Baaghi TV

Tag: ہائی کورٹ

  • فیضان بازیابی کیس:تمام متعلقہ ادارے 7 دنوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب

    فیضان بازیابی کیس:تمام متعلقہ ادارے 7 دنوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب

    اسلام آباد: لاپتا شہری فیضان بازیابی کیس میں ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو عدالت طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : جسٹس بابر ستار نے لاپتا شہری فیضان کے والد عثمان خان کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کے وکیل ایمان مزاری، ہادی چٹھہ اور اسٹیٹ کونسل و پولیس حکام عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فیضان کو پیر کی صبح چھوڑ دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے پولیس حکام سے استفسار کیا کہ آپ نے اس سے کوئی تفتیش کی؟، کون لے گیا؟ کہاں گیا؟، جس پر پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ جی ابھی تفتیش نہیں کی،ایک ویڈیو اپ لوڈ ہوئی تھی۔

    عدالت نے تفتیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویڈیو کہاں سے اپ لوڈ ہوئی؟ جس پر پولیس حکام نے بتایا کہ اس حوالے سے آئی ٹی والوں سے رابطہ کیا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 4روز ہوگئے آپ تفتیش نہیں کرسکے،عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کرکے سماعت میں وقفہ کردیا۔

    دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو تو آئی جی اسلام آباد بھی عدالت کے سامنے پیش ہوگئے،جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آئی جی صاحب کیا میرے آرڈر میں کوئی ابہام تھا، جس پر آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ کوئی ابہام نہیں تھا میں نے تمام خفیہ اداروں سے بات کی، پی ٹی اے اور آئی بی کو تحریری طور پر 2 نمبرز کے ڈیٹا کے لیے لکھا، سی ڈی آر کا تجزیہ ابھی باقی ہے انٹرنیٹ پروٹوکول ڈیٹیل ریکارڈ ابھی پینڈنگ ہے ، آئی بی اور پی ٹی اے سے انٹرنیٹ پروٹوکول ڈیٹیل ریکارڈ مانگا ہے،فیضان عثمان کے واپس آنے پر 6 دفعہ ایس پی، تفتیشی اور ایس ایچ او ان کے والد کے پاس گئے، فیضان عثمان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی، ہم نے ایجنسیز سے رابطہ کیا، ٹوئٹر اکاؤنٹ کا پتہ لگانے کے لیے پی ٹی آئی سے ہماری میٹنگ ہوئی۔

    جسٹس بابر ستار نے کہا کہ کس کی گاڑیاں تھیں آپ نے پتہ لگانا تھا کیا پتہ چلا؟ آپ کی صلاحیت نہیں ہوتی سچ بولنے کی آپ کہہ رہے 17 سال والا سچ بولے گا، جس پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیز کے ہیڈز سے میں ملا ہوں۔

    جسٹس بابر ستار نے کہا کہ مغوی کی واپسی پر کیس ختم نہیں ہوجاتا، لوگوں کواٹھا کرلے جاتے ہیں اور فیملیز کو دھمکیاں دی جاتی ہیں عدالت نے تمام حساس اداروں سے موبائل نمبرز اور گاڑیاں ٹریس کرنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے 7 دنوں کے اندر اندر تفصیلی رپورٹ عدالت کو جمع کرائیں۔

    عدالت نے مغوی فیضان کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کردی،وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ مغوی شدید ڈراماٹائز ہے ان کو فی الحال شامل تفتیش نہ کیا جائے، جس پر عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ مغوی فیضان کو آپ عدالتی احاطے میں شامل تفتیش کرلیں، اس پر آئی جی اسلام آباد نے جواب دیا کہ میں خود کر لوں گا۔

  • کے پی کے انصاف وکلاء فورم کا اجلاس،9 مئی کے واقعات میں وکلاء کی نامزگی غیر قانونی قرار

    کے پی کے انصاف وکلاء فورم کا اجلاس،9 مئی کے واقعات میں وکلاء کی نامزگی غیر قانونی قرار

    باغی ٹی وی کے مطابق خیبر پختو نخوا انصاف وکلاء فورم کا اجلاس ہوا ہے اجلاس کی قیادت سینئر قانون دان قاضی محمد انور نے کی ،،انصاف لائرز فورم نے موقف اپنایا کہ پولیس نو مئی واقعات میں بے جا وکلاء کو نامزد کرہے ہیں، وکلا کو ان واقعات میں نامزد کرنا غیر قانونی ہے، باغی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق انصاف لائرز فورم نے بتایا کہ خیبر پختونخوا بار کونسل اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے مشاورت پر کمیٹی تشکیل دے دی, کمیٹی مشترکہ طور پر صوبے میں وکلاء کا اجلاس منعقد کرنے کے لیے ملاقاتیں کرے گی ۔ آئی ایل ایف کے پی نے مزید بتایا کہ اجلاسوں میں آئندہ لائحہ عمل طے کریں گے ۔ واضح رہے کہ 9 اور 10 مئی کے پر تشدد واقعات میں ملوث تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وکلاء کی گرفتاریاں جاری ہے جس پہ گزشتہ دنوں پشاور بار کونسل کی جانب سے ہڑتال بھی کیا گیا تھا،ہرتال کے بعد گرفتار وکیل کو عدالت میں پیش کے ضمانت پر رہا کیا گیا،تاہم وکلاء فورم کی جانب سے اس طرح کی کاروایئوں کا بند کرنے کے لئے اجلاس کیا گیا جس میں وکلاء کی گرفتایوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا،

  • ایف سی  چیک پوسٹ پر  حملے میں ملوث ملز مان کی 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور

    ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ملز مان کی 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور

    پشاور انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 اور 10 مئی کو احتجاج کے دوران ایف سی چیک پوسٹ پر حملے اور پولیس چوکی کو مسمار کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے تین کارکنان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
    پشاور انسداد دھشتگردی عدالت میں 9 اور 10 مئی کو احتجاج کے دوران ایف سی چیک پوسٹ پر حملے اور پولیس چوکی کو مسمار کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے تین کارکنان پیش ہوئے، عدالت نے تینوں گرفتار ملزمان کو 14 روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزمان کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔پولیس کے مطابق ملزم عبد المتین ، عبد الغنی اور صالحین پر 9 اور 10 مئی کو احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔ ملزمان نے احتجاج کے دوران تختہ بیگ میں ایف سی چوکی پر حملہ کیا اور بارہ گیٹ چوکی کو مسمار کیا۔ پولیس کے مطابق دوران احتجاج مذکورہ ملزمان نے آرمی اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیا۔

  • خیبر پختونخوا کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

    خیبر پختونخوا کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

    پشاور ہائیکورٹ میں وائس چانسلرعبدالولی خان یونیورسٹی کیخلاف توہین عدالت کیس میں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیاپشاور ہائیکورٹ میں وائس چانسلرعبدالولی خان یونیورسٹی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس سید عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی نے کی، عدالت نے یونیورسٹی کے وی سی،رجسٹرار،ڈائریکٹر ایڈمینسٹریشن کو نوٹس جاری کردئے، درخواست گزار وکیل نے کہا کہ دو سال سے ایم اے آئی آر کی امپرومنٹ درخواست پر فیصلہ نہیں ہورہا، عدالت نے ایک ماہ میں درخواست پر فیصلے کا حکم دیا تھا، دو ماہ گزرنے کے باوجود اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا،

  • پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر ضمانت پر رہا

    پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر ضمانت پر رہا

    پشاور سیشن کورٹ نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں گرفتار پی ٹی آئی یوتھ صدر مینا خان آفریدی اور ساتھی کی ضمانت درخواست منظور کرلی
    پشاور سیشن کورٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں گرفتار پی ٹی آئی یوتھ صدر مینا خان آفریدی اور ساتھی کی ضمانت درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور عطاء اللہ جان نے کی ۔ عدالت نے مینا خان آفریدی اور جلال مہمند کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم پولیس کے مطابق مینا گل آفریدی اور جلال مہمند پر تھانہ فقیر آباد کے حدود میں توڑ پھوڑ کا الزام ہے ۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ فقیر آباد میں مقدمہ درج ہے ۔

  • پشاور بار ایسوسی ایشن کا احتجاج ،عدالتیں بند

    پشاور بار ایسوسی ایشن کا احتجاج ،عدالتیں بند

    پشاور بار ایسوسی ایشن کا وکیل شہاب خان ایدوکیٹ کی گرفتاری کیخلاف آج وکلاءکی جانب سے احتجاج کیا گیا. پشاور کی عدالتوں میں آج وکلاء پیش نہیں ہوئیں ،بار ایسوسی ایشن نے شہاب خان ایڈووکیٹ کی گرفتاری غیر قانونی ہے،بار ایسوسی ایشن وکلاء نے غیر قانونی طور گرفتاری کی مذمت کی ، وکلاء کی عزت و تحفظ پر سمجھوتا نہیں کرینگے،بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ شہاب خان ایڈووکیٹ پی ٹی آئی کے ضلعی سینئرنائب صدر ہے جس کو زاتی سیاست کا نشانہ بنا کے گرفتار کیا گیا ہے، وکلاء نے فوری طور پر شہاب خان ایڈووکیٹ کو رہا کرنے کا مطابہ کیا واضح رہے کہ شہاب خان ایڈوکیٹ کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا،

  • پشاور ہائی کورٹ کا ر یگی ماڈل ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کا حکم

    پشاور ہائی کورٹ کا ر یگی ماڈل ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کا حکم

    پشاور ہائی کورٹ نے ریگی ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی دائر رٹ میں حکم امتناعی جاری کردی، عدالت نے ریگی ماڈل ٹاؤن میں کوکی خیل قبیلے کی غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کا حکم دیا ،پشاور ہائی کورٹ میں ریگی ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی دائر رٹ پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس عتیق شاہ نے کی، متاثرین کی نمائندگی سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈووکیٹ نے کی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 1993 سے 3 زونز کے پلاٹس کا قبضہ نہیں دیا گیا، درخواست گزار وکیل نے کہا کہ دائر رٹ میں 17 سو متاثر ہ خاندانوں کے حق کے لیے آواز اٹھائی گئی ہے۔ سیف اللہ محب کاکا خیل نے کہا کہ لوگوں نے پلاٹس خریدے، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انکو قبضہ نہ مل سکا، جہاں قبضہ دیا گیا ہے وہاں بھی کوکی خیل قبیلہ لوگوں کو گھر بنانے نہیں دیتی، عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے حکومت کو احکامات دئیے کہ ریگی ماڈل ٹاؤن میں کوکی خیل قبیلے کی غیر قانونی تعمیرات کو روکے، اور حکومت اپنا رٹ قائم رکھیں،

  • لاہورماسٹر پلان 2050 کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

    لاہورماسٹر پلان 2050 کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

    لاہور ہائی کورٹ نے لاہور ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائی وکرٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لاہور کےماسٹر پلان 2050 کو کالعدم قراردینےکےلئے شہری میاں عبد الرحمان کی درخواست پر کی ایل ڈی اے اربن یونٹ کے کنسلٹنٹ کی رپورٹ کورٹ میں پیش کی گئی-

    ہم عمران ریاض کی زندگی کے لیے دعاگو ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    سماعت کے دوران بیرسٹر اسامہ نے کہا کہ 2020 میں 4 مراحل پر غور کے بعد ماسٹر پلان منظور کیا گیا، عملدرآمد پلان کے بغیر پلان منظور نہیں کیا جاسکتا، اس کی منظوری کے لئے 9 مراحل پر غور و فکر ضروری ہے۔

    سرکاری وکیل نے کہا کہ ماسٹر پلان کی 5 مراحل کے بعد مںظوری دی جاسکتی ہے، اس پر عملدرآمد چھٹے مرحلے سے شروع ہوتا ہے، پلان کی مںظوری سے قبل تمام پہلوؤں پر غور کیا گیا تھا۔

    ارشد شریف قتل کیس،عمران خان سے تحقیقات کی استدعا مسترد

    عدالت نے کہا کہ ماسٹر پلان پر کام جاری رکھیں اور عوامی مشاورت کے بعد ماسٹر پلان کو فائنل کریں، ماسٹر پلان مکمل ہونے کے بعد اتھارٹی سے مںظوری لیں ستمبر میں ماسٹر پلان 2050 کو کالعدم قرار دینے کے لئے درخواست کی اگلی سماعت کی تاریخ مقرر ہوگی۔

    توشہ خانہ فوجداری کاروائی کیس،خواجہ حارث کے ٹرائل کورٹ کے دائرہ اختیار پر دلائل

  • جسٹس مسرت ہلالی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات

    جسٹس مسرت ہلالی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات

    پشاور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ میں بطور قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی۔

    جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی سینئر ترین جج ہیں اور پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔

    مسرت ہلالی نے پشاور یونیورسٹی کے خیبر لا کالج سے قانون کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد 1983 میں ڈسٹرکٹ کورٹس میں وکالت شروع کی اس کے بعد وہ 1988 میں ہائی کورٹ اور 2006 میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں وکالت کی بھی اہل قراردے دی گئی تھیں۔

    مسرت ہلالی کا جوڈیشل کریئر بھی شاندار رہا ہے۔ انھیں سنہ 2013 میں ایڈیشنل جج کے طور پر تعینات کیا گیا تھا اور پھر سال 2014 میں انھیں پشاور ہائی کورٹ کا مستقل جج تعینات کیا گیا جسٹس ہلالی بطور جج تعینات ہونے سے قبل مختلف ادوار میں پشاور ہائیکورٹ بارکی پہلی سیکرٹری اور نائب صدر کے عہدے پر بھی کام کرتی رہی ہیں۔

    انھوں نے بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا، چیئرپرسن خیبر پختونخوا انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹربیونل کے علاوہ خواتین کے کام کے مقامات پر ہراسانی کے خلاف محتسب کے عہدے پر بھی کام کیا ہے۔

    جسٹس مسرت ہلالی نے اُس وقت ایک جج کے حیثیت سے حلف اٹھایا جب صوبے میں شدت پسندی عروج پر تھی اور ان دنوں میں جبری گمشدہ افراد کے کیسز بڑی تعداد میں رپورٹ ہو رہے تھے جبکہ انھی دنوں میں ایکشن ان ایڈ آف سول پاور ریگولیشن جیسے قوانین بھی سامنے آئے تھے۔

  • عمران خان نے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا دی

    عمران خان نے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا دی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا دی-

    باغی ٹی وی: عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مقدمات درج کیے گئے۔

    عدالت نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے فریقین کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روکا جائے۔

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں کےعمران خان کی مقدمات کی تفصیلات متعلق درکوت پر سماعت ہوئی چیف جسٹس عامر فاروق نےعمران خان کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست پرسماعت کی اور ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی حد تک عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی-

    لاہور:لیڈی ولنگڈن اسپتال کے ہاسٹل سے خاتون ڈاکٹر کی لاش برآمد،آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ