Baaghi TV

Tag: کراچی

  • ُپی ٹی آئی رہنما کا میئر کراچی کو خط ،دو بڑے مسائل کی نشاندہی

    ُپی ٹی آئی رہنما کا میئر کراچی کو خط ،دو بڑے مسائل کی نشاندہی

    پی ٹی آئی سندھ کے رہنما نے کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب کو لکھے گئے ایک خط میں شہر کے دو اہم مسائل: کچرے کے بڑھتے ہوئے بحران اور بجلی کی شدید قلت کے حل کے لیے ایک کچرے سے بجلی گھر بنانے کی تجویز پیش کر دی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری محمد رضوان نیازی نے اپنے خط میں کراچی کے ناقص کچرا مینجمنٹ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔خط میں بتایا گیا کہ کبھی "روشنیوں کا شہر” کہلانے والا کراچی اب 2,50,000 ٹن سے زائد کچرے کے ڈھیر اور روزانہ 16,500 ٹن گھریلو کچرا پیدا ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ گھریلو کچرے کے علاقے صنعتی زون سے روزانہ پیدا ہونے والے کچرے کی تعداد اس سے جدا ہے۔خط میں رضوان نیازی نے شہر کے انفراسٹرکچر کی خراب صورتحال، گٹروں کے ابلنے اور صحت عامہ کے مسائل کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔اسی دوران، رضوان نیازی نے شہر کی بڑھتی ہوئی توانائی کی قلت کی طرف بھی اشارہ کیا، جس کے لیے روزانہ تقریباً 3,600 میگاواٹ بجلی درکار ہوتی ہے۔

    کے الیکٹرک کو ہائبرڈ منصوبےکیلئے کم ترین بولی موصول

    انہوں نے تجویز دی کہ کچرے سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس لگائے جائیں، جو کہ ترقی یافتہ ممالک میں کامیابی سے استعمال ہو رہے ہیں۔ رضوان نیازی کے مطابق، یہ اقدام نہ صرف کچرے کے مسئلے کا حل فراہم کرے گا بلکہ کراچی کی توانائی کی کمی کو بھی پورا کرے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بجلی 3 روپے فی یونٹ کی کم قیمت پر دستیاب ہوگی، جو کہ روایتی بجلی پیدا کرنے کے طریقوں کے مقابلے میں زیادہ سستی اور مؤثر ہے۔رضوان نیازی نے میئر مرتضیٰ وہاب سے اس منصوبے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی شروع کرنے کی اپیل کی۔ ان کا ماننا ہے کہ کچرے سے بجلی گھر بنانے سے کراچی کو ایک صاف اور پائیدار شہر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور جس سے دوبارہ شہر کراچی کو "روشنیوں کے شہر” کا درجہ مل سکتا ہے۔ اس وقت کراچی میں موجودہ کچرہ مختلف بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔رضوان نیازی نے خط کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور ہر کراچی میں موجود کچرے سے بجلی گھر بنائیں جائیں اور عوام کو کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی فراہم کی جائے۔ #

  • چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کا کراچی پریس کلب دورہ

    چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کا کراچی پریس کلب دورہ

    چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب ایک تاریخی ادارہ ہے جس نے جمہوریت کی بقا کے لئے اہم کردار ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کراچی پریس کلب دورہ کیا۔صدرسعید سربازی وسیکرٹری شعیب احمد اور مجلس عاملہ نے انہیں کراچی پریس کلب آمد پرخوش آمدید کہا۔چیف سیکریٹری سندھ کو صدروسیکریٹری اور اراکین گورننگ باڈی نے سندھی اجرک اور کلب کا سوینئیر پیش کیا اور کراچی پریس کلب کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔صدر و سیکریٹری نے سالانہ گرانٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ گرانٹ قسط وار کر کے دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے کراچی پریس کلب کو بہت سے مالی مسائل کا سامنا ہے لہذا گرانٹ کی بقیہ رقم یک مشت ادا کی جائے تاکہ مسائل پر قابو پایا جا سکے۔

    پاکستان اور چین ترقی کےمنصوبوں پر کام جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    چیف سیکریٹری سندھ سید آصف علی شاہ نے یقین دلایا کہ کراچی پریس کلب کی سالانہ گرانٹ کی رقم جلد ادا کر دی جائے گی اور وہ اس سلسلے میں ہر ممکن اپنا کردار ادا کریں گے ، صحافی کالونی ہاکس بے کے ترقیاتی کام اور 700 نئے ممبرز کے پلاٹس سے متعلق کاغذی کارروائی کافی حد تک مکمل ہو چکی ہے اس سلسلے میں آئندہ ہفتے ہی اجلاس طلب کر کے معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔سید آصف حیدر شاہ نے کہا کہ کراچی پریس کلب کا جمہوریت اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے۔میرا کراچی پریس کلب سے کافی پرانا تعلق ہے ۔صحافیوں کے لیے کراچی پریس کلب کی خدمات مثالی ہیں ۔پریس کلب کے ہمیشہ جمہوری اداروں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔اس حوالے سے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں ۔چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ صحافی کسی بھی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں ۔ان کی جانب سے عوامی مسائل کی نشاندہی کی جاتی ہے ۔

  • سیف سٹی منصوبہ: 35 کیمروں سے کراچی کی مانیٹرنگ شروع

    سیف سٹی منصوبہ: 35 کیمروں سے کراچی کی مانیٹرنگ شروع

    کراچی: سیف سٹی منصوبے کے تحت پول سائٹس اور 35 کیمروں سے شہر کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سیف سٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 7 پول سائٹس نے کام شروع کردیا ہے اور 35 کیمروں سے شہر کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے،سی پی او میں قائم کنٹرول روم میں ڈیٹا سینٹر کے آلات اور ویڈیو وال لگادی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں 1300 کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ مشکوک گاڑیوں اور ملزمان کی شناخت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے کی جائے گی، 18 تھانوں میں پرابلم اوریئنٹڈ پولیسنگ ہوگی، پی او پی سائٹس کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا ہے جدید کیمرے اور مانیٹرنگ سسٹم سمیت تمام سامان کراچی پہنچ گیا ہے، 5 ایمرجنسی رسپانس گاڑیاں حاصل کرلی گئی ہیں۔اس کے علاوہ کراچی پولیس آفس کے قریب سندھ سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    وینا ملک کی زندگی میں ایک بار پھر کسی خاص شخص کی آمد؟

    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز :آئندہ چند روز میں پاکستان ٹیم کا اعلان متوقع

    اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی کھلاڑی کو شکست، فائنل میں …

  • کراچی:  جرمنی جانے کی کوشش میں مزید 3 افغان خواتین گرفتار

    کراچی: جرمنی جانے کی کوشش میں مزید 3 افغان خواتین گرفتار

    جعلی میڈیکل اور کاروباری دستاویزات پر پاکستان آکر کراچی سے جرمنی جاتے ہوئے مزید 3افغان خواتین کو امیگریشن کے عملے نے گرفتار کر لیا ہے۔

    ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق ایک مسافر خاتون عزیزہ محمدی علاج کرانے کا ویزا لے کر پاکستان آئی تھیں۔ پیش کردہ ریکارڈ کے مطابق ظاہر وہ 27اپریل سے 20مئی 2024کے درمیان اسلام آباد کے انٹرنیشنل اسپتال میں زیر علاج رہیں جبکہ پاسپورٹ کی چھان بین کے دوران پتہ چلا کہ وہ پاسپورٹ بننے کے بعد سے اب تک پہلے کبھی پاکستان نہیں آئی تھیں۔ اسی طرح ایک اور مہریہ رحمانی نامی افغان خاتون پاکستان میں بزنس ویزا پر آئی تھیں۔ دستاویزات کی بین کے دوران پتہ چلا کہ وہ اپنے شوہر اقبال حکیمی کے ساتھ پاکستان کے کاروباری سفر پر تھیں۔ شوہر کے بارے میں دریافت کیا گیا تو خاتون نے خود کو کنوارہ ظاہر کیا اور بتایا کہ وہ کسی اقبال حکیمی نامی شخص کو نہیں جانتی۔

    بلوچستان پولیس کا سابق وزیر کے کراچی مٰیں گھر پر چھاپہ، 4 افراد گرفتار

    اسی طرح زہرہ سلطانی نامی افغان خاتون کے پیش کردہ ریکارڈ کے مطابق وہ 2 ستمبر کو ایک مریض خاتون مرمن پروین سلطانی کی اٹینڈنس کے طور پر پاکستان پہنچی تھیں۔ امیگریشن حکام نے جب چھان بین کی تو ریکارڈ سے پتہ چلا کہ مرمن پروین سلطانی نامی افغان مریضہ آج تک پاکستان نہیں آئیں۔ تحقیقات کے دوران ثابت ہوا کہ اس نے مریض کی خدمت گزار کے بہانے دھوکہ دہی سے پاکستانی ویزا حاصل کیا۔ مذکورہ تینوں خواتین کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

  • بلوچستان پولیس کا سابق وزیر کے کراچی  مٰیں گھر پر چھاپہ، 4 افراد گرفتار

    بلوچستان پولیس کا سابق وزیر کے کراچی مٰیں گھر پر چھاپہ، 4 افراد گرفتار

    بلوچستان پولیس کا کراچی میں سابق صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی کے گھر پر چھاپہ، 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان پولیس کی بھاری نفری نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی، سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی رہائشگاہ پر رات گئے چھاپہ مارا، جس کے دوران ان کے گھر سے دو ملازموں سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے بھوتانی ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ ان کے کراچی میں واقع دو گھروں پر گزشتہ شب چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران ایک مکان میں شیشے توڑ کر پولیس نے دو ملازموں اور دو مہمانوں کو حراست میں لے لیا ۔ اس حوالے سے پولیس حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوسکا ۔

    ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کا قتل کیس، 2 ملزمان گرفتار

    کراچی میں دوبارہ گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

  • کراچی میں دوبارہ گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

    کراچی میں دوبارہ گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں دوبارہ درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کردیا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئبندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں مغربی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 27 اشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کا قتل کیس، 2 ملزمان گرفتار

    محکمہ ثقافت سندھ کی پینٹنگز چوری پر بنائی کمیٹی کی رپورٹ جاری

  • وزیراعلیٰ سندھ سے پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندوں ،پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندوں ،پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے آج پاکستان پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندوں اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل، تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل اور رکن صوبائی اسمبلی آصف خان نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے حلقے کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ مراد علی شاہ نے انہیں بتایا کہ کراچی میں سڑکوں کی تعمیر کےلیے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔مراد علی شاہ سے رکن قومی اسمبلی پیر آفتاب جیلانی نے بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقے میں بارش کے بعد بحالی کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا سروے کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

    کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشہ بیمارپڑگئی

    وزیراعلیٰ سندھ سے رکن صوبائی اسمبلی گیانچند ایسرانی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقے کے مسائل کے علاوہ اقلیتوں کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سکندر شورو نے بھی ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے موقع پر احکامات جاری کیے۔ مراد علی شاہ سے پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے بھی ملاقات کی۔ سندھ میں تنظیمی سرگرمیوں اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

  • محکمہ ثقافت سندھ کی پینٹنگز چوری پر بنائی کمیٹی کی رپورٹ جاری

    محکمہ ثقافت سندھ کی پینٹنگز چوری پر بنائی کمیٹی کی رپورٹ جاری

    محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے فیرئیر ہال سے پینٹنگز چوری پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ جاری کر دی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرٹسٹ سیفی سومرو کی پینٹنگز 2017 سے فیرئیر ہال میں ہی موجود ہیں غائب نہیں ہوئی،ڈرامے میں نظر آنے والی پینٹنگز یہی ہیں، ڈرامے کی شوٹنگ فیریئر ہال میں ہی کی گئی تھی، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مختلف ایگزیبیشن کے باعث پینٹگز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ کیا جاتا رہا ہے۔آرٹسٹ نے اپنی پینٹنگز واپس لینے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی،پینٹگز مالک اور فیریئر ہال انتظامیہ کے درمیان غلط فہمی ہوئی۔

    کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشہ بیمارپڑگئی

    ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے ٹیکساس جیل کے باہر مظاہرہ

  • کراچی سے لاہور جانےوالی پرواز میں آگ بھڑک اٹھی

    کراچی سے لاہور جانےوالی پرواز میں آگ بھڑک اٹھی

    فلائی جناح کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز میں دوران لینڈنگ آگ بھڑک اٹھی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرواز مقررہ وقت کے مطابق تقریباًشام 5بجکر 45منٹ پر کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوئی جو تقریباًشام 7بجکر 25 منٹ پر لاہور پہنچی،پرواز نے جیسے ہی لاہور میں لینڈ کیا تو اس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔آگ جہاز کے پچھلے حصے میں لگی،آگ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے فوری طور پر جہاز میں موجود مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جہاز میں دھوئیں کی موجودگی پر فوری طور مسافروں کو طیارے سے باہر نکالاگیا۔ مسافروں کو جہاز کے تمام دروازے کھول کر سلائیڈرز کی مدد سے نکالاگیا،جہاز میں 31مسافر سوار تھے۔دھواں اٹھنے کے حوالے سے ٹینیکل ٹیم جہاز کا معائنہ کررہی ہے۔

    اسرائیل ،حزب اللہ لڑائی کی شدت: خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ

  • ایم کیو ایم ،سنی تحریک کا شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر چلنے پر اتفاق

    ایم کیو ایم ،سنی تحریک کا شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر چلنے پر اتفاق

    ایم کیو ایم اور سنی تحریک نے شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و رکن مرکزی کمیٹی انیس قائم خانی نے سی او سی انچارج و رکن مرکزی کمیٹی فرقان اطیب کے ہمراہ قادری ہاؤس میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ نیز امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کیلئے بھی بات چیت کی گئی۔

    آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    واضح رہے ان دنوں ایم کیو ایم شہر کراچی میں اپنا کھویا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے خاصی فعال ہے اسی سلسلے میں عوامی رابطہ مہم اور شہریوں کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہے.