Baaghi TV

کراچی:بس اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کمسن بچی سمیت 3 جاں بحق

کراچی کے علاقے قائد آباد گل احمد چورنگی کے قریب مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون مسافر زخمی ہوگئی –

تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے لانڈھی گل احمد چورنگی کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو رضا کار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم دو افراد راستے میں دم توڑ گئے۔

ہیڈ محرر تھانہ قائد آباد علی نواز نے بتایا کہ الیاس کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص اس کے نیچے دب کر جاں بحق ہوا جس کی شناخت نذیر کے نام سے کی گئی جبکہ جاں بحق ہونے والا دوسرا شخص کوچ کا مسافر تھا حادثے میں امیرین نامی خاتون زخمی ہوئی انہوں نے بتایا کہ کوچ کا ڈرائیور موقع سے غائب ہیں جسے تلاش کیا جا رہا ہے۔

چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دوسرے شخص کو 45 سالہ سلیم کے نام سے شناخت کیا گیا ہے جبکہ زخمی خاتون کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا جیکسن کے علاقے کیماڑی مسان چوک گلی نمبر 4 بلاک 5 میں ٹریفک حادثے میں کمسن بچی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی ۔

ایس ایچ او جیکسن عنایت اللہ مروت نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت ڈھائی سالہ نبیحہ دختر جہانزیب کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ گلی میں چھوٹا واٹر ٹینکر ریورس ہوتے ہوئے اس کی ٹکر سے پیش آیا جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے واٹر ٹینکر قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے پولیس کو ڈرائیور کے حوالے سے معلومات حاصل ہوئی ہیں جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

More posts