Baaghi TV

Tag: کھیل

  • ستارہ امتیاز حاصل کرنے کے بعد بابر اعظم کا سوشل میڈیا پر پیغام

    ستارہ امتیاز حاصل کرنے کے بعد بابر اعظم کا سوشل میڈیا پر پیغام

    لاہور: پنجاب کے گورنرنے پاکستان کے معروف کرکٹر بابراعظم کو ستارہ امتیاز سے نوازا۔

    باغی ٹی وی : گورنر ہاؤس میں یوم پاکستان کے موقع پر اعزازات دینے کی تقریب میں بابر اعظم کو یہ اعزاز حاصل ہوا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو یہ اعزاز دینے کا اعلان 14 اگست 2022 کو کیا گیا تھا،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بابر اعظم کو ستارہ امتیاز کا میڈل پہنایا۔

    شہزادہ ولیم کا یوکرین اورپولینڈ کی سرحد کے قریب اچانک دورہ


    بابر اعظم نے ستارہ امتیاز کا اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا بیان جاری کیا ٹوئٹر پر اپنے والدین کے ہمراہ تصویر شیئر کی گئی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا اپنی والدہ اور والد کی موجودگی میں ستارہ امتیاز حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے،یہ ایوارڈ میرے والدین کے لیے، مداحوں اور پاکستان کے لوگوں کے لیے ہے۔

    آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن ،ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

    واضح رہے کہ ماضی میں عبدالقادر (مرحوم)، شاہد آفریدی، سرفراز احمد اور یونس خان ستارہ امتیاز حاصل کر چکے ہیں ، قومی ٹیم کے کپتان 28 سالہ بابراعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹربن گئے ہیں، بابر سے قبل پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔

    بابراعظم تینوں فارمیٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں شامل ہیں، پاکستان نے 2021 میں ان کی کپتانی میں پہلی بار کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی۔

    یوم پاکستان: بابر اعظم ،گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت دیگر شخصیات کواعلیٰ سول اعزازات …

  • آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن ،ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

    آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن ،ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ جاری کردی-

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینر ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر امام الحق چوتھی سے تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

    بابراعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

    ون ڈے رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، رسی وین ڈر ڈوسن 777 پوائنٹس کے ہمراہ دوسرے جبکہ اوپنر امام الحق 740 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ ڈی کوک چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

    ایشیا کپ2023 :اس بار بھارت سے 2011 کا بدلہ لینا ہے،شعیب اختر

    ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ، اسٹیو اسمتھ اور بابراعظم کی بیٹنگ رینکنگ میں ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے بابر اعظم ٹیسٹ فارمیٹ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، آسٹریلیا کے کرکٹر مارنس لبوشن کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن 4 درجہ ترقی پاکر چھٹے سے دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے سٹیو سمیتھ ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے سےتیسرے نمبر پر آگئے ہیںکیوی کپتان کین ولیمسن ایک بار پھر 883 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں، آسٹریلیا کے مارکس لبوشین کا پہلا نمبر ہے۔

    ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

  • دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں،شاہد آفریدی کی مودی سے درخواست

    دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں،شاہد آفریدی کی مودی سے درخواست

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں- دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کو چلنے دیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اور بھارت کے تعلقات بدستور خراب ہیں۔ خراب تعلقات نے ہر چیز کو متاثر کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز نہیں ہو رہے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوتی ہیں۔ تاہم اس بار ایشیا کپ کے حوالے سے بھی دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تنازع جاری ہے۔

    ایشیا کپ2023 :اس بار بھارت سے 2011 کا بدلہ لینا ہے،شعیب اختر

    قطر میں کھیلی گئی لیجنڈز لیگ کے دوران بھارتی صحافی کی جانب سے شاہد آفریدی سے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سے متعلق سوال پوچھا گیاجس پرشاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نریندر مودی سے درخواست کروں گا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں، کرکٹ کو چلنے دیں تاکہ ہم انجوائے کرسکیں، میری ہمیشہ سے خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ہو، پاکستان اور بھارت ہمسایہ ملک ہیں لہٰذا دونوں کے درمیان رابطے اور تعلقات ہونے چاہیے۔

    ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

    آفریدی نے کہا کہ ابھی حال ہی میں کئی عالمی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی بھارت میں سیکیورٹی کا خطرہ تھا اس کے باوجود دونوں ممالک کی حکومتیں اجازت دیں تو ہن بھارت کا دورہ ضرور کریں گے-

    شاہد آفریدی نے پی سی بی کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ پی سی بی آگے کی طرف دیکھتا ہے اور پی سی بی کی خواہش ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے یا پاکستانی ٹیم کو بھارت بلایا جائے، میں نے پی سی بی کا کبھی کوئی ایسا بیان نہیں دیکھا جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف کوئی بات کی گئی ہو لیکن بھارتی بورڈ فیصلے لینے سے پہلے کم ازکم پاکستان بورڈ سے تو بات کر ے، جب ان معاملات میں سیاست کو بیچ میں لایا جائے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

    پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے افغان کرکٹ ٹیم کا اعلان

  • بابراعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

    بابراعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

    لاہور: پاکستان کے معروف کرکٹر بابراعظم کوکل بروز جمعرات یعنی 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا،بابراعظم افغانستان کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہیں اس لیے وہ 23 مارچ کو منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

    باغی ٹی وی: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ستارہ امتیاز نوازنے کا اعلان 14 اگست 2022 کو کیا گیا تھابابر اعظم حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بھی بن جائیں گے اس سے قبل پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔

    پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے افغان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے بابراعظم کو بطور کپتان بہترین کارکردگی اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا جائے گا۔

    بابراعظم تینوں فارمیٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں شامل ہیں، پاکستان نے 2021ء میں ان کی کپتانی میں پہلی بار کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی۔

    واضح رہے کہ ماضی میں عبدالقادر (مرحوم)، شاہد آفریدی، سرفراز احمد اور یونس خان ستارہ امتیاز حاصل کر چکے ہیں علاوہ ازیں 2011 میں محمد یوسف، 2015 میں سعید اجمل، 1992 میں جاوید میانداد اور 2005 میں انضمام الحق بھی اعلیٰ سول ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں-

    ایشیا کپ2023 :اس بار بھارت سے 2011 کا بدلہ لینا ہے،شعیب اختر

  • پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے افغان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے افغان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    افغانستان نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ،لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے مایہ ناز آل راؤنڈر راشد خان افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 24 سے 27 مارچ تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، اس سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت شاداب خان جب کہ افغانستان ٹیم کی قیادت راشد خان کریں گے۔

    ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

    ان کے علاوہ رحمان اللہ گرباز، ابراہیم گرباز، عثمان غنی، صدیق اللہ اٹل، نجیب زردان، محمد نبی، کریم جنت، افسر زئی،عظمت اللہ عمر زئی، گلبدین نائب، شرافت دین اشرف، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل الحق فاروقی، فرید ملک اور نوین الحق شامل ہیں۔

    افغان کرکٹ بورڈ نے اوپنر حضرت اللہ زازئی اور مڈل آرڈر بلے باز رحمت شاہ کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا ہے-

    سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے افغان کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹو نصیب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے سلیکٹرز نے دستیاب بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، سیریز کیلئے ہماری ٹیم کیمپ میں بہت محنت کررہی ہے ۔

    قطرمیں کھیلی گئی لیجنڈ لیگ کا ٹائٹل شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نےاپنے نام …

    دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عباس آفریدی کو افغانستان سے سیریز میں منتخب نہ کیے جانے پر حیران ہیں مدثر نذر نے کہا ہے کہ عمدہ پرفارمنس کے بعد بھی عباس آفریدی کو منتخب نہ کیے جانے پر حیران ہوں، عبدالرزاق کے بعد پاکستان کو ابھی تک حقیقی آل راؤنڈر نہیں ملا۔

    انہوں نے کہا کہ عباس آفریدی نہ صرف 140 سے زیادہ کی رفتار سے بولنگ کرنے بلکہ پاورہٹنگ کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر توجہ دی جائے تو وہ عبدالرزاق کی طرح نام بناسکتے ہیں، نظر انداز کرنے کے بجائے ان کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

    پی سی بی نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کر دیا،شاہین …

    دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس میں عبوری ہیڈ کوچ عبدالرحمان نے کہا کہ عباس آفریدی کی کارکردگی سب کی نظروں میں ہے،مستقبل میں ان کی ٹیم میں جگہ بنے گی-

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 8میں عباس آفریدی نے سب سے زیادہ 23 وکٹیں لیں مگر افغانستان سے شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے جہاں کئی نوجوان کرکٹرز کو منتخب کیا گیا وہیں پیسر نظر انداز ہو گئے۔

    ایشیا کپ2023 :اس بار بھارت سے 2011 کا بدلہ لینا ہے،شعیب اختر

  • ایشیا کپ2023 :اس بار بھارت سے 2011 کا بدلہ لینا ہے،شعیب اختر

    ایشیا کپ2023 :اس بار بھارت سے 2011 کا بدلہ لینا ہے،شعیب اختر

    پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پیشگوئی کی ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشعیب اختر نے کہا کہ بطور فین میں دو روایتی حریفوں انڈیا بمقابلہ پاکستان کا فائنل دیکھنا چاہتا ہوں، چاہے وہ ممبئی میں کھیل رہے ہوں یا احمد آباد میں ، ہم نے اس بار بھارت سے 2011 کا بدلہ لینا ہے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا بھارت آنا خود ٹورنامنٹ سے بڑی خبر ہو گی۔

    قطرمیں کھیلی گئی لیجنڈ لیگ کا ٹائٹل شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نےاپنے نام …

    ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے معاملے پر پاک بھارت تنازعات پر شعیب اختر نے جواب دیا کہ دونوں بورڈز اپنی حکومتوں کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے، بھارتی حکومت سے پوچھے بغیر بی سی سی آئی کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا اور نہ ہماری حکومت سے پوچھے بغیر پی سی بی کوئی اقدام اُٹھا سکتا ہاگر نریندر مودی حکومت گرین سگنل دیتی ہے تو بی سی سی آئی کون ہے جو پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کردے گا۔

    پی سی بی نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کر دیا،شاہین …

    ان کا کہنا تھا کہ جب بات ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیریز کی بات ہوتی ہے تو ہر کوئی اپنی رائے دیتا ہے، میری دونوں طرف کے تمام سابق کھلاڑیوں سے درخواست ہے، برائے مہربانی غیر ضروری تبصرے کرنے سے گریز کیا کریں۔

    ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

  • ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

    ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

    پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے فیصلے سے متعلق بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے اپنا موقف تبدیل کر دیا-

    باغی ٹی وی: گزشتہ برس بھارت کے وزیر برائے کھیل انوراگ ٹھاکر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان جانے کا فیصلہ وزارت داخلہ نے کرنا ہے کیونکہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی بڑی اہم ہےمجھے امید ہے کہ پاکستان ٹیم آئندہ برس ورلڈ کپ کھیلنے بھارت آئے گی، 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے لیے ہم پاکستانی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں، تمام ٹیمیں جو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں وہ سب مدعو ہیں۔

    اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے،ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی ہے،جاوید میانداد

    انوراگ ٹھاکر نے کہا تھا کہ کئی مرتبہ پاکستانی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا اور یہاں کھیلا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ بھارت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ کوئی اسے ڈکٹیٹ کرے، کسی کے پاس اس کی کوئی وجہ بھی نہیں ہے کہ کوئی ایسا کرے، میں توقع کرتا ہوں کہ سب ٹیمیں آئیں گی اور مقابلہ کریں گی۔

    تاہم اب ناگپور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انوراگ ٹھاکر نے اپنے مؤقف کو تبدیل کرتے ہوئے اس معاملے کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے فیصلے سے منسلک کردیا بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرنے دیں اس کے بعد وزارت داخلہ فیصلہ کرے گی۔

    ایشیا کپ: نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا

    واضح رہے کہ پاکستان کو رواں سال ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنی ہے جب کہ بھارت نے پاکستان میں ٹیم بھیجنے سے انکار کیا ہوا ہے بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شا نے از خود ہی ایشیا کپ کو پاکستان سے کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کا فیصلہ سنادیا تھا، اس پر نہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا بلکہ اس کے مطالبے پر ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ بلائی گئی جس میں معاملے پر غور مارچ تک موخر کیا گیا تھا۔

    بھارت کی جانب سے ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر پی سی بی کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم ایشیا کپ کیلیے پاکستان نہیں آتی تو پھر اکتوبر میں شیڈول ورلڈ کپ کیلیے گرین شرٹس کو بھی بھارت نہیں بھیجا جائے گا۔

    بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی،نجم…

  • لیجنڈز لیگ:شاہد  آفریدی نے ٹرافی افغان عوام کے نام کردی

    لیجنڈز لیگ:شاہد آفریدی نے ٹرافی افغان عوام کے نام کردی

    قطر: لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹرافی افغانستان کے لوگوں کے نام کردی۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پرشعیب اختر،مصباح الحق اور محمد حفیظ کے ہمراہ جاری ایک ویڈیو میں پیغام میں لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز کی کپتانی کے فرائض سر انجام دینے والے شاہد آفریدی اور ٹیم نے ٹرافی کو افغانستان کے لوگوں کے نام کردیا۔

    قطرمیں کھیلی گئی لیجنڈ لیگ کا ٹائٹل شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نےاپنے نام ..


    ویڈیو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ الحمداللہ ہم نے یہ ٹرافی جیتی اس کے لئے ساری ٹیم نے بہت زیادہ محنت کی وہ لیجنڈز لیگ کی ٹرافی وہ خاص طور پر افغان کرکٹر اصغر کو دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اصغر کو دینے کا مطلب یہ ترافی افغانستان کے لوگوں کے لئے ہے میری طرف سے ہم سب کی طرف سے افغانستان کے عوام کے لئے ہے-

    اس موقع پر سابق کرکٹر اصغر افغان نے کپتان شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطنوں کے ساتھ ٹرافی کے ہمراہ جشن منائیں گے-

    انشا آفریدی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں؟

    واضح رہے کہ قطر میں کھیلی گئی لیجنڈز لیگ کے فائنل میں شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے ورلڈ جائنٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے-

  • قطرمیں کھیلی گئی لیجنڈ لیگ  کا ٹائٹل شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نےاپنے نام کر لیا

    قطرمیں کھیلی گئی لیجنڈ لیگ کا ٹائٹل شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نےاپنے نام کر لیا

    قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے فائنل میں شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے ورلڈ جائنٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی : دوحا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ورلڈ جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے، لنڈل سمنز 17، کپتان شین واٹسن اور مورن وین ویک صفر جبکہ روس ٹیلر 32 رنز بناکر نمایاں رہے جیک کیلس 78 رنز بناکر ناقابل شکست رہے-

    شاہد آفریدی کی بھارتی پرچم پر مداح کو آٹو گراف دینے کی ویڈیو وائرل


    ہدف کے تعاقب میں ایشیا لائنز کو اوپل تھرنگا اور دلشان نے 115 رنز کا آغاز فراہم کیا، دونوں اوپنرز بالترتیب 57 اور 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اوپننگ اسٹینڈ کے دوران تھرنگا اور دلشان نے 13 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

    ورلڈ جائنٹس کی جانب سے بریٹ لی اور سمت پٹیل نے ایک ایک وکٹ لی-

    انشا آفریدی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں؟

  • نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل

    نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل

    لاہور: نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں ممالک کے بورڈز میں نئے شیڈول پر اتفاق ہو گیا ہے،اس سیریز کے دوران پانچ ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ہی ون ڈے میچ کھیلے جائیں گےاب میچز پہلے لاہور، راولپنڈی اور پھر کراچی میں ہوں گے،اس سے قبل سیریزکا آغازکراچی سے اور اختتام راولپنڈی میں ہونا تھا۔


    لاہورمیں تین ٹی ٹوئنٹی میچ 14،15اور17اپریل کوکھیلے جائیں گےراولپنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب 20 اور 24 اپریل کو کھیلے جائیں گے، پہلا ون ڈے بھی کراچی میں 26 اپریل کو کھیلا جائے گا کراچی میں باقی چار ون ڈے میچز 30 اپریل،3مئی، 5مئی اور 7مئی کو کھیلے جائیں گے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ ون ڈے میچز سے پاکستان ٹیم کو ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی تیاریوں کا موقع ملے گا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے ٹیم کو ری بلڈ کرنے کے عمل کو معاونت بھی ملے گی۔