Baaghi TV

Tag: یو اے ای

  • یو اے ای سفیر کی  اسحاق ڈار سے ملاقات،پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل پر خصوصی گفتگو

    یو اے ای سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات،پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل پر خصوصی گفتگو

    اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عُبید ابراہیم الزعابی نے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے امور پر بات کی جبکہ ملاقات میں پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل پر خصوصی گفتگو بھی کی گئی۔

    سفیر الزعابی نے ویزا کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی جن میں انسانی وسائل میں اضافہ شامل ہے ان اقدامات کا مقصد ویزا کے اجرا میں تاخیر کو کم کرنا اور عمل کو تیز بنانا ہے۔

  • یو اے ای کی عالمی خدمات امت مسلمہ کیلئے باعثِ فخر ہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی

    یو اے ای کی عالمی خدمات امت مسلمہ کیلئے باعثِ فخر ہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی

    اسپیکر صوبائی اسمبلی سندھ سید اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی عالمی سطح پر خدمات پوری امت مسلمہ کیلئے باعثِ فخر ہیں۔

    اسپیکر صوبائی اسمبلی سندھ سید اویس قادر شاہ نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کا قومی دن ترقی، امن اور بھائی چارے کی ایک روشن مثال ہے۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات اسلامی اخوت، باہمی اعتماد اور گہرے دوستانہ رشتوں پر مبنی ہیں، متحدہ عرب امارات نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چاہے وہ قدرتی آفات ہوں یا معاشی چیلنجز۔سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ اماراتی قیادت اور عوام نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ اپنی اخوت اور حمایت کا عملی ثبوت دیا ہے، پاکستان کے عوام اور سندھ اسمبلی اماراتی قیادت عوام کے اس جذبہ اخوت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں، متحدہ عرب امارات کی ترقی، خوشحالی اور عالمی سطح پر خدمات پوری امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہیں۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہوں اور دونوں ممالک ترقی و خوشحالی کی نئی بلندیوں کو چھوئیں۔

    پاکستان کو عالمی دنیا کے بدلتے حالات پر توجہ کی ضرورت۔تجزیہ: شہزاد قریشی

    کراچی سے پشاور چلنے والی عوام ایکسپریس کی نجکاری مکمل

    پاکستان پوسٹ میں وزیر ’اپنوں‘ کو نوازتے رہے، انکوائری میں انکشاف

    مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے پر غور

  • یو اے ای کی ترقی،عالمی سطح پر  کامیاب حکمرانی ایک مثال ہے، سحر کامران

    یو اے ای کی ترقی،عالمی سطح پر کامیاب حکمرانی ایک مثال ہے، سحر کامران

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر یو اے ای کی قیادت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

    سحر کامران نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ "یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر، میں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی عظیم قیادت میں یو اے ای نے حقیقتاً جدت، عزم اور یکجہتی کا ایک روشن نمونہ پیش کیا ہے۔ یو اے ای کی حکومت اور عوام کے لیے کامیابی، خوشحالی، ترقی اور مزید کامیابیاں کی دعا کرتی ہوں۔ یہ ایک شاندار خراجِ تحسین ہے ان کی شاندار کامیابیوں اور بصیرت افروز قیادت کا، جو ہم سب کو متاثر کرتی ہے۔”

    سحر کامران نے مزید کہا کہ یو اے ای کی ترقی اور عالمی سطح پر اس کی کامیاب حکمرانی ایک ترغیب ہے، جو دنیا بھر کے ممالک کے لیے ایک روشن مثال کے طور پر سامنے آئی ہے۔انہوں نے اس موقع پر یو اے ای کے قیام کے لیے قائدین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ "یہ دن ایک علامت ہے اس عظیم قوم کی استحکام، جدت اور بین الاقوامی سطح پر اس کی اہمیت کی۔”

    پی آئی اے پروازوں کی بحالی پاکستان کے لئے بڑی کامیابی ہے،سحر کامران

    پیپلز پارٹی ایک طاقتور سیاسی قوت کے طور پر موجود ہے۔سحر کامران

    بشریٰ بی بی کو لانچ کرنا تھا تو بہتر طریقہ اختیار کرتے،سحر کامران

    حا لات بہتر کرنے کا واحد راستہ مذاکرت اور مفاہمت ہے۔سحر کامران

    امریکی سفیر کا استقبالیہ، پیپلز پارٹی رہنما سحر کامران کی شرکت

    خواتین قانون سازوں کا فیصلوں میں کردار اب بھی محدود ہے،سحر کامران

    احتجاج اور انتشار میں تفریق کرنی ہو گی، سحر کامران

    کم عمری کی شادیاں بچوں کو ذہنی اور جسمانی نقصان پہنچاتی ہیں،سحر کامران

    پیپلز پارٹی کسانوں ،محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے،سحر کامران

    ایوان میں وزرا کی مسلسل غیر حاضری،غلط جوابات،سحر کامران پھٹ پڑیں

    پاک عراق پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا سحرکامران کی زیر صدارت اجلاس

    پاکستان اور روس کے کثیرالجہتی تعلقات مثبت راستے پر گامزن ہیں: سحرکامران

  • متحدہ عرب امارات مسلم دنیا کا اہم  ملک ، ترقی دنیا کیلئے  مثال ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    متحدہ عرب امارات مسلم دنیا کا اہم ملک ، ترقی دنیا کیلئے مثال ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کےقومی دن پرمبارکباد دی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے عوام کو53ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں.متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں.متحدہ عرب امارات دنیا بھر میں جدت اور ترقی کی قابل تقلید مثال ہے. یواے ای نے قدیم روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ترقی کی معراج حاصل کی.پاکستان کی ورک فورس نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا. یو اے ای کے قومی دن پراپنےبہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابرکے شریک ہیں.متحدہ عرب امارات مسلم دنیا کا اہم ترین ملک ، اسکی ترقی دنیا کیلئے ایک مثال ہے.متحدہ عرب امارات نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا پورا ساتھ دیا.متحدہ عرب امارات کی اقتصادی اورسفارتی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. یواے ای پاکستانیوں کا دوسرا گھر ،دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں. متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی اور استحکام کے لیے دعا گو ہوں،

    ہمیں متحدہ عرب امارات کے ترقی و خوشحالی کے شاندار سفر پر فخر ہے،وزیراعظم

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن مبارک ہو!!! — بلال شوکت آزاد

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی

    ،پاکستان کو اپنے اماراتی بھائیوں کی زبردست ترقی پر فخر ہے

  • یو اے ای  پاکستانیوں کے ویزوں پر پابندی کی خبروں کی تردید

    یو اے ای پاکستانیوں کے ویزوں پر پابندی کی خبروں کی تردید

    دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے پاکستان کے لیے ویزوں کی پابندی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

    باغی ٹی وی : یو اے ای کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق ال رمیثی نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ ’یہ جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا، ’جو بھی ویزا حاصل کرنا چاہتا ہے وہ یو اے ای ویزا سینٹر آئے۔‘

    قونصل جنرل نے اسلام آباد کے ساتھ یو اے ای کی حمایت کو بھی دوبارہ یاد دلایا اور کہا کہ ’ہمیں اپنے حکومت سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے کا حکم ملا ہے، آئندہ ایک یا دو ماہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم ترقی دیکھنے کو ملے گی۔

    یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ہفتے پاکستان کی سفارتخانے نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کیا جن میں کہا گیا تھا کہ یو اے ای حکومت نے پاکستانیوں پر ویزا پابندی لگانے کے حوالے سے ایک دستاویز جاری کی تھی، ان رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ یو اے ای کابینہ کے اجلاس میں پاکستانیوں کے ویزے پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل اگست میں بھی یو اے ای قونصل جنرل نے ایسی افواہوں کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستانیوں کو سوشل میڈیا پر اپنے ملک، اداروں یا سیاستدانوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے سے بچنا چاہیے،چاہے آپ پاکستان میں ہوں یا یو اے ای میں، جو کچھ بھی آپ سوشل میڈیا پر شیئر یا لائیک کرتے ہیں وہ آپ کے لیے ایک ڈیجیٹل نشان چھوڑتا ہے، اگر آپ کچھ غلط شیئر کرتے ہیں تو اس کا نتیجہ ویزا رد یا بین ہو سکتا ہے۔

  • یو اے ای، مغوی اسرائیلی ربی کی لاش مل گئی

    یو اے ای، مغوی اسرائیلی ربی کی لاش مل گئی

    متحدہ عرب امارات میں مبینہ طور پر اغوا کیے جانے والے یہودی ربی (مذہبی پیشوا) کی لاش مل گئی۔ اس کا تعلق اسرائیل سے تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت نے دعوٰی کیا ہے کہ زوی کوگن کو یہودیوں سے منافرت (اینٹی سیمیٹزم) کی بنیاد پر اغوا کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔اسرائیلی مولدوون ربی تین دن قبل لاپتا ہوگیا تھا۔ یہ ربی متحدہ عرب امارات میں آرتھوڈوکس یہودی گروپ چیبیڈ سے وابستہ تھا اور حلال گوشت فروخت کرنے والی رِمان مارکیٹ چلاتا تھا۔اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اس واقعے کے حقیقی ذمہ داروں کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچائے گی۔اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے زوی کوگن کی لاش کا سراغ لگانے اور اسرائیلی حکومت کو مطلع کرنے پر شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے نے اتوار کی صبح زوی کوگن کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی تھی تاہم یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ اسرائیل کا باشندہ ہے اور حوالے کے طور پر صرف یہ بتایا گیا کہ وہ مولدوون ہے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ 28 سالہ ربی کی لاش کہاں ملی۔اسرائیلی حکومت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ آج کل یو اے کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور جو اسرائیلی باشندے وہاں ہیں وہ اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محفوظ مقامات پر رہنے کو ترجیح دیں۔

    پی ٹی آئی سیاسی سے زیادہ انتشاری جماعت بن گئی ہے، سعید غنی

  • امارات میں سفارتخانے کی پاکستانیوں پر ویزا پابندیوں سے متعلق خبروں  کی  تردید

    امارات میں سفارتخانے کی پاکستانیوں پر ویزا پابندیوں سے متعلق خبروں کی تردید

    ابوظہبی: امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں پر ویزا پابندیوں سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ میڈیا رپورٹس میں کیے گئے دعوے حقائق کے برعکس ہیں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے در میان مضبوط اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں حکومتیں سرکاری چینلز اور تعمیری بات چیت کے ذریعے باہمی تشویش کے کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں،دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اماراتی حکام کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔

    واضح رہے کہ امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں پر ویزا پابندیوں سے متعلق خبریں سامنے آئیں تھیں،جن میں بتایا گیا تھا کہ امارات کی حکومتی پالیسیوں پر تنقید، احتجاج، پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات میں جعلسازی کے الزامات کے بعد گداگری اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں،دیگر کے مقابلےمیں پاکستانیوں کی شرح زیادہ ہےمقامی حکام نے دستاویزی شواہد اور تحفظات سے پاکستانی سفیر کو آگاہ کردیا ہے جب کہ رپورٹ بھی پاکستانی حکام کو بھجوا دی۔

    امارات حکومت کی پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ شیئر کی گئی سرکاری دستاویزات کے مطابق پابندی کی تجویز کابینہ کے اجلاس میں چند پاکستانی شہریوں کے عمل کو دیکھتے ہوئے اور شکایات کا جائزہ لینے کے بعد دی گئی،پاکستانی شہری مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات میں غلط سمجھے جانے والی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں جن میں احتجاج، سوشل میڈیا پر یو اے ای کی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید اور آن لائن پلیٹ فارمز کا غلط استعمال شامل ہے، یہ تمام عمل یو اے ای کے امیج کو خراب کر رہے ہیں اور دیگر کے مقابلے میں پاکستانی شہریوں کے بارے میں اس طرح کی شکایات کا تناسب زیادہ ہے۔

    بتایا گیا تھا کہ بعض پاکستانی افراد کی جانب سے شناختی دستاویزات بشمول تبدیل شدہ شناختی کارڈز اور پاسپورٹ میں جعلسازی کے الزامات بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ دستاویز میں چوری، نوسر بازی، بھیک مانگنا، جسم فروشی اور منشیات سے متعلق جرائم جیسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بھی روشنی ڈالی گئی جو مبینہ طور پر پاکستانی شہریوں میں دیگر قومیتوں کے افراد کے مقابلے میں زیادہ پائے جاتے ہیں۔

    کہا گیا تھا کہ مقامی حکام نے ان خدشات سے پاکستان کے سفیر کو آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ویزا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اعلیٰ ترین سطح پر غور کے بعد کیا گیا۔

  • عظمیٰ بخاری نے یو اے ای فنڈز  میں سرمایہ کاری کی خبر کو سراسر غلط قرار دیا

    عظمیٰ بخاری نے یو اے ای فنڈز میں سرمایہ کاری کی خبر کو سراسر غلط قرار دیا

    لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے انگریزی اخبار میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں حکومت پنجاب کی یو اے ای کے فنڈز میں سرمایہ کاری کی خبر کو سراسر غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے کسی بھی یو اے ای کے فنڈ میں سرمایہ کاری نہیں کی-

    باغی ٹی وی :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس موضوع پر حکومت پنجاب کے عہدیداروں کے ساتھ آئی ایم ایف کے اجلاس میں کبھی بات بھی نہیں ہوئی مذکورہ آرٹیکل میں آئی ایم ایف کے بارے میں غلط تاثر دیا گیا ہے کہ وہ پنجاب کے پہلے سہ ماہی کے خسارے پر پریشانی کا شکار ہے جبکہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے پنجاب حکومت کا پہلی سہ ماہی کے اختتام پر تقریباً 40 ارب روپے کا سرپلس تھا جس کے بعد وفاقی وزارت خزانہ نے اپنے اعداد و شمار درست کیے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے سرپلس کو ظاہر کرنے والے نظر ثانی شدہ مالیاتی آپریشنز بھی اَپ لوڈ کیے آرٹیکل میں یہ بھی غلط رپورٹ کیا گیا ہے کہ پنجاب اپنے 150 ارب روپے کے سرپلس ہدف سے پہلے سہ ماہی کے اختتام پر پیچھے ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ قومی مالیاتی معاہدے میں پنجاب کے لیے سہ ماہی سرپلس کے اہداف نہیں ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا پنجاب اپنے متعین سرپلس کو مالی سال کے آخر تک حاصل کرنے کے لیے صحیح راستے پر گامزن ہے، پنجاب حکومت انگریزی اخبار کی غلط رپورٹنگ پر افسوس کا اظہار کرتی ہے، یہ رپورٹنگ صحافتی معیار اور صحافتی اصولوں کے خلاف ہے۔

  • سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا

    سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا

    پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا.

    رپورٹ کے مطابق پچاس اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، تین ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ کا فائنل 26 نومبر کو ہوگا۔سعد بیگ کی زیرقیادت ٹیم ہفتہ کو دبئی پہنچی ، ٹیم نے تین پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں دیگر ٹیموں سے مقابلے کے لیے بھرپور تیار اور پرعزم ہے، تین ملکی سیریز کے اختتام کے بعد پاکستان آٹھ ٹیموں پر مشتمل اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں حصہ لے گا، انڈر 19 ایشیا کپ 29 نومبر سے 8 دسمبر تک دبئی اور شارجہ میں ہوگا۔15 رکنی سکواڈ میں سے تین کھلاڑیوں سعد بیگ، شاہ زیب خان اور طیب عارف کو آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلنے کا تجربہ بھی حاصل ہے کیونکہ تینوں کھلاڑی گزشتہ سال اسی مقام پر ہونے والے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں شامل تھے۔سعد بیگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاری اچھی رہی ہے، کھلاڑیوں کے تربیتی سیشن بھی بہترین رہے اور اب ہماری توجہ کل کے کھیل اور ٹورنامنٹ پر ہے۔سعد بیگ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان اور متحدہ عرب امارات دونوں مضبوط سائیڈز ہیں اوریہ اے سی سی ایشیا کپ سے پہلے کمبینیشن بنانے کا بہترین موقع ہے۔تین ملکی سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 سکواڈ میں سعد بیگ (کپتان، وکٹ کیپر) (کراچی)، عبدالسبحان (ایبٹ آباد)، علی رضا (سیالکوٹ)، فہام الحق (لاہور)، فرحان یوسف (لاہور)، ہارون ارشد (کراچی)، حسن خان (راولپنڈی) )، محمد احمد (لاہور)، محمد حذیفہ (بہاولپور)، محمد ریاض اللہ (ایبٹ آباد)، نوید احمد خان (کراچی)، شاہ زیب خان (ایبٹ آباد)، طیب عارف (سیالکوٹ)، عمر زیب (ایبٹ آباد) اور عثمان خان (فاٹا) جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں احمد حسین (پشاور)، رضوان اللہ (کراچی) اور یحییٰ بن عبدالرحمٰن (لاہور) شامل ہیں۔پاکستان انڈر 19 کے تمام میچز آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے جائیں گے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچز کا آغاز صبح 10.30 بجے ہو گا۔

    اورماڑہ کے سمندر میں پاکستان گوسٹ گارڈ کی گشتی ٹیم پرحملہ

    بابا گرونانک کی تقریبات میں شرکت کے لئے لاڑکانہ سے یاتری روانہ

    چیف آف جنرل اسٹاف اویس دستگیر کی چینی آرمی کے کمانڈر سے ملاقات

  • تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کے صحرا میں برفباری

    تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کے صحرا میں برفباری

    ریاض: سعودی عرب کے شمالی علاقے الجوف نے اس ہفتے کے آغاز میں ہونے والی شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد تاریخ میں پہلی بار برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔

    باغی ٹی وی :سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الجوف میں رواں ہفتے کے آغاز میں شدید بارش اور ژالہ باری نہ صرف برف باری ہونے کی وجہ بنی بلکہ اس نے خطے کی خشک وادیوں کو ایک نئی زندگی بھی دے دی ہےاس خطے میں بہار کے موسم میں بمشکل صرف جنگلی پھول کھلتے تھے لیکن اب آنے والے چند مہینوں میں یہاں خوشبودار پودوں اور موسمی پھولوں کی افزائش متوقع ہے۔

    سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے الجوف میں رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے پیشِ نظر خطے کے گرد و نواح میں طوفانی بارشوں کی وارننگ جاری کر دی ہے اس علاقے میں آنے والے دنوں میں مزید گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے بارش اور ژالہ باری کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جو سفر کو متاثر کر سکتی ہیں۔

    برطانیہ،جنسی زیادتی کے 20 مجرمان کو 219 برس قید کی سزا

    مقامی حکّام نے خطے کے موسم میں ہونے والی اس غیر معمولی تبدیلی کو مدِنظر رکھتے ہوئے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں، سعودی عرب کے موسم میں یہ غیر معمولی تبدیلی اس وسیع تر موسمیاتی تبدیلی کا حصہ ہے جس کی وجہ سے کئی عرب ممالک متاثر ہوئے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات بھی ایسے ہی موسمی حالات کا سامنا کر رہا ہے اور وہاں کے محکمہ موسمیات نے بھی متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا انتباہ جاری کیا ہے۔

    خضدار میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ،2 دہشتگرد ہلاک