Baaghi TV

Tag: کراچی

  • کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن  کی کاروائی، کروڑرں کی چھالیہ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط

    کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کی کاروائی، کروڑرں کی چھالیہ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط

    کراچی: ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت 5.4 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کرلی ہیں۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک ڈمپر کے ذریعے بھاری مقدار میں چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر انعام اللہ وزیر کی قیادت میں ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جس نے نادرن بائی پاس کے علاقے کی نگرانی کی اس دوران ایک سڑک پر جانے والے ایک مشکوک ڈمپر کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی تو ڈمپر سے مضر صحت اسمگل چھالیہ برآمد ہوئی۔

    باخبر ذرائع کے مطابق اسمگلرز مذکورہ ڈمپر کے آگے اور پیچھے 2 گاڑیوں کے ذریعے نگرانی بھی کررہے تھے جنہوں نے چھاپے کے دوران چھاپہ مار ٹیم کے ساتھ جب زبردست مزاحمت کی کسٹمز فورس نے بہادری سے ڈمپر کو قبضے میں لے کر بھاری مقدار میں اسمگل شدہ مضر صحت چھالیہ قبضے میں لی گئی جسے پتھروں کے نیچے چھپایا گیا تھا۔

    اوکاڑہ : حویلی لکھا میں ڈکیتی کی واردات

    ضبط کیے گئے چھالیہ اور گاڑی کی مالیت 2 کروڑ 25 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے، کسٹمز انٹیلی جنس نے اس کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، ڈائریکٹوریٹ نے دیگر کارروائیوں میں 4 اسمگل اور ٹیمپرڈ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں جس کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی تنخواہ تاحکم ثانی بند کرنے کا عدالتی حکم

  • جماعت اسلامی نے ایم کیو ایم کے احتجاج میں شرکت سے معذرت کرلی

    جماعت اسلامی نے ایم کیو ایم کے احتجاج میں شرکت سے معذرت کرلی

    کراچی: جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم پاکستان کی ملاقات بے نتیجہ رہی، حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم کے احتجاج میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا، جماعت اسلامی کی توجہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنے اور 8 جنوری کے جلسے پر ہے۔

    جماعت اسلامی کے حافظ نعیم نے سوال کیا کہ حکومت نے آپکی بات نہ مانی تو کیا کریں گے کیا حکومت سے باہر آئیں گے؟ جس پر خالد مقبول صدیقی نے جواب دیا پھر ہم اس وقت صورتحال پر غور کریں گے، جواب میں حافظ نعیم نے کہا اس سے لگتا ہے کہ آپ سنجیدہ ہیں نا اگلی حکمت عملی ہے۔

    جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم کے سربراہ کو کہا کہ آپ کو بلدیاتی امور سے متعلق مطالبات تسلیم کرائے بغیر حکومت میں شامل نہیں ہونا چاہئیے تھا، جس پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کچھ فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

    دوسری طرف ذرائع کے مطابق سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال جنرل ورکرزاجلاس میں کارکنان کوریلی میں شرکت کےلیے اعتماد میں لیں گے۔ پی ایس پی کا بھرپور قوت سے ایم کیوایم کی ریلی میں شرکت کا قوی امکان ہے۔

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں میں ترمیم سمیت بلدیاتی انتخابات پر دیگر مطالبات منظور نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کیخلاف 9 جنوری کو احتجاج کا اعلان کردیا۔

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ مقاصد پورے نہ ہوئے تو حکومت میں رہنا کسی کام کا نہیں، پیپلزپارٹی مردم شماری اور حلقہ بندیاں درست کرائے، جلد الیکشن چاہتے ہیں لیکن فراڈ انتخابات نہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی مردم شماری اور حلقہ بندیاں درست کرائے، جلد الیکشن چاہتے ہیں لیکن فراڈ انتخابات نہیں، حلقہ بندیوں سے پری پول رگنگ ہوچکی ہے۔

  • سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے شخص کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ

    سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے شخص کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ

    تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا ڈسٹرکٹ سینٹرل،کراچی کی بہترین کاروائی ، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے شخص کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کردیا گیا

    گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک شخص کھلے عام اسلحہ کی نمائش کر رہا ہے۔ تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے حکمت عملی سے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر ۤنے والے شخص کو اسلحلہ سمیت گرفتار کرلیا۔دوران گرفتاری ملزم نیاز خان ولد مدار سے ایک عدد پسٹل 30 بور و ایک عدد فولڈنگ رائفل برآمد ہوئی جس کا ملزم کے پاس کوئی لائسنس موجود نہیں تھا ۔جبکہ ملزم سے برآمد ہونے والی رائفل کے ساتھ ہی ملزم نے اپنی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جو کہ پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لی ہے۔

    ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں اپنے جرم کا اقرار کیا ہے کہ اس نے ہی اپنی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کی غرض سے ڈالی تھی۔ملزم کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جاکر مقدمہ الزام نمبر 2023/04جرم دفعہ 23(i)A کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

  • عمران خان نےالطاف حسین کے گناہ معاف کروا دیئے؛کراچی کی سیاست میں دما دم مست قلندر شروع

    عمران خان نےالطاف حسین کے گناہ معاف کروا دیئے؛کراچی کی سیاست میں دما دم مست قلندر شروع

    کراچی :عمران خان نے الطاف حسین کے گناہ معاف کروا دیئے، کراچی کی سیاست میں دما دم مست قلندر شروع۔اہم انکشاف سامنے آئے ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں سنیئر صحافی مبشرلقمان نے سیر حاصل گفتگوکی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ کراچی جیسا بڑا شہر اس وقت جن محرومیوں کا شکار ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا

    ان کا کہنا تھاکہ ایک طرف ملک میں معاشی بحران ہے تواس کے ساتھ ساتھ ملک میں‌ دہشت گردی کا بھی زور بڑھ رہا ہے ، اس حوالے سے مبشرلقمان نے کراچی کی سیاست ،معاشرت اور معیشت کے اسٹیک ہولڈر ایم کیوایم کے ایک دھڑے کے سربراہ سے کچھ دکھ بھی گفتگو کی تاکہ کراچی کے مسائل کا حل نکل سکے

     

    https://www.youtube.com/watch?v=YwjgS5snUZA

    اس سلسلے میں ڈاکٹرفاروق ستار نے مبشرلقمان کی گفتگو اورکراچی کے حوالے سے خاص کر اور پاکستان بھر کے حوالے سے عمومی طور معاشی ، سیاسی اور امن وامان کی صورت حال سے متعلق خدشات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کراچی اس ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، لیکن پچھلی کئی دہائیوں سے حالات بہت بدترہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ان حالات کوبہتراس وقت تک نہیں کیا جاسکتا جبتک کراچی والے مخلص نہ ہوں اس کے لیے کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ایم کیوایم کا اتحاد ضروری ہے ، گورنرسندھ اس سلسلے میں کوششیں کررہے ہیں ، بہت جلد تمام دھڑے ایک ہوجائیں گے اورسیاسی عدم استحکام میں کمی آئے گی، جہاں تک تعلق ہے پی ٹی آئی کا تو انہوں نے کراچی میں اپنی جگہ بنائی ہے ، اپنا مقام حاصل کیا ہے لیکن وہ کراچی کے مسائل کو حل نہیں کرسکتے جس طرح‌ایم کیوایم کی سیاست ، خدمت اور معاشرت گلی محلے تک پھیلی ہوئی تھی، پی پی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئےانکا کہنا تھا کہ پی پی نے پچھلے پندرہ سال سے کراچی کا جو حشر کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ، اس لیے اب ایم کیوایم پھر سے اتفاق واتحاد سے دوبارہ کراچی والوں کی خدمت کےلیے میدان سیاست میں اسی پرانے انداز سے آرہی ہے

    ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ کراچی ایک بین الاقوامی شہر ہے جہاں ہر نسل کے لوگ رہتے ہیں ، ہم اب اکٹھے ہوکر نوجوان نسل کو موقع دیں‌گے تاکہ وہ کراچی کےمسائل کے حل کے لیے آگے بڑھیں‌، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ وہ کبھی عہدے کےلالچ میں نہیں ہوتے بلکہ وہ تو خالد مقبول صدیقی کو قائد سمجھ کر کراچی کی خدمت کے لیے آگے بڑھیں گے،

     

    https://www.youtube.com/watch?v=YwjgS5snUZA

    سید مصطفیٰ کمال کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ،بہت جلد سارے اکٹھے ہوجائیں گے اور اس سلسلے میں کام ہورہا ہے ، کراچی جیسے بڑے شہر میں بہت جلد رونقیں لوٹ ائیں گی ، ان کا کہنا تھا کہ پی پی نے اس شہر کا بیڑا غرق کردیا ہے ، اس کی وجہ ایم کیوایم میں دھڑے بندی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سارے دھڑے اکٹھے ہوں گے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ توبڑے عرصے سے اس سلسلے میں کوشاں ہیں‌

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیرونی فیکٹر بھی اثرانداز ہوسکتا ہے مگراس کا زیادہ اثر نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ سید مصطفیٰ کمال کا اختلاف اپنی جگہ مگران سے کیا ہوسکا،ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھاکہ پارٹی قیادت کی غلطیوں کی وجہ سے بھی معاملات خراب ہوئے

    مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں جس میں انہوں‌ فاروق ستار سے پوچھا کہ عمران خان کے ورکرز اور دایاں بازو ایم کیوایم کے وہ نوجوان ہیں جو مایوس ہوکر ایم کیوایم چھوڑ گئے تو فاروق ستار نے کہا ہے اگرعمران خان کی حکومت پانچ سال رہتی توصورت حال مختلف ہوتی اورآج پی ٹی آئی کراچی سے ختم ہوچکی ہوتی

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

  • سائٹ صنعتی ایریا میں کمبائنڈ انفلیونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ، واٹرلائن پروجیکٹ پرکام تیز کیا جائے گا،ناز بلوچ

    سائٹ صنعتی ایریا میں کمبائنڈ انفلیونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ، واٹرلائن پروجیکٹ پرکام تیز کیا جائے گا،ناز بلوچ

    سائٹ صنعتی ایریا میں کمبائنڈ انفلیونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ، واٹر لائن پروجیکٹ پرکام تیز کیا جائے گا، رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ

    پارلیمانی سیکریٹری، رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے کمبائنڈ ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ (سی ای ٹی پی) اور حب ڈیم سے سائٹ ایریا تک پانی کی لائن بچھانے کا معاملہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں اعلیٰ سطح پر اٹھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کی بہتری باالخصوص سائٹ صنعتی ایریا کے لیے اپنی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹھوس کچرے کو جلانے سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لہٰذا محکمہ کے ذمہ دار ادارے ٹھوس کچرے کو بروقت اٹھانے کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں ڈی سی کیماڑی مختیار علی ابڑو، اسسٹنٹ کمشنرز، سائٹ لمیٹڈ اور سیپا کے نمائندے، سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر ریاض الدین، چیف کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ، سابق صدر جاوید بلوانی، سینئر نائب صدر عبدالقادر بلوانی، نائب صدر محمد حسین موسانی، سابق صدور عبدالہادی، عبدالرشید اور چیئرمین ماحولیات کمیٹی محمد ریاض ڈھیڈھی بھی شریک تھے۔

    اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ اور پلانٹیشن مہم سے متعلق امور زیر بحث آئے۔صدر سائٹ ایسوسی ایشن ریاض الدین نے رکن قومی اسمبلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے سندھ موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی میں تعاون کے اقدامات یعنی زمین کے استعمال کو تبدیل کرنے کی حوصلہ شکنی کی نیز نامیاتی و غیر نامیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے مناسب طریقہ کار وضع کرنے،سالڈ ویسٹ کی موجودہ اسکیموں کو مزید مؤثر اور فعال بنانے، ضرورت کی بنیاد پر نئی اسکیموں اور ساتھ ہی پانی سے متعلقہ ماحولیاتی نظام کی حفاظت اور بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کمبائنڈ انفلیونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ (سی ای ٹی پی) کے زیر التوا منصوبوں اور حب ڈیم سے سائٹ ایریا تک پانی کی پائپ لائن بچھانے کے بارے میں بھی بریفنگ دی جس کے ماحولیات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے رکن قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ ان دونوں منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ نے کہا کہ صنعتیں اپنی فیکٹریوں کے باہر درخت لگانے کو تیار ہیں۔جس کے لیے پہلے ٹھوس کچرے کو اٹھانا اور علاقے کی صفائی ضروری ہے۔انہوں نے سب سے زیادہ آلودگی پیدا کرنے والے عوامل کی فہرست بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ علاقے سے اٹھایا جانے والا ٹھوس فضلہ لینڈ فل سائٹس تک نہیں پہنچتا لہٰذا رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ ذاتی طور پر لینڈ فل سائٹس کا دورہ کرکے حقائق کا جائزہ لیں۔

    سائٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر جاوید بلوانی نے ایم این اے ناز بلوچ کی توجہ لیاری ندی کی طرف مبذول کرائی جہاں ہر سال کئی لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔اس کے جواب میں ناز بلوچ نے کہا کہ ایک پرٹی نے پوری لیاری ندی کی صفائی پر کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔جاوید بلوانی نے بتایا کہ سائٹ لمیٹڈ کا 90 فیصد بجٹ تنخواہوں میں چلا جاتا ہے جس سے سالڈ ویسٹ اٹھانے اور علاقے کی ہریالی کے لیے کوئی رقم نہیں بچتی

  • کراچی:لائنز ایریا میں 2دن سے بجلی کی فراہمی معطل:علاقہ مکین رُل گئے:احتجاج بھی کام نہ آیا

    کراچی:لائنز ایریا میں 2دن سے بجلی کی فراہمی معطل:علاقہ مکین رُل گئے:احتجاج بھی کام نہ آیا

    کراچی: شہرقائد میں کہیں ایک طرف بجلی نہیں تو دوسری طرف گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پریشان ہیں مگراگرپریشان نہیں تووہ حکمران ہیں، ایسا ہی کچھ حال کراچی کے لائنز ایریا کے رہائشیوں کا ہے ، کہا جارہا ہےکہ گیس، پانی اور بجلی کی طویل بندش سے پریشان لائنز ایریا کے مکین سراپا احتجاج، علاقہ مکینوں نے کوریڈور تھری پر جمع ہونے کے بعد سڑک پر ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور احتجاج شروع کر دیا۔

    آئل ٹینکر کے ذریعے کراچی اسمگل ہونے والی 100 کلو منشیات پکڑ لی گئی

    احتجاج کے باعث پیپلز چورنگی سے صدر جانے اور صدر سے پیپلز چورنگی جانے والی سٹرک پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، احتجاج اور ٹریفک جام کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم علاقہ مکینوں نے فوری احتجاج ختم کرنے سے انکار کر دیا۔

    احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ لائنز ایریا میں کئی ماہ سے گیس کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث ان کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ہیں، کئی ماہ سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور لائنز ایریا کے مکین باہر ہوٹلوں سے کھانا خرید کر کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں اور اب ان میں باہر سے کھانا خرید کر کھانا کی بھی سکت نہیں رہی۔

    کندھ کوٹ : کرمپور پولیس تھانہ کے حدود میں درینہ دشمنی پر 2 افراد قتل

    احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ انہیں پینے کا صاف پانی بھی مہیا نہیں ہے، گھروں کے معاملات چلانے کا کوئی طریقہ اگر کسی کے پاس ہے تو ہمیں بھی بتا دیا جائے، گزشتہ 48 گھنٹوں سے ان کے علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے، اگر انہیں بنیادی ضرویات گیس، پانی اور بجلی دستیاب نہیں ہوگی تو وہ کیسے زندگی گزار سکتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ کئی مرتبہ متعلقہ اداروں کو شکایات درج کروا چکے ہیں لیکن ان کی کوئی نہیں سنتا، مجبوراً بھوکے پیٹ بچوں کے ہمراہ احتجاج کرنے سڑک پر آئے ہیں اور جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اس وقت تک وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

    آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹروں کا فضا میں تصادم،4 افراد ہلاک 3 کی حالت تشویشناک

    ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو متبادل راستے پیپلز چورنگی سے کانگریس اور صدر دواخانہ سے مصفیلڈ اسٹریٹ کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔ بعدازاں، احتجاجی مظاہرین نے کوریڈور تھری کی ایک سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جس کے باعث صدر سے پیپلز چورنگی جانے والی ٹریفک بحال کر دی گئی۔آخری اطلاعات تک پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی اور پولیس افسران احتجاجی مظاہرین سے مزاکرات کرنے کی کوشش میں مصروف تھے۔

    عمران خان کا 12واں موسم جیل جانے کے بعد شروع ہوگا۔پلوشہ خان

    ادھر نارتھ ناظم آباد کے بلاک کیو اور آر کے مکینوں کی جانب سے گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا اور مظاہرین نے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب سڑک بند کر دی جس کے باعث اطراف میں ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، تاہم ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو کے ڈی اے چورنگی سے واپس حیدری کی طرف موڑ دیا۔بعدازاں پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کیے جس کے بعد احتجاجی مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

  • سندھ حکومت کا ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا حکم نامہ معطل کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا حکم نامہ معطل کرنے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا حکم نامہ معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی کے ضلع شرقی، کورنگی اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشنز کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے حکم نامے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تینوں ایڈمنسٹریٹرز کو عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔

    جہاں لفظ ڈی جی آ جائے اس سے تو بس اللہ بچائے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    ذرائع کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت ایڈمنسٹریٹرزکو ہٹانے کے معاملے میں ایم کیو ایم کو بھی اعتماد میں لے گی۔

    الیکشن کمیشن نے تینوں افسران کی تعیناتی کو خلاف ضابطہ قرار دیا تھا جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے اس معاملے پر کل چیف سیکرٹری سندھ اور سیکریٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن شیڈول کے بعد سیاسی بنیادوں پر ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے شہاب امام ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی۔

    سوزوکی اورانڈس موٹرز کےبعد پاکستان میں ایک اور کمپنی نے اپنا پلانٹ بند کردیا

    تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فرقان اطیب، شکیل اور محمد شریف کو کراچی کے اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیا گیا ہے، یہ افسران متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے بھی ارکان ہیں۔

  • بین الصوبائی ڈکیت گروہ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    بین الصوبائی ڈکیت گروہ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی میں پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بلال کالونی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی ڈکیٹ گروہ کے سرغنہ کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے ملزمان سے اسلحہ ، گولیاں ، موبائل فونز ، پرس اور نقدی برآمد کرلی، گرفتار ڈکیت گروہ کراچی کے علاوہ اندرون سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

    پولیس نے مختلف وارداتوں کی حاصل کی گئی فوٹیجز کی مدد سے ڈکیت گروہ کا سراغ لگا کر انھیں قانون کی گرفت میں لیا ہے، ڈاکوؤں کی شناخت گروہ کے سرغنہ ریاض عرف سندھو عرف راجو جبکہ دیگر ساتھیوں میں حماد عرف حمزہ ، بدرو شکار پوری ، ارباز اور ایوب پینٹر کے نام سے کی گئی –

    پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم ریاض عرف راجو اور بدرو شکارپوری مختلف ڈکیتی و اقدام قتل کے مقدمات میں اشتہاری ہیں جبکہ وہ چھینے ہوئے موبائل فونز بلوچستان حب اور ساکران میں فروخت کرتے تھے اور وہ موبائل فونز خضدار، وادھ چمن اور افغانستان میں فروخت کر دیئے جاتے تھے۔

    سیاسی جماعت کے عہدیدار کے قتل کا معمّہ حل،ملزم گرفتار

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ڈکیت گروپ نے بلال کالونی تھانے کی حدود میں ریکی کے بعد ایک شہری سے 3 لاکھ روپے نقد چھینے تھے اور موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے جبکہ اسی گروہ نے نیو کراچی صنعتی ایریا میں قائم چاند میڈیکل کے سامنے سے آصف نامی شہری سے ایک لاکھ روپے نقد چھینے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیت گروہ شکارپور سے کراچی واردات کرنے آتے اور پھر واپس اپنے آبائی علاقے جاکر روپوش ہوجاتے تھے جبکہ ڈکیت گروہ لوٹ مار کی واردات کے دوران فائرنگ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے تھے، پولیس نے گرفتار ڈکیت گروہ کے قبضے سے 3 پستول ، گولیاں ، 8 موبائل فونز ، 10 پرس اور نقدی برآمد کی ہے جبکہ گروہ میں شامل دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کر رہی ہے۔

     کم سن بچے کے اغواء برائے تاوان اور قتل کے واقعے میں پولیس نے پڑوسی کو گرفتار

  • حیدرآباد:ٹریفک حادثےمیں2خواتین جاں بحق،10افراد زخمی

    حیدرآباد:ٹریفک حادثےمیں2خواتین جاں بحق،10افراد زخمی

    کراچی :حیدرآباد میں ٹریفک حادثے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں زخمی 3 خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل شاہ کریم بلڑی کے قریب ٹریکٹر کی گاڑی کو ٹکر کے نتیجے میں حاثہ پیش آیا۔حکام کے مطابق حادثے میں زخمی افراد کو علاج کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3خواتین کی حالت تشویش ناک ہے۔

    لکی مروت: پولیس چوکی شہبازخیل پردہشتگردوں کا حملہ،کانسٹیبل شہید

    ادھرکل رات جو کہ نئے سال کےحوالے سے تقریبات اور منچلوں کی طرف سےفائرنگ کا سلسلہ جاری وساری تھا ، اس میں بڑے پیمانے پر نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں،کراچی میں سال نوپر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 34 افراد زخمی ہوگئے۔

    کورونا کے مزید 21 کیسز رپورٹ، 19 مریضوں کی حالت نازک

    پولیس ترجمان کےمطابق ضلع ایسٹ اورسینٹرل میں 10,10 اورضلع جنوبی میں 9 افرادزخمی ہوئے، ضلع کورنگی میں 3 اور ضلع ویسٹ اور ضلع ملیر میں ایک ایک شخص ہوائی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ترجمان کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے والے 34 افراد کو گرفتار کیا گیا،گرفتار افراد کے خلاف اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیےگئے ہیں۔

    عون چوہدری کےانکشافات پرجسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا رد عمل سامنےآگیا

    پولیس ترجمان کے مطابق ضلع ایسٹ میں 2، سینٹرل میں 7، ضلع ساؤتھ میں 11افرادکو گرفتار کیا گیا، ضلع کورنگی میں 10،کیماڑی میں 2، ضلع ساؤتھ اور ویسٹ میں ایک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔

  • الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ کہیں سے بھی نفری لےکر الیکشن کروا سکتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

    الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ کہیں سے بھی نفری لےکر الیکشن کروا سکتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مخاطلب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ کہیں سے بھی نفری لےکر الیکشن کروا سکتا ہے-

    باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کل وزیراعلی ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے اجلاس میں تقاریر ہوئیں، الیکشن کمیشن سے سوال ہےکہ کس طرح پارٹی اجلاس سی ایم ہاؤس میں ہوا؟ پبلک آفس میں اس طرح کی میٹنگ کی اجازت کیسے دی گئی؟-

    خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز ایک مہینے کے لیے بند کر دیئے گئے

    حکومت سندھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےحافظ نعیم نے کہا کہ آپ کراچی کو تسلیم ہی نہیں کرتےشہر پر قبضہ کرناچاہتے ہیں، ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی پر الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو بارہا خط لکھے لیکن پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کو اپنی جاگیر سمجھتی ہے۔

    بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ کہیں سے بھی نفری لےکر الیکشن کروا سکتا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی جائےجماعت اسلامی کا دباؤ ہے اس لیے بلاول اب الیکشن کے اعلانات کر رہے ہیں، یہ کوشش کریٕں گے کہ بلدیاتی انتحابات ملتوی ہو جائیں لیکن ہم بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا بلاول صاحب نےکہا کہ ہم نےکراچی میں تاریخی کام کیے، بلاول صاحب یہ ریکارڈ کام نہیں ریکارڈ کرپشن ہے، آپ کی حکومت نے کےفور کا منصوبہ مکمل نہیں کیا، آپ لوگ صرف قبضے کے علاوہ کراچی کے لیےکچھ کرنا ہی نہیں چاہتے کراچی کے پارکوں اور کھیلوں کے میدان پر کس نے قبضے کیے؟ عباسی شہید اسپتال کچرے کا میدان بن چکا ہے، کئی جامعات کے وائس چانسلر مستقل نہیں ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلاول بھٹو 2007 سے حکومت میں شامل ہیں لیکن آج تک کے فور منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا، پیپلز پارٹی کے 11 وفاقی وزراء ہونے کے باوجود ایک فیصد پانی کا کوٹہ منظور نہیں کرواسکے۔

    حافظ نعیم نے سوال اُٹھایا کہ اسٹیبلشمنٹ کہتی ہے کہ ہم غیر سیاسی ہے تو زرداری ٹیسوری ڈاکٹرائن کون کررہا ہے، ایم کیو ایم کے دھڑوں کو کون ملارہا ہے؟ یہ ڈاکٹرائن صرف کرپشن میں حصے داری کیلئے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پرفامنس کراچی کے عوام سے چھپی ہوئی نہیں، عباسی شہید سمیت سرکار کے تحت چلنے والے اسپتال کچرا کنڈی کا ڈھیر بن چکے ہیں، سرکاری اسکولوں کی حالت اتنی اچھی ہے کہ کوئی وزیر اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں پڑھانا نہیں چاہتا، سندھ کا تعلیمی بجٹ 326 ارب روپے ہونے کے باوجود سرکاری اسکولوں کو اصطبل بنایا ہوا ہے۔

    لکی مروت: پولیس چوکی شہبازخیل پردہشتگردوں کا حملہ،کانسٹیبل شہید

    امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کے الیکٹرک مافیا کو تمام حکومتی جماعتوں نے سرپرستی دی ہوئی ہے کوئی آواز اُٹھاتا ہے تو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے، بلاول بھٹو بتائیں کہ کے الیکٹرک کا والد کون ہے؟۔

    حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کروائے جائیں اور صاف شفاف الیکشن یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ زرداری ٹیسوری ڈاکٹرائن کے نتیجے میں الیکشن ملتوی کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، ہم ہر صورت میں ان کی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔

    حافظ نعیم نے اعلان کیا کہ 8 جنوری کو شاہراہ قائدین پر تاریخی جلسہ عام کیا جائے گا۔

    پی سی بی کےچیف ایگزیکٹوآفیسر’’بچت مہم‘‘کی زد میں آگئے