Baaghi TV

Tag: کھیل

  • مجھے بھی سوشل میڈیا سےپتا چلا کہ میں نے پی ٹی آئی جوائن کرلی ہے،شعیب اختر

    مجھے بھی سوشل میڈیا سےپتا چلا کہ میں نے پی ٹی آئی جوائن کرلی ہے،شعیب اختر

    راولپنڈی: سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ الیکشن لڑنے سے میری والدہ نے منع کیا تھا۔ وہ کہہ کر گئی تھیں کہ سب کچھ کرلینا، اس قوم کی خدمت کرلینا لیکن اس ملک کے ساتھ غداری نہ کرنا۔

    باغی ٹی وی: یوٹیوب پر ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سیاست جوائن کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں پر کہا کہ میں اگر پنڈی الیکشن میں کھڑا ہوں، لینڈ سلائیڈ نہ کروں، ایسا ہوسکتا ہے؟میں الیکشن بھی لڑسکتا ہوں، سب کچھ کرسکتا ہوں لیکن میری والدہ نے منع کیا تھا۔ وہ کہہ کر گئی تھیں کہ سب کچھ کرلینا، اس قوم کی خدمت کرلینا لیکن اس ملک کے ساتھ غداری نہ کرنا۔

    ایشیا کپ 2023: بی سی سی آئی پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پرآمادہ؟

    میزبان نے سوال کیا کہ دنیا آپ کو سخت مزاج اور مضبوط قسم کے انسان کے طور پر دیکھتی ہے، لیکن والدہ کے معاملے میں آپ انتہائی نرم مزاج اور کمزور انسان تھےجواب میں شعیب اختر نےکہا ‘قرآن کی آیت ہے کہ اپنے ماں باپ کے ساتھ عجز کے ساتھ پیش آیا کرو ، اپنے کاندھے جھکا کر بات کیا کرو اور آنکھیں نیچے کرکے بات کیا کرو، میری تشریح یہ ہے کہ جیسا کٹا ہوا مرغا پڑا ہوتا ہےاس کی گردن پڑی ہوتی ہے، ماں باپ کے سامنے ایسے ہونا چاہیے-

    اولمپئین ظفر احمد خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

    انہوں نے کہا کہ ماں باپ کے سامنے ایسے پر بچھے ہونے چاہئیں، مجھے کبھی بھی کوئی تکلیف آئی، کوئی چیز اللہ سے مانگنی ہو تو میں اللہ سے براہ راست نہیں مانگتا تھا، میں پہلے اپنی ماں کی خدمت کرتا تھا، اپنے باپ کی مالش کرتا تھا، جب میرے والدین خوش ہوجاتے تھے تب اللہ سے مانگتا،میں اپنی ماں کا دس سال ڈرائیور بنا رہا ہوں، میں تین چار گھنٹے اسلام آباد میں ماں کو گاڑی میں بٹھا کر گاڑی چلاتا تھا، ان کو گھماتا تھا، وہ درود شریف پڑھتی رہتی تھیں، پھر جب تھک جایا کرتی تھیں تو گھر آکے ان کی ٹانگیں اور پاؤں دباتا تھامیں نےماں باپ سے بہت مار بھی کھائی ہے، لہٰذا اگر آپ کے ماں باپ زندہ ہیں تو ان کی بھرپور خدمت کرلیں-

    اسٹار فٹبالر کریم بینزیما سعودی کلب کا حصہ بن گئے

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ مجھے بھی سوشل میڈیا سےپتا چلا کہ میں نےپاکستان تحریک انصاف جوائن کرلی ہےمیں پچھلے 4 سال سے چیئرمین پی ٹی آئی سےملا تک نہیں۔ میں سیاست سےاور پی ٹی آئی سے دور ہوں ،میں ہر سیاسی جماعت اور ہر سیاستدان کی عزت کرتا ہوں۔ مجھ پر ذاتی احسان سابق صدر آصف زرداری کا ہے، میرے ان سے قریبی تعلقات ہیں۔

    شعیب اختر نے مزید کہا کہ ‘کراچی کے مہاجروں کا مجھ پر پر بہت احسان ہے، اگر میں کراچی کیلئے کچھ کرسکا تو جان حاضر کردوں گا۔ پنجاب میں ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کراچی میں پروفشنل مینجنگ نوجوان ہیں، وہی ٹیلنٹ کو مینج کرسکتے ہیں۔

    آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ فائنل میچ کا دوسرا دن بھی کینگروز کے نام

  • اولمپئین ظفر احمد خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

    اولمپئین ظفر احمد خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

    کراچی: پاکستان کے لیجنڈ اولمپئین ظفر احمد خان طویل علالت کے بعد 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی: اولمپیئن ظفر احمد خان کی نماز جنازہ اتوار بعد نماز ظہر مسجد ابراہیم بلاک اے نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی، پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر( ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے اولمپیئن ظفر احمد خان کی رحلت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔

    ایشیا کپ 2023: بی سی سی آئی پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پرآمادہ؟

    اولمپئین ظفر احمد خان 14 دسمبر 1929 کو پیدا ہوئے ظفر احمد خان 1964 ٹوکیو میں منعقدہ کے سمر اولمپک میں شرکت کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن تھے اور پاکستان کسٹمز کی نمائندگی کرتے تھے۔

    اسٹار فٹبالر کریم بینزیما سعودی کلب کا حصہ بن گئے

  • اسٹار فٹبالر کریم بینزیما  سعودی کلب کا حصہ بن گئے

    اسٹار فٹبالر کریم بینزیما سعودی کلب کا حصہ بن گئے

    فرانس کے اسٹار فٹبالر کریم بینزیما سعودی عرب کے فٹبال کلب الاتحاد کا حصہ بن گئےکریم بینزیما سعودی کلب الاتحاد کے ساتھ 3 سالہ معاہدے پر دستخط کیلئے جدہ میں موجود ہے۔گزشتہ روز جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں اسٹار فٹبالر کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی۔کریم بینزیما کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے 60 ہزار شائقین اسٹیڈیم پہنچ گئے اور اسٹار فٹبالر کا شاندار استقبال کیا۔
    فرینچ فٹبالر کریم بینزیما نے ریال میڈرڈ چھوڑ کر سعودی کلب سے معاہدہ کر لیاسعودی کلب النصر میں شامل رونالڈو نے بھی کریم بینزیما کا خیرمقدم کر کے فٹبال کلب الا تحاد کا حصہ بننے پر مبارک باد دی کریم بینزیما سے سعودی کلب نے فی سیزن 200 ملین یورو سالانہ کا معاہدہ کیا ہے۔

  • ایشیا کپ 2023: بی سی سی آئی پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پرآمادہ؟

    ایشیا کپ 2023: بی سی سی آئی پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پرآمادہ؟

    ایشیا کپ 2023 کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائبرڈ ماڈل پر عملدرآمد کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔

    باغی ٹی وی : ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے آمادہ ہوگیا پی سی بی کے مجوزہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے 5 میچز کی میزبانی پاکستان کرے گا جبکہ دیگر میچز نیوٹرل ویونیو پر کرائے جائیں گے،نیوٹرل ویونیو کے لیے سری لنکا یا یو اے ای کا نام زیر غور ہے۔

    پاکستانی باؤلر حارث رؤف دنیا کے بہترین ڈیتھ باؤلرز میں سے ایک ہیں،سابق بھارتی کرکٹر

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نےایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا تاہم پی سی بی ایونٹ کی میزبانی پاکستان سے باہر کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا کیونکہ اس سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے اس کی کوششوں پر اثر پڑے گا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 میں شرکت نہیں کرے گی،بھارتی میڈیا

    پاکستان نے ایشیاکپ کے معاملے پر ہائبرڈ ماڈل پیش کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں کروانے کا آپشن پیش کیا تھا جسے یہ کہہ کر ماننے سے انکار کردیا گیا کہ دیگر بورڈز یو اے ای میں شدید گرمی کی وجہ سے کھیلنے کو تیار نہیں-

    حسن علی نے سرفراز کو کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا

  • دنیائے فٹ بال کا بڑا مقابلہ آج استنبول میں کھیلا جائے گا

    دنیائے فٹ بال کا بڑا مقابلہ آج استنبول میں کھیلا جائے گا

    چیمپئنز لیگ فائنل کا تگڑا ٹاکرا مانچسٹر سٹی اور انٹر میلان کے درمیان ہو گا کھلاڑیوں کی تیاریاں مکمل، وِننگ ٹریکس پر دوڑتی بلیو شرٹس نے ایک اور بڑی کامیابی پر نظریں جما لیں
    دنیا کا پسندیدہ کھیل فٹبال آج پھر مرکز نگاہ اتاترک اولمپک اسٹیڈیم استنبول میں بڑا مقابلہ یوئیفا چیمپئنز لیگ کا فیصلہ کن ٹاکرا مانچسٹر سٹی اور انٹر میلان میں دلچسپ اور اعصاب شکن مقابلہ کے لئے رہیئے تیار ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجے شروع ہو گا کھلاڑیوں کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہے، تمام پلان بھی مکمل کر لئے گئے ہے سب پرعزم اور پرجوش جزبے کے ساتھ میدان میں اترے گے، جبکہ پرستار بھی بے قرار دکھائی دے رہے ہے،
    پریمیئر لیگ اور ایف اے کپ کے چیمپئن کھلاڑیوں کو تاریخ میں پہلی بار چیمپئنز لیگ بھی جیتنے کا انتظار جبکہ دوسری جانب بلیو شرٹس کے گول مشین کہلانے والے ارلنگ ہالینڈ پر نظریں جمائے بیٹھے ہے،

  • پی ایف ایف کی جانب سے خواتین گول کیپرز کے لئے لاہور میں خصوصی کیمپ کا انعقاد

    پی ایف ایف کی جانب سے خواتین گول کیپرز کے لئے لاہور میں خصوصی کیمپ کا انعقاد

    پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام خواتین گول کییپرز کو خصوصی تربیت کے لئے کیمپ کا آغاز کیا گیا،پی ایف ایف کے مطابق تربیتی کیمپ میں مدعو کی جانے والی گول کیپرز میں نشا اشرف، طوبیٰ ادریس، سحر زمان، مافیہ پروین، آئینہ مرزا اور نائرہ ایمن شامل ہیں۔
    کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو احسان اللہ خان کی کوچنگ میں خصوصی ٹریننگ دی جائے گی، ٹریننگ کے بعد مجموعی طور پر 3 گول کیپرز کا انتخاب کر کے انہیں رواں ماہ کے وسط میں شروع ہونے والے قومی سینئر کیمپ میں شامل کیا جائے گا۔
    کوچ احسان اللہ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں مستقبل کے لیے نیا ٹیلنٹ تیار کرنے کا موقع ملے گا، ٹریننگ کا پہلا مرحلہ 11جون کو مکمل ہوگا، اس کے بعد 13 سے 18جون تک کراچی میں بھی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

  • ورلڈ کپ  شیڈول جلد سامنے آجائے گا،جیف الرڈائس

    ورلڈ کپ شیڈول جلد سامنے آجائے گا،جیف الرڈائس

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو جیف الرڈائس نے کہا ہے کہ بہت جلد ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کریں۔جیف الرڈائس کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیڈول ہمیں ایک کچھ دن میں مل جائے گا جس کے بعد ممبرز ممالک اور براڈ کاسٹرز کے ساتھ مشاورت کریں گے۔آئی سی سی چیف کا مزیدکہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کریں گے، کوشش ہوگی کہ سب کے ساتھ جلد سے جلد مشاورت کریں گے
    انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو میزبانی دیتے ہیں تو ان کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، کئی بار ایونٹ کے لیے کرکٹ سسٹم اور حکومتوں کے ساتھ بہت زیادہ مشاورت کرنی پڑتی ہے، ہماری ٹیم ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

  • ٹیسٹ چیمپئن شپ فائننل کا پہلا روز دلچسپ رہا

    ٹیسٹ چیمپئن شپ فائننل کا پہلا روز دلچسپ رہا

    ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پہلے روز آسٹریلیا نے تین وکٹ پر 327 رنز بنا لیے ٹریویس ہیڈ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہر کر کے ایک سو چھیالیس رنز پر ناٹ آؤٹ رہےاوول لندن اسٹیڈیم میں بھارت کی دعوت پر آسٹریلیا نے بیٹنگ شروع کی، کینگروز کا آغاز مایوس کن تھا انہیں دو کے مجموعے پر پہلی وکٹ کا نقصان ہوا، اوپنر عثمان خواجہ میدان میں اترتے ہی محمد سراج کا نشانہ بنے۔ جارحانہ انداز سے کھیلتے ہوئے ڈیوڈ وارنر 43 رنز پر ٹھاکر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ٹیسٹ کے نمبر ون بلے باز لبوشین 26 رنز کا اضافہ کر سکیں، انہیں محمد شامی نے واپس پویلین بھیج دیا، چھہتر کے ٹوٹل پر تیسری وکٹ گرنے کے بعد کینگروز سنبھل گئے،ڈٹ کر کھیلے ٹریویس ہیڈ نے شاندار سنچری اسکور کی اور کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹ پر 327 رنز بنالئے ،سنچری میکر ٹریوس ہیڈ 146 جبکہ اسٹیو سمتھ پچانوے کے انفرادی سکور سے آج دوسرے دن کا کھیل شروع کریں گے.

  • پنک گیمز  سے خواتین کو اپنی صلاحیتیں ابھارنے کا موقع ملے گا، مشیر کھیل وہاب ریاض

    پنک گیمز سے خواتین کو اپنی صلاحیتیں ابھارنے کا موقع ملے گا، مشیر کھیل وہاب ریاض

    وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پنک گیمز سے مستقبل میں پاکستان کو نئی خواتین کھلاڑی ملیں گی۔پنک گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ خواتین کھلاڑیوں کو موقع دینا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں۔
    انہوں نے کہا کہ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کو پنک گیمز کا سفیر مقرر کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کےلیے کھیلوں کا انعقاد چیلنجنگ تھا، پوری ٹیم نے کھیلوں کے انعقاد کےلیے محنت کی۔مشیر کھیل نے کہا کہ پنک گیمز کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو موقع دینا ہے۔
    وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو نیشنل ٹیمز کےلیے منتخب کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پنجاب اسٹیڈیم میں پہلے پنک گیمز کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ گیمز میں مختلف جامعات کی خواتین کھلاڑی شریک ہیں جنہوں نے افتتاحی تقریب کے دوران مارچ پاسٹ کیا۔
    پنک گیمز نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں 10 جون تک جاری رہیں گے جن میں کرکٹ، ہاکی، بیڈمنٹن سمیت 7 کھیلوں میں خواتین کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔

  • پاکستانی  نوجوان کا  عمرے کی سعادت حاصل کرنےکےلئےانوکھا اقدام

    پاکستانی نوجوان کا عمرے کی سعادت حاصل کرنےکےلئےانوکھا اقدام

    گوجرانولہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد طیب جواد نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے حجاز مقدس کےسفر کو سائیکل پر طے کر کے عقیدت اور ایڈوینچر کی اعلیٰ مثال قائم کر دی سائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ سفر مدینہ کا آغاز 9 جنوری 2023 کو گوجرانولہ سے کیا تھا اور لاہور سے اوکاڑہ،ملتان ، ڈی جی خان، لورالائی کے راستے کوئٹہ ، تفتان کے راستے ایران میں داخل ہوا۔ ایران میں زاہدان، بام، ، جیرفت، بندر عباس وہاں سے بحری جہاز پر 210 کلومیٹر کی مسافت کر کے عرب امارات کے شہر شارجہ پہنچا۔ شارجہ سے دبئی ، ابو ظہبی کے راستے سعودی عرب میں داخل ہوا سعودی عرب میں حرض۔ الخراج اور ریاض سے مکہ مکرمہ جہاں پر عمرہ کی سعادت حاصل کی ۔ بعد میں جدہ کے راستے مدینہ منورہ پہنچا۔ محمد طیب جواد نے کہا کہ میرا یہ سفر 74 دن میں مدینہ منورہ تک مکمل ہوا جس میں کچھ شہروں میں قیام بھی ہوئے۔ جن میں بندر عباس، شارجہ، دبئی ، ریاض، مکہ مکرمہ ، جدہ شامل ہیں ،رمضان المبارک مدینہ منورہ میں گزرا اور پھر عمرہ کی سعادت نصیب ہوئی ۔ اسکے بعد واپسی کے سفر کے لئے رخت سفر باندھ لیا،