Baaghi TV

Tag: actress

  • سجل علی کا کونسا سوشل میڈیا اکائونٹ اصلی ہے؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    سجل علی کا کونسا سوشل میڈیا اکائونٹ اصلی ہے؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    اداکارہ سجل علی جن کی صلاحیتوں کے معترف وہ سٹارز بھی ہیں جو کسی کی بھی تعریف کرتے ہوئے کم دکھائی دیتے ہیں.حقیقت کے قریب اداکاری کرنا ان کی پہچان ہے. انہوں نے اپنے ایک ھالیہ انٹرویو میں بات کی ہے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کی. انہوں نے کہا ہے کہ میں نے جب کام کرنا شروع کیا تو اس وقت مجھے فیس بک اکائونٹ بنانا تھا تو میں نے سجل علی کے نام سے بنایا ، اس کے بعد میرے نام کے بہت سارے اکائونٹس فیک بن گئے ، مجھے خود بھی سمجھ نہ آئے کہ کیا کروں کہ لوگوں کو لگے کہ ہاں یہ اکائونٹ سجل کا ہے باقی نہیں‌، میں نے ایک

    طریقہ آزمایا اور میں‌ سجل علی ، آئی کے ساتھ لکھنے کے بجائے وائے کے ساتھ لکھا اور اکائونٹ بنا لیا، اس کے بعد علی وائے کے ساتھ لکھاجانے لگا ، لوگوں‌نے وائے کے ساتھ علی کے نام سے اکائونٹ بنانا شروع کر دئیے یوں ، الٹی چیز زیادہ رجسٹرڈ ہو گئی اور اس کے بعد میں نے سجل علی آئی کے ساتھ ہی لکھا اور آج تک لکھتی ہوں ، اور ہمیشہ لکھتی رہوں گی ، میں علی کے لئے وائے استعمال نہیں کرتی. میرے نام کے ساتھ جو علی ہے اس میں آئی اور وائے کی کنفیوژن کی وجہ سے میرے ہیش ٹیگ زیادہ نہیں بنتے.

  • نہ خوبصورت ہوں نہ رنگ گورا ہے پھر بھی شہرت ملی ہے حرا سومرو

    نہ خوبصورت ہوں نہ رنگ گورا ہے پھر بھی شہرت ملی ہے حرا سومرو

    ڈرامہ سیریل تیرے بن میں اداکار وہاج علی کی بہن کا کردار ادا کرنے والی حرا سومرو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ نہ میں گوری ہوں نہ ہی خوبصورت ہوں دبلی پتلی سی ہوں پھر بھی مجھے بہت پذیرائی ملی ہے، انہوں نے کہا کہ میں شادی شدہ ہوں بچوں کی ماں ہوں ، گھریلو زمہ داریوں کے ساتھ شوبز میں‌کام کرنا آسان نہیں ہوتا، میں تو لڑکیوں سے کہوں گی کہ اگر شوبز میں آنا ہے اور پھر شادی نہ کریں کیونکہ دونوں کاموں کو ایک ساتھ کرنا آسان نہیں ہوتا. انہوں نے کہا کہ تیرے بن میں ، میں نے ایک ایسی لڑکی کا کردار کیا ہے جو اپنے بھائی کے دشمن کے

    ساتھ بھاگ کر شادی کر لیتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے لڑکی کے گھر سے بھاگنےکو ٹھیک نہیں دکھایا بلکہ بتایا ہے کہ جب لڑکیوں کی گھر میں کوئی بات نہیں سنتا تو وہی وہ گھر سے بھاگتی ہیں. انہوں نے کہا کہ میں‌ ڈراموں میں‌ کام کرکے بہت اچھا محسوس کررہی ہوں، میں مزید بھی کام کرنا چاہتی ہوں. مجھے مزید اچھا کام ملے گا تو میں کرتی رہوں گی مجھے یقین ہے کہ میرے مداح مجھے یونہی پیار دیتے رہیں گے.

  • طلاق کا فیصلہ میں نے اور ارباز نے بہت سوچنے کے بعد کیا ملائکہ اروڑہ

    طلاق کا فیصلہ میں نے اور ارباز نے بہت سوچنے کے بعد کیا ملائکہ اروڑہ

    بالی وڈ کی آئٹم گرل جو کہ سلمان خان کی بھابھی رہ چکی ہیں ، جی ہاں ملائکہ نے ارباز خان کے ساتھ نوے کی دہائی میں محبت کی شادی کی ، شادی کے کئی سال کے بعد ان دونوں‌نے فیصلہ کیا کہ ہم دونوں کو علیحدگی کر لینی چاہیے. ملائکہ اروڑہ نے کرینہ کپور کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اکیلی نے طلاق کا فیصلہ نہیں کیا تھا ، بلکہ میں نے اور ارباز خان نے ایک ساتھ مل کر بیٹھ کر ہر چیز پر غور کیا ، اور پھر فیصلہ کیا کہ ہم ایک ساتھ خوش نہیں رہ سکتے لہذا ہمیں اپنی راہیں جدا کرنی ہوں گی اور ہم نے اپنی راہیں جدا کر لیں.ملائکہ نے اس انٹرویو

    میں یہ بھی کہا کہ طلاق کا فیصلہ لینا بہت آسان نہ تھا، میری فیملی تک مجھ سے کہہ رہی تھی کہ ایسا نہ کرو، طلاق سے ایک رات پہلے تک مجھے میری فیملی نے بیٹھ کر سمجھایا لیکن میں‌نے اس سے کہا کہ ہم ایک ساتھ نہیں رہ سکتے. ملائکہ نے کہا کہ جب بھی کوئی عورت طلاق لیتی ہے تواس پر انگلیاں اٹھتی ہیں مجھ پہ بھی اٹھیں ، لیکن میں‌سمجھتی ہوں کہ انسان کو اپنی زندگی اپنی مرضی کے مطابق جینی چاہیے لوگوں‌کا خیال نہیں کرنا چاہیے. اور ہر عورت کو اپنی زندگی میں آگے بڑھ جانا چاہیے.

  • تحریک انصاف کی بات نہ کریں مہوش حیات نے ایسا کیوں اور کس سے کہا ؟‌

    تحریک انصاف کی بات نہ کریں مہوش حیات نے ایسا کیوں اور کس سے کہا ؟‌

    عید الاضحی پر فلم تیری میری کہانیاں‌ریلیز ہونے جا رہی ہے ، اس میں تین کہانیاں دکھائی جائیں گی جو ایک دوسرے سے بالکل ہی مختلف ہوں گی. اس فلم کا گزشتہ دنوں کراچی میں ٹریلر لانچ کیا گیا، اس موقع پر مہوش حیات نے میڈیا سے بات چیت کی ، بات چیت کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ ایک سیاسی جماعت جس نے آپ کو تمغہ امتیاز سے نوازا تھا ، وہ آج کل بہت مشکل میں‌ ہے تو کیا کہنا چاہیں گی، اس سوال پر مہوش حیات نے کہا کہ دیکھیں تنقید زندگی کا حصہ ہوتی ہے اسی کے ساتھ جینا پڑتا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ ہم تیری میری کہانیاں کے ٹریلر لانچ

    پر ہیں لہذا اسی کی بات کی جائے تو بہتر ہے آپ اس سیاسی جماعت کی بات نہ ہی کریں تو بہتر ہے. یوں مہوش حیات نے بہت ہی چالاکی کے ساتھ تحریک انصاف کے حوالے سے کئے گئے سوال کو گول کر دیا، کچھ نہ کہہ کر بھی بہت کچھ کہہ دیا، یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کی سیاسی وابستگی پی ٹئ آئی کے ساتھ بہت زیادہ ہے اور وہ عمران خان کو بہت زیادہ سپورٹ کرتی ہیں ان کے سیاست کے انداز کو پسند کرتی ہیں.

  • ایک حالیہ تقریب میں‌راکھی کیوں رو پڑیں ؟‌

    ایک حالیہ تقریب میں‌راکھی کیوں رو پڑیں ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت جو ابھی تک اسی جھٹکے سے نہیں نکلیں ہیں جو انہیں عادل درانی نے شادی میں‌دھوکے کی صورت میں انہیں دیا ہے، وہ عادل کے بعد اپنی زندگی میں مگن ضرور دکھائی دیتی ہیں ، کام کررہی ہیں ، نمازیں پڑھتی ہیں ، اسلام کی بات کرتی ہیں‌، وفا دار بیوی کی بات کرتی ہیں، ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں لیکن وہ اندر سے ٹوٹ چکی ہیں، راکھی آج بھی اپنے شوہر عادل کی بات کرتی ہیں، گھر بسانے کی بات کرتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی وہاں وہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں اور کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ راکھی ساونت کو کون دھوکہ دے سکتا ہے، اسکے

    ساتھ کون برا کر سکتا ہے ؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا میں انسان نہیں ہوں میرے سینے میں دل نہیں ہے؟ کیا میں‌ گھر بسانے کے خواب نہیں دیکھ سکتی کیا؟‌ میں نے بھی گھر بسانے کا سپنا دیکھا مجھے دھوکہ دیا گیا، میں اس دکھ تکلیف سے چاہ کر بھی نہیں نکل پا رہی ہوں. یہ کہتے ہوئے وہ پھوٹ پھوٹ کر رو رہیں تھیں. یاد رہے کہ راکھی اور عادل کی شادی تنازعات کا شکار رہیں مار پیٹ کے الزام میں راکھی نے عادل کو گرفتار کر وا دیا تھا.

  • ہر روتی عورت سچی نہیں ہوتی اپنی بات پر قائم ہوں نازش جہانگیر

    ہر روتی عورت سچی نہیں ہوتی اپنی بات پر قائم ہوں نازش جہانگیر

    اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہر روتی ہوئی عورت سچی نہیں ہوتی میں اپنے اس بیان پر آج بھی قائم ہوں. کیونکہ بہت ساری عورتیں سیچوایشن کو اپنے حق میں استعمال کرنے کا ہنر جانتی ہیں، میں دونوں فریقین کی باتیں سن کر صرف سچ کے ساتھ کھڑے رہنے کو ترجیح دیتی ہوں. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں جو عورت مارچ ہوتا ہے اس سے کیا ان عورتوں کو فائدہ ہوتا ہے جو کسی دور گائوں میں بیٹھی مار کھا رہی ہوتی ہیں یا گھر داری کررہی ہوتی ہیں ، ان کو تو اس عورت مارچ کا پتہ بھی نہیں ہوتا. یہ جو عورت مارچ ہے یہ ان کے لئے

    نہیں ہے بلکہ ہمارے خود کے لئے ہے. اورمیں عورت مارچ کو بالکل بھی سپورٹ نہیں کرتی. ہمارے ہاں خلع لینے کی شرح بہت زیادہ ہوتی جا رہی ہے جو کہ مناسب نہیں ہے. انہوں نے کہا عورت اور مرد کے معاملے میں‌اگر عورت غلط اور مرد ٹھیک ہو تو میں مرد کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہوں گی ، اگر عورت ٹھیک اور مرد غلط ہو تو میں‌ عورت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہوں گی. انہوں نے کہا کہ وہ معاشرے ترقی کرتے ہیں جہاں ہر حوالے سے عدل و انصاف کا بول بالا ہو.

  • مندر جائوں گی جو کرنا ہے کر لو سارہ علی خان ڈٹ گئیں

    مندر جائوں گی جو کرنا ہے کر لو سارہ علی خان ڈٹ گئیں

    سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان جو کہ مسلمان ہیں لیکن انہوں نے کبھی مسلمان ہونے پر فخر نہیں‌کیا وہ ہندو کہلائے جانے پر زیادہ فخر محسوس کرتی ہیں، سارا مندروں میں جاتی ہیں وہاں‌پوجا کرتی ہیں، ان کی جب بھی کوئی فلم ریلیز کے قریب ہوتی ہے تو وہ مندروں میں جا کر منتیں مانگتی ہیں. ان کی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کی ریلیز کے وقت وہ اتر پردیش کے قدیم مندروں میں گئیں وہاں جا کر انہوں نے پوجا کی اور پوجا کے دوران لی گئیں تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شئیر کیں. انہوں نے جب یہ تصاویر شئیر کیں تو ان پر بہت زیادہ تنقید کی گئی ، کہا گیا کہ مسلمان ہو کر مندروں میں جاتے ہوئے شرم نہیں آتی، تم کس قسم کی مسلمان ہو جو خدا سے مانگنے کی بجائے

    مندروں میں بتوں سے مانگتی ہوں، ایسی تنقید پر سارا علی خان کو آیا غصہ اور انہوں نے دھلائی کر دی ناقدین کی انہوں نے کہا کہ میں تو مندروں میں‌جائوں گی جس کو جو کرنا ہے کرے جسکو جو کہنا ہے کہے، میں‌مسلمان ہوں یا ہندو یہ کسی کا مسئلہ نہیں ہے میں کسی کے معاملے میں‌نہیں‌بولتی کوئی بھی میرے معاملے میں نہ بولے، اور یہ بھی سمجھ لے کہ میں نے مندرجانا نہیں چھوڑنا.

  • اروشی روٹیلا کی والدہ نے میڈیا کو کس بات پر جھوٹا قرار دیا؟‌

    اروشی روٹیلا کی والدہ نے میڈیا کو کس بات پر جھوٹا قرار دیا؟‌

    بالی وڈ میں آج کل اروشی روٹیلا کے بہت چرچےہیں انہوں نے نہایت ہی کم عرصے میں‌بالی وڈ میں‌اپنی ایک خاص جگہ بنا لی ہے، یہ ہیں‌آج کل چرچا میں‌، ان کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے ایک خبر چلائی کہ وہ 190 کروڑ کے گھر میں شفٹ ہو گئی ہیں اور یہ گھر یش چوپڑا کے گھر کے قریب ہے، ایسی خبریں سن کر انکی والدہ آ گئی ہیں میدان میں ان کا کہنا ہے کہ ایسی خبروں میں بالکل بھی صداقت نہیں ہے کہ اروشی روٹیلا 190 کروڑ کے گھر میں شفٹ ہو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ میڈیا کو کوئی بھی خبر چلانے سے پہلے تصدیق کرنی چاہیے. بھارتی میڈیا نے

    اروشی روٹیلا کے انسٹاگرام سے جاری ہونے والے گھر کی تصاویر کو بنیاد بنا کر یہ دعوی کیا تھا، لیکن اداکارہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ایسی خبر کا حقیقتت سے کوئی تعلق نہیں لیکن میری دعا ہے کہ اس وقت بھارتی میڈیا جو دعوی کررہا ہے وہ بہت جلد پورا ہو اور میری بیٹی 190 کروڑ کے گھر میں شفٹ ہوجائے. یوں‌بھارتی میڈیا کے دعوے کو اروشی روٹیلا کی والدہ نے ہوا میں اڑا دیا ہے اور ساتھ میں ان کو مشورہ بھی دیا ہے کہ تصدیق کر لیا کریں کوئی بھی خبر چلانے سے پہلے.

  • دیپکا ککڑ نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    دیپکا ککڑ نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    بھارتی ٹی وی اداکارہ دیپیکا ککٹر نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد میری ترجیحات تبدیل ہو گئی ہیں اور میں اب اپنے شوہر اور آنے والے بچے کے ساتھ خوش ہوں، میں گھر داری کررہی ہوں، میں‌ نے نہایت چھوٹی عمر میں کام شروع کیا اور چھوٹی سی عمر میں کافی شہرت حاصل کی. اداکارہ نے کہا کہ میرے شوہر جو کہ میرے کو سٹار بھی رہ چکے ہیں کئی ڈراموں میں انہوں نے مجھے شادی کی آفر کی ہم نے 2018 میں شادی کر لی اور اس کے بعد میں نے اسلام قبول کرلیا، میں اسلام قبول کرنے کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی سے نہایت ہی خوش ہوں، جتنا کام کرنا تھا کر لیا، مجھے شوبز چھوڑنے کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ

    شعیب ابراہیم ایک بہت ہی اچھے شوہر ہیں ، لوگ ان کو ایک اچھے سٹار کے طور پر جانتے ہیں لیکن میں ان کو بطور انسان اور شوہر جانتی ہوں وہ ہر لحاظ سے آئیڈیل ہیں ، میرا بہت خیال رکھتے ہیں اور اپنے گھر کے لئے بہت تگ و دو کررہے ہیں. میں نے نہیں سوچا تھا کہ شادی کے بعد میری زندگی یکسر بدل جائیگی اور ترجیحات بھی یکسر تبدیل ہوجائیں گی.

  • ڈراموں میں خواتین کو مردوں کے برابر نہ دکھانا معاشرتی سوچ کی عکاسی ہے ثانیہ سعید

    ڈراموں میں خواتین کو مردوں کے برابر نہ دکھانا معاشرتی سوچ کی عکاسی ہے ثانیہ سعید

    سینئر اداکارہ ثانیہ سعید جن کی حقیقت سے قریب اداکاری دیکھنے والوں کے رونگھٹے کھڑے کر دیتی ہے. انہوں نے جو بھی کام کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے. انہوں نے فلم کملی میں ایک اندھی کا کردار نہایت ہی خوبی سے نبھایا. ثانیہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں ان کو جب بھی جس بھی پراجیکٹ میں دیکھا گیا ہے وہ روٹین سے ہٹ کر ہی ہوتا ہے. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ڈراموں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج کل جو ڈرامے بن رہے ہیں وہ برے نہیں ہیں ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جو اچھے ہیں، لیکن مسئلہ یہ ہےکہ ڈراموں میں خواتین کو

    بااخیتار نہ دکھایا جانا ایک ظلم ہے، ڈراموں میں خواتین کو روتا دھوتا دکھایا جاتاہے ، وہ اپنے حق کے لئے کھڑی نہیں ہوتیں، بس ظلم سہتی رہتی ہے، ایسا نہیں ہے بھئی عورتیں بہت مضبوط ہیں ان کا یہ رخ بھی دکھایا جانا چاہیے. لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں ہورہا. انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈراموں کی اس وقت جو سب سے بڑی خامی ہے وہ یہی ہے کہ عورتوں کو بااختیار نہیں دکھایا جاتا ان کو مکمل طور پر مردوں پر انحصار کرنے والیاں دکھایا جاتاہے. یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے.