Baaghi TV

Tag: کراچی پولیس

  • کراچی :اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    کراچی :اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    شاہ لطیف پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کچھ دن قبل، شہری سے تھانہ شاہ لطیف کے علاقے منزل پمپ کے قریب مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر واردات کی, ملزمان نے موبائل فون اور 20 ہزار روپے کیش اور اسلحے کے زور پر شہری سے موبائل فون کا لاک کھلوا کر بینک ایپلیکیشن سے 3 لاکھ روپے ٹرانسفر کر کے فرار ہو گئے تھے۔شہری نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر شاہ لطیف پولیس کو دی۔ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اور ملزمان سے 3 لاکھ روپے بھی برآمد کئے۔گرفتار ملزمان کی شناخت سلیم اور ذیشان کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل بمعہ راؤنڈز اور موبائل فوز برآمد ہوئے۔شہری کی جانب سے گرفتار ملزمان کی شناخت بھی کی گئی۔گرفتار ملزمان نے بتایا کہ ان کا گروہ اسلحے کے زور پر شہریوں سے وارداتیں کرتا ہے اور موبائل فون کا لاک کھلوا کرشہریوں سے ان کےموبائل فونز سے آنلائن ٹرانزیکشن بھی کرتے ہیں۔گرفتار ملزمان شاہ لطیف سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    کراچی:سائیٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

    کوئٹہ چمن سیکشن کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری

    چھینا موبائل دینے کیلئےخاتون کو بلا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کر ڈالی

  • کراچی:سائیٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

    کراچی:سائیٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

    ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر رات گئے سائیٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مختلف جرائم میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کرکے غیرقانونی اسلحہ اور ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی۔سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او سائیٹ زین رضا بلوچ کی سربراہی میں ایس ایچ او سائیٹ بی اور ایس ایچ او سائیٹ اے نے افسران و جوانوں اور لیڈیز پولیس اہکاران کے ہمراہ سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔دوران آپریشن داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی اور مشتبہ افراد کا بائیومیٹرک ویریفیکیشن کے ذریعے کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا۔دوران آپریشن اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم، منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان اور عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک غیرقانونی پستول اور 1210 گرام چرس بھی برآمد ہوئی۔گرفتار اسٹریٹ کریمنل کی شناخت گلزار اور گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت محمد اویس اور عمر کے ناموں سے ہوئی۔جبکہ رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی میں گرفتار ملزمان کی شناخت شعیب، اضغر، شہزاد اور اربیلو کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    کوئٹہ چمن سیکشن کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری

    بھارت کا پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزا دینے سے انکار

    چھینا موبائل دینے کیلئےخاتون کو بلا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کر ڈالی

  • کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم قتل  کے مرکزی ملزم کا سراغ مل گیا، 2 سہولتکار گرفتار

    کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم قتل کے مرکزی ملزم کا سراغ مل گیا، 2 سہولتکار گرفتار

    ضلع ساؤتھ پولیس کی KMC کے ریٹائرڈ ملازم کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم کا سراغ لگا لیا ہے جبکہ لاش کو چھپانے کے مرتکب سہولت کار دو ملزمان گرفتار کر لیے.

    باغی ٹی وی کے مطابق گرفتار ملزمان مقتول کے دوست تھے اور جائے وقوع کے مقام کو باہمی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے مقتول کی لاش کو قتل کے اگلے روز علم ہونے کے باوجود چھپایا جس سے ابتدائی طور پر واقع میں معاون ظاہر ہوتی ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سورۃ الرحمن ولد سیف الرحمان اور نواب خان ولد انر خان کے ناموں سے ہوئی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔مذکورہ واقعہ 26 اکتوبر کو کلفٹن کے علاقے توحید کمرشل میں واقع ایک عمارت کے تیسرے فلور پر پیش ایا تھا جبکہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ کلفٹن میں درج ہے۔

    کراچی میں چینی باشندوں پر حملہ: دفتر خارجہ کی جانب سے تحقیقات کا آغاز

    امریکی انتخاب:ایریزونا میں وائرل وڈیو کے پیچھے روسی ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی کے شہریوں لیے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی

  • کراچی پولیس نے چھینے ، چوری شدہ اور گمشدہ موبائل فونز ریکور کرلئے

    کراچی پولیس نے چھینے ، چوری شدہ اور گمشدہ موبائل فونز ریکور کرلئے

    ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کراچی نے شہریوں سے چھینے گئے، چوری شدہ اور گمشدہ موبائل فونز ریکور کرلئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے ٹکنیکی مہارت، موبائل مارکیٹس اور CPLC کے تعاون سے چھینے گئے، چوری شدہ اور گمشدہ 71 موبائل فونز کی ریکوری میں کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی سربراہی میں موبائل فون کی واپسی کے لئے ڈسٹرکٹ ویسٹ آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں CPLC چیف نصیر آفریدی اور کراچی الیکٹرونک ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ پولیس نے برآمدہ شدہ 71 موبائل فونز کو بحفاظت ان کے اصل مالکان کے حوالے کردیا، جس پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی صاحب نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کے ہم عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ طارق الٰہی مستوئی نےعوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی واردات کی رپورٹ فوری طور پر متعلقہ تھانے میں درج کروائیں، ہم سب مل کر اس مسئلے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکتے ہیں۔آپ کی معلومات سے نہ صرف مجرموں کی شناخت میں مدد ملے گی، بلکہ شہریوں کی سلامتی کو بھی بہتر بنایا جا سکے گا۔

    امریکی انتخاب :ایریزونا مٰیں وائرل وڈیو کے پیچھے روسی ملوث ہونے کا انکشاف

    گزشتہ سال چین سے2 ارب ڈالر سے زائد کے شمسی پینل درآمد ہوئے

    کراچی:کچے کے ڈاکوؤں کے پیسوں کا حساب کتاب رکھنے والا سنار گرفتار

    مرتضی وہاب کا اس سال گلی محلوں کی سطح پر کام کرنے کا ااعلان

  • کراچی :نجی  لیبارٹری میں ڈکیتی کرنے والا بائیک سروس کا رائیڈر نکلا

    کراچی :نجی لیبارٹری میں ڈکیتی کرنے والا بائیک سروس کا رائیڈر نکلا

    کراچی کے علاقے ناظم آباد میں عباسی شہید اسپتال کے قریب نجی اسپتال کی لیبارٹری میں ڈکیتی کرنے والا مرکزی ملزم آئن لائن بائیک سروس کا رائیڈر نکلا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں عباسی شہید اسپتال کے قریب نجی اسپتال کی لیبارٹری میں اسلحے کے زور پر ڈاکہ ڈالنے کوشش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ مرکزی ملزم آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر نکلا، ملزم نے بیان میں بتایا نجی اسپتال کی لیبارٹری میں داخل ہوکر لوٹ مار کر رہے تھے کہ لیبارٹری ملازم خفیہ الارم بجادیا اور تین منٹ کے اندر پولیس پہنچی اور ملزمان کو دھرلیا۔پولیس نے کہا کہ ملزم محفوظ خان کو ساتھی سلیم کیساتھ گرفتار کیا گیا تھا، ملزم سلیم کے مطابق وہ پہلے بھی منشیات کیس میں گرفتار ہوچکا ہے۔ایڈیشنل ایس ایچ او نے بتایا کہ کیش کاؤنٹرپرملازم کی حاضردماغی سے دونوں ملزمان پکڑے گئے، شاہین فورس اورناظم آبادپولیس نے 2 سے 3 منٹ کے اندر پہنچ کر ملزمان کوگرفتارکیا۔ایڈیشنل ایس ایچ او ناظم آباد کاشف پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان کیش اور پستول برآمد کیا۔

    سندھ حکومت کا اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنیوالے پمپس سیل کرنے کا حکم

    جسد خاکی کی بروقت منتقلی کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا مفت ایمبولینس سروس منصوبہ

  • کراچی کے ہسپتالوں سے نومولود بچوں کو اغواکرکے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    کراچی کے ہسپتالوں سے نومولود بچوں کو اغواکرکے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    کراچی کے ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئےہسپتالوں سے نومولود بچوں کو اغواکرکے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق ضلع کیماڑی پولیس کو ہسپتالوں سے نومولود بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے میں ملوث ڈسٹرکٹ ٹھٹہ کے رہائشی میاں بیوی کی پاک کالونی میں موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔اطلاع پر انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پاک کالونی بڑا بورڈ کے علاقے سے مزکورہ میاں بیوی کو گرفتار کرکے قبضہ سے ایک نومولود بچی برآمد کرلی۔گرفتار ملزمہ و ملزم کی شناخت شازیہ زوجہ اعجاز علی ہنگورو اور اعجاز علی ہنگورو ولد مولیڈنو کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزم و ملزمہ نے دوران انٹروگیشن درج زیل ہو شربا انکشافات کئے۔1. گرفتار ملزم و ملزمہ ضلع ٹھٹھہ کے رہائشی ہیں۔2. گرفتار ملزمہ B.A پاس گھریلو خاتون ہے جبکہ گرفتارملزمہ کا شوہر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں سرکاری ملازم ہے۔3. ملزمہ سے برآمدہ نومولود بچی سجاول سول ہسپتال سے اغواکی گئی ہے.4. ملزمہ سے برآمدہ نومولود بچی تسلیم نامی ہیلتھ ورکر کی مدد سے اغوا کی گئی ہے۔5. ملزمہ نے ہیلتھ ورکر کو بچی کے اغوا کے بدلے ڈھائی لاکھ روپے دئے۔6. ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ عاصمہ نامی بے اولاد خاتون کو بچی 8 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کراچی آئی تھی۔7. ملزمہ نے سن 2019 میں بھی مزکورہ تسلیم نامی ہیلتھ ورکر سے ڈھائی لاکھ روپے میں نومولود بچہ خرید کرفروخت کرنے کاا نکشاف کیا۔ 8. ملزمہ نے مزید انکشاف کیا کہ سن 2019 میں اغوا کیا گیابچہ ٹھٹہ میں بے اولاد جوڑے کو بیچا تھا جوکہ اب چار سال کا ہے اور اسکول جاتا ہے۔گرفتار ملزم و ملزمہ کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمہ الزام نمبر 519/2024 بجرم دفعہ 363/364-A ت پ کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    مئیر کراچی کا براہ راست انتخاب: حافظ نعیم الرحمان و دیگر کی درخواستیں مسترد

  • سوشل میڈیا پر سندھ ہائیکورٹ جج کے گن مین سےمتعلق خبریں جھوٹی ہیں، پولیس

    سوشل میڈیا پر سندھ ہائیکورٹ جج کے گن مین سےمتعلق خبریں جھوٹی ہیں، پولیس

    سندھ پولیس نے سوشل میڈیا پر سندھ ہائیکورٹ کے جج جناب صلاح الدین پنہور صاحب کے گن مین کے متعلق وائرل خبریں بے بنیاد ہیں اور جھوٹی قرار دے دیں.

    ایس ایس پی سٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سینئر جج جناب صلاح الدین پنہور صاحب کے پاس سلیم نامی گن مین کبھی تعینات نہیں رہا،پولیس ریکارڈ میں سلیم نامی کسی بھی اہلکار کی ڈیوٹی ڈسٹرکٹ سٹی اور سکیورٹی زون میں نہیں رہی.ایس ایس پی سٹی نے مزید بتایا کہ من گھڑ ت اور بے بنیاد خبریں چلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے،نوائے وفاق نامی اخبار کےحوالےسے سوشل میڈیامیں چھپنے والی من گھڑت خبر کے متعلق اے پی این ایس سے رجوع کیا جارہا ہے.دوسری طرف نوائے وفاق نے ڈسٹرکٹ سٹی پریس ریلیز میں اپنے خلاف عائد کیے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح بیان جاری کیا ہے۔ ادارے نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ سٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں ان کے حوالے سے جو الزامات لگائے گئے ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔ نوائے وفاق نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ادارے کا ہائیکورٹ جج صلاح الدین پنہور کے خلاف کسی بھی قسم کی خبر شائع کرنے سے کوئی واسطہ نہیں اور نہ ہی انہوں نے ایسی کوئی خبر شائع کی ہے.

  • کراچی پولیس کی منشیات ، گٹکا مافیا کے خلاف کاروائیاں، خاتون سمیت 6 افراد گرفتار

    کراچی پولیس کی منشیات ، گٹکا مافیا کے خلاف کاروائیاں، خاتون سمیت 6 افراد گرفتار

    کراچی پولیس کی منشیات ، گٹکا مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 6 افراد گرفتار کر لیے گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کامیاب کاروائی کے دوران انتہائی مطلوب خاتون منشیات فروش ملزمہ گرفتار کی.ملزمہ کرن زوجہ الطاف عادی جرائم پیشہ اور منظم گروہ کا حصہ ہے۔ملزمہ سے 25 گرام آئس منشیات برآمد کی گئی جبکہ ملزمہ اس سےقبل بھی منشیات فروشی کے مقدمہ میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہے۔ گرفتار شدہ ملزمہ کے خلاف امتناع منشیات امینڈمنٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ دوسری کاروائی کورنگی کے تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاعات پر تصویر محل پولیس چوکی کی حدود 2 انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار کیے، کاروائی کے دوران ملزم محمد رئیس سے 1070 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ملزم محمد اسحاق سے 1100 گرام چرس برآمد ہوئی.ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ امتناع منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے ملزمان کو مزید تفتیش لئے شعبہ تفتیش کے حوالے کیاگیا۔ تیسری کاروائی تھانہ لانڈھی پولیس نے کاروائی خفیہ اطلاع پر ایریا 2/C لانڈھی میں مکان کی آڑ میں مین پوری کی فیکٹری پر کی ۔گھر میں تیار مین پوری لانڈھی و کورنگی کی دکانوں پرسپلائی کی جا رہی تھی۔چھاپے کے دوران ملزم محمد شاہزیب ولد محمد یعقوب گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم عادی منشیات فروش اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔فیکٹری سے 12 کلو چھالیہ اور کافی مقدار تیار مین پوری برآمد ہوئی.موقع سے ڈیجیٹل ترازو، بالٹی، ٹب، چونا اور 2000 سے زائد پیکنگ ریپر برآمد ہوئے اور ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ادھر کورنگی کے تھانہ عوامی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر اندرون اولڈ دارالعلوم بستی میں کامیاب کارروائی کی،کارروائی کے دوران گٹکا ماوا ڈیلر/سپلائر 2 ملزمان گرفتار ہوئے ،ملزمان علاقے میں مضر صحت گٹکا ماوا کی سپلائی و فروخت میں ملوث ہیں،ملزم اعظم ولد آصف اور سعید ولد سعید عالم سے 17 کلو مضر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا ،گرفتار شدہ ملزمان کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر لوگ جھوٹ بیچ رہے ،ملک میں انارکی اور انتشار کی کیفیت پیدا ہورہی ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی: ٹینٹڈ گلاسز فینسی نمبر پلیٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں،8 افراد گرفتار، مقدمات درج

    عوام کو حکمرانوں نے یرغمال بنایا ، خزانوں پر لوگ ناگ بن کر بیٹھے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

    روس نے پاکستان اسٹیل قائم کرکے ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کیا،گورنر سندھ

  • کراچی : اسٹریٹ کرائم میں ملوث اشتہاری ملزم ہمایوں ساتھی سمیت گرفتار

    کراچی : اسٹریٹ کرائم میں ملوث اشتہاری ملزم ہمایوں ساتھی سمیت گرفتار

    نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کاروائی میں اسٹریٹ کرائم چھینا جھپٹی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث مفرور اشتہاری مرکزی ملزم ہمایوں عرف مایا ساتھی اسد عرف برگر سمیت گرفتار کر لیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم مایا گزشتہ روز قبل نیو کراچی سیکٹر 6/B صدیق اکبر قبرستان کے قریب دوران ڈکیتی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوا جبکہ ملزم کے دو ساتھی مقابلے میں گرفتار کیے مقدمہ الزام 637/24 جرم دفعہ 353/324/34۔ملزمان صبح کے اوقات آفس دفتر اسکول کالج جانے والے شہریوں طالب علموں کو ہدف بنا کر لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔گرفتار مرکزی ملزم ہمایوں عرف مایا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں دو گینگ کو آپریٹ کرتا تھا گینگ کے کارندوں کو اسلحہ فراہم کرنا واردات کی جگہ کا تعین حصہ ہوٹل خالی پلاٹوں میں کرتا تھا۔ملزمان کو CCTV میں دیکھا جاسکتا ہے خواجہ اجمیر کے علاقے میں گھر کی دہلیز پر دفتر جانے والے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹا گیا جبکہ متاثرہ فیملی کو اسلحہ کے زور پر خوفو ہراس میں مبتلا کیا۔

    میئرکراچی کے کچی آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کے احکامات جاری

    خاتون اور بچوں پر سفاکانہ حملہ کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

    وزیراعلیٰ سندھ سے جے یو آئی (ف) کے وفد کی ملاقات

    کراچی: انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں 12سال بعد مستقل پیس میکر لگانے کا آغاز

  • کراچی  پولیس کے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے ، 2 ملزم ہلاک 4 گرفتار

    کراچی پولیس کے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے ، 2 ملزم ہلاک 4 گرفتار

    کراچی کے علاقے نیو گولیمار پوسٹ آفس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرائم کے دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ڈاکو پولیس اہلکار کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کی۔دوسری جانب لانڈھی بابر مارکیٹ میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ سینٹرل سر سید پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مین روڈ کلیانہ چوک سیکٹر 11-C/3 نارتھ کراچی کے پاس ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا ہے. مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو بلاضرب گرفتار کرلیا گیا. بلاضرب گرفتار ملزمان کی شناخت علی رضا ولد محمد سلیم اور محمد عمر ولد محمد انیس کے ناموں سے ہوئی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین،1عدد جالی پستول اور 1 عدد موٹر سائیکل برنگ سیاہ اور 04عدد موبائل فون ایک ٹچ تین کی پیڈ برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لے لیا. موٹر سائیکل کو قبضہ پولیس میں لیا گیا۔ گرفتار ڈاکوؤں کو تھانے منتقل کر دیا گیا. ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے. ادھر تھانہ لانڈھی پولیس بابر مارکیٹ نزد الائیڈ بینک ملزمان اور پولیس کے درمیان پولیس مقابلے کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے. 6 ملزمان تین موٹر سائیکلوں پر علاقہ میں واردات کی نیت سے گھوم رہے تھے۔ملزمان موٹرسائیکل گشت پولیس ملازمان کو دیکھ کر فرار ہونے لگے۔گرفتار ملزمان علی اکبر اور سہیل نے پولیس پارٹی کے پیچھا کرنے پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے.ملزمان کے قبضے سے دو ضرب 30 بور پسٹل مع ایمونیشن برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان سے چھینے گئے 2 موبائل فون ٹچ اسکرین بھی برآمد کیا گیا.ملزمان کا ڈکیت گینگ 6 ساتھیوں پر مشتمل ہے ۔زخمی ملزم نے دیگر ساتھیوں کے نام یاسر، ضامن، دلدار اور علی بتائے جوکہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔ملزمان سے برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ عوامی کالونی کی واردات میں مطلوب ہے۔ملزمان کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا۔ملزمان کے خلاف پولیس پر فائرنگ اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے.

    ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ: 18 افسران کے تبادلے

    سندھ پولیس کا بارودی مواد روک تھام کے لئے تربیت یافتہ کتوں کا استعمال شروع

    معصوم بچیوں سے نازیبا حرکتیں ،ہراساں کرنے والا ملزم کو گرفتار