Baaghi TV

Tag: کراچی

  • محسن نقوی کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات

    محسن نقوی کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات

    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چینی قونصل خانے کے دورے کے دوران چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات کی-

    محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے جلد اسلام آباد میں ایک خصوصی کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں چینی بزنس کمیونٹی کو مدعو کیا جائے گا ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ، سیکیورٹی صورتحال اور چینی شہریوں کو درپیش امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی،وزیرِ داخلہ نے کراچی میں مقیم چینی تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کی سہو لت اور تحفظ کو اولین ترجیح دے رہی ہے-

    انہوں نے قونصل جنرل اور چینی سرمایہ کاروں کو مجوزہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی محسن نقوی نے اس موقع پر پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاک چین تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

  • 2 کروڑ روپے کا فراڈ ،مفرور شریک ملزم سابق بینکر  گرفتار

    2 کروڑ روپے کا فراڈ ،مفرور شریک ملزم سابق بینکر گرفتار

    کراچی:2 کروڑ روپے کے فراڈ میں مفرور شریک ملزم سابق بینکر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق 20 ملین روپے خورد برد کیس میں مفرور شریک ملزم کو ایک بڑی کارروائی میں گرفتار کرلیا گیا ، ملزم ایف آئی آر نمبر 26/21 میں مطلوب تھا، مرکزی ملزم سابق بینکر پہلے ہی ایف آئی اے کی تحویل میں ہے ملزمان نے کسٹمر سے ٹرم ڈپازٹ کے نام پر 20 ملین روپے کا چیک حاصل کیا اور چیک کو بدنیتی سے استعمال کرتے ہوئے ڈمی اکاؤنٹ کے حق میں پے آرڈر تیار کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق رقم دوسرے بینک میں قائم ڈمی اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی بعد ازاں پوری رقم نکال لی گئی، شریک ملزم سابق بینکر نے اس فراڈ میں اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور تھا،ملزم کو اولڈ سبزی منڈی سے گرفتار کیا گیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی  ڈیفنس فیز فائیو: سپر اسٹور میں آ تشزدگی،واٹرہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ

    کراچی ڈیفنس فیز فائیو: سپر اسٹور میں آ تشزدگی،واٹرہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ

    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں واقع سپر اسٹور میں آ گ بھڑک اٹھی-

    سپر اسٹور میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے فوری طور پر واٹر کارپوریشن سے مدد طلب کر لی،ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق ک سی ای او احمد علی صدیقی کی ہدایت پر نیپا، صفورا، لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ واٹر ٹینکرز فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دیے گئے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ فوکل پرسن خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں آگ بجھانے کے دوران فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،آتشزدگی پر مکمل قابو پانے تک واٹر ٹینکرز کی فراہمی جاری رہے گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ریسکیو اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔

  • ام رباب چانڈیو اہلِ خانہ قتل کیس کے تمام ملزمان بری

    ام رباب چانڈیو اہلِ خانہ قتل کیس کے تمام ملزمان بری

    عدالت نے ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ کے تہرے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تہرے قتل کیس کے تمام ملزمان کو بری کردیا .

    دادو کی متعلقہ عدالت میں والد تمندار مختار علی چانڈیو، دادا رئیس کرم اللہ چانڈیو اور چچا قابل چانڈیو کے تہرے قتل کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا گیا، جس میں عدالت نے تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا، وکیل کے مطابق عدالت نے دستیاب شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں یہ فیصلہ سنایا استغاثہ کی جانب سے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔

    یہ کیس طویل عرصے سے زیر سماعت تھا اور اسے سندھ کے اہم مقدمات میں شمار کیا جا رہا تھا فیصلے کے بعد قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیس کے مختلف پہلوؤں پر مزید قانونی پیش رفت بھی متوقع ہو سکتی ہے 17 جنوری 2018 کو ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کو قتل کیا گیا تھا مقدمہ تھانہ میہڑ میں رکنِ سندھ اسمبلی سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو سمیت 7 ملزمان کے خلاف درج ہے۔

  • وزیراعظم کل  کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جس میں وہ اہم سرکاری اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سے ان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    کراچی ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    کراچی: اسلام آباد سے سعودی عرب کے شہر ریاض جانے والی نجی ایئرلائن ایئر سیال کی پرواز پی ایف 768 کو فضا میں اچانک تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

    ذرائع کے مطابق طیارہ جیسے ہی پاکستان کی فضائی حدود سے نکل کر بحیرہ عرب کے اوپر پہنچا تو اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی،صورتحال کے پیش نظر کپتان نے فوری طور پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا اور ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہ کیا، کپتان کی مہارت کے باعث طیارے کو بحفاظت کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا، طیارے میں سوار تمام 160 مسافر محفوظ رہے۔

    ایئر سیال انتظامیہ کے مطابق مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ انہیں دوسرے طیارے کے ذریعے ریاض روانہ کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

  • کراچی:خواتین کو بیرونِ ملک اسمگل کرنے والا گروہ بے نقاب،خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار،33 سے زائد لڑکیاں بازیاب

    کراچی:خواتین کو بیرونِ ملک اسمگل کرنے والا گروہ بے نقاب،خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار،33 سے زائد لڑکیاں بازیاب

    کراچی میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو بیرونِ ملک اسمگل کرنے والے گروہ کو بے نقاب کر دیا جبکہ ایک خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے 30 سے زائد لڑکیوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے صدر پاسپورٹ آفس کے قریب 2 ہوٹلوں پر چھاپہ مارا کارروائی کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی 33 خواتین کو تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ ان کے ساتھ موجود انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس کو بھی گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 29 پاسپورٹس اور دیگر اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

    ایران کی اعلیٰ سیکیورٹی قیادت کو نشانہ بنانا کسی صورت قبول نہیں،چین

    ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان خواتین کو وزٹ ویزا کے بہانے متحدہ عرب امارات بھجوانا چاہتے تھے، جہاں انہیں مبینہ طور پر جسم فروشی کے لیے استعمال کیا جانا تھا،گرفتار ملزمان میں ضیاء الحق، امتیاز علی، فرمان علی اور سکینہ بی بی شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    اداکارہ نادیہ جمیل کا وزیراعلیٰ پنجاب کو خط، جانوروں کے ساتھ ظلم و زیادتی کے خاتمے کی اپیل

  • کراچی میں گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ  مزید بارشیں،ہائی الرٹ جاری،چھٹیاں منسوخ

    کراچی میں گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارشیں،ہائی الرٹ جاری،چھٹیاں منسوخ

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ درمیانی اورموسلا دھار بارش کا امکان ہے، اس وقت مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد، ٹھٹھہ،سجاول، بدین، مٹیاری میں بھی درمیانی سےتیزبارش ہوسکتی ہےسندھ کے چند مقامات میں ژالہ باری کا امکان بھی ہے، بارش کے دوران چند مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کا بھی خدشہ ہے، جمعہ کو کراچی میں موسم زیادہ تر صاف اور دھوپ نکلی رہے گی، ہفتہ کو شہر میں دوبارہ بادل اور مضافاتی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش نے ایک بار پھر شہر کے کمزور انفرا اسٹرکچر کی قلعی کھول دی، بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے بلدیہ موا چھ گوٹھ میں خالی پلاٹ کی دیوار گر گئی، جس کے باعث 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں منشیات کے عادی افراد اور راہگیر شامل ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد بارش سے بچنے کے لیے دیوار کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدا ما ت کی ہدایت کی ہے، جبکہ صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار نے حادثے کے مقام کا دورہ کرکے باقی دیوار گرانے اور علاقے میں منشیات کے عادی افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    شہر کے دیگر علاقوں لانڈھی، کورنگی، گلستان جوہر، سرجانی ٹاون اور ملیر درخت اور دیواریں گرنے اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں مزید 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، جناح اسپتال میں بھی 60 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد سے بجلی فراہمی معطل ہے، دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ، بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے، انتظامیہ نے شہریوں کو خراب موسم میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی سمیت پورے صوبے میں ہاٸی الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے تمام عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

    وزیر بلدیات نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے سرگرم ہے، عوام گھروں میں رہے اور بجلی تنصیبات کو ہاتھ لگانے میں احتیاط کریں جبکہ بارش ہوتے ہی شہر کے بیشتر مقامات تاریکی میں ڈوب گئے کے الیکٹرک کے مطابق بجلی فراہم کرنے والے2100فیڈر میں سے 560 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی بند ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا مزید بتانا ہے کہ شہر کے مختلف حصوں سے تیز درجہ کی بارش اور تیز ہواؤں کے بعد بجلی کی فراہمی بند ہوئی، اور بجلی سپلائی لائنوں پر درخت، بل بورڈز وغیرہ گرنے کی اطلاعات ہیں،دوسری جانب کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے بتایا کہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے شہر بھر میں انتظامیہ ہائی الرٹ ہے اور بارشوں سے نمٹنے آور امدادی کاموں کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمیشنر فیلڈ میں موجود ہیں۔

  • کراچی: دبئی شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں گودام میں آتشزدگی،2 فائر فائٹر بے ہوش

    کراچی: دبئی شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں گودام میں آتشزدگی،2 فائر فائٹر بے ہوش

    کراچی کے مصروف تجارتی مرکز طارق روڈ پر واقع دبئی شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں قائم گودام اور دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا، آگ شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں موجود دو سے تین کپڑوں کی دکانوں میں لگی تھی۔

    آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ بیسمنٹ میں بھر جانے والا دھواں خصوصی مشینوں کے ذریعے باہر نکالا گیا ریسکیو آپریشن کے دوران دھوئیں کے باعث دو فائر فائٹرز، بلال اور سکندر، کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی حکام کے مطابق واقعے میں کسی شہری کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون اور راکٹ سے شدید حملے

    چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے دوسری جانب مار کیٹ ایسوسی ایشن نے فائر بریگیڈ اہلکاروں کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا، جبکہ بے ہوش ہونے وا لے فائر فائٹر سکندر کے لیے اضافی 2 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

    واقعے کے باعث کراچی ٹریفک پولیس نے اتحاد چوک سے لبرٹی چوک تک طارق روڈ کے دونوں اطراف ٹریفک کو متبادل گلیوں میں منتقل کر دیا شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں ٹریفک پولیس کے اہلکار موقع پر موجود رہ کر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں مصرو ف ہیں۔

    افغانستان میں ڈرون اسمبلی ورکشاپس پر حملے، ننگرہار اور کابل میں چھ مراکز تباہ

  • سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کے کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نےانٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئےسی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں شامل کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل ایف کے دہشت گرد کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق گرفتار ملزم امجد ولد گہرام جعفر ایکسپریس ٹرین حملےمیں ہلاک ہونے والے ملزم ظفرعرف ماما کا ساتھی اوربھانجا ہے، گرفتارملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ماڑی پور میں تعینات پولیس افسر کوٹارگٹ کلنگ کرنے کے لیے ریکی کی تھی گرفتارملزم کا تعلق بلوچ لبریشن فرنٹ سے ہے جن کے تانے بانے پڑوسی ملک سے ملتے ہیں پڑوسی ملک سے ٹارگٹ ملنے پردہشت گردی کی کارروائی کرتے ہیں۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دوران تفتیش گرفتارملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے 2022 میں پڑوسی ملک جا کرٹریننگ حاصل کی، ٹریننگ میں دہشت گرد وشرپسندوں کی سہولت کاری،اسلحہ چلانے اورآئی ای ڈی لگانا شامل ہے۔

    گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ تنظیم کے کہنے پرماڑی پورسے احساس تنصیبات پرآنے اورجانے والی گاڑیوں کی ریکی کی اوراس کی اطلاع تنظیم کودیتا تھا اس نے یہ بھی بتایا کہ اس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ماڑی پورمیں تعینات پولیس افسر کوٹارگٹ کلنگ کرنے کے لیے ریکی کی اور مزید براں شہرمیں کسی بڑے دہشتگرد حملے کی تیاری کررہے ہیں ملزم کے دیگرساتھیوں کی تلاش میں دیگر ایجنسیوں کی مدد سے کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔