Baaghi TV

Tag: یوکرین

  • روس نے بھارت کا بھی شکریہ ادا کردیا

    روس نے بھارت کا بھی شکریہ ادا کردیا

    نئی دہلی:روس نے بھارت کا بھی شکریہ ادا کردیا،اطلاعات کے مطابق ایک طرف روس یوکرین میں فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے تو دوسری طرف روس نے ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس مشکل وقت میں روس کے خلاف امریکہ کا ساتھ دینے سے معذرت کی ہے

    اسی حمایت سے خوش ہوکر روس نے کہا ہے کہ عالمی پابندیوں کے باوجود اُسے بھارت کو ایس-400 میزائل سسٹم فراہم کرنے میں کوئی دشواری کا سامنا نہیں۔

    بھارت میں روسی وفد ڈینس الیپوو نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فی الحال بھارت کو فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے میں کوئی مشکلات نظر نہیں آتیں۔ ایسے راستے ہیں جہاں سے بھارت کو میزائل سسٹم بغیر کسی رکاوٹ کے مہیا کردیے جائیں گے۔اگر حالات میں اعتدال رہا تویہ ممکن ہوسکتا ہے

    وفد کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں بھارت کے متوازن پوزیشن اپنانے پر روس بھارت کا مشکور ہے کہ وہ یوکرین تنازع کی اصل حقیقت سے واقف ہے۔
    یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبا کے حوالے سے ڈینس الیپوو نے کہا کہ روس طلبا کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کیلئے کافی کام کررہا ہے۔ روس خارکیف اور سومی سمیت دیگر جنگ زدہ علاقوں میں طلبا کی حفاظت سے متعلق بھارت سے مسلسل رابطے میں ہے۔

    واضح رہے کہ 2018 میں بھارت نے 5.5 ارب ڈالرز کے بدلے روس سے ایس-400 فضائی دفاعی نظام خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جس پر بھارت کے امریکی پابندیوں سے متاثر ہونے کا خدشہ تھا تاہم امریکا نے اب تک کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔

  • روسی افواج فاتحانہ انداز میں دوسرے بڑے شہرمیں‌ داخل ہوگئیں

    روسی افواج فاتحانہ انداز میں دوسرے بڑے شہرمیں‌ داخل ہوگئیں

    کیف :روسی افواج فاتحانہ انداز میں دوسرے بڑے شہرمیں‌ داخل ہوگئیں ،اطلاعات کے مطابق یوکرین کی جنگ ایک اہم موڑ پر پہنچ گئی ہے۔ روس کی پیشقدمی جاری ہے۔ آج روس کی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہوئی ہے۔

    یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روسی فوجی ملک کے دوسرے بڑے شہر خارکیو میں اتر گئے ہیں جس کے فوراً بعد ہی شہر کی سڑکوں پر جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

    اس سے قبل شہر میں شیلنگ جاری رہی اور علاقائی گورنر کے مطابق روسی میزائلوں سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 21 افراد جان سے جا چکے ہیں اور 100 سے زائد زخمی ہیں۔ یوکرینی فوج نے بدھ کو ٹیلی گرام ایپ پر جاری ایک بیان میں کہاکہ روسی فضائی دستے خارکیو میں اترے۔

    حملہ آوروں اور یوکرینیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ روس نے پیر کو شہر میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں آٹھ افراد مارے گئے۔ اس کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی اور یوکرینی صدر وولودی میر زیلنسکی نے اسے ’جنگی جرم‘ قرار دیا۔

    یوکرینی وزیر داخلہ کے مشیر اینٹون گیراشچینکو کے مطابق خارکیو کا کوئی حصہ نہیں رہا جہاں گولہ باری نہ ہوئی ہو۔ خارکیو زیادہ تر روسی زبان بولنے والوں کا شہر ہے جس کی آبادی 14 لاکھ سے زائد ہے۔

    روسی کا یوکرینی شہر خیرسون فتح کرنے کا دعویٰ یوکرین پر روسی حملے کے ساتویں دن روسی فوج نے جنوبی یوکرینی شہر خیرسون کو فتح کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشونکوف نے بدھ کو ایک ٹی وی پیغام میں کہاکہ روسی فوجی دستوں نے خیرسون کے علاقائی مرکز کو کنٹرول میں لے لیا ہے۔‘

    انہوں نے کہا کہ شہر میں عوامی سہولیات اور ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ شہر میں اشیائے خوردونوش اور ضروری سامان کی کوئی قلت نہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ روسی فوج اور مقامی حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے تاکہ امن و امان قائم رکھا جا سکے، رہائشیوں کو محفوظ رکھا جا سکے اور عوامی سہولیات کو جاری رکھا جا سکے۔

    خیرسون کے میئر ایگور نکولایف نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ہم اب بھی یوکرین ہیں۔ اب بھی مضبوط۔‘ بظاہر روسی فوج کے دعوے کی نفی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں ’مرنے والوں کی لاشیں اٹھانے‘ اور ’جہاں جہاں بجلی، گیس، پانی اور ہیٹنگ کی سہولیات متاثر ہوئی ہیں انہیں بحال کرنے‘ کا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

  • جنگ زدہ یوکرین میں پھنسا ایک اور بھارتی طالب علم جاں بحق

    جنگ زدہ یوکرین میں پھنسا ایک اور بھارتی طالب علم جاں بحق

    کیف: روسی حملے کے بعد یوکرین میں پھنسے ایک اور بھارتی طالب علم جاں بحق ہو گیا-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ یوکرین میں بھارتی شہری پھنس گئے ہیں جن کی واپسی کے انتظامات اب تک پورے نہیں ہوسکے ہیں۔

    اسی دوران خوف، گھبراہٹ اور غیر یقینی صورت حال کے شکار ایک بھارتی طالب علم کو فالج ہوگیا۔ دماغ کی رگ پھٹ جانے کے باعث طالب علم ذہنی اور جسمانی طور پر مفلوج ہوگیا۔

    یوکرین میں کچھ میرے شاہین بچوں کو نقصان پہنچا ہے:لیکن جلد فتح پالیں گے: چیچن صدر

    بھارتی ریاست پنجاب سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے یوکرین آنے والے 22 سالہ طالب علم چندن جندال کو اسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت واقع ہوگئی۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل بھی ایک بھارتی طالب علم روسی فوج کا شیل لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا اور یہ طالب علم بھی میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے یوکرین آیا تھا۔

    دو روز میں دو طلبا کی ہلاکت پر بھارتی وزارت خارجہ نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو فوری طور پر یوکرین کے شہر خارکیف کو چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

    جنگ میں5700 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں،یوکرین

    اس سے قبل بھی خارکیف میں روسی فوج کی شیلنگ میں بھارت سے تعلق رکھنے والا میڈیکل کا طالب علم نوین ہلاک ہوگیا تھا طالب علم نوین کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

    نوین کے کلاس میٹ نے بتایا تھا کہ نوین بیکری کی دکان سے سامان لینےکے لیے قطار میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا کہ روسی فوج نے حملہ کردیا اور ایک شیل نوین کو لگا نوین کی ہلاکت کے بعد دیگر بھارتی طلبا کو ہوسٹل سے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک 900 سے زائد بھارتی یوکرین سے انخلا کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں نوین بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلیم حاصل کرنے یوکرین آیا تھا اور خارکیف نیشنل میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے چوتھے سال کا طالب علم تھا۔

    پیوٹن اس وقت دنیا میں تنہا ہے،امریکہ نیٹو رکن ممالک کی انچ انچ زمین کا دفاع کرے…

  • یوکرین میں کچھ میرے شاہین بچوں کو نقصان پہنچا ہے:لیکن جلد فتح پالیں گے: چیچن صدر

    یوکرین میں کچھ میرے شاہین بچوں کو نقصان پہنچا ہے:لیکن جلد فتح پالیں گے: چیچن صدر

    ماسکو:یوکرین میں کچھ میرے شاہین بچوں کو نقصان پہنچا ہے:لیکن جلد فتح پالیں گے:اطلاعات کے مطابق چیچنیا کے صدر رمضان قادروف کا کہنا ہے کہ ’ان کے کئی جنگجو روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف لڑتے ہوئے مارے گئے ہیں۔

    سابق باغی اور روس کے حمایت یافتہ چیچن لیڈر رمضان قادروف نے منگل کو کہا کہ ’وہ یوکرین کے خلاف صدر ولادیمیر پوتن کے حملے کی حمایت کرتے ہیں، اور وہ اپنے جنگجو بھی روس کے ساتھ لڑنے کے لیے بھیج رہے ہیں۔

    ٹیلی گرام پر ایک بیان میں رمضان قادروف کا کہنا تھا کہ ’بدقسمتی سے اس جنگ میں لڑنے والے چیچنز کا نقصان ہوا ہے، ہمارے دو جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

    کریملن نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے ماسکو کے حملے کے بعد جنگ کے خاتمے کے لیے یوکرین کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور سے نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے منگل کو کہا کہ صدر ولادیمیر پوتن کو مذاکرات کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے اور ’ان کے نتائج کا اندازہ لگانا بہت جلد ہے۔

    خیال رہے کہ یوکرین اور روس کے حکام نے پیر کو بیلا روس اور یوکرین کی سرحد پر جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار بات چیت کے لیے ملاقات کی تھی۔ دمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ ماسکو مذاکرات کے نتائج کا ’تجزیہ‘ کرے گا۔

    انہوں نے یہ بات یوکرین کے حکام کے کئی گھنٹے بعد کہی، جن کا کہنا تھا کہ روسی فوج نے یوکرین کے دوسرے شہر خارکیو کے مرکزی چوک پر گولہ باری کی ہے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ گذشتہ جمعرات کو روس کے حملے کے بعد سے اب تک 350 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

    روس نے بھی اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے لیکن ان کی تعداد ظاہر نہیں کی ہے۔ دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خارکیو پر روسی شیلنگ کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ دارالحکومت کی روسی فوج سے حفاظت کرنا اولین ترجیح ہے۔ ولادیمیر زیلنسکی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ’خارکیو پر حملہ جنگی جرم ہے۔ یہ روس کی ریاستی دہشت گردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’خارکیو اور کیئف (پر قبضہ کرنا) روس کے اہم ترین مقاصد ہیں۔ اس دہشت گردی کا مقصد ہمیں اور ہماری مزاحمت کو توڑنا ہے۔

  • یورپ کےبعد امریکہ نے بھی روس پرشکنجہ کس دیا:لڑائی میں بھی شدت آگئی

    یورپ کےبعد امریکہ نے بھی روس پرشکنجہ کس دیا:لڑائی میں بھی شدت آگئی

    واشنگٹن:یورپ کےبعد امریکہ نے بھی روس پرشکنجہ کس دیا،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کو اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران امریکی فضائی حدود سے روسی طیاروں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا۔

    سی این این کی خبر کے مطابق امریکی صدر نے کہا’’آج رات میں اعلان کر رہا ہوں کہ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر تمام روسی پروازوں کے لیے امریکی فضائی حدود بند کریں گے-روس کو مزید الگ تھلگ کریں گے اور ان کی معیشت پر اضافی دباؤ ڈالیں گے۔ اس سے قبل امریکہ، کینیڈا اور یوروپی یونین (ای یو) بھی روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر چکے ہیں۔

    اس سے قبل یوروپی یونین کے صدر ارسلا وون ڈیر لیین نے اعلان کیا تھا کہ پوری یوروپی یونین اپنی فضائی حدود روسی طیاروں کے لیے بند کر دے گی۔ قابل ذکر ہے کہ جرمنی، اٹلی، اسپین اور فرانس نے گزشتہ ہفتے روسی طیاروں پر اپنی فضائی حدود میں پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    ادھر یوکرین میں مرکزی ٹی وی کی عمارت پر روس کے میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

     

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں مرکزی ٹی وی کے ٹاور پر میزائل حملہ کیا جس میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

    روسی وزارت دفاع کے مطابق اب تک یوکرین کی 1325 فوجی تنصیبات تباہ کی جا چکی ہیں جبکہ یوکرین نے جنگ میں اب تک 5710 روسی فوجیوں کی ہلاکت کا اور 200 فوجیوں کو جنگی قیدی بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی فوج کے 29 لڑاکا طیارے اور 29 جنگی ہیلی کاپٹرز مار گرائے جا چکے ہیں جبکہ 198 ٹینک، 846 بکتر بند، 77 توپیں اور 2 جنگی بحری جہاز بھی تباہ کیے جا چکے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے مطابق اب تک 6 لاکھ 80 ہزار افراد یوکرین سے نکل چکے ہیں۔

  • جنگ میں5700 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں،یوکرین

    جنگ میں5700 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں،یوکرین

    کیف: یوکرین کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ میں اب تک 5700 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں-

    باغی ٹی وی : یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق روسی افواج کی یوکرین کے دوسرے بڑے شہرخارکیف میں کروز میزائل حملے میں 10 شہری ہلاک ہوگئے۔

    یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین پرحملے کے بعد سے اب تک 5700 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دارالحکومت کیف میں روسی فوج کے ٹی وی ٹاور پرحملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔

    پیوٹن اس وقت دنیا میں تنہا ہے،امریکہ نیٹو رکن ممالک کی انچ انچ زمین کا دفاع کرے گا،جوبائیڈن

    اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین پرروس کے حملے میں اب تک14 بچوں سمیت 140 افراد ہلاک اور400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

    روس کی وزارت دفاع نے کیف کے شہریوں سے شہرچھوڑنے کا کہا ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر نے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا کہ 6 روز قبل پیوٹن نے آزاد دنیا کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی امریکہ یوکرین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے پیوٹن اس وقت دنیا میں تنہا ہے، پیوٹن کو اس سے قبل دنیا میں اتنی تنہائی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    ایپل نے روس میں مصنوعات کی فروخت روک دی

    بائیڈن نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد نیٹو اتحاد دنیا میں امن و استحکام کے لیے قائم کیا گیا آج آزاد دنیا روسی صدر کو جوابدہ ٹھہرا رہی ہے نیٹو ممالک کے تحفظ کے لیے امریکی افواج بھیج رہے ہیں یورپ روس کے لگژری اپارٹمنٹس اور جیٹس کو منجمد کرے۔

    امریکی صدر نے امریکی فضائی حدود کو روس کیلئے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس کے جھوٹ کا مقابلہ سچ کے ساتھ کیا۔یوکرین کو اسپورٹ کرتے رہیں گےجب تک وہ اپنے دفاع کے لیے کھڑا ہے پیوٹن نے یورپ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی دوسری جنگ عظیم کے بعد نیٹو اتحاد دنیا میں امن و استحکام کے لیے قائم کیا گیا۔

  • ایپل نے روس میں مصنوعات کی فروخت روک دی

    ایپل نے روس میں مصنوعات کی فروخت روک دی

    ایپل نے یوکرین پر حملے کےبعد روس میں تمام مصنوعات کی فروخت روک دی ہے۔

    باغی ٹی وی : "سکائے نیوز” کے مطابق یہ اقدام ٹیک کمپنی کی جانب سے منظر عام پر لائے گئے متعدد اقدامات میں شامل تھا، جس میں روس میں ایپل پے اور دیگر خدمات کو محدود کرنا، اور روس سے باہر اپنے ایپ اسٹور سے ریاستی حمایت یافتہ نیوز آؤٹ لیٹس RT اور Sputnik کو ہٹانا شامل ہے۔

    یوکرین پرحملہ: روس میں ہالی ووڈ فلموں کو ریلیز نہ کرنے کا اعلان

    یہ حملہ شروع ہونے کے بعد سے مختلف صنعتوں میں کاروباری اداروں اور تنظیموں کی طرف سے روس کے خلاف اٹھایا جانے والا تازہ ترین قدم ہے منگل کو بھی بڑے فلم اسٹوڈیوز نے اعلان کیا کہ ملک کے سینما گھروں کا بائیکاٹ کیا جائے گا-

    ایک بیان میں، ایپل نے کہا: "ہمیں یوکرین پر روسی حملے پر گہری تشویش ہے اور تشدد کے نتیجے میں متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    آئی فون بنانے والی کمپنی نے منگل کو کہا کہ "ہم نے حملے کے جواب میں متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ہم نے روس میں تمام مصنوعات کی فروخت کو روک دیا ہے۔ پچھلے ہفتے، ہم نے ملک میں اپنے سیلز چینل میں تمام برآمدات روک دی ہیں Apple Pay اور دیگر خدمات کو محدود کر دیا گیا ہے "RT News اور Sputnik News اب روس سے باہر App Store سے ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ اور وہاں کے شہریوں کے لیے "حفاظتی اور احتیاطی اقدام” کے طور پر یوکرین میں ٹریفک اور براہ راست واقعات کی خصوصیات کو غیر فعال کر دیا ہے۔

    یوکرین پر حملہ: فیفا نے روس پر فٹبال کے عالمی ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی لگادی

    یہ کارروائی یوکرین کی جانب سے ایپل کی روس میں مصنوعات کی فروخت بند کرنے کی درخواست کے بعد ہوئی، نائب وزیر اعظم میخائیلو فیڈروف نے کہا کہ اس اقدام سے روسی نوجوانوں کو حملے کے خلاف موڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کمپنی سے اپنے مقامی ایپ اسٹور کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    ایپل گزشتہ کئی سالوں سے روس کے لیے مخصوص ایک آن لائن اسٹور چلا رہا ہے، ساتھ ہی ملک کے لیے تیار کردہ ایک ایپ سٹور بھی چلا رہا ہے۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب ایپل نے کسی ملک کو منقطع کیا ہو۔ ایپل نے اقتصادی بدحالی اور کرنسی کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے گزشتہ سال ترکی میں فروخت مختصر طور پر روک دی تھی۔

    روس میں، کمپنی نے حالیہ دنوں میں اپنی ایپل پے سروس اور دیگر آن لائن پیشکشوں کو بھی محدود کر دیا۔ ایک اور مشہور امریکی برانڈ Nike Inc. نے منگل کو یہ کہتے ہوئے روس میں بھی فروخت روک دی ہے کہ وہ "کسٹمرز کو سامان کی ترسیل کی ضمانت نہیں دے سکتا۔”

    نیٹواورجرمنی کاماسکوسےجنگ روکنےکامطالبہ:برطانوی وزیراعظم کی روس پرتنقید:حالات بگڑنےلگے

    روس میں اس اقدام کی خبروں کے بعد ایپل کے حصص سیشن کم ہو گئے، کچھ نقصانات کی تلافی سے پہلے۔ منگل کو اسٹاک 1.2فیصد گر کر 163.20 ڈالر پر بند ہوا۔

    ایپل نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں یوکرین پر روسی حملے پر گہری تشویش ہے۔ "ہم انسانی ہمدردی کی کوششوں کی حمایت کر رہے ہیں، پناہ گزینوں کے بڑھتے ہوئے بحران کے لیے امداد فراہم کر رہے ہیں، اور خطے میں اپنی ٹیموں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔”

    کپرٹینو، کیلیفورنیا میں مقیم کمپنی نے یہ بھی کہا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لینا جاری رکھے گی اور یہ کہ وہ حکومتوں کے ساتھ ان اقدامات پر بات چیت کر رہی ہے جو وہ کر رہی ہے۔ "ہم دنیا بھر میں ان تمام لوگوں میں شامل ہوتے ہیں جو امن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔”

    چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹِم کُک نے روس کا نام لیے بغیر "یوکرین کی صورتحال” کے بارے میں گزشتہ ہفتے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "میں ان لوگوں کے بارے میں سوچ رہا ہوں جو اس وقت نقصان کی راہ میں ہیں اور ان تمام لوگوں میں شامل ہو رہے ہیں جو امن کی اپیل کر رہے ہیں۔”

    روس کے پاس کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ہی نہیں: روسی وزیر خارجہ کے اس بیان پرمغرب پریشان

  • نیٹوکا70 لڑاکا طیارےفی الفوریوکرائن کودینےکااعلان :عالمی جنگ یقینی ہوگئی:کیسے؟تفصیلات آگئیں

    نیٹوکا70 لڑاکا طیارےفی الفوریوکرائن کودینےکااعلان :عالمی جنگ یقینی ہوگئی:کیسے؟تفصیلات آگئیں

    پولینڈ:نیٹوکا70 لڑاکا طیارے فی الفوریوکرائن کودینےکااعلان :عالمی جنگ یقینی ہوگئی:کیسے؟تفصیلات آگئیں،اطلاعات مصدقہ کے مطابق نیٹونے روس کیخلاف یوکرین کو 70 لڑاکا طیارے دینے کا اعلان کرکے تیسری عالمی جنگ کویقینی بنانے میں‌ بڑا کردار ادا کردیا ہے

    روس سے جنگ میں یوکرین کی مدد کیلئے مغربی دفاعی اتحاد (نیٹو) میں شامل تین یورپی ممالک یوکرین کی مدد کیلئے میدان میں آگئے۔

    یوکرینی نیوی کے پریس سروس کے آفیشل فیس بک پیج سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بلغاریہ، پولینڈ اور سلوواکیہ نے یوکرین کو 70 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، یہ طیارے پولینڈ میں تعینات ہوں گے اور یوکرینی پائلٹس وہیں سے اڑان بھر کر روسی فوج پر فضائی حملے کریں گے۔

    یوکرینی بحریہ کی پریس سروس کا مزید کہنا ہے کہ بلغاریہ 16 مِگ 29 طیارے اور 14 ایس یو 25 طیارے فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ پولینڈ 28 مگ 29 طیارے جبکہ سلوواکیہ 12 مگ 29 طیارے فراہم کرے گا۔

    خیال رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر تین اطراف سے حملہ کیا اور دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں پر بمباری کی۔

    روس اور یوکرین کی جنگ کے چھٹے روز روسی وزیر دفاع نے کیف کے شہریوں کو خبردار کیا کہ روسی فوجی دارالحکومت میں مختلف اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔
    کیف میں ایک ٹیلی ویژن ٹاور کے قریب دھماکا سنا گیا جس میں پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاع سامنے آئی۔

    بکتر بند گاڑیوں میں روس فوج کا ایک بڑا قافلہ کیف میں پارلیمنٹ اور صدارتی محل کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے تاہم اسے مزاحمت کا بھی سامنا ہے۔

    آج روس کی جانب سے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں بھی سرکاری عمارتوں پر میزائل برسائے گئے جس کے نتیجے میں 10 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

    یوکرینی صدر ولودومیز زیلینسکی کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں روسی میزائل گرے وہاں کوئی عسکری ہدف نہیں اور روس شہری آبادی کو نشانہ بناکر جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔

    یوکرینی صدر نے یورپی پارلیمنٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا، اس موقع پر انہیں تمام ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہوکر روس کیخلاف مزاحمت پر داد دی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں یورپی یونین میں شمولیت کی باضابطہ درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے یوکرین کی شمولیت کیلئے خصوصی طریقہ کار کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    یوکرین اب بھی روسی فوج کے انخلا اور سیز فائر کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے مطابق ساڑھے 6 لاکھ سے زائد افراد اب تک یوکرین سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔

    آج اپنے بیان میں نیٹو کے چیف جینز اسٹولٹن برگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ’یورپ میں امن کا شیرازہ بکھیرنے‘ کا الزام عائد کیا ہے۔

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی پولینڈ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ روسی صدر عام شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے بربریت پر مبنی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ پولینڈ نیٹو کا رکن ممالک ہے اور اگر روسی اہداف پر حملوں کے لیے پولینڈ کی سرزمین استعمال ہوئی تو ممکن ہے کہ روس پولینڈ پر بھی حملہ کردے اور اگر ایسا ہوا تو پھر نیٹو کے رکن ممالک معاہدے کے تحت پولینڈ کا دفاع کرنے پر مجبور ہوں گے اور یوں پورا یورپ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

  • یوکرین میں پھنسے 1200 پاکستانی پولینڈ میں داخل ہوگئے

    یوکرین میں پھنسے 1200 پاکستانی پولینڈ میں داخل ہوگئے

    اسلام آباد:یوکرین میں پھنسے 1200 پاکستانی اپنی مدد آپ کے تحت پولینڈ میں داخل ہوگئے۔،اطلاعات ہیں کہ یوکرین کے پڑوسی ملک پولینڈ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ داخل ہو رہے ہیں، 1200 پاکستانی بھی پولینڈ کی سرحد کراس کرگئے۔

    پولینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام کے مطابق تین سو پاکستانیوں نے پاکستانی ڈیسک پر رجسٹریشن کرائی ہے جب کہ دیگر نے رابطہ نہیں کیا اور خود وارسا روانہ ہوگئے۔

    پولینڈ کی سرحد پر اس وقت دس پاکستانی موجود ہیں، ان کی تعداد 50 ہونے پر انہیں وارسا روانہ کردیا جائےگا۔یوکرین میں زیر تعلیم پاکستانی زمینی راستے سے پولینڈمیں داخل ہو رہے ہیں۔

    گذشتہ روز یوکرین میں پاکستانی سفیر نوئیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ یوکرین میں 3 ہزار پاکستانی طالب علم تھے، زیادہ تر طلبا کو نکال لیا ہے، بقیہ پاکستانیوں کو بحفاظت نکالا جارہا ہے۔

    ادھر یورپی یونین، برطانیہ، جاپان، ناروے، آسٹریلیا، ترکی اور کینیڈا سمیت مختلف ممالک نے پاکستان پریوکرین پر روسی حملےکی مذمت کرنے پر زور دیا ہے۔

    یوکرین پر روس کے حملےکا آج چھٹا روز ہے اور صورتحال تیزی سے بگڑتی نظر آرہی ہے۔

    پاکستان پر برطانیہ، جاپان، ناروے، آسٹریلیا، ترکی، ڈنمارک اورکینیڈا سمیت یورپی یونین نے زور دیا ہےکہ پاکستان یوکرین پر روسی حملےکی مذمت کرے۔

    سوشل میڈیا پر پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر نےکہا کہ پاکستان روسی اقدام کی مذمت کرے اور یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی پاسداری کی حمایت میں دیگر ممالک کا ساتھ دے۔

  • نیٹواورجرمنی کاماسکوسےجنگ روکنےکامطالبہ:برطانوی وزیراعظم کی روس پرتنقید:حالات بگڑنےلگے

    نیٹواورجرمنی کاماسکوسےجنگ روکنےکامطالبہ:برطانوی وزیراعظم کی روس پرتنقید:حالات بگڑنےلگے

    وارسا: پولینڈ کے دورے پر موجود برطانوی وزیر اعظم نے ایک بار پھر روس پر تنقید کی اور یوکرین کو مزید دفاعی امداد کا یقین دلایا جبکہ نیٹو اور جرمنی نے ماسکو سے جنگ روکنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    یوکرین پر چڑھائی، یورپی ممالک نے روس مخالف اقدامات تیز کردیئے، برطانوی وزیر اعظم پولینڈ کے دورے پر یوکرین کے ہمسایہ ملک پہنچ گئے۔

    صحافیوں سے خطاب میں بورس جانسن کا کہنا تھا کہ برطانیہ یوکرین کو باقاعدگی سے دفاعی امداد پہنچا ئے گا،عالمی برادری کو سمجھنا چاہئے یوکرین جنگ کا نتیجہ وہی نکلے گا جو یوکرین چاہے گا۔

    ادھر پولینڈ سے ذرائع کے مطابق بورس جانسن نے گفتگو کرتے ہوئے روس کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کو ختم کرنے کی بھی حمایت کردی۔

    پولینڈ کے دورے پر آئے نیٹو سربرا ہ نے روس سے فوری جنگ روکنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ ماسکو کے حملے ناقابل قبول ہیں۔

    کئی ممالک کے سفیروں نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل سے روسی وزیر خارجہ کے خطاب کا بائیکاٹ کردیا، سرگئی لاروف کے آن لائن خطاب کے دوران سفارتکاروں نے واک آؤٹ کیا جبکہ جرمن چانسلر نے بھی روس پر خون خرابہ ختم کرنے پر زور دیا۔

    یوکرین کے صدر کا خطاب میں کہنا تھا کہ یہی وقت ہے یورپ ثابت کرے کہ وہ یوکرین کے ساتھ ہے، یورپ کی مدد کے بغیر یوکرین تنہا ہوجائے گا۔انہوں نے روس کو ریاستی دہشت گردی کا مرتکب بھی قرار دیا۔