Baaghi TV

Tag: کراچی

  • فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی کاروائیاں جاری ہیں

    ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل سکھر کی کارروائی ، کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم سہیل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے ورغلا کر متاثرہ کی ویڈیوز ریکارڈ کیں۔ملزم نے ریکارڈ کردہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ملزم نے متعدد جعلی فیس بک اکاونٹس بنا رکھے تھے۔ملزم قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوزکی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔ملزم کو خیرپور سے گرفتار کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے استعمال ہونے والی سمز، فیس بک اکاونٹس برآمد کر لئے گئے ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن نے راچی ائیرپورٹ پر کارروائی کی،منسوخ ویزے پر دوبارہ امریکہ جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا ، محمد زاہد مغل نامی مسافر فلائٹ نمبر TK709 سے امریکہ جا رہا تھا۔ ملزم کے پاکستانی پاسپورٹ پر امریکہ کا ویزہ لگا ہوا تھا۔ ملزم پیشے کے لحاظ سے ویلڈر ہے۔ملزم نے غلط معلومات ظاہر کرتے ہوئے امریکہ کا بزنس وزٹ ویزا حاصل کیا ،ملزم نے جعل سازی کرتے ہوئے خود کو ٹیکسٹائل فیکٹری کا مالک ظاہر کیا۔ملزم کی تعلیم میٹرک ہے جبکہ ویزے فارم میں ملزم نے تعلیم بیچلر ظاہر کی ہوئی تھی۔ملزم نے تمام دستاویزات 25 لاکھ کے عوض ایجنٹ سے حاصل کیں۔امیگریشن ریکارڈ کے مطابق ملزم سال 2022 میں بھی آف لوڈ ہوا جس پر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی تھی سال 2022 میں ملزم نے اسلام آباد ائرپورٹ سے امریکہ جانے کی کوشش کی تھی۔امریکی قونصلیٹ کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ پر لگنے والا ویزہ پہلے ہی کینسل کر دیا گیا ہے۔ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

  • عمران نیازی کی انا کے لئے ملک کو تباہ نہیں ہونے دیں گے، شازیہ مری

    عمران نیازی کی انا کے لئے ملک کو تباہ نہیں ہونے دیں گے، شازیہ مری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم آج بھی بڑا دل رکھتے ہیں کیونکہ پاکستان کی بات ہے،

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں مزید فساد کو عمران ختم کریں اور ڈائیلاگ میں اپنا حصہ ڈالیں ،انسان کی اصلاح کبھی بھی ہو سکتی ہے ہم تو موقع دے رہے ہیں ، جو نقصان عمران خان نے پہنچایا ہے اس میں معافی نہیں بنتی ،لیکن اب بھی پی ٹی آئی اپنی سیاست کو زندہ رکھنا چاہتی ہے تو سیاست کرو دہشتگردی نہیں کرو ، اللہ کا کرم ہے کہ ہم آزاد ملک کے باشندے ہیں پاکستان ہماری شناخت ہے عمران نیازی ، پاکستان کے خلاف بات کرو گے تو جواب دیں گے ملک کے قیام استحکام اور جمہوریت کے لیے بہت قربانی دی ہے

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دہشتگردی انتشار کا راستہ اپنایا ہے جس طرح ایک شخص نے لا قانونیت پھیلائی اور لوگوں کو اکسایا اس کے بعد اب 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائیگا اس روز ملکی سالمیت کے خلاف کام ہوا ،ملکی دفاعی اداروں پر حملے کیے گئے عمران خان 9 مئی کے واقعات کا ذمہ دار ہے پیپلز بس سروس بڑی مشکل سے کراچی کے عوام کے لیے شروع ہوئی۔ 8 کروڑ کی بس کو جلایا گیا منصوبہ بندی کے تحت دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا گیا تباہی و بربادی پھیلانے پر لوگوں کو مجبور کیا گیا پاکستان کے خلاف جو بات کرے گا اس کو نہیں چھوڑا جائے گا عمران نیازی کی انا کے لئے ملک کو تباہ نہیں ہونے دیں گے

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ، کہاں کہاں سے لوگ آئے،شرپسندوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

  • ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی 70 سے زائد وارداتیں،ملزم گرفتار

    ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی 70 سے زائد وارداتیں،ملزم گرفتار

    پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان ابوطالب اور توصیف شاہ کو گرفتار کر لیا۔

    ملزمان نے 6 مئی 2023 کو بنگلہ بازار اورنگی ٹاؤن میں گھر کے باہر کھڑے شہری سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی جس میں مو بائل فون اور نقدی لو ٹی تھی۔ وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سو شل میڈ یا پر وائر ل ہوئی جس میں ملزمان کو واردات کر تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملز مان نے اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد سائیٹ اور گردونواح کے علاقوں میں ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی 70 سے زائد وارداتوں میں 200 موبائل فونزاور10 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    گرفتارملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

    زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

    اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

    تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

    پنجاب انتخابات کے لئے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلر کو ٹکٹ جاری

  • جون میں کراچی اور مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کا امکان

    جون میں کراچی اور مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے جون میں پری مون سون کا امکان ظاہر کیا ہے-

    باغی ٹی وی : موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے جون میں کراچی میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے، جون میں سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کی اچھی بارشیں متوقع ہیں، اس کے علاوہ پنجاب کے چند علاقوں میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

    پاکستانی نوجوان سائیکل پر ہزاروں میل کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا

    جواد میمن کے مطابق کراچی میں ابرآلود موسم کے باوجود حبس کی کیفیت ہے، بحیرہ عرب میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے، سمندری ہواؤں کےباعث نمی کا تناسب زائد رہتا ہے، نمی کا تناسب زائد ہونےسےگرمی کی شدت 4 سے 5 ڈگری زیادہ ہے ایل نینو سرگرم ہونے پر سندھ اور بلوچستان میں معمول سےکم بارشوں ہوسکتی ہیں۔

    ایل نینو ایسا موسمیاتی رجحان ہے بہت وسیع پیمانے پر واقع ہونے والا ایک قدرتی مظہر ہے جس سے بحرالکاہل کے پانی معمول سے زیادہ گرم ہو جاتا ہے اور زمین کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوتا ہےا یسا اندازہً ہر پانچ سال بعد ہوتا ہے۔

    عمران ریاض کوسیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کرنے والا ایس ایچ او معطل

    رواں سال ایک رپورٹ میں ماہرین نے کہا تھا کہ 2023 میں ایل نینو کی واپسی سے دنیا بھر میں موسم کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ 2023 میں عالمی درجہ حرارت1.5 ڈگری سینیٹی گریڈ تک بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ایل نینو لہر کے اثرات پہلے سے زیادہ تباہ کن ہوں گے اور ہیٹ ویوز کی شرح ایسی ہوسکتی ہے جس کی مثال تاریخ میں موجود نہیں گرم سمجھا جانے والا موسم2023 میں معتدل سمجھا جائے گا جبکہ شدید گرم موسم اب تک کی گرمی سے کہیں زیادہ ہو سکتا ہے جس کا اندازہ لگانا ابھی ممکن نہیں۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ایل نینو لہر سال کے وسط سے شروع ہوگی جس کے باعث اس کے اثرات سال کے آخر اور 2024 میں بھی محسوس کیے جائیں گے۔ یہاں تک کہ 2024 میں درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ بھی بن سکتے ہیں۔

    یہ ممکن ہی نہیں کہ عمران خان اور ان کے سپوٹرز کو شرم آ جائے،عفت …

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ابھی تک 2016 کو تاریخ کا گرم ترین سال سمجھا جاتا ہے اس سال بھی دنیا کو ایل نینو لہر کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ گزشتہ 3 سال کے دوران لا نینا لہر دیکھنے میں آئی جو کسی حد تک موسم کو سرد رکھتی ہے۔ تین سال بعد ایل نینو لہر کی واپسی پر ماہرین نے اس کے تباہ کن ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔

  • علی زیدی ایک ماہ کے لئے نظر بند

    علی زیدی ایک ماہ کے لئے نظر بند

    تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کو ایک ماہ کے لئے نظر بند کر دیا گیا

    علی زیدی کی نظر بندی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا، علی زیدی کو سندھ کے شہر جیکب آباد کی جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے، علی زیدی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ایم پی او تھری کے تحت علی زیدی کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے ان پر لوگوں کو سڑکیں بلاک کرنے اور دھرنے کے لیے اکسانے کا الزام ہے علی زیدی کو آئی جی سندھ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا ہے

    دوسری جانب حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد مظاہروں کے دوران اسلام آباد میں ہونیوالے نقصان کا تخمینہ لگایا لیا حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونیوالے مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات میں 25 کروڑ کا نقصان ہوا احتجاج میں 15 گاڑیاں، 34 موٹر سائیکل اور 2 تھانوں کو نذر آتش کردیا گیا، پر تشدد واقعات میں پولیس کے 71 اور ایف سی کے 11 اہلکارزخمی ہوئے پولیس نے 26 مقدمات درج کرکے 564 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے اختتام پر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی مہمان خصوصی

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

  • ریلوے ملازم کا خاتون سے زیادتی کا ایک اور واقعہ

    ریلوے ملازم کا خاتون سے زیادتی کا ایک اور واقعہ

    ریلوے ملازم کا خاتون سے زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

    کراچی کینٹ اسٹیشن تھانے میں حسیب نامی ملازم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، حکام کے مطابق اوکاڑہ سے ٹرین میں سفر کرکے کراچی پہنچنے والی خاتون نے بتایا زیاتی کا نشانہ بنایا گیا ہے پولیس نے خاتون کی مدعیت میں حسیب نامی ریلوے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،واقعہ اوکاڑہ اسٹیشن پر پیش آیا ، خاتون نے کراچی پہنچ کر شکایت کی تو مقدمہ کراچی کینٹ میں درج ہوا ، حکام کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی،

    واضح رہے کہ دوران سفر خواتین کے ساتھ ریلوے ملازمین کی جانب سے زیادتی کے واقعات ماضی میں بھی پیش آ چکے ہیں اور ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، ایک سال قبل ماہ جون میں چلتی ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا ایک اور مبینہ واقعہ سامنے آیا تھا،کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین فیصل آباد میں رکی،خاتون نے ریلوے پولیس کو سٹیشن پر شکایت درج کروائی کہ راستے میں دو اہلکاروں نے زبردستی اجتماعی زیادتی کی ہے ،ریلوے پولیس نے دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ،وزیر ریلوے نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور رپورٹ طلب کر لی ہے، ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں، اور تحقیقات جاری ہیں، دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہاہے کہ خاتون بغیر ٹکٹ سفر کر رہی تھی جب اسے ٹکٹ کا کہا گیا تو خاتون نے الزام لگا دیا، خاتون کا کہنا ہے کہ سرکاری عملے نے سیکورٹی کا نشانہ بنایا، خاتون نے ون فائیو پر کال کی تھی، گرفتار ملزمان کے مطابق خاتون سے ٹکٹ مانگا گیا، وہ نہیں تھا، اسکے بعد خاتون کو ٹکٹ لینے کا کہا گیا تو اس نے زیادتی کا الزام لگا دیا

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

    لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

    سات سالہ گھریلو ملازمہ کو استری سے جلانے پر ملزمان میاں بیوی گرفتار

  • اے این ایف کی کارروائی، نائجیریا کیلئے بُک کنٹینر سے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد

    اے این ایف کی کارروائی، نائجیریا کیلئے بُک کنٹینر سے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی کارروائی ،بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں-

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر اے این ایف ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پرکنٹینر کو روکا کنٹینر نائجیریا کے لئے بُک کروایا گیا تھا کنٹینر کی تلاشی لی گئی تو کنٹینرسے بھاری مقدار میں مختلف اقسام کی نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    آسٹریلیا میں چینی طالبعلموں کی ’ورچوئل کڈنیپنگ‘ میں اضافہ

    ترجمان ا ین ایف کے مطابق کنٹینر سے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں تحقیقات کے بعد لیاری کے رہائشی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے واقعہ کا انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    قبل ازیں شیخوپورہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن ثمر عباس ڈوگر کی اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی2 منشیات فروش گرفتار, 3 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد,مقدمات درج ایس ایچ اوتھانہ سٹی اے ڈویژن ثمر عباس ڈوگرنےاپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کارواٸی کرتے ہوٸے 2 نامور منشیات فروش گرفتار کر لٸے-

    کراچی :فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق

    جن کے قبضہ سے 3 کلو اعلی’ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لٸیے, گرفتار ملزمان میں ریاض عرف تھوڑا قوم ورک سکنہ محلہ بمبانوالہ اور خرم ولد رزاق سکنہ محلہ خالد روڑ شامل ہیں۔

  • نیوکراچی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچےسمیت 3 افراد زخمی

    نیوکراچی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچےسمیت 3 افراد زخمی

    نیو کراچی میں صبا سینما کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے-

    باغی ٹی وی: نیو کراچی میں صبا سینما کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئےواقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا جس سے بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق زخمی وکی نامی شخص،61 سالہ خاتون اوربچہ ایک ہی گلی میں موجود تھے۔

    میرپور خاص: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کی کارروائیاں جاری

    زخمی خاتون گھر کے باہر دُکان چلاتی ہیں جبکہ دوسرا شخص پرچون کی دکان پر موجود تھا، زخمی بچہ تندور کی دوکان سے روٹی خرید رہا تھا پولیس نے دعوی کیا کہ علاقے میں واردات کے بعد ڈاکو فرار ہو رہے تھے گلی میں موجود توحید نامی شخص نے ڈاکو پرفائرنگ کردی، شبہ ہے توحید نامی شخص کی فائرنگ سے تینوں افرادزخمی ہوئے۔

    دوسری جانب کراچی کےعلاقے سُرجانی میں تین بچے کھیلتے ہوئے ندی میں ڈوب گئے جن کی عمریں 8 سے 12 سال تھیں واقعہ سُرجانی سیکٹر36 گہرام گوٹھ میں پیش آیا لواحقین کے مطابق جاں بحق تین بچوں میں سے دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جن کی شناخت 12سالہ ثناء اللہ اور سات سالہ سمیر آپس میں سگے بھائی تھے جبکہ 8 سالہ عبدالجبار نامی بچہ پڑوسی تھا۔

    عمران خان اپنے پسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے،احسن اقبال

    اہلخانہ کا کہنا ہے کہ تینوں بچوں کی آج اسکول کی چھٹی تھی تینوں بچے شام کے وقت ندی کے قریب کھیلنے گئے تھے لاپتہ ہوئے تو تلاش شروع کی گٸی تینوں بچوں کی چپل جوتے ندی کنارے سے ملے تھے تلاش کرنے کے بعد بچوں کی لاشیں نکالی گئیں جسے بعد میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • کراچی میں کانگو وائرس سے پہلی  ہلاکت رپورٹ، الرٹ جاری

    کراچی میں کانگو وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ، الرٹ جاری

    کراچی میں کانگو وائرس سے پہلی ہلاکت ،محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں رواں سال کانگو وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے 28 سال کے محمد عادل کو 30اپریل کو بخار ہوا تھا، جس کے بعد4 مئی کو انہیں نجی اسپتال لایا گیا تھا۔

    سمندری طوفان ’موچا‘ بنگلادیش اورمیانمار کے ساحلوں سے ٹکرا گیا

    محکمہ صحت کے مطابق مریض کےنمونے تصدیق کے لیے آغا خان لیبارٹری بھیجے گئے تھے جس کے بعد ان میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی مریض میں کانگو کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد محمد عادل کا انتقال 5 مئی کو ہوا تھا۔

    دوسری جانب عیدالاضحیٰ پر کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، محکمہ صحت نے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ایڈوائرزی کے مطابق کانگو وائرس کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، عید الاضحیٰ پر جانوروں کے ساتھ رابطہ بڑھ جاتا ہے، کانگو وائرس متاثرہ جانور سے انسانوں میں منتقل ہونے کے خدشات ہیں۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ذبح کے دوران ہاتھ میں کٹ لگ جانے سے وائرس انسانی خون میں شامل ہوجاتا ہے، یہ ایک مہلک وائرل بیماری ہے جو نائیرو وائرس کے ذریعے پھیلتی ہے، مویشی، بکری اور بھیڑ بنیادی طور پر وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں محکمہ صحت نے اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

    عمران خان اپنے پسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے،احسن اقبال

    ایڈوائرزی میں ہدایت کی گئی ہے کہ آئسولیشن وارڈ میں تعینات ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز احتیاطی تدابیر اختیار کریں، مویشی منڈی میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی بینر آویزاں کیے جائیں۔

    کانگو وائرس کیا ہے؟

    کانگو وائرس مویشی گائے، بیل، بکری، بکرا، بھینس اور اونٹ، دنبوں اور بھیڑ کی کھال سے چپکی چیچڑوں میں پایا جاتا ہے، چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہو جاتا ہے، قومی ادارۂ صحت کے مطابق نیرو نامی وائرس انسانی خون، تھوک اور فضلات میں پایا جاتا ہے جو انسانوں میں گانگو بخار پھیلاتا ہے، متاثرہ شخص ایک ہفتے کے اندر زندگی کی بازی ہار سکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق کانگو وائرس گزشتہ بیس سالوں سے پاکستان میں موجود ہے، یہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ عید الاضحیٰ میں لگنے والی منڈیوں اور شہریوں کی آمد و رفت کی وجہ سے ماہِ قرباں میں اس کے کیسز بڑھ جاتے ہیں۔

    اوچ شریف: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فرضی کاروائیاں جاری ،ملاوٹ مافیا کو چھوٹ

    ماہرین کے مطابق چیچڑ اگر کسی انسان کو کاٹ لے یا متاثرہ جانور ذبیحہ کے دوران کسی شخص کے ہاتھ میں کٹ لگ جائے تو یہ وائرس انسانی خون میں شامل ہوجاتا ہے اور پھر چھوت کے مرض کی طرح ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے، ماہرین اس وائرس کو کینسر سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیتے ہیں۔

    متاثرہ شخص کو تیز بخار، کمر، پٹھوں، گردن میں درد، قے، متلی، گلے کی سوزش اور جسم پر سرخ دھبے کانگو کی علامات ہیں جانوروں کے پاس جانے سے گریز کیا جائے، مویشیوں کے پاس جانے کی ضرورت پیش آئے تو دستانوں کا استعمال ضرور کیا جائے۔

    یاد رہے کہ کانگو وائرس کے خاتمے کے لیے تا حال کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہوئی ہے لہٰذا قبل از وقت احتیاط اور مرض ظاہر ہو جانے کی صورت میں فوری اور بر وقت علاج ضروری ہے-

    باجوڑ میں بھی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

  • کراچی میں پی ٹی آئی احتجاج:رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والا باپ بیٹا گرفتار

    کراچی میں پی ٹی آئی احتجاج:رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والا باپ بیٹا گرفتار

    کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ، بیٹے کو گرفتارکرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا دونوں ملزمان باپ بیٹا ہیں جبکہ گرفتارملزم عبدالحمید نے اپنے جُرم پرمعافی مانگ لی ہے۔

    جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملوث 4 خواتین سمیت14 شر پسندوں کی شناخت ہو گئی

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 9 مئی کو شاہراہ فیصل پر رینجرز چوکی کو آگ لگانے کے بعد ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

    قبل ازیں جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والوں کی تصاویر بھی جاری کر دی گئیں ہیں پرتشدد مظاہروں میں شامل4 خواتین سمیت14 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، شناخت کیے گئے 9 افراد کا تعلق راولپنڈی، 3 کا اسلام آباد، ایک کاکراچی اور ایک کا چکوال سے ہے۔

    بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کا نتیجہ حیرت ناک ہے،سعید غنی

    ان کی شناخت حماد خان، افشاں کامران، فاطمہ احسان، شبانہ فیاض، عابد ملک،عاصم خورشید، زاہد علی شاہ، کاشف خان، منیزا احمد، جہانگیر احمد، محمدعثمان، ابوبکر، پیرزادہ شہباز ناصر اور انصر جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے املاک کو نقصان پہنچانے اور فساد کرنے والوں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کردیا ہے اور چھاپہ مار ٹیمیں ملزمان کی گرفتار کیلئے سرگرم ہیں۔

    عمران خان کی ملک دشمنی اور مسلح جتھے بے نقاب ہوگئے،مریم اورنگزیب

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کرتے ہوئے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔