ ملاقات کی۔

    یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس سے قبل ہوئی جو آج اور کل (31 اگست اور یکم ستمبر) تیانجن میں منعقد ہو رہا ہےبھارتی وزیراعظم مودی سات سال بعد چین کے دورے پر ہیں،اجلاس میں 20 سے زائد عالمی رہنما شریک ہیں جن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اہم رہنما بھی شامل ہیں۔

    چین اور بھارت کے تعلقات 2020 کی سرحدی جھڑپ کے بعد سرد مہری کا شکار رہے، تاہم گزشتہ سال قازان میں ہونے والی ملاقات کے بعد تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہوئی،ایس سی او اجلاس میں چین، بھارت، روس، پاکستان، ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور بیلاروس شامل ہیں جبکہ 16 ممالک مبصر یا ڈائیلاگ پارٹنرز کے طور پر شریک ہوں گے۔

    مودی کے بجائے پاکستانی وزیراعظم کا چین میں شاندار استقبال

    پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی اپنے وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہیں دفترِ خارجہ کے مطابق وہ صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات ہوگی۔

    صدر نے انسدادِ دہشتگردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دیدی

  • مودی کے بجائے پاکستانی وزیراعظم کا چین میں شاندار استقبال

    مودی کے بجائے پاکستانی وزیراعظم کا چین میں شاندار استقبال

    چین کے شہر تیانجن میں شہباز شریف اور مودی کے استقبال میں واضح فرق دکھائی دیا۔

    مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد پہلی مرتبہ دونوں وزرائے اعظم ایک ہی شہر میں موجود ہیں،مودی نے تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم، ترکیہ، آذربائیجان اور چین کے صدور کے ہمراہ کھانے میں شرکت کی –

    شہباز شریف اور مودی کے استقبال میں واضح فرق دکھائی دیاوزیراعظم شہباز شریف کا استقبال واضح طور پر ایک فاتح سربراہ مملکت کے جیسا تھا، وزیراعظم شہباز شریف کے ریڈ کارپٹ استقبال میں چین کے اعلیٰ حکام موجود تھے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا چین میں استقبال پھیکا سا دکھائی دیا۔

    صدر نے انسدادِ دہشتگردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دیدی

    وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے چین میں استقبال پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے،سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شہباز شریف کے استقبال کو گرمجوش قرار دیا گیا جبکہ بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی مودی کے چین میں استقبال پر تنقید کی گئی۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ چینی جہازوں کے ذریعے بھارتی رافیل گرانے والے کا ایسا ہی استقبال بنتا تھاصارف کا کہنا تھا کہ دنیا میں چینی جہازوں کی مارکیٹ آسمان پر پہنچا دینے والے کا استقبال تو بنتا ہے وزیراعظم شہباز شریف کو تیانجن ایئرپورٹ پر گارڈ آف آنر بھی دیا گیا اور ریڈ کارپٹ استقبال چھ گنا بڑے ملک بھارت کو شکست دینے کا کمال ہے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک ریڈ کارپٹ استقبال باعث فخر ہے۔

    سیلاب سے بیس لاکھ آبادی متاثر ہوئی ہے ،مریم اورنگزیب

  • شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

    شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 4 ستمبر تک قیام کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گےوزیراعظم کی بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی،ان ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، سی پیک فیز ٹو سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیراعظم فوجی پریڈ میں بھی شریک ہوں گے جو کہ عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس موقع پر دیگر عالمی رہنما بھی موجود ہوں گے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ممتاز چینی تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں کریں گے، جہاں تجارت، سرمایہ کاری اور معیشت کے فروغ پر خصوصی بات چیت ہوگی،وہ پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

  • چین کا نیا میگا ڈیم ، بھارت میں آبی جنگ کے خدشات

    چین کا نیا میگا ڈیم ، بھارت میں آبی جنگ کے خدشات

    بھارت کو خدشہ ہے کہ تبت میں چین کے مجوزہ میگا ڈیم کی تعمیر خشک موسم میں دریائے برہم پتر (یارلنگ زانگبو) کے پانی کے بہاؤ کو 85 فیصد تک کم کر دے گی۔

    رائٹرز کے مطابق بھارتی حکومت کی ایک تجزیاتی رپورٹ اور چار معتبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس منصوبے کے ممکنہ اثرات نے نئی دہلی کو اپنے ڈیم منصوبوں کو تیز کرنے پر مجبور کر دیا ہےبھارتی حکومت 2000 کی دہائی کے آغاز سے تبت کے آنکسی گلیشیئر سے نکلنے والے پانی کو قابو میں رکھنے کے منصوبوں پر غور کر رہی ہے یہ گلیشیئر چین، بھارت اور بنگلہ دیش میں 10 کروڑ سے زائد افراد کے لیے پانی کا ذریعہ ہے تاہم ارونا چل پردیش کے مقامی باشندوں کی شدید مزاحمت کے باعث یہ منصوبے بار بار تعطل کا شکار رہے ہیں۔ مقامی آبادی کو خدشہ ہے کہ ڈیم کی تعمیر سے ان کے گاؤں ڈوب جائیں گے اور ان کا روایتی طرزِ زندگی ختم ہو جائے گا۔

    گزشتہ برس دسمبر میں چین نے اعلان کیا کہ وہ سرحد کے قریب یارلنگ زانگبو دریا پر دنیا کا سب سے بڑا پن بجلی ڈیم تعمیر کرے گا، جس کے بعد بھارت کے خدشات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ نئی دہلی کو اندیشہ ہے کہ چین اس منصوبے کو سفارتی دباؤ اور علاقائی اثرورسوخ کے لیے بطور ہتھیار استعمال کر سکتا ہےاسی خدشے کے پیشِ نظر بھارت نے مئی میں اپر سیانگ ملٹی پرپز اسٹوریج ڈیم کے لیے سروے کا آغاز کیا، جسے پولیس کی سخت نگرامی میں مکمل کیا گیا۔ اگر تعمیر مکمل ہوئی تو یہ بھارت کا سب سے بڑا ڈیم ہوگا۔

    سوات اور گلگت بلتستان میں سیلاب سے تباہی، امدادی کارروائیاں جاری

    ذرائع کے مطابق جولائی میں وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر میں اس منصوبے کی رفتار بڑھانے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد ہوابھارتی حکومت کے تجزیے کے مطابق چین کا ڈیم بیجنگ کو سالانہ 40 ارب مکعب میٹر پانی موڑنے کی صلاحیت دے گا، جو سرحدی مقام پر پانی کے سالانہ بہاؤ کا ایک تہائی سے زیادہ ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کا سب سے زیادہ اثر خشک موسم میں ہوگا، جب بھارت کے کئی علاقے بارش نہ ہونے کے باعث بنجر ہو جاتے ہیں،بھارت نے اپر سیانگ ڈیم میں 14 ارب مکعب میٹر پانی ذخیرہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر خشک موسم میں اسے چھوڑا جا سکے۔ اس سے آسام کے دارالحکومت گواہاٹی اور دیگر شہروں کو پانی کی کمی سے جزوی طور پر بچایا جا سکے گا۔

    لاہور: آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے،ایل ڈبلیو ایم سی

    چین کی وزارتِ خارجہ نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیم کے منصوبے سخت سائنسی تحقیق اور ماحولیاتی تحفظ کے تقاضوں کے مطابق ہیں اور یہ نیچے کے ممالک، بشمول بھارت اور بنگلہ دیش، کے لیے نقصان دہ نہیں ہوں گے۔

    دوسری جانب اروناچل پردیش کی آدی کمیونٹی اس منصوبے کی سخت مخالفت کررہی ہے۔ مقامی رہائشیوں نے احتجاج کے دوران پولیس کیمپ جلا دیے، مشینری تباہ کر دی اور سڑکوں پر ناکے قائم کر دیےان کا کہنا ہے کہ ان کی زمینوں پر اگنے والی اجناس ان کے بچوں کی تعلیم اور روزگار کا واحد ذریعہ ہیں، اس لیے وہ اپنی زمین قربان نہیں کریں گے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی بونیر میں مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ آمد

    بھارتی حکومت کا مؤقف ہے کہ اپر سیانگ ڈیم نہ صرف پانی کی سلامتی یقینی بنائے گا بلکہ سیلابی خطرات کو بھی کم کرے گاتاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ تبت اور اروناچل پردیش زلزلہ خیز علاقے ہیں اور بڑے ڈیم مزید خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔

    ادھر، بھارتی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ سفارتکار ایس جے شنکر نے 18 اگست کو اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات میں ڈیم پر خدشات کا اظہار کیاے شنکر کے نائب نے بھی اگست میں قانون سازوں کو بتایا کہ حکومت شہریوں کی زندگیاں اور روزگار محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جن میں ڈیم کی تعمیر بھی شامل ہے۔

    اسپیس ایکس کا دسواں اسٹارشپ مشن مؤخر

    واضح رہے کہ خود بھارت پر بھی یہ الزام ہے کہ وہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے۔ بھارت نے رواں سال پانی کے حوالے سے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو خود ہی معطل کردیا ہےتاہم، ایک بین الاقوامی ٹربیونل نے فیصلہ دیا ہے کہ بھارت کو معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے، لیکن نئی دہلی کا کہنا ہے کہ اس پینل کو دائرہ اختیار حاصل نہیں۔

  • چین میں زیر تعمیر پل گرنے سے 12 افراد ہلاک، 4 لاپتہ

    چین میں زیر تعمیر پل گرنے سے 12 افراد ہلاک، 4 لاپتہ

    چین کے صوبے چنھگائی میں زیرِ تعمیر پل کا درمیانی حصہ اچانک گرنے سے 12 افراد ہلاک اور 4 لاپتہ ہو گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ییلو ریورپرتعمیرکئے جا رہے پل پر پیش آیا، جب تعمیرکے دوران ایک اسٹیل کیبل اچانک ٹوٹ گئی، جس کے نتیجے میں پل کا درمیانی حصہ دریا میں جا گرا،حادثے کے وقت مقام پر15 مزدوراورایک پروجیکٹ مینیجر موجود تھے، ابتدائی طورپر7 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی تاہم امدادی کام کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 12 تک جا پہنچی جبکہ 4 افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پرموجود ہیں اورلاپتہ افراد کو تلاش کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

    پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سمیت سینئر فوجی کمانڈرز برطرف

    چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی جاری کی گئی ایک ویڈیو میں پل کے محرابی حصے کو اچانک ٹوٹتے ہوئے اور نیچے دریا میں گرتے ہوئے دکھایا گیا،رپورٹ میں بتایا گیا کہ علاقے کے چھ ہسپتالوں کو زخمیوں کے علاج کے لیے الرٹ کر دیا گیا۔

    ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

  • وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کے منتظرہیں،چینی وزیرخارجہ

    وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کے منتظرہیں،چینی وزیرخارجہ

    چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ علاقائی امن واستحکام ہمارامشترکہ ہدف ہے، نائب وزیر اعظم کے ساتھ 6واں وزرا خارجہ ڈائیلاگ کے دوران بات چیت ہوئی، تمام پہلوؤں پر ہمارا موقف یکساں تھا، سی پیک کو ہائی کوالٹی تعاون میں لے کر جا رہے ہیں۔

    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژ ی نے اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس کی،اسحاق ڈار نے کہا کہ چین کے وزیرخارجہ کی پاکستان آمدکاخیرمقدم کرتے ہیں، چین کے وزیرخارجہ سے ساتھ مفید بات چیت ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپربات چیت کی گئی، سی پیک سمیت پاک چین تعلقات کی تمام پہلوؤں کاجائزہ لیاگیا، تمام اہم معاملات پراتفاق رائے موجود ہے، خطے کے امن ،استحکام اور خوشحالی کیلئے ملکرکام کرنے کیلئےپرعزم ہیں، سی پیک فیز2،عوامی سطح پر روابط سمیت دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

    اس موقع پر چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا کہ شاندارمیزبانی پر شکرگزارہوں، پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کےدرمیان مختلف امورپر تفصیلی گفتگوہوئی، پاکستان اورچین کے درمیان تزویراتی شراکت داری مضبوط ہورہی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد اور محبت کارشتہ مزید مضبوط ہورہاہے، وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کے منتظرہیں۔

    مشترکہ مفادات کے اہداف کیلئے پاک – چائنہ کاکثیرالجہتی فورمز پر قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

    وانگ ژی نے کہا کہ سی پیک فیزٹوپر بھی ملاقات میں تفصیلی گفتگو ہوئی، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جارہے ہیں، چین پاکستان کو اپناقابل اعتماد اتحادی تصورکرتاہے،انسداددہشتگردی کے شعبے میں تعاون مزید بڑھائیں گے، علاقائی امن واستحکام ہمارامشترکہ ہدف ہے، نائب وزیر اعظم کے ساتھ 6واں وزرا خارجہ ڈائیلاگ کے دوران بات چیت ہوئی، تمام پہلوؤں پر ہمارا موقف یکساں تھا، سی پیک کو ہائی کوالٹی تعاون میں لے کر جا رہے ہیں۔

    قبل ازیں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی وزارت خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔

    ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم و زیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گاچینی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران چھٹا پاک -چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ بھی ہوگاپاک – چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ ژی اور اسحاق ڈار کریں گے، چینی وزیر خارجہ اسلام آباد میں ، پاک – چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔
    اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے ون ونڈو کاروبار سہولت مرکز کا افتتاح