Baaghi TV

Tag: یوکرین

  • یوکرین شرائط پوری کرے ،فوجی ایکشن ایک لمحے میں رک جائے گا،روس

    یوکرین شرائط پوری کرے ،فوجی ایکشن ایک لمحے میں رک جائے گا،روس

    ماسکو: روس کا کہنا ہے کہ یوکرین شرائط پوری کرے تو فوجی ایکشن ایک لمحے میں رک جائے گا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان کریملن نے کہا کہ یوکرین فوجی کارروائی بند کرے، غیرجانبداری کو یقینی بنانے کیلئے یوکرین اپنے آئین میں تبدیلی کرے، کریمیا کو روسی علاقہ کے طور پر تسلیم کیا جائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈونیسک، لوگانسک کی علیحدگی پسند جمہوریہ کو آزاد علاقوں کے طور پر تسلیم کیا جائے۔

    نیٹ فلکس نے روس میں اپنی سروس معطل کر دی

    دوسری جانب روس یوکرین مذاکرات میں تیسرا دور اختتام پذیر ہو گیا ہے، روس اور یوکرین کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، یوکرین کا موقف ہے کہ بات چیت میں انسانی ہمدردی کی راہداریوں سے متعلق ’کچھ مثبت‘ پیش رفت ہوئی ہے، وسیع صورتحال کی بہتری کے لیے کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا ہے، بیلاروس میں مذاکرات ہماری توقعات پر پورے نہیں اترے۔

    روس پر پابندیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جہاں کینیڈا نے روسی مداخلت میں شریک 10 شخصیات پر نئی پابندیاں لگا دی ہیں، وہیں برطانوی وزیراعظم اور مغربی رہنماوں نے روسی تیل پر انحصار کم کرنے پر حمایت ظاہر کی ہے-

    یوکرین نے شہریوں کے محفوظ انخلا کی روسی پیشکش مسترد کر دی

    روسی نائب وزیراعظم ایلگزینڈر نواک کا کہنا ہے کہ روسی تیل کو مسترد کرنا تباہ کن ہوگا، یورپ کو روسی تیل کے علاوہ تیل فراہم کرنے میں ایک سال لگ جائے گا، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں 300 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں۔

    دوسری جانب چین کی دوستی روس سے اب بھی انتہائی مظبوط ہے، اس میں کوئی دراڑ نہیں، تایم یوکرین مسئلہ پر مزاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ چینی دوستی ’چٹان جیسی‘ ہےمختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون بہت وسیع ہیں۔

    یوکرین جنگ: روس کی خاموش حمایت پربورس جانسن سے بھارت کی مالی امداد روکنے کا مطالبہ

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ یوکرین معاملے پر چین کا موقف واضح ہے، روس اور یوکرین باہمی اختلافات کو پرامن انداز سے حل کریں، مذاکرات ہی مسائل کے حل کا بہترین راستہ ہیں اور تمام ممالک کی علاقائی خودمختاری کا احترام اور تحفظ ضروری ہے خطے کی طویل المدتی سلامتی اور امن، متوازن اور پائیدار یورپی سکیورٹی ڈھانچے سے وابستہ ہے اس سلسلے میں چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

    یاد رہے چین پہلے ہی اس تنازعے کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کر چکا ہے، لیکن روس کے خلاف تجارتی اور معاشی پابندیوں پر تنقید کرتا ہے۔

    یوکرائن کا مشرقی شہرچوہویو پردوبارہ قبضے اور دو روسی کمانڈوز کو مارنے کا دعویٰ

  • نیٹ فلکس نے روس میں اپنی سروس معطل کر دی

    نیٹ فلکس نے روس میں اپنی سروس معطل کر دی

    ماسکو: اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے روس میں اپنی سروس معطل کر دی ہیں۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ نیٹ فلیکس نے یوکرین پر ماسکو کے حملے کا جائزہ لیتے ہوئے روس میں مستقبل کے تمام منصوبوں کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

    سوشل میڈیا کمپنیز نے یو کرین میں روسی افواج کا راستہ روکنےکیلئے اہم حکمت عملی…

    نیٹ فلکس کے ترجمان نے کہا کہ زمینی حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے روس میں اپنی سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اس سے قبل نیٹ فلکس نے کہا تھا کہ اس کا روسی سروس میں سرکاری چینلز کو شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، اس ضابطے کے باوجود کہ ملک میں ریاستی حمایت یافتہ چینلز کی فراہمی کمپنی کیلئے لازمی ہے۔

    انٹرنیشل ٹینس فیڈریشن نے بھی روس کی رکنیت معطل کر دی

    واضح رہے کہ گوگل نے روسی پلیٹ فارمز رشیا ٹوڈے چینل اور اسپٹنک نیوز ایجنسی کے یوٹیوب چینلوں کو یورپ میں بلاک کردیا تھا جبکہ اسنیپ چیٹ، یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر نے بھی اشتہار پر پابندی عائد کررکھی ہے-

    علاوہ ازیں گوگل نے روسی افواج کو یوکرین میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے گوگل میپ سروس بھی بند کردی تھی جبکہ فیس بک بھی روسی سرکاری میڈیا کو اپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات دینے سے روک چکی ہے۔

    اسسنیپ چیٹ نے پڑوسی ملک بیلا روس میں بھی اپنی ویب سائٹ پر تمام تجارتی اشتہارات پر پابندی لگا رکھی ہے۔

    ایپل نے روس میں مصنوعات کی فروخت روک دی

  • بھارتی ڈاکٹر کا اپنے پالتو جانوروں کے بغیر یوکرین چھوڑنے سے انکار

    بھارتی ڈاکٹر کا اپنے پالتو جانوروں کے بغیر یوکرین چھوڑنے سے انکار

    کیف: یوکرین میں مقیم گری کمار پاٹل ڈونباس نامی بھارتی ڈاکٹر نے اپنے پالتو جانوروں کے بغیر ملک چھوڑنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والا شہری گری کمار 15 سال قبل طب کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے یوکرین گیا جہاں اس نے پڑھائی مکمل کی اور یوکرینی ریجن ڈون باس میں رہائش اختیار کرتے ہوئے بحیثیت ڈاکٹر اپنی خدمات فراہم کرنے لگا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس کے یوکرین پر چڑھائی کے بعد عوام کو جنگی صورت حال کا سامنا ہے اور ہر کوئی اپنی جان بچانے کے لیے ملک سے انخلا کررہا ہے لیکن بھارتی ڈاکٹر نے اپنے پالتو جانوروں بلیک پینتھر اور جیگوار (جنگلی بلیاں) کے بغیر بھارت واپس جانے سے صاف انکار کردیا۔

    گری کمار کا کہنا ہے کہ میں اپنی جان بچانے کے لیے پینتھر اور جیگوار کو کسی صورت چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہوں کیوں کہ یہ میرے بچے ہیں، میں آخری سانس تک ان کے ساتھ رہ کر حفاظت کروں گا۔

    بھارتی ڈاکٹر نے بتایا کہ میرے والدین مجھے بھارت واپس بلا رہے ہیں لیکں میں نے انہیں صاف منع کردیا ہے، جیگوار ایک چڑیا گھر میں بیمار پڑا تھا جہاں سے میں نے اسے بچوں کی طرح گود لیا ڈاکٹر پاٹل نے جانور کا نام یاشا رکھا ہےاور پھر ساتھی کے طور پر بلیک پینتھر جس کا نام سبرینا ہے کا انتخاب کیا، جنگ کی وجہ سے آج کل اپنے جانوروں کے ساتھ بیسمنٹ میں رہ رہا ہوں۔

    بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد، مسٹر پاٹل صرف اپنی بلیوں کے لیے کھانا خریدنے کے لیے اپنے تہہ خانے سے باہر نکل رہے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نر جیگوار کی عمر 20 ماہ ہے اور مادہ پینتھر چھ ماہ کا بچہ ہے۔

    40 سالہ نوجوان نے بی بی سی کو بتایا کہ میری بڑی بلیاں میرے ساتھ تہہ خانے میں راتیں گزار رہی ہیں۔ ہمارے اردگرد بہت زیادہ بمباری ہو رہی ہے۔ بلیاں خوفزدہ ہیں، وہ کم کھا رہی ہیں۔ میں انہیں چھوڑ نہیں سکتا۔

    ڈاکٹر پاٹل کے پاس تین کتے بھی ہیں – اطالوی ماسٹف – اور وہ اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے ان کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جس کے 84,000 سے زیادہ سبسکرائبر ہیں۔

    ڈاکٹر پاٹل کا تعلق آندھرا پردیش کے مغربی گوداوری ضلع کے تنکو سے ہے۔ اسے امید ہے کہ بھارتی حکومت اسے اپنے تمام پالتو جانوروں کو گھر لے جانے کی اجازت دے گی۔ پچھلے ہفتے، ہندوستانی طالب علم رشبھ کوشک – جو دہرادون کا رہائشی ہے – مرکزی حکومت کے آپریشن گنگا کے ایک حصے کے طور پر اپنے بچائے گئے پالتو جانور "مالیبو” کے ساتھ انڈیا واپس گیا-

  • یوکرین نے شہریوں کے محفوظ انخلا  کی روسی پیشکش مسترد کر دی

    یوکرین نے شہریوں کے محفوظ انخلا کی روسی پیشکش مسترد کر دی

    کیف: یوکرین سے شہریوں کے محفوظ انخلا تک روس کی محدود جنگ بندی کی پیشکش یوکرین نے مسترد کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین نے شہریوں کے انخلا کی پیشکش کو غیراخلاقی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انخلا کے راستے شہریوں کو روس یا اس کے اتحادی ملک بیلاروس کی طرف لے جائیں گے۔

    یوکرائن کا مشرقی شہرچوہویو پردوبارہ قبضے اور دو روسی کمانڈوز کو مارنے کا دعویٰ

    روس نے یوکرین کے بڑے شہروں کیف، ماریوپول، خارکیف اور سومی کیلئے محدود جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاکہ شہریوں کو انخلا کی اجازت دی جاسکے۔ تاہم یوکرین کی نائب وزیر اعظم ایرینا ویریشچک نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔

    ویریشچک نے ٹیلی ویژن پر بریفنگ میں بتایا کہ یہ قابل قبول آپشن نہیں ہے شہری بیلاروس نہیں جارہے اور نہ وہاں سے فلائٹ کے ذریعے روس جائیں گے۔

    نائب وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ بات چیت کے بعد یوکرین کو پیر کو صبح روس کی تجویز موصول ہوئی۔

    نیوزی لینڈ کا روس کے خلاف پابندیوں کا اعلان،کیف کے قریب ائیرپورٹ بھی مکمل تباہ

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کو روسی حملوں کی نئی لہر کے بارے میں خبردار کیا اور اپنے ملک کی حفاظت کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ کرنے پر عالمی رہنماؤں پر تنقید کی۔

    روس یوکرین جنگ نے تیل مزید مہنگا کر دیا

    اس نے نو فلائی زون قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ایک ایسا اقدام جسے کیف کے مغربی اتحادیوں نے اس خدشے کے پیش نظر مسترد کر دیا ہے کہ یہ تنازعہ بھیج سکتا ہے جو پہلے ہی دوسری جنگ عظیم کے بعد سے یورپ کا سب سے شدید ہے ماسکو کے درمیان ایک وسیع جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    روس، یوکرین میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے:امریکہ

  • روس یوکرین جنگ نے تیل مزید مہنگا کر دیا

    روس یوکرین جنگ نے تیل مزید مہنگا کر دیا

    روس یوکرین جنگ نے تیل مزید مہنگا کر دیا
    امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک با ر پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    جب سے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ چھڑی ہے اس وقت سے لیکر اب تک عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مسلسل آگ لگی ہوئی ہے اور آج تیل کی قیمتیں‌تاریخ کی بلند تارین سطح پرآگئی ہیں‌ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2008 کے بعد پہلی بار 130$ فی بیرل ہو گئی ۔امریکی خام تیل 9 ڈالراضافے کے بعد 125 ڈالر 24 سینٹ فی بیرل پرفروخت ہورہا ہے،برطانوی خام تیل کی قیمت میں 11 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل 129 ڈالر 48 سینٹ فی بیرل پرفروخت ہورہا ہے، تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ان اطلاعات کے بعد ہوا کہ امریکا روس پرتیل کی درآمدات پرپابندی عائد کرنے پرغورکررہا ہے

    یوکرین پرروس کے حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا غیرمعمولی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رحجان دیکھا گیا۔جاپان اورہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹس میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے

    روس نے 24 فروری کو پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ تاحال جاری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں مغربی ممالک نے اس حملے کے جواب میں روس پر انتہائی سخت معاشی پابندیاں عائد کی ہیں

    امریکہ اور برطانیہ سمیت 28 ممالک کا یوکرین کو فوجی سازوسامان کی فراہمی پر اتفاق

    یوکرینی جوڑے نے روسی حملے کے دوران کی شادی،پھر اٹھائے ملک کیلیے ہتھیار

    روسی حملے کے بعد کیف میں بچے نے باتھ روم میں پناہ لے لی

    یوکرین اورروس کے درمیان امن مذاکرات شروع،یوکرینی صدر نے بڑا مطالبہ کر دیا

    روس کے یوکرین پر حملوں میں شدت،یوکرینی فوج کا یونٹ تباہ

    یوکرین میں بھارتی طلبا کے ساتھ بدسلوکی،ویڈیو وائرل،مودی پر اپوزیشن کی تنقید

    روسی حملے کے بعد یورپ کے سب سے بڑے نیو کلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی

    یوکرین سے زندہ لوگوں کو لانا مشکل،لاش تو ویسے بھی جہاز میں زیادہ جگہ گھیرتی ہے،رکن اسمبلی کا بیان

  • نیوزی لینڈ کا روس کے خلاف پابندیوں کا اعلان،کیف کے قریب ائیرپورٹ بھی مکمل تباہ

    نیوزی لینڈ کا روس کے خلاف پابندیوں کا اعلان،کیف کے قریب ائیرپورٹ بھی مکمل تباہ

    نیوزی لینڈ نے روس کے خلاف پابندیوں کا اعلان کر دیا

    وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ روس کے 100 ارب پتی تاجروں پر سفری پابندی عائد ہوگی،ماسکو کو نیوزی لینڈ کی فضائی حدود یا پانیوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی روسی کشتیوں ،بحری جہازوں اورطیاروں پر نیوزی لینڈ کی فضائی حدود یا پانیوں میں داخلے پر پابندی ہو گی

    دوسری جانب امریکی سینیٹر مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ یوکرین میں نو فلائی زون کے نفاذ سے تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے،لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ نو فلائی زون کیا ہوتا ہے،یہ کوئی ایسا ضابطہ نہیں ہے جو اگر آپ پاس کر دیں تو ہر کسی کو اس کا احترام کرنا ہو گا، نو فلائی زون کا مطلب دراصل روسی طیارے مار گرانے کا اختیار ہے،روسی آئل کی درآمد جاری رکھنے کا مطلب یوکرین میں جنگ کے لیے فنڈ دینا ہے،یہ امریکی اور یورپی مفاد میں نہیں ہے کہ نو فلائی زون نافذ کیا جائے،

    برطانیہ یوکرین کو مزید ایک کروڑ ڈالر امداد دینے پر غورکر رہا ہے ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نئی امداد روسی حملوں کے دوران انتظامی امور چلانے کے لیے دی جائے گی، فنڈ کے ذریعے یوکرین کی عوام کی فلاح و بہبود، پینشن اور تنخواہیں دینے میں مدد ملے گی،یہ امداد برطانیہ کی جانب سے وعدہ کیے گئے دو کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے علاوہ ہے،

    دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا راونڈ آج ہوگا ماریو پول میں عارضی جنگ بندی ایک بار پھر ناکام ہوگئی ماریوپل میں روسی شیلنگ سے سیزفائر اور شہریوں کے انخلا کا عمل معطل ہو گیا،ارپن میں روسی شیلنگ سے 3 شہری ہلاک اور پُل تباہ ہو گیا،یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ ساحلی شہر اوڈیسا پر کسی بھی وقت روسی بمباری ہو سکتی ہے،کیف کے قریب ائیرپورٹ بھی مکمل تباہ ہوچکا ہے،

    روسی افواج کی پیش قدمی روکنے کے لیے یوکرین آرمی نے ارپن اور بوجا دریاؤں کے پل تباہ کر دیئے جس کے باعث بڑی تعداد میں شہریوں کا ارپن کے علاقے سے انخلا جاری ہے روسی صدر سے ترک اور فرانسیسی صدور نے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں یوکرین میں جنگ بندی پر زور دیا گیا روسی صدر نے جواب دیا کہ یوکرین کی طرف سے لڑائی بند کرنے پر ہی یوکرین میں فوجی آپریشن رکے گا، کسی بھی طرح روس اپنے مقاصد حاصل کر کے رہے گا

    یوکرین پر روسی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے 52 ممالک سے رضاکار کیف پہنچ گئے، یوکرینی وزارت خارجہ کے مطابق عالمی برادری روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کے ساتھ کھڑی ہے، واضح رہے گذشتہ ہفتے بدھ کے روز یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا تھا مختلف ممالک سے 16 ہزار جنگجو رضاکارانہ طور پر آ رہے ہیں

    روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت 4 شہروں میں جنگ بندی کا اعلان کردیا ،روس کا کہنا ہے کہ کیف، ماریوپول، خارکوف اورسمی میں جنگ بندی انسانی بنیادوں پرکی جائے گی،جنگ بندی کامقصدشہریوں کوانخلا کی سہولت دینا ہےجنگ بندی مقامی وقت کے مطابق 10 بجے سے شروع ہوگی،

    چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین روس اور یوکرین مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، یوکرین تنازعہ پر چین ہمیشہ غیرجانبدار رہا ہے،یوکرین کے پیچیدہ مسائل کے حل کیلئے تحمل اور سمجھداری کی ضرورت ہے،یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کو بات چیت کے ذریعےجاری رکھنا چاہیے،روس اور یوکرین کے درمیان جلد از جلد مذاکرات ہونے کے خواہشمند ہیں،چین ریڈ کراس یوکرین کو انسانی امداد فراہم کرے گا،

    روس نے 24 فروری کو پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ تاحال جاری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں مغربی ممالک نے اس حملے کے جواب میں روس پر انتہائی سخت معاشی پابندیاں عائد کی ہیں دارالحکومت کیف کے مرکزی چوک میں قومی ترانے کی گونج سنائی دے رہی ہے روسی حملے میں اب تک بچوں سمیت سینکڑوں یوکرینی معصوم شہری جاں بحق ہو چکے ہیں

    ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں،ہم آگ میں جھونکنے والا امریکہ مدد کو نہ آیا:یوکرینی صدرکا ویڈیو پیغام

    امریکی صدر جوبائیڈن کا ہنگامی فیصلہ:یوکرین کوفوجی کمک دینے کےلیے 350 ملین ڈالرامداد کا اعلان

     یورپ روس سے جنگ کرنے کےلیےتیار:سخت اقدامات،حالات تیسری عالمی جنگ کی طرف گامزن

    روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا-

    :یوکرائن میں ایمرجنسی نافذ:سائرن بج گئے:شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم

    برطانیہ آسٹریلیا اور جاپان نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کا آغاز کردیا ہ

    پوتن کوملک سے باہر روسی فوج کی تعیناتی:نیٹو کے جنگی طیارے سائرن بجانےلگے:پابندیاں بھی لگ گئیں‌ 

    :روس جنگ کےلیے تیار:ولادی میرپوتن نے ملک سے باہر فوج استعمال کرنے کیلیے قانونی رائے مانگ لی

    یوکرینی وزیردفاع کا فوجیوں کو روس سے جنگ کیلئے تیار رہنےکا حکم،

    پانچ روسی طیارے، ایک ہیلی کاپٹر گرا دیا، یوکرینی وزارت دفاع کا دعویٰ

    کون ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ یوکرینی صدر کی دہائی

    روس نے یوکرین کو بات چیت کی مشروط پیشکش کردی

    امریکہ اور برطانیہ سمیت 28 ممالک کا یوکرین کو فوجی سازوسامان کی فراہمی پر اتفاق

    یوکرینی جوڑے نے روسی حملے کے دوران کی شادی،پھر اٹھائے ملک کیلیے ہتھیار

    روسی حملے کے بعد کیف میں بچے نے باتھ روم میں پناہ لے لی

    یوکرین اورروس کے درمیان امن مذاکرات شروع،یوکرینی صدر نے بڑا مطالبہ کر دیا

    روس کے یوکرین پر حملوں میں شدت،یوکرینی فوج کا یونٹ تباہ

    یوکرین میں بھارتی طلبا کے ساتھ بدسلوکی،ویڈیو وائرل،مودی پر اپوزیشن کی تنقید

    روسی حملے کے بعد یورپ کے سب سے بڑے نیو کلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی

    یوکرین سے زندہ لوگوں کو لانا مشکل،لاش تو ویسے بھی جہاز میں زیادہ جگہ گھیرتی ہے،رکن اسمبلی کا بیان

    یوکرین پرحملے کے بعد روس کیخلاف احتجاج ،خواتین برہنہ سڑکوں پر نکل آئیں

  • بھارت کے روس سےMiG-29َ،روسی ہیلی کاپٹراورڈیفنس سسٹم ایس 400 کے آرڈرزمنسوخ:دنیا کا نقشہ تبدیل

    بھارت کے روس سےMiG-29َ،روسی ہیلی کاپٹراورڈیفنس سسٹم ایس 400 کے آرڈرزمنسوخ:دنیا کا نقشہ تبدیل

    نئی دہلی :واشنگٹن :بھارت کے روس سےMiG-29َ،روسی ہیلی کاپٹراورڈیفنس سسٹم ایس 400 کے آرڈرزمنسوخ:دنیا کا نقشہ ہی بدل گیا یہ بحث پچھلے کئی دن سے چل رہی تھی کہ روس کے یوکرین پر حملے کے جواب میں امریکی پابندیوں کے بعد کسی بھی ملک کے لیے روس سے فوجی سازوسامان کی خریداری جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا،اس حوالےسے معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور ڈونلڈ لو نے بدھ کو سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کو بتایا کہ ” پچھلے چند” ہفتوں میں، "جو کچھ ہم نے ہندوستان سے دیکھا ہے اس میں یہ چیز ثابت ہوگئی ہےکہ بھارت نے روس سے تمام اسلحہ خریدنے کے معاہدے ختم کردیئے ہیں‌

    نئی دہلی میں رابطہ کرنے پر وزارت دفاع کے ترجمان نے ان دعووں کی تردید کرنے سے انکار کردیا ہے جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ واقعی معاملات کچھ اس طرف جارہے ہیں ۔ لو، جنہوں نے ہندوستان کو ایک "واقعی اہم سیکورٹی پارٹنر” کہا، وہ "روسی جارحیت” پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کے چند گھنٹوں بعد سینیٹ میں بات کر رہے تھے، جہاں سے ہندوستان، چین، پاکستان، بنگلہ دیش سمیت 34 دیگر ممالک کے ساتھ۔ سری لنکا غیر حاضر رہے

    خاص طور پر یہ پوچھے جانے پر کہ کیا، بھارت کی عدم شرکت کے پیش نظر، بائیڈن انتظامیہ روس سے S-400 فضائی دفاعی نظام کی خریداری کے لیے دہلی پر CAATSA پابندیاں لگانے پر غور کر رہی ہے ،

    ان کا کہنا تھا کہ CAATSA یا Countering America’s Adversaries through Sanctions Act 2017 کا امریکی قانون ہے جو ایران، شمالی کوریا اور روس کو نشانہ بناتا ہے اور ان کے ساتھ کاروباری لین دین کرنے والے کسی بھی ملک یا ادارے کے خلاف درخواست کی جا سکتی ہے۔

    2020 میں امریکہ نے ترکی کو S-400 خریدنے پر پابندی لگا دی۔ دہلی نے 2018 میں ماسکو کے ساتھ S-400 کے لیے 5.3 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے، اور روس نے نومبر 2021 میں بھارت کو سسٹم کی فراہمی شروع کی۔

    دہلی کو یقین تھا کہ بائیڈن انتظامیہ S-400 سودے کے لیے ہندوستان کے ساتھ بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو دیکھتے ہوئے مستثنیٰ قرار دے گی، کواڈ ممالک کو بھی اس پر اعتراض نہیں ہوگا مگریہ توقعات درست ثابت نہ ہوئیں‌

    تاہم، یوکرین پر روس کے حملےکے بعد ماسکو کو سزا دینے کے لیے بائیڈن انتظامیہ کی نئی پابندیاں، اور تنازعہ میں ہندوستان کی غیر جانبدارانہ پوزیشن نے S-400 معاہدے کو خطرے میں ڈال دیا ہے

    امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ "میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ بائیڈن انتظامیہ CAATSA قانون کی پیروی کرے گی اور اس قانون کو مکمل طور پر نافذ کرے گی اور جب ہم ان میں سے کسی کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو کانگریس سے مشورہ کریں گے۔ کیا، بدقسمتی سے، میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ صدر یا (سیکرٹری آف اسٹیٹ) روس پر یا پابندیوں کے معاملے پر، یا اس فیصلے پر روس کا یوکرین پر حملہ برداشت کرے گا

    لو نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے ابھی تک CAATSA کے تحت ہندوستان پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرنا ہے۔لیکن امریکہ کو یقین ہے کہ بھارت روس سے دوستی کی بجائے امریکہ سے وفا کو ترجیح دے گا

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ "بھارت اس وقت ہمارا واقعی ایک اہم سیکورٹی پارٹنر ہے۔ اور یہ کہ ہم اس شراکت داری کو آگے بڑھانے کی قدر کرتے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ روس کو جس شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے اس کا ایک حصہ یہ ہے کہ ہندوستان کو اب روس سے دور ہونا پڑے گا اور ہندوستان آگے بڑھنا چاہتا ہے

    ایک سوال کے جواب میں لو کا کہنا تھا کہ بھارت کے حوالے سے ایک ابہام بھی تھا اور خطے کی اسٹریٹیجک صورتحال بھی کچھ ایسی تھی کہ بھارت کی ضروریات کے پیش نظر کچھ آزادیاں‌ تھیں لیکن اب ماضی کو بھول کرنئے معاہدوں کی ضرورت ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ "سیکرٹری اسٹیٹ ٹونی بلنکن اس جنگ کے فرنٹ لائنز پر رہے ہیں۔ صدر، محکمہ خارجہ کے دیگر اعلیٰ حکام گزشتہ مہینوں کے دوران یوکرین پر اپنے ہندوستانی ہم منصبوں کے ساتھ انتہائی سنجیدہ اعلیٰ سطحی بات چیت کر رہے ہیں،‘‘ لو نے کہا، ہندوستان کی طرف سے تمام ریاستوں سے اقوام متحدہ کی پابندی کی اپیل کو نوٹ کرتے ہوئے چارٹر، خودمختاری اور دیگر ریاستوں کی علاقائی سالمیت کا احترام، اور "چھوٹے اقدامات” کے اشارے کے طور پر یوکرین کو انسانی بنیادوں پر سامان بھیجنا امریکہ کی پالیسیوں کو تائید ملنے کے برابر تھی

    انہوں نے کہا کہ کھرکیو کی بمباری میں ہندوستانی طالب علم کی ہلاکت نے ہندوستان میں رائے عامہ کو روس کے خلاف بھی موڑنا شروع کردیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں روس کی بمباری کے نتیجے میں‌ ہلاک ہونے والے ہندوستانی طالبعلم کے معاملے پر بھارت اور روس کے درمیان کافی سردمہری دکھائی جارہی ہے جس کا واضح مطلب یہی کہ اب بھارت روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو استوار کرنے کی بجائے امریکہ کی طرف ہاتھ بڑھائے گا جس کا واضح مطلب خطے میں‌ اب بھارت اور روس کے درمیان اب تعلقات وہ نہیں‌جو ماضی میں ہوا کرتے تھے

    اس موقع پر یہ بھی یاد رہے کہ ان سارے حالات کی تبدیلی اس وقت سامنے آئی جب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے دورہ روس کے درمیان روس پر واضح کیا تھا کہ اب اسے اپنے ماضی کے وہ وطیرے بدلنے ہوں‌ گے اور اگر روس پاکستان کے ساتھ تعلقات اچھے چاہتا ہے تو پھرپاکستان کے مخالفین کی حمایت سے بھی دور رہے ، اس ملاقات کے بعد حالات اچاک بدل گئے ، جس کے نتیجے میں‌آج بھارت اپنی کئی دہائیوں پر روس سے دوستی کو خیرآباد کہہ دیا تھا

  • روس، یوکرین میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے:امریکہ

    روس، یوکرین میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے:امریکہ

    واشنگٹن :روس، یوکرین میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے:اطلاعات کے مطابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات کی انتہائی معتبر رپورٹس ملی ہیں کہ روس یوکرین پر کیے جانے والے حملوں میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے اور جنگی جرائم کی تحقیقات میں تنظیموں کی مدد کے لیے ان رپورٹس کو مرتب کررہا ہے۔

    سی این این کے ‘اسٹیٹ آف دی یونین’ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم نے عام شہریوں پر جان بوجھ کر کیے جانے والے حملوں کی بہت معتبر رپورٹیں دیکھی ہیں جو جنگی جرم کے مترادف ہے، ہم نے بعض ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں بہت معتبر رپورٹیں دیکھی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت ان تمام ثبوتوں کو دستاویزی شکل دے رہے ہیں، ان سب کو ایک ساتھ مرتب کررہے ہیں، اس کو دیکھنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ لوگ اور مناسب تنظیمیں اور ادارے اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا جنگی جرائم ہوئے ہیں یا کیے جا رہے ہیں یا نہیں۔

    یوکرین میں امریکی سفارت خانے نے جمعے کے روز ایک ٹوئٹ میں کہا کہ روس کی جارح افواج کے جنوب مشرقی یوکرین میں شدید لڑائی کے نتیجے میں یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ پر قبضہ کرنے کے بعد جوہری پلانٹ پر حملہ کرنا ایک جنگی جرم ہے جس سے عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

    سی این این کے مطابق محکمہ خارجہ نے یورپ میں تمام امریکی سفارت خانوں کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کیف کے سفارت خانے کے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ نہ کریں جس میں حملے کو جنگی جرم قرار دیا گیا ہے۔

    روس نے 24 فروری کو شروع کی گئی مہم کو "خصوصی فوجی آپریشن” قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا یوکرین پر قبضہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے البتہ اس حملے کے دوران وہ مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے انکار کرتے رہے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی تمام ریاستوں کی طرح روس اور یوکرین 1949 کے جنیوا کنونشنز کے تابع ہیں جس کے لیے جنگ میں انسانی سلوک کے قانونی معیارات متعین کیے گئے ہیں اور شہریوں پر جان بوجھ کر حملوں کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔

    حملے کو 11 دن گزرنے کے بعد اب تک 15لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں جس کے بارے میں اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ میں مہاجرین کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا بحران ہے۔

  • 66 ہزاریوکرینی مرد روس سے لڑنے کیلئے بیرون ملک سے وطن واپس لوٹ آئے

    66 ہزاریوکرینی مرد روس سے لڑنے کیلئے بیرون ملک سے وطن واپس لوٹ آئے

    کیف:66 ہزاریوکرینی مرد روس سے لڑنے کیلئے بیرون ملک سے وطن واپس لوٹ آئے ،اطلاعات کے مطابق یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف نے دعویٰ کیا ہے کہ 66 ہزار سے زائد یوکرینی مرد روس سے لڑنے کیلئے بیرون ملک سے وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔

    روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے دارالحکومت کیف سمیت متعدد شہر روس کے محاصرے میں ہیں۔کئی شہروں میں روسی افواج اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے اور گزشتہ 10 روز میں 15 لاکھ سے زائد افراد یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔

    تاہم اب یوکرینی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ 66 ہزار سے زائد یوکرینی مرد روس سے لڑنے کیلئے بیرون ملک سے وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں ریزنیکوف کا کہنا تھاکہ 66 ہزار 224 مرد ملک کے دفاع کیلئے بیرونی ممالک سے واطن لوٹے ہیں، یہ تعداد ہمارے لیے 12 بریگیڈیز کے برابر ہے۔

    یوکرین کے دفاع کے لیے 3 ہزار امریکیوں نے یوکرین جا کر روس کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کے مطابق واشنگٹن میں یوکرینی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے بتایا ہےکہ 3ہزار امریکیوں نے یوکرین جا کر لڑنےکی حامی بھری ہے، اس سے روس کے خلاف مزاحمت میں یوکرین کو مدد ملے گی۔

    یوکرینی سفارتخانےکے اہلکار کے مطابق اس کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی رضاکار لڑنے کے لیے یوکرین جارہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یوکرین میں روس کے خلاف جاکر لڑنے کے خواہشمند افراد میں زیادہ تر سابق امریکی فوجی ہیں۔

    خیال رہےکہ یوکرینی صدر ولودو میر زیلنسکی نے غیر ملکی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ روس کے خلاف یوکرین کے دفاع کے لیے بنائی گئی رضاکاروں کی ‘انٹرنیشنل بریگیڈ’ میں شمولیت اختیار کریں۔یوکرین نے روس کیخلاف لڑنےکیلئے آنیوالے غیرملکیوں پر سے ویزا پابندی اٹھالی

    غیر ملکی جنگجوؤں کے لیے یوکرینی صدر ولودو میر زیلنسکی نے حکم نامے کے تحت عارضی طور پر ویزا پابندی بھی اٹھالی ہے ، اس طرح روس کے خلاف یوکرین کے دفاع کی جدوجہد میں عملی شرکت کے خواہشمند افراد باآسانی یوکرین داخل ہوسکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق غیر ملکی جنگجوؤں کو یوکرین میں داخلے کے لیے اپنا عسکری پس منظر بتانا ہوگا، اس کے علاوہ انہیں اپنا دفاعی فوجی سازوسامان لانے پر بھی زور دیا گیا ہے

    روس کی جانب سے یوکرین کے شہروں خارکیف، چرنیہیف اور ماریوپول پر حملے جاری ہیں، یوکرین کے صدر زیلنسکی پولینڈ کی سرحد کےقریب منتقل ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی یوکرینی دارالحکومت کیف سے پولش بارڈرکےقریبی شہر لویف منتقل ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب ماریوپول کےگرد روسی فوج کا گھیراؤ جاری ہے، شہریوں کا انخلا جلد شروع ہونےکا امکان ہے

  • یوکرین کی طرح مسلمان ممالک پر حملوں کی مذمت کیوں نہیں کی جاتی؟ بیلا حدید کا دنیا سے سوال

    یوکرین کی طرح مسلمان ممالک پر حملوں کی مذمت کیوں نہیں کی جاتی؟ بیلا حدید کا دنیا سے سوال

    فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے کہا ہے کہ ہمیں ہر جگہ ہونے والی ناانصافی پر بات کرنی ہوگی۔

    باغی ٹی وی :یہ بات اداکارہ نے روسی حملے کے بعد دنیا کی طرف سے ہونے والے ردعمل پر کہی انہوں نے دنیا سے سوال کیا ہے کہ جس طرح یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کی جا رہی ہے، اسی طرح مسلمان ممالک پر حملوں یا مسلمانوں کے استحصال کی مذمت کیوں نہیں کی جاتی؟

    جویوکرین سےنکلنا چاہتا ہےپہلےایمبیسی کےواش روم صاف کرے:یوکرین میں بھارتی سفارتخانےکاطلبا سےرویہ

    بیلا حدید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں لکھا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی بھی انسان یا ملک کے ساتھ کیے جانے والے جبر اور استحصال کو جائز نہیں سمجھا جا سکتا اور ایسے اعمال کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

    بیلا حدید نے اپنی پوسٹ میں لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے آپ سے سوال کریں کہ وہ اپنے ارد گرد ہونے والی کتنی ناانصافیوں پر خاموش رہتے ہیں اور ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اگرلوگوں کو پہلی باردنیا میں جنگ کا علم ہو رہا ہےتو پھر یقینی طورپر وہ اس دنیا میں نہیں رہتے،کیوںکہ جنگیں ہمیشہ سے ہی اس کا حصہ رہی ہیں اور جنگوں پر جو ہم رد عمل دیتے ہیں وہ بھی شروع سے ہی موجود ہے۔

    ماڈل نے اپنی پوسٹ میں امریکی صدر کی جانب سے لبریشن موومنٹ کا ساتھ دینے اور ایک جنگ کو ختم کرنے کے لیے دوسری جنگ سے متعلق بھی لکھا کہا کہ عام طور پر لوگ کسی بھی ظلم و بربریت کی مذمت اس وقت کرتے ہیں جب خود اس سے کسی طرح متاثر ہو رہے ہوتے ہیں۔

    امریکہ روس پرحملہ آور ہونے کے لیے جنگی جہاز دے: یوکرینی صدرنے بڑا مطالبہ کردیا

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مذکورہ معاملہ یوکرین کا ہے اور ان پر مسلط کی گئی جنگ اور ان کے استحصال سے کسی طرح بھی انکار نہیں کیا جا سکتا اور ان کے خلاف بربریت کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے لیکن ساتھ ہی یہ معاملہ صرف ایک قوم کا نہیں بلکہ انصاف کے ساتھ ناانصافی کا ہے، ہمیں ہر جگہ ہونے والی ناانصافی پر بات کرنی ہوگی۔

    بیلا حدید نے لکھا کہ ہم جبر کی جو تعریف لکھتے ہیں اور جو زبان اس کی مذمت کے لیے استعمال کرتے ہیں، وہ کسی ایک مظلوم کے حق اور کسی دوسرے مظلوم کے خلاف نہیں ہونی چاہیے انہوں نے سوال کیا کہ کتنے مسلمان ممالک ہیں جن پر مغربی ممالک حملہ آور ہیں؟ ان پر ڈرون حملے کیے جا رہے ہیں؟ چائنا میں مسلمانوں کو کیمپس میں قید کیا جا رہا ہے؟

    روس نے یوکرین کے 2,037 فوجی ڈھانچوں کو تباہ کردیا:روسی وزارت دفاع

    ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ فلسطین میں کیا کچھ ہو رہا ہے؟انہوں نے واضح طور پر یہ نہیں لکھا کہ دنیا بھر کے لوگ مسلمان ممالک پر حملوں پر خاموش رہتے ہیں، تاہم انہوں نے ذو معنی جملوں میں شکوہ کیا کہ جو لوگ یوکرین اور روس کی جنگ پر بول رہے ہیں، انہی لوگوں کو مسلمان ممالک پر ہونے والے حملے نظر نہیں آتے۔

    بیلا حدید کو دنیا بھر میں اور خصوصی طور پر مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم، ان کے ساتھ کیے جانے والے سلوک، ناانصافیوں اور مسلمان خواتین پر حجاب پہننے کی وجہ سے کی جانے والی تنقید پر کھل کر بولنے کے باعث شہرت حاصل ہے وہ ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ تفریق روا رکھے جانے والے مسائل پر کھل کر بولتی ہیں-

    گزشتہ ماہ انہوں نے بھارت سمیت دنیا بھر کے ممالک میں مسلمان خواتین کے حجاب پر ہونے والے مسائل پر بھی پوسٹ کی تھی لکھا تھا کہ دنیا بھر کے طاقتور ممالک کی ’حجاب مخالف پالیسیاں ان کے جنسی تعصب اور مسلم مخالف‘ رویے کو ظاہر کرتی ہیں۔

    اگرکوئی پیوٹن کوقتل کردے تویہ روس اوردنیا کیلئے بہت بڑی خدمت ہوگی ،امریکی سینیٹر