Baaghi TV

Tag: کے پی کے

  • پرویز  خٹک کا پارٹی نام فائنل کرنے پر غور

    پرویز خٹک کا پارٹی نام فائنل کرنے پر غور

    باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا اپنے پارٹی کا نام پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز رکھنے پر غور،باغی ٹی وی کے مطابق پرویز خٹک کے پارٹی کا نام آج کسی بھی وقت فائنل ہو سکتا ہے،پرویز خٹک کو نئی پارٹی بنانے کا فیصلے پر پچاس سے زیادہ ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے سابق وزیر اعلی سمیت کئی ارکان صوبائی اسمبلی پرویز خٹک کے پارٹی کا حصہ بن سکتے ہے،واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بڑی تعداد میں پی ٹی ائی کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے رہائی کے بعد انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تاہم پرویز خٹک پہ الزام تھا کہ وہ پی ‌ٹی آئی ارکان کا پارٹی چھوڑنے کے لئے مجبور کر رہے ہے جس پر پارٹی نے پرویز خٹک سے جواب طلب کیا گیا ،تاہم تسلی بخش جواب نہ دینے کے بعد پرویز خٹک کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا ،

  • ضلع صوابی  کے علاقہ ڈاگئی میں دھمکی آمیز خطوط ملنے پر اہل علاقہ کا گرینڈ جرگہ

    ضلع صوابی کے علاقہ ڈاگئی میں دھمکی آمیز خطوط ملنے پر اہل علاقہ کا گرینڈ جرگہ

    باغی ٹی وی کے مطابق ضلع صوابی کے علاقہ ڈاگئی میں دھمکی آمیز خطوط ملنے پر اہل علاقہ کا گرینڈ جرگہ ہوا ہے،جس میں جرگہ مشران نے پولیس کع ملزمان جلد گرفتار کرنے کی تاکید کی ہے
    باغی ٹی وی کے مطابق جرگہ مشران کے مطابق واقعے میں اگر مقامی شخص ملوث ہوا تو قانونی سزا کے ساتھ اسے گاؤں بدر کیا جائے گا،ہم پر امن لوگ ہیں لیکن کسی کو بھی بھتہ نہیں دینگے ،
    ایس ایچ او کالو خان کے مطابق پولیس جلد ملزمان کو گرفتار کرے گی، ایس ایچ او کے مطابق اس سے پہلے ڈاگئی میں ہونے والے ملزمان کو بھی پولیس نے گرفتار کیا اور لوٹا گیا مال بھی برآمد کیا ،
    واضح رہے کہ ضلع صوابی کے گاؤں ڈاگئی میں اٹھارہ افراد کو خط موصول ہوئے ہیں جس میں ان سے کہا گیا تھا کے اپنے پیسے اور زیوارات بینکوں سے نکال کر گھروں میں جمع کریں ،خط میں بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے بھی ہم نے علاقے میں چوریاں کی ہے ،خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر ہماری بات نہ مانی گئی تو جان سے جائنگے ،باغی ٹی وی کے مطابق ضلع صوابی میں اس سے پہلے صوابی کے مخلف علاقوں میں 20 رکنی گروہ گھروں میں چوری کے واردات کر چکے تھے،جن کو پولیس نے کاروائی کر کے گرفتار کر لیا تھا ،

  • ہم نے بہت پہلے خبردار کر دیا تھا کہ عمران خان بیرونی ایجنٹ ہے،امیر مقام

    ہم نے بہت پہلے خبردار کر دیا تھا کہ عمران خان بیرونی ایجنٹ ہے،امیر مقام

    پشاور میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ خیر پختونخوا کے لوگوں کو بھی اس بات کا اندازہ ہوا کہ بہترین لیڈر نوازشریف ہی ہے،اور اس بات کا اندازہ اج مختصر وقت میں عوام کا سمندر دیکھ کر ہو رہا ہے امیر مقام نے کہا مجھے یقین ہو گیا کہ ائندہ کے پی میں بھی شیر کی حکومت ہو گی،اور میں اب حقیقی تبدیلی دیکھ رہا ہوں، امیر مقام نے کہا ہم پہلے سے کہہ رہے تھے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرونی ایجنٹ ہے، پی ٹی ائی کا ایجنڈا پاکستان کو مغرب کے حوالے کرنا تھا،اس نے کہا پاکستان کو مٹانے والا خود مٹ گیا،انے والے الیکشن میں ائندہ الیکشن میں نا بلا ہو گا نا عمران ہو گا،
    کیونکہ نواز شریف نے عمران کا خواب توڑ کر پاکستان کو نئے ٹریک پر ڈال دیا ہے،
    پشاور: اس نالائق نے چار سالوں میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا،اس نے مزید کہا عوام کو پتا چل گیا ہے کہ جھوٹا کون ہے اور سچا کون ہے،اور
    وہ دن دور نہیں جب ہماری حکومت بھی ہوگی اور عوام کے تمام مشکلات بھی حل ہونگے،

  • خیبر پختونخوا میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہزاورں  ملزمان کی شناخت اب تک ممکن نہیں ہوسکی

    خیبر پختونخوا میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہزاورں ملزمان کی شناخت اب تک ممکن نہیں ہوسکی

    محکمہ داخلہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث 8 ہزار 417 ملزمان کی شناخت اب تک ممکن نہیں ہوسکی اور پولیس کو مطلوب یہ افراد گرفتار بھی نہ ہوسکے۔ محکمہ داخلہ رپورٹ کے مطابق پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 8 ہزار سے زائد ملزمان پولیس کو متعدد دفعات کے تحت درج مقدمات میں مطلوب ہیں جبکہ 34 ملزمان کے مقدمات ملٹری کورٹ میں جاری ہیں۔
    رپورٹ میں دیر لوئر میں سب سے زیادہ 5 ہزار 148، بنوں میں ایک ہزار 143، ڈیرہ اسماعیل خان میں 75 نامعلوم مطلوب ملزمان کو پولیس گرفتار نہیں کرسکی، اس کے علاوہ کوہاٹ میں 1060 اور پشاور میں 446 نامعلوم ملزمان شناخت نہ ہونے پر پولیس کی گرفت میں نہیں آسکے۔
    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 214 ملزمان نے ضمانت قبل ازوقت گرفتاری حاصل کی ہے جبکہ ایک ہزار 160 ملزمان نے گرفتاری کے بعد ضمانت حاصل کی۔
    رپورٹ کے مطابق پرتشدد واقعات میں ملوث 119 نامزد ملزمان اس وقت صوبے کے مختلف جیلوں میں قید ہیں۔

  • اے این پی کے رہنما حاجی شیر رحمان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

    اے این پی کے رہنما حاجی شیر رحمان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

    پشاور سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان حاجی شیر رحمان نے اے این پی کو خیرباد کہہ دیا، اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
    آج نیوز کے مطابق شیر رحمان مئیر پشاور کیلئے اے این پی کے امیدوار تھے۔وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام پشاور میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں نواز شریف کا کرداراہم ہے، انہوں نے ہمیشہ ملک کو بحران سے نکالا، اور ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف کا کشکول توڑ دیں گے۔امیر مقام نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں مرکز اور صوبہ دونوں شیر کے ہوں گے۔

  • پشاور سٹی صدر عرفان سلیم عبوری ضمانت درخواست خارج

    پشاور سٹی صدر عرفان سلیم عبوری ضمانت درخواست خارج

    پشاور انسداد دہشت گردی عدالت نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے پشاور سٹی صدر عرفان سلیم عبوری ضمانت درخواست خارج کردی پشاور انسداد دہشت گردی عدالت نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے پشاور سٹی صدر عرفان سلیم عبوری ضمانت درخواست پر سماعت اے ٹی سی جج ڈاکٹر عامر نذیر نے کی ۔ عدالت نے عرفان سلیم کی عبوری ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی پولیس کے مطابق ملزم نے نو اور دس مئی کو پشاور میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی ہے۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔ ملزم نے گرفتاری سے پہلے عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی لیکن دوران سماعت پیش نہیں ہوئے ۔ عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی ۔

  • پشاور، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر میں ملوث افراد کے خلاف کامیاب کارروائیاں بدستور جاری

    پشاور، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر میں ملوث افراد کے خلاف کامیاب کارروائیاں بدستور جاری

    ‏تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کی اہم کاروائی، اسلحہ کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر واقعےمیں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا گیا،جسکے قبضے سے 14 عدد پستول اور متعدد میگزین برآمد کئے گئے،دوسری جانب ‏تھانہ خزانہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون، غیرقانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان سے 1 عدد رائفل، 4 عدد پستول سمیت متعدد کارتوس برآمد کئے گئے،
    ایک اور کاروائی کے دوران تھانہ ٹاؤن پولیس نے پوش علاقہ ٹاؤن میں کلینک سے چوری کرنے میں ملوث ملزم گرفتار،کر لیا ہے ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ 3 لاکھ 5 ہزار روپے، لیپ ٹاپ اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرکار بھی برآمد کی گئی،
    تھانہ ریگی پولیس نے مویشی منڈیوں میں تاجروں سمیت شہریوں سے قیمتی موبائل فونز اور نقد رقم چوری کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے مسروقہ رقم ایک لاکھ پانچ ہزار روپے اور 5 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد۔
    ادھر تھانہ داوزئی پولیس نے چارسدہ روڈ پر گاڑی میں مشکوک حالت میں موجود 2 مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد کلاشنکوف، 1 عدد کلاشنکوف متعدد میگزینز اور کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے، پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعینہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہیں۔

  • صوابی،مختلف خاندانوں کو پیسے بینک اکاؤنٹس سے نکال کر گھر پر رکھنے کی دھمکی

    صوابی،مختلف خاندانوں کو پیسے بینک اکاؤنٹس سے نکال کر گھر پر رکھنے کی دھمکی

    خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی جانب سے کئی خاندانوں کو پیسے اپنے گھروں پر منتقل نہ کرنے پر ان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔اس مقصد کے لئے صوابی کے علاقہ ڈاگئی میں 18 خاندانوں کو دھمکی آمیز خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ بھجوائے گئے خطوط میں تمام خاندانوں کو ان کے بینک اکاؤنٹس سے پیسے نکلوا کر گھروں پر رکھنے کا کہا گیا ہے۔ ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ تمام خاندان سونا کے زیورات بھی اپنے گھروں پر رکھے جبکہ عمل درآمد نہ ہونے پر ان کو قتل کیا جائے گا۔
    دھمکی بجھوانے والے شخص نےخطوط پر یار حسین کا نام لکھا ہوتا ہے،یہاں پر اس بات کا بھی زکر ضروری ہے کہ ضلع صوابی میں یار حسین نام سے ایک گاؤں بھی موجود ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ خطوط میں یار حسین نام کس وجہ سے لکھا گیا ہے۔
    ادھر ڈاگئی کے تمام خاندانوں نے متفقہ طور پر بھتہ نہ دینے اور مشترکہ طور پر مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے۔ڈاگئی کے رہائشیوں کو خطوط ملنے کے بعد کالو خان پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ اسی حوالے سے ڈاگئی کے عوام کا آپس میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
    گاوں کے عوام نے اتوار کو سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک جرگہ بلا لیا ہے جہاں مستقبل کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ڈاگئی گاوں کے رہائشیوں کے مطابق پولیس نے ان کو خود بھی اپنی حفاظت کرانے کی ہدایات دی ہیں۔
    ذرائع کے مطابق پولیس نے اب تک خطوط ارسال کرنے پر کوئی کاروائی نہیں کی تاہم اس حوالے سے کالو خان پولیس کا کہنا ہے کہ تصدیق کیلئے خطوط متعلقہ لیبارٹری کو بھجوا دیئے گئے ہیں اور تصدیق ہونے کے بعد ایک نتیجے پر پہنچ کر بھرپور کاروائی کی جائے گا،واضح رہے کہ پچھلے کچھ مہینوں میں صوابی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی وردی پہن کر کئی گھروں کو لوٹا بھی گیا ہے،

  • مردان،منشیات فروش گرفتار دو کلو چرس برآمد

    مردان،منشیات فروش گرفتار دو کلو چرس برآمد

    مردان تھانہ ہوتی پولیس نے02 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئےجس کے قبضے سے دو کلو گرام چرس بھی برآمد کر لیا گیا، تھانہ ہوتی پولیس ٹیم نے ڈی ایس پی سٹی سرکل انعام جان کی نگرانی ایس ایچ او انسپکٹر عاشق حسین خان کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش مزمل شاہ ولد فقیر شاہ ساکن اکا خیل اور اسکے دوست کو حراست میں لے لیا گیا جنکے خلاف تھانہ ہوتی میں مقدمات درج کر لیا گیا،

  • چارسدہ،نوجوان کے قتل میں ملوث شخص کون؟

    چارسدہ،نوجوان کے قتل میں ملوث شخص کون؟

    چارسدہ کے علاقہ پڑانگ میں نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا چارسدہ پولیس نے علاقہ تھانہ پڑانگ کی حدود میں نوجوان کے قتل کا سراغ لگا کر اصل ملزم گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم مقتول کا اپنا سگا بھائی نکلا۔ایس ایچ او تھانہ پڑانگ بسم اللہ جان
    پولیس کو علاقہ تھانہ پڑانگ کی حدود فقیر اباد ماجوکے میں نوجوان کے قتل کی رپورٹ موصول ہوئی۔ پولیس نے ناصر خان ولد وزیر خان ساکن فقیر اباد ماجوکے کے مدعیت پر سجاد علی ولد محمد سراج ساکن فقیر اباد ماجوکے اور عماد ولد ارشد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا،
    واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے پولیس کو ملزمان تک رسائی اور اصل حقائق منظر عام پر لانے کی ہدایت کی ۔
    ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ رجب علی خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان، ایس ایچ او تھانہ پڑانگ بسم اللہ جان اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے مقدمہ میں نامزد ملزمان سجاد علی اور عماد کو شامل تفتیش کیا، دوران انٹاروگیشن یہ بات سامنے آئی کہ مقدمہ میں نامزد ملزمان بے گناہ ہے اور قتل میں ملوث اصل ملزم مقتول کا اپنا بھائی یاسر ولد وزیر ساکن فقیر اباد ماجوکے ہے، پولیس نے فوری طور پر ملزم یاسر کو گرفتار کیا، دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ، جبکہ ملزم کی نشاندھی پر آلہ قتل پستول بھی برآمد کیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔