Baaghi TV

Tag: کراچی

  • نگراں وزیراعلیٰ کا ایکشن؛ ڈی جی کالجز اور گورنمنٹ النور کالج  عملہ معطل

    نگراں وزیراعلیٰ کا ایکشن؛ ڈی جی کالجز اور گورنمنٹ النور کالج عملہ معطل

    نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کراچی کے گورنمنٹ کالج النور کے دورے کے بعد ڈی جی کالجز سمیت النور کالج کے عملے کو معطل کردیا ہے اور نگراں وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ کالج النور کا دورہ کیا اور عملے کو غفلت کا مرتکب پایا جبکہ انہوں نے غفلت برتنے پر ڈی جی کالجز سمیت 4 افسران کو معطل کرنے کا حکم دیا۔

    تاہم معطل ہونے والوں میں گریڈ 20 کے ڈی جی کالجز شاداب حسین، پرنسپل مسز زاہدہ اور گریڈ 19 کی وائس پرنسپل شامل ہیں، لیکچرار اسلامک اسٹیڈیزعشرت العین کو بھی معطل کردیا گیا، مقبول باقر کا کہنا ہے کہ کالج کے حالات بہت تکلیف دہ ہیں، تعلیم کے مسئلے پر کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا، بچوں کی تعلیم برباد کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔

  • ڈالر 290 سے نیچے آگیا

    ڈالر 290 سے نیچے آگیا

    ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر مسلسل 15ویں کاروباری روز سستا ہوگیا ہے اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کی ابتداء پر ایک روپے 26 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 289 روپے 60 پیسے میں جاری ہوئی جبکہ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں منگل کے روز ڈالر ایک روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت خرید 289 اور قیمت فروخت 292 روپے میں جاری ہے۔

    تاہم واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 90 پیسے کمی سے 290 روپے 86 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی اور اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی تھی، ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت خرید اور فروخت 50 پیسے اضافے کے بعد بالترتیب 290 اور 293 پر بند ہوئی تھی۔
    جبکہ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی آج کاروبار میں تیزی رجحان جاری ہے، پی ایس ایکس 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے پہلے سیشن میں 78 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 472 پر پہنچ گیا ہے، 100 انڈیکس گزشتہ روز 46 ہزار 393 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالرکی مسلسل گراوٹ سےاشیاخوردونوش کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی اور جن اشیا کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ان میں مختلف برانڈ کے گھی شامل ہیں، صوفی برانڈ کے مشہور گھی کی قیمت میں 35 روپے فی کلو گرام تک کی دیکھی گئی ہے۔ جس کی فی کلو قیمت 510 روپے ہوا کرتی تھی جو اب 475 روپے تک آگئی ہے،جبکہ دوسرے کئی برانڈ کے گھی کی قیمت میں بھی 20 روپے تک کمی ہوئی ہے۔

    اسی طرح چینی جو 200 روپے فی کلوگرام فروخت ہوتی رہی ہے مگر گزشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے کے دوران چینی 155 روپے سے 180 روپے فی کلو گرام تک مارکیٹ میں مل رہی ہے۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2800 روپے اور کہیں 2850 روپے تک بکتا رہا اب 2700 روپے سے 2750 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

  • پیٹرول کی قیمتوں  اضافے اور بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں کے خلاف احتتجاج

    پیٹرول کی قیمتوں اضافے اور بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں کے خلاف احتتجاج

    پیٹرول کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافے اور بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی نے کراچی میں بیک وقت کئی مقامات پر احتجاج کیا۔ جبکہ جماعت اسلامی کے تحت کورنگی ،اورنگی ٹاؤن ، شیرشاہ چوک،ملیر 15، واٹر پمپ شاہراہ پاکستان، قائد آباد اور ایم اے جناح روڈ سمیت شہر کے 19 مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

    پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے مظاہرے میں عوام نے شاہراہ فیصل نرسری اسٹاپ پر کچھ دیر گاڑیاں کھڑی کرکے اور ہارن بجا کر احتجاج کیا، مظاہرین سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزرا اور سرکاری افسروں کے پاس کئی کئی گاڑیاں ہیں اور ان کے پیٹرول کا خرچہ عوام برداشت کر رہے ہیں لیکن اب ایسے نہیں چلے گا کہ اشرافیہ کیلئے مفت پیٹرول اور بجلی ہو اور عوام مہنگائی کے ہاتھوں دو وقت کی روٹی بھی نہ کھاسکیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سینیٹ کے وفد کا جنیوا کا کامیاب دورہ

    عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا
    پیٹرول مہنگا ہونے پر نگران وزیراعظم کو عدالت طلبی کا نوٹس
    نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا زکاء اشرف سے ملاقات
    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
    جبکہ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام پوچھتے ہیں، اربوں روپے کمانے والے جاگیرداروں اور وڈیروں پر ٹیکس کیوں نہیں لگائے جاتے؟ ہمارا مطالبہ ہے کہ وڈیروں اور جاگیرداروں پر بھی ٹیکس لگایا جائے اور عوام کیلئے بجلی اور پیٹرول سستا کیا جائے۔ مظاہرے میں خواتین کے علاوہ تاجر رہنماؤں عتیق میر ، محمود حامد اور دیگر بھی شریک ہوئے ۔

  • ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری

    ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری

    ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری، اوکاڑہ میں کھاد کے 1200 بیگ ضبط کرلی گئیں ہیں

    اوکاڑہ اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی نے پولیس کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر کھاد کے گودام پر چھاپہ مارا اور کھاد کے 1200 بیگ قبضے میں لے لیے، کھاد کو غیر قانونی طور پر اسٹاک کیا ہوا تھا۔ چھاپے کے دوران برآمد کی گئی کھاد کی مالیت پینتالیس لاکھ بتائی جا رہی ہے۔

    کھاد کو سندھ سے لا کر پنجاب میں بلیک میں فروخت کیا جانا تھا۔ ضبط کی گئی کھاد کو سرکاری نرخ پر فروخت کیا جائے گا اور ڈپٹی کمشنر ذیشان حنیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ہمراہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کھاد ذخیرہ اندوزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مفلوج افراد کیلئے بحالی مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہا
    وفاقی حکومت نے ویزا پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی
    حلقہ بندی کمیٹیوں ہر صورت 26 ستمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت
    سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
    پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
    ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

  • نواز شریف کی واپسی کا مطالبہ بہت پرانا ہے. بلاول بھٹو زرداری

    نواز شریف کی واپسی کا مطالبہ بہت پرانا ہے. بلاول بھٹو زرداری

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا ہے، تمام مسائل صرف پیپلزپارٹی ہی حل کرسکتی ہے۔ ہماری پارٹی کو لیول پلئنگ فیلڈ نہ ملی تو پھر زرداری سے کہیں گے میرے ہاتھ کھول دیں جبکہ اوکاڑہ میں پارٹی عہدیدار کے گھر گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، معاشی بحران، دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 2009 میں ملک کے خراب معاشی حالات اور مہنگائی پر قابو پا کر غریب عوام کو ریلیف دیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی واپسی کا ہمارا مطالبہ بہت پرانا ہے، پیپلزپارٹی نے 2007 میں شہید بے نظیر بھٹو کو دفنا کر بھی الیکشن لڑا تھا، اس لیے پیپلزپارٹی کو دیوار کے ساتھ نہیں لگایا جا سکتا۔

    علاوہ ازیں بلاول نے کہا کہ لیول پلئنگ فیلڈ پر ہماری سی ای سی اجلاس میں اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، لیول پلئنگ فیلڈ کے حوالے سے صدر زرداری کو اختیار دے دیا ہے، ’اگر لیول پلئنگ فیلڈ نہ ملی تو پھر زرداری سے کہیں گے میرے ہاتھ کھول دیں اور چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی مرتبہ بھی انہوں نے سمجھا تھا کہ پیپلز پارٹی کو دیوار کے ساتھ لگا دیا جائے گا لیکن کوئی بھی پارٹی کو دیوار کے ساتھ نہ لگا سکا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حلقہ بندی کمیٹیوں ہر صورت 26 ستمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت
    سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
    پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
    اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟
    تاہم واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اوکاڑہ کی ظفر کالونی میں پیپلز یوتھ آر گنائزیشن وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری آصف بلوچ کی رہائش گاہ گئے اور ان کے بھائی مقتول کاشف بلوچ کی تعزیت کی اور قتل کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

  • فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

    فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

    کراچی میں کورنگی گلزار کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت سعید کلہوڑو کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول لاڑکانہ سے تعلق رکھتا ہے اور اس نے پسند کی شادی کی تھی۔

    تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی والدین کی مرضی کے بغیر شکار پور سے کراچی آگئی تھی اور واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول برآمد کیے جبکہ پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار چار ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کا تعلق لڑکی کی برادری سے نکلا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

    جبکہ دوسری جانب لکی مروت میں پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، لکی مروت میں تھانہ سرائے گمبیلا کے حدود بچکن احمد زئی کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ہوئی جس میں اے ایس آئی سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے۔

    خیال رہے کہ زخمیوں میں پی ایس آئی آصف اقبال، کانسٹیبل حبیب الرحمن، کانسٹیبل جاوید خان شامل ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کو اشتہاریوں کی اطلاع ملی جس پر پولیس پارٹی نے کارروائی کی۔ اس دوران پولیس پر فائرنگ کی گئی جس سے پی ایس آئی سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے، تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھائیوں نے منی لانڈرنگ سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب شخص سے بول خرید لیا
    19 ستمبر کو کراچی کے نوجوان سڑکوں پر نکلیں. حافظ نعیم الرحمان
    شیخ رشید کی پوری عوامی مسلم لیگ گرفتار ہو گئی
    نواز شریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے،مریم نواز
    نیا آپریٹنگ سسٹم کل سے آئی فون صارفین کیلئے دستیاب ہوگا

    خیال رہے کہ مقامی لوگوں کے مطابق احمد زئی لوانگ خیل میں 10 سالہ بچے کے حادثاتی طور پر فائرنگ لگنے سے جاں بحق ہونے پر صلح کے لئے جانے والے مشران کو راستے میں پولیس نے روک لیا، پولیس نے مقامی لوگوں سے اسلحہ لینے کی کوشش کی جس پر تلخ کلامی ہوئی جس کے باعث پولیس نے فائرنگ کی جبکہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

  • قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اورڈالر برآمد

    قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اورڈالر برآمد

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کمپنی چلانے والے ملزم کو گرفتار کر کے 70 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اےکمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی ڈپٹی ڈائریکٹررابعہ قریشی کی ٹیم نے کارروائی کی حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم سمیر کو گرفتار کیا گیا جو بغیر لائسنس کے منی چینجر اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہا تھا، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں دہلی کالونی کراچی سے گرفتار کیا گیا، چھاپے کے دوران ملزم سے 70 ہزار امریکی ڈالر بر آمد کر لیے گئے، ملزم کے موبائل سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں اور پیغامات بھی برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    نیب ترامیم سےمتعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے،شہباز شریف

    دوسری جانب راولپنڈی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مقامی پلازہ میں قائم کاروباری شخصیت کے نجی بینک پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور ڈالر برآمد کرلیے راولپنڈی مری روڈ نجی پلازہ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور ڈالر برآمد کرلیے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہنا ہے کہ کاروباری شخصیت نے مقامی پلازہ میں نجی بینک قائم کر رکھا تھا، پلازہ سے بڑی تعداد میں ڈیجیٹل سیف برآمد کرلیے،ایف آئی اے نے دیگر اداروں سے مدد طلب کرلی۔

    پنجاب حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی چینی فراہم کرنے کا فیصلہ

  • پی آئی اے کی پروازیں منسوخ،تاخیر کا شکار،مسافر پریشان

    پی آئی اے کی پروازیں منسوخ،تاخیر کا شکار،مسافر پریشان

    پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، پی آئی اے کا مالی بحران بڑھتا ہی جا رہا ہے، پی آئی اے کی آج بھی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں تو کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں ،پی آئی اے میں بکنگ کروانے والے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کی 10 پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے،شہر قائد کراچی سے تربت آنے اور جانے والی دو پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، لاہور کے لئے اپ اینڈ ڈاؤں کی دو پروازیں پی کے 302،303،کراچی سے اسلام آباد کی دو پروازیں، کراچی سے سکھر کی دو پروازیں اور کراچی سے فیصل آباد ، فیصل آباد سے کراچی کی پرواز کو منسوخ کیا گیا ہے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جدہ کے لئے جانے والی پرواز پی کے 741 ساڑھے چار گھنٹے لیٹ روانہ ہوئی، اسلام آباد سے گلگت جانے والی پرواز بھی لیٹ روانہ ہوائی، اسلام آباد سے کراچی اور لاہور سے ریاض جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوئی ، پی آئی اے کی پروازوں میں تاخیر کی وجہ سے مسافروں نے احتجاج کیا ہے،

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے پیشگی بولی کا عمل شروع
    دوسری جانب پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے پیشگی بولی کا عمل شروع کر دیا ہے ،بولی میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو 26 ستمبر کو بولی سے قبل دبئی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ جاری کر دیا گیا ہے پی سی اے اے کے مطابق دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو 19 ستمبر تک ای میل کے ذریعے اپنی حاضری کی تصدیق کرنی ہوگی

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    پی آئی اے کا قرض اور واجبات 743 ارب روپے سے تجاوز کر گئے

    دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن سے متعلق اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں وزیراعظم کو پی آئی اے کی نج کاری اور دیگر معاملات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ،وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صارفین کو بین الاقوامی معیار کے ہوائی سفر کی فراہمی کے لیے قومی ائیرلائن کی جلد از جلد نجکاری نا گزیر ہے، وزیراعظم نے فواد حسن فواد کو اپنی ٹیم میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور وزارت نجکاری کے زیر نگرانی پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی .

  • میئر کراچی سے چین کے قونصل جنرل  کی ملاقات

    میئر کراچی سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے چین کے قونصل جنرل یانگ ینڈونگ کی ملاقات ہوئی ہے

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چین کے قونصل جنرل کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دورے پر خوش آمدید کہا۔میئر کراچی اور قونصل جنرل چین کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان پُر خلوص ہمسائیگی کا بہترین رشتہ قائم ہے۔ عوامی جمہوریہ چین نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے،پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں چین کا تعاون دوستی کی عظیم مثال ہے، چین کی سرمایہ کار کمپنیز کو کراچی میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،کراچی کے شہری انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے چین کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے،بلدیاتی امور اور شہری ترقی کے لیے چین کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں، بلدیہ عظمی کراچی شہریوں کو معیاری شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے،

    چین کے قونصل جنرل یانگ ینڈونگ کا کہنا تھاکہ پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی اور برادرانہ تعلق پر فخر ہے، کراچی کی ترقی سے پاکستان کے لیے استحکام اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی ،پاکستان کے ساتھ تعمیر و ترقی کے عمل میں باہمی تعاون جاری رہے گا،

    پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

     اگر دوسرے صوبوں کے ساتھ بھی نا انصافی ہوئی تو آواز اٹھائیں گے 

    شمولیت سے پارٹی مضبوط سے مضبوط تر ہوگی ,سعید غنی

  • مانیٹری پالیسی کااعلان آج کیا جائےگا،شرح سود میں ایک سے دو فیصد تک اضافے کا امکان

    مانیٹری پالیسی کااعلان آج کیا جائےگا،شرح سود میں ایک سے دو فیصد تک اضافے کا امکان

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔

    باغی ٹی وی: گورنراسٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور شرح سود میں ردوبدل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس اسٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی میں منعقد ہوگا، بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کے بعد شرح سود میں ردوبدل کا اعلان کرے گی، اس وقت بنیادی شرح سود 22 فی صد ہے-

    ترجمان اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ اجلاس کے بعد پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری نئی پالیسی کا اعلان کیا جائے گامانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود کا فیصلہ کرنے کا قانونی ادارہ ہے اور مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 14 ستمبر کو ہے جس میں شرح سود پر فیصلہ ہوگا۔

    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا

    خیال رہے کہ رواں سال 31 جولائی کو گورنر اسٹیٹ بینک نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھاماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ شرح سود میں ایک سے دو فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 26 جون کو شرح سود 100 بیسس پوائنٹس یعنی 1 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد بنیادی شرح سود 22 فیصد ہوگئی تھی۔

    بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن،درجنوں گرفتاریاں، ٹرانسفارمرزبھی اُتارلیے گئے