Baaghi TV

Tag: کراچی

  • مولانا ضیاء الرحمان کے قتل میں ملوث ملزمان  گرفتار

    مولانا ضیاء الرحمان کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس نے جامعہ ابوبکر الاسلامیہ کے مہتمم مولانا ضیاء الرحمان کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مولانا ضیاء الرحمان کے قتل میں ملوث چار افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے 11 خول ملے تھے، گرفتارملزمان نے واردات میں جو اسلحہ استعمال کیا وہ بھی میچ کر گیا ہے، گرفتار ملزمان سے پولیس اور حساس اداروں کی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے،

    واضح رہےکہ مولانا ضیاالرحمان جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم تھے، وہ گلستان جوہر بلاک 16 کے رہائشی تھے، انہیں 12 ستمبر کی رات پارک میں واک کے دوران قتل کیا گیاتھا، مقتول کے قتل کا مقدمہ ان کے چچا زاد بھائی عبداللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا

    گونرر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا تھا کہ ہم ان شاء اللہ مولانا ضیاء الرحمان مدنی شہید رحمہ اللہ کے قاتلوں کے حوالے مکمل انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں ان شاء اللہ عنقریب انکے قاتل گرفتار کر لیے جائیں گے

    علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر نے کہا تھا کہ شیخ ضیاء الرحمان کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ھے مولانا کے قاتلوں کو گرفتار کرنا حکومت کی ذمہ داری ھے مولانا یوسف قصوری امیر مرکزیہ سندھ اس حوالے سے نمایاں اور موثر کردار ادا کر رھے ھیں انتظامیہ سے ملاقاتیں کر رھےاور میڈیا سے رابطوں میں ہیں .احتجاجی تحریک کے حوالے سے جو بھی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا موومنٹ کی طرف سے اسکی مکمل تائید کی جائے گی ان شاء اللہ

    پولیس کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ دہشتگردی کا واقعہ ہے جس کا مقصد ربیع الاول کے موقع پر امن و امان کی صورتحال خراب کرنا ہے۔پولیس چیف نے واقعہ کی تفتیش کے لیے ٹیم تشکیل دینے کیلئے ہدایت جاری کردی سی ٹی ڈی نے واقعہ کے شواہد اکھٹے کرلیے ، ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ میں پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی راکے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں-

    مارگلہ ہلز،درختوں کی کٹائی پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،پاک فوج بھی کمیٹی کا حصہ

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

    اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

  • ڈاکوؤں نے  ڈی ایس پی کو یرغمارل بنا لیا

    ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی کو یرغمارل بنا لیا

    سندھ،گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو ، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنالیا اور پولیس کے مطابق خانپور سہانجرو بوزدار میں ڈکیٹی کی واردات ہوئی۔ ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ پولیس تعاقب میں سہانجرو میں پہنچی تو ڈاکوؤں نے محاصرہ کرلیا۔ محاصرے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں فائرنگ کی آواز سنائی دے رہی ہے۔

    ڈاکوؤں کی جانب سے ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو ، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی، آخری اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، گھوٹکی پولیس اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایم کیو ایم پورے شہر سے الیکشن لڑے گی. مصطفی کمال
    گرفتار ملزم نے اب تک 328 گردوں کے آپریشن کئے ہیں. نگران وزیراعلی پنجاب
    نواز شریف کا استقبال؛ زیادہ بندے لانے پر ہونڈا 125 بائیک مگر پٹرول اپنا
    پرینکسٹر یوٹیوبر کو گولی مارنے والے کو عدالت نے رہا کردیا
    انقرہ میں دھماکہ کی تحقیقات شروع
    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ

    تاہم واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں وزرائے اعلیٰ نے کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق ہوا ہے اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اہم امور پر بات چیت کی تھی ۔

    جبکہ ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب کے کچے میں وہاں کی ایجنسیز آپریشن کریں گی، سندھ کی جانب سے بھی اُسی وقت آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ کوئی ڈاکو سندھ سے پنجاب اور پنجاب سے سندھ کی حدود میں داخل نہ ہوسکے۔

  • ایم کیو ایم پورے شہر سے الیکشن لڑے گی. مصطفی کمال

    ایم کیو ایم پورے شہر سے الیکشن لڑے گی. مصطفی کمال

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سہراب گوٹھ، کیماڑی اور پورے شہر سے الیکشن لڑے گی، ملیر کراچی میں جلسے سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ جلسہ انتخاب کی تیاری نہیں، انقلاب کی تیاری ہے، انتخاب ہمارا مقصد اور منزل نہیں، منزل تک پہنچنے کا راستہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کی خوشحالی ہماری ذمہ داری ہے، ملیر میں فیصلے حق پرستوں کی مرضی سے ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم بکھری نہیں نکھری ہے، ہم نے 5 سال سے شہدا کا قبرستان بھرنے نہیں دیا، ہم وہ لوگ ہیں جنھوں نے پاکستان کو آزادی دلوائی۔

    جبکہ جلسے سے خطاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان جدوجہد کی داستان ہے، یہ تو طے ہے کہ آج سے ایم کیو ایم اپنے باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کررہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ 2023 اس بات کا اعادہ ہے کہ پاکستان بنانے والوں کی موجودہ نسل ہی پاکستان بچائے گی، ملک بنانےوالوں کی اولادوں کو ہلکا نہ لو، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج کے جلسے نے طے کردیا کہ ایم کیو ایم یہاں گراؤنڈ پر موجود ہے، یہ ایک سیاسی قوت ہے جسے دبایا تو گیا لیکن ختم نہ کیا جاسکا۔

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے وڈیرے جاگیر دار ایک عرصے سے آپ کے حقوق پر قابض تھے، کراچی کی 70 لاکھ کی آبادی کو بازیاب، ایم کیو ایم نے کروایا، قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں کا اضافہ ہوا۔ خالد مقبول نے مزید کہا کہ ہم یہاں الیکشن جیتنے نہیں دل جیتنے آئے ہیں، دل جیتنے کے ساتھ یہ بتانے آئے ہیں اس شہر کے وارث یہاں بیٹھے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    گرفتار ملزم نے اب تک 328 گردوں کے آپریشن کئے ہیں. نگران وزیراعلی پنجاب

    نواز شریف کا استقبال؛ زیادہ بندے لانے پر ہونڈا 125 بائیک مگر پٹرول اپنا
    پرینکسٹر یوٹیوبر کو گولی مارنے والے کو عدالت نے رہا کردیا
    انقرہ میں دھماکہ کی تحقیقات شروع
    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
    نواز شریف کا مقصد نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح ہے. مریم نواز شریف
    جلسے سے خطاب میں مصطفی کمال نے کہا کہ شہر قائد کی تمام 22 سیٹیں ایم کیو ایم جیتے گی، ان کا کہنا تھا کہ یہ شہر چالیس سال پہلے زیادہ اچھا تھا، آج یہاں گٹر ملا پانی پی رہے ہیں، ہم نے اپنے دور میں دنیا کے کامیاب ترین شہروں میں کراچی کو شامل کروایا، انہوں نے کہا کہ پہلے جو ایم کیو ایم تھی اس نے کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے لیکن آج کی ایم کیو ایم نے نہ کارکنوں کو لاپتا کرایا، نہ مودی سے مدد مانگی۔

  • کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے2 ڈاکو ہلاک 4 زخمی

    کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے2 ڈاکو ہلاک 4 زخمی

    کراچی : جیل چورنگی فلائی اوورکے قریب کار سوار شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق جیل چورنگی فلائی اوورکے قریب 3 ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ کار سوار شہری نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ 2 ڈاکو زخمی ہوئے جو خود کو راہ گیر بتا رہے تھے لیکن تفتیش کرنے پر پتا چلا کہ وہ راہ گیر نہیں بلکہ ہلاک ہونےوالےڈاکو کےساتھی ہیں جو لوٹ مار کر رہےتھے، بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دوسرا ڈاکو بھی ہلاک ہوگیا جبکہ تیسرا ڈاکو زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے کار سوار شہری ڈاکوؤں پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

    پاک فوج کے جنوبی وزیرستان میں بنجر زمینوں کو

    دوسری جانب کراچی کے علاقے بفرزون سیکٹر 15-B کے قریب بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں ایک شہری کی جانب سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی گئی 2 موٹرسائیکلوں پر سوار ڈاکو شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے کہ شہری نے ان پر فائرنگ کردی جس سے تین ڈاکو زخمی ہوگئے تینوں ڈاکوؤں عامر حسین، عبدالرحمان اور اسماعیل کو گرفتار کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ادھر رحیم یار خان میں مبینہ طور پر بچوں کی لڑائی پر درجنوں افراد نے ہوٹل پر دھاوا بول کر ہوٹل کے مالک اور منیجر کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی رحیم یار خان کے تھانہ ظاہر پیر کی حدود میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے جس کے بعد درجنوں افراد نے ہوٹل پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کردیا مشتعل افراد کی جانب سے ہوٹل پر حملہ کرکے ہوٹل کے مالک اور منیجر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مشتعل افراد کے ہوٹل پر حملے کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

    شاہد خاقان عباسی کو اپنی پارٹی میں ہی رہنا

    متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے نہ تو ان کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے نہ کوئی کارروائی کی جا رہی ہےدوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جمعے کے روز پیش آیا تھا، معاملے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • کراچی میں پولیس مقابلہ، تین ملزمان  گرفتار

    کراچی میں پولیس مقابلہ، تین ملزمان گرفتار

    کراچی کے علاقے قائد آباد میں شیر پاؤ کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نیتجے میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کےتبادلے میں تین ملزمان گرفتار کیاِ، جبکہ 2 زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہےملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرکے ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیاجا رہا ہے۔

    گزشتہ روز کراچی میں فائرنگ کے 3 واقعات میں پیش امام سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے،کراچی کے علاقے سمن آباد گلشن عمر مدرسہ کے قریب فائرنگ واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں پیش امام جاں بحق ہوگیا زخمی قیصر فاروق دوران علاج عباسی شہید اسپتال میں دم توڑ گیا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    بھارتی حکومت کا عدم تعاون، افغانستان نے نئی

    فائرنگ میں جاں بحق شخص کا بچوں سے تعلق نہیں، مقتول کا قریب موجود مدرسے سے بھی تعلق نہیں ہے، مقتول پورٹ قاسم میں رہائش پذیر اور تعلق ڈیرا اسماعیل خان سے ہےپولیس کا کہنا ہے کہ چیک کررہے ہیں کہ مقتول یہاں کیا کررہا تھا، فائرنگ کے وقت مدرسے کے بچے بھی مقتول کے پیچھے چل رہے تھے، مقتول جامعہ مسجد ابوبکر پورٹ قاسم کا پیش امام تھا۔

    ہائی وے اور موٹروے پر قانون کی خلاف ورزی پر

  • سندھ حکومت کا سرکاری کوارٹرز کی جگہ نئے اپارٹمنٹس تعمیرکرنےکا فیصلہ

    سندھ حکومت کا سرکاری کوارٹرز کی جگہ نئے اپارٹمنٹس تعمیرکرنےکا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نےکراچی میں سرکاری کوارٹرز کی جگہ نئے اپارٹمنٹس تعمیرکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ خزانہ کا مشترکہ اجلاس ہوا اجلاس میں اربن ری جنریشن پلان کے تحت جہانگیر روڈ، جمشیدکوارٹرز ،کلیٹن اور مارٹن کوارٹرز کی جگہ نئے اپارٹمنٹس کی تعمیرات کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ جہانگیر روڈ، جمشید کوارٹرز، کلیٹن اور مارٹن کوارٹرز کے رقبے پر شہری آبادی کی ترقی کے لیے منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور اس حوالے سے عالمی بینک نے کوارٹرز کی جگہ اپارٹمنٹس بنانے کی فزیبلٹی پر کام شروع کردیا ہے۔

    سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا کچے میں بیک

    جس پر نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوارٹرز کی جگہوں پر نئے اپارٹمنٹس، پارکس، لائبریریاں، شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے اور دفاتر قائم کیے جائیں گے، نئی منصوبہ بندی سے نہ صرف ان علاقوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ لوگوں کو بہترین رہائش بھی میسر آئے گی انہوں نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو ہدایت کی کہ وہ اربن ری جنریشن پلان پر عملدرآمد کو تیز کرے۔

    دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملاقات میں کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق کیا،سندھ کی جانب سے بھی اُسی وقت آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ کوئی ڈاکو سندھ سے پنجاب اور پنجاب سے سندھ کی حدود میں داخل نہ ہوسکے۔

    مستونگ خود کش حملہ:اتحاد اہلسنت کی صوبے

    دونوں رہنماؤں نے آپریشن کے فیصلہ کن ہونے پر اتفاق کیا، آپریشن میں دونوں صوبوں کی پولیس، دیگر ایجنسیاں اور انٹیلی جنس ایک دوسرے سے رپورٹ شیئر کریں گی دونوں وزرائے اعلیٰ نے گندم کی قیمت مقرر کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا، گند م کی نئی قیمت کو ایک دوسرے کی مشاور ت کے بعد نوٹیفائی کیا جائے گا۔

  • کراچی: افغانستان سے بحرین کے پارسل سےساڑھے 14 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

    کراچی: افغانستان سے بحرین کے پارسل سےساڑھے 14 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

    کراچی : افغانستان سے بحرین کے پارسل سے کراچی میں ساڑھے 14 کلو گرام آئس ہیروئن پکڑی گئی، پارسل افغانستان سے بحرین بھیجا جارہا تھا، پارسل مزار شریف سے بحرین روانہ کیا گیا تھایہ انکشاف بھی ہوا کہ پارسل وصول نہ کرنے پر قریبی ملک پاکستان بھیج دیا گیا۔

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے کارٹن سے 30 کروڑ روپے مالیت کی آئس منشیات برآمد کرلی،کراچی ائیرپورٹ کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے کلیکٹر شفیق احمد لاٹکی کے مطابق ان کے عملے نے کراچی ائیرپورٹ پر لاوارث میں منشیات کا سراغ لگایا۔

    انہوں نے بتایا کہ فروٹ باسکٹس پر مشتمل پارسل افغانستان کے شہر مزار شریف سے رفیع نامی شہری نے بحرین کے گلباز خان کے نام روانہ کیا تھا، غالباً پکڑے جانے کے ڈر سے بحرین میں متعلقہ شخص نے پارسل وصول نہیں کیا۔

    فارسی زبان کے عظیم صوفی شاعر مولانا رومی

    حکام کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے کے ڈر سے پارسل وصول نہیں کیا گیا، بحرینی حکام نے پارسل کھولے بغیر کراچی بھیج دیا،کراچی ائیرپورٹ پر شک کی بنا پر کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ کے عملے نے پارسل کی چیکنگ کی تو عملے نے دوران چیکنگ پارسل میں اعلیٰ کوالٹی کی 14 کلو 500 گرام کرسٹل آئس کا سراغ لگایا۔

    پارسل کھولنے پر کارٹن سے 30 کروڑ روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل آئس برآمد ہوئی جس پر کسٹمز پریونٹیو افسر کی مدعیت میں درج مقدمہ کے تحت مزید کارروائی جاری ہے۔

    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز

  • سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق

    سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق

    نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملاقات میں کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق کیا۔

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ ہاؤس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اہم امور پر بات چیت کی،ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب کے کچے میں وہاں کی ایجنسیز آپریشن کریں گی، سندھ کی جانب سے بھی اُسی وقت آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ کوئی ڈاکو سندھ سے پنجاب اور پنجاب سے سندھ کی حدود میں داخل نہ ہوسکے۔
    https://x.com/sindhinfodepart/status/1708138294859427854?s=20
    دونوں رہنماؤں نے آپریشن کے فیصلہ کن ہونے پر اتفاق کیا، آپریشن میں دونوں صوبوں کی پولیس، دیگر ایجنسیاں اور انٹیلی جنس ایک دوسرے سے رپورٹ شیئر کریں گی دونوں وزرائے اعلیٰ نے گندم کی قیمت مقرر کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا، گند م کی نئی قیمت کو ایک دوسرے کی مشاور ت کے بعد نوٹیفائی کیا جائے گا۔

    دوسری جانب قمبر شہداد کوٹ میں انتظامیہ کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں، انتظامیہ نے ذخیرہ کی گئی سولہ ہزار گندم کی بوریاں برآمد کرکے تین رائس ملز سیل کر دیں اسسٹنٹ کمشنر قمبر اور مختیار کار رفیق ناریجو نے نجی گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم کی 16 ہزار بوریاں برآمد کیں اور ذخیرہ اندوزی پر تین نجی رائس ملز کو سیل کردیاسیل کی گئیں رائس ملوں میں ایوب رائس ملز، سبحان رائس ملز اور امام رضا رائس ملز شامل ہیں۔

  • کراچی جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر چوہوں نے  ایف آئی اے امیگریشن کے انٹرنیٹ کیبل کاٹ دیئے

    کراچی جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر چوہوں نے ایف آئی اے امیگریشن کے انٹرنیٹ کیبل کاٹ دیئے

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چوہوں نے انٹرنیٹ کیبل کاٹ دئیے، جس کے باعث امیگریشن سسٹم بند ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چوہوں نے ایف آئی اے امیگریشن سسٹم کی تاروں کو کتر ڈالا چوہوں کے کیبل کترنے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن سسٹم کئی گھنٹے بند رہا، 8 پروازوں کے مسافروں کا امیگریشن ڈیٹا اپ لوڈ نہ ہوسکا-

    ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق گزشتہ رات 5 پروازوں کی ایمیگریشن مینوئل طریقے سے کی گئی، فی الحال اپنی انٹرنیٹ ڈیوائسز کے ذریعے ایمیگریشن سسٹم چلا رہے ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کو متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود انٹرنیٹ کیبل کی مرمت نہیں ہوئی۔

    فارسی زبان کے عظیم صوفی شاعر مولانا رومی

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 15 گھنٹے گزرنے کے باوجود انٹرنیٹ کیبل سے فالٹ دور نہ کیا جاسکا، ایف آئی اے کو مسافروں کی امیگریشن میں پریشانی کا سامنا ہے، ایف آئی اے نے سی اے اے سے فوری طور پر کیبل فالٹ دور کرنے کی درخواست کردی۔

    ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کیبل فالٹ کے باعث امیگریشن میں تاخیر ہوئی اور متعدد پروازیں دیر سے روانہ ہوئیں، کسی بھی ای سی ایل یا اسٹاپ لسٹ والے مسافر کو چھوڑا نہیں گیا، کیبل فوری بحال نہیں ہوئے تو انٹرنیٹ ڈیوائس کے ذریعے امیگریشن سسٹم چلانا مشکل ہو جائے گا، انٹرنیٹ ڈیوائسز زیادہ دیر تک امیگریشن سسٹم کا دباؤ برداشت نہیں کرسکتی۔

    نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ائیر پورٹ پر امیگریشن سسٹم کی بندش سے ای سی ایل، اسٹاپ اور دیگر لسٹ میں شامل مبینہ نام بھی چیک نہ ہوسکے جب کہ مسافروں سے پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کی فوٹو کاپیاں لے کر انہیں سفر کی اجازت دی گئی سسٹم کی بندش کے باعث ائیر پورٹ لاؤنج میں موجود فوٹو اسٹیٹ مشینوں پر لمبی قطاریں لگ گئیں جس وجہ سے ملکی و غیر ملکی پروازوں کی روانگی میں 30 منٹ سے 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

    دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ کے منیجر عرفان خان نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر انٹرنیٹ کیبل چوہوں نے نہیں کاٹے، کیبل فالٹ دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کل رات 2 بجے انٹرنیٹ کیبل میں فالٹ آیا، فالٹ دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہےِ، کیبل فالٹ کہاں آیا ہے، سی اے اے کی ٹیمیں جانچ کر رہی ہیں۔

    معروف ہندوستانی گلوکارہ اور کمپوزر روپندر ہانڈا

  • نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلے میں مسلم لیگ سندھ نے تیاریاں شروع کردیں

    نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلے میں مسلم لیگ سندھ نے تیاریاں شروع کردیں

    مسلم لیگ نواز کے رہنماء محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو اپنا ایجنڈا دیں گے، سابق وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کے سفر کو ایک بار پھر شروع کیا جائے گا اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) سندھ نے تیاریاں شروع کردیں۔

    جبکہ ن لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ان کی غیرموجودگی میں بہت بھگتا ہے، انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا، نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ترقی کا سفر ایک بار پھر شروع کریں گے تاہم سابق گورنر نے پیپلز پارٹی کو بھی نشانے پر رکھ لیا اور کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں ن لیگ بھرپور انداز میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرے گی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
    پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب
    امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار
    اسرائیل کو تسلیم کرنے بارے امریکہ میں بھی سوالات ہوئے,نگران وزیر خارجہ
    واضح رہے کہ صحافی کے سوال پر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو 15 سال موقع ملا لیکن پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت ناکام ہوگئی، لیگی عہدیداران نے 21 اکتوبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کو تاریخی استقبال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔