Baaghi TV

Tag: کراچی پولیس

  • بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    موچکو پولیس کراچی نے حب ریور روڈ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر)فیضان علی نے بتایا کہ بین الصوبائی منشیات سپلائر 5 کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار کیا گیا ہے،ملزم حب چوکی بلوچستان سے ہنڈا 125 موٹرسائیکل پر منشیات لے کر آیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ملزم کی شناخت بلال عرف دادڑ کے نام سے ہوئی۔ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 5240 گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد ہوئی۔ملزم کو ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر بشیر احمد ودھو کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    قومی ٹیم زمبابوے سے جنوبی افریقہ کے لیے روانہ

    ذرا کان لگا کر سننے کی دیر ہے. تحریر:تابندہ سراج

    سی پیک اتھارٹی ایکٹ کو ختم کرنے کا عمل شروع کیا جائے،سفارش

  • کراچی‘ 27 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جانیوالا پھر گرفتار

    کراچی‘ 27 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جانیوالا پھر گرفتار

    اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کے علاقے کورنگی میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم سعید سے گلشن اقبال سے چھینی گئی کار اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل 27 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔اے وی ایل سی نے کارروائیوں کے دوران کاریں چوری اور چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان بھی گرفتار کیے۔ملزمان سے سرجانی ٹاؤن اور گلستانِ جوہر سے چوری کی گئی 2 گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔پولیس کے مطابق ملزمان میں فرقان، غلام اصغر، عجب گل، معراج حسین، منصور خان اور یار محمد شامل ہیں جبکہ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب ڈیفنس میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 ملزمان گرفتار کر لیے جن سے چھینی گئی رقم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے چند گھنٹے قبل ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری کو زخمی کیا تھا۔ملزمان رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے، واردات میں استعمال ہونے والی کار برآمد کر لی گئی ہے۔

    کراچی،متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات جاری

    جمہوریت کے قیام ،تسلسل میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے،گورنر سندھ

    ارشد پپو قتل کیس، عزیر بلوچ کی بریت کی درخواست دائر

    کراچی سے کاریں چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان گرفتار

  • کراچٰی میں پولیس مقابلے، مفرور ڈاکو مارا گیا،  3 گرفتار

    کراچٰی میں پولیس مقابلے، مفرور ڈاکو مارا گیا، 3 گرفتار

    سکھن ، شاہ لطیف اور خواجہ اجمیر نگری پولیس نے مبینہ مقابلوں میں ایک مفرور ڈاکو کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مقابلوں میں 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکووں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، لوٹی گئی رقم ، موبائل فونز اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق سکھن پولیس نے بدھ کی شب بھینس کالونی 12 نمبر روڈ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 27 سالہ معشوق عرف بادشاہ ولد جہانگیر کے نام سے کی گئی۔گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔ سکھن پولیس فرار ملزم کی تلاش میں مصروف تھی کہ 12 نمبر روڈ مکی شاہ مزار کے قریب ملزم نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جس پر جوابی فائرنگ سے ملزم معشوق عرف بادشاہ زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جو مفرور ملزم نواز کا ساتھی تھا۔بعدازاں گرفتار ملزم معشوق دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ادھر شاہ لطیف پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب لانڈھی منزل پمپ کوہی گوٹھ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکووں کو گرفتار کر لیا، جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہازن ملزم کی شناخت 19 سالہ ذاکر علی ولد اختر علی کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام عامر بتایا ۔گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں، چھینے گئے 2 موبائل فونز اور 20 ہزار روپے نقد برآمد کر لیے گئے۔خواجہ اجمیر نگری پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نارتھ کراچی سیکٹر 1A-4 جمعرات بازار کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، بعد ازاں ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 35 سالہ فرحان ولد نظیرخان کے نام سے کی گئی ۔ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ ملزم سے پستول بمعہ گولیاں ، 2موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی ۔

    ملک میں حالات خراب ہوں تو گورنر راج لگایا جاسکتا، آغا سراج درانی

    جاپان سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے گرانٹ فراہم کرے گا

    فردوس شمیم نقوی سمیت دیگر رہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ

    موہن جودڑو ایکسپریس کو پرانے روٹ پر بحال کردیا گیا

  • لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام

    لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام

    ویسٹ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی 156 من سے زائد چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت فرید ولد شیر محمد کے نام سے کی گئی جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کے مطابق ملزم نوید کو ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، برآمد شدہ چھالیہ ڈمپر میں لوڈ کرکے کرش پتھر کے نیچے چھپائی گئی تھی۔چھالیہ کا مجموعی وزن 6240 کلو گرام ہے جس کی مالیت مارکیٹ میں لاکھوں روپے کی ہے۔طارق الہی مستوئی نے بتایا کہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ڈمپر نمبری SB-2146 کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے مشیات کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروائیاں کی جا رہی ہیں.

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

    یو این مہم ’خواتین کے خلاف تشدد، کوئی جوازنہیں‘ کا افتتاح

    کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے لگے، خریدار پریشان

  • کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی.

    جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں ضلعی پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان 19مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 20زخمی ڈاکوئوں سمیت 25ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 22مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 14موٹر سائیکلیں برآمدکرلی گئیں۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران 1267 سے زائد ملزمان کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کی 84کلو 384گرام چرس،ایک کلو 514گرام آئس،کرسٹال اور ہیروئن اور126اقسام کااسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا ہے۔اس کے علاوہ کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں چھینی و چوری شدہ 51موٹرسائیکلیں اور 15گاڑیاں بھی برآمدکی ہیں۔

    کراچی کے طلبا نے ماحول دوست پولیوشن فری پیپر ایجاد کرلیا

  • کراچی پولیس کا شہر میں ہزاروں اسٹریٹ کرائم وارداتیں ہونے کا اعتراف

    کراچی پولیس کا شہر میں ہزاروں اسٹریٹ کرائم وارداتیں ہونے کا اعتراف

    کراچی پولیس نے شہر میں ہزاروں وارداتیں ہونے کا اعتراف کرلیا اور کہا آبادی میں اضافہ کرائم کی وارداتوں میں اضافے کی وجہ بنا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ایس ایس پی سینٹرل ،ایس ایس پی ملیر اور شرقی کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی ، جس میں پولیس نے شہر میں ہزاروں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہونے کا اعتراف کرلیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضلع وسطی میں اسٹریٹ کرائمز کے خلاف موثر کارروائیاں کی ہیں ، رواں سال ضلع وسطی 572 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا اور رواں سال ضلع وسطی میں 324 انکانٹر ہوئے جن میں 32 کرمنلز مارے گئے ہیں۔رپورٹ میں کہنا تھا کہ پولیس مقابلے میں 298 کرمنلز زخمی ہوئے ہیں جبکہ 233 ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلع ملیرمیں رواں سال اسٹریٹ کرائمز کے 508 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جبکہ کراچی میں دیگرشہروں کیمقابلیمیں اسٹریٹ کرائمز زیادہ ہیں۔ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں دیگر شہروں کے مقابلے میں اسٹریٹ کرائمز زیادہ ہیں، اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں، کراچی کی آبادی میں اضافہ کرائم کی وارداتوں میں اضافے کی وجہ بنا ہے۔رپورٹ میں کہنا تھا کہ ضلع شرقی میں رواں سال 945 واقعات ہوئے ہیں ، ضلع شرقی میں 696 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، ضلع شرقی سے چھینے گئے 117 موبائل اور 24 لاکھ سے زائد کی رقم ریکور کی گئی ، ملزمان سے 28 موٹر سائیکل اور 20 لیپ ٹاپ ریکور کرائے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

    ملکی آبادی میں سالانہ اوسطا 2.55 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ

    بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے 9 مئی کا پل عبور کرنا ہوگا،خواجہ آصف

    بچوں کی اسمگلنگ، صارم برنی کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتار ی معطل

  • کراچی:15سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا والد کا دوست نکلا

    کراچی:15سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا والد کا دوست نکلا

    کورنگی میں 15 سالہ لڑکی سے درزی کی دکان میں زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم لڑکی کے والد کا دوست ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ضیاء کالونی میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔کورنگی پولیس نے ریپ کیس کے ملزم پرویز مسیح کوگرفتار کرلیا، ایس ایچ او ملک عامر نے بتایا کہ ملزم پرویز گرفتاری کے ڈر سے چھپا ہوا تھا، شعبہ تفتیش پولیس کیساتھ ملزم کا میڈیکل کروائیں گے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم 15 سالہ لڑکی کے والد کا دوست ہے اور 2 روز قبل ہی لڑکی کی منگنی ہوئی تھی۔ملزم پرویز کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا، واقعہ 15 تاریخ کو اسکول کے سامنے درزی کی دکان پر پیش آیا تھا۔مقدمے کے متن میں کہا گہا کہ 17 تاریخ کو لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر زیادتی کا پتہ چلا، بہن کے مطابق وہ مہندی سینٹر جارہی تھی محلے دار پرویز مسیح نے اشارہ کرکے بلایا اور والد کا نمبرمانگا والد کا نمبر دینے لگی تو دکان میں گھسیٹ کر شٹر بند کردیا۔متاثرہ لڑکی کے مطابق زبردستی کپڑے اتار کر برہنہ کردیا اور زنا کرتا رہا، میں نے بہت شور شرابہ کیا لیکن کسی نے نہیں سنا پھر کچھ دیر بعد کپڑے پہنا کر کہا اب گھر چلی جاو میں گھبرائی ہوئی گھر پر آئی ڈر کے مارے کسی کو نہیں بتایا۔پولیس حکام نے کہا کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    سندھ حکومت کا چائلڈ پروٹیکشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح

    10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل موٹرسائیکلیں برآمد

  • ڈکیتی اور پاکستان مخالف ٹک ٹاک ، 3 افغان ڈکیتوں کے اہم انکشافات

    ڈکیتی اور پاکستان مخالف ٹک ٹاک ، 3 افغان ڈکیتوں کے اہم انکشافات

    شاہ لطیف سے ڈکیتی اور پاکستان مخالف ٹک ٹاک بنانے والے گرفتار تین ملزمان نے اہم انکشافات سامنے آئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف سے گرفتار تین افغان ڈکیتوں نے دوران تفتیش انکشافات کئے ، ملزم قسمت نے انکشاف کہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے کلاشنکوف اویس نامی پولیس اہلکار سے لی تھی، پولیس اہلکار اویس عوامی کالونی تھانے میں تعینات ہے۔ملزم قسمت نے بتایا کہ واردات کیلئے اشرف نامی کباڑی سے پستول لیتے تھے۔پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزم کی ڈیفنس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں ملزم کو سڑک پر گاڑیاں روک کر لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ تینوں ملزمان کئی سالوں سے کراچی میں رہائشی پذیر ہیں، مرکزی ملزم قسمت خان کا تعلق افغان علاقے غزنی کٹاوازسے ہے جبکہ گرفتار ملزم فضل کا تعلق افغانستان صوبے پکتیا کا رہنے والاہے اور گرفتار اعظم حسین کے مطابق مانسہرہ کا رہائشی ہے۔یاد رہے شاہ لطیف پولیس نے سیکٹر 22 میں ہوٹل سے ملزمان کو گرفتار کیا تھا، بعد ازاں پتہ چلا تھا کہ پاکستان مخالف ٹک ٹاک اور کراچی میں ڈکیتی میں ملوث شاہ لطیف پولیس کے ہاتھوں گرفتار تینوں ڈاکو افغان باشندے ہیں ، افغان ڈکیت ملیر ساوتھ اورایسٹ میں بھی وارداتیں کرچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی پولیس کے لیے شدید نفرت رکھتے ہیں، ایک ویڈیو میں ملزمان نے ساتھی کو پولیس یونیفارم پہنا رکھی ہے پولیس اہلکار کو گولی مار کر بدترین تشدد بھی کیا جارہا تھا۔

    کراچی سے حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

    طیارہ حادثہ کیس، کور ٹ کا مختلف اداروں کو جواب داخل کرنے کا حکم

    طیارہ حادثہ کیس، کور ٹ کا مختلف اداروں کو جواب داخل کرنے کا حکم

  • غیر ملکی شیف کو لوٹنے کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کیخلاف درج

    غیر ملکی شیف کو لوٹنے کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کیخلاف درج

    پولیس اہلکاروں کی جانب سے غیر ملکی شیف کو لوٹنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمے میں ہیڈ کانسٹیبل عبدالرحمان،اہلکارشاہ فہداورامان اقبال کو نامزد کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پولیس ناکہ بندی کے دوران غیرملکی شیف کو لوٹنے کے واقعے کا مقدمہ پی آئی بی کالونی تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمے میں ہیڈ کانسٹیبل عبد الرحمان، اہلکار شاہ فہد اور امان اقبال کو نامزد کیا گیا ، مقدمہ ایس ایچ او پی آئی بی کی مدعیت میں بھتے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔شیف خیبر مسعود نے بتایا کہ رات میں ڈیوٹی سے گھر جا رہا تھا، پولیس اہلکاروں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور 3 اہلکاروں نے ناکے پر روکا اور رقم لے لی۔گذشتہ روز کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر تلاشی کے دوران پولیس اہلکاروں نے افغان شیف مقصودخیبر سے رقم لوٹ لی تھی۔جس کے بعد ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث تین اہلکاروں کومعطل کردیا تھا۔

    ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کی جائے: جماعت اسلامی

    کوتاہیوں کی وجہ سے آج روزگار اسکیمیں لانا پڑ رہی ہیں،گورنر سندھ

  • کراچی پولیس کا سرچ آپریشن،8ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

    کراچی پولیس کا سرچ آپریشن،8ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

    کراچی پولیس نے ضلع کیماڑی کے علاقے مچھر کالونی اور مواچھ گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروش اور عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    میڈیا کو جاری اعلامیہ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 20مشتبہ افراد کو حراست میں لے کربائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے تصدیق کرکے ریلیز کردیا۔سرچ آپریشن میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز،پولیس کی بھاری نفری ،لیڈیز و انٹیلیجنس اسٹاف نے حصہ لیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک غیرقانونی پستول، 525گرام چرس اور 45پڑیاں گٹکا ماوابرآمد کرلیاجبکہ پولیس نے آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مکمل سیل کرکے متعدد گھروں کی تلاشی بھی لی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغا ز کردیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت سندھ نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے، محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی جانب سے(کل)13 نومبر سے منشیات فروشوں کے خلاف باضابطہ آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ،ماس ٹرانزٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کا اہم اجلاس ہوا جس میں شرجیل انعام میمن نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور آپریشن کے احکامات جاری کر دیئے اور آپریشن کے سلسلے میں سندھ بھر سے محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

    کراچی: اردو یونیورسٹی کے ملازموں کا تنخواہ کے لیے احتجاج جرم،تادیبی کاروائیاں