اداروں کی مربوط حکمت عملی اور بروقت اطلاع نے خیبر کو بڑی تباہی سے بچا لیا ، آئی ایس آئی نے 13جولائی کوباڑہ پولیس کو ممکنہ دہشتگرد حملے کی بروقت اطلاع دی تھی۔ آئی ایس آئی کی بروقت اطلاع سے باڑہ مارکیٹ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔یہ کہنا تھا آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کا انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس آئی نے 13جولائی کو باڑہ پولیس کو ممکنہ دہشتگرد حملے کی بروقت اطلاع دی تھی، آئی ایس آئی نے ممکنہ دہشتگردی کی اطلاع دی تو پولیس ہائی الرٹ تھی۔
اختر حیات کا کہنا تھا کہ دو دہشت گردوں نے تحصیل کمپاؤنڈ میں پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش کی ، ایک دہشت گرد نے مرکزی اور دوسرے نے عقبی دروازے سے گھسنے کی کوشش کی، جس پر پولیس اسٹیشن کے باہر اہلکاروں نے ایک دہشت گرد کو پہلے ہی مار دیا گیا جبکہ تھانے میں گھسنے سے روکنے پر زخمی دہشتگرد نے خود کو دھماکےسے اڑالیا۔انھوں نے بتایا کہ 7سے 8منٹ میں دونوں دہشتگردوں کو پسپا کردیا گیا تھا ، صوبے بھر میں پولیس ہائی الرٹ ہے ، کےپی پولیس کا حوصلہ ہمیشہ بلند رہا ہے اورہمیشہ بہادری سے مقابلہ کیا۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مربوط رابطے سے اور پولیس کی بروقت حکمت عملی سے دہشتگرد حملہ ناکام ہوا ، دہشتگردوں کے حملے میں ایک سپاہی شہید ہوئے ہیں، دونوں دہشتگرد ہلاک ہوچکے،ڈی این اے اور فنگر پرنٹ فرانزک کیلئے بھجوادیئے۔
اختر حیات کا مزید کہنا تھا کہ سیفٹی اقدامات اور سیکیورٹی انتظامات بہت ضروری ہوتے ہیں ، کوشش یہی ہوتی ہے کہ پولیس کے جوانوں کو تمام سہولتیں میسر ہوں۔
Tag: کے پی کے
-

خفیہ ادارے کی بروقت اطلاع سے باڑہ مارکیٹ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا،آئی جی خیبر پختونخوا کی پریس کانفرنس
-

نگران وزیر اعلی کے پی کے اعظم خان کا باڑہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مزمت
نگران وزیر اعلی اعظم خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کر کے باڑہ دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کی ہے،اس موقعے پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی،
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم کی خیبر کی تحصیل باڑہ میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،وزیر اعلیٰ نے دھماکہ میں پولیس اہلکار کی شہادت پرافسوس کااظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ کا شہید پولیس اہلکار کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہونے کا اظہار کیا ہے،
محمد اعظم خان کی اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، نگران وزیر اعلی اعظم خان نے کہا کہ باڑہ دھماکہ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں، صوبائی حکومت متاثرہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، اعظم خان نے مذید کہا کہ قیام امن کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،سیکیورٹی فورسز کو نشانہ دشمنوں کی بز دلی کی علامت ہے، -

خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات تشویشناک ہے،ایمل ولی خان
پختونخوا میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان نے تشویش کا اظہار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے پے درپے واقعات تشویشناک ہیں، باڑہ میں تحصیل کمپاؤنڈ پر حملہ اور پولیس اہلکار کی شہادت افسوسناک ہے، صوبائی صدر اے این پی نے کہا کہ پختونخوا میں دہشتگرد پوری قوت کے ساتھ پولیس اور عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں، کل شب ریگی ماڈل ٹاؤن پشاور میں دو پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا،
پچھلے دنوں حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، صوبائی صدر اے این پی نے مزید کہا کہ صوابی میں شہریوں کو بھتوں کیلئے خطوط بھیجے جارہے ہیں، پورے صوبہ بھر میں عوام میں عدم تحفظ کا احساس عروج پر ہے، صوبائی صدر اے این پی نے بتایا کہ دوسرے صوبوں میں اقتدار کی جنگ جاری ہے جبکہ پشتون لاشیں اٹھا کر تھک چکے ہیں، ایمل ولی خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، صوبائی صدر نے کہا کہ
پختونخوا کو مزید میدان جنگ بنانے سے گریز کیا جائے، اس نے سوال اٹھایا کہ دہشتگردوں کو فائٹرز قرار دینے والوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟ ایمل ولی خان نے خبردار کیا دہشتگردوں کو واپس لانے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی تو امن کا قیام ممکن نہیں، -

پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے
پشاور کے علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن میں دہشت گردوں نے عارضی چیک پوسٹ پر کھڑی پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے،پولیس کے مطابق فائرنگ ہونے کے فوری بعد زخمیوں کو کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے،
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل واجد اور ڈرائیور فرمان شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ -

پشاور خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج
پشاور حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ ایس ایچ او تاتارہ کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا، جس میں نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی ار میں 7 اے ٹی اے،5 ای ایس اے اور 324 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایف سی اہلکار سرکاری گاڑی میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ حیات آباد فیز 6 میں حملہ آور نے اپنی گاڑی ایف سی کی گاڑی سےٹکرائی، جس کے بعد خودکش حملہ آور کی گاڑی میں زوردار دھماکا ہوا۔
ایف آئی آر کے مطابق دھماکے سے ایف سی گاڑی میں بیٹھے اہلکار شدید زخمی ہوئے، دھماکے سے اطراف کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور ساتھ ہی ایف سی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ حملہ آور موقع پر ہلاک اور اُس کے زیر استعمال گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
مدعی مقدمہ کے مطابق خودکش حملہ آور کا چہرہ کافی حد تک محفوظ رہا اور اُس کے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کے نشانات بھی سلامت ہیں۔ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ واقعہ مختلف سی سی ٹی کیمروں میں محفوظ ہوچکا ہے، ہلاک دہشت گرد کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے حملہ آور کے جسم کے نمونےحاصل کرلئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی پر خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں 8 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ -

مردان میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،1 دہشتگرد ہلاک
ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ بابوزئی میں پولیس اور دھشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک دھشتگرد ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،دی پی او مردان کے مطابق دھشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا،ہلاک دھشتگرد کا تعلق چارسدہ سے ہے اور پولیس پر حملوں میں مطلوب تھا،پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع خفیہ زریعے سے دی گئی جہاں پولیس کے پہنچنے پر دھشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم پولیس کی جوابی کاروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک اور دو فرار ہو گئے،جن کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا ،
-

شہید کانسٹیبل مبارک شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا
تھانہ کلاچی کی حدود میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے ڈرائیور کانسٹیبل مبارک شاہ کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد،ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ افتخار شاہ،ایس پی انوسٹی گیشن افتخار علی،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اصغر علی شاہ و دیگر پولیس افسران ،امن کمیٹی کے ممبران اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید کانسٹیبل مبارک شاہ کو سلامی دی جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ،ڈی پی او ڈیرہ و دیگر افسران نے شہید کانسٹیبل کی جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی نے شہید کانسٹیبل مبارک شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کی قربانیوں سے ہی امن کی فضاء قائم ہوئی ۔ دہشت گردی کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے ۔ امن دشمنوں کو کسی صورت ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،
-

خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کیا گیا
گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کی سمری کی منظوری دے دی اے این پی کی سفارش پر وزیر صنعت عدنان جلیل کو کابینہ سے ہٹاکر وزارت مشیر کھیل مطیع اللہ کو دے دی گئی زرائع کے مطابق سمری کی منظوری کے بعد وزیرصعنت عدنان جلیل کو کابینہ سے ہٹا دیا گیا ذرائع کے مطابق مشیر کھیل مطیع اللہ کو وزیر بنا کر صنعت کی وزارت دیدی گئی جبکہ اشرف داوڑکو معاون خصوصی برائے وزیراعلی بنا دیا گیا ذرائع کے مطابق کابینہ میں ردوبدل کا نوٹی فیکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے واضح رہے کہ اے این پی نے نگراں وزیراعلی کو عدنان جلیل پر عدم اعتماد کا اظہار کر کے عہدے سے ہٹانے کا کہا تھا،
-

سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی زیر صدارت ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد
صوبائی دارالحکومت پشاور میں پرامن محرم الحرام یقینی بنانے کے لیے تشکیل شدہ سکیورٹی پلان کا جائزہ لینے اور حساس و انتہائی حساس مقامات کی سکیورٹی آڈٹ کے لئےسی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی زیر صدارت پولیس لائن میں ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، خصوصی میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان، چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان، ایس ایس پی کوارڈی نیشن میر فراز خان، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی،
سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی زیر صدارت ہونے والی میٹنگ میں محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے کئے گئے اقدامات اور تمام تر سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، میٹنگ کے دوران سی سی پی او نے پولیس افسران کو فل پروف سکیورٹی کی خاطر تمام تر توانائیاں بروےکار لا نے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹنے کی خاطر دیگر اداروں کے ساتھ مربوط کوارڈینیشن قائم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ماتمی جلوس، مجالس اور دیگر تقریبات کیلئے تھری لئیر سکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز کے ذریعے سویپنگ کے ساتھ ساتھ اونچے عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں ،سی سی پی او نے محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام مکاتب فکر، تاجر برادری ، رضا کاروں اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور راہنماوں کیساتھ قریبی رابطہ رکھنے پر زوردیا سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاع سے آنے والے پولیس اہلکاروں کو سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ خوراک کے معیار کا متعلقہ ایس پیز خود جائزہ لے اور نگرانی کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی پلان پر من و عن عمل کرکے تمام امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کی جائیں
سی سی پی او سید اشفاق انور نے ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز میں مزید تیزی لانے پر زور دیا ، انہوں نے سٹی پٹرولنگ ، ابابیل سکواڈ اور لوکل پولیس گشت میں اضافہ کیساتھ ساتھ سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں پر چیکنگ بہترکرنے کی ہدایت کی، سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ افراد اسلحہ نمائش اور ڈبل سواری کرنے والوں کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری رہے گی، اندرون شہر سمیت تمام حساس مقامات اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی انتظامات کی ڈویژنل ایس پیز خود نگرانی کریں ،میٹنگ کے دوران سی سی پی او نے کہا کہ شہر میں داخل ہونے والے تمام افراد اورگاڑیوں کی کڑی نگرانی کی جائے، محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام مکاتب فکر، تاجر برادری اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور راہنماوں قریبی رابطہ میں رہیں ،انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا جس کے تحت تمام روٹس کی چیف ٹریفک آفیسر خود نگرانی کریں گے، -

عوامی نیشنل پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
سوات کے سابق ایم این اے مظفر ملک کاکی خان نے اپنے خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی سے اپنا رابطہ توڑ کر استعفی دے دیا،ضلع سوات میں عوامی نیشنل پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہے اور کارکنان کی جانب سے استعفوں کا سلسلہ بتدریج جاری ہے،ایم این اے مظفر ملک نے پارٹی کے عہدے سے استعفی دے کر صوبائی وزیر واجد علی خان کی حمایت کر دی ہے،زرائع کے مطابق پارٹی سینئر نثار خان بھی پارٹی سے استعفی دینے والے ہے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا ،واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی میں اختلافات کی وجہ صوبائی وزیر واجد علی خان ہے ،جس نے سب سے پہلے نیشنل پارٹی سے الگ ہو کر استعفی دے دیا تھا ،جس کے بعد متعدد کارکنان اور اے این پی رہنماؤں نے واجد علی کے حمایت میں مستعفی ہوئے،زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اے این پی میں اختلافات مزید شدت اختیار کرنے والی ہے اور بہت جلد مزید استعفے سامنے ائے گے،