Baaghi TV

Tag: کاروبار

  • پاکستان ایکسچینج مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان

    پاکستان ایکسچینج مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان ہے۔

    جمعرات کے روز مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 717 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، آج مارکیٹ میں 623 پوائنٹس کے اضافے سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار 555 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا،بعد ازاں تیزی کا رجحان جاری رہا اور ایک موقع پر 717 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 649 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    آج مسلسل دوسرے روز مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا رجحان بحالی کی جانب ہے اور ملکی معیشت پر اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 960 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 19 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی: ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کے نرخ یکدم بڑھ گئے،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4000 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے 10 گرام سونا 3429 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 93ہزار638 روپے کا ہوگیا ہے عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 40 ڈالر اضافے سے 3241 ڈالر فی اونس ہے۔

    دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں  اضافے کا سلسلہ جاری،نرخ  بلندتر ین سطح  پر پہنچ گئے

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری،نرخ بلندتر ین سطح پر پہنچ گئے

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

    سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کا ہو گیا 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 59 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں اضا فے کے بعد سونےکی فی اونس قیمت 3 ہزار 500 ڈالر پر پہنچ گئی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 105 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے-

    اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 441روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 950روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    اٹلانٹا سے شکاگو کی پرواز میں دوران پرواز جہاز کی چھت گر پڑی

    سابق آسٹریلوی کرکٹر کو 4 سال قید کی سزا

    مراد علی شاہ کو گنڈا پور سے مختلف نظر آنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

  • سونا  تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

    سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

    کراچی: پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 944 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہوگئی ہے،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 69 ڈالر اضافے کے ساتھ3395 ڈالر فی اونس ہے۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 24روپے کے اضافے سے 3ہزار 441روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 21روپے کے اضافے سے 2ہزار 950روپے کی سطح پر آگئی۔

    او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کا آزاد کشمیر کا دورہ

    رپورٹ کے مطابق امریکا کی تجارتی جنگ اور دنیا بھر کے سینٹرل بینکس کا اپنے زخائر بڑھانے کی غرض سے گولڈ کی وسیع پیمانے خریدا ر ی نے عالمی اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کو تاریخ کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہےامریکی سینٹرل بینک کی جا نب سے سود کی شرح میں کمی نہ کرنے کے اعلان سے عالمی سطح پر مہنگائی کساد بازاری بڑھنے کے خدشات نے دنیا بھر میں غیر یقینی فضا پیدا کردی ہے۔

    بنگلور، بھارتی فضائیہ کے افسر پر حملہ

  • فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی

    فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر اضافے کیساتھ 3329 ڈالر ہوگئی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 68 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

  • سونے کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ کے قریب  پہنچ گئی

    سونے کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

    کراچی: سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 48 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7373 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے ہوگئی ہےدوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے ساتھ 3310 ڈالر فی اونس ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے تھی،ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ نے سرمایہ کاروں کو سونے کی جانب مائل کر دیا ہے۔

    آئی ایم ایف پروگرام میں بھی چین کا کردار مثالی تھا۔وزیراعظم

    مرکزی مسلم لیگ کا پیٹرولیم لیوی سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر شدید تحفظات کا اظہار

    15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر دو افراد کے خلاف پرچہ،گرفتار

  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    اسلام آباد: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی: حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے، 16اپریل 2025سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے،پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.63روپے سے کم ہو کر 242روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر گراوٹ کے بعد ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملے گی، جس کی قیمت 258.64روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 250روپے فی لیٹر ہونے کی امید ہے۔

  • سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

    سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

    کراچی: سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 3 لاکھ 40 ہزار 600 روپے ہو گئی،10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 9 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 236 ڈالر پر پہنچ گئی،صرافہ مارکیٹ سے وابستہ افراد کے مطابق موجودہ سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال، عالمی افراط زر اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

  • ٹیرف میں ریلیف، پاکستان اسٹاک میں زبردست تیزی،سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر

    ٹیرف میں ریلیف، پاکستان اسٹاک میں زبردست تیزی،سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف میں ریلیف کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک پر ٹیرف عائد کیا گیا تھا، پاکستانی مصنوعات پر بھی 29 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا تھا جس کے بعد سے پاکستان اسٹاک سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس کریش کر گئی تھیں،تاہم گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوائے چین کے تمام ممالک پر ٹیرف میں 90 روز کا ریلیف کا اعلان کیا جس کے بعد آج تائیوان کی اسٹاک مارکیٹ 9 فیصد سے زائد ا ضافے کے ساتھ بند ہوئی جبکہ ہانگ کانگ کی مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 2924 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 17 ہزار 77 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 2036 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 189 پوائنٹس پر بند ہوا اور کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1353 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

    واضع فیصلہ ہے کہ افغانیوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی،طلال چوہدری

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 63 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جو گزشتہ روز کے مقابلے 42 فیصد کا اضافہ ہے آج ہونے وا لے کاروبار کی مالیت 36 ارب 92 کروڑ روپے رہی جو گزشتہ روز کے مقابلے 39 فیصد زائد ہےمارکیٹ کیپٹلائزیشن 250 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 235 ارب روپے ہے۔

    دوسری جانب سونے کی قیمتوں نے ملکی اور عالمی منڈیوں میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے،ملک میں سونا ایک دن میں 10 گرام پر 6688 روپے اور فی تولہ 7800 روپے مہنگا ہو گیا تازہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے جبکہ فی تولہ سونا 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    نیپرانے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 78 ڈالر کے اضافے سے 3118 ڈالر ہو گیا، جو کہ سونے کی تاریخ کی بلند ترین سطحوں میں شمار ہوتا ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ عالمی سیاسی تناؤ، مہنگائی اور کرنسی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار سونے کو محفوظ اثاثہ سمجھ کر خرید رہے ہیں، جس سے قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف کی جنگ کے باعث سرمایہ محفوظ کرنے کے لیے سونے کی خریداری ہورہی ہے۔

    دوسری جانب صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں 90 روز کے ریلیف کے اعلان کےبعد یورپی کمیشن کی صدر نے بھی جوابی ٹیرف کے نفاذ میں 90 روزہ وقفے کا اعلان کردیا ہے۔

    بھارتی ائیر لائن کی پرواز میں میں تمام کیبن کریو ایک ہی وقت میں سو گیا

    صدر یورپین کمیشن ارسلا وانڈر لین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف کے نفاذ میں وقفے کے اعلان کا نوٹس لیا ہے یورپی یونین نے امریکی محصولات کے خلاف اپنی پہلی جوابی کارروائیوں کو اس وقت تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان ممالک پر عائد کیے گئے بھاری محصولات کو عارضی طور پر کم نہ کر دیا ہو۔

    یورپی یونین کو آئندہ منگل سے 21 ارب یورو (23.25 ارب ڈالر) مالیت کی امریکی درآمدات پر جوابی محصولات عائد کرنے تھے، جو کہ ٹرمپ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد محصولات کے جواب میں تھے۔ تاہم، یورپی یونین ابھی بھی امریکی گاڑیوں پر عائد محصولات اور دیگر 10 فیصد لیویز پر اپنے ردعمل کا جائزہ لے رہی ہے جو ابھی تک نافذ ہیں۔

    پاکستانی ڈراموں کی شہرت کی اصل طاقت کیا ہے؟ فاطمہ بھٹو

    ارسلا وانڈر لین نے کہا کہ ہم مذاکرات کو موقع دینا چاہتے ہیں، انہوں نے ایکس پر کہا ، یورپی یونین کی جوابی کارروائیوں کو منظور کرنے کے عمل کو حتمی شکل دینے کے دوران، جنہیں ہمارے رکن ممالک کی طرف سے بھرپور حمایت حاصل تھی، ہم انہیں 90 دن کے لیے مؤخر کر رہے ہیں۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 21 ہزار روپے ہےملک میں 10گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہے۔

    دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 30 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 40 ڈالر فی اونس ہے۔

    بھارت: مسلسل دوسری بار بنیادی شرح سود میں کمی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی تاہم آج پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا،سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 25 ہزار 500 روپے تک پہنچنے کے بعد پھر کمی ہوئی اور 3 لاکھ 18 ہزار روپے تک پہنچ گیا تھا۔

    پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی