Baaghi TV

Tag: کراچی

  • دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کیلئےمتبادل ٹریفک روٹ پلان جاری

    دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کیلئےمتبادل ٹریفک روٹ پلان جاری

    کراچی:ایکسپو سینٹر کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کیلئے ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کردیا۔اطلاعات کے مطابق تین روزہ عالمی دفاعی نمائش کے دوران راستوں کی بندش کی صورت میں شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، شارع فیصل نرسری سے ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو شاہ سلیمان روڈ آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ایئرپورٹ سے ہیوی اور کمرشل ٹریفک ڈرگ روڈ سے نیپا چورنگی جاسکے گی جبکہ راشد منہاس روڈ سے ملینیم مال ہیوی ٹریفک کو ڈالمیا روڈ آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    اسی طرح نمائش کے دوران سرشاہ سلیمان روڈ کے دونوں ٹریک صبح 7 سےشام 6 تک بند ہوں گے، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے پریشانی سے بچنے کیلئے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ آئیڈیاز 2022 15 سے 18 نومبر تک جاری رہے گی، اس دوران صرف مخصوص اسٹیکرز کی حامل گاڑیاں ہی ایکسپو سینٹرتک جاسکیں گی۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • پی ٹی آئی رہنماؤں علی زیدی، خرم شیرزمان سمیت 15ملزمان پر فرد جرم عائد

    پی ٹی آئی رہنماؤں علی زیدی، خرم شیرزمان سمیت 15ملزمان پر فرد جرم عائد

    کراچی:ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے تو دوسری طرف اس لانگ مارچ کی آڑمیں جلاو،گھیراو کرنے کے الزام میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی زیدی، خرم شیر زمان سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

     

     

     

    اس حوالے سے کراچی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، خرم شیر زمان ،جمال صدیقی ارسلان تاج، فردوس شمیم نقوی اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔

     

     

    پولیس حکام نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ملزمان پرجلاؤ گھیراؤ، پولیس مقابلہ، اقدام قتل سمیت الزامات ہیں، اور ملزمان کے خلاف سولجر بازار اور فیروز آباد تھانے میں مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر علی زیدی، صوبائی اسمبلی کے رکن خرم شیرزمان اور جمال صدیقی سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

     

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

     

    عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں پر الزام ہے کہ انہوں نے لانگ مارچ کے نام پرکراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں جلاو گھیراو کرکے عوام الناس کو پریشان کیا اور امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی

  • ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی

    ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی

    ایم کیوایم پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے درخواست دائر کر دی۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں بلدیاتی پہلے ہی تاخیر کا شکار ہیں تاہم اب مزید تاخیر کیلئے ایم کیو ایم پاکستان نے درخواست دائر کر دی ہے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ بلدیاتی انتخابات سے قبل قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لینا ضروری ہے، ہمیں بھی فریق بنا کر سنا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں جرائم کنٹرول کرنے کا حکم،دو ہفتے میں رپورٹ طلب

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قانون سازی کے بغیر بلدیاتی ادارے بااختیار نہیں ہو سکتے، بلدیاتی قوانین میں ترامیم تک بلدیاتی الیکشن نہ کروائے جائیں کیس کا فیصلہ کرنے سے پہلے ہمارا مؤقف بھی سنا جائے۔

    یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں اور عدالت نے الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور آئی جی سندھ سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

    ودوسری جانب کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان ہے سندھ کابینہ نے مزید 90 روزکی تاخیر سے الیکشن کرانے کی تجویزمنظور کرلی اور اس حوالے سے سندھ حکومت نے خط لکھ دیا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ سندھ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے 90 روز تاخیر کی تجویز کی منظوری دی سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن مزید تین ماہ تاخیر کرانے کی تجویز کابینہ نے منظور کی ہے سندھ کابینہ نے بلدیاتی ایکٹ 2013 کے اختیارات کے تحت منظوری دی ہے۔

    ریگولیٹری فریم ورک سے تجارتی مسائل حل کریں گے،گورنر اسٹیٹ بینک کی چیئرمین ایف بی آر کو یقین دہانی

    قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے بار بار الیکشن ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ بہت ہو گیا اب کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن کروائیں۔

    چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ریمارکس دیے کہ سکیورٹی کا مسئلہ ہے، کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن کیوں نہیں کروا رہے؟ الیکشن کرانا آپ کی ذمہ داری ہے۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا تھا کہ آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کی رپورٹس کہاں ہیں؟ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ سیلاب میں کون سی پولیس جاتی ہے؟ بتائیں سیلاب زدگان کے پاس پولیس کیا کر رہی ہے؟ کون سی ڈیوٹی ہے پولیس کی؟

    جسٹس احمدعلی ایم شیخ نے کہا تھا کہ کوئی ایک گاؤں بتا دیں جہاں پولیس نے سیلاب متاثرین کے لیے آپریشن کیا ہو، کتنی مجموعی نفری ہے سندھ میں؟ بتائیں پولیس کہاں کہاں تعینات ہے؟

    اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کی غیرقانونی سرگرمیاں روکنےکیلئےوسل بلوئنگ فورم متعارف کرادیا

    ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں مزید مہلت کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم زیادہ وقت نہیں دیں گے، ہمیں فوری رپورٹ چاہیے۔

    عدالت نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو اہلکاروں کی مجموعی تعداد کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ خود پیش ہوں یا سینئر افسر کو تعینات کریں۔

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا اجلاس ہو جائے پھر سماعت رکھی جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں اجلاس سے کچھ لینا دینا نہیں، آپ کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن کرائیں۔

    سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی تھی-

    وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے پاکستان روانگی موخر

  • ڈاکٹرزاورہیلتھ ورکرزکی گرفتاریوں کیخلاف سندھ کےمختلف شہروں میں احتجاج جاری

    ڈاکٹرزاورہیلتھ ورکرزکی گرفتاریوں کیخلاف سندھ کےمختلف شہروں میں احتجاج جاری

    کراچی میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کی گرفتاریوں کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ نوابشاہ میں گرفتار رہنماؤں کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا، اسپتالوں میں اوپی ڈی کابائیکاٹ ہے جبکہ ایمرجنسی سروس جاری ہے۔

    ٹھٹھہ : سی ایم ہاؤس کے باہر احتجاجی پیرامیڈکس پرلاٹھی چارج،کئی گرفتار

    گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ گرفتار رہنماؤں کی رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کیاہے، ہیلتھ رسک الاؤنس کے نوٹیفکیشن تک دھرنا جاری رہے گا، سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں آج بھی او پی ڈی سروس معطل ہے۔

    گرینڈ ہیلتھ الائنس کراچی میں پر امن احتجاج کے لۓ سی ایم ہاؤس کے طرف بڑھنے لگے تو ان پر پولیس نے وحشیانہ تشدد کیاتشدد کے نتیجے میں کئی خواتین ملازم بے ہوش گئیں اور ہمارے کئی ملازمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو کہ قابل مذمت ہے –

    کریم بانڈ نے مزید کہا ہیلتھ ملازمین اپنے رسک الاؤنس کی بحالی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گےگرفتار ہونے والو می میں جھرک کے کارکن نذیر احمد اور گھارو کی تین ھیلتھ ورکرز شمیم, نشاد اور راشدہ کی احتجاج میں پولیس نے گرفتار کیا ان کی کھلے الفاظ مزمت کرتے ہیں-

    وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں جرائم کنٹرول کرنے کا حکم،دو ہفتے میں رپورٹ طلب

    حیدرآباد میں مظاہرین نے گورنمنٹ اسپتال پریٹ آباد کے سامنے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی سکھر میں سول اسپتال میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال جاری ہے۔ سول اسپتال میں او پی ڈی کے بعد ایمرجنسی کا بھی بائیکاٹ ہے جس سے مریض مشکلات کا شکار ہیں۔

    لاڑکانہ میں وارڈز میں پیرامیڈکس کی ہڑتال کے باعث بیشتر مریض نجی اسپتال یا کلینک جانے پر مجبور ہیں ٹھٹھہ کے سول اسپتال کے احاطے میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے،مظاہرین کی جانب سے گرفتار ملازمین کی فوری رہائی اور ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

    ریگولیٹری فریم ورک سے تجارتی مسائل حل کریں گے،گورنر اسٹیٹ بینک کی چیئرمین ایف بی آر کو یقین دہان

  • تربت:نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے4افرادجاں بحق

    تربت:نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے4افرادجاں بحق

    بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے تمپ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔،اطلاعات کے مطابق لیویز حکام کے مطابق واقعہ تمپ کے پہاڑی علاقے شاہاپ میں دوپہر ایک بجے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ مرنے والے افراد کی شناخت حنیف، بالاچ ،اقبال اور نیاز کے نامون سے کر لی گئی۔

    جاں بحق تمام افراد کا تعلق بالیچہ ، پلا آباد اور مند بلوکی سے ہے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    ادھر بہادرآباد کے نجی اسپتال میں کار سوار خاتون نوعمر لڑکے کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئیں، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    ذرائع کے مطابق جمعرات کی دوپہر کراچی کے علاقے بہادرآباد میں قائم نجی اسپتال میں کار سوار ایک خاتون نوعمر لڑکے کی لاش لے کر پہنچی، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی ۔

    لاش کے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نمایاں نشانات تھے، ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد خاتون نے اسپتال کے عملے سے ایمبولینس طلب کی جس پر اسپتال نے ایدھی فائونڈیشن کی ایمبولینس منگوائی اور لاش کو قریبی واقع سرد خانے منتقل کرنے لگے۔

  • کراچی:پولیس کی حراست میں خاتون ملزمہ پُراسرار طور پر جاں بحق

    کراچی:پولیس کی حراست میں خاتون ملزمہ پُراسرار طور پر جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ساؤتھ وومن پولیس کی حراست میں ملزمہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔ متوفیہ کے بارے میں پولیس نے دعویٰ کیا کہ وہ نشے کی عادی تھی اس لیے موت کے بعد شوہر نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا۔

    پاکستان یہ کیسے کرلیتا ہے! ‘پاکستان کی فتح پرسابق ویسٹ انڈین کرکٹرحیران

    پولیس حکام کے مطابق الفلاح تھانے میں درج مقدمہ الزام نمبر 593 سال 2022 کی ملزمہ صدف زوجہ وجاہت کو وومن پولیس اسٹیشن ساؤتھ کے لاک اپ میں رکھا گیا تھا جس کی حالت خراب ہونے پر اسے جمعرات کی صبح جناح اسپتال لیجایا گیا۔

    وزیرآباد واقعہ کا قانون کیمطابق مقدمہ درج کیا جائے۔سپریم کورٹ بار

    ملزمہ علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکی اور خالق حقیقی سے جاملی۔ پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر وجاہت انصار نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کی بیوی ہیروئن کی عادی تھی اور نشہ نہ ملنے پر اس کی حالت خراب ہوجاتی تھی اور اسے گیس کی بھی پرابلم تھی جس پر اسے کولڈ ڈرنک میں نمک ڈال کر پلاتے تو طبیعت بہتر ہوجاتی تھی۔

    کوٹ ادو میں 3 بچوں کے قاتل ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک

    پولیس کے مطاب متوفیہ صدف کے شوہر نے پوسٹ مارٹم کرانے انکار کر دیا اور اس کا کہنا ہے کہ اس پر کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے جس کے بعد پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردی ۔

  • جو نماز کی پابندی نہیں کرے گا وہ پاک سرزمین پارٹی کا حصّہ نہیں رہے گا، مصطفیٰ کمال

    جو نماز کی پابندی نہیں کرے گا وہ پاک سرزمین پارٹی کا حصّہ نہیں رہے گا، مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج سے پاک سرزمین پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی ذمہ دار یا کارکن نماز کی پابندی نہیں کرے گا تو وہ پاک سرزمین پارٹی کا حصّہ نہیں رہے گا

    پاک سرزمین پارٹی کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میں یہ بات کیوں کہہ رہا ہوں، مجھے کامیاب ہونا ہے، رسوا نہیں ہونا، مجھے موت یاد ہے، ہم نے رب کے سامنے کھڑے ہونا ہے، سوال ہو گا، کہ گھنٹہ گھنٹہ تقریر کرتا تھا، سب کچھ میں نے دیا تھا، بیماروں کو شفا میں دیتا تھا ، رزق ، چھت میں دیتا تھا لیکن تو نے ایک دفعہ بھی کسی کو نماز کے لئے نہیں کہا،میں رب کے سامنے کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے یہ کام کیا، میں نے رب کے احکامات کے لئے سیاست کی، اسکی رضا کے لئے سیاست کی، میرے پاس کوئی شمولیت کے لئے لاتے ہوتو اس سے پوچھو کہ وہ نماز پڑھتا ہے یا نہیں، آج سے میری پارٹی کا فیصلہ ہے پاک سرزمین پارٹی کا کوئی کارکن رہنا چاہتا ہے خواہ وہ کوئی بھی ہو اگروہ پانچ وقت کی نماز نہیں پڑھ سکتا تووہ پارٹی کا کارکن نہیں رہ سکتا، سارا مجمع اٹھ کر کہے کہ مشکل ہے تو اٹھ کر چلا جائے مجھے رتی برابر بھی پرواہ نہیٰں،

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

  • کراچی ایرپورٹ کے قریب شہر کے پہلے آئی ٹی پارک کا افتتاح

    کراچی ایرپورٹ کے قریب شہر کے پہلے آئی ٹی پارک کا افتتاح

    کراچی:پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے لیز پر دی گئی زمین پر کراچی ایرپورٹ کے قریب شہر کے پہلے آئی ٹی پارک کی گراونڈ بریکنگ تقریب منعقد کی گئی-

    باغی ٹی وی: پارک کے لئے زمین پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے تیس سال کے لئے لیز کی ہے۔ لیز کو مزید بیس سال کے لئے بڑھایا جاسکتا ہے۔

    فیڈرل منسٹر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام آمین الحق،منسٹر آئی ٹی سندھ تنزیلہ ام حبیبہ، چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی شریک ہوئے۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایویشن اتھارٹی ائیر وائیس مارشل تیمور اقبال نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

    جاپان، جنوبی کوریا، انڈونیشیا، سری لنکاسمیت درجن سے زائد کونسل جنرلز نے بھی شرکت کی۔

    سول ایویشن سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ائی ٹی سول ایویشن خالد برلاس اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کمرشل اینڈ اسٹیٹ جعفر عباس چیمہ بھی شریک ہویے۔

    چئیرمین پاکستان سافٹ وئیر ہاوسز ایسوسیشن زوہیب خان، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، چیمبر آف کامرس نمائندے بھی موجود تھے۔

    پارک کے لئے کورین بینک نے 180 ملین ڈالر گرانٹ دی ہے
    پارک 760 ہزار سکوائر فٹ پر محیط ہوگا۔

    تقریب میں "انفراسٹرکچر – ائی ٹی انڈسٹری کی ضرورت” پر پینل ڈسکشن بھی ہوئی۔شرکاء نے ائی ٹی انفراسٹرکچر کے حوالے سے کراچی میں مسائل پر بحث کی۔ شرکاء نے کراچی کے ائی ٹی پوٹینشل کو ٹیپ کرنے کےلئے انفراسٹر
    کچر کو ناگزیر قرار دیا۔ شرکاء نے پاکستان سول ایویشن کی جانب سے زمین لیز پر فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا

    اس موقع پر جنوبی کوریا کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سے آئی ٹی شعبہ میں تعاون جاری رہے گا، کراچی میں خطے کا آئی ٹی مرکز بننے کی صلاحیت ہے دنیا آئی ٹی انقلاب کے دور سے گزر رہی ہے۔

    تقریب سے وفاقی وزیر آئی ٹی آمین الحق نے خطاب کیا کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم کا وزن ہے زمین فراہم کرنے پر ہم پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں۔

    وفاقی وزیر سید آمین الحق نے کہا کہ 3 سال میں دیہی سندھ میں 70 کے لگ بھگ پراجیکٹس شروع کئے ہیں, 16 ارب روپے سے اندرون سندھ تقریبا 20 نئے منصوبے شروع کیے پہں،ہم نے موبائل فون مینوفیکچرنگ پالسی بنائی۔

    وفاقی وزیر آمین الحق نے کہا کہ آج پاکستان میں 29 سمارٹ فون کمپنیاں ہیں، آئی ٹی ایکسپورٹ 2 سال میں 40 فیصد بڑھیں،60ساٹھ فیصد نوجوان ہے۔ انہیں ڈیجیٹل سکلز سے لیس کرنا ہوگا۔

    وفاقی وزیر آمین الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 44 منسٹریز کاغذ کے استعمال سے پاک یعنی پیپر لس ہیں منسٹری آف آئی ٹی پارلیمنٹ کو بھی ‘پیپر لس’ بنائے گی،میری منسٹری میں کرپشن کے لئے زیرو ٹولرنس ہے۔

    تقریب کے آخر میں شرکاء کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

    پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ائیر وائس مارشل تیمور اقبال نے شیلڈ وصول کی۔

    تقریب کا انعقاد منسٹری اف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان سوفٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ نے کیا۔

  • کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کی آزمائش

    کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کی آزمائش

    کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کی آزمائشی سروس شروع ہوگئی-

    باغیٹی وی : تفصیلات کے مطابق الیکٹرک بس سندھ آرکائیوز کمپلیکس سے سی ویو تک چلائی گئی، یہ بسیں 20 منٹ میں چارج ہوکر 240 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں یہ منصوبہ پیپلز بس سروس کے فیز ٹو کے تحت چلایا جارہا ہے۔

    پی ٹی آئی احتجاج، راستہ نہ ملنے پر شہری کی کھمبے پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش

    شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کیں انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ، سندھ حکومت کراچی میں نئی ​​بس سروس شروع کرنے جارہی ہے، یہ پاکستان کی پہلی الیکٹریکل گاڑیاں ہیں جو مکمل طور پر ماحول دوست ہیں، کل سے ہم شہر میں ٹیسٹ ڈرائیو شروع کرنے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ آج پیپلز بس سروس کے دوسرے فیز کا آغاز ہوگیا، ماحول دوست بسوں کی آج ٹیسٹ ڈرائیور تھی، 10 روز بعد باقاعدہ بس سروس کا آغاز کردیا جائے گا، یہ یورپین معیار کی بسیں ہیں جن کی لمبائی 12 میٹر ہے، کوشش ہے کہ جہاں ٹریفک کم ہو وہاں یہ بسیں چلائی جائیں جس کے لیے سروے جاری ہے، جلد روٹس کا تعین کیا جائے گا۔

    لانگ مارچ کی تاریخ ایک دن میں دوسری بار تبدیل، جمعرات کو شروع کرنیکا اعلان

    انہوں نے کہا کہ جس کمپنی کے ساتھ الیکٹرک بسوں کے پروجیکٹ پر کام کر رہیں وہ شمسی توانائی کے سینٹرز بنائے گی جس سے یہ بسیں چارج کی جائیں گی, ابتدائی طور پر 50 الیکٹرک بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں ہماری کوشش ہےکہ کراچی میں الیکٹرک بسوں کا مینو فیچرنگ پلانٹ لگائیں جس کے لیے چین، یورپ اور مقامی کمپنیوں سے مذاکرات جاری ہیں۔


    ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں دنیا کی 2 سے 3 بڑی کمپنیاں پلانٹ لگائیں جس سے سندھ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں، یہ الیکٹرک بسیں، ہائبرڈ ڈیزل بسوں سے دگنا قیمت پر پاکستان آرہی ہیں کراچی میں پلانٹ لگنے سے ان کی درآمدی ڈیوٹی میں کمی آئے گی اور کم قیمت پر بسیں دستیاب ہوں گی۔

    پروجیکٹ ڈائریکٹر این آر ٹی سی صہیب شفیق نے بتایا کہ 12 میٹر بسوں میں 32 نشستیں عام شہریوں اور 2 نشستیں خصوصی افراد کے لیے ہیں اور 35 سے 40 افراد کھڑے ہو کر سفر کرسکتے ہیں، مجموعی گنجائش 70 سے 90 افراد کی ہے، یہ بسیں 20 منٹ میں چارج ہوجاتی ہیں اور ایک چارج میں 240 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، بسوں کو چارج کرنے کے لیے یو پی موڑ بس ڈپو پر چارجنگ سسٹم لگایا گیا ہے۔

    عمران‌خان انتقام کی تسکین کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتا ہے، راناثناءاللہ


    آزمائشی بس سروس کے دوران وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن، وزیر محنت سعید غنی، مشیر وزیر اعلیٰ سندھ جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب، سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو اور دیگر نے سفر کیا اور بسوں میں سہولت کا جائزہ لیا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کا نیا منصوبے کا اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبے جاری ہیں جبکہ پیپلز بس سروس کے تحت یکے بعد دیگرے نئے روٹس لانچ کیے گئے ہیں تاہم الیکٹرک بسوں کی پائیداری کے حوالے سے شکوک تاحال برقرار ہیں کیونکہ پچھلے سال یہی اقدام زیادہ عرصے تک چل نہیں پایا تھا۔

    ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے مارچ 2021 میں اسی طرح کا اقدام اٹھایا تھا اور اس وعدے کے ساتھ کراچی میں ملک کا پہلا الیکٹرک بس پروجیکٹ شروع کیا تھا کہ سال کے آخر تک ان ماحول دوست گاڑیوں کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی الیکٹرک بس کو ٹاور سے سہراب گوٹھ تک چلانے کے لیے شروع کیا گیا تھا اور ایک اسٹاپ کا کرایہ کم از کم 10 روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم یہ پائیدار ثابت نہیں ہوا اور اس واحد روٹ کو بھی بند کردیا گیا تھا۔

    سی سی پی او لاہورنے اپنی معطلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

  • اندھے قتل کا معمہ حل:مفرور ملزم گرفتار

    اندھے قتل کا معمہ حل:مفرور ملزم گرفتار

    کراچی :اندھے قتل کا معمہ حل ملزمہ گرفتار ہوچکی ہے اور ایسے ہی ایک اور واقعہ میں مطلوب مگر مفرور ملزم بھی پولیس نے پکڑلیا ہے

    کراچی سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انوسٹی گیشن پولیس ڈسٹرکٹ کیماڑی نے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کاروائیاں جاری رکھی ہیں‌،تفتیشی ٹیم تھانہ ماڑی پور نے اعلیٰ پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندھے قتل کا معمہ حل کر کے ملزمہ کو گرفتارکر لیا

    پولیس کے مطابق مورخہ 2022-10-16 کو مقتول ذولفقار کسی کے فون آنے پر گھر سے نکلا اور لاپتہ ہوگیا،بعد ازاں ذولفقار کی نعش سینڈزپٹ سے سمندر کی ریت میں دبی ہوئی ملی

    واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 264/2022۔ بجرم دفعہ 302/34 ت پ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا

    تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم نے تکنیکی و انٹیلیجنس ذرائع کی مدد سے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمہ کلثوم مبارک دختر مبارک حسین کو گرفتارکر لیا،ملزمہ مقتول کی قریبی رشتہ دار ہے جو کہ مقتول کی بھانجی کی بیٹی ہے

    ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے مقتول کو بہانے سے بلوا کر اپنے دوستوں کے ذریعہ قتل کروانے کا انکشاف کیا

    گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے

    دوسری کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ مدینہ کالونی نے کاروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم کو گرفتارکر لیا،ملزم نثار احمد کے خلاف تھانہ مدینہ کالونی میں مقدمہ الزام نمبر 120/2022 بجرم دفعہ 381A/420/34 ت پ درج تھا