Baaghi TV

Tag: کراچی

  • گھر سے سامان لینے نکلی 16 سالہ دو لڑکیاں لاپتہ

    گھر سے سامان لینے نکلی 16 سالہ دو لڑکیاں لاپتہ

    کورنگی الفلاح میں دو لڑکیوں کے مبینہ اغوا کا واقعہ ،دونوں لڑکیوں کو تاحال بازیاب نہ کرایا جا سکا

    لڑکیوں میں میں 16 سالہ سونیا اور 16 سالہ ثانیہ شامل ہیں ، جو دونوں پڑوسی ہیں ،اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیاں گذشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو گھر سے سامان لینے نکلیں، جس کے بعد سے ان کا کچھ پتہ نہیں،پولیس کے مطابق لڑکیوں کے مبینہ اغوا کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج ہے ،بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے دونوں لڑکیاں اپنی مرضی سے گئی ہیں، پولیس لڑکیوں کو تلاش کرنے میں مصروف ہے

    دوسری جانب کراچی رینجرز اورپو لیس کی اورنگی ٹاون میں مشترکہ کارروائی ،اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی اوراسٹر یٹ کرائم کی وارداتوں میں تین ملزمان گرفتار کر لیے،گرفتار ملزمان میں ہدایت الر حمٰن عر ف کو ٹے، سلیمان عرف پی کے اور شاداب خان شامل ہیں 16مئی2023کو نا ظم آباد کے علاقے میں باربر شاپ پر ڈ کیتی کی تھی ،شاپ کے با ہر بیٹھے ہو ئے افراد سے گن پوائینٹ پر مو با ئل فون اور نقدی چھین کر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو ئے تھے کراچی کے مختلف علا قوں اورنگی ٹاؤن، نا ظم آباد، سا ئیٹ اور گردونواح میں ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی 70سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان 130 مو بائل فون اور مبلغ 5لا کھ روپے نقدی لو ٹنے میں ملو ث ہیں،

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • کراچی: عمران خان کرکٹ گراؤنڈ سیل کردیا گیا

    کراچی: عمران خان کرکٹ گراؤنڈ سیل کردیا گیا

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع عمران خان کرکٹ گراؤنڈ سیل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ڈی ایم سی ایسٹ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے انتظامیہ کے مطابق نوٹس دینے کے باوجود گراؤنڈ میں سیاسی جماعت کی جانب سے کمرشل سرگرمیاں جاری تھیں ڈسٹرکٹ کونسل سے پارک کا نام منظور نہیں کرایا گیا تھا، نام کی منظوری نہ ہونے کے باعث گراؤنڈ کے بورڈز بھی گرائے جائیں گے، عمران خان کرکٹ گراؤنڈ رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے تعمیر کرایا تھا۔

    سراج الحق کےقافلےپرخودکش دھماکاکرنیوالےحملہ آورکی شناخت ہوگئی

    گلشن اقبال میں ضلعی انتظامیہ شرقی نے پراپرٹی پر قبضے کے خلاف ایڈمنسٹریٹر شکیل احمد کی سربراہی میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے عمران خان کرکٹ گراؤنڈ کا قبضہ چھڑوا کر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا –

    ایڈمنسٹریٹر ضلع شرقی ایڈمنسٹریٹر شکیل احمد کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ کا نام، تختی سب ہٹا کر یہاں ضلعی انتظامیہ کا بورڈ لگایا جائے گاجبکہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں پارکوں کو اصل حالت میں لانا ہے اسی لیے آپریشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے ایم این اے عالمگیر خان کی تختی بھی آویزاں تھی۔

    تعمیرات ایم این اے فنڈ سے کرائی گئی تھی، کرکٹ گراؤنڈ ڈی ایم سی کی ملکیت ہے، ایم این اے کی جانب سے قبضہ نہیں چھوڑا جارہا تھا، علاقہ مکینوں کیلئے پارک کو قائم کیا گیا تھا لیکن اہل محلہ کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی اور پارک کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کیا جارہا تھا۔

    ہم کوئی غلام ہیں والے اسٹیکرز عمران خان کے ماتھے پر لگا دینے چاہئیں،عطا تارڑ

    اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ ستار ابڑو کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پارک عام عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے، غیر قانونی طور پر پبلک پراپرٹی پر قبضہ تھا۔

    دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نے کارروائی کو سندھ حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائی قرار دیا ہےگلشن اقبال میں عوام کے پیسے سے بنائے عمران خان کرکٹ گراؤنڈ میں کے ایم سی نے آپریشن کیا۔ پہلے رہنماؤں کے ذاتی کاروبار اور اب عوامی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے اس گراؤنڈ کو اس لیے ختم کیا جارہا ہے کیونکہ یہ عمران خان کے نام سے منسوب ہے۔ حکومت املاک کو نقصان پہنچا سکتی ہے لیکن عوام کے دلوں سے عمران خان کو نکالنا ممکن نہیں ہے۔

    اوکاڑہ: باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن،انتظامیہ حرکت میں آگئی، 10 فیصد کرائے کم کردئے گئے

  • کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی

    کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی

    کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 1 روپے 55 پیسے مہنگی کر دی۔

    باغی ٹی وی : کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست وفاقی حکومت نے دی تھی اور نیپرا نے درخواست پر سماعت پہلے ہی مکمل کر رکھی تھی جس کا اب فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھی بھجو ا دیا ہے-

    بھارتی فضائیہ نے مگ 21 لڑاکا طیاروں کے پورے فلیٹ کو گراؤنڈ کر دیا

    نیپرا کے مطابق کراچی کے صارفین کیلئے بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی اوراس کا مقصد ملک بھر میں یکساں ٹیرف کا نفاذ یقینی بنانا ہے کراچی کے صارفین کو مئی، جون اور جولائی تین مہینوں میں ہر ماہ ایک روپے 55 پیسے اضافی ادا کرنا پڑیں گے فیصلے کا اطلاق بجلی کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

    سراج الحق کےقافلےپرخودکش دھماکاکرنیوالےحملہ آورکی شناخت ہوگئی

  • متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری،اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچ گیا

    متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری،اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچ گیا

    متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری ،یو اے ای کا ایک اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچ گیا

    وفد سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کے شعبوں پر حکومتی اہلکار سے ملاقات اور بات چیت کرے گا ،برادر ممالک مختلف شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور پاکستان میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے پاکستان کی حمایت کے لیے آگے آ رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے وفد میں اے ڈی پورٹس کے اہلکار شامل ہیں۔ وفد کی سربراہی شیخ احمد دلموک المکتوم کررہے ہیں، وفد کا استقبال وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے کیا۔

    متحدہ عرب امارات مختلف شعبوں میں ملٹی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے،فیصل سبزواری وزیر بحری امور نے وفد کا خیرمقدم کیا ،وفاقی وزیر نےوفد کو پاکستان میں میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع اور امکانات سے آگاہ کیا۔ اور کہا کہ وفاقی حکومت برادر ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر کام کر رہی ہے۔پاکستان میں ترقی کے بہت زیادہ امکانات ہیں

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے،

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کی ملاقات

    مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی

    اے ڈی پورٹس اور کے پی ٹی کے درمیان سرمایہ کاری کے لیے ایک ایم او یو پر دستخط کیے گئے ،وزیر بحری امور فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ معاہدے سے کے پی ٹی میں بین الاقوامی تجربہ آئے گا اور اس کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا، یو اے ای وفد نے کے پی ٹی کا دورہ بھی کیا۔یو اے ای حکام کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری نہ صرف برادرانہ تعلقات کو مضبوط کرے گی بلکہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی فروغ دے گی

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن مبارک ہو!!! — بلال شوکت آزاد

    متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کی ٹیلی فونک بات چیت 

  • ہماری جو بسیں چلیں،انکا پیسہ عمران کا گھر بیچ کرمیں ان سے بھرواؤں گا،شرجیل میمن

    ہماری جو بسیں چلیں،انکا پیسہ عمران کا گھر بیچ کرمیں ان سے بھرواؤں گا،شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کو بتایا گیا کہ اگر ہمارے لیڈر کو کچھ ہوا تو نقصان پہنچائیں گے۔

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اب کچھ لوگ بیانات بدل رہے ہیں، کچھ لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں، عمران خان کا موقف عیاں ہورہا ہے، جس طرح لوگوں کو پی ٹی آئی میں لایا گیا تھا، اسی طرح پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں، جنہوں نے حملہ کیا تھا اس میں پی ٹی آئی کے لیڈر اس کے پیچھے تھے ، ہم ویڈیو میں دکھائیں گے کہ کون کون سے رہنما اس میں موجود ہیں، املاک کو نقصان پہنچایا گیا ، جن کے موٹر سائیکل جلائی گئی ہے ، ان کو حکومت موٹر سائیکل لیکر دے گی،میں ایڈوانس میں کہہ رہا ہوں یہ جو ہماری بسیں جلائی گئی ہیں ان کا پیسہ عمران خان کا گھر بیچ کر میں ان سے بھرواؤں گا، اس کے سارے پیسے ان سے وصول کریں گے،

    وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو ویڈیوز دکھائی جس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جلاو گھیراؤ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دہشتگرد تنظیم بن چکی ہے، 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جس میں پاکستان کی سالمیت، پاکستان کے ادارے، پاکستان کے عوام الغرض ہر طبقے کے لوگوں کے خلاف سازش کی گئی پی ٹی آئی کے لیڈرز ان واقعات کے پیچھے تھے،ایم این ایز اور ایم پی ایز دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے تھے۔ عمران خان نے تمام واقعات کا ذمہ دار ایجینسیوں کو قرار دیا، پرتشدد واقعات میں کون کون سے لیڈر ملوث تھے اب سب کے سامنے ہے، عمران خان نے ملکی سالمیت اور معیشت کو داؤ پر لگایا، عدالتوں نے عمران خان کو قانون سے ہٹ کر فیور دی، کرپشن کے سنگین ترین مقدمات عمران خان پر چل رہے ہیں۔کوئی بھی جماعت اس طرح کی سیاست نہیں کرتی عمران خان کو اپنے سوا ملک میں کسی کی پروا نہیں، عمران خان اقتدار کے حصول کے لیے لوگوں کو استعمال کر رہا ہے،خدا کا واسطہ لوگ عمران خان کے پیچھے نہ چلیں،جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ منتیں ترلے کرکے بچ جائیں گے تو ایسا نہیں ہے، جو جو لوگ ویڈیو میں موجود ہیں، حکومت ان کی بخشش نہیں کرنے دے گی،

    پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

  • 30 سے زائد چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

    30 سے زائد چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

    پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے مچھر کالونی سے ڈکیتی اورمنشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث3 ملزمان طارق عرف قاری، عالمگیر اور سجاد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔

    ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں 30 سے زائد چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملز مان نے اپنے ہمراہ منشیات فروشی میں ملوث دیگر ساتھیوں کے بارے میں معلومات دی جو کہ منشیات کے منظم اڈے چلاتے ہیں۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    گرفتارملزمان بمعہ اسلحہ اور منشیات کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پاکستان رینجرز (سندھ) کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

  • فردوس شمیم نقوی سکھر جیل منتقل

    فردوس شمیم نقوی سکھر جیل منتقل

    کراچی سینٹرل جیل سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو سخت سکیورٹی میں سکھر جیل بھیج دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سینٹرل جیل کے باہر فردوس شمیم نقوی کی اہلیہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فردوس شمیم نقوی کینسر کے مریض ہیں اور وہ کھانا بھی پرہیزی کھاتے ہیں ان پر کبھی زندگی میں ایک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی، اب ان پر متعدد مقدمات نامعلوم افراد کے نام پر کاٹ دیے گئے ہیں۔

    علی محمد خان اور شیریں مزاری دوبارہ گرفتار

    فردوس نقوی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی کی حالت اچھی نہیں ہے، میری وزیراعلیٰ صاحب سے درخواست ہے آپ اس طرف توجہ دیں اور ہماری گزارش ہے کہ فردوس کو کراچی میں ہی رکھا جائے۔

    فردوس شمیم نقوی کے بیٹے زوہیر کا کہنا تھا کہ میرے والد کو سکھر جیل لے جانا موت کی سزا کے برابر ہے اور ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں میرے والد کو اسپتال میں رکھا جائے، میرے والد آدھا گھنٹا بھی نہیں چل پاتے اور چھڑی کے سہارے چلتے ہیں۔

    وا ضح رہے کہ گزشتہ روزکراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو عمران خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے احتجاج پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ٹیپو سلطان پولیس نے فردوس شمیم نقوی اور دیگر ملزمان کو پیش کیا۔

    ملیکہ بخاری رہائی ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار

    تفیتیشی افسر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش مکمل کرلی ہے ملزمان کے سی آر او و دیگر کارروائی مکمل کی جاچکی ہے۔ 2 ملزمان کے 164 کے بیانات بھی جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کروانا ہے۔

    عدالت نے فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔ تحریک انصاف کے وکلا نے ملزمان کی درخواست ضمانت جمع کروادی۔عدالت نے درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر اور پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 مئی تک جواب طلب کرلیا۔

    جعلی مقدمات چلانے پر شہزاد اکبر اور ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف فوجداری مقدمہ درج

    فردوس شمیم نقوی نے عدالتی احاطے میں غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ مجھے شارع فیصل تھانے میں رکھا گیا۔ تھانے میں واش روم کی سہولت بھی دستیاب نہیں۔ میں کینسر کا مریض ہوں میری ٹانگ میں بھی تکلیف ہے نماز بھی بیٹھ کر ادا کرتا ہوں تھانے میں پانی بھی نہیں تیمم کرکے نماز ادا کی مجھے لاک اپ میں رکھنے کی کوشش کی گئی تھی بھرے ہوئے لاک اپ میں جانے سے انکار کیا۔ ایم پی اے ہوں 40 سال سے ٹیکس ادا کررہا ہوں، فیصلے کرنے والے خود اے سی میں بیٹھے ہیں۔

    عمران خان گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں …

  • اختلاف جتنا ہو، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئے،سعید غنی

    اختلاف جتنا ہو، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئے،سعید غنی

    کراچی: سندھ کے وزیرِ محنت اور رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے طاقتور سرمایہ کار کی ضرورت ہوتی ہے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں پاکستان بزنس گروپ آرگنائزیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ طاقتور سرمایہ کاری کے بغیر ہمارے پاس تمام لوگوں کو روزگار دینے کے وسائل نہیں اورں، برنس کمیونٹی کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ سرمایہ کاری سے ہی روزگار کے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں-

    جعلی مقدمات چلانے پر شہزاد اکبر اور ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف فوجداری مقدمہ درج

    سعید غنی نے کہا کہ جو قوم کو تقسیم کرے وہ لیڈر نہیں ہوتا، ملک میں جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ غلط تھا، البتہ فوج سیاست میں مداخلت کرے گی تو مذمت کریں گے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں جی ایچ کیو کو آگ لگا دیں یہ ملک ہے تو ہماری سیاست ہے اور آپ کا بزنس ہے، اختلاف جتنا ہو، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئے، مگر یہ بات ایک شخص کے سمجھ میں نہیں آئی اس لیے اس نے اپنا اور ملک دونوں کا نقصان کیا۔

    رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہماری کھوئی ہوئی معیشت اور آبادی کو بازیاب کرائیں گے، ملک جس سیاسی بحران میں ہے اس سے ہم سب کو مل کر نکلنا ہوگا فاروق ستار نے کہا کہ ایک میئر کی بھی ہمیں تلاش ہے جو اب مل جانا چاہیے، وسیم اختر کو میئر بنتے بنتے ایک سال لگ گیا تھا۔

    بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے،فیصل واوڈا

    قبل ازیں ایک پریس کانفرنس میں سعید غنی نے کہا تھا کہ یہ لوگ سندھ میں نفرت کی سیاست کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں، کل حافظ نعیم المعروف میئر نے غصے میں پریس کانفرنس کی انہوں نے ذہن بنا لیا تھا کہ کھلا میدان ہے اور جیت کر میئر بن جائیں گے، حافظ نعیم نے ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے عجیب بات کی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ جماعتِ اسلامی کی تجویز تھی کہ باہر سے کوئی بھی شخص میئر بن جائے، جب اسمبلی میں ترمیم ہوئی تو ایم ایم اے کے رکن نے ترمیم کی حمایت کی، ترمیم اکثریت نہیں بلکہ اتفاق رائے سے منظور کی گئی تھیاب یہ کہہ رہے ہیں کہ اس ترمیم کے خلاف عدالت جائیں گے، یہ لوگ سندھ کے لوگوں میں نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیںہمارے لوگ کراچی میں جیت جائیں تو آپ کو قبضہ لگتا ہے، ہماری اکثریت ہے تو جشن منانا ہمارا حق بنتا ہے۔

    عمران خان گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں …

  • ‏علی زیدی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے احکامات واپس،جیکب اباد جیل منتقل کرنے کی تیاری

    ‏علی زیدی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے احکامات واپس،جیکب اباد جیل منتقل کرنے کی تیاری

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے احکامات واپس لے لئے-

    باغی ٹی وی : محکمہ داخلہ سندھ نے علی زیدی کی نظر بندی ختم کردی ہے اور جیکب آباد جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے،جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہےمحکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق علی زیدی کو فوری طورپرجیکب آباد جیل منتقل کیا جائے گا-

    میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو،عمران خان

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علی زیدی کے گھر کوسب جیل قراردیا گیا تھا اورانہیں ڈیفنس میں موجود رہائش گاہ پر رکھا گیا تھاان کی کسٹڈی جیکب آباد جیل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کی گئی ،ایم پی او تھری کے تحت علی زیدی کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے گئے تھے، ان پر لوگوں کو سڑکیں بلاک کرنے اور دھرنے کیلئے اکسانے کا الزام ہے علی زیدی کو آئی جی سندھ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا تھا-

    9 مئی قومی سانحہ تھا،شرپسندوں کے خلاف افواج قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،مریم …

    دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو ایم پی او کے تحت سکھر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہےمحکمہ داخلہ سندھ نے فردوس شمیم کی سکھر جیل منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

  • شرجیل میمن نے الیکشن کمیشن کی نااہلی بتا دی

    شرجیل میمن نے الیکشن کمیشن کی نااہلی بتا دی

    وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے سندھ اسیمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کو ایک سال گزر چکا ہے عوام نے اپنے نمائندے منتخب کئے ہیں ان کو آکر اپنا کام کرنا چاہئے

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پہلا مرحلہ گزر گیا دوسرا بھی گزر گیا اب ایک اور شیڈول ہے وہ بھی بہت تاخیر سے آیا ہے, یہ الیکشن کمیشن کی نااہلی ہے الیکشن کمیشن اپنے شیڈول پر نظر ثانی کرے تمام ممبران کی حلف برداری 10 جون کو رکھی گئی ہے بارشوں اور سیلاب کے دوران ہم فیلڈ میں تھے لوکل باڈیز کے نمائندگان ہوتے تو وہ بھی ہمارے ساتھ عوام کے ساتھ ہوتے حلف برداری میں تاخیر کے باعث لوکل باڈیز کے منتخب ممبران تشویش میں مبتلا ہیں اسمبلی کی  جانب سے الیکشن کمیشن کو سفارش بھیجی جائے

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان اس لیے ملکی اداروں کے سربراہان کو بدنام اور بلیک میل کر کے دباؤ ڈال ڈال رہا ہے کیونکہ وہ اس کی باتوں میں نہیں آ رہے ہم نے وہ گفتگو بھی سنی ہے جس میں یاسمین راشد عارف علوی سے کہہ رہیں کہ ہمارے لوگ پولیس پر پٹرول بم مار رہے، کہاں ایسا ہوتا ہے کہ پٹرول بم مارنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے دنیا کے کونسے مہذب ملک میں کونسی جگہ پہ پولیٹیکل پارٹی کی طرف سے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے جائیں اور انکو کچھ بھی نہ بولا جاۓ ؟ کیا عمران خان کی بیوی یا بہن کو گھسیٹا گیا جیسے فریال تالپور صاحبہ کو گرفتار کیا گیا تھا آئین میں یہ کونسی جگہ لکھا ہوا ہے جو آپ نے عمران نیازی کو مرسڈیز گاڑی میں بلایا اور وی وی آئی پی پروٹوکول دلوایا

    پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟