Baaghi TV

ڈرون حملے :چیچنیا کے صدر کا یوکرین کو سخت جواب دینےکا اعلان

ukraine

چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پر یوکرین کے ڈرون حملے پر چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے سخت ردعمل دینےکا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز ایک یوکرینی ڈرون نے گروزنی میں ایک بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس میں عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا،چیچن سربراہ رمضان قادریوف کے مطابق یوکرینی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

میسجنگ ایپ ٹیلیگرام پر جاری بیان میں رمضان قادریوف کا کہنا تھا کہ عام عمارتوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں،ایک اور بیان میں رمضان قادریوف نے یوکرین کو دھمکی دی کہ کل سے ایک ہفتے تک یوکرینی فاشسٹ اس حملےکا سخت جواب محسوس کریں گے، مگر ان کی طرح ہم پرامن اہداف پر بزدلانہ حملہ نہیں کریں گے۔

انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے

یوکرین کی جانب سے اس سے قبل بھی چیچنیا پر ڈرون حملےکیے جاچکے ہیں جن میں پولیس بیرک اور ایک فوجی تربیتی اکیڈمی پر حملہ بھی شامل ہے جبکہ رمضان قادریوف یوکرین پر حملےکے پرجوش حامی رہے ہیں اور انہوں نے یوکرین کے محاز پر چیچن فورسز بھی بھیج رکھی ہیں۔

عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اہم سیاسی رہنماؤں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری

More posts