Baaghi TV

Tag: کراچی

  • کراچی میں پیپلز بس سروس کا کیا بلاول نے افتتاح

    کراچی میں پیپلز بس سروس کا کیا بلاول نے افتتاح

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پیپلز بس سروس کا افتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اوروزیرٹرانسپورٹ بھی بلاول بھٹوکے ہمراہ تھے ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز بس سروس پر بلاول بھٹو کو بریفنگ دی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں کراچی کے 7 روٹ پر 230 بسیں چلائی جائیں گی 10 بسیں لاڑکانہ کے ایک روٹ پر چلائی جارہی ہیں،کل سے 20 بسیں ملیر کالا بورڈ سے ٹاور کے روٹ پر چلائی جائیگی ملیر کالا بورڈ سے ٹاور تک 38 بس اسٹیشنز بنائےگئے ہیں، یکم جولائی سے مزید دو روٹ پر بسیں چلائی جائیں گی

    بلاول بھٹو زرداری نے افتتاح کے بعد پیپلز بس سروس میں بیٹھ کر سفر بھی کیا، وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز بس سروس سے عوام کو سستی سفری سہولت ملیگی اور پیپلز بس سروس کا زیادہ سے زیادہ کرایا 50 روپے ہوگا، پیپلز انٹرا بس سروس آغاز جدید سفر کی طرف ایک قدم ہے جبکہ پٹرول کی قیمتیں میں اضافے کے بعد یہ بس سروس عوام کے سفری مسائل کو تھوڑا کم کر دے گی۔ پیپلز بس سروس پر، مختص نشستیں مختلف معذور افراد، بزرگ شہریوں اور خواتین کے لیے دستیاب ہیں۔

    وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ترقیاتی کاموں میں تیزی لارہی ہے ،صحافیوں کی بہبود کے لیے سندھ حکومت نے بہت کام کیے، پیپلزبسیں کراچی میں روٹ پرچلیں گی پیپلزبسوں کا موازنہ کسی بھی ترقی یافتہ ممالک کی سروس سے کیا جا سکتا ہے، پیپلز بس 7روٹس پر چلے گی پہلے پر آغاز ہوچکا ہے،انٹرا بس سروس کا کریڈٹ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کودونگا کراچی میں دیگر بس سروس بھی جلد شروع ہونگی ،بسوں کے لیے پلانٹ کراچی میں لگائے جائیں گے تا کہ کم قیمت پر فراہمی ہوں ،صحافیوں کو لائف انشورنس دینے جارہے ہیں رجسٹرڈ صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ اور انشورنس دی جائیگی ، کلمہ پڑھ کر بول دیں کہ عمران خان امریکی سازش سے نکلے ہیں یا اپنی کاررکردگی کی بنا پر، میں کلمہ پڑھ کہ کہتا ہوں یہ امریکی سازش نہیں اپنی کارکردگی سے نکلے ہیں پورے پاکستان میں لانگ مارچ ہوا ،10 جگہوں پر روکا گیا ،پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں گرین بیلٹ جلائے گئے اکبر ایس بابر کا پارٹی فنڈنگ سے متعلق موقف سب کے سامنے ہے،اکبر ایس بابرکے مطابق بھارت اوراسرائیل نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی،مودی الیکشن لڑ رہا تھا، کس لیڈرنے نیک خواہشات کا اظہارکیا تھا ،بلاول بھٹو نے امریکا میں کہا کہ ہمارے وزیراعظم کا روس جانا ٹھیک تھا، گھڑیاں تو پرانی ہوگئیں ، مکہ ایڈیشن گھڑی کا نام تھا،غلطیاں انسان سے ہوتی ہیں، آج سیاست کو ٹھیک کریں،اگر آپ کے ہاتھ صاف تھے تو پشاور بی آرٹی میں 7ارب روپے کی کرپشن کیسے سامنے آئی، پشاور ہائیکورٹ نے کہا بی آر ٹی پر نیب اور ایف آئی اے انویسٹی گیشن کریں پی ٹی آئی نے انویسٹی گیشن پر اسٹے آرڈر کیوں لیا ؟

    عدلیہ اورججز پرانگلیاں اٹھانا، ججز پر الزامات لگانا بند کریں،جس پراعتراض ہے اس کا نام لیں،چیف جسٹس

    یہ معاملہ عدلیہ کی آزادی سے متعلق ہے،عدالت کا اٹارنی جنرل کو حکم

    عدلیہ کی غیر متعلقہ حدود میں مداخلت شرمندگی کا باعث بنتی ہے،سپریم کورٹ

    عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین امیز ریمارکس،سینئر اینکر پرسن بارے عدالت کا بڑا حکم

  • شہر قائد سے عورت کی لاش برآمد،

    شہر قائد سے عورت کی لاش برآمد،

    کراچی میں منگھوپیر کے علاقے میں ایک عورت کی لاش ملی جس کو فائرنگ کر کے قتل کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں واقع ایک علاقے منگھوپیر میں خاتون کی لاش ملی تھی۔ اس لاش کو جب پولیس نے دیکھا تو فوری طور پر تفتیش شروع کر دی اور پھر اس کے بعد پولیس نے فوری طور پر 2 عدد ملزمان کو گرفتار بھی کرنے میں کامیابی حاصل کر لی تھی۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ منگھوپیر کے غلاقے میں کچھ روز پہلے ایک خاتون کی لاش پڑی ہوئی ملی تھی۔ جب اس لاش کو دیکھا تو اس کی تفتیش کی گئی تھی۔ تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ نا صرف اس علاقے سے خاتون کی لاش ملی بلکے اس کے ساتھ اس خاتون کی چھوٹی سی عمر کی بچی بھی ملی تھی۔ یہ بچی روتی ہوئی ملی تھی۔

    اس واقعے کے حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ انویسٹی گیشن ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے کہا کہ پولیس کی تفتیش جاری ہے اور پولیس ابھی مزید شواہد اکھٹے بھی کر رہی ہے۔ جس عورت کی لاش منگھوپیر کے علاقے میں ملی تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ اس عورت کا نام ممتاز بیگم تھا۔اور اس رہائش منگھوپیر میں نہیں تھی۔جہاں سے اس کی لاش ملی تھی۔ بلکے اس کی رہائش گلشن اقبال میں تھی۔

    مزید یہ کہ قتل ہونے والی عورت کی ماں جو کے شدید غم میں مبتلا تھی۔ اس سے جب پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے داماد پر شک ہے۔ جس کا نام یاسر ہے۔ پولیس نے اس عورت کے بیان پر یاسر کے 2 دوستوں سمیع اور علی کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے جب ملزمان کی تصاویر کو مقتولہ کی چھوٹی عمر کی بچی کو دکھائی تو اس نے بھی پہچان لیا تھا۔ مزید یہ کہ ایس ایس پی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملزم سمیع مقتولہ کے شوہر یاسر کا دوست تھا۔ اور بعض اوقات اس کے گھر پر پایا جاتا تھا ۔ پولیس واقعے کی ابھی مزید اور بھی تحقیقات کررہی ہے۔

  • کراچی شہر قائد میں اسمگل شدہ اشیا کو ضبط کیا گیا۔

    کراچی شہر قائد میں اسمگل شدہ اشیا کو ضبط کیا گیا۔

    کراچی شہر قائد میں اسمگل شدہ اشیا کو ضبط کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مشہور شہر قائد میں پاکستان کسٹمز اور اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت بہت سی کامیاب کارروائیوں میں 17 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کرلی گئیں۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ اے ایس او ٹیم نے بروز جمعرات کو ایک خفیہ اطلاع پر کراچی میں واقعہ ایک علاقہ اورنگی ٹاؤن میں موجود ایک گودام ہے۔جس پر بروز جمعرات کو چھاپہ مارا گیا تھا۔ اس چھاپے سے اسمگل شدہ 14 ہزار کلوگرام کمبل کے 217 کاٹن برآمد کیے گئے تھے۔اور اس کی تفتیش کرنے پر پتا چلا کہ ان کی مالیت 2 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔

    مزید برآں یہ کہ اس تمام واقعے سے مطلق حکام کی طرف سے مختلف کاروائیوں میں 15 کروڑ روپے مالیت کی اشیا ضبط کی تھی۔جن میں یہ درج ذیل اشیا شامل تھی۔ اسمگل شدہ گاڑیاں، کوکنگ آئل اور مضرصحت چھالیہ وغیرہ ۔اس واقعے کے بعد اب وہاں پر موجود لوگ اب مزید تحقیق کرنے میں مصروف ہیں۔

  • محکمہ موسمیات نے  یکم جولائی سے کراچی میں مون سون کی پیشن گوئی کر دی،

    محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سے کراچی میں مون سون کی پیشن گوئی کر دی،

    محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سے کراچی میں مون سون کی پیشن گوئی کر دی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا آغاز یکم جولائی سے ہو گا۔

    مزید تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 30 جون سے مون سون کی ہواؤں کا آغاز ہو گا ۔اور پھر یہ ہوائیں یکم جولائی کی صورت میں بارشوں کے طور پر منظر عام پر آۓ گی۔مزید ان کا کہنا تھا کہ پہلااسپیل 3 تا 4 روز پر بھی محیط ہوسکتا ہے۔رواں سال مون سون کےدوران معمول سے 30 فیصد زائد بارشوں کا امکان ہے۔

    مون سون کے موسم کے حوالے سے سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں سمندر ہیں جس کی وجہ سے اس طرح کے موسم میں جب سمندر کی طرف سے نمی ملتی ہے تو بارش زیادہ ہونے کا امکان بھی ہو جاتا ہے۔اس طرح یہ موسم جولائی تا ستمبر پر محیط ہونے کا امكان ہو سکتا ہے۔ مون سون بارشوں کا دورانیہ یکم جولائی تا 30 ستمبر تک 3 ماہ پر محیط ہوتا ہے۔

    مزید برآں محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق جمعے اور ہفتے کو بارش کا کوئی امكان نہیں ہے۔بلکے موسم گرم ہو گا۔24 جون سے وسطی اور بالائی سندھ میں بہت زیادہ گرم موسم واپس آنے کا امکان ہے۔اور جمعرات کو بھی موسم بہت گرم محسوس کیا گیا تھا ۔اور موسم گرم ہونے کے ساتھ ساتھ شدید حبس بھی محسوس ہوئی تھی۔محکمہ موسمیات کےمطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.8ڈگری جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 53 فیصد رہا ۔خیال رہے یہ درجہ حرارت بہت تیز اور گرمی کی شدت بھی معمول سے ہٹ کر زیادہ محسوس ہوئی۔

  • کراچی پولیس چیف نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیدیا

    کراچی پولیس چیف نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیدیا

    کراچی :کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز کو سب سے بڑا چیلنج قرار دے ، حال ہی میں تعینات کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ کراچی میں موجود سب سے بڑا چیلنج اسٹریٹ کرائمز ہے، دوسرا بڑا مسئلہ شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری اور چھیننا ہے، نوکری پیشہ آدمی کی موٹرسائیکل چلی جائے تو اس کی جمع پونجی چلی جاتی ہے۔ جاوید اوڈھونےکہا کہ منشیات خاص طور پر آئس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے اور یہ بھی سنگین مسئلہ ہے۔

    کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ کراچی کا سماجی اور ثقافتی ماحول تبدیل ہو گیا ہے اور یہاں بہت سے نئے لوگ آگئے ہیں، آنے والے یہ افراد شہری آبادکاری کے مختلف مراحل میں ہیں اور ان کی سوچ اورطریقہ کار ان کے آبائی علاقوں کی سوچ بیان کرتا ہے۔ جاوید اوڈھو نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں، اندرون بلوچستان اور اندرون سندھ سے اور جنوبی پنجاب سے لوگ کراچی آئے ہیں، اب یہ ایک نیا چیلنج ہے، کراچی آپریشن سے پہلے ٹارگٹ کلنگ ضرور تھی لیکن قتل کی شرح کم تھی اس کی بڑی وجہ غیر قانونی ہتھیاروں کا آنا اور معاشرے میں تشدد اور رہن سہن کا قبول کرنا ہے۔

    کراچی پولیس چیف نے مزید بتایا کہ تقریباً 60 ہزار کے قریب پولیس کی نفری ہے جو کراچی کے مختلف یونٹس میں بٹی ہوئی ہے، پولیس کے انٹیلی جنس سسٹم کو بہتر بنانا ہے، شہر میں بہت سے گینگز ہیں اور عادی جرائم پیشہ افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے، ہماری کوتاہیاں بھی ہیں لیکن انھیں ضمانت مل جاتی ہے۔ جاویداوڈھو نےکہا کہ منشیات ڈیلرز، غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز ، لینڈ مافیا اور واٹر مافیا اس شہر کے بڑے مسائل ہیں اور جب تک ان مافیاز کا سد باب نہیں ہوگا شہر میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

    کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نےکہا کہ شہر میں ہونے والے جرائم مائیکرو اور میکرو اکانومی کو بیان کرتے ہیں۔ کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ منشیات کا مسئلہ صرف پولیس حل نہیں کرسکتی، اس میں سب سے اہم کردار اہلخانہ کا ہے پھر تعلیمی اداروں اور معاشرے کی اپنی ذمہ داریاں ہیں، سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اس کے تدارک کے لیے منشیات بحالی مراکز بھی اہم ہیں۔ لینڈ مافیا اور پولیس کے گٹھ جوڑ کے سوال پر کراچی پولیس چیف جاوید اوڈھو نےکہا کہ لینڈ مافیا کا زیادہ تر تعلق ریونیو ریکارڈ سے ہےتاہم پولیس میں جو بھی ملوث ہے اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  • کراچی طوفانی بارشیں: مختلف حادثات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    کراچی طوفانی بارشیں: مختلف حادثات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    کراچی :شہرقائد میں آندھی اور تیز بارش کے بعد مختلف حادثات رونما ہونے سے تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔انتظامیہ کی طرف سے حفاظتی انتظامات بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں‌شہر قائد میں تیز بارش اور آندھی سے مختلف علاقوں کی دیواریں گر گئیں۔ ملیر ملت ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جس میں سے ایک کی عمر 5 اور دوسرے کی 4 سال تھی۔

    محکمہ موسمیات گلشن اریشہ میں دیوار گرنےسے45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ محمود آباد چنیسر گوٹھ میں دیوار گرنےسے8سال کا بچہ چل بسا دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں آندھی کے بعد تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔رپورٹ کے مطابق صدر، سائٹ ایریا، لیاقت آباد، سپرہائی وے، ملیر، شارع فیصل، گلزار ہجری، نارتھ کراچی، بفر زون، شادمان ٹاؤن، گارڈن، بہادر آباد، طارق روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ اور سائٹ ایریا میں بارش ہوئی۔

    بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے جب کہ ملیر میمن گوٹھ میں کیٹل فارم کی دیواریں گر گئیں۔ اہم شاہراہوں پر پھسلن کے واقعات پیش آنے سے کئی موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔

    ادھرتفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستٹنی علاقوں میں 3 کے بجائے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے، شہر کے دیگر علاقوں میں 15 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی بی کالونی میں صبح دوپہر شام رات بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے اور اس کے علاوہ لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، بلدیہ سائٹ میٹرووول، محمودآباد، سلطان آباد، ہجرت کالونی میں 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ 3 مرتبہ کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری، نارتھ کراچی، بفرزون سوسائٹی، طارق روڈ، نارتھ ناظم آباد کے مجتلف بلاکس میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ رہائشی وکمرشل صارفین کے الیکٹرک کے ظلم وستم کا نشانہ بن رہے ہیں، بجلی کا شارٹ فال 500 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے، کے الیکٹرک شہر کو اس وقت صرف 2000 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہی ہے۔

  • راولپنڈی اسلام آباد میں بارشیں،نالہ لئی میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خطرہ:کراچی میں بھی وارننگ

    راولپنڈی اسلام آباد میں بارشیں،نالہ لئی میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خطرہ:کراچی میں بھی وارننگ

    اسلام آباد:مون سون کی بارشوں نے بڑے بڑے شہروں میں انتظامیہ کی کوششوں کو تہس نہس کردیا ،ابھی مون سون کا موسم شروع ہی ہوا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مضافات میں خطرے کی گھنٹیاں بجنا شروع ہوگئی ہیں ، ادھر اطلاعات ہیں کہ جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی مزید بلند ہونے پر خطرے کے سائرن بجائے جا ئیں گے۔

    راولپنڈی اسلام آباد میں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے ،موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 8 فٹ تک بلند ہوگئی پانی کی سطح 11.4 فٹ ہونے کی صورت میں پری الرٹ جاری کردیا جا ئے گا۔

    حکام کے کے مطابق گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی کی سطح 8 فٹ تک بلند ہے 8.3 فٹ ہونے پر پری الرٹ جاری کردیا جا ئے گا، حفاظتی اقدام کے پیش نظر سائرن بجائے جائیں گے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کیلئے واسا اور دیگر اداروں کو مکمل طور پر الرٹ کردیا گیا ہے۔

    ادھر کراچی سے آمدہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ موسم کے خراب ہونے سے بڑے پیمانے پربارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اسی سلسلے میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے خبردار کیا ہے کہ مون سون بارشوں میں کراچی سمیت بڑے شہروں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے بارشوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ حکام کو اقدامات کی ہدایت کردی۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں اگست تک مون سون کی بارشیں ہوں گی، پنجاب اور سندھ میں بارش معمول سے زیادہ ہونےکی توقع ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مون سون کےآغازنےپہلےہی بھارت،بنگلہ دیش میں ہنگامی صورتحال پیداکی ہے، رواں موسم برسات میں ملک میں معمول سےزیادہ بارشوں کارجحان رہے گا۔شیری رحمان نے خبردار کیا کہ کراچی،لاہور سمیت بڑے شہروں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے، پاکستان کو 2010 والی سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ، وفاقی، صوبائی حکام احتیاطی تدابیر سمیت مربوط حکمت عملی اپنائیں۔

    انھوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران دریاؤں اورندی نالوں میں طغیانی کابھی بہت زیادہ امکان ہے، اس لئے تمام احتیاطی تدابیراختیارکرنےکی ضرورت ہے، تمام متعلقہ اداروں سےگزارش ہےکہ وہ بروقت احتیاتی اقدامات لیں۔

  • بینظیر کے قاتلوں سے کہوں گا  تم زندہ ہوکر مردہ ہو، وہ مرکر پھر بھی زندہ ہے،بلاول

    بینظیر کے قاتلوں سے کہوں گا تم زندہ ہوکر مردہ ہو، وہ مرکر پھر بھی زندہ ہے،بلاول

    بینظیر بھٹو کے اصول ہمارے لئے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گے،بلاول
    پی پی پی چیئرمین و ملک کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ ولادت پر پیغام جاری کیا ہے

    پی پی پی چیئرمین بلاول زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کے انہتر ویں یومِ ولادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کی کامیابی ہے کہ ملک میں آج حقیقی جمہوری قوتیں متحد ہیں جمہوری قوتیں متحد ہوکر ملک کو درپیش مشکلات سے باہر نکالنے کے لیے پرعزم ہیں شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنی خدمات، جدوجہد اور عوام سے بے لوث محبت کے جذبے سے سرشار ہونے کی وجہ سے تاریخ میں ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اصول ہمارے لئے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گے

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں سے کہوں گا کہ تم زندہ ہوکر مردہ ہو، وہ مر کر پھر بھی زندہ ہے، اپنی زندگی میں وہ بے نظیر تھیں، اپنی موت کے بعد بھی وہ بے نظیر ہیں،بینظیر بھٹو پاکستان سمیت پوری دنیا میں لوگوں کے دل و دماغ میں زندہ ہیں، بینظیر بھٹو معاشی آزادی اور امن پر مبنی پیغام کے لیے جدوجہد کرتی رہیں،

    پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر پیغام میں کہا ہے کہ آج ہر شعبے میں خواتین کی نمایاں کارکردگی اور پالیسی ساز اداروں میں موثر نمائندگی اسی انقلاب کا منہ بولتا ثبوت ہے آج کا دن یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نقشِ قدم پر چلیں آج عہد کریں کہ ہم جمہوریت اور پارلیمان کو مضبوط بنائیں گے، عوام کے حقوق کی حفاظت اور پاکستان کی سربلندی کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج محترمہ ہمارے درمیان نہیں لیکن بڑے اور اعلی لوگوں کا کمال یہی ہوتا ہے کہ جب وہ دنیا سے چلے جاتے ہیں تو انکی یاد ستاتی رہتی ہے اور ہر چیلنج میں انکی یاد اس لیے آتی ہے کہ آج انکی بہت ضرورت تھی اور یہ بات محترمہ کے والد بھٹو صاحب اور خود محترمہ پر بھی صادق آتی ہے٬شہید محترمہ بینظیر بھٹو جب تک زندہ رہیں تو ہر کرائسز کا مقابلہ کرکے قوم کو حوصلہ دیتی رہیں٬آج پھر پولیٹکل٬ اکنامکل اور سوشل چیلنجز کا سامنا ہے اس قوم کو اور ہر فرد کی زبان پر یہی ہے کہ آج محترمہ کی بہت ضرورت ہے یہی کسی بڑے لیڈر کا کمال ہوتا ہے٬جب اسکے مخالف یا وقت اسکی شہادتیں دیتا ہے تو وہی کمال کا لمحہ ہوتا ہے٬میں پیپلز پارٹی کے تمام کارکنوں٬ ساتھیوں٬ سینئرز٬ پورے ملک٬ اپنے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور زرداری صاحب کو بی بی شہید کی برتھ ڈی کی مبارکباد دیتا ہوں٬ہم ہر سال ان سے حوصلے لیتے اور صبر سیکھتے ہیں اور ہر سال ان سے تجدید کرتے ہیں اس حد کی جو انہوں نے اور انکے والد نے لوگوں سے کیا اور ہم نے محترمہ اور انکے منشور سے کیا٬انشاءاللہ پیپلز پارٹی انکے منشور پر عمل کرتے ہوئے اس ملک کے تمام مسائل کا بہتر حل دیگی٬محترمہ آپ دنیا سے چلی گئیں لیکن آپکا روح بھی موجود ہے اور آپکا فلسفہ بھی موجود ہے اور بلاول بھٹو زرداری اور آپکی بیٹیوں کی شکل میں آپکا ورثا بھی موجود یے

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو ایک مثالی کردار کی حامل سیاستدان رہی ہیں،بینظیر بھٹو عزم و جرأت اور جدو جہد کی ایک عظیم مثال ہیں، موجودہ دور کی خواتین بجا طور پر بینظیر بھٹو پر فخر کر سکتی ہیں،ذوالفقار علی بھٹو تیسری دُنیا کے قائد تھے،ذوالفقار علی بھٹو تمام مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے والے تھے،

    سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بطور اسپیکر کبھی بے نظیر بھٹو کو ملنے نہیں گیا ،میں نے اسپیکر کے منصب کے تقدس کو کبھی پامال نہیں کیا جب اسپیکر تھا کبھی بےنظیر کےساتھ تصویر نہیں بنوائی،نیوزی لیڈ کی وزیر اعظم نے بینظیر بھٹوکو خراج تحسین پیش کیا وویمن کاکس کو مزید فعال کیا جائے گا،

    18اکتوبر 2017 کو سانحہ کارساز کا ذکر کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی آبدیدہ ہو گئے، کہا کہ سورج ڈھلنے لگا تو میسیج آیا حالات ٹھیک نہیں آپ یہاں سے نکل جائیں،میسیج خیبر پختونخوا سے آیا تھا میں نے وہ بےنظیر بھٹوکو دکھایا،بینظیربھٹو نے اپنی چادر فہمیدہ مرزا کو پہنائی اورخود نیچے کنٹینر کے کمرے میں چلی گئی،

    عمران خان خود امپورٹڈ، بینظیر کو کس نے کہا تھا اس بچے کا خیال رکھنا؟ خورشید شاہ کا انکشاف

    میں اس میٹنگ میں شامل تھا جس میں بینظیر کو کہا گیا تھا کہ آپ نہ جائیں..شیخ رشید

    بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

    بینظیر نے اپنی کتاب میں لکھا نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،فرخ حبیب

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

  • فافن کی حلقہ این اے 240 کے حوالے سے جاری رپورٹ  میں حیران کن انکشافات

    فافن کی حلقہ این اے 240 کے حوالے سے جاری رپورٹ میں حیران کن انکشافات

    کراچی: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے حلقہ این اے 240 کے حوالے سے اپنی تازہ رپورٹ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی : فافن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حلقے این اے 240 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پولنگ اسٹیشنز کے قریبی علاقوں میں پارٹی کیمپ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھی، ان کیمپوں میں سے 22 فیصد پر مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی۔

    جامعہ بنوریہ کے مہتمم کی مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس آمد، مصطفیٰ کمال سے ملاقات

    فافن نےواضح طور پراپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا کہ پولنگ اسٹیشنزپرخفیہ اسکرینیں غائب تھیں اورووٹرز کی تصدیق کے اقدامات نہ ہونا بھی بے ضابطگیاں تھیں این اے 240 ضمنی انتخاب میں تشدد کے دو ہائی پروفائل واقعات ہوئے، پولنگ اسٹیشن نمبر 52 کے باہر حریف جماعتوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، لانڈھی ے میں ایک پارٹی کے ایک اہم رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ ہوا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ حلقے میں خوف سے ووٹرز کے باہر جانے اور ووٹ ڈالنے کی حوصلہ شکنی ہوئی، جنرل الیکشن میں 37.38 فیصد کے مقابلے میں غیر معمولی 8.38 فیصد ووٹرز ٹرن آؤٹ رہا این اے 240 میں 440 بیلٹس کو گنتی سے خارج کر دیا گیا، کامیاب اور رنر اپ کے درمیان جیت کا فرق محض 65 ووٹوں کا تھا۔

    الیکشن کمیشن نے صوبائی و قومی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں فوج سے مدد طلب کرلی

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں این اے 240 کی نشست پر گزشتہ روز ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی تھی جس میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے محمد ابوبکر نے میدان مار لیا اس ضمنی انتخاب میں 25 امیدوار میدان میں تھے جبکہ یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے-

    سعودی سرمایہ کار پاکستان کی افرادی قوت سے فائدہ اٹھائیں،شہباز شریف

  • کراچی:مردوں اور خواتین کی باکسنگ ٹیم کے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

    کراچی:مردوں اور خواتین کی باکسنگ ٹیم کے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

    کراچی : سندھ اسپورٹس بورڈ اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر کراچی اور حیدرآباد میں 22 جون سے 24 جون تک ہونے والی بین الصوبائی پیپلز کپ باکسنگ چیمپئن شپ کے لیے سندھ گرین اور سندھ مہرون کی مردوں اور خواتین کی باکسنگ ٹیم کے اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا ہے۔

    فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹبال استعمال ہو گا

    باغی ٹی وی : سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالرزاق کے مطابق سندھ گرین باکسنگ (مرد اور خواتین) ٹیم کے ٹرائلز 22 جون کو استاد عبداللہ بلوچ باکسنگ اسٹیڈیم، پیپلز اسپورٹس کمپلیکس، لیاری میں ہوں گے۔ مردوں کی 48 سے 80 کلوگرام اور خواتین کی 48 سے 57 کلوگرام کیٹیگری کے ٹرائلز ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن نے صوبائی و قومی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں فوج سے مدد طلب کرلی

    اس سے قبل ویٹ اور ڈراز 21 جون کو شام 4 بجے سے شام 6 بجے تک پاکستان نیشنل باکسنگ کلب لیاری میں ہوں گے۔ پکا قلعہ حیدرآباد میں شیڈول ہے جبکہ ویٹ اور قرعہ اندازی 24 جون کو صبح 8 سے 10 بجے تک حیدرآباد اسپورٹس کلب نزد نیاز اسٹیڈیم میں ہوگی۔

    حیدرآباد، میرپور خاص، بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے باکسرز کے ٹرائلز حیدرآباد میں دیں گے۔

    مصطفی کمال مفتی منیب الرحمن سے معافی مانگیں ورنہ۔۔۔تنظیمات اہلسنت کا بڑا اعلان