Baaghi TV

Tag: کھیل

  • محسن نقوی کو پوری طرح پتہ چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے،چوہدری شافع

    محسن نقوی کو پوری طرح پتہ چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے،چوہدری شافع

    پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے امریکا میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی پر تنقید کی ہے-

    باغی ٹی وی : گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی دیکھنے میں شریف لگتے ہیں لیکن اندر کھاتے، کیا کرتے، سب کو معلوم ہے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، ہارجیت ہوتی رہتی ہے،محسن نقوی کو پوری طرح پتہ چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے، سیاست نہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی ہونی چاہیئے۔

    چوہدری شافع حسین نے مزید کہا کہ حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے، (ن) لیگ، (ق) لیگ اور پیپلزپارٹی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہیں، انہیں علم ہے کہ یہ آخری موقع ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں لیکن حکومت سے مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی کے گروپس دھڑوں میں بٹنے کی وجہ سے مذاکرات نہیں ہو پارہے ہم لوگ پاکستان میں آزادی کے ساتھ عید منارہے ہیں لیکن بھارت میں مسلمانوں کو قربانی کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ہم چاہتے ہیں کہ فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو بھی ان کا حق ملنا چاہیئے۔

    پاکستان معاشی مشکلات سے نکل کر ترقی کے راستے پر گامزن ہورہا ہے،وزیراعظم

    پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت نے بتایا کہ جاپان اور چائنہ نے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی سکلز لیبر مانگی ہے جس پر کام ہو رہا ہے، یہ بھی واضح کیا کہ ٹیوٹا کا گزشتہ 6 سال کا آڈٹ کروانے جارہا ہوں، پچھلے 15سالوں سے کرپشن کرنے والے کرپٹ آفسیرز کو تبدیل کروا رہے ہیں۔

    چوہدری شافع حسین نے وفاق اور صوبے میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ق لیگ کے اتحاد کو اطمینان بخش قرار دیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی 100 دن کی کارکردگی کو بھی سراہا، موجودہ حکومت کو باقی 4 سال کی مدت پوری کرنی چاہیئے۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے خلاف شکایت درج

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

    فلوریڈا: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : لاڈرہل فلوریڈا میں ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے پہلے تاخیر کا شکار رہا اور ٹاس بھی نہیں ہوسکا، کافی تاخیر کا شکار ہونے پر میچ منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزآئر لینڈ اور امریکا کا میچ بھی بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا یوں امریکا نے سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی تھی جبکہ پاکستان سپر ایٹ میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہوگیا تھا گروپ اے میں بھارت تین میچز میں کامیابی کے ساتھ پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست:پی سی بی کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق …

    میرا گمان ہے جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہوسکتا،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس:محمد عامر اور عماد وسیم کا ایک بار پھر …

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس:محمد عامر اور عماد وسیم کا ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس:محمد عامر اور عماد وسیم کا ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

    لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی اسکواڈ کی ناقص پرفارمنس پر قومی کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا جلد باقاعدہ اعلان متوقع ہے، محمد عامر اور عماد وسیم پہلے کی طرح لیگ کرکٹ کھیلیں گے،واضح رہے کہ عامر اور عماد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لی تھی،لیکن دونوں کی ورلڈ کپ میں پرفارمنسز توقعات کے مطابق نہیں رہیں،دونوں کرکٹرز آئرلینڈ کے خلاف میچ میں آخری بار ایکشن میں ہوں گے۔

    دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی امریکا اور پھر بھارت سے شکست کے بعد بابر اعظم سے کپتانی چھین لی گئی بطور کپتان بابر اعظم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلادیش سے ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں انہیں کپتانی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ …

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سپرد کرتے ہوئے انہیں 2025 چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال کی قیادت فراہم کی تھی مگر آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے باعث بورڈ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بابر اعظم کے بجائے شان مسعود پر ہی اعتماد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،آسٹریلیا کے ٹیسٹ فاسٹ بولر جیسن گلیسپی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے جبکہ شان مسعود کپتانی کے فرائض نبھائیں گے-

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست:پی سی بی کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق …

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست:پی سی بی کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق بڑا فیصلہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست:پی سی بی کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق بڑا فیصلہ

    لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی امریکا اور پھر بھارت سے شکست کے بعد بابر اعظم سے کپتانی چھین لی گئی-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق بطور کپتان بابر اعظم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلادیش سے ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں انہیں کپتانی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سپرد کرتے ہوئے انہیں 2025 چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال کی قیادت فراہم کی تھی مگر آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے باعث بوڑد نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بابر اعظم کے بجائے شان مسعود پر ہی اعتماد کرنے کا فیصلہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے ٹیسٹ فاسٹ بولر جیسن گلیسپی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے جبکہ شان مسعود کپتانی کے فرائض نبھائیں گے-

    واضح رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گیاآئرلینڈ اور امریکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا ، دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ مل گیا، جس کے بعد امریکا ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے میں پہنچ گیا ہے، تاہم پاکستان اپنا آخری پول میچ 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے دی

    کنگز ٹاؤن: آئی سی سی ٹی 20 مینز ورلڈ کپ کے27 ویں میچ میں بنگلہ دیش کی نیدرلینڈز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : کنگز ٹاؤن میں بارش کے باعث تاخیر سے ہونے والے ٹاس میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

    بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔شکیب الحسن 64 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

    اس کے علاوہ تنزید حسن 35، محموداللہ 25 ، توحید 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے, نیدرلینڈز کی جانب سے آریان دت اور میکرین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    دوسری جانب 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 8 وکٹ پر 134 رنز بناسکی۔

    نیدرلینڈز کی جانب سے سائی برینڈ 33 اور وکرم جیت سنگھ 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اسکاٹ ایڈورڈز نے 25 اور مائیکل لیوت نے 18 رنز بنائے،بنگلادیش کی جانب سےا رشاد حسین نے 3 اور تسکین احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    گروپ ڈی میں موجود ان دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے نیدرلینڈز اور بنگلادیش ایونٹ میں اپنا آج تیسرا میچ کھیل رہے ہیں، دونوں کو ایک میچ میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی، بنگلا دیش 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جب کہ نیدر لینڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ کم رن ریٹ کی وجہ سے تیسری پوزیشن پر ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا اور  بھارت سے میچ ہارنے پر  ٹیم اراکین کیخلاف بغاوت کا مقدمہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا اور بھارت سے میچ ہارنے پر ٹیم اراکین کیخلاف بغاوت کا مقدمہ

    گوجرانوالہ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا اور بھارت سےکرکٹ میچ ہارنے پر قومی ٹیم کیخلاف عدالت میں پٹیشن دائرکر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : رٹ پٹیشن ایک وکیل کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ تمثال زیب نعیم کی عدالت میں دائر کی گئی ہے، درخواست کے مطابق کپتان بابر اعظم اور دیگر ٹیم اراکین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے،اس کے علاوہ ٹیم مینیجر، کوچ اور چیف سلیکٹر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ایس ایچ او تھانہ اروپ کو 21 جون تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزیر اعظم کا اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا قائد اعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر …

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ امریکا میں جاری ہے جس میں پاکستان کو امریکا اور بھارت نے شکست دی تھی،پاکستان کو امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں 5 رنز سے جب کہ بھارت سے 6 رنز سے شکست ہوئی۔

    بھارت کا پاکستان اور چین کے ساتھ دیرینہ تنازعات ختم کرنے کا عندیہ

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو  4 رنز سے شکست دیدی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 4 رنز سے شکست دیدی

    نیویارک : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ ڈی کی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 پر ہوگا جنوبی افریقا کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ڈی میں سرفہرست ہے جنوبی افریقا نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا اور دوسرے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دی تھی، بنگلا دیش نے اب تک اپنا یک ہی میچ کھیلا ہے جس میں اس نے سری لنکا کو ہرایا تھا، گروپ ڈی میں بنگلا دیش 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے، جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسن 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملر 29 جبکہ کوئنٹن ڈی کاک 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ایڈن مارکرم 4، ریزا ہینڈرکس اور ٹرسٹن اسٹبز 0، 0 رنز بنا کر پویلین لوٹے،مارکو جینسن 5 اور کیشو ماہراج 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ،بنگلا دیش کی جانب سے تنظیم حسین ثاقب نے 3، تسکین احمد نے 2 اور رشاد حسین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    جنوبی افریقا کے 113 رنز کے جواب میں بنگلا دیشی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بناسکی، بنگلادیش کی طرف سے توحید ہردوئے 37، محموداللہ 20 اور نجم الحسن شانتو 14 رنز بناکر نمایاں رہے، جنوبی افریقا کی طرف سے کیشو مہاراج نے 3، کاگیسو ربادا اور انرچ نورٹجے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • کرکٹ صرف چوکوں، چھکوں کا نام نہیں،انٹر نیشنل کرکٹ میں ہر بار خود کو تبدیل کرنا ہوتا ہے،ہیڈ کوچ

    کرکٹ صرف چوکوں، چھکوں کا نام نہیں،انٹر نیشنل کرکٹ میں ہر بار خود کو تبدیل کرنا ہوتا ہے،ہیڈ کوچ

    نیویارک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے خود کا گیم بہتر نہیں کیا تو آپ لمبا نہیں کھیل پائیں گے، انٹر نیشنل کرکٹ میں ہر بار خود کو تبدیل کرنا ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی : نیویارک میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں، انہیں اندازہ ہے کہ کیسے پرفارم کرنا ہےہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں نیو یارک کی وکٹ خطرناک نہیں تھی، ایک دو جگہ شارپ باؤنس تھا لیکن وہ مسئلہ نہیں۔

    گیری کرسٹن نے کہا کہ سلو آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے یہاں بڑا ٹوٹل نہیں ہونا تھا، 140 یہاں اچھا اسکور ہوتا بھارت کو اس سے کم میں روکا تھا،کرکٹ صرف چوکوں، چھکوں کا نام نہیں، 120 ٹوٹل کا میچ بھی دلچسپ ہوسکتا ہے،اگر آپ نے خود کا گیم بہتر نہیں کیا تو آپ لمبا نہیں کھیل پائیں گے، انٹر نیشنل کرکٹ میں ہر بار خود کو تبدیل کرنا ہوتا ہے، ہدف کے تعاقب میں ابتدائی 15 اوورز میں ٹیم اچھا کھیلی، ایسا ہی پلان تھا، لیکن وکٹیں گرنے کے بعد رنز بننا رُکے اور دباؤ میں آگئے۔

    غزہ جنگ : اختلافات پر نیتن یاہو کی جنگی کابینہ کےاہم رکن اپنے عہدے …

    واضح رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی قومی ٹیم بری طرح ناکام ہوئی،ٹیم 120 رنز کا ہدف بھی مکمل نہ کر سکی.چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا ہےکہ باہر بیٹھا نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے، اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی۔

    غیرملکی ائیرلائن کی پرواز منسوخ ہونے سے 136 عازمین حج شدید پریشانی کا شکار

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی ٹیم نے نیویارک میں بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کی،یقین ہے آج کرکٹ کے کھیل کا شاندار مظاہرہ ہو گا، وزیر اعظم نے ٹیم پاکستان کےلیے ہدف کے حصول کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 19 اوور میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پہلی مرتبہ بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف آل آؤٹ ہوئی 119 آل آؤٹ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کے خلاف بھارت کا کم ترین اسکور ہے،اس سے قبل بھارت کا کم ترین اسکور 2012میں 9 وکٹ پر 133 رنز تھا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

    نیویارک: بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان کیخلاف بھارت کی پوری ٹیم 19 اوورز ہی کھیل سکی اور 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،120 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری ہے،پاکستان کی طرف سے محمد رضوان اور بابراعظم کریز پر موجود ہیں۔

    باغی ٹی وی :پاک بھارت میچ سے قبل نیو یارک میں بارش شروع ہوگئی، بارش کی وجہ سے پچ کورز سے ڈھانپ دیا، نیویارک کے نساؤ کاونٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے ہوگا،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے شروع ہوگا،دونوں ٹیمیں ہائی ولٹیج ٹاکرے کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں جبکہ نیو یارک اسٹیڈیم کے باہر پاک بھارت شائقین کا جوش و خروش بھی عروج پر ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا ٹاس بارش کی وجہ سے مقررہ وقت 7:00 بجے سے آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوکر 7:30 پر ہوا جس میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

    میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شیڈول ٹائم 7:30 سے بڑھا کر 8:00 بجے کیا گیا تھا تاہم بارش کی آنکھ مچولی جاری رہنے کی وجہ سے میچ آٹھ بجے بھی شروع نہ ہوسکا۔

    بارش کی آنکھ مچولی جاری ہے جس کے باعث میچ ایک بار پھر روک دیا گیا ہےبھارت کی اننگز کا آغاز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے کیا جبکہ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے پہلا اوور کرایا میچ روکے جانے سے قبل بھارت نے ایک اوور میں بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنالیے ہیں،میچ دوبارہ شروع ہوا تو پاکستان کیخلاف بھارت کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری، ویرات کوہلی نسیم شاہ کی گیند پر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے,19 رنز کے مجموعی اسکور پر روہت شرما بھی شاہین آفریدی کی گیند پر 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    بھارت کی تیسری وکٹ 58 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب اکشر پٹیل 20 رنز بنانے کا بعد نسیم شاہ کا شکار بنے،89 کے مجموعی اسکور پر سوریا کمار یادیو 7 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے،شیوم دوبے صرف تین رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہو گئےمحمد عامر کے اوور میں 96 کے مجموعی اسکور پر بھارت کی یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گریں، 96 کے مجموعی اسکور پر رشب پنت 42 رنز اور رویندر جڈیجا صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

    112 کے مجموعی اسکور پر ہارڈک پانڈیا اور جسپریت بمراہ بھی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔ بھارت کی آخری وکٹ 119 کے مجموعی اسکور پر گری جب ارشدیپ سنگھ 9 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے،حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3، 3، محمد عامر نے 2 اور شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز بابر اعظم اور محمدف رضوان نے کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 26 رنز پر گر گئی، بابراعظم 13 رنز بنانے کے بعد جسپریت بمراہ کی گیند پر سلپ پر کھڑے فیلڈر کو کیچ تھما گئے،57 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو دوسرا نقصان عثمان خان کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 13 رنز بناکر اکشر پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے،پاکستان کی تیسری وکٹ 73 رنز پر گری جب فخر زمان بھی 13 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، انکے بعد بیٹنگ کیلئے آنیوالے شاداب خان صرف 4 رنز ہی بناسکے اور پانڈیا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    افتخار احمد نے 9 گیندیں کھیل کر صرف 5 رنز بنائے، نسیم شاہ 10 اور شاہین آفریدی صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہےبھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 3 ، ہاردیک پانڈیا نے کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے بھارت کیخلاف میچ میں بہترین پرفارم کرنےکی کوشش کریں گے، ماضی ماضی ہے آج کے میچ پر فوکس ہے، بھارت کے خلاف میچ کے لیے بہت حوصلہ ملتا ہے۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بولرز دفاع کر سکیں، یہاں دو تین میچز کھیل چکے ہیں، اندازہ ہے یہاں کتنا اسکور ہونا چاہیے۔

    بھارت کا اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، ویرات کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج

    پاکستان کا اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، فخر زمان، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد عامر