Baaghi TV

Tag: یوکرین

  • روسی جنرل پر حملے کا ملزم دبئی سے گرفتار

    روسی جنرل پر حملے کا ملزم دبئی سے گرفتار

    روس نے ماسکو میں روسی انٹیلی جینس ایجنسی کے نائب سربراہ پر حملے کے مشتبہ ملزم کو دبئی سے گرفتار کر کے ماسکو منتقل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو فون کیا اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے ملٹری انٹیلی جنس (جی آر یو) کے نائب سربراہ لیفٹینیٹ جنرل ولادیمیر الیکسییف پر حملے کے مشتبہ ملزم کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر کے روس منتقل کردیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یوکرینی نژاد روسی شہری جمعے کی صبح ماسکو میں واقع ایک گھر میں جنرل الیکسییف پر فائرنگ کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔ جہاں اسے متحدہ عرب امارات کے حکام کے تعاون سے گرفتار کر کے روس کے حوالے کیا گیاتحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ 60 سالہ جو یوکرینی شہری لیوبومیر کوربا دسمبر کے آخر میں روس پہنچا اور یوکرین کی ایما پر ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دیں۔

    روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کو فون کیا اور روسی جنرل پر حملے کے مشتبہ ملزم کی گرفتاری میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

    روسی تفتیش کاروں کے مطابق جی آر یو کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ولادیمیر الیکسییف کو جمعے کے روز شمالی ماسکو میں واقع ایک رہائشی عمارت میں سائلنسر لگی پستول سے تین گولیاں ماری گئیں 64 سالہ جنرل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

    روسی حکام کے مطابق روسی جنرل پر حملے میں دو مزید روسی شہری بھی ملوث تھے۔ حملہ آور کے ایک مشتبہ ساتھی وکٹر واسن کو ماسکو میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسری خاتون ساتھی ملزمہ زینائڈا سیری بریتسکایا یوکرین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملہ یوکرین کی ایما پر کیا گیا تھا تاکہ امن مذاکرات کو سبوتاژ کیا جا سکے، تاہم یوکرین نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے یوکرین کے وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرین کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور ممکن ہے کہ یہ واقعہ روس کے اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہو۔

  • روس کا یوکرین کے توانائی نظام پر حملہ، 400 ڈرونز اور 40 میزائل داغ دیئے

    روس کا یوکرین کے توانائی نظام پر حملہ، 400 ڈرونز اور 40 میزائل داغ دیئے

    روس نے ہفتے کی شب یوکرین کے توانائی کے اہم ڈھانچے پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں جس میں بجلی پیدا اور ترسیل کرنے والے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ روس نے رات کے وقت یوکرین کے توانائی کے نظام پر حملہ کیا جس میں 400 سے زائد ڈرونز اور مختلف اقسام کے تقریباً 40 میزائل استعمال کیے گئے روس سفارت کاری کا راستہ اختیار کر سکتا ہے لیکن وہ حملوں کو ترجیح دے رہا ہے، روس کو سرد موسم کو یوکرین کے خلاف دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،یوکرینی صدر نے روسی حملوں سے بچاؤ کے لیے ایک بار اتحادی ممالک سے دفاعی ٹیکنالوجی کی ضرورت پر زود دیا ہے۔

    رائٹرز کے مطابق یوکرین کے وزیرِ توانائی نے حملوں میں مغربی علاقوں میں واقع دو تھرمل پاور اسٹیشنز کے ساتھ ساتھ بجلی کی ترسیل کے مرکزی نظام، سب اسٹیشنز اور اہم لائنوں کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہےسیکیورٹی صورتحال بہتر ہوتے ہی توانائی کے شعبے کے کارکن مرمت کا کام شروع کر دیں گے۔

    واضح رہے کہ روس کی جانب سے یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب یوکرین میں درجہ حرارت تیزی سے گر رہا ہے اور آئندہ دنوں میں منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے حکام کا کہنا ہے کہ شدید سردی اور مسلسل حملوں کے باعث توانائی کا نظام شدید متاثر ہوچکا ہے ملک بھر میں ہنگامی لوڈشیڈنگ نافذ کر دی گئی ہے وزیر توانائی کے مطابق حکومت نے بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے پولینڈ سے ہنگامی بنیادوں پر بجلی درآمد کرنے کی درخواست کی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ حملے امریکا کی ثالثی میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے چند دن بعد سامنے آئے ہیں تاہم اب تک سفارتی کوششوں سے اس جنگ کے خاتمے سے متعلق کوئی قابلِ عمل پیش رفت نہیں ہو سکی-

  • روسی جنگ میں 55 ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہوگئے، زیلنسکی کا  انکشاف

    روسی جنگ میں 55 ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہوگئے، زیلنسکی کا انکشاف

    یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ روس کے ساتھ جاری جنگ میں اب تک تقریباً 55 ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں فوجی تاحال لاپتہ ہیں۔

    فرانسیسی ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر زیلنسکی نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں پیشہ ور فوجی اور جبری بھرتی کیے گئے اہلکار دونوں شامل ہیں انہوں نے لاپتہ فوجیوں کی درست تعداد بتانے سے گریز کیا۔

    صدر زیلنسکی اس سے قبل فروری 2025 میں ایک امریکی ٹی وی انٹرویو میں یوکرینی فوجی ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار سے زائد بتا چکے تھے دوسری جانب واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک یوکرین کے تقریباً چار لاکھ فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔

    بنگلادیش ٹیم کا ورلڈکپ میں نہ ہونا افسوس ناک ہے،سلمان علی آغا

    اقوام متحدہ کے مطابق صرف 2025 کے دوران روسی حملوں میں 2,500 سے زائد یوکرینی شہری ہلاک اور 12 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

    روس کو بھی بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے یوکرینی فوجی قیادت کے مطابق 2025 میں ہی روس کے تقریباً چار لاکھ 20 ہزار فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ برطانوی دفاعی انٹیلی جنس کے اندازے کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک روسی فوج کے مجموعی نقصانات 11 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں۔

    کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس اس وقت تک جنگ جاری رکھے گا جب تک یوکرین وہ فیصلے نہیں کرتا جو جنگ کے خاتمے کا باعث بن سکیں، انہوں نے یہ بیان ایسے وقت دیا جب ابو ظہبی میں امریکا کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا ہے۔

    نوشکی: احمد وال اسٹیشن پر مال بردار ٹرین پر راکٹ حملہ، انجن تباہ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت دونوں ممالک پر زور دے رہی ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے کسی سمجھوتے پر پہنچیں، تاہم زمین کے کنٹرول، ڈونباس خطے اور زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ جیسے معاملات پر فریقین کے مؤقف میں اب بھی واضح فرق موجود ہےاس وقت روس یوکرین کے تقریباً 20 فیصد علاقے پر قابض ہے، جن میں کریمیا اور مشرقی ڈونباس کے بڑے حصے شامل ہیں۔

  • روس کا یوکرینی شہر اوڈیسا پر ڈرون حملہ: کم از کم تین افراد ہلاک اور 23 زخمی

    روس کا یوکرینی شہر اوڈیسا پر ڈرون حملہ: کم از کم تین افراد ہلاک اور 23 زخمی

    کیف: روس کی جانب سے یوکرین کے جنوبی شہر اوڈیسا پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے، جن میں دو بچے اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہیں۔

    یوکرینی حکام کے مطابق حملے میں 50 سے زائد ڈرون استعمال کیے گئے، جن میں بعض جدید اور زیادہ طاقتور ماڈلز تھےروسی ڈرونز نے بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا، جس کے باعث شدید سردی کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہےحملے میں پانچ رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، جب کہ ملبے تلے دب کر دو مرد اور ایک خاتون جا بحق ہو گئے ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک تمام افراد کا سراغ نہ مل جائے۔

    یوکرین کے شمال مشرقی علاقے خارکیف میں ایک مسافر ٹرین کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں چار افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہو گئے،اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق حالیہ حملوں میں اوڈیسا، کیف اور لویو کے تاریخی مقامات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    پانی بھی ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن سکتا ہے،نئی تحقیق

    یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ایسے حملے سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور انہوں نے امریکہ اور عالمی برادری سے جنگ کے خاتمے کے لیے تیز رفتار سفارتکاری پر زور دیا ہے زیلنسکی نے روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی بھی اپیل کی تاکہ ماسکو کو مذاکرات پر آمادہ کیا جا سکے۔

    منتخب وزیراعظم کو صرف اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ وہ ایک بیرونی ملک کو پسند نہیں تھا،سہیل آفریدی

  • روسی حملہ:کیف کا نصف حصہ بجلی اور پانی  سے محروم

    روسی حملہ:کیف کا نصف حصہ بجلی اور پانی سے محروم

    روس کے رات گئے شدید حملے کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف کا تقریباً نصف حصہ بجلی، پانی اور حرارت سے محروم ہو گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید سردی میں ہزاروں رہائشی عمارتیں اور پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتیں متاثر ہوئیں،یوکرینی حکام کے مطابق روس نے سینکڑوں ڈرونز اور میزائلوں سے توانائی کے مراکز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کیف کے قریب ایک 50 سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔ شہر کے میئر ویتالی کلیچکو نے بتایا کہ رواں ماہ روس کے شدید ترین حملوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد دارالحکومت چھوڑ چکے ہیں۔

    حملے کے دوران شہر بھر میں سائرن بجتے رہے اور یوکرینی فضائی دفاعی نظام نے ڈرونز اور میزائلوں کو روکنے کی کوشش کی، شہریوں کی مدد کے لیے کیف انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں خیمے نصب کیے ہیں جہاں لوگ خود کو گرم رکھ سکتے ہیں، موبائل فون چارج کر سکتے ہیں، گرم مشروبات اور نفسیاتی مدد حاصل کر سکتے ہیں-

    یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سیبیہا نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روس خواتین، بچوں اور بزرگوں کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہےسات علاقوں میں توانائی کا انفراسٹرکچر نشانہ بنایا گیا، اور اتحادی ممالک سے فضائی دفاع مضبوط کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اس موقع پر تشویش ظاہر کی کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ سے متعلق بیانات عالمی توجہ کو یوکرین جنگ سے ہٹا سکتے ہی یوکرین ایک مکمل جنگ کا سامنا کر رہا ہے اور عالمی توجہ میں کمی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے انہوں نے امریکا اور یورپ کے درمیان سفارتی ہم آہنگی پر زور دیا، وہ حالیہ حملے کے بعد حالات کے باعث ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت نہ بھی کریں، تاہم اگر امریکا کے ساتھ جنگ کے بعد کے معاشی اور سکیورٹی معاہدوں پر پیش رفت ہوئی تو شرکت کا امکان موجود ہے۔

  • برطانیہ اور فرانس کا یوکرین میں فوج تعینات کرنے کا اعلان

    برطانیہ اور فرانس کا یوکرین میں فوج تعینات کرنے کا اعلان

    پیرس: برطانیہ اور فرانس نے یوکرین میں فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ اور فرانس نے اعلان کیا ہے کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدہ طے پا جاتا ہے ، تو دونوں ممالک یوکرین میں فوجی تعینات کریں گے۔

    برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے اتحادی ممالک کے اجلاس کے بعد کہا کہ برطانیہ اور فرانس نے ایک اعلان نیت پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت یوکرین کے مختلف مقامات پر فوجی مراکز (ملٹری ہبز) قائم کیے جائیں گے ان مراکز کا مقصد مستقبل میں کسی بھی ممکنہ روسی جارحیت کو روکنا اور یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

    ایرانی صدر کا مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم ٰ

    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی ممکن ہے اور یورپی ممالک یوکرین کو مضبوط اور قابل اعتماد سیکیورٹی ضمانتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں، تاکہ جنگ کے بعد خطے میں دیرپا امن قائم کیا جا سکے۔

    اتحادی ممالک نے بھی اتفاق کیا کہ کسی بھی ممکنہ جنگ بندی یا امن معاہدے کی نگرانی میں امریکا مرکزی کردار ادا کرے گا تاہم یوکرین کے وہ علاقے جو اس وقت روس کے کنٹرول میں ہیں ان کے مستقبل پر حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔

    امریکی فوج نے وینزویلا سے منسلک روسی آئل ٹینکر قبضے میں لےلیا ۔

    واضح رہے کہ روس اس وقت یوکرین کے تقریباً 20 فیصد علاقے پر قابض ہے اور روس پہلے ہی خبردار کر چکا ہے کہ یوکرین میں کسی بھی غیر ملکی فوج کی موجودگی کو “جائز ہدف” سمجھا جائے گا تاہم پیرس میں حالیہ اعلانات پر روس کی حکومت نے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

  • یوکرین:ملٹری انٹیلیجنس چیف صدارتی انتظامیہ کے سربراہ مقرر

    یوکرین:ملٹری انٹیلیجنس چیف صدارتی انتظامیہ کے سربراہ مقرر

    یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ کو صدارتی انتظامیہ کی قیادت سونپ دی ہے۔

    یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ کیریلو بودانوف کو صدارتی انتظامیہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے اس کے ساتھ ہی صدر نے ڈرون اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ماہر میخائیلو فیڈوروف کو وزیرِ دفاع نامزد کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

    کیریلو بودانوف نے تقرری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاست کی اسٹریٹجک سیکیورٹی پر کام کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے، جبکہ صدر زیلنسکی نے عندیہ دیا ہے کہ حکومت میں مزید تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔

    پاکستان چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شر کت کیلئےاسحاق ڈار چین روانہ

    یہ فیصلے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب یوکرین روس کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی حمایت یافتہ سفارتی کوششوں میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے زیلنسکی کے مطابق ان تقرریوں کا مقصد قومی سلامتی، فوجی معاملات اور سفارت کاری پر زیادہ توجہ دینا ہے۔

    ٹرمپ کا امریکا کے وینزویلا پر "کامیاب” حملے اور صدر مادورو کی گرفتاری کا اعلان

  • روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، ملک بھر میں شدید بجلی کا بحران،کئی شہر تاریکی میں ڈوب گئے

    روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، ملک بھر میں شدید بجلی کا بحران،کئی شہر تاریکی میں ڈوب گئے

    یوکرین میں روس کے حالیہ بڑے ڈرون اور میزائل حملوں کے نتیجے میں ملک بھر میں شدید بجلی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

    یوکرینی وزارتِ توانائی کے مطابق متعدد علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے، جس سے شہری زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے جب تک سکیورٹی صورتحال بہتر نہیں ہوتی، مرمتی کام شروع کرنا ممکن نہیں، تاہم حالات اجازت دیتے ہی انجینئرز اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ تنصیبات کی بحالی کے لیے کام شروع کریں گی، بجلی کی فراہمی بتدریج بحال کی جائے گی، لیکن بڑے شہروں میں صورتحال اب بھی نازک ہے کیونکہ انحصار بڑے پاور پلانٹس اور ہائی وولٹیج لائنز پر ہے ۔

    یوکرین کے نائب وزیر توانائی مائیکولا کولیسنک نے کہا کہ توانائی اب باقاعدہ ایک جنگی محاذ بن چکی ہے۔ ان کے مطابق حالیہ حملوں کا تقریباً 80 فیصد حصہ جان بوجھ کر توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر کیا گیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ روس بجلی کے نظام کو مفلوج کرنا چاہتا ہے ۔

    جنسی مجرم جیفری ایپسٹین فائلز سے متعلق مزید دستاویزات جاری

    یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی حملوں کا بنیادی ہدف توانائی کا شعبہ ہے، کیونکہ دشمن کا مقصد ملک میں مکمل بلیک آؤٹ کے ذریعے سماجی عدم استحکام پیدا کرنا ہے،حالیہ حملوں میں ہائی وولٹیج سب اسٹیشنز اور اہم ٹرانسمیشن لائنز کو نشانہ بنایا گیا، جس سے مختلف صوبوں کے درمیان بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ۔

    رونالڈو نے سعودی عرب میں 2 لگژری ولاز خرید لیے

    صدر زیلنسکی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین کو فضائی دفاعی نظام، توانائی کا متبادل سازوسامان اور مرمتی صلاحیت فراہم کی جائے تاکہ بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکے اور شہریوں کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے ۔

  • ڈرون حملے :چیچنیا کے صدر  کا یوکرین کو سخت جواب دینےکا اعلان

    ڈرون حملے :چیچنیا کے صدر کا یوکرین کو سخت جواب دینےکا اعلان

    چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پر یوکرین کے ڈرون حملے پر چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے سخت ردعمل دینےکا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز ایک یوکرینی ڈرون نے گروزنی میں ایک بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس میں عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا،چیچن سربراہ رمضان قادریوف کے مطابق یوکرینی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    میسجنگ ایپ ٹیلیگرام پر جاری بیان میں رمضان قادریوف کا کہنا تھا کہ عام عمارتوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں،ایک اور بیان میں رمضان قادریوف نے یوکرین کو دھمکی دی کہ کل سے ایک ہفتے تک یوکرینی فاشسٹ اس حملےکا سخت جواب محسوس کریں گے، مگر ان کی طرح ہم پرامن اہداف پر بزدلانہ حملہ نہیں کریں گے۔

    انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے

    یوکرین کی جانب سے اس سے قبل بھی چیچنیا پر ڈرون حملےکیے جاچکے ہیں جن میں پولیس بیرک اور ایک فوجی تربیتی اکیڈمی پر حملہ بھی شامل ہے جبکہ رمضان قادریوف یوکرین پر حملےکے پرجوش حامی رہے ہیں اور انہوں نے یوکرین کے محاز پر چیچن فورسز بھی بھیج رکھی ہیں۔

    عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اہم سیاسی رہنماؤں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری

  • روس کا یوکرین پر حملہ، 3 افراد ہلاک18زخمی، مختلف عمارتوں میں آتشزدگی

    روس کا یوکرین پر حملہ، 3 افراد ہلاک18زخمی، مختلف عمارتوں میں آتشزدگی

    روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مختلف عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی حکام کے نے بتایا کہ روس نے اس حملے میں 805 ڈرون اور میزائل داغے ہیں،یوکرینی فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ یہ ماسکو کی جانب سے سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے روس نے اس کے ساتھ 13 مختلف نوعیت کے میزائل بھی داغے، یوکرین نے 747 ڈرون اور 4 میزائل مار گرائے یا ناکارہ بنا دیے تاہم 9 میزائل اہداف پر لگے جبکہ 37 مختلف مقامات پر 56 ڈرون حملے ہوئے گرائے گئے ڈرونز اور میزائلوں کے ملبے نے 8 مقامات کو نقصان پہنچایا۔

    یوکرینی وزیراعظم یولیا سویریدینکو نے کہاکہ پہلی بار دشمن کے حملے میں حکومتی عمارت کو نقصان پہنچا ہے، جس میں چھت اور بالائی منزلیں متاثر ہوئیں ’ہم عمارتوں کو دوبارہ تعمیر کر لیں گے مگر قیمتی جانوں کی واپسی ممکن نہیں، دنیا کو اس تباہی پر صرف بیانات سے نہیں بلکہ اقدامات سے جواب دینا ہوگا روسی تیل اور گیس پر پابندیاں سخت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

    پی سی بی کا پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان

    یہ عمارت یوکرین کی کابینہ کی رہائش گاہ ہے جہاں وزرا کے دفاتر قائم ہیں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ فائر ٹرک اور ایمبولینسیں وہاں پہنچ گئیں۔

    یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب یورپی رہنماؤں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر زور دیا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے کام کریں اس سے قبل یوکرین کے 26 اتحادی ممالک نے جنگ کے بعد یوکرین میں فوجی تعینات کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا تاکہ وہاں سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی جا سکے۔

    یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ صدر پیوٹن سے براہِ راست ملاقات کے لیے تیار ہیں تاکہ امن معاہدے پر بات ہو سکے، انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ روس پر سخت پابندیاں عائد کریں تاکہ اسے جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

    سیلاب کے علاوہ بارشوں کے لیے بھی تیاریاں مکمل ہیں، مراد علی شاہ