Baaghi TV

Tag: یو اے ای

  • یو اے ای میں دھند کا راج،ریڈ اور یلو الرٹ جاری

    یو اے ای میں دھند کا راج،ریڈ اور یلو الرٹ جاری

    متحدہ عرب امارات: ابوظہبی، دبئی، شارجہ، عجمان، اور ام القوین سمیت دیگر علاقوں میں شدید دھند کے باعث حکام نے ریڈ اور یلو الرٹ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات نے آج علی الصبح الفلاح، صیح شعیب، رزین، العجبان، ابو ظہبی میں ابو العبیاد اور العین میں الخزنہ میں دھند سے متعلق الرٹ جاری کیا دبئی میں العویر، وارسن، الخوانیج اور ایمریٹس روڈ پر بھی آج صبح دھند تھی دھند کے موسم کی وجہ سے سڑکوں پر بصارت کم ہونے کی وجہ سے ڈرائیوروں کو آہستہ اور احتیاط سے گاڑی چلانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

    نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) کے مطابق، موسم عام طور پر دھوپ اور بعض اوقات جزوی طور پر ابر آلود رہے گا رات اور منگل کی صبح تک موسم مرطوب رہے گا اور کچھ ساحلی اور اندرونی علاقوں میں دھند یا دھند پڑنے کا امکان ہے ملک کے اندرونی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے ساحلی علاقوں اور جزیروں میں درجہ حرارت 31 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ اور پہاڑوں پر 23 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا خلیج عرب اور بحیرہ عمان میں سمندر نسبتاً پرسکون رہے گا۔

    ایرانی یونیورسٹی میں احتجاجاً کپڑے اُتار کر گھومنے والی لڑکی گرفتار، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی میں اختلافات،لندن احتجا ج میں شہر یار آفریدی کو دھکے دے کر …

    قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس آج ہوں گے

  • متحدہ عرب امارات میں قوانین کی خلاف ورزی پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

    متحدہ عرب امارات میں قوانین کی خلاف ورزی پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

    یو اے ای:ایک ویڈیو ایڈوائزری میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں، ملازمت کے متلاشیوں، اور وزٹ ویزوں پر آنے والوں کو امارات میں تمام قواعد و ضوابط سیکھنے اور ان پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایات دی گئی ہیں-

    باغی ٹی وی :خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قونصل جنرل حسین محمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اور امارات آنے والوں کی رہنمائی کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ وہ مقامی قوانین اور ذمہ داریوں سے آگاہ رہیں اور یہاں قانون کی طرف سے کسی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہیں۔

    قونصل جنرل حسین محمد کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں قوانین کی خلاف ورزی پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اگر آپ وزٹ ویزا پر ہیں یا تارک وطن ہیں، تو مقامی قوانین کی خلاف ورزی سخت سزاؤں کا باعث بن سکتی ہے، جس میں عدالتی الزامات، جیل، بھاری جرمانے اور ملک بدری شامل ہے ان نتائج سے بچنے کے لیے مقامی قوانین کا احترام اور ان پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔

    اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے،نیتن یاہو

    خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے دبئی کے ویزوں کی تصدیق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ جبکہ ابوظہبی، شارجہ، ام القوین، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ سے جاری کیے گئے ویزوں کی تصدیق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی سے کی جا سکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نوکری کی غرض سے متحدہ عرب امارات جانے والوں کے لیے سخت ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہری اپنی تفصیلات سرکاری چینلز کے ذریعے تصدیق کریں تاکہ جعلی نوکری کے اشتہاروں سے بچا جا سکے۔ اگر آپ کو شک ہے تو ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے یا قونصلیٹ جنرل آف پاکستان سے مدد لے سکتے ہیں۔ امارات میں ملازمت کی تلاش کے محفوظ اور کامیاب تجربے کے لیے آجر کی تفصیلات کی تصدیق کو لازمی قرار دیا گیا ہےاس کے علاوہ امارات میں تمام پاکستانیوں کو ملازمت سے محرومی کا بیمہ بھی حاصل کرنا ہوگا، جسے متحدہ عرب امارات کی انوولنٹری لاس آف ایمپلائمنٹ (ILOE) انشورنس کہا جاتا ہے۔

    پی آئی اے کی پرواز کے ایڈرولک سسٹم میں شدید فنی خرابی، کراچی میں …

    رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تقریباً 1.7 ملین پاکستانی مقیم ہیں، جو خلیجی ملک کی دوسری بڑی کمیونٹی ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی ایشیائی ملک سے ہر سال لاکھوں سیاح امارات کا رخ کرتے ہیں،متحدہ عرب امارات میں پہلے سے مقیم یا وہاں جانے کی تیار کرنے والے پاکستانی شہریوں کیلیے نیچے دی گئی گائیڈلائنز پر عمل کرنا ضروری ہوگا، ایسی پوسٹس شیئر کرنے سے گریز کریں جس سے مذہبی جذبات مجروح ہوں، غیر اخلاقی یا بیہودہ مواد، یا انسانی اسمگلنگ سے متعلق مواد اپ لوڈ نہ کریں، دوسرے ممالک کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والی پوسٹ کرنے سے گریز کریں، احتجاج میں حصہ لینے یا دھمکی آمیز مواد کو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔

    رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ دوسروں کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر یا ویڈیوز شیئر نہ کریں۔ حساس علاقوں کی تصاویر نہ لیں۔ دوسروں کی رازداری کا احترام کریں اور افواہوں یا گمراہ کن معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں، ذاتی معلومات جیسے اے ٹی ایم پن اور او ٹی پیز کی حفاظت کریں سیاحتی/وزٹ ویزا پر ملازمت اختیار کرنے سے گریز کریں۔ خالی چیک یا کاغذات پر دستخط سے لازمی گریز کریں۔ تمام ٹریفک قوانین پر عمل کریں، کیونکہ بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس صرف غیر رہائشیوں کے لیے درست ہیں۔ منشیات کے ساتھ ساتھ ممنوعہ اشیاء پر مشتمل ادویات سے سختی سے پرہیز کریں، غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کے لیے فنڈز جمع نہ کریں، کیونکہ یہ عمل غیر قانونی ہے۔

    لیاقت آباد احتجاج: پی ٹی آئی کے 58 سے زائد رہنماؤں پر مقدمہ …

  • یو اے ای شہزادی نے” طلاق” کے نام سے پرفیوم متعارف کروا دیا

    یو اے ای شہزادی نے” طلاق” کے نام سے پرفیوم متعارف کروا دیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے شوہر سے طلاق کے چند ہفتوں بعد ’طلاق‘ کے نام سے پرفیوم متعارف کروا دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 30 سالہ شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے انسٹاگرام پر اپنے نئے پرفیوم کی لانچ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اپنے برانڈ مہرہ ایم 1 کے تحت اس پرفیوم کو متعارف کروایا ہے، شہزادی نے پرفیوم کی لانچ سے قبل اس حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی تھی، ان کی حالیہ انسٹا پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا، پوسٹ دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ شہزادی اپنی طلاق کا غم بھلا نہیں سکیں۔

    شیخہ مہرہ نے ایک سیاہ پرفیوم کی تصویر پوسٹ کی جس کا نام Divorce پر رکھا گیا ہے، جس میں وہ ممکنہ طور پر اپنی حالیہ طلاق کے حوالے سے اشارہ دے رہی ہیں،سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے پوسٹ پر مختلف تبصرے کیے گئے،مذکورہ ویڈیو میں ٹوٹے ہوئے شیشے، کالی پنکھڑیاں اور ایک بلیک پینتھر کا ایک مونٹیج دکھایا گیا تھا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے پرفیوم کی بوتل کی رونمائی بھی کر دی، جس کا رنگ سیاہ اور اس پر ’ڈائیوورس‘ کندہ ہے۔

    خیال رہے دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی گزشتہ برس 5 اپریل 2023ء کو شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی۔ بعد ازاں شادی گزرنے کے ایک سال بعد ہی انہوں اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کیا تھا،جوڑی کی طلاق کی خبر رواں برس 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش کے صرف دو ماہ بعد سامنے آئی تھی۔

  • یو اے ای جنرل سول ایوی ایشن سیکورٹی وفد کا اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ

    یو اے ای جنرل سول ایوی ایشن سیکورٹی وفد کا اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ

    متحدہ عرب امارات جنرل سول ایویشن اتھارٹی سیکیورٹی وفد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا
    دو رکنی ٹیم کی قیادت ایویشن سیکیورٹی امور کے سینئر ڈائریکٹر جناب عبداللہ الکعبی کر رہے ہیں،یو اے ای-جی سی اے اے کی ٹیم کے دورے کا مقصد متحدہ عرب امارت جانے والی پروازوں کےسیکیورٹی امور کی جانچ پڑتال ہے، ہوائی اڈے پہنچنے پر سیکرٹری ایوی ایشن کی جانب سے ڈائریکٹر ایویشن سیکیورٹی سول ایویشن اتھارٹی ائیر کموڈور (ر) شاہد قادر نے ٹیم کا خیر مقدم کیا۔عبداللہ الکعبی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایوی ایشن سیکیورٹی سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،

    افتتاحی میٹنگ میں اے پی ایم آفتاب گیلانی اور ایئرپورٹ کے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈز نے شرکت کی،تین روزہ اسسمنٹ/جانچ پڑتال کے دوران، یو اے ایس سے ائی ٹیم ہوائی اڈے پر مختلف حفاظتی اقدامات کے نفاذ کا معائنہ کرے گی،دو رکنی ٹیم متحدہ عرب امارات کی پروازوں کے لیے اختیار کیے جانے والے ایویشن سیکیورٹی اقدامات پر خصوصی توجہ دے گی،

    ترجمان ایوی ایشن کے مطابق عرب امارات ایویشن سیکیورٹی ٹیم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان ملک میں ایوی ایشن سکیورٹی کے معیار کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کا تسلسل ہے،عرب امارات دو رکنی ٹیم دو سے پانچ جولائی تک کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ بھی کرے گی

  • یو اے ای میں چند شرائط کے ساتھ اسقاط حمل کی اجازت

    یو اے ای میں چند شرائط کے ساتھ اسقاط حمل کی اجازت

    دبئی : یو اے ای میں جنسی زیادتی یا محرم رشتہ داروں کے جنسی تعلق کے نتیجے میں ٹھہرنے والے حمل کو چند شرائط کے ساتھ ضائع کرنے کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق :متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی طرف سے ایک قرارداد منظور کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر حمل کسی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی یا اس کی رضامند کے بغیر ٹھہرا ہو یا حمل کا سبب بننے والا خاتون کا محرم ہو، اس صورت میں اسقاط حمل کی اجازت ہے۔

    قرار داد میں اسقاط حمل کے لیے ایک شرط طے کی گئی ہے کہ حمل 120دن تک کا ہو، اس سے زائد مدت کے حمل کو گرانے کی اجازت نہیں ہو گی اس کے علاوہ یہ قانون ایسے لوگوں پر لاگو ہو گا جو کم از کم ایک سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہوں، اسقاط حمل کے عمل کو طبی پیچیدگیوں سے پاک اور خواتین کے لیے محفوظ بنایا جائے،یہ قرار داد متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیراعظم کی توثیق کے بعد نافذ العمل ہو جائے گی۔

  • یو اے ای صدر نے وزیراعظم کی دوہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

    یو اے ای صدر نے وزیراعظم کی دوہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان سے عید الاضحی کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کیلئے مسلسل حمایت کے لیے صدر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیااس موقع پر وزیر اعظم نے مئی 2024 میں متحدہ عرب امارات کے اپنے انتہائی نتیجہ خیز دورے کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو ایک پائیدار اور باہمی طور پر فائدہ مند اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اتفاق کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، غزہ میں مستقل جنگ بندی …

    دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کا اعادہ کیا جو کہ مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہےوزیر اعظم نے صدر متحدہ عرب امارات کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے شیخ محمد بن زاید نے قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

    دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی اپنی مشترکہ خواہش کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

    ایک سیاسی جماعت پاک، چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے،احسن اقبال

  • آنے والے دنوں میں مہنگائی کم  اور روٹی مزید سستی ہوگی

    آنے والے دنوں میں مہنگائی کم اور روٹی مزید سستی ہوگی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یو اے ای کی جانب سے دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے اچھے دن آرہے ہیں آنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہوگی اور روٹی مزید سستی ہوگی،یو اے ای سےدس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مسلم لیگ ن کی حکومت پر بیرونی اعتماد کا نا قابل تردید ثبوت ہے مثبت معاشی اعشار یے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں، بیرونی سرمایہ کاری کے لئے شہبازشریف حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

    دوسری جانب خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ کونسل کے اس دسویں اجلاس کی صدارت وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کی، کمیٹی نے مختلف اقدامات اور منصوبوں کا جائزہ لیا اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    آواز تبدیل کرنے والی ایپ کا استعمال کرکے 7 طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا …

    اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی کابینہ اور چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے، آرمی چیف نے معاشی پیش رفت کے لیے حکومتی اقدامات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کمیٹی نے ریاستی اداروں کی نج کاری کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور نج کاری بروقت مکمل کرنے پر زور دیا۔

    وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہےسعودی عرب بھی اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے ذریعے سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، اس کونسل کی کارکردگی سے ناقدین کے منہ بند کردئیے-

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایس آئی ایف سی سے متعلق یقین دہانی کرائی،عطا …

  • یو اے ای صدر کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی

    یو اے ای صدر کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی

    متحدہ عرب امارات کےصدر کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروادی ۔

    وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے پاکستان اور یواے ای کی آئی ٹی کمپنوں کی شراکت داری سے متعلق راؤنڈ ٹیبل سیشن سے خطاب بھی کیا، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کر لی متحدہ عرب امارات کےصدر کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروادی ۔

    وزیرِ اعظم اور متحدہ عرب امارات کے صدر کی ابوظہبی میں ملاقات ہوئی ملاقات میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار،جام کمال خان، خواجہ آصف اورطارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک تھے وزیرِ اعظم نے شیخ طحنون بن محمد النہیان اور شیخ حزہ بن سلطان النہیان کی وفات پر تعزیت کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی وزیرِ اعظم انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

    بجلی گرنے سے موت کے منہ میں جا کر زندگی کی طرف لوٹنے والی خاتون …

    وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے پاکستان اور یواے ای کی آئی ٹی کمپنوں کی شراکت داری سے متعلق راؤنڈ ٹیبل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے قرض نہیں بلکہ مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

    تقریب کے دوران وزیر اعظم نے پاکستان میں کامیاب کاروبار کرنے والی اماراتی کمپنیوں کے سربراہان کو ایوارڈز دیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمریں 15 سے 30 برس کے درمیان ہیں، یہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس اس بات کی عکاس ہے کہ ہم ایک ساتھ مل کر کیا کیا حاصل کر سکتے ہیں، میں یہاں آکر اور اس سیشن کا حصہ بننے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

    اسلام آباد سے پرواز کرنے والی دو نجی ائیر لائنز حادثے میں بال بال …

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم اپنی معیشت کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم پاکستان کی معشیت کو یو اے ای میں موجود اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، یہ جوائنٹ وینچرز، باہمی تعاون اور نالج شیئرنگ پارٹنرشپ کے ذریعے ہوسکتا ہے ہم حقیقت میں اپنی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ٹرانسفارم کرچکے ہیں، یہ صرف پہلا قدم ہے، طویل راستہ طے کرنا ہے، ہم یہاں ایک خاندان کی طرح یہاں بیٹھے ہیں-

    شہباز شریف نے کہا کہ میں کہوں گا کہ یو اے ای کے صدر محمد بن زید اپنے والد کی طرح مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے میں بہت سخی رہے ہیں، اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو ہم اور میں کبھی بھی ان کا مشکل وقت پاکستان کے لیے تعاون اور سخاوت کبھی بھول نہیں سکتا۔

    اینڈی فلاور نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کردیا

    ان کا کہنا تھا کہ اب وقت بدل چکا، میں یہاں آیا ہوں، کئی میٹنگز ہوں گی، آج مجھے ان سے ملنے کا اعزاز بھی حاصل ہوگا، میں ان سے کہوں گا کہ آپ نے اپنے عظیم والد کی طرح ایک خاندان کے رکن کےطور پر، ایک بھائی کی طرح پاکستان کی مدد کی، لیکن آج میں آپ سے قرض مانگننے نہیں آیا بلکہ جوائنٹ کولیبریشن مانگنے آیا ہوں، مشترکہ سرمایہ کاری طلب کرنے آیا ہوں، جس کے باہمی فوائد ہوں گے۔

  • خلیجی ریاست میں ہیٹ  اسٹروک ،  کم عمر اور نومولود بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ

    خلیجی ریاست میں ہیٹ اسٹروک ، کم عمر اور نومولود بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں حالیہ بارشوں نے جہاں تباہی پھیلا دی تھی وہیں اب کم عمر اور نومولود بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست میں ان دنوں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث کم عمر بچے اور نومولود بچے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے والدین کو شدید گرمی اور لو کی صورتحال کے دوران بچوں کی حفاظت اور سورج کے سامنے نہ جانے کی ہدایات کی جا رہی ہیں۔

    امارات میں ایک بچہ گاڑی میں بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا تھا، کم عمر بچہ شدید گرمی میں گاڑی کے اندر ہی بند ہو گیا تھا، کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے باعث بچہ انتقال کر گیا تھا،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کم عمر بچے شدید گرمی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں،کیونکہ بچے ہیٹ اسٹروک کا شکار باآسانی ہو سکتے ہیں کیونکہ ان میں میٹابولزم فاسٹ ہوتا ہے جبکہ کارڈیو وسکیولر سسٹم بھی ان ڈیویلپ ہوتا ہے۔

    جاپانی ولی عہد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    تھمبے یونی ورسٹی اسپتال کے ڈاکٹر اسامہ السید رزق الایسی کا کہنا ہے کہ بچوں کا چھوٹا قد اور ہائیر سرفیس ایریا برائے ماس ریشیو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ یہ ہیٹ جلدی لے سکتے ہیں اور انہیں اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں وقت لگتا ہےبچوں کے جسم میں موجود ڈیویپلنگ سوئیٹر گلینڈز اور لوئر گلینڈز کا ریٹ انہیں باڈی ٹیمریچر کے حوالے سے چیلنج کرتا ہے کم عمر اور نوزائیدہ بچے اس شدید گرمی میں زیادہ جلدی متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ ان کے متاثر ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ بچے ہیٹ سے متعلق علامات کو پہچان نہیں سکتے ہیں اور نہ ہی صحیح طرح سے باور کرا سکتے ہیں۔

    یہ کہہ کے دل نے مرے حوصلے بڑھائے ہیں ، غموں کی دھوپ کے آگے …

  • یو اے ای میں موسلا دھاربارشیں، دبئی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں نظام زندگی درہم برہم ،فلائٹ آپریشن متاثر

    یو اے ای میں موسلا دھاربارشیں، دبئی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں نظام زندگی درہم برہم ،فلائٹ آپریشن متاثر

    یو اے ای: سعودی عرب کے بعد دبئی میں بھی موسلادھار بارشیں دبئی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : دبئی پولیس کی جانب سے پبلک سیفٹی الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے، پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے،دبئی کی اہم شاہراہوں پر بارش کے پانی کے نکاس کیلئے متعدد ٹینکرز اور موٹرز نصب کی گئی ہیں جبکہ پانی کے ساتھ مٹی اور ریت کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے پولی تھین بیگز سے خصوصی روکاٹیں بنائی گئی ہیں۔

    دبئی اور ابوظبی میں تیز طوفانی بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں کو 2 دن آن لائن کلاسز لینے اور نجی دفاتر میں ورک فرام ہوم کی ہدایت جاری کردی گئی ہے جبکہ بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے عجمان پولیس نے شدید بارشوں سے نمٹنے اور عوام کو مدد فراہم کرنے کے لیے مختلف داخلی اور خارجی سڑکوں پر اپنی نفری بڑھا دی ہے۔

    دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ابوظہبی، شارجہ، عجمان اور دیگر امارات کے لیے انٹرسٹی بس سروس معطل کر دی ہے شدید بارشوں نے فلائٹ آپریشن کو بھی متاثر کیا ہے، ائیرپورٹ حکام کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث 5 فلائٹس کا رخ موڑ دیا گیا ہے جبکہ 13 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، دبئی ایئرپورٹ کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

    ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو فلائٹس کی مکمل معلومات لینے کے بعد ایئرپورٹ آنے کی ہدایات کی ہے، جبکہ مسافروں کومیڑو کے زریعے ٹرمینل 1 اور ٹرمینل 3 پہنچنے کی ہدایت کی ہے جبکہ قومی ائیرلائن ”پی آئی اے“ متحدہ عرب امارات جانے اور وہاں سے واپس آنے والے مسافروں کیلئے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

    پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کیلئے فضائی آپریشن شدید متاثر ہیں دبئی اور شارجہ کیلئے پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کا فضائی آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گا، قومی ائیرلائن کی کچھ پروازوں کو تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہے، صورتِ حال بہتر ہونے پر فضائی آپریشن فوری شروع ہوگا۔