Baaghi TV

Tag: کراچی

  • کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے لگے، خریدار پریشان

    کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے لگے، خریدار پریشان

    کراچی میں متعدد یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے سے خریداروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کراچی میں تین اسٹور بند کردیئے گئے۔ مرحلہ وار دیگر اسٹورز بند کیے جائیں گے۔لیاری، سادات کالونی اور کورنگی کراسنگ کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر تالے لگ گئے، جو اسٹور کھلے ہیں وہاں موجود خریدار بندش کے فیصلے پر پریشان ہیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کے مطابق بندش کا فیصلہ اخراجات کم کرنے کیلئے کیا گیا، بند ہونے والے اسٹورز ملازمین کو دوسرے اسٹورز میں تعینات کیا جائے گا۔اس حوالے سے نچلہ طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں یوٹیلیٹی اسٹورز سے عوام کو اشیاء خوردنوش مناسب داموں میسر ہوتی ہے.

    سندھ فوڈ اتھارٹی کا عوام کو کھلا تیل استعمال نہ کرنے کا مشورہ

    کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کرونگا، وزیراعلی سندھ

    آئی جی سندھ کی صدارت ،مانیٹرنگ ایکٹ 2022جائزہ اجلاس

    پانی کی عدم فراہمی پر ایکسیئین واٹر بورڈ طلب

  • عوام نے 24 نومبر کی کال مسترد کر دی، شرجیل میمن

    عوام نے 24 نومبر کی کال مسترد کر دی، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عوام نے 24 نومبر کی کال مسترد کردی ،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جو وعدے الیکشن میں عوام سے کئے اس پر ہمارا فوکس ہے، آپ کو اس لیے نہیں ووٹ ملتے کہ عوام کے حقیقی مسائل کو چھوڑ دیں، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے آتے ہی کسان کارڈ دیئے،20 ارب روپے سے زیادہ کے کسان کارڈ دیئے گئے، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بھی دن رات کوششیں جاری ہیں، ٹرانسپورٹ سیکٹر اپنی محنت جاری رکھے ہوئے ہے، ریڈ لائن بی آر ٹی اور ییلو لائن بی آرٹی پر کام چل رہا ہے،پاکستان کی پہلی ای وی ٹیکسیز لارہے ہیں،بے روزگار نوجوانوں کو ای وی ٹیکسی دیں گے، نوجوان ای وی ٹیکسی سے عزت والا روزگار کمائے گا،

    لوگوں کی بھلائی کیلئے باہر نکلیں تو سب آپ کے ساتھ ہوں گے، شرجیل میمن
    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ایک ہفتے میں 90 سے زیادہ لوگوں کی شہادت ہوئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس وقت کہاں ہیں؟ خیبرپختونخوا کی مشینری اس وقت کہاں ہے؟ خیبرپختونخوا کی حکومت وفاق پر چڑھائی کررہی ہے،خیبرپختونخوا کی پولیس وفاقی پر چڑھائی کرے یہ ان کی ترجیح ہے، کوئی ایک پراجیکٹ بتادیں جو 12سالوں میں صوبے کو دیا ہو، ان 12سالوں میں خیبرپختونخوا کے لوگوں کو کونسا ریلیف ملا، ریلیف ملا ہوتا تو کے پی کے عوام سندھ یا دیگر صوبوں میں روزگار کیلئے نہ آتے،آج بھی اسٹاک ایکسچینج اوپر گئی ہے، ایک انتشاری ٹولہ یہ چاہتا ہے کہ ملک میں انتشار کی سیاست کی جائے ، آپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پرامن احتجاج بھی کرسکتے ہیں، کیا ضرور ی ہے کہ آپ نے پولیس پر شیلنگ اور افراتفری کرنی ہے، بتائیں کراچی میں کتنے لوگ گھروں سے نکلے؟ لوگ اب بیزار ہوچکے ہیں، آپ لوگوں کو مزید بے وقوف بنانا بند کریں،لوگوں کو انتشار نہیں بنیادی مسائل کا حل چاہیے، لوگوں کو برائی اور گالم گلوچ کی سیاست نہیں چاہیے، آپ لوگوں کی بھلائی کیلئے باہر نکلیں تو سب آپ کے ساتھ ہوں گے، ہر حکومت کا یہ کام ہے کہ وہ اپنی ڈومین میں رہے اور جس مقصد کیلئے اقتدار دیا گیا وہ کام کرے، ہماری بھی لیڈر شپ گرفتار ہوئی ہم یہاں سے کوئی جتھہ نہیں لے کر گئے،ہم صوبے سے کوئی سرکاری مشینری نہیں لے کر گئے،

    پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا

    عمران خان کی جانب سے "فائنل کال” پنجاب میں "مس کال” بن گئی

    پی ٹی آئی احتجاج،خیبر پختونخوا سے 12 سو سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں،شرکا کی تعداد

    پی ٹی آئی احتجاج،قیادت بشریٰ بی بی نے سنبھال لی،کینٹینر پر چڑھ گئیں

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ تو آ گئیں، علیمہ خان منظر سے غائب

    اسلام آباد، مظاہرین پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی

    24 نومبردن ختم،لاہورسے نہ قافلہ نکلا نہ کوئی بڑا مظاہرہ

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    خود گرفتاریاں دے رہے،پی ٹی آئی قیادت کہیں نظر نہیں آرہی،مصدق ملک

    گاڑیوں میں بیٹھیں،تیز چلیں، خان کو لئے بغیر واپس نہیں آنا، بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب

  • سندھ حکومت کا  500 میگا واٹ سولر فلوٹنگ منصوبہ،کینجھر جھیل پر کام شروع

    سندھ حکومت کا 500 میگا واٹ سولر فلوٹنگ منصوبہ،کینجھر جھیل پر کام شروع

    کینجھرجھیل میں ملک کے پہلے فلوٹنگ سولر پروجیکٹ پرکام کا آغاز کردیا گیا تاہم منصوبے پر ماہی گیر اور آبی ماہرین نے خدشات کا اظہار کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کو میٹھاپانی فراہم کرنے والے سب سے بڑے ذخیرے کینجھر جھیل میں حکومت سندھ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 78 ارب روپے کی لاگت سے ملک کے پہلے فلوٹنگ سولر پروجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے .منصوبے سے 500 میگا واٹ بجلی حاصل کی جائے گی جب کہ نوری جام تماچی کے مزار سے جھیل کے اندر 18 مقامات پر بورنگ کا کام مکمل کیا جاچکا ہے لیکن اس منصوبے پر ماہی گیروں کو شدید تحفظات ہیں دوسری جانب ماہی گیروں اور آبی ماہرین کا موقف ہے کہ جھیل سے ہزاروں لوگوں کا روزگاروابستہ ہے، جھیل پر سولرپلیٹس نصب ہونگی تو آبی حیات اور مہمان پرندے کیسے زندہ رہ سکتے ہیں جب کہ زہریلے کیمیکل سے مچھلیاں اوردیگرآبی حیات مرجائیں گے لہذا منصوبہ ماہی گیروں کے روزگار ، مہمان پرندوں اورآبی حیات کیلئے خطرناک ہوگا.منصوبے سے متعلق صدر کینجھر جھیل کنزرویشن نیٹ ورک محمد انیس کا کہنا ہے کہ ہم پروجیکٹ کی مخالفت نہیں کرتے لیکن اس منصوبے سے جھیل میں آنیوالے سائبرین پرندے اور 45 اقسام کے مقامی پرندے اور مچھلی متاثر ہوگی. ماہر ماحولیات سابق مینیجر ڈبلیو ڈبلیو ایف کینجھر جھیل غلام رسول کھتری نے کہا کہ کئی ملین روپے کا جھیل میں مچھلی کا بیچ ڈالاہے وہ کہاں جائے گا؟6 ماہ قبل حیدرآباد سے آنیوالی ٹیم نے سروے کیا تھاجس میں بتایا گیا تھا کہ اس جھیل پر 40 سے 50 ہزار لوگوں کا گزارا ہے جھیل تباہ ہو جائے گی منچھر کو زہر بنا دیا ہے اب کینجھر کو زہر بنائیں گے اوپر پلیٹس لگے گی تو نیچے چھاﺅں ہوگی آبی حیات کا کیا ہوگا؟ د ریں اثناءحکومت کا موقف ہے کہ 78 ارب روپے کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبے سے آبی حیات اور ماحولیات کوکوئی خطرہ نہیں، منصوبہ جھیل کے صرف5 سے 6 فیصد حصے پر ہی بنے گا اور منصوبے سے ماحولیات اورماہی گیری متاثر نہیں ہوگی.دوسری طرف سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ آبی حیات اور مہمان پرندوں کی آمد میں کوئی مداخلت نہ ہو اس کیلئے سولرپلیٹس کی تنصیب کی زیادہ ترتیاری سائیٹ پر کی جائے گی، جبکہ منصوبے کیلئے کوئی نقصان دہ کیمیکل بھی استعمال نہیں ہوگا.

  • کراچی، بی ایل اے کے سات ملزمان اسلحہ،منشیات سمیت گرفتار

    کراچی، بی ایل اے کے سات ملزمان اسلحہ،منشیات سمیت گرفتار

    کراچی ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ کے علاقے طوری بنگش کالونی میں پولیس اور رینجرز نےمشترکہ کومبنگ،سرچ آپریشن کیا،

    سرچ آپریشن انٹیلیجنس اطلاعات پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش کے خلاف کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی، بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن،تصدیق کا عمل کیا گیا، جبکہ غیر ملکیوں کا ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا،سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او پاکستان بازار کے زیر نگرانی ایس ایچ او اقبال مارکیٹ ہمراہ نفری اور سندھ رینجرز کے افسران و جوان لیڈیز اسٹاف و انٹیلیجنس اسٹاف نے اپنے فرائض سرانجام دیئے،

    دوسری جانب رینجرز اور پولیس نے پرانا گولیمار کے علاقے سے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سات ملزمان کو گرفتار کیا ہے،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتیوں، اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے 8 عدد نائن ایم ایم پسٹل، 550 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، 16 عدد موبائل فونز، 2700 گرام تنزانیہ، 1280 گرام آئس، 4 عدد وائی فائی ڈیوائسز، ایک عدد موٹر سائیکل اور نقد ی بھی بر آمد کر لی گئی،دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی، ڈکیتیوں اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں،ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے اور پولیس کو مختلف ایف آئی آرز میں مطلوب تھے، ملزمان کا تعلق کاشف ڈاڈا، نعیم ڈاڈا، کمال اور کاشف سندھی گروپس سے ہے۔

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

  • شرجیل میمن کی ہدایت،محکمہ ٹرانسپورٹ کی مقبوضہ زمینیں خالی کروانے کی تیاریاں

    شرجیل میمن کی ہدایت،محکمہ ٹرانسپورٹ کی مقبوضہ زمینیں خالی کروانے کی تیاریاں

    حکومت سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں خالی کروانے کی تیاریاں شروع کر دیں

    محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں خالی کروانے کے چیف سیکریٹری ، آئی جی سندھ اور اینٹی انکروچمینٹ کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کا 13واں اجلاس ہوا، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بورڈ کے 12ویں اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں خالی کروانے کا فیصلہ ہوا تھا،محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینوں سے غیر قانونی قبضے جلد از جلد خاتمے کو یقینی بنایا جائے،جن زمینوں پر سرکاری اداروں کے دفاتر بنائے گئے ہیں، ان کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، نوٹسز پر تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ اداروں سے بات کی جائے،

    بورڈ اجلاس میں ایس سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کے 12ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی ،سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے سیکریٹری ایس ایم ٹی اے بورڈ کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ،بورڈ نے عبدالستار ایدھی اورنج لائن بی آر ٹی کے دو پروجیکٹ مینیجمینٹ یونٹ کانٹریکٹ ملازمین کے کانٹریکٹس میں توسیع کی بھی منظوری دے دی ،پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کی نمائندے کی جانب سے پروجیکٹ مینیجمینٹ یونٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر پرویز جمالی کی مستقل تعیناتی کی سفارش کی گئی،اجلاس میں ایس ایم ٹی اے بجیٹ 2021-22 اور 2022-23 کی بھی منظوری دی گئی .سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہناتھا کہ پیپلز بس سروس شروع کرنے کا مقصد ہی عوام کو مہنگائی کے اس زمانے میں ریلیف دینا ہے،حکومت سندھ دیگر شہروں میں بھی بسز چلانے کا ارادہ رکھتی ہے، بس چلانے کے خواہشمند اسٹیک ہولڈرز پیپلز بس سروس میں سرمایہ کاری کریں،

    عظمیٰ بخاری پہلے زمینی حقائق معلوم کریں پھر بیان دیں،شرجیل میمن

    متنازع منصوبوں کی بجائے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں،بلاول

    پانی ہے تو زندگی ہے،چولستان نہر کی تعمیر،افواہیں اور حقائق

    سندھ کا پانی کسی صورت چوری کرنے نہیں دیں گے، پیر پگارا

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کا بین الاقوامی دفاعی نمائش کا دورہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ کا بین الاقوامی دفاعی نمائش کا دورہ

    کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی 12ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش IDEAS-2024 کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے تفصیلی دورہ کیا۔

    یہ نمائش دفاعی اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں جدید ترین پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے، جس میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شرکاء شریک ہوتے ہیں۔ ایئر چیف کے دورے نے قومی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں تکنیکی تعاون اور جدت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اپنے دورے کے دوران، ایئر چیف نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے پویلین میں مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔ یہ پویلین اسپیس، سائبر، مصنوعی ذہانت، الیکٹرانک وارفیئر، ایرو اسپیس ڈیزائننگ، سینسرز اور سیمولیٹرز جیسے جدید شعبوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے قومی شراکت داروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی، جس میں تکنیکی تعاون کے اہم کردار پر زور دیا۔ ایئر چیف نے اسٹارٹ اپس کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور ایرو اسپیس سیکٹر میں جدت اور ترقی کے لیے وینچر کیپیٹل ازم کو فروغ دینے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے قومی صنعتوں کی صلاحیتوں میں اضافے اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر فار ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے ذریعے ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کے مواقع تلاش کرنے پر بھی زور دیا۔

    اس موقع پر ایئر چیف نے غیر ملکی مندوبین سے بھی ملاقات کی، جہاں مقامی طور پر تیار کردہ ایرو اسپیس آلات کی خرید و فروخت کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ ایک خود انحصار دفاعی صنعت کو فروغ دیا جا سکے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ایئر چیف نے ایرو اسپیس سیکٹر میں موجودہ خلا کو پر کرنے اور صنعت کے لیے ایک فریم ورک تشکیل دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا تاکہ ٹیکنالوجی کے روڈ میپ کو ہم آہنگ کیا جا سکے اور پاکستان کو ایرو اسپیس انوویشن میں صف اول میں رکھا جا سکے۔

    IDEAS-2024 میں پاک فضائیہ کی شرکت، نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے ذریعے جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کی نمائش کا عزم ظاہر کرتی ہے۔ یہ ادارہ دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور قومی ترقی کی علامت بن چکا ہے، جو پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کو یقینی بنانے کے لیے شراکت داری کو فروغ دیتا ہے۔

    آرمی چیف کا ”آئیڈیاز 2024“ کا دورہ

    پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،احتجاج کیلئے سرکاری مشینری،افراد،وسائل پر پابندی

    پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ،موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

    پولیس چھاپے کے دوران چھت سے گرنے والے پی ٹی آئی کارکن کی موت

    احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کی حقیقت فرمائشی گرفتاری نے کی بے نقاب

    دہشتگردی کی نئی لہر،ذمہ دار کون؟فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت

    ضمانت تو مل گئی پر عمران کی رہائی کا دور دور تک امکان نہیں

  • پاکستانی تاجر کا چینی کمپنی کو "چونا”11 کروڑ میں معدنیات کی ڈیل کر کے مٹی بھیج دی

    پاکستانی تاجر کا چینی کمپنی کو "چونا”11 کروڑ میں معدنیات کی ڈیل کر کے مٹی بھیج دی

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کوآپریٹو کرائم سرکل نے ایک بڑے دھوکہ دہی کے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے چینی کمپنی کو معدنیات کے بجائے 11 کروڑ روپے کے عوض کنٹینرز میں مٹی اور بجری بھر کر بھیجنے کے الزام میں ایک تاجر کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق، یہ کارروائی کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی جانب سے کی گئی، جہاں میسرز ڈنزو ٹریڈرز کے مالک سید ذیشان افضل بلگرامی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ یہ مقدمہ چینی درآمد کنندہ کمپنی میسرز ڈینزو ٹریڈرز کی خاتون نمائندہ مس کورائن چن کی شکایت پر فوجداری انکوائری کے بعد درج کیا گیا۔شکایت کے مطابق، ملزم سید ذیشان افضل بلگرامی نے چینی کمپنی جیانگسو پراونشل فارن ٹریڈ کارپوریشن کے ساتھ 17 جنوری 2024 کو ایک معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت ڈنزو ٹریڈرز نے 1500 میٹرک ٹن کروم ایسک چین برآمد کرنا تھی۔ تاہم، 11 فروری کو کراچی کی بندرگاہ سے چین کی بندرگاہ تک بھیجی گئی کھیپ میں قیمتی معدنیات کی جگہ مٹی، بجری اور پتھر بھرے ہوئے تھے۔

    مقدمے میں مزید انکشاف کیا گیا کہ کھیپ چین پہنچنے سے پہلے ہی ملزم نے اپنی کمپنی کے بینک اکاؤنٹ میں رکھے ایل سی کو دھوکہ دہی کے ذریعے کیش کرالیا۔ انہوں نے بینک میں جعلی انسپکشن سرٹیفکیٹ اور بوگس دستاویزات جمع کروائیں تاکہ جعلسازی سے اپنے حق میں رقم حاصل کی جا سکے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے نہ صرف برآمدی دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا بلکہ جعلی دستاویزات کے ذریعے بینکنگ فراڈ بھی کیا۔ اس دھوکہ دہی سے چینی درآمد کنندہ کمپنی کو نقصان پہنچا اور ملک کی بدنامی کا سبب بھی بنا۔ حکام نے مزید بتایا کہ ملزم ذیشان کو ان کے دفتر سے، جو آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ہے، گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کروم ایسک ایک قدرتی معدنیات ہے جس میں کرومیم، آئرن اور آکسیجن شامل ہوتے ہیں، اور اسے اسٹین لیس اسٹیل میں استعمال ہونے والے اہم عنصر فیرو کروم کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

  • آرمی چیف کا ”آئیڈیاز 2024“ کا دورہ

    آرمی چیف کا ”آئیڈیاز 2024“ کا دورہ

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار کا دورہ کیا۔

    دورے کے دوران، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دوست ممالک کے دفاعی مینوفیکچررز کی فعال شرکت کو سراہا۔نمائش میں کل 557 نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جن میں سے 333 بین الاقوامی نمائش کنندگان ہیں جبکہ 224 ملکی نمائش کنندگان ہیں۔ 36 ممالک نے نمائش کنندگان کے اسٹالز لگائے جن میں سے 17 ممالک پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔تقریب میں 53 ممالک کے 300 سے زائد غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی اور نمائش اور پاکستان کی دفاعی صنعت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    نمائش کے دوران، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تقریب میں موجود غیر ملکی فوجی حکام اور دفاعی مندوبین کے ساتھ بامعنی بات چیت بھی کی،نمائش میں پاکستان کی طرف سے تیار کردہ جدید ترین ڈرون ”شاہپر تھری“ کی خاص نمائش کی گئی، یہ ڈرون 35,000 فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے اور 24 گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے۔ شاہپر تھری بموں، میزائلوں اور ٹارپیڈو جیسے گولہ بارود کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرتا ہے۔

    آئیڈیاز 2024 کا 12 واں ایڈیشن 19 نومبر کو شروع ہوا اور 22 نومبر 2024 کو اختتام پذیر ہوگا۔قبل ازیں آرمی چیف کی کراچی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے پرتپاک استقبال کیا۔

    مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے آج کدھر ہیں؟ کیاان کو جواب دہ نہیں ٹھہرانا چاہیے؟آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے لوگ آج کدھر ہیں؟ کیاان کو جواب دہ نہیں ٹھہرانا چاہیے؟ مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر کامل یقین ہے، ایک سال پہلے چھائے ہُوئے مایوسی کے بادل آج چھٹ چکے ہیں،میں نے گزشتہ نشست میں بھی کہا تھا کہ "مایوسی مسلمان کے لیے حرام ہے”،آج پاکستان کی معیشیت کے تمام اعشاریے مثبت ہیں، اگلے برس تک انشاء اللہ مزید بہتر ہوں گے،کوئی چیز بشمول سیاست ملک سے مقدم نہیں، ہم سب کو ذاتی مفاد پر پاکستان کو ترجیح دینی چاہیے، ریاست ماں کی طرح ہے اور اس کی قدر لیبیا، عراق اور فلسطین کے عوام سے پوچھنی چائیے،یاد رکھیں ! پاکستان کے علاوہ ہماری کوئی شناخت نہیں ہے، جتنی بھی مشکلات ہوں اگر ہم سب مل کر کھڑے ہو جائیں تو کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا، آپ اپنا پیسہ لے کر پاکستان آئیں، عوام بھی کمائے اور ملک بھی ترقی کرے،دہشت گردی کی پشت پناہی غیر قانونی کاروبار والے کرتے ہیں جن کے پیچھے مخصوص عناصر ہوتے ہیں، پاکستان کی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی ڈیجیٹل سیکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے،

  • سرکاری اسکولوں کے طالب علموں کو آئی فون اور لیپ ٹاپ مل گئے

    سرکاری اسکولوں کے طالب علموں کو آئی فون اور لیپ ٹاپ مل گئے

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سرکاری اسکولوں کے طالب علموں سے کئے گئے وعدے کے مطابق آئی فون اور لیپ ٹاپ ان کے حوالے کردیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق کامیاب طالب علموں اور ان کے والدین نے میئر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کے ممبران بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میٹرک کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے حافظ عبدالرافع کو آئی فون اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی رومیسہ کو لیپ ٹاپ تحفے میں دیا، میئر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ کراچی کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کا میٹرک کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرنا ہمارے لئے باعث فخر ہے، ان طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لئے میں نے اپنی جانب سے یہ انعامات دینے کا اعلان کیا تھا اور آج یہ انعامات ان طالب علموں کو دے دیئے گئے ہیں، میری خواہش ہے کہ یہ طالب علم مزید محنت کے ساتھ اپنی پڑھائی جاری رکھیں اور آئندہ امتحانات میں اس سے بھی بڑھ کر کامیابی حاصل کرکے اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کریں، انہوں نے کہا کہ ہمارے یہ بچے پوری قوم کے لئے مثال ہیں کہ کم وسائل رکھنے کے باوجود بھی محنت اور لگن سے کوششیں جاری رکھنا کبھی ضائع نہیں جاتا اور ایسے لوگوں کو اپنی محنت کے ثمرات ضرور حاصل ہوتے ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ ہمارے یہ بچے اور بچیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا شوق رکھتے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ اس میں کامیاب ہوں گے۔اچھی اور معیاری تعلیم ہمیں ایک اچھا اور معاشرے کے لئے کارآمد انسان بنانے میں معاون ہوتی ہے، آج کے بچے اگر اپنے والدین، اساتذہ اور بزرگوں کا احترام کریں گے تو انہیں کل ضرور اس کا صلہ ملے گا، وسائل کی کمی کے باوجود جو والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں وہ نہ صرف قابل ستائش ہیں بلکہ معاشرے کے لئے بہترین مثال بھی ہیں۔

    کراچی: لائن سے تیل چوری کی کوشش، مقدمہ درج

  • بدمعاشی کرکے ریاست سے اپنی باتیں نہیں منوائی جاسکتیں،شرجیل میمن

    بدمعاشی کرکے ریاست سے اپنی باتیں نہیں منوائی جاسکتیں،شرجیل میمن

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے،

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کردیا،اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئےشرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آج ہم نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا ہے، کراچی میں پیپلز بس سروس چل رہی ہیں،پیپلز بس سروس کی لائیو ویڈیوز سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر ہوں گی، بس ڈرائیور اور کنڈیکٹرز کوبھی کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا، یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر شروع کی ہے، ہم یہ ماڈل ای وی بس سروس کیلئے بھی لارہے ہیں، امن وامان کی صورتحال کیلئے بھی یہ سسٹم ہونا چاہیے، ہمیں پتہ ہونا چاہیے کہ بسوں میں کونسے مسافر سفر کررہے ہیں،بس میں سفر کرنے والوں کی جیو فینسنگ بھی ہوگی، شکایات کی صورت میں شہریوں کیلئے کمپلین سیل بنایا ہے، کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو وہ بھی مانیٹر ہورہا ہے،

    بشریٰ بی بی کہتی ہیں ہر شخص 5ہزار آدمیوں کے ساتھ اسلام آباد پر یلغار کرے،یہ نو مئی دوہرانا چاہتے ہیں، شرجیل میمن
    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو ورغلایا جارہا ہے، وہی ٹولہ ہے جس کا مقصد ہے پاکستان میں انارکی پھیلائی جائے، پی ٹی آئی کے کارکن معصوم ہیں، پی ٹی آئی کا مقصد ہے ملک کو کسی طرح بند کرنا، سب سے پہلے پاکستان ہے، معیشت بہتر ہوئی ہے، اسٹاک مارکیٹ بھی بلندیوں پر جارہی ہے، ایک قوت ہے جو چاہتی ہے ملک میں معیشت کا پہیہ نہ چلے، بشریٰ بی بی کی بھی آڈیو آئی ہے، بشریٰ بی بی کہتی ہیں ہر شخص 5ہزار آدمیوں کے ساتھ اسلام آباد پر یلغار کرے، آڈیو میں کہا جارہا ہے آدمی نہ لائے تو پارٹی کا ٹکٹ نہیں دیں گے،یہ ٹولہ چاہتا ہے ملک میں انارکی، افراتفری ہو، 9مئی جیسے واقعات یہ لوگ دوبارہ دہرانا چاہتے ہیں، یہ جب بھی اسلام آباد آئے تو پرامن طریقے سے نہیں آئے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صوبے کے وسائل استعمال کررہے ہیں، تشدد کسی بھی چیز کا حل نہیں ہوتا، آپ صوبے کی مشینری وفاق پر چڑھائی کیلئے استعمال کرتے ہیں، بدمعاشی کرکے ریاست سے اپنی باتیں نہیں منوائی جاسکتیں،

    جب بھی پیپلز پارٹی اقتدار میں رہی بدترین میڈیا ٹرائل ہوالیکن کبھی میڈیا پر پابندی عائد نہیں کی،شرجیل میمن
    شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پانی کی قلت کا سامنا کررہا ہے، کنال والے معاملے پر ہمارا مؤقف اٹل ہے، چاہتے ہیں ہمارا ملک دن بدن ترقی کرے، بدقسمتی سے ہر چیز کا برا استعمال کرنے والے لوگ اچھی کو بھی برا بنادیتے ہیں، کچھ لوگوں نے ڈیجیٹل دہشتگردی شروع کی ہوئی ہے، چاہتے ہیں وی پی این جیسی چیزوں کو اداروں کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے، ہم ہمیشہ آزادی صحافت کی بات کرتے ہیں، جب بھی پیپلز پارٹی اقتدار میں رہی بدترین میڈیا ٹرائل خلاف ہوا، پیپلز پارٹی نے کبھی میڈیا پر پابندی عائد نہیں کی، پیپلز پارٹی کا 2008 میں میڈیا ٹرائل کیا گیا،ہم نے کسی کو پریشان نہیں کیا نہ پابندی لگائی، پیپلز پارٹی میڈیا کی آزادی کیلئے کوشش کرتی رہتی ہے، ہم حکومت کے اتحادی نہیں ہیں، ہم نے حکومت کی مدد کی تاکہ سسٹم آگے چل سکے،پی ٹی آئی نے کہا کسی پارٹی سے بات کرنے کو تیار نہیں، ہم بھی کسی سے بات نہ کرتے تو اسمبلی عمل میں نہ آتی، ہمارا کوئی ذاتی نوعیت کا مطالبہ نہیں تھا بلکہ اجتماعی تھے، ہم نے کہا تھا پی ایس ڈی پی میں مشورہ کیا جائے،حیدر آباد ،سکھر موٹروے کی پورے پاکستان کو ضرورت ہے، پورٹ سے چیزوں کی ترسیل کیلئے یہ موٹروے واحد راستہ ہے، حکومت سکھر حیدر آباد موٹروے کو ترجیح نہیں دے رہی، ہمارے سپریم کورٹ میں 120 ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں،اگر وہ 120 ارب روپے مل جائیں تو ہم اپنے مسائل خود حل کرلیں، وفاق سے ہم نے کہا ہے ہمارا حق ہمیں دیا جائے، منشیات کے خلاف قدم اٹھایا تھا تو لیڈر شپ کے کہنے پر،چیئرمین بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ منشیات کا خاتمہ ہو، شخصیات کے بدلنے سے حکومت کی پالیسی نہیں بدلتی، پہلے بھی گورنمنٹ کی رٹ کو منوایا ہے،

    غیر قانونی بس اڈوں کیخلاف آپریشن سے کراچی کے ٹریفک دباؤ میں کمی آئی، شرجیل میمن

    پی ٹی آئی احتجاج کی کال انارکی پھیلانے کی کوشش ہے، شرجیل میمن

    اب کوئی بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی سڑکوں پر نہیں چل سکے گی،شرجیل میمن

    شرجیل میمن نے 26ویں ترمیم کو بلاول بھٹو کا دور اندیش اقدام قرار دیا

    چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں،شرجیل میمن

    عمران خان اسرائیل ایجنٹ نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، شرجیل میمن

    پی ٹی آئی ہمیشہ آمریت کی آلہ کار رہی ہے،شرجیل میمن