Baaghi TV

Tag: کراچی

  • 90فیصد سےزائد ریونیودینےوالےشہرقائد کوحکمرانوں نےتباہ کرکےرکھ دیا ہے:حافظ نعیم الرحمن

    90فیصد سےزائد ریونیودینےوالےشہرقائد کوحکمرانوں نےتباہ کرکےرکھ دیا ہے:حافظ نعیم الرحمن

    کراچی: اس شہرقائد کو تباہ کرکے رکھ دیا گیا ہے ، اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 90 فی صد سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کراچی کو پیپلز پارٹی کی حکومت نے تباہ کردیا۔

    شہر کی ابتر صورت حال اور عوام کو درپیش مسائل پر ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا اعلان تو ہوگیا، لیکن ہم الیکشن کمیشن کی جانب سے انتظامات کرنے کے منتظر ہیں۔ اگر کرپشن دیکھنا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ہے تو کم از کم الیکشن کمیشن یہ تو دیکھ لے کہ نئی اسکیمیں کیوں آ رہی ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ جب الیکشن قریب آتے ہیں تو ہر جماعت کام کرنا شروع ہوجاتی ہے۔ پچھلے تین چار برس سے سیاسی بنیادوں پر تعیناتیاں ہورہی ہیں۔ ایسی صورتحال میں حکومت اپنا اثرورسوخ استعمال کرے گی۔شہر میں مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔ سڑکوں کی استرکاری برسات کے کئی ماہ بعد بھی جاری ہے جب کہ اس دوران جو کام کیا جارہا ہے وہ ناکافی اور غیر معیاری ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ماس ٹرانسپورٹیشن پر جو کام کراچی میں کیا جارہا ہے وہ بہت کم ہے۔ نہ جانے حکومت کے کمپنیوں کے ساتھ کیا معاہدے ہیں؟۔ اورنج لائن کے 2 اسٹاپ کے لیے عوام بھاری کرایہ کیوں دیں؟ اس حکومت نے اورنج لائن سروس کو تباہ کردیا۔ گرین لائن نہ ن لیگ نے بنائی اور نہ ہی پی ٹی آئی نے مکمل کیا۔ عمران خان نے ادھورے منصوبے کا افتتاح کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے کے تحت پورا یونیورسٹی روڈ توڑ دیا گیا ہے۔ سڑک کی جگہ کم کر کے بیچ میں ریڈ لائن بنائی جارہی ہے۔ سیکڑوں گاڑیوں کو یونیورسٹی روڈ سے روزانہ گزرنا ہوتا ہے، نہ جانے کتنے برس تک اس روڈ پر اب مسافر رُلتے رہیں گے۔ 90 فیصد سے زائد ریونیو دینے والے شہر کو اس حکومت نے تباہ کردیا ہے۔

    حافظ نعیم الرحمن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں سے گزارش ہے کہ 15جنوری کو اپنا لیڈرمنتخب کریں۔ وہ لیڈر جو اس شہر کے لیے کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ڈھائی ماہ کا وقت ہے، اختیارات منتقل کیوں نہیں کرتے۔ ایم کیو ایم سے پوچھتے ہیں کہ آپ اتحادی جماعت ہیں آپ اختیارات منتقلی کی بات کیوں نہیں کرتے؟۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے دھرنا دیا تو پوری قوم کے سامنے حکومت نے ہم سے معاہدہ کیا۔ رجیم چینج ہوا تو ایم کیو ایم بڑے مینڈیٹ کے ساتھ جاملی۔ سردیاں شروع ہوچکی ہیں لیکن پھر بھی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کے الیکٹرک کا منصوبہ جو 2019ء میں مکمل ہونا تھا وہ کہاں گیا؟ تین سال گزر گئے مگر یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔

    جماعت اسلامی اگر نہ ہوتی تو یہ ہم سے سردیوں میں بھی فیول ایڈجسٹمنٹ کے پیسے لیتے۔ جماعت اسلامی کا مؤقف واضح ہے کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔ اس کے ساتھ معاہدے میں ایم کیو ایم، پی پی، پی ٹی آئی سب جماعتیں شامل ہیں۔ اس کمپنی کو یہاں سے روانہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب سب خاموش ہوتے ہیں تو جماعت اسلامی تب بھی اپنی مہم چلاتی ہے۔ حافظ نعیم نے اعلان کیا کہ حق دو کراچی کو تحریک چل رہی ہے اور یہ چلتی رہے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

     

  • حکومت کام کرے تب بھی تنقید ہوتی ہے نہ کرے تب بھی ہوتی ہے،مرتضیٰ وہاب

    حکومت کام کرے تب بھی تنقید ہوتی ہے نہ کرے تب بھی ہوتی ہے،مرتضیٰ وہاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت احسن اقدام ہوا ،

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جن کے واجبات رہتے تھے وہ بھی ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،مستحق لوگوں کا مطالبہ تھا اور فیصلے پر شازیہ مری اور ان کی ٹیم کا شکر گزار ہوں،بینظیر کے نام سے منسوب پروگرام کو مزید تقویت دینے کے خواہاں ہیں بی آئی ایس پی کا ایک دفتر کے ایم سی میں بھی کھول رہے ہیں حکومت کام کرے تب بھی تنقید ہوتی ہے نہ کرے تب بھی ہوتی ہے،سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کو سہولیات دینے کے لیے حکمت عملی سے کام کیا،سندھ حکومت نے پہلے فیز میں متاثرہ خاندان کو 3 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا، حکومتی چیک اینڈ بیلنس کے ساتھ لوگوں کو امداد دی جارہی ہے،

    مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی بے اختیار کے ایم سی اب انڈر پاسز فلائی اوورز کی مرمت کر رہی ہے ، کراچی کا میئر پہلے سے زیادہ بااختیار ہوگاجلد بل پیش کریں گے،کراچی کے ہر ضلع میں کام ہو رہا ہے،جلد کھیل کے میدانوں کی تعمیر و مرمت مکمل ہوجائیگی، 31 دسمبر تک شہر کی تمام تباہ حال سڑکوں کو ٹھیک کردیں گے۔جنوری میں انتخابات کے لیے سیاسی میدان میں انتظار کریں گے جب انتخابات میں پولیس کی نفری کم ہوگی تو سیاسی جماعتیں الزامات لگائیں گے،جب انتخابات ہوں گے تو 16 جنوری کو سیاسی جماعتیں نتائج کو تسلیم کریں،مجھے اندازہ ہے کہ 16 جنوری کو پھر تنقید کریں گے اہم تعیناتی سے متعلق وفاقی حکومت نے قانونی اور آئینی انداز سے فیصلہ کیا،صدر نے آئینی ذمہ داری کے تحت اس پر دستخط کیے ،سیاسی استحکام سے ملک کے معاشی استحکام پیدا ہوتا ہے،ملک میں اگر افرا تفری نہ ہو تو سرمایہ کار کو بھی تسلی ہوتی ہے،اگر حکومتی امور میں عدالتیں مداخلت کریں گی تو حکومت نہیں چلتی،کسی حکومت کو عدالتی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے اگر کہیں کام خراب ہوتا ہے تو لوگ نمائندوں اور مئیر کو پکڑیں گے اگر کے ایم سی کے پاس پیسے ہوں گے تو مئیر آرام سے ترقیاتی کام کرے گا

    قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے چڑیا گھر کا دورہ کیا، اس موقع پر فوڈ اسٹریٹ کی تعمیر تکمیل پر بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکہ برطانیہ کی طرف سے دیا گیا پیتل کے شیروں کا جوڑا، فوڈ اسٹریٹ پر نصب کردیا گیا، چڑیا گھر فوڈ اسٹریٹ کورنگ برنگی چھتریاں لگا کرخوبصورت بنایا گیا قدرتی ماحول میں رکھنے کے لیے جانوروں کی نئی رہائش گاہ بھی آخری مراحل میں ہے، وسیع کار پارکنگ ایریا کے بعد گاڑیاں اب وہاں پارک ہوں گی، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کو اچھا ماحول فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں،شہری اپنی فیملی کے ہمراہ چڑیا گھر آئیں اور سیر و تفریح سے لطف اندوز ہوں،فوڈ اسٹریٹ کی تکمیل کے بعد شہری لذ یز کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے،اپنے شہریوں کو چڑیا گھر میں بہترین ماحول فراہم کرینگے،ہم نے ملکر تفریحی مقامات اور انکے اطراف میں صفائی ستھرائی کا بھی خیال رکھنا ہے،

    سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

     بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس ناقابل برداشت ہے

    بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

  • نبیل کے گھر پر حملہ  قتل و گھر سمیت  پوری فیملی کو زندہ  جلانے کی دھمکی

    نبیل کے گھر پر حملہ قتل و گھر سمیت پوری فیملی کو زندہ جلانے کی دھمکی

    کراچی :شاہ نواز بھٹو کالونی لائنز ایریا کا رہائشی محمد نبیل پڑوسی کے ظلم کا شکار ،پڑوسی ودیگر افراد کاگھر پر حملہ، قتل و گھر سمیت پوری فیملی کو زندہ جلانے کی دھمکی،گھر پر حملہ اپنی اور اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیوں پر ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی ، اپنے اور اہل خانہ کے تحفظ کیلئے تھانہ بر گیڈ میں درخواست د یدی گئی،05 دن بعد بھی ایس ایچ او بریگیڈ ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے میں ہچکچا ہٹ کا شکار، ظلم کے شکار ا س فیملی کے ساتھ کسی بھی حادثے اورسانحے کا ذمہ دار کون ہوگا؟۔

    معزز عدالت کے حکم کے باوجود گھر پر حملہ،گھر سمیت اہل خانہ کو زندہ جلانے کی دھمکیا ں اور ذاتی گھر سے بید خل کرنے کے سنگین الزامات کے باوجود ایس ایچ او بریگیڈ ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے میں ہچکچا ہٹ کا شکار۔ تفصیلا ت کے مطابق شاہ نواز بھٹو کالونی لا ئنز ایریا کے رہائشی محمد نبیل نے صحافیوں سے ملاقات میںاپنے اور اہل خا نہ پر ہونے والے ظلم کی روداد بتاتے ہوئے کہا کہ میں محمد نبیل ولد منیر حسین شاہ نواز بھٹو کالونی لائنز ایریا کراچی کے مکان نمبر 12/33 کا رہائشی ہوں ۔04اکتوبر2022کو میرے گھر میںقتل کے ایک واقعہ رونما ہوا تھا،

    واقعے کے بعد پولیس نے ہمارا گھر سیل کردیاتھا گھر سیل ہونے کی وجہ سے ہم دربدر ہوگئے تھے۔ ہماری جانب سے15اکتوبر 2022کو متعلقہ کورٹ میں گھر کی سیل کھلو انے کیلئے درخواست دائر کرنے پر معزز عدالت کے حکم پر22اکتوبر ایس ایچ او تھانہ برگیڈ نے ہمیں گھر کی چابی دی۔ محمد نبیل نے بتایا کہ ہم تھانے سے تقر یبا 05بجے گھرآئے جیسے ہی ہم تالہ کھول کر گھر میں داخل ہوئے ہی تھے کہ آصف، عارف،سلمیٰ، ہما اور چند نامعلوم ( جنہیں ہم نہیں جانتے) افراد گالیاں اور شور شرابہ کرتے ہوئے گھر میں داخل ہو تے ہی یہ لوگ ہم پر حملہ آور ہوگئے ہم بمشکل اپنی جان بچا کر سے باہر نکلے ،

    انہوں نے ہمیں دھمکی دی کہ اگر دوبارہ اس گھر میں آئے توتمہیں جان سے مار دینگے اور تم لوگوں کے سا تھ اس گھر کو بھی آگ لگادینگے۔ محمد نبیل نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ نواز بھٹو کالونی لائنز ایر یا کراچی کا مکان نمبر 12/33 میرا ذاتی مکان ہے جبکہ محلے داروں سے معلوم ہوا ہے کہ یہ لوگ میرے گھر سے سامان بھی چور ی کررہے ہیں ۔ محمد نبیل کا کہنا تھا کہ میرے بھائی اور بھابھی کیخلاف مقدمہ درج ہے اور وہ جیل میں ہیں،

    محمد نبیل نے بتایا کہ میں نے گھر میں د ا خل ہونے ،مجھ پر اور اہل خانہ پر حملہ کرنے، جان سے مارنے اور میری پوری فیملی سمیت گھر کو آگ لگا نے کی دھمکیوں پر ملز ما ن کیخلاف قانونی کارروائی ، اپنے اور اہل خانہ کے تحفظ کیلئے تھانہ بر گیڈ میں درخواست دیدی ہے۔ لیکن 0 5روز گذر جانے کے باوجود تاحال پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ظلم کے شکار اس فیملی کے ساتھ کسی بھی حادثے اور سانحے کا ذمہ دار کون ہوگا؟۔

  • کراچی: سستے آٹے کا ٹرک لوٹنےوالےدوڈاکو فائرنگ سے ہلاک

    کراچی: سستے آٹے کا ٹرک لوٹنےوالےدوڈاکو فائرنگ سے ہلاک

    کراچی:شہرقائد کےعلاقے کورنگی بلال کالونی میں اسسٹنٹ کمشنرلانڈھی کےگن مین نے اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بنادی۔اطلاعات کے مطابق کورنگی میں سستا آٹا فروخت کرنے والے ٹرک کو لوٹنے والےدوڈاکو اسسٹنٹ کمشنر کےگن مین کی فائرنگ سےہلاک ہوگئے۔

     

    پولیس کےمطابق اسسٹنٹ کمشنزلانڈھی مونس احمد کے دفتر کے سامنے سستا آٹا فروخت کرنےوالا ٹرک موجود تھا، جہاں چار ڈاکوؤں نے ٹرک پر چڑھ کر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق دفتر میں موجود گن مین نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی، جس سے دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔

     

    ادھر ایک اور واقعہ میں کراچی میں سرسید پولیس نےٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی ڈکیتی کی واردات کے آدھے گھنٹے کے اندر ملزمان گرفتارکرکے ان سے مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے

     

    سرسید پولیس کے مطابق 4 مسلح ملزمان 2 موٹر سائیکل پر آئے تھے جنہوں نے شہری سے سیکٹر 11B میں آئی فون اور 125 موٹر سائیکل چھینی اور فرار ہوگئے تھےشہری نے پولیس کو اطلاع دی جسپر ایس ایچ او سرسید ہمراہ پولیس جوانوں کے آئی فون کا لوکیشن ٹریس کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا

     

    سرسید پولیس نے میانوالی کالونی سے ملزمان کو شہری کی موجودگی اور نشاندہی پر گرفتار کرنے کی کوشش کی تو دورانِ کاروائی 1 ملزم گرفتار ہوگیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے،پولیس کےمطابق گرفتار ملزم کی شناخت ذیشان ولد دلشاد کے نام سے ہوئی

     

    دوسری طرف سرسید پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزم کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہےپولیس نے موقع پر ملزمان کی واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل سمیت شہری سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی جو ملزمان نے دوسری گلی میں چھپائی ہوئی تھی

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • ڈکیتی کی واردات کے آدھے گھنٹے کے اندر ملزمان گرفتار

    ڈکیتی کی واردات کے آدھے گھنٹے کے اندر ملزمان گرفتار

    کراچی: ڈکیتی کی واردات کے آدھے گھنٹے کے اندر ملزمان گرفتار ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں سرسید پولیس نےٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی ڈکیتی کی واردات کے آدھے گھنٹے کے اندر ملزمان گرفتارکرکے ان سے مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے

    سرسید پولیس کے مطابق 4 مسلح ملزمان 2 موٹر سائیکل پر آئے تھے جنہوں نے شہری سے سیکٹر 11B میں آئی فون اور 125 موٹر سائیکل چھینی اور فرار ہوگئے تھے

    شہری نے پولیس کو اطلاع دی جسپر ایس ایچ او سرسید ہمراہ پولیس جوانوں کے آئی فون کا لوکیشن ٹریس کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا

    سرسید پولیس نے میانوالی کالونی سے ملزمان کو شہری کی موجودگی اور نشاندہی پر گرفتار کرنے کی کوشش کی تو دورانِ کاروائی 1 ملزم گرفتار ہوگیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے،پولیس کےمطابق گرفتار ملزم کی شناخت ذیشان ولد دلشاد کے نام سے ہوئی

    دوسری طرف سرسید پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزم کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے

    پولیس نے موقع پر ملزمان کی واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل سمیت شہری سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی جو ملزمان نے دوسری گلی میں چھپائی ہوئی تھی

    گرفتارملزمان کے خلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 734/2022 دفعہ 397/34 ت پ درج ہےجسمیں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،دیگر فراری ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

    بجٹ میں،کم فیس والے نجی سکولوں کے لیے الگ سے رقم مختص کی جائے، ملک ابرار حسین

  • پولیس اہلکارکےقاتل کی گرفتاری کیلئےانٹرپول اورسوئیڈن سےرابطےکافیصلہ

    پولیس اہلکارکےقاتل کی گرفتاری کیلئےانٹرپول اورسوئیڈن سےرابطےکافیصلہ

    کراچی: پولیس حکام نے ڈیفنس میں قتل ہونے والے اہلکار کے قاتل کی گرفتاری کیلئے انٹرپول اورسوئیڈن سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ مفرورملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے، انٹرپول اورسوئیڈش ایمبیسی سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،دوسری جانب پولیس نے ملزم خرم نثار کےڈرائیوراوربرادرنسبتی کوحراست میں لیکر شامل تفتیش کرلیاہے۔

    پیرکی شب کلفٹن تھانے کےعلاقے ڈیفنس فیز5 میں کارسوارسابق ڈپٹی کمشنر نثاراحمد کے بیٹے خرم نثارنےفائرنگ کرکے شاہین فورس کے اہلکارعبدالرحمان کوقتل کرکے موقع پرسے فرارہوگیا تھا۔

    واقعے کے تھوڑٰدیربعد ہی ملزم خرم نثارکراچی ایئرپورٹ پہنچا اورملزم نے کچھ گھنٹے ایئرپورٹ پرگزارے اورمنگل کی صبح غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے استنبول روانہ ہوگیا، ملزم کے فرار ہونے کےواقعے نے محکمہ پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔

    پولیس کےزیرحراست ملزم کےبرادرنسبت عامر کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا جس کے مطابق ملزم خرم نثار واردات کے بعد عامر سے ملنے ہوٹل آیا اور کہا کہ آج ہی ملک سے باہر جانا ہے، ملزم کی پہلے بھی دشمنی تھی میں سمجھا وہی معاملہ ہوا ہوگا۔

    ملزم خرم نے گاڑی میں بتایا کہ لڑائی ہوگئی ہے اس لیے ملک سے باہرجانا ہے خرم نثار نے پہلے سے ٹکٹ نہیں کرائی تھی ایئرپورٹ پر میری اہلیہ بھی ساتھ گئی تھی اسے دبئی جانا تھا۔

    ادھر پولیس ذرائع نے بتایا کہ مفرور ملزم خرم نثارکے ہاتھوں قتل ہونے والے شاہین فورس کے اہلکارکا واقعے کے روزخیابان بادبان پرڈیوٹی کا پہلا دن تھا، شاہین فورس کے اہلکاروں کوخیابان بادبان سے قبل خیابان تنظیم پرتعینات کیا گیا تھاشاہین فورس کے اہلکاراپنی ڈیوٹی کی جگہ چھوڑ کردوبارہ خیابان تنظیم پرواپس چلے گئے۔

    پولیس کو واردات کے وقت وقوعہ سے گزرنے والےعینی شاہدین کی تلاش ہےمقتول سپاہی عبدالرحمان کے ساتھی امین الحق کے بیانات میں باربارتضاد آرہا ہےجبکہ گاڑی میں لڑکی کی موجودگی کے شواہد بھی نہیں ملے ہیں۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے پولیس اہلکار کے قتل کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کی سربراہی میں قائم تفتیشی ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیا ہے کہ ان ملزمان کو بھی گرفتار کریں جنھوں نے ملزم کوفرار کروانے میں مدد فراہم کی۔

  • صوبے میں‌ امن وامان کی صورت حال کو ہرحال میں بہترکرنے کی کوشش کی جائے:آئی جی سندھ کا حکم

    صوبے میں‌ امن وامان کی صورت حال کو ہرحال میں بہترکرنے کی کوشش کی جائے:آئی جی سندھ کا حکم

    کراچی:آئی جی سندھ کی ذیرصدارت ہونیوالے ایک اہم اجلاس میں حیدرآباد،میرپور خاص،شہیدبینظیرآباد پولیس رینج اور انکے اضلاع میں امن وامان کی مجموعی صورتحال،پولیس کو درپیش جنرل ایشوز کے حل پر تجاویز و مشاورت سمیت منشیات، گٹکا ماوا کے خلاف مشترکہ پولیس ایکشن کی حکمت عملی و لائحہ عمل کو مذید سخت اور موثر بنانے جیسے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اورمذید ضروری احکامات دیئے گئے۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ تھانہ جات میں مفرور و اشتہاری ملزمان کے مکمل کوائف پر مشتمل ڈیجیٹل ریکارڈ ترتیب دیا جائے اور تھانہ جات کی اپ ڈیشن جیسے امور و معاملات کو بھی جملہ تفصیلات کی روشنی میں یقینی بنایا جائے۔

    آئی جی سندھ اس بات پر زور دیا کہ منشیات فروشی، قتل، ڈکیتی،موٹر سائیکلز/کار لفٹنگ/اسنیچنگ و دیگر جرائم کے خلاف ہر سطح پر غیر جانبدارانہ اقدامات پولیس کی یقینی کامیابی کی ضمانت ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ منشیات،گٹکا ماوا اور دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال انکی خرید و فروخت معاشرے کے لیئے ناسور اور جرائم کو پروان دینے کا سبب بھی ہیں لہذٰا آنیوالی نسلوں کی بقاء اور خوشحالی کے لیئے ضروری ہیکہ اس ناسور کو جڑ سے ختم کیا جائے۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ ہمیں تمام تر مالیاتی اور انتظامی امور میں سپورٹ کررہی ہے ایسے میں ضرورت اس امر کی ہیکہ آپریشنل امور کے ساتھ ساتھ انویسٹی گیشن کے شعبے کو بھی مذید بہتر اور اپ گریڈ کیا جائے کیونکہ مقدمات میں نامزد یا مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے بعد جو تفتیش تحقیق اور چھان بین کا مرحلہ آتا ہے اسکی کامیابی یا ناکامی کا انحصار کیسز کے جملہ تفتیشی، تحقیقاتی امور و پہلوؤں پر ہوتا ہے۔

    آئی جی سندھ نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ حیدرآباد کی طرز پر پر میرپورخاص اور شہیدبینظیرآباد میں بھی کرائم سین یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے جسکا مقصد کیسز کی ابتدائی تفتیش کے جملہ امور کو بروقت کرنیکے علاوہ جائے وقوعہ پر دستیاب شواہد کو درست طور پر اکٹھا کرنا اور محفوظ بنانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام دوست ماحول کا فروغ اور شہریوں سے دوستانہ تعلقات ہی دراصل نظریہ کمیونٹی پولیس کا فلسفہ ہے۔جس پر عمل پیرا ہوکر ناصرف پولیس کی نیک نامی بلکہ جرائم کے خلاف یقینی کامیابی کی راہیں استوار کی جاسکتی ہیں۔

    اجلاس میں حیدرآباد میرپورخاص،شہید بینظیرآباد کے ڈی آئی جیز،آپریشن،ایڈمن کے اے آئی جیز کے علاوہ ضلعی ایس ایس پیز،حیدرآباد، میرپورخاص، شہیدبینطیرآباد اور متعلقہ اے ایس پیز نے بھی شرکت کی۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • ورلڈ بینک فنڈزکااستعمال؛ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو مزید ٹھیکے دینے سے روک دیا

    ورلڈ بینک فنڈزکااستعمال؛ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو مزید ٹھیکے دینے سے روک دیا

    کراچی: ورلڈ بینک کے فنڈز کا استعمال سندھ حکومت کے لیے مسائل کے حل کی بجائے مشکلات کا سبب بنتا جارہا ہے ، اس حوالے سے کراچی سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے انفراسٹرکچر کیلیے ورلڈ بینک کے 3 ارب روپے سے زائد فنڈز کے استعمال سے متعلق درخواست پر حکومت سندھ کو مزید ٹھیکے دینے سے روک دیا۔

    ہائیکورٹ میں کراچی کے انفراسٹرکچر کے لیے ورلڈ بینک اور حکومت سندھ کی جانب سے 3 ارب روپے سے زائد فنڈز کے استعمال سے متعلق دعوے کی سماعت ہوئی۔

    درخواست گزار کے وکیل ضیاء مخدوم نے موقف دیا کہ کراچی کے انفراسٹرکچر کیلیے 3 ارب 60 کروڑ روپے کے منصوبے جاری ہیں، یہ منصوبہ کامپیٹیٹو اینڈ لائیو ایبل سٹی آف کراچی (کلک) کے نام سے جاری ہے۔ قواعد کے مطابق منصوبوں میں شفافیت لازمی ہے لیکن فریقین نے کسی بھی ترقیاتی منصوبے کیلیے اشتہار تک جاری نہیں کیا۔

    درخواست گزار کے مطابق فریقین یہ کام ایمرجنسی کی آڑ میں کر رہے ہیں، پراجیکٹ کے ہر منصوبے کے ٹینڈر کیلیے اشتہارات جاری کرنے کی ہدایت کی جائے۔ درخواست گزاروں کو بھی ٹینڈرز میں شریک ہونے کا حق دیا جائے۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ جن منصوبوں کے پہلے ٹھیکے جاری ہو چکے ہیں ان کا بھی جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ ہر ٹینڈر کی لاگت اور کام کی نوعیت کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔کے ایم سی کے وکیل نے موقف دیا کہ اتنی تفصیلات فراہم کرنے کیلیے مناسب وقت دیا جائے۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے۔ عدالت نے حکومت کو مزید ٹھیکے دینے سے روکتے ہوئے سماعت 29 نومبر کیلیے ملتوی کر دی۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • سائٹ کے صنعتکاروں کی پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس باربارمنسوخی کی مذمت

    سائٹ کے صنعتکاروں کی پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس باربارمنسوخی کی مذمت

    سائٹ کے صنعتکاروں کی پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس باربارمنسوخی کی مذمت،وزیراعلیٰ سندھ سےنوٹس لینےکامطالبہ
    سی ای ٹی پی، 65۔ ایم جی ڈی منصوبوں پر جلد عمل درآمد کے احکامات جاری کیے جائیں، ریاض الدین
    سی ای ٹی پی کے لیے زمین موجود،فوری کام شروع کیاجاسکتاہےمگرسندھ حکومت غیرمعینہ مدت تک مؤخرکررہی ہے،سلیم پاریکھ

    سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری (سائی) کراچی کے صدر ریاض الدین اور چیف کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ نے صنعتی زونز میں کمبائنڈ ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس (سی ای ٹی پی) اور 65۔ ایم جی ڈی پانی سپلائی کے پروجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کو بار بار ملتوی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مذکورہ اجلاس 21نومبر2022 کو 5ویں بار ملتوی کیا گیا ہے۔ایک بیان میں سائٹ کے صدر نے کہا کہ دونوں منصوبوں کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔سی ای ٹی پی نہ صرف برآمدات کی تعمیل بلکہ ماحول دوستی کے لیے بھی اہم ہے۔اسی طرح پانی کی فراہمی کراچی میں پانی کی قلت کا شکار صنعتوں کی لائف لائن ہے۔

    چیف کوآرڈینیٹر سائٹ ایسوسی ایشن سلیم پاریکھ نے بتایا کہ پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی صنعتی زونز میں سی ای ٹی پی کے قیام اور 65۔ ایم جی ڈی اضافی پانی سپلائی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے حکومت سندھ نے تشکیل دی ہے۔سی ای ٹی پی کے لیے زمین پہلے ہی دستیاب ہے لہٰذا فوری طور پر کام شروع کیا جا سکتا ہے تاہم سندھ حکومت کی جانب سے اسے غیر معینہ مدت تک مؤخر کیا جا رہا ہے۔

    سائٹ ایسوسی ایشن پہلے ہی چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کو خط لکھ چکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں جن منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی وہ پورے کراچی شہر کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں تاہم اب 8 اکتوبر 2019 کو آخری (دوسری) میٹنگ کے انعقاد کو 3 سال ہو چکے ہیں۔اس طرح کا غیر سنجیدہ رویہ محکمہ پلاننگ کی جانب سے شہر کی بہتری کے لیے کام کرنے کے لیے آمادگی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

    صدر ریاض الدین نے کہا کہ غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے منصوبے کی لاگت ہر سال بڑھ رہی ہے اور بالآخر حکومتی خزانے پر اضافی مالی بوجھ ڈال رہی ہے۔سائٹ کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور دونوں منصوبوں پر جلد عمل درآمد کا حکم دینے کا مطالبہ کیا ہے جو برآمدات کے ساتھ ساتھ عام طور پر صنعتوں کی لائف لائن کے لیے بھی اہم ہیں۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

    وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

  • کراچی:  ڈیفنس فیز5 میں گاڑی سوارکی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: ڈیفنس فیز5 میں گاڑی سوارکی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں گاڑی سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم اسلحہ کے زور پر خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تھانے لے جانے لگے تو اس نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

    باپ کے قتل میں ملوث سفاک قاتل اور مفرور ملزم گرفتار

    پولیس کے مطابق ملزم گاڑی سمیت فرار ہوگیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار پستول تھامے ملزم کو کار میں بیٹھنے اور تھانے چلنے کا کہہ رہا ہے۔

    بعد ازاں فائرنگ کے واقعے میں شہید پولیس اہلکار کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوا جس کے مطابق مقتول اہلکار کو سر پر ایک ہی گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی پولیس حکام کے مطابق دیکھا جاسکتا ہےکہ مقتول کو قریب سے گولی ماری گئی، فائرنگ کے واقعے میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا۔

    سرکاری نمبر پلیٹس والی گاڑیوں میں لینڈ مافیا اکرم درانی کی مسلح افراد کےہمراہ زمین…

    پولیس نے ملزم کو شناخت کرلیا ہے، فائرنگ کرنے والا ملزم خرم نثار 5 نومبر کو سوئیڈن سے کراچی آیا تھا،شہید اہلکار نے ملزم پر جوابی فائرنگ بھی کی تھی۔

    ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق فائرنگ خرم نثار نامی ملزم نے ہی کی تھی، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی برآمد کر لی ہے اور ملزم کے ایک ساتھی کو حراست میں لیا گیا ہے –

    پولیس کے مطابق ائیرپورٹس اور ہائی ویز حکام کو اس سلسلے میں آگاہ کردیا گیا ہے جب کہ عوام سے درخواست ہے ملزم کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو فوراؔؔ فراہم کریں۔

    اسلام آباد میں بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والے شوہر کو سزائے موت کا حکم