Baaghi TV

Tag: کراچی

  • کراچی:  پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: شاہ لطیف تھانے ٹاؤن کے علاقے در محمد گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرے ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق مقابلہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کیا تھا پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کی لاشیں رات گئے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لے جائی گئیں جبکہ زخمی تیسرے ڈاکو کو طبی امداد دی گئی۔

    گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ،ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ اوز سمیت 5 پولیس اہلکارشہید

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس ضمن میں پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

    جبکہ اس بات کا بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ڈاکو شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں ٹرک ڈرائیور بہادر خان کے قتل میں بھی ملوث ہو سکتے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہے۔

    سجاول : 8 ملزمان گرفتار،37 کلو گرام گٹکہ چورہ سپاری،17070 پوری گٹکا،58 پیکٹ نجمہ تمباکو پتی,30 لیٹر…

    دوسری جانب کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 انتہائی مطلوب ملزمان ہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق ملزمان سادہ لباس پولیس اہلکاروں سے لوٹ مار کر رہے تھے، جوابی کارروائی میں مارے گئے ملزمان نے کچھ دیر قبل ہی ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل بھی کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن فرنٹیرکالونی اور آئی سی آئی پل کے قریب فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    گوجرخان پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا

  • اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آنے پر کراچی پولیس کا افسر اور سپاہی پریشان

    اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آنے پر کراچی پولیس کا افسر اور سپاہی پریشان

    کراچی:اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آنے پر کراچی پولیس کا افسر اور سپاہی پریشان،اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس کے اہلکاروں کی چاندی ہوگئی ہے ، کہا جارہا ہے کہ کراچی پولیس کا افسر اور سپاہی اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آنے پر پریشان ہوگئے۔

    بہادرآباد پولیس کے تفتیشی افسر انسپکٹرعامرانورگوپانگ کےاکاؤنٹ میں 10 کروڑ جبکہ ون فائیو مددگار کے سپاہی علی رضا کے اکاؤنٹ میں 5 کروڑ روپے کی خطیر رقم منتقل کی گئی۔

    دونوں اہلکار اتنی بڑی رقم کی اپنے اکاؤنٹ میں موجودگی پر حیران و پریشان ہوگئے اور بینک کو شکایت کی جس پر بینک نے انکے اکاؤنٹس کو فریز کردیا ہے۔

    پولیس کے مطابق انسپکٹر عامر گوپانگ نے معاملے کے بارے میں ایف آئی اے، بینک، اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت کے بعد پولیس افسرکے اکاؤنٹ سے رقم واپس منتقل ہوگئی ہے تاہم رقم کی منتقلی اور واپسی کی تحقیقات کررہے ہیں۔

  • لاہور پولیس نے بزرگ شہری کا چوری شدہ جوتا ڈھونڈ نکلا

    لاہور پولیس نے بزرگ شہری کا چوری شدہ جوتا ڈھونڈ نکلا

    لاہور پولیس نے بزرگ شہری کا چوری ہونے والا جوتا ڈھونڈ نکالا۔شفیق آباد انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بزرگ شہری محمد اقبال کی شکایت پر جوتا ڈھونڈ کران کے حوالے کردیا۔

    شفیق آباد انویسٹی گیشن پولیس نے مدعی مقدمہ محمد اقبال کا جوتا ڈھونڈ کر حوالے کر دیا

     

     

    انچارج انویسٹی گیشن شفیق آباد کے مطابق پولیس نے چوری ہونے والا جوتا شہری کی چھت سے برآمد کیا۔ پولیس فری رجسٹریشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔بزرگ شہری نے جوتا ڈھونڈ کردینے پر انویسٹی گیشن پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

    ادھر دوسری طرف ڈیفنس کراچی میں قیمتی گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والا کار سواروں کا گروہ سرگرم ہے۔

    ڈیفنس کے علاقے بخاری کمرشل اسٹریٹ پر گاڑی سے سامان چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں ملزم کو دن دہاڑے مرکزی شاہراہ پر واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گروہ کارروائی کے لیے قیمتی گاڑی میں آتا ہے اور 2 ملزمان میں سے ایک بڑی مہارت سے ویگو گاڑی کا شیشہ توڑ دیتا ہے۔

    ملزم ویگو گاڑی میں گھس کر 30 سیکنڈ میں ڈیش بورڈ کا قیمتی سامان چوری کرتا ہے جب کہ واردات کے دوران ایک ملزم کار کا گیٹ کھول کر کھڑا نگرانی کرتا رہتا ہے۔

    آخر میں قیمتی گاڑی کا چوری شدہ سامان کپڑے میں لپیٹ کر ملزمان چند منٹ میں فرار ہو جاتے ہیں، ڈیفنس کلفٹن میں یومیہ بنیادوں پر ایسی درجنوں وارداتیں ہو رہی ہیں۔

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

  • چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کر لیا

    سی ٹی ڈی نے شہر قائد کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کاروائی کی اور کالعدم تنظیم سے وابستہ کارکن کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے صدر کراچی میں کلینک پر حملے کی طرح حیدر آباد میں ایک چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنا تھا،اس حوالہ سے سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کامران چورنگی کے قریب کاروائی کی اور کالعدم دہشت گرد تنظیم آر ایس اے کے کارکن محمد افضل لنڈ عرف عافی کو حراست میں لیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسکے زیر استعمال اسلحہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

    شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    دوران تحقیقات ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ جرمنی میں جلاوطن تنظیم کے سربراہ ذوالفقار خاصخیلی عرف سفیر سے براہ راست رابطے میں ہے خاصخیلی اس کی مالی معاونت کر رہا ہے ملزم کے بھیجے گئے پیسوں سے موٹر سائیکل اور اسلحہ خریدا ہے ذوالفقار خاصخیلی نے اسے حیدرآباد میں چینی ڈینٹل کلینک کے ڈاکٹر کو قتل کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا جس کی ملزم نے ریکی بھی مکمل کر لی تھی تاہم منصوبے پر عمل درآمد کرنے سے پہلے ہی اسے گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزم کراچی صدر میں چینی ڈینٹل کلینک پر ٹارگٹڈ کارروائی کرنے والے ملزمان کا ساتھی ہے

  • کراچی:لڑکی کا شادی کی آڑ میں کئی افراد کو لوٹنےکا انکشاف

    کراچی:لڑکی کا شادی کی آڑ میں کئی افراد کو لوٹنےکا انکشاف

    کراچی:لڑکی کا شادی کی آڑ میں کئی افراد کو لوٹنے کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق کراچی میں نکاح کی آڑ میں لڑکی کا کئی افراد کو جمع پونجی سے محروم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    شاہ لطیف کالونی کے رہائشی شہری کواس کی بیوی شادی کے 4 ماہ کے بعد لوٹ کرفرارہوگئی، شادی پرملزمہ کےوالد نےحق مہرکےنام پرشوہرسے50لاکھ روپےبھی وصول کیے،ملزمہ گھرسے18تولہ سونااور21لاکھ روپےلوٹ کرفرارہوئی۔

    پولیس کے مطابق کاظم رضا کی 4 ماہ قبل فاطمہ نامی خاتون سے شادی ہوئی تھی، دیگرشادیوں کے انکشاف پرملزمہ والدین کےہمراہ فرارہوگئی ملزمہ کے خلاف عدالتی حکم پرشوہر نےمقدمہ درج کروایا۔

    کراچی:ایک اور ذہنی معذور لڑکی زیادتی کا شکار

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ پرپہلےشوہرکےماموں کوساتھیوں سمیت مل کرلوٹنےکاالزام ہے،ملزمہ کےخلاف پہلےشوہرکے ماموں نے فیروزآباد تھانے میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرا رکھا ہےجس میں ملزمہ جولائی میں گرفتارہوکرضانت پرہے۔

    مدعی مقدمہ کے وکیل نے بتایا کہ ملزمہ نے ان کے کلائنٹ کے بھانجے سے حیدرآباد میں دوسال قبل شادی کی تھی اوران کی ایک بیٹی بھی ہے۔

    روس:جنگ میں سابق افغان فوجیوں کو استعمال کررہا ہے:یوکرین کا الزام

    وکیل کاکہنا ہے کہ ملزمہ کو شوہرنے فون پرکسی سے بات کرنے پرپکڑلیا تو شوپر پرساری حقیقت عیاں ہو گئی، ملزمہ شادی کے وقت ملنے والے 50 تولہ کے طلائی زیورات، قیمتی گاڑی اورمنہ دکھائی پر ملنے والے کروڑوں روپے، 4 گھروں کے کاغذات اور نقدی لوٹ کرکراچی منتقل ہو گئی تھی۔

    وکیل کا کہنا ہے کہ ملزمہ فاطمہ کے2 رجسٹرڈ نکاح نامہ بھی سامنے آ گئے ہیں، ملزمہ اوراس کی فیملی کا کاروبارمعصوم شہریوں سے شادیاں کرکے انہیں لوٹنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کے بھانجے کی ملزمہ سے ایک بیٹی تھی جس کی پیدائش کے بعد ملزمہ فاطمہ گھرسے طلائی زیورات اورنقدی لوٹ کر فرارہوگئی۔

    وکیل کے  مطابق ملزمہ کراچی کے جیولرز سے بھی منگنی کرچکی ہے لیکن حقیقت عیاں ہونے پرجیولرزنے منگنی توڑدی تھی ،انھوں نے الزام عائد کا کہ ملزمہ کی بہن اور پھوپھی بھی بیرون ملک یہی گھناؤنہ کاروبارکررہی ہیں،ملزمہ کی بہن نے امریکہ میں شادی کی اوربچی کی پیدائش کے بعد امریکا کی شہریت حاصل کی اوراپنے شوہرسے خلع لے لی اور شوہر کی آدھی جائیداد ہتھیالی۔

  • کراچی،کٹی پہاڑی اور اطراف میں ٹارگٹڈ کاروائی،تین ملزمان گرفتار

    کراچی،کٹی پہاڑی اور اطراف میں ٹارگٹڈ کاروائی،تین ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

    شاہراہِ نور جہاں پولیس نے کٹی پہاڑی اور اطراف میں ٹارگٹڈ کاروائی کی اور 2 منشیات فروش سمیت 1 اسٹریٹ کریمنل گرفتار کر لیا،ملزمان کو خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں جن کا کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جارہا ہے گرفتار ملزمان کی شناخت علی اکبر ولد موسیٰ ، فیضان اللہ ولد امان اللہ اور شیراز ولد محمد یامین کے ناموں سے ہوئی گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 کلو 60 گرام چرس، موبائل فونز، نقد رقم اور 1 TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین 3 راونڈز برآمد کیا گیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    بیوی کمرے میں سوئی ،صحن میں سوئے شوہر پر گولیاں چل گئیں

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    جوہر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے،ملزمان کو خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان میں عدنان احمد عرف احمد علی ولد اکبر علی اور فیصک ولد محمد طارق شامل ہیں گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں جنکا کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے ملزم عدنان اس سے قبل پولیس مقابلہ ناجائز اسلحہ چوری اور دیگر جرائم میں جوہر آباد، سولجر بازار اور سول لائن تھانہ میں گرفتار ہو چکا ہے جبکہ ملزم فیصل ناظم آباد اور رضویہ میں منشیات، بائیک لفٹنگ اور دیگر وارداتوں میں گرفتار ہو چکا ہے

  • شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار

    شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار

    کراچی میں شادی کے صرف چار ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے چُرا کر فرار ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص کاظم کی جانب سے اپنی بیوی کے خلاف درج کرائے گئےمقدمے میں کہا گیا ہےکہ فاطمہ سے چار ماہ قبل شادی کی تھی، شادی پر فاطمہ کے باپ نےحق مہر کے نام پر 50 لاکھ روپے لیےدیگر شادیوں کےانکشاف پر ملزمہ والدین کے ہمراہ فرار ہو گئی۔

    ویڈیو:سگی بیٹی کے ساتھ 2 برس تک زیادتی کرنیوالے باپ کوملی سزا

    درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ گھر سے 18 تولے سونا اور 21 لاکھ روپے لے کر فرار ہوئی۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ ڈکیتی کے الزام میں بھی گرفتار ہو چکی ہے اور ضمانت پر ہے، ملزمہ پر پہلے شوہر کے ماموں کو ساتھیوں کے ہمراہ لوٹنےکا الزام ہے ملزمہ کے خلاف پہلے شوہر نے تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

    کراچی:3 بچوں کی ماں شوہر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

    دوسری جانب تونسہ شریف،منگروٹھہ میں شوہرکی فائرنگ سے بیوی قتل،دوسری عورت زخمی ہو ئی تونسہ محلہ نظام آباد گھریلو تنازع پر شوہر نے فائر مار کر اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ فائرنگ کی وجہ سے ایک اور عورت بھی گولیاں لگنے سے شدید ہو گئیں جن کو ٹی ایچ کیو تونسہ منتقل کر دیا گیا-

    جائے وقوعہ پر جان محمد ڈی ایس پی تونسہ پہنچ گئے مضروب لڑکی کے علاج معالجہ کے لیے میڈیکل سٹاف مصروف عمل ہے۔ایس پی انویسٹیگیشن ڈیرہ غازی خان غیور احمد خان نے ہدایت کی کہ وقوعہ میں ملوث ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔

    14 سالہ لڑکی نے کی شادی، والد نے کروایا اغوا کا مقدمہ

  • کراچی:ایک اور ذہنی معذور لڑکی زیادتی کا شکار

    کراچی:ایک اور ذہنی معذور لڑکی زیادتی کا شکار

    کراچی: شہرقائد میں درندہ صفت نوجوان نےایک اورذہنی معذورلڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا،پولیس نےملزم کوگرفتارکرلیا۔اطلاعات کےمطابق کراچی کےعلاقےمحمود آباد کشمیرکالونی میں ذہنی معذورلڑکی کو گھرمیں زیادتی کا نشانہ بنانےکا شرم ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

    ایس ایچ او اعجاز پٹھان نے ایکسپریس کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی (ن) کواس کی والدہ تھانے لیکر آئیں اور انھوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کی ذہنی معذور بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھرمیں اکیلی تھی اور چھوٹا بھائی مدرسے گیا تھا جب کہ والدہ ڈیفنس میں بنگلے میں کام پر گئی ہوئی تھی، متاثرہ لڑکی عمر 18 سے 19 سال کے درمیان ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ ابتدائی طور پر زیادتی کے شواہد ملے ہیں جس پر پولیس نے فوری طور پر بچی کو جناح اسپتال منتقل کیا تاکہ بچی کا میڈیکل ہوسکے، پولیس حتمی رپورٹ کا انتظار کررہی ہے بعدازاں پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ الزام نمبر2022/385 بجرم دفعہ 376 کے تحت درج کر لیا گیا۔

    ایف آئی آرکے متن مطابق پینٹ شرٹ اورٹوپی پہنے لڑکے کواہل محلہ نے گھرسے نکل کربھاگتے ہوئے دیکھا ہے، مذکورہ لڑکا اس سے قبل بھی متاثرہ لڑکی کے گھرکے اطراف دیکھا گیا ہے۔

    دریں اثنا محمود آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 19 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے 16 سالہ ملزم محمد حسین کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او محمود آباد اعجاز پٹھان نے بتایا کہ ملزم حسین اسی علاقے کا رہائشی ہے اور اس کا آبائی تعلق ملتان سے ہے، ملزم نے لڑکی سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔

    ایس ایچ او محمود آباد اعجاز پٹھان نے بتایا کہ گرفتار ملزم اکثر گلی سے گزرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو دیکھتا تھا، متاثرہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی، گرفتار ملزم گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر اندر داخل ہو گیا اور ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن میں 6 سالہ معصوم بچی (ک) کوزیادتی کانشانہ بنائے جان کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق متاثرہ بچی شدید نفسیاتی صدمے سے دوچار ہے۔متاثرہ بچی کے ڈی این اے سمیت لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے نمونے جمع کیے گئے ہیں جبکہ جناح اسپتال منتقل کرکے مزید طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    شاہ لطیف ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے میں متاثرہ بچی کے سگے ماموں اور ممانی کو گرفتار کررکھا ہے تیسرا ملزم غفار فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

  • رہائشی آپکو ٹیکس دے رہے ہیں کوئی بھیک نہیں مانگ رہے، سندھ ہائیکورٹ برہم

    رہائشی آپکو ٹیکس دے رہے ہیں کوئی بھیک نہیں مانگ رہے، سندھ ہائیکورٹ برہم

    رہائشی آپکو ٹیکس دے رہے ہیں کوئی بھیک نہیں مانگ رہے، سندھ ہائیکورٹ برہم

    بارشوں میں ڈی ایچ اے اور کلفٹن کے علاقے زیر آب آنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سندھ ہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ حکام پر برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رہائشیوں کو یہ تو بتائیں کرکیا رہے ہیں ؟ بارشیں جب ہوں گے پانی کہاں جائے گا ڈیڑھ ڈیڑھ فٹ کے پائپ سڑکوں کے درمیان ڈال دئیے پانی کی نکاسی کیسے ہوگی ؟جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کروڑوں اربوں روپے کا کام ہوگا رہائشیوں کو تو اعتماد میں لیں، ڈی ایچ اے اور کلفٹن میں سڑکوں کے درمیان گھڑے کھود دئیے گئے ہیں ،ماہرین کی خدمات حاصل کریں منصوبہ بندی کریں ،بڑے بڑے پاکستانی موجود ہیں جنہوں نے دبئی شارجہ میں ٹاؤن پلاننگ جیسے کام کیے ہوئے ہیں ،ہم ایڈمنسٹریٹر کو بلوالیتے ہیں آپ شہری کے طور پر بات چیت کریں مسئلہ حل کرائیں، کیا پلان ہے کیا حل ہے کہاں سے شروع ہوگا کہاں کام ختم ہوگا کنٹونمنٹ بورڈ نے روڈوں کے بیچ میں گھڑے کھود دئیے ہیں نارتھ ناظم آباد ،گلشن اقبال ،فیڈرل بی ایریا کی پلاننگ ہوئی ،

    جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے جس طرح کنٹونمنٹ بورڈ کررہا ہے کروڑوں اربوں روپے ضائع ہوجائیں گے ،میٹنگ کی کوئی آڈیو ریکارڈنگ نہیں ہوگی ،پورے سٹی کورٹ کے سامنے 9،9 فٹ کے پائپ ڈالے گئے ہیں ،کراچی کے کئی ایسے پروجیکٹ ہیں جہاں پانی نہیں رکتا ہے ،سیوریج کا سارا پانی سمندر میں لے کر جارہے ہیں آپ ،سی وی کے سامنے سارا گٹر بن جائے گا ،رہائشی آپکو ٹیکس دے رہے ہیں کوئی بھیک نہیں مانگ رہے ہیں کنٹونمنٹ بورڈز بھی آپکو سہولت فراہم کرنے بیٹھے ہیں ،

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

  • کراچی:3 بچوں کی ماں شوہر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

    کراچی:3 بچوں کی ماں شوہر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

    کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کی رہائشی خاتون شوہر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : مقتولہ کے بھائی نے میڈیا سےبات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن حاملہ تھی، 30 سالہ بشریٰ پروین 3 بچوں کی ماں تھی، جن میں 2 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔بچوں میں ایک 14 سالہ لڑکا ذہنی اور جسمانی طور پر معذور ہے شوہر محمد علی نشےکا عادی ہے، کچھ عرصے قبل تک فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا، تاہم نشے کے باعث فیکٹری سے نکال دیا گیا۔

    مقتولہ کے بھائی شان کے مطابق پیر کی صبح بشریٰ اور محمد علی میں کسی بات پر جھگڑا ہوا ، اس دوران محمد علی نے تشدد کرتے ہوئے اس کے پیٹ پر لات ماری، جس سے اس کی حالت بگڑ گئی۔

    بشریٰ کو فوری طور پر گھر کے قریب نجی کلینک لے جایا گیا جہاں لیڈی ڈاکٹر نے جان بچانے کی کوشش کی، تاہم حالت زیادہ بگڑنے پر جناح اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا، جہاں جاتے ہوئے بشریٰ راستے ہی میں دم توڑ گئی۔

    جناح اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور مقتولہ کے شوہر ملزم محمد علی کو حراست میں لے لیا ۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے میں جھلسنے والے خاندان کا سربراہ اور اس کی اہلیہ اسپتال میں دم توڑ گئے جب کہ دو بیٹوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے –

    حیدر آباد:پلازہ کی چھت سے 6 سالہ بچی کی تشدد شدہ لاش برآمد

    سیکٹر ساڑھے گیارہ ملت کالونی بلاک جے قبا مسجد کے قریب گھر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے اور اس کے بعد لگنے والی آگ میں جھلس کر شدید زخمی ہونے والے گھر کے سربراہ 50 سالہ ریاض ولد امیر الدین نے پیر کی شب سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق متوفی دھماکے میں 80 فیصد تک جھلس گیا تھا۔ ریاض کے جاں بحق ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد اس کی اہلیہ حسن آرا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازہ ہار گئیں جبکہ 2 بیٹوں 26 سالہ علی رضا اور 16 سالہ انس رضا کی حالت بھی انتہائی تشوشناک بتائی جاتی۔ایک بیٹا اور 2 بیٹیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    رشتے سے انکار، نوجوان نے لڑکی، اسکی والدہ ،والد اور بھائی پر تیزاب پھینک دیا