Baaghi TV

Tag: کراچی

  • روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

    روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

    انٹر بینک میں روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 279 روپے 51 پیسے ہے، انٹربینک میں آج ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ کم ہوا ہے جب کہ رواں کاروباری ہفتے کے تین دنوں میں ڈالر 3 روپے 18 پیسے کم ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ کم ہوکر 279 روپے ہے۔


    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مسلسل آٹھواں مثبت دن رہا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس 334 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 474 پر بند ہوا ہے۔

    100 انڈیکس گزشتہ آٹھ کاروباری دنوں میں 2241 پوائنٹس بڑھا ہے جبکہ شیئر بازار میں آج 39کروڑ 64 لاکھ شیئر کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 52 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 141 ارب روپے ہے۔ جبکہ ادھر ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔

    علاوہ ازیں آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہے، 10 گرام سونےکا بھاؤ 4 ہزار 715 روپے اضافے سے ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہے اور آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 872 ڈالر فی اونس ہے۔

  • کراچی: شاہ فیصل کالونی میں زیرتعمیرعمارت گرگئی،متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے

    کراچی: شاہ فیصل کالونی میں زیرتعمیرعمارت گرگئی،متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے

    کراچی: شاہ فیصل کالونی میں زیرتعمیرعمارت گرگئی، جس کے ملبے تلے متعدد مزدور آگئے-

    باغی ٹی وی: کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں زیر تعمیرعمارت گرگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے آنے والے افراد کو نکالنے کے لے ریسکیو آپریشن شروع کردیا،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 80 گز کے پلاٹ پر مکان تعمیر کیا جا رہا تھا، جو گر گیا اور متعدد مزدور ملبے تلے آگئےاب تک 4 مزدوروں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور مزید مزدوروں کے کو نکالنے کے لئے آپریشن جاری ہے عمارت کے ملبے تلے متعدد افراد کے دب جانے کی اطلاعات ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع بنگلے میں کے مالک کی فائرنگ سے ایک مبینہ ملزم زخمی ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی مبینہ ملزم کواسپتال منتقل کردیا، بنگلے کے مالک نے پولیس کو بتایا کہ 4 ملزمان گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے، اور ایک ملزم گھر کے اندر آیا تو میں نے فائرنگ کردی، جب کہ ملزمان کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی۔

    افغانستان میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

    دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منصور کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزم کے پاس سے کوئی اسلحہ نہیں ملا، تاہم ملزم منشیات کا عادی لگتا ہے، بنگلے کے مالک کا بیان قلم بند کرلیا گیا ہے، جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے گئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

    موسمیاتی بحران ہر گھنٹے 1 کروڑ 16 لاکھ ڈالر نقصان کا سبب بن رہا …

  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈاور کراچی یونائٹیڈ کے تحت یوتھ فٹ بال لیگ، چھٹے ایڈیشن کا آغاز

    اسٹینڈرڈ چارٹرڈاور کراچی یونائٹیڈ کے تحت یوتھ فٹ بال لیگ، چھٹے ایڈیشن کا آغاز

    اسٹینڈرڈ چارٹرڈاور کراچی یونائٹیڈ کے تحت ’یوتھ فٹ بال لیگ‘کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا

    اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ایک اعلامیہ کے مطابق اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ یوتھ لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز کا ہو گیا ہے۔یہ بینک کا ایک کمیونٹی فلیگ شپ پروگرام ہے جس کا مقصد پاکستانی بچوں میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ یوتھ لیگ کے انعقاد کا مقصد کراچی کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی فٹ بال کی ٹیموں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیاکرنا ہے جہاں وہ اکھٹا ہو سکیں، رکاوٹوں کو عبور کر سکیں اور کمیونٹی کے بچوں میں کھیلوں کو فروغ دینے کے ساتھ مقابلے کی روح اور ثقافت کو پروان چڑھاسکیں۔بینک اس لیگ کو 2017ء سے اسپانسر کر رہا ہے اورکھیلوں کے ذریعے 5,000سے زائدبچوں کی مدد کر رہا ہے۔

    اس سال لیگ میں 1200 سے زائد لڑکے اور لڑکیاں انڈر 10، انڈر12، انڈر 14 اور انڈر 16 کی کیٹگریز میں حصہ لیں گے جن میں اسکولوں کے بچوں کے درمیان مقابلے بھی دیکھنے میں آئیں گے۔ تمام ٹیموں کوگروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم براہ راست کوارٹر فائنلز اور آگے کے مراحل میں کوالیفائی کرے گی۔ اس سال کی لیگ میں لڑکیوں کی زیادہ تعداد دیکھنے میں آئے گی جس کی وجہ، اس سال مزید 180 لڑکیوں کی شرکت ہے، شہر کے 6 مختلف مقامات پر کل 206 میچزکھیلے جائیں گے جن میں خیبر مسلم گراؤنڈ، بلدیہ ٹاؤن،اولڈ گولیمار فٹبال گراؤنڈ، جام الیون گراؤنڈ، ملیر، کراچی یونائٹیڈ، کلفٹن، اور ککڑی گراؤنڈ، لیاری شامل ہیں۔ توقع ہے کہ اس لیگ میں، پورے کراچی سے، شائقین کی بڑی تعداد دیکھنے آئے گی۔

    اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ریحان شیخ نے کہا:”بینک کی فٹبال کے ساتھ ایک طویل وابستگی رہی ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان میں کراچی یونائٹیڈ کے ساتھ اس طرح کی تبدیلی کے اقدام کی قیادت کر رہے ہیں۔ ہرسال لیگ میں، مختلف کمیونٹیز اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے بچوں میں دوستانہ مقابلے کے ذریعے مساویانہ سطح فراہم کرتی ہے۔ اس حقیقت سے قطع نظر کہ ا س سے بچوں کی مہارتوں اور کھیل میں بہتری آتی ہے، فٹبال نے مثبت ذہنی صحت اور علمی نشوونما کو فروغ دیا ہے۔ ہم نے اسے نوجوانوں میں رواداری، احترام، استقامت، لچک اور مساوات کو فروغ دینے میں بھی نمایاں کردار ادا کرتے دیکھا ہے۔“

    اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے ریحان شیخ نے کہا:”ہمیں خوشی ہورہی ہے کہ ہم نے اپنے شراکت داروں کے ذریعے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ لیگ کے تجربے نے 5,000سے زیادہ بچوں پر مثبت اثر ڈالا ہے اور اس طر ح اس نے نہ صرف فٹبال بلکہ زندگی کی مہارتوں، ٹیم ورک اور زندگی کے دیگر شعبوں میں عمومی طور پر لیکن معیاری کوچنگ کی ہے۔ ہم کھیلوں کے لیے جوش و جذبے کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ مساوات اور شمولیت کو فروغ دینے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔“

    کراچی یونائٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمران علی نے کہا:”اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ یوتھ لیگ فٹبال اور کراچی کی فٹبال کمیونٹیز میں ہونے والے مقابلوں کا مترادف بن گیا ہے اور سالانہ کھیلوں کے کیلنڈر میں سب سے زیادہ مطلوب ایونٹ کے طور پر سامنے آیا ہے۔ یہ ادارہ، پیشہ ورانہ مہارت اور معیار کا ثبوت ہے جسے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے شرکت کرنے والے ہزاروں بچوں تک پہنچانے میں ہماری مدد کی ہے۔ عمران علی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا:”ہم جیسے جیسے ترقی کرتے جا رہے ہیں، ہم نے مزید مقامات بھی شامل کیے ہیں جہاں میچ کھیلے جائیں گے۔ بینک کے فیوچر میکر پروگرام سے منسلک ہونے کے باعث ہم نے لیگ کے ایسے شرکاء کی نشاندہی کی ہے جو اب استاد، کوچ اور کاروباری فرد بن چکے ہیں اور بحریہ میں بھی شامل ہو چکے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آسٹریلوی بیٹر کی 29 گیندوں پر سنچری
    کوئلے کی کان میں دھماکہ؛ 11 مزدور زخمی
    ہمارا حق مارا جائے گا تو سڑکوں پر نکل کر بتائیں گے،مولانا فضل الرحمان
    شیخ رشید کی بازیابی کیلئے مزید آٹھ دن کا وقت مل گیا
    ” ون لائن” کی پہلی خاتون لکھاری مسرت ناز
    کیا پاکستان ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کر پائے گا؟
    ورلڈکپ: پاکستان کو جیت کیلئے345 رنز کا ہدف
    علاوہ ازیں عمران علی نے مزید کہا:یہ سب اسٹینڈرڈ چارٹرڈکی غیر متزلزل حمایت اور عزم کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ ہم نے جو کچھ حاصل کیا ہے اس کے پیش نظر، ہم اس شراکت داری کو مزید پھلتے پھولتے دیکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔“

  • رہائشی بنگلوں کی بجلی بحال کرنے کا حکم

    رہائشی بنگلوں کی بجلی بحال کرنے کا حکم

    سندھ ہائیکورٹ رہائشی بنگلے کی بجلی منقطع کرنے پر کے الیکٹرک کے خلاف درخواستوں پر عدالت کا بڑا حکم سامنے آ گیا

    عدالت نے کے الیکٹرک کو فوری طور پر رہائشی بنگلوں کی بجلی بحال کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق کسی بھی رہائشی جگہ کی بجلی کسی بھی وجہ سے منقطع نہیں کی جاسکتی ،عدالت نے اپنے حکم میں شہریوں کو اس ماہ کا بل بھرنے کی ہدایات جاری کردی،عدالت نے کے الیکٹرک کو گذشتہ مہینوں کے بلوں میں نظر ثانی کرنے کی ہدایت جاری کر دی،

    جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک شہریوں کو قسطوں میں بلوں کی ادائیگی میں معاونت کرے،عدالت نے درخواستوں کی سماعت 24 اکتوبر تک کے لئیے ملتوی کردی ،درخواست گزارنے کہا کہ ہمیں جو بل جولائی میں بھیجے گئے ہیں وہ میٹر ریڈنگ سے مطابقت نہیں رکھتے،کے الیکٹرک کو فوری طور پر بجلی بحال کرنے کا حکم دیا جائےکے الیکٹرک کو میٹر ریڈنگ کی مناسبت سے درست بھیجنے کا حکم دیا جائے،کے الیکٹرک بلوں کو قسطوں میں ادائیگی کے لئیے اقدامات کرے

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

  • پاگل کتوں کے کاٹنے کے 22 واقعات رپورٹ

    پاگل کتوں کے کاٹنے کے 22 واقعات رپورٹ

    کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ ایک ماہ کے دوران پاگل کتوں کے کاٹنے کے 22 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں کتوں کے کاٹنے کے علاج کیلئے ہنگامی سینٹر قائم کردیا گیا ہے جبکہ کراچی کے ضلع وسطی اور جنوبی میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے۔

    تاہم آئے روز سگ گزیدگی کے واقعات پیش آنے لگے ہیں اور سگ گزیدگی کے واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی ہے اور عزیزآباد بلاک دو میں چوبیس گھنٹوں کے اندر کتے کے کاٹنے سے تین بچے زخمی ہوگئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد عظیم اللہ عرف غازی کو ہلاک کردیا

    پی ٹی آئی پی تقریب؛ شریک جماعت اسلامی کے رکن کا کھڑے ہوکر انوکھا انکار

    ورلڈ کپ، بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

    نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
    علاوہ ازیں ایک ماہ کے دوران پاگل کتوں کے کاٹنے کے 22 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، کچھ علاقوں میں شہری گھروں سے نکلتے ہوئے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ عوام نے انتظامیہ سے کتوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات کے بعد جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں کتوں کے کاٹنے کے علاج کیلئے ہنگامی سینٹر بھی قائم کردیا گیا۔

  • کراچی:گزشتہ ماہ ستمبر میں  قتل و غارت گری کے دوران  62 افراد کو موت کےگھاٹ اتار دیا گیا

    کراچی:گزشتہ ماہ ستمبر میں قتل و غارت گری کے دوران 62 افراد کو موت کےگھاٹ اتار دیا گیا

    کراچی میں اسٹریٹ کرائمز ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی اور قتل غارت و گری کی وارداتوں کا سلسلہ گزشتہ ماہ ستمبر میں بھی بدستور جاری رہا شہری ستمبر میں 207 گاڑیوں، 5 ہزار 399 موٹرسائیکلز، 2 ہزار 464 فونز سے محروم ہوئے-

    باغی ٹی وی : سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ ستمبر میں شہری مجموعی طور پر کروڑوں روپے مالیت کی 207 گاڑیوں سے محروم کر دیئے گئے جس میں 15 گاڑیاں چھینی اور 192 گاڑیوں کو چوری کرلیا گیا جبکہ متوسط طبقے کی سواری موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی عروج پر رہی اور گزشتہ ماہ ستمبر کے 30 روز کے دوران شہری مجموعی طور پر 5 ہزار 399 موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیئے گئے جس میں 730 موٹر سائیکلوں کو ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں سے انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ چھین لیا جبکہ 4 ہزار 669 موٹر سائیکلوں کو چوری کرلیا گیا۔

    اسی طرح سے گزشتہ ماہ کے 30 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کے 2 ہزار 464 موبائل فون چھین لیے گئے شہر میں قتل و غارت گری کے دوران مجموعی طور پر 62 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ، شہر میں اغوا برائے تاوان کا ایک جبکہ بھتہ خوری کے 2 کیس رپورٹ ہوئے ۔

    قصور: زمین کا تنازعہ،فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق

    دوسری جانب کراچی میں بھتہ خوری پھر شروع ہوگئی، رواں سال کے 9 ماہ کے دوران 91 بھتہ خوری کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بھتہ خوری کا نیٹ ورک ایران، دبئی اور افغانستان سے آپریٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    اسپیشلائزڈانویسٹی گیشن یونٹ کے ایس ایس پی جنید شیخ کا کہنا ہے کہ بھتہ خوروں نے واردات کا طریقہ کار تبدیل کرلیا ہے، بھتہ خوری میں ملوث مضبوط اور منظم گینگ بیرون ملک موجود ہیں جنھوں نے مقامی لڑکوں کی مدد سے 5 سے 7 گروپس تشکیل دیئے ہیں،بھتہ خوروں کا لوکل نیٹ ورک اتنا مضبوط اور منظم نہیں ہے لیکن رواں سال پچھلے سالوں کے مقابلے میں انتہائی پریشان کن تھا کیوں کہ کچھ مقدمات اور ملزمان کی گرفتاری میں بیرون ملک سے بھتہ خوروں کا نیٹ ورک آپریٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، یہ گروپ دبئی، ایران اور افغانستان سے آپریٹ کیے جارہے ہیں جنھیں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پکڑا بھی گیا۔

    50 ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والے افراد پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز واپس

  • حافظ نعیم الرحمان کا 8 اکتوبر کو گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

    حافظ نعیم الرحمان کا 8 اکتوبر کو گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے، ایپکس کمیٹی کے اجلاس کو خوش آئیند قرار دیتے ہیں،

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر کو جماعت اسلامی گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دے گی، دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کریں گے ،سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال، کچے کے علاقے میں آپریشن کی بات کی گئی ہے،ہر اجلاس کے بعد یہی بات ہوتی ہے کہ اسٹریٹ کرمنل کے خلاف کارروائی ہوگی،نیشنل ایکشن پلان جو بنا تھا 7 سے 8 سال پہلے، ایکشن پلان میں فوری طور پر دہشتگردوں اور اسٹریٹ کرمنل کو پکڑنا تھا، کراچی میں اس سے قبل قبضہ مافیا سے اراضی واگزار کرائی گئی، جماعت اسلامی نے اپنا تعاون بھی کیا،ماضی میں ان وجوہات پر کام نہیں کیا گیا جن کی وجہ سے یہ جرائم ہوتے ہیں یا کرمنل پنپتے ہیں سندھ کا 98 فیصد رینیو کراچی جنریٹ کرتا ہے لیکن کراچی پر لگتا کتنا فیصد ہے؟

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جو شہر 98 فیصد رینیو جنریٹ کرتا ہے وہاں کے مقامی افراد کو روزگار نہیں دیتے، عہدے نہیں دیتے،کراچی کے نوجوانوں پر تعلیم کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں،سرکاری جامعات میں آئی ٹی شعبے میں بیچلرز ڈگری پروگرام کی کم سے کم فیس 10 لاکھ سمیسٹر ہے،بجلی کا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بم شہریوں پر مارا گیا،ہر سال 3 لاکھ سے زائد بچے میٹرک کے بعد سے پونے دو لاکھ بچے انٹر اور 45 ہزار بچے ڈگری پروگرام میں جاتے ہیں،باقی ڈراپ آؤٹ کہاں ہو رہا ہے یہ دیکھا جائے، ون ونڈو آپریشن ہو تاکہ انڈسٹری چل سکے تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہو، بڑے پیمانے پر جب منشیات کا دھندا چل رہا ہو تو مسائل ختم نہیں ہو سکتے، اسٹریٹ کرمنل بے خوف قتل اس لیے کرتے ہیں کہ وہ بار بار جیلوں سے چھوٹ جاتے ہیں، پولیس انویسٹیگیشن اور عدالت کا فرسودہ نظام ہے،

    پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ میں کب ہو گا ریفرنس دائر؟

    ن لیگ نے گرفتار مذہبی جماعت کے سربراہ کو اہم پیغام بھجوا دیا

    کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، کس نے کیا اہم کردار ادا،شیخ رشید نے بتا دیا

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

  • سمن آباد ؛ سرعام خاتون کو ہراساں کرنے کا نیا واقعہ

    سمن آباد ؛ سرعام خاتون کو ہراساں کرنے کا نیا واقعہ

    شہر قائد میں خواتین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا، راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ اس سے قبل بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں جبکہ کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے کا تازہ واقعہ سمن آباد بلاک 18 میں پیش آیا جہاں اوباش نوجوان نے سڑک پر چلتی لڑکی کے ساتھ نازیباں حرکت کی جسکی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے.

    خیال رہے کہ فوٹیج میں اوباش نوجوان کی جانب سے راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم ذرائع کے مطابق ملزم علاقے کی ایک دکان پر ناشتے کا سامان فروخت کرتا ہے، سمن آباد میں ماہ اگست میں بھی لڑکی سےبدتمیزی کا واقعہ ہوچکا ہے جبکہ واضح رہے کہ شہر قائد میں اس قبل بھی راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔ تاہم یکم اکتوبر کراچی میں راشد منہاس روڈ پر اسپورٹس کمپلیکس کے سامنے یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور بد ترین واقعہ سامنے آیا تھا، طالبہ نے موٹرسائیکل سوار اوباش نوجوان کی ویڈیو بنالی تھی تاہم واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، موبائل ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار شخص کو طالبات کے سامنے نازیبا حرکات کرتے دیکھا گیا۔

    علاوہ ازیں اوباش شخص یونیورسٹی سے گھر جانے والی طالبات کی وین کا تعاقب کرتا رہا، طالبات کی جانب سے کراچی پولیس چیف اور قانونی نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائی کی اپیل کی گئی، 2 اگست کو فیڈرل بی ایریا میں بھی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی، جولائی میں اورنگی ٹاؤن میں لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا .
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان؛ توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی متفرق درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر
    آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 ، نیوزی لینڈ نے آنگلینڈ کو 9 وکٹو ں سے ہرا دیا
    فیفا ورلڈ کپ 2034 کا انعقاد؛ میزبانی کیلئے بحرین اور کویت نے سعودیہ کی حمایت کردی
    تاہم واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار ملزم کی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے، واقعہ تھانہ اورنگی کی حدود میں مجاہد گلی کے قریب پیش آیا، جولائی میں ہی گلستان جوہر میں ایک انتہائی حیران کردینے والا واقعہ پیش آیا تھا، ایک شخص نے گلی سے گزرتی لڑکی سے دن دہاڑے زیادتی کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ واقعہ گلستان جوہر کے بلاک 4 مغل ہزارہ گوٹھ کے قریب پیش آیا تھا، جہاں اوباش نوجوان کی جانب سے پکڑنے کی کوشش میں لڑکی بھاگ گئی تھی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزم ایک موٹر سائیکل پر آیا تھا، اس نے موٹر سائیکل کو سائیڈ میں کھڑا کیا تھا، اور پھر اپنا نیکر اتار کر لڑکی کو پکڑنے کی کوشش کی۔

  • سونے کی قیمتوں میں کمی

    سونے کی قیمتوں میں کمی

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی ہے جبکہ جیولرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی اور سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سونے کی قیمتیں کم ہورہی ہیں تاہم مقامی صرافہ بازار میں 10گرام سونا ایک لاکھ 62 ہزار 894 روپے پر آگیا۔

    علاوہ ازیں‌جیولرز کے مطابق سونے کا فی تولہ بھاؤ ایک لاکھ 90 ہزار روپے ہوگیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر نواسی سینٹس اضافے سے 18 سو 23 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بریسٹ کینسر …… لوگ کیا کہیں گے۔۔؟ (محمد نورالہدیٰ)
    اگر پاکستان سے سپورٹر بھی یہاں ہوتے تو اور اچھا لگتا، بابراعظم
    دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ڈالر کی کمی میں تسلسل کو آج ایک مہینہ پورا ہو گیاہے واضح رہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید 1 روپیہ 8 پیسے سستا ہونے کے بعد 283.60 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ 5 ستمبر کو ڈالر 307.10 روپے پر تھا ۔ انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ 1 ماہ میں 23 روپے 50 پیسے سستا ہواہے ۔

    ادھر سٹاک مارکیٹ میں بھی آج بہتری کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 47 ہزار 79 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 230 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے اور انڈیکس 47 ہزار 310 پوائنٹس پر آ چکا ہے ۔

  • کراچی:  انصاف ہاؤس کے باہر سیکیورٹی پرتعینات اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حملہ

    کراچی: انصاف ہاؤس کے باہر سیکیورٹی پرتعینات اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حملہ

    کراچی : انصاف ہاؤس کے باہر سیکیورٹی پرتعینات اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق واقعہ ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں پیش آیا، حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 تھی، جنہوں نے اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں اور ان سے اسلحہ چھیننے کی کوشش بھی کی ہے، حملہ آوروں نے پیٹرولنگ پر موجود موبائل پر پتھراؤ بھی کیا-

    پولیس کے مطابق حملہ آور پاکستان تحریک انصاف زندہ آباد کے نعرے لگا رہے تھے اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھےپولیس کی مزید نفری کے آتے ہی حملہ آور پتھراؤ اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، جبکہ سرچنگ کے دوران ایک عدد 30 بور پسٹل اور 4 عدد راؤنڈ بھی برآمد ہوئے ہیں واقعہ کا مقدمہ بھی درج کیا جائے گا، جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    ناروے میں اردو زبان و ادب کے سب سے بڑے خادم اور عالمی اردو مشاعروں …

    جناح ہاؤس کیس: پولیس نے اسدعمر اور چئیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری …

    امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابط