Baaghi TV

Tag: کے پی کے

  • پیسکو اہلکار اور پولیس پر فائرنگ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی،پیسکو چیف

    پیسکو اہلکار اور پولیس پر فائرنگ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی،پیسکو چیف

    پشاور پیسکو چیف عارف محمود سدوزئی نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا ہے، ترجمان پیسکو کے مطابق پیسکو چیف عارف محمود سدوزئی نے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی۔ ترجمان پیسکو نے کہا کہ گزشتہ روز ہوئے پیسکو ٹیم اور پولیس اہلکار پر حملے کی شدید مذمت کی،واضح رہے کہ گزشتہ روز پیسکو ٹیم اور پولیس اہلکار پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا،پیسکو چیف نےحملہ آور کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے،

  • ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی

    ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی

    بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی 20 سے 31جولائی 2023 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح سات بجے سے دوپہربارہ بجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو کہ جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 132 کے وی جی ایس ایس امانکوٹ/مینگورہ، 132کے وی جی ایس ایس بریکوٹ، 132کے وی جی ایس ایس خوازہ خیلہ، 132کے وی جی ایس ایس مدین، 132کے وی جی ایس ایس بٹ خیلہ، 132کے وی جی ایس ایس چکدرہ،132کے وی جی ایس ایس تیمر گرہ/سادھو، 132 کے وی منڈہ،132 کے وی جی ایس ایس لال قلعہ، 66کے وی تیمر، 132 کے وی جی ایس ایس شانگلہ /بشام، 33کے وی تھا کوٹ اور 33کے وی پٹن سے بجلی کی فراہمی 20 سے 31جولائی 2023 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح سات بجے سے دوپہربارہ تک معطل رہے گی۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکاروں پر نا معلوم شر پسندوں کا حملہ

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکاروں پر نا معلوم شر پسندوں کا حملہ

    ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی گیٹ کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا۔ یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تحصیل کلاچی کے مقام پر پیش آیا، جہاں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار مبارک شاہ کی جان لے لی۔
    فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موٹر سائیکل پر سوارہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کی مزید تحقیقات کی جاری ہیں.

  • خیبر پختونخوا میں ایچ ائی وی ایڈز بے قابو

    خیبر پختونخوا میں ایچ ائی وی ایڈز بے قابو

    خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی ایڈز کی بڑھتی ہوئی شرح کے تناظر میں آپریشنز سے قبل مریضوں کا ایچ آئی وی ایڈز کی سکریننگ کو لازمی قرار دے دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام ہسپتالوں کو ایچ آئی وی ایڈز کی سکریننگ کو لازمی قرار دینے کے حوالے سے مراسلہ بھجوا دیا۔
    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ہر قسم سرجری سے قبل ایچ آئی وی ایڈز کی سکریننگ لازمی قرار دیا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر شوکت کے مطابق صوبے میں ایچ آئی وی ایڈز کے بڑھتی ہوئی شرح کے تناظر میں یہ احکامات جاری کئے جا رہے ہیں۔

    ڈاکٹر شوکت کے مطابق یہ فیصلہ عوام کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے جس کا مقصد ایڈز کے پھیلاو کو روکنا اور آلات جراحی کے استعمال کو محفوظ بنانا ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سکریننگ کے زریعے ڈاکٹرز کو یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ اگر کسی کو ایچ آئی وی ایڈز یا کالا یرقان ہے تو اس کیلئے علیحدہ آلات جراحی کا استعمال کیا جائے۔ان کا مزید کہنا ہے ایچ آئی وی ایڈز کے متاثرہ افراد کیلئے علیحدہ یا خصوصی آپریشن تھیٹرز کے انتظام سے ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کا بہتر علاج ممکن ہو سکے گا۔واضح رہے کہ صوبہ بھر میں اس وقت ایچ آئی وی ایڈز رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 6300 ہے جبکہ محکمہ صحت کا دعویٰ ہے کہ صوبے میں ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا مریضوں کے علاج پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

  • پشاور ،محرم الحرام کے دوران امن و امان کے لئے سیکیورٹی پلان تیار

    پشاور ،محرم الحرام کے دوران امن و امان کے لئے سیکیورٹی پلان تیار

    پشاور میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشیدکے مطابق اس دوران 13500 پولیس اہلکار وافسران ڈیوٹی دینگے۔ پشاور میں مجموعی طور پر62امام بارگاہوں میں 116ماتمی جلوسوں اور 316 مجالس منعقد ہوں گی جن میں20امام بارگاہوں ، 26ماتمی جلوس اور 9مجالس کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔8،9اور 10محرم کو موبائل فون سروسز بند کرنے سمیت افغان مہاجرین کے داخلے پر بھی پابندی عائد کرنے فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ جلوسوں کی مانیٹرنگ ڈرون کیمروں کے ذریعے کی جائے گی۔ شہر بھر میں مجموعی طور پر 200سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں
    سپریم کمانڈ پوسٹ کے علاوہ 7کمانڈ پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی،پولیس لائنز پشاور میں سیکورٹی پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید نے بتایا کہ پشاور کی 10ایسی امام بارگاہیں ہیں جہاں زیادہ توجہ دی گئی ہے اور نفری بھی زیادہ تعینات کی جائے گی ۔اس کے علاوہ مجموعی طور پر 13ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے، ساڑھے 3ہزار اہلکاروں کو داخلی و خارجی راستوں پر تعینات کیا جائے گا، اندرون شہر کی مانیٹرنگ کیلئے سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم تھانہ خان رازق شہید میں قائم کیا جائے گا جبکہ پاک فوج اور ایف سی کو سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔
    محرم کے دوران شہر کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے بکتر بند گاڑیاں بھی حساس مقامات پر موجود رہیں گی جبکہ آرآر ایف، اے ٹی ایس، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو، ابابیل سکواڈاور سٹی پٹرولنگ فورس بھی سکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔

  • مردان پولیس کی کاروائی،10 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار

    مردان پولیس کی کاروائی،10 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار

    مردان تھانہ شیرگڑھ پولیس کی کامیاب کارروائی گزشتہ ۱۰ سال سے روپوش قتل کے مقدمے میں نامزد اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا،
    ایس ایچ او منظور خان کی قیادت میں تھانہ شیرگڑھ آپریشن و تفتیشی پولیس ٹیموں نے اشتہاری مجرمان کیخلاف ضلعی پولیس کی جاری مہم کے دوران سال 2012سے روپوش مستورات کے تنازعے پر قتل کے مقدمے میں نامزد مطلوب مجرم اشتہاری خان غالب ولد حسن خان سکنہ سعداللہ خان بانڈہ پیرسدی کو کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا، گرفتار مجرم کو قانونی کارروائی کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا جائیگا، پولیس زرائع کے مطابق تمام اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہے اور بہت جلد ان سب کی گرفتاری کو عمل میں لایا جائے گا،

  • بی ار ٹی میں کسی قسم کے تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی

    بی ار ٹی میں کسی قسم کے تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی

    بی آر ٹی پشاور کی گاڑیوں اور سٹیشنوں میں بلااجازت تصاویر لینے اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی گئی۔اس سے پہلے ایسی کوئی پابندی نہیں تھی ، شہر بلا جھجک بی آر ٹی میں تصاویر اور ویڈیوز بناتے تھے ۔ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیوز کی بھی بھر مار تھی،
    ہم نیوز کے مطابق پابندی کے حوالے سے بی آر ٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی صورتحال اور سواریوں کی پرائیویسی کے پیش نظر یہ پابندی عائد کی گئی ہے جس کے تحت بسوں ، سٹیشنوں اور بی آر ٹی کے دوسرے مختلف مقامات پر ویڈیوز بنانے یا تصویر لینے کیلئے اجازت لینا لازمی ہوگی،

  • پشاور ہائیکورٹ میں شہر یار آفرید ی کے مقدمات کی سماعت

    پشاور ہائیکورٹ میں شہر یار آفرید ی کے مقدمات کی سماعت

    پشاور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی جانب سے مقدمات کی تفصیل فراہمی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ہے، سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ،سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار شاہ فیصل اتمانخیل ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ
    شہریار آفریدی کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا اور وہ 46 دن سے جیل میں ہے۔جس پر جسٹس اعجاز انور کی جانب سے سوال کیا گیا کہ شہریار آفریدی کو
    3 ایم پی او میں کیو ں نامزد کیا گیا ہے۔ وکیل درخواست گزار شاہ فیصل اتمانخیل نے جواب دیا کہ شہریار آفریدی جیل میں تھے اور 3 ایم پی او میں نامزد کیا گیا ہے اس پر عدالت نے صوبائی حکومت سے شہریار آفریدی کے خلاف مقدمات کی تفصیل بھی طلب کرلی۔اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

  • پشاور  حیات آباد میں خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ

    پشاور حیات آباد میں خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ

    پشاور کے علاقے حیات آباد میں خود کش دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کا چہرہ صاف ہے جس سے اسکی نشاندہی آسانی سے ہوسکتی ہے، حملہ آور کے چہرے کی تصاویر شناخت کیلئے نادرا بھیج دی گئی ہے۔ دوسری جانب بم ڈسپوزل یونٹ نے بھی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں 20 سے 25 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، باروی مواد گاڑی کی سی این جی ٹینکی میں رکھا گیا تھا۔حیات آباد دھماکہ. خود کش حملہ آور کالے رنگ کے پاسو گاڑی میں سوار تھا جس نے پہلے سے فرنٹیئر کور کی گاڑی کو اپنا ہدف بنایا،
    زرائع کے مطابق پشاور حیات آباد بم دھماکہ میں ملوث خود کش حملہ آور کے بدن کے اعضاء مل گئے جو جوان العمر لڑکا تھا گاڑی کا نمبر پلیٹ اور چیسزز نمبرز حاصل کرلے گئے ہے، دھماکے کے باعث دو گاڑیاں مکمل تباہ جبکہ دو گاڑیوں کو جزوی نقصان. اور آٹھ افراد شدید زخمی ہوئے.ابتدائی تحقیقات میں بی ڈی یو حکام کے مطابق دھماکے میں دھماکے میں ہائی ایکسپلسیو بارود استعمال کیا گیا، اسکے علاوہ دھماکے میں خود کش جیکٹ استعمال نہیں ہوا،

  • ہسپتالوں میں مر یضوں اور تیمارداروں سے موبائل فون  چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    ہسپتالوں میں مر یضوں اور تیمارداروں سے موبائل فون چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    پشاور کے ہسپتالوں میں تیمار داروں اور مریضوں سے موبائل فونز چوری کرنے والے گینگ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے جو ہسپتالوں میں مریضوں سے موقع ملتے ہی موبائل چوری کرنے میں ملوث ہے ،جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزم کے قبضہ سے 7 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے اصل مالکان کا سراغ لگایا جا رہا ہے، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے
    پشاور ڈی ایس پی ٹاون سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاون ابراہیم خان نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے کیساتھ ساتھ ہسپتال میں لگے کیمروں کی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جس کے دوران واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم منظور احمد ولد تاج علی کو گرفتار کر لیا گیا جس کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہسپتالوں میں مریضوں اور تیمارداروں سے موبائل فونز چوری کرنے کے بعد سستے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضہ سے ابتدائی طور پر 7 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے اصل مالکان کا سراغ لگا کر حوالہ کیا جائے گا، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے،