Baaghi TV

Tag: کراچی

  • شرجیل میمن نے چیف جسٹس کوکھلا چیلنج کردیا

    شرجیل میمن نے چیف جسٹس کوکھلا چیلنج کردیا

    سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملک میں دو قانون چل رہے ہیں، آئين بنانے والے کو پھانسی اور جھوٹے شخص کو اتنی رعایتيں-

    باغی ٹی وی: کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ملک میں دو قانون چل رہے ہیں، آئين بنانے والے کو پھانسی اور جھوٹے شخص کو اتنی رعایتيں، سوال تو اٹھیں گےگذشتہ دو دن آئینی و قانونی لحاظ سے سیاہ ترین دن تھے لوگ پریشان ہیں کہ کس پر اعتبار کریں، سب کے لیے یکساں حقوق کی بات دفن ہوگئی ہے، ہماری لیڈرشپ کو نشانہ بنایا گیاعدالتوں کی طرف سے جس پراب پیپلز پار ٹی کے ورکرز میں شدید غم و غصہ موجود ہے۔

    کراچی سے تحریک انصاف کو خدا حافظ کہہ دیا ،ملک سے جلد ان سیاسی …

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نہیں،اگر بندیال بلائيں گے تو نہیں جاؤں گا، کرلو جو کرنا ہےاس پریس کانفرنس پر بھی اگر توہین عدالت کا نوٹس ہوگا تو نہیں جاؤں گا کیوں کہ آپ اپنی اخلاقی و قانونی اتھارٹی کھوچکے ہيں، قوم کااعتماد اٹھ چکاہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے دھمکی دی کہ انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا تو ٹرینیں بسیں جلیں گی، تعلیمی نظام متاثرہوگا کاروبار بند ہوگاعمران خان اسرائیل اور بھارت سے مل کر سوشل میڈیا پر حاوی ہوا اگر غیرت ہے تو بتائے اس قادر ٹرسٹ کی تاریخ کیا ہےشوکت خانم اور توشہ خانہ کی حقیقت بتائے۔

    نادرا نے جنسی مجرموں کی قومی رجسٹری کا اجرا کر دیا

    دوسری جانب کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمارا اس وقت ملک میں فتنے سے مقابلہ ہے، فتنے سے جان چھڑانے پر بھی غور و فکر کیا جائے گاعمران خان نے افواج پاکستان کو نشانہ بنایا کیونکہ ایجنٹ کا کام ہی یہ ہے، پی ٹی آئی چیئرمین پاکستان کےلیے سیکورٹی رسک بن چکا ہے۔

    گورنر سندھ نے مزید کہا کہ عمران خان سی پیک کو مکمل ہوتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے، اُن کے دور میں منصوبے پر کام رکا ہوا تھا عمران نے کل عدالت میں بیٹھ کر بھی آرمی چیف کےخلاف بات کی، اگر کچھ ثابت ہوتا ہے تو عمران خان پر پابندی لگنی چاہیے جو کچھ عمران خان کے کارکنوں نے کیا، اس طرح کراچی میں ہوتا تو سب پھانسی چڑھتے۔

    نیب حراست میں بھی عمران خان ان سے رابطے میں تھے،بابر اعوان

    انہوں نے کہا کہ کل رات 9 بجے استحکام پاکستان کےلیے دعا کا انعقاد کیا گیا ہے، 21 مئی کو افواج پاکستان اور قائداعظم سے اظہاریکجہتی کےلیے اجتماع ہوگامردم شماری ہماری ریڈلائن ہے، کراچی کی آبادی ڈیڑھ کروڑ دکھائی گئی تو میں مستعفی ہوجاؤں گا روزمرہ کی بنیاد پر مردم شماری کو دیکھ رہا ہوں، میں خالد مقبول سے بھی مسلسل رابطے میں ہوں چھوٹےصوبوں میں احساس کمتری جنم لے رہا ہے۔

  • کراچی سے تحریک انصاف کو خدا حافظ کہہ دیا ،ملک سے جلد ان سیاسی دہشت گردوں کونکالیں گے.بلاول بھٹو

    کراچی:وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وہ پورے سندھ کے عوام کاشکریہ اداکرتے ہیں ،سندھ کےبلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر عوام کا شکرگزارہوں۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک جیالوں کی بلدیاتی حکومت ہو گی،سندھ کے بلدیاتی انتخابات تاریخی الیکشن تھے کراچی میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین تحریک انصاف پر تنقیدی تیر چلائے اور عمران خان کی گرفتاری کےخلاف پُرتشدد احتجاج کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا۔

    ہم کراچی کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے ،حافظ نعیم الرحمان

    بلاول نے کہا کہ لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول نے کہا کہ سیاسی دہشت گردوں نے جناح ہاؤس کو آگ لگائی، ہم نے کبھی جی ایچ کیو یا کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ نہیں کیا، ہم نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا عمران کیا چیز ہے۔ لاڈلے کے سہولت کار ہر جگہ موجود ہیں سیاسی دہشت گرد نے جیل جانے کے خوف سے ملک کو آگ لگادی۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے دہائیوں سے چلنے والی تقسیم کی سیاست کو شکست دی ہے،کراچی سے کشمور تک ووٹ سے نفرت کی سیاست کو دفن کردیا گیا ہے،جو کہتے تھے کراچی اور سندھ الگ الگ ہے وہ لوگ آج دفن ہو گئے،جلد پاکستان سے بھی نفرت کی سیاست کو ختم کردیں گے،تقسیم اور نفرت کی سیاست کو مسترد کرتےہیں۔

    پاک افواج تنصیبات کے تقدس کی خلاف ورزی کی مزیدکسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی،آرمی …

    بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی سے تحریک انصاف کو خدا حافظ کہہ دیا ہے،ملک سے جلد ان سیاسی دہشت گردوں کونکالیں گے، یہ سیاسی دہشت گرد اب بھی لاڈلے بنے ہوئے ہیں خود کو بہادر کہنےوالا سرپر بالٹی ڈال کر باہر نکلتا ہے،اس نے تو ایک رات بھی جیل میں نہیں گزاری ، ایک دن بھی گیسٹ ہاوس میں کپتان برداشت نہیں کر سکا جیل کے خوف سے اداروں پر حملے کیے اور پاکستان کو جلا دیا ، جس جیل میں صدر زرداری اور فریال تالپور کو بھیجا اس میں جانے سے کپتان ڈرتا ہے۔

    چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو کہتا ہوں آپ اس دہشتگردی کی مذمت کریں ، ہم تو مذاکرات کے حامی تھے مگر دہشت گردوں سے کس طرح مذاکرات کریں سیاسی دہشت گرد نے جیل میں جانے کے ڈر سے املاک کوآگ لگوائی،ہم نے بھارت کے جھوٹ کا جواب ان کے سامنے بیٹھ کر دیا۔

    نیب حراست میں بھی عمران خان ان سے رابطے میں تھے،بابر اعوان

    ان کا کہنا تھا کہ جیل کے خوف سے انہوں نے پورے پاکستان کو جلادیا۔ کہتا ہے جج صاحب مجھے رہا کرو، میں پورے دن باتھ روم نہیں گیا۔ بالٹی والے لیڈر نے اپنی ذات کی خاطر پاکستان کو نقصان پہنچایا کے ایم سی کے ٹینکر اور ریڈ بس نے عمران خان کا کیا بگاڑا تھا کہ انہیں جلادیا گیا۔ عمران خان اس قدر بزدل ہیں کہ جہاں فریال تالپور اور آصف زرداری کو بھیجا وہاں جانے سے ڈرتے ہیں۔

    وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ سیاست کرنی ہے تو پی ٹی آئی کو عسکری ونگ علیحدہ کرنا ہوگا، تحریک انصاف کے پُرامن کارکنوں کو ملک میں کی گئی حالیہ دہشتگردی کی مذمت کرنی چاہیے چیئرمین پیپلزپارٹی نے دوران تقریر عدلیہ پر بھی طنز کیےبولے کوئی ادارہ عمران خان کی ٹائیگر فورس نہیں بن سکتا، ہوش کے ناخن لیے جائیں اپنے دائرے میں رہ کر کام کیا جائے۔ اب ہم روایتی اپوزیشن اور احتجاج نہیں کریں گے، انصاف دو ورنہ چھین لیں گے۔

    ہم نے اپنے اداروں کا تحفظ کرنا ہے اور ججز کے بگاڑ کو سیدھا کرنا …

    بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی پہلے بھی چاروں صوبوں کی زنجیر تھی اور آج بھی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی نے آمریت کی سیاست کو دفن کردیا ہے،ہم نے ثابت کردیا الیکشن لڑبھی سکتےہیں اور جیت بھی پیپلزپارٹی انتخابات سے نہیں ڈرتی،پیپلزپارٹی آج بھی الیکشن کے لیے تیار ہے، سیاسی مخالفین کو ووٹ کی طاقت سے ہرائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن لڑنا بھی جانتی ہے اور جیتنا بھی جانتی ہے، ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے، پیپلز پارٹی الیکشن کےلیے تیار ہے ہم اپنے سیاسی مخالفین کو ووٹ کی طاقت سے ہرائیں گے۔ صوبائی حکومت اور بلدیاتی انتخابات میں جیت کے بعد وفاق بھی پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

    سرکاری عمارتیں جلانےکی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں،عمران خان

  • ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ میں ملوث افراد ایک ماہ کیلئے نظر بند

    ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ میں ملوث افراد ایک ماہ کیلئے نظر بند

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کو 3 ایم پی او کے تحت ایک ماہ کے لئے نظر بند کر دیا گیا ہے

    سندھ حکومت نے یہ قدم اٹھایا ، ہنگامہ آرائی میں گرفتار افراد کو ایک ماہ کے لئے نظر بند کیا گیا ہے ، دیگر ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،محکمہ داخلہ سندھ نے ایک ماہ کی نظر بندی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق شہر قائد کراچی میں جلاؤ گھیراؤکے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو لاڑکانہ، سکھر اور جیکب آباد سمیت دیگر جیلوں میں رکھا جائے گا ،

    شہر قائد کراچی میں احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی ہے ، محکمہ داخلہ کی طرف سے 263 سے زائد گرفتار افراد کو ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

    دوسری جانب شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے رات گئے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ہوٹل، گھروں ، عمارتوں کو چیک کیا گیا ، پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن کےد وران متعدد افراد کے کوائف چیک کئے گئے ،کئی مشکوک افراد کو گرفتار بھی کیا گیا جنہیں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے،

  • کراچی میں جلاؤ ،گھیراؤ کرنیوالے 250 افراد گرفتار

    کراچی میں جلاؤ ،گھیراؤ کرنیوالے 250 افراد گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کیا،دوران احتجاج کارکنان نے جلاؤ گھیراؤ کیا جس کی تفصیلات سامنے آئیں تو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں شروع کر دیں وہیں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ احتجاج کی کال دینے والے یہاں آ کر دکھائیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان سے میرا کوئی لینا دینا نہیں عمران خان بے قصور ہوں گے تو عدالت سے ریلیف مل جائے گا پولیس کو شرپسندوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت دے دی ہے صوبے میں امن و امان کی حالت خراب نہیں کرنے دیں گے واٹر ٹینکر اور پولیس گاڑیوں کو جلانا افسوس ناک ہے ریاست مخالف کارروائیاں کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا

    شہر قائد کراچی میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہونیوالے احتجاج میں پی ٹی آئی کارکنان نے مبینہ طور پر شدید ہنگامہ آرائی کی اور گاڑیوں کو آگ لگائی، پولیس حکام کے مطابق ایک پیپلز بس اور 2 واٹر ٹینکرز کو آگ لگائی گئی،2 درجن سے زائد موٹرسائیکلیں اورشارع فیصل پرپولیس قیدی گاڑی کوبھی آگ لگائی گئی، دوران احتجاج شرکاء نے کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑے، مظاہرین کے پتھراؤ سے ایک ایس پی، ایک ڈی ایس پی اور دس پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں،

    پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جلاؤ گھیراؤ کرنیوالے 250 افراد کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں تحریک انصاف کے کارکنان بھی شریک ہیں، گرفتار افراد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا جا رہا ہے،گرفتار افراد کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں، دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

    اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

  • لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان ہلاک

    لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان ہلاک

    لاہور کے علاقوں شاہدرہ ٹاؤن اور مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جن میں 4 ملزمان ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کا کہنا ہے کہ شاہدرہ میں فائرنگ سے بھتہ خور شوٹر اور ڈاکو فیضان عرف جگا اور علی رضا ہلاک ہوئے مناواں مقابلے میں ہلاک ملزمان کی شناخت شیرگل اور شوکت کے نام سے ہوئی ہےملزمان نے چند روز قبل پولیس ملازم نوید کو شہید کیا تھا۔

    ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ،8 افراد ہلاک اور 9 زخمی

    دوسری جانب کراچی کے علا قے اورنگی ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے اس دوران شہریوں نے تینوں ڈاکوؤں کو پکڑلیا اور ان پر شدید تشدد کیا۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے افغان اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات

    پولیس کے مطابق تشدد سے2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا پولیس کی جانب سے ہلاک اور زخمی ڈاکو کی شناخت کی جا رہی ہے ہلاک ڈاکوؤں نے پکڑے جانے سے پہلے اورنگی 14سی سے موٹر سائیکل چوری کی تھی۔

    وادی ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے

    قبل ازیں گزشتہ روز بھی کراچی کے علاقے خیابان شمشیر میں پولیس مقابلے کے دوران دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہوئے ڈاکووں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس کی جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکو زخمی ہوگئےپولیس کا کہنا تھا کہ اسپتال منتقلی ک دوران دونوں دم توڑ گئے، ہلاک ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

    توہین مذہب کا الزام،پی ٹی آئی ریلی میں پرتشدد ہجوم کے ہاتھوں شہری قتل

  • سندھ کے 24 اضلاع کی 63 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

    سندھ کے 24 اضلاع کی 63 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

    کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے 24 اضلاع کی 63 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ جاری، پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے 7 اضلاع میں 11 یوسیز اور 15 وارڈز کی 26 نشستوں پر جبکہ دیگر 17 اضلاع میں 37 نشستوں پر پولنگ جاری ہے،حیدر آباد میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسل کی نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے-

    وادی ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی کے ضلع وسطی میں نیو کراچی ٹاؤن کی 2 اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی 1 یوسی میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے، ضلع کورنگی، لانڈھی اور شاہ فیصل ٹاؤن کی ایک ایک یوسی پر بھی ضمنی انتخاب جاری ہےضلع غربی میں اورنگی کی 2 اور مومن آباد کی 1 یوسی میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے جبکہ کیماڑی میں بلدیہ ٹاؤن کی یوسی نمبر 2 اور جنوبی میں لیاری ٹاؤن کی یو سی نمبر 2 میں پولنگ جاری ہے۔

    کراچی کے ضلع وسطی کی3 نشستوں پر 33، ضلع کورنگی کی 3 نشستوں پر 24 اور ضلع غربی کی 3 نشستوں پر41 امیدوار مدِ مقابل ہیں ضلع کیماڑی کی یو سی 2 بلدیہ پر9 اور ضلع جنوبی کی یو سی 2 لیاری پر 12 امیدوار مدِ مقابل ہیں ضلع سینٹرل کی 3 یوسیز میں 80 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 44 حساس قرار دیے گئے ہیں اور یہاں مجموعی ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 995 ہے۔

    ضلع کیماڑی کی یو سی 2 بلدیہ میں 14 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں اور تمام کو حساس قرار دیا گیا ہے، یہاں مجموعی ووٹرز کی تعداد 17 ہزار 796 ہے۔

    افغان وزیر خارجہ کا پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام

    جیکب آباد، کشمور، شکارپور، نواب شاہ، سانگھڑ، مٹیاری، ٹنڈوالہیار اور جامشورو میں ایک ایک نشست پر پولنگ جاری جبکہ گھوٹکی، سکھر، خیرپور، بدین اور سجاول میں دو، دو نشستوں پرنوشہروفیروز، دادو اورٹھٹہ میں تین، تین نشستوں جبکہ حیدرآباد میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں دس نشستوں پر پولنگ جاری ہے-

    اس موقع پر کراچی میں پولیس کے 7 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی پر مامور ہیں جبکہ 24 اضلاع میں 292 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 157 حساس قرار دیے گئے ہیں الیکشن کیلیے مجموعی طور پر449 پولنگ اسٹیشنز اور ایک ہزار 586 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں 302 پولنگ اسٹیشنز پر 2 ہزار750 کے قریب پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

    کوئیک رسپانس فورس میں 476 اہلکار شامل ہوں گے، ایک ہزار900 کے قریب پولیس اہلکار ریزرو پولیس کے طور پرموجود ہوں گے۔ مجموعی طور پر 172 مختلف عمارتوں میں انتخابات کا عمل ہوگا الیکش کمیشن دفاتر پر271 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ شہر بھر میں 6 ہزار707 پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر ہوں گے۔ 134 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

    کنگ چارلس کی تاجپوشی:ننھی گلوکارہ نوریمہ ریحان پاکستان کی نمائندگی کریں گی

    یاد رہے کہ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسل کی نشستوں پر امیدواروں کے انتقال سمیت دیگر وجوہات پر الیکشن نہیں ہوسکے تھے-

  • گرین بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ،پولیس اہلکار کی ہوئی موت

    گرین بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ،پولیس اہلکار کی ہوئی موت

    شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،سرجانی ٹاؤن گرین بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید ہو گیا ہے،

    مقتول عظیم اقبال منگھوپیر تھانے میں ہیڈ کانسٹیبل تھا ،گزشتہ رات شادی کی تقریب سے واپسی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ،قانونی کارروائی مکمل، میت ورثا کے حوالے کر دی گئی، مقتول عظیم اقبال بہن بھائیوں میں بڑا اور سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 بی کا رہائشی تھا ،مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی. مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کی بڑی عید کے بعد شادی ہونی تھی. میں کسی کو بد دعا نہیں دوں گی، حکام سے گزارش ہے بس انصاف فراہم کیا جائے.

    مقتولکے ماموں کا کہنا تھا کہ میرے بھانجے سے کوئی لوٹ مار نہیں ہوئی. پولیس دعویٰ کرتی ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا. ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج کیا جائے گا .جائے وقوعہ کے اطراف سے مزید شواہد جمع کیے جا رہے ہیں. واقعہ ذاتی دشمنی کا ہے یہ ڈکیتی مزاحمت، مزید تفتیش جاری ہے.

    دوسری جانب ضلع ایسٹ پولیس نے 36 گھنٹوں کے دوران مذید دو جراٸم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا, تھانہ جمشید کوارٹر اور پی آٸی بی کالونی پولیس نے مختلف کاررواٸیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا, گرفتار منشیت فروشوں کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زاٸد منشیات چرس برآمد کی, گرفتار ملزمان کی شناخت آصف اور ندیم بوٹا کے نام سے ہوٸی, گرفتار ملزمان عادی جراٸم پیشہ ہیں, ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے, ملزمان پہلے بھی منشیات سپلاٸی کے دیگر مقدمات میں جیل جاچکے ہیں, گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا,

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ ،بھارتی ٹیم پرجوش، کھلاڑیوں کے جذبات

    بلوچستان میں ظلم کی انتہاء۔۔۔ہوشربا تفصیلات

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ ،افتتاحی تقریب

    مسجد میرج ہال والدین کیلیے سکھ کا سانس ,مسجدوں کو آباد نہیں ۔۔ مسجدوں میں آباد ہو جائیے

    اداکارہ میرا کو مل گیا دولہا، کون ہے؟ سنیے نوجوانوں کے جذبات

  • بیرون ملک سے کراچی آنیوالے 2 مسافروں میں منکی پاکس کی علامات

    بیرون ملک سے کراچی آنیوالے 2 مسافروں میں منکی پاکس کی علامات

    جدہ سے کراچی پہنچنے والی نجی ائیرلائن کے 2 مسافروں میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : ذرائع وفاقی وزارت صحت کے مطابق اسکریننگ کے دوران جدہ سے کراچی پہنچنے والے ٹھٹھہ کی رہائشی خاتون مسافر اور اس کے والد کو منکی پاکس کی علامات تھیں، دونوں مشتبہ مسافروں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے جناح ائیرپورٹ پر ابتدائی کارروائی کے بعد دونوں مسافروں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق

    قبل ازیں گزشتہ روز سعودی عرب سے ہی آنے والی ایک کمسن لڑکی اور ایک نوجوان کو منکی پاکس کا مشتبہ مریض قرار دیا گیا تھابیرون ملک سے پرواز نمبر ایس وی 700 کے ذریعےجدہ سے کراچی آنے والی 9 سالہ راحیلہ منصوب کو منکی پاکس کی مشتبہ مریض قرار دیا گیا ہے جبکہ اسی پرواز سے کراچی پہنچنے والے عفان محمد نامی 16 سالہ نوجوان کے بھی منکی پاکس سے متاثرہ ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    منکی پاکس کے بعد کانگو وائرس، پاکستان میں ایک موت

    دریں اثنا کراچی میں سعودی عرب سے آنے والے مسافر میں منکی پاکس وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی تھی ، جدہ سے کراچی آنے والے مسافر کو منکی پاکس کی علامات کے سبب قرنطینہ کرکے خون کے نمونے لیب ٹیسٹ کے لئے بھیج گئے مسافر کو 7 دن سے بخار ہے اور اس کے جسم پر سُرخ دھبے، دانے نمودار ہو ئے تھے-

    منڈی بہاوالدین میں منکی پاکس کیس رپورٹ

    ڈاؤ یونیورسٹی میں 4 افراد کے منکی پاکس سے متعلق ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تین افراد میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے البتہ سعودی عرب سے آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے جسے علاج کیلئے جناح اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

    پاکستان میں منکی پاکس کے دو مریض صحتیاب،دو مشتبہ کیس رپورٹ

  • حکومت پنک نمک کے جی آئی ٹیگ رجسٹریشن کی کوششیں تیز کرے، اسماعیل ستار

    حکومت پنک نمک کے جی آئی ٹیگ رجسٹریشن کی کوششیں تیز کرے، اسماعیل ستار

    سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایس ایم اے پی) کے چیئرمین اسماعیل ستار نے باسمتی چاول کی طرح پنک نمک کو جیوگرافیکل انڈیکشن(جی آئی) ٹیگ پروکٹ کے طور پر انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ذریعے رجسٹرڈ کروانے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے اور ساتھ ہی منرلز ٹو کیمیکلز ویلیو ایڈیشن کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں روایتی آئٹمز کے بجائے دیگر برآمدی شعبوں پر بھی توجہ دینا ہوگی تاکہ برآمدات کو فروغ حاصل ہو۔ ان خیالات کا اظہات انہوں نے ایس ایم اے پی کے سالانہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او زبیر موتی والا، سیکرٹری مائنز سندھ خالد چاچڑ، چیئرمین پی اے بی ایف پی سی سی آئی یونس ڈھاگا، سی ای او اسماعیل انڈسٹریز مقصود اسماعیل، پروگرام منیجر یو ایس آئی سندھ بلوچستان ڈاکٹر فاطمہ خان، جنرل منیجر پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اصغر کریم، سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی سلیمان چاؤلہ،سینئر نائب صدرایس ایم اے پی یعقوب پراچہ، سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے چیف کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ کے علاوہ ممبران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

    اسماعیل ستار کا کہنا تھا کہ پنک نمک جی آئی ٹیگ کے لیے 50 کمپنیوں نے درخواست دی ہے جس پر پی ایم ڈی سی کی جانب سے غور کیا جا رہاہے۔پاکستان میں 92 منرلز ہیں مگر سوائے جپسم کے منرلز ٹو کیمیکلز پر کام نہیں ہوا مگر ہم نے اس حوالے سے ریسرچ ورک کا آغاز کردیا ہے اس مقصد کے تحت بلوچستان میں ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کا ارادہ ہے جس کے لیے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ہمارے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یونس ڈھاگا حب میں کیلشیئم فلورائیڈ کو یونٹ لگا رہے ہیں امید ہے کہ اگلے 5سالوں میں یہ نمبر ون ایکسپورٹ آئٹم بن جائے گا۔

    ٹڈاپ کے سی ای او زبیر موتی والا نے بلوچستان میں ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام اور پنک نمک کے جی آئی ٹیگ کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پنک نمک شعبے میں ترقی کے وسیع مواقع ہوجود ہیں۔ انہوں نے اسماعیل ستار اور یونس ڈھاگا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ منرلزٹو کیمیکلز پر حکومت کو توجہ دے اور ویلیو ایڈیشن کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

    چیئرمین پی اے بی ایف پی سی سی آئی یونس ڈھاگا نے کہا کہ برآمدات کو چند شعبوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے خاص طور پر منرلز اور زرعی شعبے توجہ طلب ہیں۔ ہم منرلز ٹو کیمیکلز پر کام کررہے ہیں جس میں ویلیو ایڈیشن کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ اس وقت کروم 200 ڈالر فی ٹن پر ایکسپورٹ ہورہاہے جو ویلیو ایڈیشن کے بعد 400 ڈالر تک جا سکتا ہے جبکہ فیرو کروم کی ویلیو 1400ڈالر تک ہے۔

    سیکرٹری مائنز سندھ خالد چاچڑ کا کہنا تھا کہ سندھ میں نمک کے 86 پرمٹ جاری کیے ہیں جبکہ 39 ہزار ایکٹر کی لیز دی گئی ہے اس کے علاوہ نمک نکالنے والے مزدوروں کی تربیت کا بھی اہتمام کررہے ہیں۔پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے جنرل منیجر اصغر کریم نے بتایا کہ پنک نمک کو رجسٹر کررہے ہیں جس کے بعد اس شعبے سے وابستہ تاجر لوگو استعمال کرسکیں گے

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

  • کراچی میں منکی پاکس  کے پہلے کیس کی تصدیق

    کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق

    کراچی میں منکی پاکس وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب سے آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    منکی پاکس کے بعد کانگو وائرس، پاکستان میں ایک موت

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق جدہ سے کراچی آنے والے مسافر کو منکی پاکس کی علامات کے سبب قرنطینہ کرکے خون کے نمونے لیب ٹیسٹ کے لئے بھیج گئے مسافر کو 7 دن سے بخار ہے اور اس کے جسم پر سُرخ دھبے، دانے نمودار ہو ئے تھے-

    منڈی بہاوالدین میں منکی پاکس کیس رپورٹ

    محکمہ صحت کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی میں 4 افراد کے منکی پاکس سے متعلق ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تین افراد میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے البتہ سعودی عرب سے آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے جسے علاج کیلئے جناح اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں منکی پاکس کے چار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن کی لیب رپورٹس میں منکی پاکس کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

    پاکستان میں منکی پاکس کے دو مریض صحتیاب،دو مشتبہ کیس رپورٹ