پشاور کے تھانہ متنی پر گزشتہ رات حملے کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں کالعدم تنظیم کے پانچ دہشتگردوں کو نامزد کیا گیا ہے ۔مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ اوتھانہ متنی کی مدعیت میں درج ہوامقدمہ میں انسد اد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات شامل ہیں،ایف آئی آر کے متن کے مطابق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد وں کو نامزد کیا گیا ہے۔
کالعدم تنظیم نےپہلے بھی تھانے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی ،پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
Tag: کے پی کے
-

پشاور،تھانہ متنی پر دہشت گردوں کے جانب سے حملے کا مقدمہ درج
-

پشاور ٹریفک پولیس ان ایکشن،تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن
پشاور‘ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تجاوزات مافیا کیخلاف مختلف کاروایاں عمل میں لائی ہے،پشاور ٹریفک پولیس کے حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران 398 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے، کاورائی میں نو پارکنگ زون کی خلاف ورزیوں پر 1070 موٹر سائیکل مالکان کے خلاف تادیبی کاروائی کی گئی ہے، پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں آئی جی پولیس اختر حیات خان کے وژن کے مطابق چیف کیپٹل پولیس سید اشفاق انور اور چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی ہدایت پر کی گئی ہیں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے اور نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی نہ کرنے بارے آگاہی کا سلسلہ جاری ہے
چیف ٹریفک پولیس کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تجاوزات مافیا کو پہلے نوٹسز جاری کرتی ہے‘
تجاوزات مافیا شہر کی خوبصورتی کا خاص خیال رکھتے ہوئے اپنے حدود سے تجاوز نہ کریں اور شہریوں کیلئے کسی قسم کے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں کیونکہ تجاوزات کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے،
ٹریفک پولیس افسر کے مطابق تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی
چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے شہریوں کو نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی ہے جس سے ٹریفک نظام میں خلل سمیت شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےٹریفک حکام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں‘ -

پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف باتیں نہیں کیں، بیٹا اشتیاق خٹک
سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے اشتیاق خٹک کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف باتیں نہیں کیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اشتیاق خٹک نے کہا کہ میرے والد کے نام سے منسوب تمام بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے، اس کے خلاف باتیں کیوں کریں۔اشتیاق خٹک نے یہ بھی کہا کہ پرویز خٹک عنقریب سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے عمر ایوب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ آپ کو 21 جون کو شو کاز دیا گیا، آپ نے مقررہ مدت کے دوران اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔
نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ سے پارٹی ممبران سے رابطہ اور پارٹی چھوڑنے کےلیے اکسانے پر پوچھا گیا تھا، آپ کی تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کی جاتی ہے۔ -

سابق قومی اسمبلی سپیکر کے مشکلات میں اضافہ
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر بھی اینٹی کرپشن کے گرفت میں پر آنے والے ہے اُن کے خلاف محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسد قیصر کے خلاف پی ٹی آئی کی دور حکومت میں محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ صوابی تھانے درج کرلیا جس میں سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی، سابق وزیراعلیٰ کے مشیر عبدالکریم خان اور ڈپٹی ای ڈی او کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔صوابی تھانے میں مقدمہ اینٹی کرپشن صوابی کے آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے مطابق پی ٹی آئی دور میں سیاسی مداخلت پر میرٹ کے برعکس بھرتیاں ہوئیں، محکمہ تعلیم کا ریکارڈ چیک کرنے بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق غیر قانونی بھرتیوں کے باعث قومی خزانہ کا 1 کروڑ اور 78 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ -

کرپشن کا ایک بھی الزام ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ دونگا،گورنر کے پی کے
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر غلام علی نے کہا کہ میرا کسی سیاسی جماعت کے لیڈر کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کا صدر ایمل ولی خان مجھ سے چھوٹا اور بھتیجے جیسا ہے۔
غلام علی نے مزید کہا کہ الزامات لگتے رہتے ہیں، میں دعوے سے کہتا ہوں، ایک بھی الزام میں صداقت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ایک بھی سفارش سے پوسٹنگ ٹرانسفر ثابت کر دیں، میں سیاست چھوڑ دوں گا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کی طرح میں بھی ہر وقت عوام کی خدمت میں رہنا فرض سمجھتا ہوں، مجھ پر الزامات لگانے والے دراصل سنی سنائی باتوں پر یقین کرکے بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ، اے این پی، پی پی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے کارکنوں کو ہمیشہ خوش آمدید کہا ہے۔واضح رہے کہ گورنر کے پی کے پر عوامی نیشنل پارٹی مسلسل عدم اعتماد کا اظہار کر رہی ہے، -

پشاور بی آر ٹی سروس ایک بار پھر خطرے میں
پشاور بی آرٹی پر بقایاجات کا معاملہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، نجی کمپنی نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو خط لکھ دیا ،خط میں بتایا گیا کہ مئی اور جون کے بقایات جات ادا نہیں کئے گئے ہے ، مئی اور جون کی مد میں 603 ملین روپے کی بقایاجات ہیں، خط میں بتایا گیا ہے کہ بقایاجات کی عدم ادائیگی سے بس سروس کو برقرار رکھنا متاثر ہوسکتاہے لہذا معاہدے کے تحت رسیدیں جمع کرنے کے 10 دنوں میں حکومت ادائیگی کرنے کا پابندہے،
خط میں بقایا جات ایک ہفتے کے اندر کی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،خط میں بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں بی آر ٹی آپریشنز معطل کرنے کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے، -

پشاور،ایس ایس ٹی اساتذہ کے ساتھ معاہدہ کا امکان
پشاور میں اپ گریڈیشن کیلئے احتجاج کرنے والے ایس ایس ٹی اساتذہ پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور متعدد اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام اگلے ہفتے پیر کے روز یس یس ٹی اساتذہ کے قائدین سے ختمی مذاکرات کرنے کا ارادہ کر لیا ہے ۔ جس کے مطابق ایس ایس ٹی اساتذہ کے خلاف ایف آئی آر ختم کئے جائنگے۔جبکہ اساتذہ ریڈ زون میں احتجاج نہیں کریں گے، نہ ہی روڈ بند کریں گے نہ ہی سکول نمبر ون میں مزید قیام کریں گے۔ حکومتی عہدیداروں اور ایس ایس ٹی قائدین کے درمیان معاہدہ طےپانے کا امکان ہے۔پشاور میں اپ گریڈیشن کیلئے ایس ایس ٹی ٹیچرز کا احتجاج دو روز سے جاری ہے ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد اساتذہ منتشر ہوگئے۔ دوسری جانب صدرایس ایس ٹی ٹیچرز ذولفقار خان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو روڈ کنارے بھی احتجاج ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، اور بدترین لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی، متعدد سینئراساتذہ کو گرفتار کیا گیا، اساتذہ کو سٹی نمبر ون اسکول میں بند کردیا گیا۔یاد رہے کہ مظاہرین گزشتہ 2 روز سے اپ گریڈیشن نہ ملنے کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔
-

پشاور،پولیس کی فائرنگ گاڑی میں موجود ایک شخص جاں بحق،1 زخمی
پشاور میں پولیس کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، 1 زخمی ہو گیا ہے،رنگ روڈ پر پولیس ناکے سے گزرنے والی گاڑی پر پولیس کی فائرنگ
سے گاڑی میں سوار دو افراد کو گولیاں لگی،پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ایک جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا،زخمی کو ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا، جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں،پولیس زرائع کے مطابق جانبحق اور زخمی افراد کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے۔پولیس کے مطابق گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ڈرائیور نے گاڑی کو نہیں روکا،.پولیس کا دعویٰ ہے کہ موٹر کار میں سوار درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے چار افراد کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے جواب میں پولیس نے ان پر فائرنگ کر دی۔ جبکہ موٹر کار میں سوار دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی کینٹ کے زیر نگرانی ایک کمیٹی تشکیل دیکر انکوائری کی جارہی ہے اور فرار ہونے والے افراد کی گرفتاری کی صورت میں معلوم ہوجائے گا کہ گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر کیوں فائرنگ کی تھی۔ -

علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
خیبر پختو نخوا میں پیسکو حکام ان ایکشن، ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین گنڈا پور بھی پیسکو کے نادہندہ نکلے، پیسکو حکام نے بل کی عدم ادائیگی پر علی امین کے گھر کی بجلی کاٹ دی۔اس ضمن میں پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور تقریباً 12 لاکھ روپے کے نادہندہ تھے، جس کے بنا پر ان کے گھر کی بجلی کاٹی گئی۔ زرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر کینٹ اور سٹی فیڈر کے دو کنکشن تھے، کینٹ فیڈر کے 4لاکھ 60 ہزار آج جمع کرا دئیے۔ تاہم بجلی تاحال بحال نہیں ہوئی۔
-

سوات کبل پانی کا تنازعہ،دو افراد جاں بحق
سوات کبل علاقہ میں پانی کے تنازعے پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہے، سوات پولیس کے مطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دیئے گئے ہے،پولیس نے مزید کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں فریقین سے ایک ایک شخص جاں بحق ہو ئے ہے،