Baaghi TV

Tag: کراچی

  • پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کراچی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی

    پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کراچی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی

    کراچی علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے بس اڈے پر چھاپہ مار کر دو اسمگلروں کو بھاری گرفتار کر کے مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلحے کی اسمگلنگ کرنے والے ملزمان بس کے ذریعے پشاور سے کراچی مٹھائی کے ڈبوں میں چھپا اسلحہ لائے جسے شہر میں دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا-

    حساس ادارے اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاؤن بس اڈے پر ناکہ لگادیا ملزمان جیسے ہی بس سے اتر کر رکشے میں بیٹھنے لگے انھیں گرفتار کرکے اسلحے کی کھیپ پکڑ کر رکشہ ڈرائیور سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا-

    مٹھائی کے ڈبوں سے 30 نائن ایم ایم پستول، گولیاں اور بڑے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں ملزمان نےبڑے ہتھیاروں کے پرزے الگ کئے ہوئے تھے۔

    ملزمان نے ہتھیار دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے تھے کچھ ہتھیار کراچی میں فروخت بھی کرنے تھے، گرفتار دہشت گردوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • لڑکوں کا روپ دھار کر موٹرسائیکلیں چوری کرنے والی لڑکی کو گرفتار

    لڑکوں کا روپ دھار کر موٹرسائیکلیں چوری کرنے والی لڑکی کو گرفتار

    کراچی میں لڑکوں کا روپ دھار کر موٹرسائیکلیں چوری کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپا مار کارروائی کے دوران ملزمہ کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ہے ملزمہ کے قبضے سے ڈیفنس کے تھانے درخشاں کی حدود سے چوری کی گئی موٹرسائیکل ملی-

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی شناخت ثمرین عرف مشا ولد عاشق حسین کے نام سے ہوئی، ملزمہ لڑکوں کا روپ دھار کر مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے حب چوکی بلوچستان میں فروخت کرتی تھی۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا ہے،ملزمہ کے گروہ میں ایک اور لڑکی کے علاوہ 3 سے 4 لڑکے ہیں جو موٹرسائیکلیں چوری کرنے میں ملوث ہیں۔

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

  • باہمی اعتماد، عوام کی مرضی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے،آرمی چیف

    باہمی اعتماد، عوام کی مرضی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے،آرمی چیف

    کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ کراچی پولیس آفس کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورہِ کراچی کے موقع پر سی او اے ایس اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کور ہیڈ کوارٹرز میں کراچی پولیس آفس (کے پی او) واقعے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں آرمی چیف نے کراچی پولیس آفس کا دورہ کیا۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کراچی پولیس آفس کا دورہ


    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہبی یا نظریاتی تعلق نہیں ہے، سیکورٹی فورسز کی توجہ صرف دہشت گردی کے خاتمے اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز پر ہے کوئی بھی قوم صرف کارروائیوں سے اس طرح کے چیلنجوں پر قابو نہیں پا سکتی، باہمی اعتماد، عوام کی مرضی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

    واضح پیغام دے رہا ہوں ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، صدر مملکت عارف علوی

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانیوں نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اس کے تمام مظاہر میں مسترد اور شکست دی ہے، ہم ایک ساتھ مل کر مشترکہ خوشحال مستقبل کے لیے اس خطرے پر غالب آئیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اور آرمی چیف نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کا بھی دورہ کیا اور پولیس اور پاکستان رینجرز سندھ کے زخمی جوانوں سے ملاقات کی اور ڈیوٹی کے دوران فوج، پولیس اور پاکستان رینجرز (سندھ) کی بہادری، حوصلے اور قربانیوں کو سراہا۔ قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر کراچی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

  • ویڈیو:وزیراعلیٰ سندھ نے تینوں شہداء کی میتوں پر پھول چڑھائے

    ویڈیو:وزیراعلیٰ سندھ نے تینوں شہداء کی میتوں پر پھول چڑھائے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آئی جی آفس آمد ہوئی ہے

    وزیراعلیٰ سندھ نے کے پی او حملے میں شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی؛ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کے پی او حملے میں کانسٹیبل غلام عباس اور سعید نے جامِ شہادت نوش فرمائی؛وزیراعلیٰ سندھ نے دونوں شہداء کی نمازِ جنازہ کے بعد اُن کے جنازے کو کاندھا بھی دیا  وزیراعلیٰ سندھ نے کے پی او کے خاکروب امجد مسیح کی آخری رسومات میں بھی شرکت کی  وزیراعلیٰ سندھ نے تینوں شہداء کی میتوں پر پھول چڑھائے

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی پولیس فورس پر فخر ہے جس نے بہادری سے دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا؛ہم کے پی او کے خاکروب امجد مسیح کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں؛امجد مسیح نے جان کا نذرانہ دے کر ثابت کیا کہ ہمارا ہر شہری دشمنوں سے لڑنے کے لیے تیار ہے؛

    نمازِ جنازہ میں آئی جی پولیس اور ڈی آئی جیز اورپولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی؛ شہداء کو سلامی دے کر سرکاری اعزاز کے ساتھ نمازِ جنازہ ادا کی گئی؛چیف سیکریٹری سہیل راجپوت ، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بھی نمازِ جنازہ میں شرکت کی؛ ایک پولیس اہلکار کی لاڑکانہ اور دوسرے کی کراچی میں تدفین ہوگی؛ امجد مسیح کی جسد خاکی فیصل آباد بھیجی جائے گی؛ امجد مسیح کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی؛

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

     قاری کی جانب سے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر گھر والوں نے تشدد کیا

  • وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

    وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

    وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دورہ کراچی میں پاک نیوی کے زیر اہتمام 8ویں امن مشق کا جائزہ لیں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے۔

    سندھ حکومت کا سکھرمیں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج شام 6 بجے طلب کر رکھا ہے ذرائع کے مطابق کابینہ اجلا س میں کورونا بچاؤ انجکشن کی قیمت کا بھی فیصلہ کیا جائے گا-

    ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی قانون سازی کے 9 فروری کے فیصلوں کی بھی توثیق جائیگی، ملک کی مجموعی سیاسی، امن و امان کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی-

  • ضیا محی الدین کراچی میں سپردخاک

    ضیا محی الدین کراچی میں سپردخاک

    کراچی: ممتاز اداکار ، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: معروف ہدایت کار و ٹی وی میزبان ضیا محی الدین آج صبح 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے جس کے بعد ا ن کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 4 میں قائم امام بارگاہ یثرب میں ادا کی گئی اور ان کی تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کردی گئی۔

    ضیا محی الدین اپنی ذات میں ایک فن پارہ تھے،وزیراعظم

    ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، انھوں نے ریڈیو آسٹریلیا سے صداکاری کے کام کاآغاز کیا، بہت عرصے تک برطانیہ کےتھیٹر کیلئے کام کیا، برطانوی سنیما اور ہالی ووڈ میں بھی فن کے جوہر دکھائے-

    اداکار،ہدایتکار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا…

    ضیا محی الدین کی خدمات کے اعتراف میں 2003 میں انھیں ستارہ امتیاز اور 2012 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا،ضیامحی الدین نے 2004 میں کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی بنیاد رکھی اور زندگی کے آخری لمحات تک نیشنل اکیڈمی آف پرفامنگ آرٹس کے سربراہ رہے۔

    عالمی شہرت یافتہ اداکار،میزبان ضیاء محی الدین کا مختصر تعارف

    ضیا محی الدین کےوالدکوپاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کےمصنف اورمکالمہ نگار ہونےکا اعزاز حاصل تھا۔

  • معروف شاعر سید اعجاز علی رحمانی

    معروف شاعر سید اعجاز علی رحمانی

    کبھی نصیب ہو فرصت تو اس کو پڑھ لینا
    وہ ایک خط جو ترے نام چھوڑ آیا ہوں

    نام سید اعجاز علی رحمانی اور تخلص اعجاز ہے۔ 12 فروری 1940ء کو علی گڑھ میں پید اہوئے۔ آپ کے والدہ اور والد کا کم عمری میں انتقال ہوگیا ، اس وجہ سے پرائمری اور دینی تعلیم علی گڑھ میں حاصل کرسکے۔ 1954ء میں پاکستان آگئے۔ کراچی آنے کے بعد ادیب اور ادیب فاضل کے امتحانات پاس کیے اور ابراہیم انڈسٹری ، عثمان آباد کراچی میں ملازم ہوگئے۔

    اپنے ایک عزیز فضا جلالوی کے ایما پر قمر جلالوی کے شاگرد ہوگئے۔ مقامی روزنامے میں روزانہ قطعات لکھتے رہے۔ ایک نعت گو کی حیثیت سے انھیں نمایاں مقام حاصل ہے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’’اعجاز مصطفی‘‘، ’’پہلی کرن آخری روشنی‘‘(نعتیہ مجموعے)، ’’کاغذ کے سفینے‘‘، ’’افکار کی خوشبو‘‘، ’’غبار انا‘‘، ’’لہو کا آبشار‘‘، ’’لمحوں کی زنجیر‘‘(غزلوں کے مجموعے)، ’’چراغ مدحت‘‘، ’’جذبوں کی زبان‘‘، ’’خوشبو کا سفر‘‘۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:311،26 اکتوبر 2019ء کو کراچی میں وفات پا گئے-

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    اب کرب کے طوفاں سے گزرنا ہی پڑے گا
    سورج کو سمندر میں اترنا ہی پڑے گا
    فطرت کے تقاضے کبھی بدلے نہیں جاتے
    خوشبو ہے اگر وہ تو بکھرنا ہی پڑے گا
    پڑتی ہے تو پڑ جائے شکن اس کی جبیں پر
    سچائی کا اظہار تو کرنا ہی پڑے گا
    ہر شخص کو آئیں گے نظر رنگ سحر کے
    خورشید کی کرنوں کو بکھرنا ہی پڑے گا
    میں سوچ رہا ہوں یہ سر شہرِ نگاراں
    یہ اس کی گلی ہے تو ٹھہرنا ہی پڑے گا
    اب شانۂ تدبیر ہے ہاتھوں میں ہمارے
    حالات کی زلفوں کو سنورنا ہی پڑے گا
    اک عمر سے بے نور ہے یہ محفلِ ہستی
    اعجازؔ کوئی رنگ تو بھرنا ہی پڑے گا

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    ہوا کے واسطے اک کام چھوڑ آیا ہوں
    دیا جلا کے سر شام چھوڑ آیا ہوں
    کبھی نصیب ہو فرصت تو اس کو پڑھ لینا
    وہ ایک خط جو ترے نام چھوڑ آیا ہوں
    ہوائے دشت و بیاباں بھی مجھ سے برہم ہے
    میں اپنے گھر کے در و بام چھوڑ آیا ہوں
    کوئی چراغ سر رہ گزر نہیں نہ سہی
    میں نقش پا کو بہر گام چھوڑ آیا ہوں
    ابھی تو اور بہت اس پہ تبصرے ہوں گے
    میں گفتگو میں جو ابہام چھوڑ آیا ہوں
    یہ کم نہیں ہے وضاحت مری اسیری کی
    پروں کے رنگ تہہ دام چھوڑ آیا ہوں
    وہاں سے ایک قدم بھی نہ جا سکی آگے
    جہاں پہ گردشِ ایام چھوڑ آیا ہوں
    مجھے جو ڈھونڈھنا چاہے وہ ڈھونڈھ لے اعجازؔ
    کہ اب میں کوچۂ گمنام چھوڑ آیا ہوں

    اشعار
    ۔۔۔۔۔
    ابھی سے پاؤں کے چھالے نہ دیکھو
    ابھی یارو سفر کی ابتدا ہے

    تالاب تو برسات میں ہو جاتے ہیں کم ظرف
    باہر کبھی آپے سے سمندر نہیں ہوتا

    وہ ایک پل کی رفاقت بھی کیا رفاقت تھی
    جو دے گئی ہے مجھے عمر بھر کی تنہائی

    گزر رہا ہوں میں سودا گروں کی بستی سے
    بدن پہ دیکھیے کب تک لباس رہتا ہے

    فطرت کے تقاضے کبھی بدلے نہیں جاتے
    خوشبو ہے اگر وہ تو بکھرنا ہی پڑے گا

    جہاں پہ ڈوب گیا میری آس کا سورج
    اسی جگہ وہ ستارہ شناس رہتا ہے

  • کراچی : فشری میں لانچوں میں آگ لگ گئی

    کراچی : فشری میں لانچوں میں آگ لگ گئی

    کراچی کے علاقے فشری میں لانچوں میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔

    باغی ٹی وی: فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کالا پانی کی برتھ نمبر سات اور آٹھ پر لگی،آگ لگنے سے ایک لانچ مکمل جل گئیں جبکہ 3 لانچوں کا نقصان پہنچا-

    فشری سکیورٹی حکام کے مطابق مختلف سینٹروں سے فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں، تیز ہوا کی وجہ سے آگ پھیل گئی تھی۔

    اپرکوہستان میں بس اور کار کھائی میں جاگریں، 17 افراد جاں بحق

    دوسری جانب عید گاہ میں فائر بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کی بجلی بند ہونے کی وجہ سے پانی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی فائر بریگیڈ آپریٹر کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوارٹر میں فائر ٹینڈرز میں پانی نہیں بھرا جا سکتا، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور نیوی سے بھی مدد لی گئی ہے تاہم کچھ دیر بعد فشری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    لانچ مالک کا کہنا ہے کہ ہم نے مختلف لوگوں سے ادھار لیکر لانچ تیار کی تھی،ہماری 20سال کی محنت ضائع ہوگئی ،حکومت مدد کرے ، پہلے بھی آگ لگی تھی ،اس وقت بھی کچھ نہیں کیا گیا تھا۔

    وندر میں مسافر کوچز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

  • کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم داعش کا  کمانڈر گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر گرفتار

    سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی، کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر گرفتار،

    مخبر کی اطلاعات پر سی ٹی ڈی کراچی نے ملا عبدالمنان گروپ سے وابستہ کمانڈر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے عبدالمالک ولد ابراہیم کو گرفتار کرکے 30 بور پستول بلا لائسنس برآمد کی، ملزم ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ 2011 سے داعش ملا عبدالمنان گروپ سے وابستہ رہاہے، سی ٹی ڈی انچارج چوہدری صفدرکا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم افغان باشندہ ہے اور کافی عرصہ سے کراچی میں مقیم پزیر ہے،ملزم رمضان المبارک کے مہینے میں کراچی سے چندہ جمع کرکے افغانستان میں داعش کو دیا کرتا ہے ملزم حوالہ ہنڈی کے کام سے وابستہ ہے، اور لاکھوں روپے حوالہ ہنڈی کے زریعے افغانستان بھیج چکا ہے، گرفتار ملزم کے موبائل فون سے اہم معلومات حاصل کرلی گی ہیں جسکا فرانزک معائنہ کرایا جارہاہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے اہم انکشافات متوقع ہیں،

    دوسری جانب پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ سے قتل، اقدام قتل، اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث ڈ کیت گروہ کے 2ملزمان عالم خان محسود اور عادل محسود کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ و ایمونیشن اور مو ٹر سا ئیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔

    ملزمان نے دسمبر 2022میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہنگورہ گو ٹھ میں ڈ کیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کیا، ابنِ زمان ہسپتال فقیرہ گوٹھ کے سیکیورٹی گارڈ اور جنجا ل گوٹھ میں بھی شہری کو قتل کیا جس کی آیف اَئی آرز تھانہ سائیٹ، تھانہ گلشن معمارمیں درج ہیں۔جنوری 2023میں ملزم عالم خان محسود اپنے ساتھی احسان با جوڑی کے ساتھ مل کر چا ند بنگلہ فقیرہ گو ٹھ میں ڈ کیتی مز احمت پرشہری کو قتل کیا اورکے ڈی اے لنک روڈ پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جس کی آیف اَ ئی آر تھا نہ سا ئیٹ سپر ہائی وے میں درج ہے۔

    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے 300سے زائد ڈکیتی اور اسٹر یٹ کر ائم کی وارداتوں میں ملو ث ہو نے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان اپنے گروہ کے دیگرساتھیوں کے ساتھ ملکرگزشتہ2سالوں سے کراچی گلشن معمار، جنجال گوٹھ، احسن آباد، ہنگورہ گو ٹھ، فقیرہ گو ٹھ، کے ڈی اے لنک روڈ اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی سیکٹروں وارداتوں میں ملو ث ہونے کا اعتراف کیا اور ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر کئی معصوم شہر یوں کو قتل اور زخمی بھی کیا۔ملزمان نے مزید انکشا ف کیا کہ انکے ڈکیت گروہ کا سر غنہ شمس محسود عر ف صُلّے ہے جو ملزمان کو ڈکیتی کے لیے اسلحہ وایمو نیشن فراہم کر تا ہے اور چھینے ہو ئے مو با ئل فونز اور مو ٹر سائیکلوں کو ٹھکانے لگا نے کا کام بھی کر تا ہے۔ ملزمان کاساتھی بلال افغانی مورخہ 26دسمبر2022کو اکا خیل گراؤنڈ نزد فقیرہ گو ٹھ میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا جبکہ آفتاب عرف با بو کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ملزم کے دیگر سا تھیوں کی گر فتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

    گرفتارملزمان کوبمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور موٹر سائیکل مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی جعلی ISI ایجنٹس گرفتار

    آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں کو کیا جہنم واصل

  • گاڑی روکنے پرخاتون نے ڈی ایس پی ٹریفک کو تھپڑ مار دیا

    گاڑی روکنے پرخاتون نے ڈی ایس پی ٹریفک کو تھپڑ مار دیا

    کراچی: ٹریفک سگنل پرخاتون نے گاڑی روکے جانے پر ڈی ایس پی ٹریفک پی آئی ڈی سی کو تھپڑ مار دیا۔

    باغی ٹی وی: ٹریفک پولیس کے مطابق خاتون پی آئی ڈی سی سےسلطان آباد کیجانب جانا چاہتی تھی سامنے سڑک سے ٹریفک کا فلو گزررہا تھا خاتون کی گاڑی نے زبردستی ٹریفک میں داخل ہونے کی کوشش کی ڈی ایس پی ٹریفک اشتیاق حسین آرائیں نے خاتون کی گاڑی کو روکا تو خاتون گاڑی روکنے پر آپے سے باہرآگئیں واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار پر غداری کا مقدمہ درج

    منظرعام پرآنے والی واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ٹریفک پولیس کیجانب سے روکے جانے پرگاڑی میں سوارخاتون نےٹریفک پولیس سے تعاون کے بجائے بدتمیزی شروع کردی اور مشتعل ہوکر باریش ڈی ایس پی کودھکے دیتی رہی۔مشتعل خاتون نے آپے سے باہر ہوکر ڈی ایس پی ٹریفک کوتھپڑبھی رسید کردیا۔

    ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن پی آئی ڈی سی خاتون سےمسلسل تعاون کی اپیل کرتے رہے خاتون نے ڈی ایس پی کودھکے دے کرہٹایااورساتھ موجود نوجوان نے گاڑی آگے بڑھائی موقع پرموجود شہریوں نے ٹریفک پولیس اور خاتون میں صلح کرادی تھی جس کے بعد خاتون گاڑی میں روانہ ہوگئی۔

    پولیس لائنز خودکش دھماکا، مبینہ خودکش حملہ آورکی ویڈیو

    ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ واقعے سے متعلق سول لائن تھانے میں متاثرہ ڈی ایس پی ٹریفک کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی۔