Baaghi TV

Tag: actress

  • نادیہ خان نے دیا مائوں کو ایک مشورہ

    نادیہ خان نے دیا مائوں کو ایک مشورہ

    سینئر اداکارہ نادیہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ دیا ہے مشورہ مائوں کو ، انہوں نے کہا کہ بچہ جب بیمار پڑ جائے تو کبھی بھی اس پر گھریلو ٹوٹکے نہ آزمائیں ، اسکو جتنا جلدی ہو سکے ڈاکٹر کے پاس لیجائیں، ہمارے ہاں بڑی تعداد میں ایسے لوگوں کی ٕپائی جاتی ہے جو بچہ بیمار ہوجانے پر اسکو ڈاکٹر کو دکھانے کی بجائے خود ہی اسکا علاج شروع کر دیتے ہیں گھریلو ٹوٹکے آزمانا شروع کر دیتے ہیں، جو کہ ٹھیک نہیں ہوتا. انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے پائوں میں ایک بار کانٹا لگ گیا مجھے بہت سارے لوگوں نے گھریلو ٹوٹکے آزمانے کا کہا لیکن میں نے کسی

    نہ سنی اور میں ڈاکٹر کے پاس گئی اتوار کا دن تھا کوئی ڈاکٹر مل نہیں‌رہا تھا لیکن میں‌نے کسی نہ کسی طرح کسی ڈاکٹر کو ڈھونڈ لیا. اور اسکو دکھایا اس نے میرے بیٹے کے پائوں سے پیپ نکال کو اس کو ٹھیک کر دیا. انہوں نے کہا کہ بچے دنیا کی قیمتی ترین شے ہیں انکو سنبھال کر رکھنا ہماری زمہ داری ہے ان کی صحت پر کمپرومائز نہیں‌کیاجاناچاہیے. انہوں نے کہا کہ مائیں بچیں ایسے گھریلو ٹوٹکوں سے جو بچے کو مزید بیمار کر دیتے ہیں.

  • تعداد کی بجائے معیار پر توجہ دیتی ہوں صبا قمر

    تعداد کی بجائے معیار پر توجہ دیتی ہوں صبا قمر

    اداکارہ صبا قمر نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی تعداد کو کوالٹی پر ترجیح نہیں دی، یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات کافی وقت لگ جاتا ہے چھوٹی یا بڑی سکرین پر آتے آتے. انہوں نے کہا کہ ہر انسان کی زندگی کے کچھ اصول ہوتے ہیں اور میری بھی زندگی کی اصول ہیں اور پہلا اصول یہ ہے کام کے حوالے سے کہ کام معیاری کرنا ہے تعداد کو ترجیح نہیں دینی. انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس وقت تین فلموں کی آفر ہے لیکن میں سوچ بچار کررہی ہوں، ان میں سے کوئی ایک فلم شاید کر لوں اس کے علاوہ میرے پاس ڈرامے بھی ہیں وہ بھی کررہی

    ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی کمپلیکس نہیں ہے کہ میں چھوٹی سکرین پر نظر آ رہی ہوں بڑی سکرین پر نہیں . مجھے ہر جگہ پر اپنے مداحوں کی محبت ملتی ہے میرے لئے یہی کافی ہے صبا قمر نے کہا کہ فنکار وہی ہے جس کو فن پر دسترس ھاصل ہو مجھے لگتا ہےکہ اداکاری اگر حقیقت کے قریب نہ ہو تو شائقین اسے پسند نہیں‌کرتے اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں حقیقت کے قریب اداکاری کروں اور اپنے مداحوں کو خوش کروں. یاد رہے کہ صبا قمر نے فلم کملی میں اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا.

  • لاہور والوں سے اللہ بچائے نازش جہانگیر

    لاہور والوں سے اللہ بچائے نازش جہانگیر

    اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے حالیہ انٹرویوں میں کہا ہے کہ میرا تعلق اسلام آباد سے ہے اور ہمارے شہر کے لوگ بہت سادی طبیعت کے ہوتے ہیں.جبکہ کراچی کے لوگ بہت زیادہ برگر ہیں، اور عجیب و غریب سے برگر ہیں.لاہوریوں سے تو اللہ بچائے. ایسی لمبی لمبی پھینکتے ہیں کہ میری توبہ. انہوں نے کہا کہ میں نے تھیٹر سے کام کی شروعات کی، اور ماڈلنگ بھی کی، ڈرامہ میرے پلان میں بالکل بھی نہیں تھا لیکن مجھے ڈرامے آفر ہوئے تو میں‌نے اس میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا اور آج آپ کے سامنے ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے اچھی گاڑیاں

    خریدنے کا بہت شوق ہے لیکن میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں چار سال مسلسل کام کیا ہے تو اب جا کر میں‌نے گاڑی خریدی ہے اور اس گاڑی کو جب سے خریدا ہے گھر میں ہی کھڑا کیا ہوا ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ کہیں‌ میری گاڑی لگ نہ جائے. کراچی کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، نازش نے کہا کہ میرے ابو کہا کرتے تھے کہ قدر انسان کو تب ہوتی ہے جب وہ اپنے پیسوں سے کوئی چیز خریدتا ہے. اور مجھے واقعتا ابو کی اب یہ بات یاد آتی ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے کام کرنے کا جنون ہے. جب بھی جو اچھا کام ملتا ہے کر لیتی ہوں اور کرکے واپس اسلام آباد چلی جاتی ہوں.

  • علینہ خان نے مِس ٹرانس پاکستانی 2023 کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    علینہ خان نے مِس ٹرانس پاکستانی 2023 کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    علینہ خان جو کہ ٹرانس جینڈر ہیں انہوں نے فلم جوائے لینڈ میں‌ اپنی اداکاری سے دنیا بھر کے شائقین کا دل جیتا ، ان کی فلم کو کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ سے نوازا گیا. علینہ خان کو اس فلم کے بعد سنجیدگی کے ساتھ لیا گیا. علینہ نے حال ہی میں ایک اور اعزاز اپنے نام کیا ہے، جی ہاں لاہور میں دو دن قبل ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں‌ مس پاکستان، مسز پاکستان، مس ٹرانس پاکستان، مس پاکستان اوورسیز، مس پاکستان یونیورسل، مس پاکستان گلوبل، مس پاکستان یونیورس اور مس پاکستان سپریم کا انتخاب کیا گیا۔علینہ خان کو مس ٹرانس کا ایوارڈ‌دیا گیا. علنیہ خان اس

    موقع پر کافی خوش ہیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں‌انہوں نے لکھا کہ 31 مئی 2023 ایک یادگار رات ہے، جہاں مجھے تاج پہنایا گیا، یہ میری زندگی کا بہترین لمحہ تھا، مجھے مس ٹرانس پاکستان 2023 کا ٹائٹل ملا ہے۔علینہ خان نے اس مقابلے کے حوالے سے یہ کہا کہ یہ مقابلہ بین الاقوامی مقابلوں کی طرح کام کرتا ہے، ایک بار جب آپ نے ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کرلیا تو ادارہ آپ سے ایک پروفیشنل فوٹوشوٹ کے لیے درخواست کرتا ہے، فوٹو شوٹ کے بعد انٹرویو ہوتا ہے اور پھر آپ کے انتخاب کے حوالے سے فیصلہ ہوتا ہے اور میں بہت خوش ہوں.

  • ہم جن وقتوں میں بڑے ہوئے وہ سادہ تھے رابعہ کلثوم

    ہم جن وقتوں میں بڑے ہوئے وہ سادہ تھے رابعہ کلثوم

    اداکارہ رابعہ کلثوم جو آج کل ہمیں ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا میں وہاج علی کی بہن بنی دکھائی دے رہی ہیں انہوں نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب ہم بڑے ہو رہے تھے اس وقت چیزیں سادہ تھیں‌وہ وقت سادہ تھے ، پیچیدگیاں نہیں تھیں‌مسئلے مسائل نہیں تھے ، سوشل میڈیا نہیں تھا، گھریلو زندگی بہت آسان نہیں تھی. لیکن جیسے جیسے وقت آگے بڑھا ہے ٹیکنالوجی نے ترقی کر لی ہے ویسے ویسے مسائل بھی بڑھے ہیں، اور پیچیدگیاں بھی بڑھی ہیں، آج ہمارے پاس سوشل میڈیا ہے ہم ہر ضروری اور غیر ضروری چیز پر بحث کررہے ہوتے ہیں، یہ سوچے بغیر کہ اس کا فائدہ یا نقصان کیا ہوگا ، ہم ہر چیز میں‌ بحث‌ کرکے مسئلے کھڑے کر دیتے ہیں. انہوں نے کہا کہ

    ٹھیک ہے بات ہونی چاہیے لیکن ہمیں بلینس کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے، اگر ہم بیلنس نہیں‌رکھیں گے تو پھر سوسائٹی میں اوررشتوں میں بگاڑ پیدا ہو گا کہ جو کہ کسی کے بھی حق میں‌نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پسند کے مطابق بات کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہمارا نقطہ نظر درست ہے اگلے کا نہیں اس طرح کی چیز ہمیں اپنے زہنوں سے نکالنی ہو گی ورنہ ہم اکیلے رہ جائیں گے.

  • ارمینہ رانا خان برطانیہ کی وزیراعظم بن کر کسکو گرفتار کرنا چاہتی ہیں؟‌

    ارمینہ رانا خان برطانیہ کی وزیراعظم بن کر کسکو گرفتار کرنا چاہتی ہیں؟‌

    اس وقت فنکاروں کی ایک بڑی تعداد عمران خان کو سپورٹ کرتی ہے اور ان کے مطابق عمران خان اس ملک کا ایماندار شخص ہے وہی وزیراعظم کی کرسی پربیٹھنے کا اہل ہے. فنکار بھی عام لوگوں کی طرح دیوانہ وار عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ رجحان بہت زیادہ دیکھنے کو ملتا ہے. عمران خان کو سپورٹ کرنے والے جہاں دیگر فنکار ہیں وہیں ارمینہ رانا خان بھی ہیں جو عمران کی بہت بڑی حمایتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کو سپورٹی کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی ، کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ عمران ہی اس

    قابل ہے کہ اسکو سپورٹ کیا جائے اور وہی اس ملک کو چلائے، انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ایک دن کے لئے برطانیہ کا وزیراعظم بننے کا موقع مل جائے تو میں نوازشریف کو گرفتار کرکے پاکستان بھجوا دوں گی تاکہ وہ اس سے حساب کتاب کریں. انہوں نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے میں عمران خان کی حمایت کسی صورت نہیں چھوڑوں گی، جس کو جو سمجھنا ہے سمجھے مجھے کوئی فرق نہیں‌ پڑتا.

  • ندا یاسر ماں کے انتقال کے بعد ان کا بستر گھر کیوں‌ لے آئیں ؟‌

    ندا یاسر ماں کے انتقال کے بعد ان کا بستر گھر کیوں‌ لے آئیں ؟‌

    میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی ماں کا انتقال ہوا تو وہ اپنی ماں کا بستر اپنے گھر لے آئیں ان کی الماری بھی اپنے گھر میں‌لے آئیں. انہوں نے کہا کہ ماں کا بستر میں نے اپنے بیٹے کے کمرے میں لگا لیا اور جب جب اداس ہوتی ہوں تو میں اپنی ماں کے بستر پر جا کر لیٹ جاتی ہوں، جب بھی بے چین ہوتی ہوں پریشان ہوتی ہوں اور نیند نہیں آتی تو میں اپنی ماں کے بستر میں جا کر لیٹتی ہوں تومیری پریشانی دور ہوجاتی ہے، مجھے سکون کی نیند آتی ہے ایسا لگتا ہے کہ جیسے میں‌اپنی ماں کی گود میں‌آکر بیٹھ گئی ہوں ، میری

    ماں کا بستر مجھے بہت سکون دیتا ہے، ایسا سکون تو دنیا کی کسی دوسری چیز میں نہیں ملتا مجھے . وہ جب یہ بتا رہی تھیں تو کافی جذباتی نظر آ رہی تھیں. انہوں نے کہا کہ دنیا کی ساری مائوں کی عظمت کو میں سلام پیش کرنا چاہتی ہوں کیونکہ ماں کا رتبہ ہے جو خدا کے بہت قریب ہے. اپنی مائوں کی قدر کیجیے یہ ایک دفعہ چلی جائیں تو واپس نہیں آتیں.میری ماں جب اس دنیا سے گئیں تو مجھے لگا کہ جیسے میری تو دنیا ہی اندھیری ہو گئی ہے.

  • درفشاں کو کن لوگوں سے نفرت ہے ؟

    درفشاں کو کن لوگوں سے نفرت ہے ؟

    اداکارہ درفشاں سلیم جنہوں نے صحیح معنوں میں بہت کم عرصے اپنا نام بنایا ہے انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں محنت پر یقین رکھتی ہوں. اور محنت سے ہی میں نے نام اور مقام بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے ان لوگوں سے شدید نفرت ہے جو جھوٹ بولتے ہیں اور مسلسل جھوٹ کے زریعے دوسروں کو بے وقوف بناتے ہیں،. درفشاں نے کہا کہ میں نہ خود جھوٹ بولتی ہوں نہ ہی جھوٹ بولنے والوں کو پسند کرتی ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت سارے ایسے لوگ ملے جنہوں نے جھوٹ سے کام لیا اور مجھے بے وقوف بنانے کی کوشش کی میں‌نے

    ان کو چلتا کیا. انہوں نے کہا کہ ہر جگہ اچھے برے لوگ ہوتے ہیں اور انہی کے درمیان رہ کر ہمیں اپنا آپ منوانا ہوتا ہے. جو لوگ شوبز کو صرف شوبز ہونے کی وجہ سے ٹارگٹ کرتے ہیں میرا ان سے شدید اختلاف ہے بھئی جیسے آپ اپنی فیلڈ میں‌کام کرتے ہیں اور پیسہ کماتے ہیں ویسے ہی ہم بھی فیلڈ میں کام کرتے ہیں اور پیسہ کماتے ہیں، کر تو ہر کوئی محنت ہی رہا ہے کسی کو کسی پر انگلی نہیں اٹھانی چاہیے. یہ دیکھنا چاہیے کہ ہم کیا کررہے ہیں.

  • مائرہ خان کا شمعون عباسی کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟‌ اداکارہ نے بتادیا

    مائرہ خان کا شمعون عباسی کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟‌ اداکارہ نے بتادیا

    اداکارہ مائرہ خان نےاپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری شوبز انڈسٹری میں بہت کم لوگوں کے ساتھ دوستی ہے، میں اپنے ساتھیوں سے کام کی حد تک سلام دعا رکھتی ہوں. مجھے جس پراجیکٹ میں‌کاسٹ کیا جاتا ہے اس میں سیٹ پر جتنا وقت جانا ہو جاتی ہوں ، کام کرکے پھر میں اپنے گھر میرے پراجیکٹ کے ساتھی اپنے گھر. لیکن چند ایک ایسے اداکار ہیں جن سے میری بہت اچھی دوستی ہے جن میں شمعون عباسی سرفہرست ہے شمعون عباسی میرے بھائیوں جیسا ہے، اسکی فیملی سے میرے بہت اچھے تعلقات ہیں. ہم سب ایک دوسرے کی خوشی غم میں شامل

    ہوتے ہیں. مجھے جب بھی زندگی میں پریشانی آئی میں نے شمعون کو کال کی اور اس نے میری مدد کی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمعون عباسی میرے لئے میرے بڑے بھائی کے جیسے ہیں جو ہر قدم میرے ساتھ کھڑے ہوتےہیں، ہم نے بہت سارے پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا اور مجھے خوشی ہے کہ شائقین ہمیں ایک ساتھ دیکھ کر کافی خوش ہوتے ہیں اور پسند بھی کرتے ہیں. انسان کے دوست وہی ہونے چاہیں جو اس کے ساتھ کسی بھی مشکل وقت میں کھڑے ہوجائیں اور شمعون عباسی انہی میں سے ایک ہیں.

  • سلینا جیٹلی کو شادی کی پیشکش اداکارہ کا دلچپسپ جواب

    سلینا جیٹلی کو شادی کی پیشکش اداکارہ کا دلچپسپ جواب

    بالی وڈ‌ اداکارہ سلینا جیٹلی جنہوں نے بہت تھوڑا عرصہ بالی وڈ میں‌ کام کیا اور جلد ہی شوبز کو خیرباد کہہ کر چلی گئیں ، انہوں نے اپنے کیرئیر کے عروج پر شادی کی اور آج کل وہ آسٹریا میں شوہر کے ساتھ رہتی ہیں ان کے تین بیٹے ہیں. اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ان کو ان کے ایک مداح نے آن لائن ہی شادی کی پیشکش کر دی اور کہا کہ میری صحت ٹھیک نہیں رہتی پلیز مجھ سے شادی کر لیں ، میں آپ کا دیوانہ ہوں آپ مل جائیں گی تو میری صحت ٹھیک ہو جائیگی ، تو اس پر اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے شوہر اور تین بیٹوں سے پوچھ لوں پھر بتائوں

    گی ، اداکارہ نے یہ جواب مذاق میں دیا کیونکہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ کافی خوش ہیں، شادی کی آفر کرنے والے نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ میں گھر داماد بننے کو بھی تیار ہوں. یاد رہے کہ اداکارہ سلینا جیٹلی نے کم فلموں میں کام کیا لیکن ان کے کریڈٹ پر جوانی دیوانی ، گول مال ، نو ایںٹری ، جانشین و دیگر قابل زکر ہیں. سلینا اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی رقاصہ بھی ہیں اور یہ ایک بولڈ اداکارہ کا امیج رکھتی ہیں.