Baaghi TV

Tag: کاروبار

  • کرونا میں کمی کے باعث مختلف ملکوں کے درمیان ٹریڈ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھل رہے ہیں۔ہائی کمشنر ساؤتھ افریقہ

    کرونا میں کمی کے باعث مختلف ملکوں کے درمیان ٹریڈ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھل رہے ہیں۔ہائی کمشنر ساؤتھ افریقہ

    فیصل آباد (عثمان صادق) کرونا میں کمی کے باعث مختلف ملکوں کے درمیان ٹریڈ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھل رہے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کو بھی اِن مواقعوں سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کو ٹورازم کے فروغ پر خصوصی توجہ دینا چاہیے۔ یہ بات ساؤتھ افریقہ کے ہائی کمشنر میتھو تھو زالی ماڈی کیزا نے فیصل آباد وومن چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے دورے کے دوران فی میل انٹر پرینورز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پاکستان گورنمنٹ کی ”Look Africa“کی پالیسی کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی خواتین کو ساؤتھ افریقہ میں کاروبار ی خواتین سے روابط بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گو پاکستان ٹیکسٹائل میں جدید مہارت رکھتا ہے مگر غیر روایتی منڈیوں میں زیادہ ٹریڈ کا پوٹینشل موجود ہے اور ان پر ان کا فوکس ہونا چاہیے تاکہ غیر روایتی اشیاء کو برآمد کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں قدرتی حسن اور برف سے ڈھکی پہاڑوں کا حسین منظر دستیاب ہے اور ہمیں اس پوٹینشل کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانا چاہیے۔ فیصل آباد وومن چیمبر کی صدر محترمہ نگہت شاہد نے ساؤتھ افریقہ کے ہائی کمشنر کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے روڈ میپ کا تفصیل کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیصل آباد وومن چیمبر کا ایک وفد ساؤتھ افریقہ بھیجنا چاہتی ہیں تاکہ وہاں کی کاروباری خواتین سے ملاقات کر کے باہمی تجارت کے مواقع حاصل کئے جائیں۔ انہوں نے ساؤتھ افریقہ کے ہائی کمشنر سے امید ظاہر کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس ڈیلی گیشن کے سلسلہ میں مدد کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا زیادہ سے زیادہ فوکس وومن انٹر پرینوئرشپ ڈویلپمنٹ بڑھانا ہے اور اس سلسلہ میں 15نومبر کو آل پاکستان وومن پریزیڈنٹس کی کانفرنس بھی منعقد کر رہی ہیں۔ نائب صدر محترمہ فرحت نثار نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ سینئر نائب صدر محترمہ صوبیہ عقیل، محترمہ شمع احمد اور دیگر خواتین بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

  • فیصل آباد میں چینی کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں

    فیصل آباد میں چینی کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں

    فیصل آباد(عثمان صادق) ضلع بھر میں چینی کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ محمد زبیر نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرکے32ہزار کلو گھی،3سو بوری چینی قبضہ میں لیکر گودامز سیل اور دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے ملک ظفر 240موڑ کے گودام پر چھاپہ مار کر وہاں سے 32ہزار کلو گھی،3سو بوری چینی برآمد کرلی جبکہ شیخ اشرف کو سرکاری نرخوں سے زائد ریٹ پر چینی فروخت کرنے اورشیخ یعقوب غلہ منڈی کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کو زائد نرخوں پر اشیائےخورونوش کی فراہمی کسی صورت قبول نہیں اور ذخیرہ اندوزوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پرمزید 9 دکانیں سیل، 7دکانداروں کے خلاف مقدمات درج اورموقع سے 4۔افراد کو گرفتار کرادیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں وبازاروں میں سارا دن سرگرم رہے اورچینی مہنگے داموں فروخت کرنے والے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی۔علاوہ ازیں 1876۔انسپکشنز کرکے پھل،سبزیاں،گوشت اورکریانہ کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والے111 ناجائزمنافع خوروں کو پونے تین لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔

  • کاروبارمیں آسانی کیلئےکونسی اصلاحات جاری ہیں؟ ڈاکٹر علوی نے بتا دیا!!

    کاروبارمیں آسانی کیلئےکونسی اصلاحات جاری ہیں؟ ڈاکٹر علوی نے بتا دیا!!

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار ہے اور کاروبارمیں آسانی کیلئے اصلاحات جاری ہیں، تاجر برادری ٹیکس ادا کرنے کی ترغیب دینے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرے، افغانستان میں امن سے خیبر پختونخوا کو فائدہ اور علاقائی تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار گورنر ہاؤس پشاورمیں خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات میں کیا۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیر باز الیاس اور چیمبر کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ مکمل ٹیکس ادائیگی سے تجارتی خسارہ کم کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی میں مدد ملے گی، تاجر برادری ملک میں ٹیکس ادا کرنے کی ترغیب دینے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی کی وبا کے دوران 1.2 کھرب کا معاشی ریلیف پیکج دیا گیا ہے ،حکومت بزنس کمیونٹی کو مسابقتی کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ، ملک میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار ہے اور کاروبارمیں آسانی کیلئے اصلاحات جاری ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ تاجر برادری حکومت سے روابط مزیدبہترکرےاور کاروباری ماحول کی بہتری کیلئے تجاویز دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت اور آئی ٹی شعبےمیں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ افغانستان میں امن سے علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا اور اس کا سب سے پہلےخیبر پختونخوا کو فائدہ ہوگا۔ اس موقع پر تاجر برادری نے کاروباری شعبے کے تحفظ اور علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔ صدر مملکت کو وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کے ذریعے تجارت کے امکانات اور فوائد کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

  • مشکلات سے دو چار تاجروں کو "کنٹینر بحران ” کا سامنا

    آزادی مارچ کی بازگشت کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی تعداد میں کنٹینر طلب کر لیے ہیں جس کے پیش نظر برآمدات کو بندرگاہوں تک پہنچانے میں بڑی مشکل درپیش ہے اور تاجر برادری کی پریشانیوں میں بھی شدید اضافہ ہو گیا ہے ،

    موجودہ صورتحال میں برآمدات کی ترسیل بندرگاہوں تک نہیں پہنچ رہی ہے اور جہاز بغیر سامان سامان کے سفر کر رہے ہیں۔ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ، بین الاقوامی وعدوں کی عدم تکمیل تنازعات ، صارفین کا نقصان اور مارکیٹ شیئر کے ساتھ ساتھ پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچائے گی۔پی ٹی ای اے کے چیئرمین سہیل پاشا نے ہفتے کو ایک پریس ریلیز میں کہا

    "یہ صنعت کے لئے پریشانی کی بات ہے کیونکہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے مختلف شہروں میں مرکزی سڑکوں کو روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر برآمدی سامان سے لدے کنٹینرز کو حراست میں لیا ہے۔ واقعی یہ انتہائی افسوسناک ہے ، ” برآمدات کیلئے تیار بڑی تعداد میں کنٹینروں کو سڑکیں بلاک کرنے کے لئے ضبط کرلیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ، ٹرک اور کنٹینر کمپنیاں ضبطی سے بچنے کیلئے اب اپنے باقی کنٹینرز اور ٹریلرز اپنے اسٹیشنوں پر رکھ رہے ہیں ،

    غیر ملکی خریداروں کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق بھیجنے کے لئے تیار بڑی مقدار میں برآمدی جہاز وقت پر بندرگاہوں تک نہیں پہنچ پائے گی اور اس سے نہ صرف برآمد کنندگان کو بہت زیادہ نقصان ہوگا ، بلکہ قومی خزانے کو بھی۔ "پاکستان کی معیشت ایک خراب حالت میں ہے اور ملک کو محصولات میں اضافے کے لئے برآمدات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ تاہم ، کاروباری سرگرمیوں میں اس طرح کی رکاوٹیں اقوام عالم میں پاکستان کی منفی شبیہہ پیدا کرسکتی ہیں جو ملک سے سامان درآمد کرتی ہیں۔

    لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے روڈ ناکہ بندی کے لئے کارگو کنٹینر لگائے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے زور دیا ہے کہ ضروری ناکہ بندی کے لئے صرف خالی کنٹینرز ہی استعمال کریں کیونکہ قابل تجارت سامان رکھنے والے کنٹینرز کو عام طور پر تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ اور خاص طور پر برآمد کنندگان کا زیادہ نقصان ہوتا ہے ،
    انہوں نے کہا ، "ایل سی سی آئی کو تاجروں کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ کافی جگہوں پر حکام نے مواد سے بھرا ہوا کنٹینر استعمال کر رہے ہیں جو اچھی بات نہیں ہے کیونکہ بڑی تعداد میں صنعتی کیمیکل بہت خطرناک ہیں”۔

    پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں میں سامان سے لدے کنٹینرز کو غیر قانونی طور پر امپینڈ کرنے پر احتجاج کیا ہے۔ پولیس کے ذریعہ جے یو آئی-ایف کے آزادی مارچ کی وجہ سے سڑکیں بند کرنے کے بہانے "برآمدی سامان” کے کنٹینرز میں اضافہ نے لاکھوں ڈالر کے برآمدی احکامات کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ پی ایچ ایم اے کے وائس چیئرمین شفیق بٹ نے وزیر اعظم کو مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داؤد ، تجارت اور ٹیکسٹائل کے سکریٹری ، وزیر اعلی پنجاب اور چیف سکریٹری کو خط میں کہا کہ حکومت کو فوری طور پر اس مسئلے کو اٹھانا چاہئے۔ ،

  • امریکہ وچین کے درمیان تجارتی معاہدے طے پا گیا

    وااشنگٹن: امریکہ و چین کے اعلیٰ‌ حکام تجارتی معاہدے کے چند نکات پر متفق ہو گئے ہیں،

    امریکا اور چین کے اعلیٰ حکام جمعے کو ٹیلی فونک گفتگو کے بعد تجارتی معاہدے کے چند نکات پر اتفاق کے قریب پہنچ گئے ، یہ بات امریکا کے تجارتی نمائندہ اور چین کی وزارت تجارت کے حکام نے میڈیا کو بتائی کہ بات چیت جای رکھی جائے گی ،
    امریکا کے تجارتی نمائندہ نے پیش رفت کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی، یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ دونون طرف سے پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک تجارتی معاہدے کے چند نکات پر اتفاق کے قریب پہنچ گئے ہیں، ڈپٹی کی سطح پر بات چیت جاری رہے گی اور اعلیٰ حکام جلد ٹیلی فون پر بات کریں گے ،

    واشنگٹن اور بیجنگ فیز ون تجارتی معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کیلئے کام کر رہے ہیں جس کا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 11 اکتوبر کو اعلان کیا تھا ، ٹرمپ کا کہناہے کہ امید ہے کہ چلی میں سمٹ کے دوران چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کردیے جائیں گے۔

  • سودی کاروبار کا خاتمہ

    قصور میں سود کا کاروبار کرنے والی الیکڑونکس کی دوکاندار کو عدالت نے بےدخلی کا حکم دے دیا عدالت نے 45 دن کے اندر نعیم الیکٹرونکس کو مالک کی جائیداد خالی کرنے کا حکم دیا

    تفصیلات کے مطابق ریلوے روڈ قصور پر واقع نعیم الیکڑونکس کی سود کے کاروبار اور دوکان کے مالک زبیر کے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے سول جج فرسٹ کلاس ملک محمد رستم علی نے حکم دیا کہ مذکورہ دوکاندار 45 روز کے اندر ملازمین کے نام پر کرائے پرحاصل کی گئی دوکان مالک زبیر قصوری کو واپس کرے
    یاد رہے کہ نعیم الیکٹرونکس قصور شہر میں وسیع پیمانے پر الیکڑونکس کا سامان شہریوں کو بھاری سود پر دے کر لوٹ مار کر رہا ہے جس کی بابت دوکان مذکورہ کے مالک زبیر قصوری نے اس کے خلاف اپنی دوکان خالی کرنے کا کیس دائر کر رکھا تھا

  • حکومت چھوٹے تاجروں کیلئے فکس ٹیکس نظام لائے، سابق وزیر خزانہ

    حکومت چھوٹے تاجروں کیلئے فکس ٹیکس نظام لائے، سابق وزیر خزانہ

    کراچی: سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا کہ حکومت بڑے ٹیکس چوروں کو چھوڑ کر چھوٹے تاجروں کے پیچھےلگی ہوئی ہے، حکومت چھوٹے تاجروں کیلئے فکس ٹیکس کا نظام لائے،
    ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ ایف بی آر کے ریونیو میں کل 15 فیصد اضافہ ہوا ، حکومت کے ٹیکسوں میں بے تحاشا اضافے کی وجہ سے تاجر برادری پریشان ہوگئی، حکومت کو سب سے پہلے زیادہ ٹیکس والوں کو پکڑنا چاہیے تھا کہ ان سے سو فیصد ٹیکس وصول کیا جاتا اور بعد میں چھوٹے تاجروں کی طرف جایا جاتا ،

    مزید پڑھیں
    عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

  • عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 87 ہزار 200 روپے ہو گئی، باغی ٹی وی رپورٹ کیمطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1492 ڈالر پر پہنچ گئی،

    دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہو گیا ، قیمتوں میں اضافے کی نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر ، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام اباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 87 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 74 ہزار 760 روپے ہو گئی،تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1000 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 857 روپے 34 پیسے پر مستحکم رہی۔

  • پرتعیش مصنوعات کی درآمدات پر پابندی ناگزیر ہے ، صدر پاک ایران ٹریڈ فیڈریشن

    پرتعیش مصنوعات کی درآمدات پر پابندی ناگزیر ہے ، صدر پاک ایران ٹریڈ فیڈریشن

    ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے منگوائی جانے والی پرتعیش مصنوعات پر پابندی عائد کیے بغیر معیشت کو بہتر نہیں کیا جا سکتا،

    حکومت معاشی اصلاحات سے ملک میں پیداواری صلاحیت کو وسیع اور ترقی کی رفتار کو بڑھا سکتی ہے، مہنگی بجلی اور گیس معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ، صنعتی شعبے کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی و گیس سستی اور روپے کی قدر کو بہتر بنانا ہو گا ، ان خیالات ک اظہار انہوں نے خانیوال چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کیا ،
    انہوں نے کہا کہ حکومت کرنٹ اکاونٹ خسارہ اور تجارتی خسارہ کم نہیں کر سکی جس کی وجہ سے روپے کی قیمت مستحکم نہیں ہو سکی، ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے عفریت نے غریب عوام کا جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، مشینری کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے جبکہ امپورٹرز کو اربوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

  • ڈیزل و پٹرول کی درآمد و کھپت میں بڑا اضافہ

    ڈیزل و پٹرول کی درآمد و کھپت میں بڑا اضافہ

    ملک میں ڈیزل و پٹرول کی بڑھتی درآمد کیساتھ ساتھ کھپت میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے ، گزشتہ ماہ ستمبر میں ڈیزل کی کھپت میں 32 فیصد جبکہ پٹرول کی کھپت میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،

    انڈسٹری زرائع کیمطابق ستمبر میں ڈیزل کی کھپت 5 لاکھ 51 ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ اگست میں ڈیزل کی کھپت 4 لاکھ 18 ہزار ٹن سے زائد رہی تھی، پٹرول ،کی کھپت گزشتہ ماہ 2 فیصد اضافے سے 6 لاکھ 61 ہزار ٹن 628 ٹن کی بلند ترین ماہانہ سطح پر رہی جبکہ اگست کے مہنے میں پٹرول کی کھپت 6 لاکھ 52 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی تھی،

    بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے فرنس آئل کی کھپت میں 18 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 66 ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی،موسم سرما کی آمد اور قدرتی گیس کے پیش نظر آئندہ چند ماہ کے دوران شمالی علاقہ جات اور پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تیل کی کھپت میں اضآفے کی قوی امکانات موجود ہیں، اسی طرح جیٹ فیول اور ہائی اوکٹین کی کھپت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا

    امریکہ ممنوعہ میزائل کو بحرالکاہل میں نصب کر سکتا ہے، ایسا کس نے کہا