Baaghi TV

Tag: کراچی پولیس

  • کراچی پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

    کراچی پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

    کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ہفتہ کے دوران ضلعی پولیس کے ڈاکوئوں سے 11مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 15زخمی ڈاکوئوں سمیت 21ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 15مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 10موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں گئیں۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زونز میں کارروائیاں کرتے ہوئے 538ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 20کلو 551گرام چرس، آئس،کرسٹال ، ہیروئن اور123اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمدکرلیا ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے مختلف علاقوں سے چھینی و چوری شدہ 26موٹرسائیکلیں اور7گاڑیاں بھی برآمد کیں ہیں۔

    شرمیلا فاروقی کا حنا بیات کو سخت جواب،خواتین کے لباس پر تنقید بند کریں

    کینیڈین وزیراعظم نےمستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا

  • چابی کی کاپی سے دوست کی گاڑی چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    چابی کی کاپی سے دوست کی گاڑی چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے چابی کی کاپی کی مدد سے اپنے ہی دوست کی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم عباس کو گرفتار کر کے 5 لاکھ روپے تاوان کے لئے چوری کی گئی کار بر آمد کر لی۔پولیس کے مطابق 29 اکتوبر 2024 کو مدعی مقدمہ نے اپنی کار نمبر AMJ-665 چوری ہونے کی ایف آئی آر تھانہ سچل میں درج کرائی تھی جس کی تفتیش اے وی ایل سی گڈاپ ڈویژن کے سپرد کی گئی۔اے وی ایل سی گڈاپ نے تفتیش کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خفیہ معلومات اور تکنیکی ذرائع سے ملزم عباس کو گرفتار کر کے مزکورہ گاڑی بر آمد کرلی۔ملزم نے سرقہ شدہ کار جیکب آباد بھیج کر اپنے ذرائع سے واپس دلانے کے لئے اپنے ہی دوست سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے وصول کئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    پی ایس ایل: کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ پک آرڈر کا اعلان

    ایف بی آر نے اسلام آباد کےبڑے ہوٹل سیل کر دیے بھاری جرمانے عائد

    62 ہزار سے زائد غیر قانونی پاکستانی ایران نے گرفتار کیے

  • دوران ڈکیتی نوبیاہتا دلہا کو قتل کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار

    دوران ڈکیتی نوبیاہتا دلہا کو قتل کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار

    بلال کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کے وارداتوں کے دوران نوبیاہتا دلہا کو قتل کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے قتل اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بلال کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، بینک کیش ڈکیتیوں کے دوران شہریوں پر فائرنگ کر کے قتل و زخمی کرنے والے گینگ کے سرغنہ حمزہ عرف موسی کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزم حمزہ عرف موسی کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی گئی ہے، ملزم سے وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزم موسی نے 2 اگست 2024 کو نیو کراچی الیون ای گلزار مدینہ مسجد کے قریب ڈکیتوں نے فائرنگ کر کے مسجد کی چھت پر کھڑے نمازی 30 سالہ نذیر احمد کو قتل کیا تھا جس کا مقدمہ الزام نمبر 317/2024 زیر دفعہ 302/397/34 تھانہ نیو کراچی میں درج ہے۔دو اگست کو واقعے کے بعد ایس پی نیو کراچی فیصل نور نے بتایا تھا کہ علی محمد گوٹھ گلزار مدینہ مسجد کے باہر موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے شہری سے 2 لاکھ روپے چھین لیے، شہری کے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مسجد کی چھت پر کھڑا نمازی نذیر احمد گردن پر گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے تھے۔
    زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا، مقتول گدھا گاڑی بان تھا جبکہ اس کی واقعے سے دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔گرفتار ملزم حمزہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنے دیگر تین ساتھیوں راحیل عرف چکی، حمزہ عرف چنٹو، عمیر عرف مالک کے ساتھ مل کر بینک سے کیش لے کر آنے والے شہری شفاقت کو لوٹنے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی تھی جس سے مسجد کی پہلی منزل پر موجود نمازی کو گولی لگی جو موقع پر دم توڑ گیا تھا۔گرفتار ملزم 6 رکنی گینگ کا سرغنہ جبکہ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا، گرفتار ملزم موسی اسٹریٹ کرائم اور چھینا جھپٹی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ملزم نے انکشاف کیا کہ وارداتوں میں اسلحہ اور موٹر سائیکل فراہم کرنا، واردات کا تعین کرنا اور حصہ پتی کرنا میری ذمہ داری ہوتی تھی۔ گرفتار ملزم موسی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بینک کیش کی وارداتوں کا مرکزی ملزم جبکہ چھ رکنی گروہ کو آپریٹ کر رہا تھا۔دوران تفتیش ملزم نے بلال کالونی، نیوکراچی ، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، ایف بی انڈسٹریل ایریا اور گبول ٹاؤن تھانوں کی حدود میں متعدد وارداتیں کرنے کے انکشافات کیے ہیں۔گرفتار ملزم حمزہ عرف موسی بینک کے اندر 5 ہزار کا نوٹ لے کر چینج کروانے کے بہانے جاتا تھا جہاں وہ رقم نکلوانے والوں کی ریکی کرتا تھا، زیادہ رقم نکال کر لے جانے والے شہریوں کی انفارمیشن اپنی بیک اپ ڈکیت ٹیم کو فراہم کرتا تھا۔بینک سے رقم نکال کر لے جانے والے شہری، کاروباری افراد سے اپنے گھر، دفتر اور دکان پہنچنے سے پہلے ہی ملزمان کے ہاتھوں لٹ جایا کرتے تھے۔ملزمان ہدف بنا کر ٹارگٹ کیا کرتے جبکہ مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کر کے شہریوں کو نشانہ بنا کر فرار ہو جاتے تھے۔ ملزم نے بلال کالونی سندھی ہوٹل نیو کراچی کے قریب بینک الحبیب سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں کا اعتراف جرم کیا ہے۔

    پی ایس ایل: کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ پک آرڈر کا اعلان

    ایف بی آر نے اسلام آباد کےبڑے ہوٹل سیل کر دیے بھاری جرمانے عائد

    62 ہزار سے زائد غیر قانونی پاکستانی ایران نے گرفتار کیے

    چوہدری شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ

  • اسٹیل ملز سے قیمتی دھاتیں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

    اسٹیل ملز سے قیمتی دھاتیں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

    بن قاسم ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل ملز سے قیمتی لوہا اور تانبہ چوری کرنے والے گروہ کے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کافی عرصے سے اسٹیل ملز سے قیمتی دھاتیں چوری میں ملوث تھے۔پولیس نے ملزمان کی شناخت سرور، صدام علی، غلام مصطفی، سید وقاص، عرفان، صدام، اور مجنوں کے طور پر کی ہے، جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ تین بجلی کے کھمبے برآمد کر لیے ہیں۔ ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انہیں شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کافی عرصے سے اسٹیل ملز سے دھاتوں کی چوری میں ملوث تھے اور ان کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کیے جا چکے ہیں۔فرار ہونے والے دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، اور پولیس کا کہنا ہے کہ جلد انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

    عراق میں ہزار وں پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم ، دونوں ممالک میں تناو

  • کراچی، شوہر اور سگے بیٹوں کا ماں پر بدترین تشدد

    کراچی، شوہر اور سگے بیٹوں کا ماں پر بدترین تشدد

    گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب گھر میں شوہر اور بڑے بیٹوں نے ماں پر بدترین تشدد کرکے لہولہان کردیا۔

    متاثرہ خاتون ثناء کے مطابق 2 ماہ قبل شوہرعدنان سے خلع کا دعوی کرکے وہ اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ الگ رہائش پذیر ہیں، شوہر اور بڑے بیٹے واپسی کیلئے دبائو ڈال رہے ہیں۔دو روز قبل شوہرعدنان اور بیٹے اچانک میرے گھر آئے اورمجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، شوہرنے چین سے مارا جس سے سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں، ثنا نے اپنے شوہرعدنان کے خلاف شارع فیصل تھانے میں درخواست دی ہے۔شاہراہ فیصل پولیس نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی خاتون کے میڈیکولیگل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج ہوگا، میڈیکل لیٹر لینے کے بعد تاحال خاتون مقدمے کے اندراج کیلئے نہیں آئی۔

    کسٹمز کی کھلے سمندر میں کارروائی، ایرانی ڈیزل اسمگل کوشش ناکام

    قطر کے قومی دن کی تقریبات، کراچی فوارہ چوک پر جشن

    خیبر پختونخوا، مختلف کاروائیوں کے دوران 11 خوارج ہلاک

  • کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی

    کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی

    کراچی پولیس نے ایک ہفتہ کے دوران کارروائیوں پر مشتمل رپورٹ جاری کردی۔

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے کامیاب کارروائیاں کی ہے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 12 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو ہلاک جبکہ 14 زخمی ڈاکوؤں سمیت 23 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 19 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔کراچی کے ایسٹ،ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں مجموعی طور پر 631 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کی جانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 30 کلو 88 گرام چرس، آئس اور ہیروئین برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 83 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 44 موٹرسائیکلیں اور 2 بڑی گاڑیاں برآمد کی۔کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہیں گے.

    ترکی میں زہریلی شراب سےہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی

    سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کیلئے آن لائن فیڈ بیک فارم کا اجرا کر دیا

    سوشل میڈیا صارفین کی تعداد سے متعلق اعداد و شمار جاری

  • کراچی: گھر کے اندر جعلی شراب بنانے کا کارخانہ پکڑا گیا

    کراچی: گھر کے اندر جعلی شراب بنانے کا کارخانہ پکڑا گیا

    کراچی سائٹ سپرہائی وے پر سبزی منڈی پولیس نے نجی سوسائٹی میں گھر کے اندر جعلی شراب بنانے والے کارخانے کو سیل کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں پولیس نے سائٹ سپر ہائی وے پر نجی سوسائٹی کے گھر میں چھاپہ مارا ہے، پولیس کے مطابق گھر کے اندر جعلی شراب بنانے کا کارخانہ پکڑا گیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارخانے سے غیر ملکی شراب کی بوتلیں اور مکس شراب کا ذخیرہ پکڑا گیا، گھر میں قائم کارخانے سے شراب سے بھری دو بالٹیاں بھی ملیں جبکہ کارروائی میں دیسی شراب کی پندرہ اور غیر ملکی شراب کی بارہ بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان شراب کو مکس کرکے جعلی طریقے سے تیار کرتے تھے، 0 تیار کردہ شراب کو سیل لگا کر مہنگے داموں فروخت کیا جاتا تھا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ درجنوں کی تعداد میں خالی بوتلیں، لیبل اور سیلیں بھی برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے گھر کو سیل کرکے برآمد سامان قبضے میں لے لیا ہے۔

    فورتھ شیڈول خلاف ورزی،مولانا اورنگزیب فاروقی کی ضمانت منظورٕٕ

    مرکزی مسلم لیگ کا مقابلہ حسن قرآت 14دسمبرکو ہوگا

    سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیے

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

  • کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ملازم  جاں بحق

    کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ملازم جاں بحق

    کراچی کے علاقے بہادرآباد میں د دھوراجی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا.

    باغی ٹی وی کے زرائع کے مطابق عینی شاہد نے بتایا کہ وارادت ڈکیتی مزاحمت پر پیش آئی،ملزمان کی تعداد چار سے زائد تھی، اس کا ساتھی دور کھڑا تھا۔ فائرنگ کے بعد قاتل دوڑتے ہوئے گیا ہے۔ زخمی کو ہسپتال شفٹ کیا گیا ،ہسپتال زرائع کے مطابق مضروب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا۔ جاں بحق شخص کی شناخت عدنان عباسی کے نام سے ہوئی ہے مقتول حساس ادرے کا اہلکار تھا، جس کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ملزمان موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے . موقعے سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہوا ہے۔ کچھ شواہد کے مطابق قاتل ۲۰ منٹ سے گھات لگائے انتظار کرتا رہا۔ اسی دوران نزدیک رواں سڑک سے موٹر سائکلوں کی آمد رفت جاری رہی ہے۔ جب مقتول گزرا تو اس نے اچانک حملہ کیا۔ مقتول کے اہل خانہ سے بھی بیان لئے جارہے ہیں۔ معاملے کی تفتیش مختلف پہلوؤں سے جاری ہے۔ پولیس کے مطابق معاملہ ڈکیتی مذمت پہ پیش آیا یا اس کا کوئی اور پہلو ہے، یہ طئہ کرنا قبل از وقت ہے۔حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    ڈی جی سیمنٹ، کروڑوں کی آمدنی، سڑک خستہ حالی کا شکار

    گوجرانوالہ: ڈی سی نوید احمد کا شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن

    گورنر ہائوس کراچی میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

  • بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    موچکو پولیس کراچی نے حب ریور روڈ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر)فیضان علی نے بتایا کہ بین الصوبائی منشیات سپلائر 5 کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار کیا گیا ہے،ملزم حب چوکی بلوچستان سے ہنڈا 125 موٹرسائیکل پر منشیات لے کر آیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ملزم کی شناخت بلال عرف دادڑ کے نام سے ہوئی۔ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 5240 گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد ہوئی۔ملزم کو ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر بشیر احمد ودھو کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    قومی ٹیم زمبابوے سے جنوبی افریقہ کے لیے روانہ

    ذرا کان لگا کر سننے کی دیر ہے. تحریر:تابندہ سراج

    سی پیک اتھارٹی ایکٹ کو ختم کرنے کا عمل شروع کیا جائے،سفارش

  • کراچی‘ 27 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جانیوالا پھر گرفتار

    کراچی‘ 27 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جانیوالا پھر گرفتار

    اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کے علاقے کورنگی میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم سعید سے گلشن اقبال سے چھینی گئی کار اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل 27 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔اے وی ایل سی نے کارروائیوں کے دوران کاریں چوری اور چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان بھی گرفتار کیے۔ملزمان سے سرجانی ٹاؤن اور گلستانِ جوہر سے چوری کی گئی 2 گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔پولیس کے مطابق ملزمان میں فرقان، غلام اصغر، عجب گل، معراج حسین، منصور خان اور یار محمد شامل ہیں جبکہ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب ڈیفنس میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 ملزمان گرفتار کر لیے جن سے چھینی گئی رقم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے چند گھنٹے قبل ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری کو زخمی کیا تھا۔ملزمان رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے، واردات میں استعمال ہونے والی کار برآمد کر لی گئی ہے۔

    کراچی،متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات جاری

    جمہوریت کے قیام ،تسلسل میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے،گورنر سندھ

    ارشد پپو قتل کیس، عزیر بلوچ کی بریت کی درخواست دائر

    کراچی سے کاریں چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان گرفتار