Baaghi TV

Tag: actress

  • ریشم شادی کب کررہی ہیں؟‌

    ریشم شادی کب کررہی ہیں؟‌

    اداکارہ ریشم جنہوں نے نوے کی دہائی میں ٹی وی کے بعد فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لواہا منوایا، ان کی پہلی ہی فلم جیوا سے انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ریشم میں وہ بات ہے جو کسی بھی ہیروئین میں ہونی چاہیے . ریشم مسلسل اپنے مداحوں کو اپنے ٹیلنٹ سے محظو‌ظ کررہی ہیں. ریشم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھ سے اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ میں شادی کب کررہی ہوں ، تو میں ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ جب میں نے شادی کرنی ہو گی میں سب کو بتا دوں گی اور بتا کر ہی شادی کروں گی، بے فکر رہیں. ریشم نے کہا کہ شادی بیاہ کے فیصلے اللہ کے

    فیصلے ہوتے ہیں جب ہونی ہو ہوجاتی ہے. انہوں نے کہا کہ انسان کو ہمیشہ مثبت رہنا چاہیے ، اور کسی کی برائی نہیں کرنی چاہیے ، لیکن مجھے بہت افسوس ہوتا ہے کہ ہمارے ہاں شوبز انڈسٹری میں چند ایسے لوگ ہیں جو دوسروں کی برائیاں کرتے رہتے ہیں اور ٹی وی پر بیٹھ کر وہ ایسا کررہے ہوتے ہیں ، بھئی جو کہنا ہے کسی کو اس منہ پہ کہو اس کی عدم موجودگی میں‌ایسا کرنے کی کیا ضرورت ہے. ریشم نے کہا کہ ہر کسی کو اپنا آپ دیکھنا چاہیے کہ وہ کیا کررہا ہے صرف دوسروں کو ڈی گریڈ کرنے کےلئے انکی برائی کرنا مناسب نہیں ہے، ایسی باتوں سے اجتناب کیاجانا چاہیے.

  • میرا نے مرچی کھا لی لیکن اپنی عمر نہیں بتائی

    میرا نے مرچی کھا لی لیکن اپنی عمر نہیں بتائی

    لالی وڈ اداکارہ میرا جو کہ سکینڈل کوئین ہیں وہ جان بوجھ کر عجیب و غریب باتیں کرتی ہیں یا ان سے ہوجاتی ہیں آج تک اس ھوالے سے ان کے قریبی لوگ نہیں سمجھ پائے. اداکارہ میرا کئی مرتبہ کہہ چکی ہیں کہ میری عمر جو گوگل پر ہے وہ ٹھیک نہیں ہے زیادہ لکھی ہوئی ہے. ان سے جب بھی ان کے عمر کے ھوالے سے سوال کیا جاتا ہے وہ گول کر جاتی ہیں، حال ہی میں‌انہوں نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اس میں ان سے پوچھا گیا کہ ان کی عمر کتنی ہے ان کو اس سوال کے ساتھ ایک آپشن دی گئی اور وہ آپشن تھی مرچی کھانے کی ، میرا سے کہا گیا کہ عمر بتا دیں یا مرچی کھا لیں، تو میرا نے عمر نہیں بتائی لیکن مرچی کھا لی ، یوں میرا نے ایک بار پھر اپنی عمر کے ھوالے سے ہونے والے سوال کو گول کرتے ہوئے تیکھی ہری مرچ کھا لی.

    یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ میرا کو اپنی عمر کے سوال پر مسئلہ ہوا ہے اس سے پہلے بھی وہ ایسا ہی کر چکی ہیں اور رد عمل ایسا دیتی ہیں کہ اگلہ حیران اور پریشان رہ جاتا ہے، دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ میرا کی عمر پچاس برس سے اوپر ہے سب جانتے ہیں لیکن وہ پھر بھی اپنی عمر چھاپنے میں لگی رہتی ہیں حالانکہ ان کی عمر ان کے ہرے پر عیاں ہے.

  • کبھی کسی اکیڈمی سے اداکاری کی تربیت نہیں لی بشری انصاری

    کبھی کسی اکیڈمی سے اداکاری کی تربیت نہیں لی بشری انصاری

    ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے ہمیشہ ہی اپنے کام سے شائقین کو چونکا دیا ہے، ان کا ایکٹنگ کیرئیر پانچ دہائیوں پر مشتمل ہے، اور آج بھی شائقین بشری انصاری کو دیکھنا چاہتے ہیں. حال ہی میں‌ اداکارہ نے آرٹس کونسل کراچی میں ایک پریس کانفرنس کی اس میں‌انہو‌ں نے کہا کہ مجھے تو اداکاری کے فارمیٹ ہی نہیں‌معلوم ہے ، نہ میں کبھی اداکاری کہیں‌سیکھنے گئی نہ ہی مجھے معلوم ہے اچھی اداکاری کیا ہوتی ہے بس کیمرے کے سامنے جب بھی آئی کام کر لیا اور گھر کو آ گئے . انہوں نے کہا کہ میں کبھی کسی آرٹ اسکول میں نہیں گئی۔اور نہ ہی کسی اکیڈمی سے

    اداکاری کی تربیت لی۔ہمیں پسند کرنے والے بہت اچھے تھے۔ سکون سے ہمارے کام کو دیکھتے تھے۔انہوں نے ہی ہمیں اسٹار بنایا۔ماضی بہت پرسکون تھا۔بڑے بڑے فن کار سامنے آئے۔اس زمانے میں غزلیں بھی توجہ سے سنی جاتی تھیں۔ اب تو وقت بہت بدل گیا ہے۔موبائل پر میسج بھی جلدی جلدی سے سنتے ہیں۔30 برس قبل سکون تھا۔آج کل بھی ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔وہاج علی جیسے فن کار سامنے آرہے ہیں۔کیفی خلیل نے پیار ہوا تھا سے بہت مقبولیت حاصل کی۔اب ہنسانا مشکل ہوگیا ہے۔کسی کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ بھی لاسکوں تو خود کو کامیاب سمجھتی ہوں۔میرے مداحوں کی میں ہر دم شکر گزار ہوں کیونکہ وہ اتنے برسوں سے مجھے برداشت کررہے ہیں.

  • شہناز گل کو کس نے بد تمیز قرار دیدیا ؟‌

    شہناز گل کو کس نے بد تمیز قرار دیدیا ؟‌

    سلمان خان کی چہیتی شہناز گل جن کے کریڈٹ پرابھی تک صرف ایک فلم ہے اور اس فلم کا نام ہے کسی کا بھائی کسی کی جان. لیکن اداکارہ کی شہرت آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے. لوگ دیوانہ وار ان کو پسند کرتے ہیں. حال ہی میں شہناز نے اداکار نواز الدین صدیقی اور نیہا شرما کی فلم جوگیرا سارا را را کی اسکریننگ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی ، اس تقریب میں جب ان کے چاہنے والوں نے انکو دیکھا تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا، ہر کوئی ان کے ساتھ سیلفی بنانا چاہتا تھا، اس حوالے سے وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں

    دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح شہناز کے پیچھے دیوانہ وار بھاگ رہے ہیں اور وہ ان کے ساتھ سیلفی بنانا چاہتے ہیں ، تاہم شہناز کسی ایک کا موبائل پکڑ کر سیلفی لیتی ہیں اور گاڑی میں بیٹھ کر چلی جاتی ہیں، باقی سارا ہجوم وہیں کھڑا کا کھڑا رہ جاتا ہے. اس وڈیو کے وائرل ہوتے ہی شہناز گل پر تنقید ہونے لگی اور سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کو بد تمیز قرار دے دیا اور کہا کہ شہرت نے شہناز کا دماغ خراب کر دیا ہے، اس کو شہرت راس نہیں آئی ، بعض سوشل میڈیا صارفین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ بائیکاٹ کرنا چاہیے ایسی سلیبرٹیز کا جن کا اتنا دماغ خراب ہوجائے کہ وہ مداحوں کو ہی نظر انداز کردیں.

  • نورا فتیحی نے ٹرولنگ سے محفوظ رہنے کا نسخہ بتا دیا

    نورا فتیحی نے ٹرولنگ سے محفوظ رہنے کا نسخہ بتا دیا

    بالی وڈ میں‌ ڈانس سے اپنی پہچان بنانے والی نورا فتحی کافی بولڈ لباس پہنتی ہیں ، ان کے بولڈ لباس کی وجہ سے اکثر ان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور انہیں باقاعدہ ٹرول بھی کیا جاتا ہے ، اداکارہ جو کہ آئیفا یوارڈز میں پرفارم بھی کرنے والی ہیں اس ھوالے سے کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ آئیفا ایوارڈز زمیں پرفارم کرنے کا موقع ملا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ

    میں دیکھتی ہوں جب کہ میں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرول ہو رہی ہوں تو میں خود کو زرا سوشل میڈیا سے دور کر لیتی ہوں اور پڑھتی ہی نہیں کہ لوگ کیا لکھ رہے ہیں ، یہی ٹرولنگ سے محفوظ رہنے کا بہترین طریقہ ہے کہ آپ ٹرولنگ کو بھائو ہی نہ دیں نہ ہی کسی کے غلیظ سوال کا جواب دیں ، لوگ مزید آپ کو گند میں لیجاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ زندگی میں اور بھی بہت کچھ ہے کرنے کےلئے صرف سوشل میڈیا ہی ہم نے اتنا سر پر سوار کیوں‌کر رکھا ہے. انہوں نے کہا کہ اپنی انرجی دوسرے کاموں میں‌لگائیں چھوڑیں سوشل میڈیا کی دنیا کو

  • عرفی جاوید کے والد نے خود کشی کرنے کی دھمکی کیوں دی؟‌

    عرفی جاوید کے والد نے خود کشی کرنے کی دھمکی کیوں دی؟‌

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ عرفی جاوید جن کے کریڈٹ پر خاص کام نہیں ہے لیکن بولڈ ڈریسز ان کا کریڈٹ ہیں اور یہی ان کی پہچان بھی ہیں .عرفی جاوید نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ مجھے بولڈ ڈریسز پہننے کاشوق ابھی پیدا ہوا ہے ، جب میں 15 سال کی تھی اس وقت سے مجھے یہ شوق تھا ، میرے گھر میں مکمل لباس پہننے کو کہا جاتا تھا باہر جانا ہے تو خود کو چادر سے ڈھک کر جانا ہے، لیکن میں‌ اپنے اس شوق کو پورا کرنے کے لئے کچھ نہ کچھ کر لیتی تھی، ایک دن میں نے جینز اور شرٹ پہن کر کچھ تصاویر کسی نہ کسی طرح بنوا لیں اور فیس بک پر ڈال دیں اور وہ تصاویر میرے والد

    کے ہاتھ لگ گئیں جس کے بعد انہوں نے مجھے بہت مارا ، اور کہا کہ خود کشی کر لوں گا اگر تم نے دوبارہ ایسا کیا تو . لیکن میں کیا کرتی مجھے تو اپنے سارے شوق پورے کرنے تھے اپنی زندگی اپنے طریقے سے جینی تھی اس لئے میں نے گھر ہی چھوڑ دیا اور آج اپنی زندگی اپنے طریقے سے جی رہی ہوں اور بہت خوش ہوں. ماں باپ نے ٔپیدا کیا ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ سانس بھی ان کی مرضی سے لیا جائے.

  • کبری خان نے کونسی ہالی وڈ فلم کی ؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

    کبری خان نے کونسی ہالی وڈ فلم کی ؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

    معروف اداکارہ کبری خان جنہوں نے ٹی وی کے ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ، ان کی ابھی تک کی آخری فلم لندن نہیں جائونگا نے اچھا بزنس کیا اس میں ان کا کردار بھی بہت سراہا گیا، کبری خان کم کم مگر معیاری کام کرنے پر یقین رکھتی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک ہالی وڈ‌فلم کی تھی جس کا نام دا کنورسیشن تھا ، اس فلم کو ایمازون پر ریلیز کیا گیا تھا، اداکارہ نے کہا کہ اس فلم میں‌میرا کام محض ایک دن کا تھا اور مختصر سا کردار تھا. انہوں نے کہا کہ ہالی وڈ میں ایک دن کا جو کام کیا وہ بہت یادگار

    ہے، اگر مجھے دوبارہ کسی اچھے کردار کےلئے ہالی وڈ‌ کی کوئی فلم آفر ہوئی تو یقینا میں‌کروں‌گی. انہوں نے کہا کہ کسی بھی فنکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جتنا کام کر چکا ہے اس سے زیادہ کام کرے میری بھی خواہش ہےکہ میں زیادہ سے زیادہ کام کروں اور جتنا ہو سکے اپنے مداحوں کومحظوظ کرتی رہوں. اداکارہ نے کہا کہ میرے دو تین اہم پراجیکٹس پائپ لائن میں‌ہیں ریلیز ہوں گے تو میرے مداحوں کو ضرور پسند آئیں گے. انہوں نے کہا کہ میں کبھی مایوس نہیں‌ہوتی بس اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے بس کام کرتی جاتی ہوں.

  • کیا آئزہ خان بھی اپنا برینڈ لانچ کرنے جا رہی ہیں ؟‌

    کیا آئزہ خان بھی اپنا برینڈ لانچ کرنے جا رہی ہیں ؟‌

    اداکارہ آئزہ خان جن کے کریڈٹ پر پیارے افضل اور میرے پاس تم جیسے ڈرامے ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اداکاری کرنے کا جنون ہے اسی لئے میں آپ سب کو صرف اداکاری کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہوں، ان سے جب سوال ہوا کہ تمام سلیبرٹیز پرفیوم ،برینڈز لانچ کررہے ہیں آپ ایسا کب کرنے جا رہی ہیں تو آئزہ خان نے کہا کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے، میرا اگر ایسا ارادہ ہوتا تو یقینا کر چکی ہوتی. میرا فی الحال فوکس اداکاری پر ہے اور میں اداکاری ہی کرتی رہوں گی. انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے نام سے برینڈز

    متعارف کروا رہے ہیں میں‌ان کے خلاف نہیں ہوں‌ہر کسی کو حق ہے کہ وہ وہی کرے جو اسکا دل چاہتا ہے. آئزہ خان نے کہا کہ مجھے ابھی تک میرا وہ تمام کام پسند ہے جو میں‌نے کیا ہے، میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں مختلف کردار کروں تاکہ میرے مداح میرے کام سے بور نہ جائیں اکتا نہ جائیں.انہوں نے کہا کہ میرا نیا پراجیکٹ جس کے لئے میں بہت زیاہد پرجوش ہوں اس سے بھی شائقین لطف اندوز ہوں‌گے.

  • برے وقت کو اپنی کمزوری نہ بنائیں ثناء نواز

    برے وقت کو اپنی کمزوری نہ بنائیں ثناء نواز

    لالی وڈ اداکارہ ثناء نواز جنہوں نے اپنے شوہر فخر سے شادی کے کئی سال کے بعد علیحدگی کی. انہوں نے کہا کہ انسان پر برا اور اچھا وقت دونوں آتے ہیں، لیکن اسکو کمزوری نہیں بنانا چاہیے. انہوں نے کہا کہ کسی بھی برے وقت کی یاد کو ساتھ لیکر چلنے سے آپ یقینا کمزور پڑتے ہیں، لہذا خود کو مضبوط بنانے کےلئے ماضی سے نکل کر حال میں جئیں. انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ ایک رشتہ نہیں چلا تو آپ دوبارہ شادی نہ کریں، اگر آپ کو مناسب انسان مل جائے تو دوبارہ سے اپنی زندگی شروع کریں. آپ کو اپنی نئی زندگی کے اہداف مقرر کرنے چاہیں.

    اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے دو بیٹے ہیں بڑے ہو رہےہیں، میری کوشش ہے کہ میں ان کی بہترین پرورش کروں. یہ دونوں مہذب انسان بنیں رشتوں کی قدر کرنا سیکھیں. انہوں‌نے کہا کہ بطور ماں میں‌ اپنے بچوں کو یہی درس دوں گی کہ کبھی کسی کا دل نہ دکھائیں اس دل میں‌رب بستا ہے کبھی بھی رب دکھی دل کی سن سکتا ہے اور دل دکھانے والا انسان کیا سے کیا ہوسکتا ہے. انہوں‌نے پاکستان سے محبت کریں ، یہ ہے تو ہم ہیں.

  • رانی کس گلوکارہ کے ڈرائیور کی بیٹی تھیں ؟‌

    رانی کس گلوکارہ کے ڈرائیور کی بیٹی تھیں ؟‌

    رانی کا اصل نام ناصرہ تھا، وہ کسی بہت بڑے گھرانے سے تعلق نہیں‌ رکھتی تھیں ، وہ ایک ٹیکسی ڈرائیور کی بیٹی تھیں، رانی بیگم کے والد مشہور گلوکارہ مختار بیگم کے ڈرائیورتھے.مختار بیگم نے رانی کا بہت خیال رکھا ، ان کو ڈانس سکھایا اور ان کو فلم انڈسٹری تک پہنچانے کا زریعہ بھی بنیں. رانی ایک بڑی اداکارہ تھیں دنیا ان کے نام کا دم بھرتی تھی ، ان کے پیچھے دیوانی تھی ، ان کی کوئی فلم لگتی تو دیوانہ وار لوگ سینما گھروں کا رخ کرتے، لیکن ذاتی زندگی میں وہ نہایت ہی پریشان تھیں، انہوں نے تین شادیاں کیں لیکن ان کو اذدواجی زندگی کا سکھ

    نہ مل سکا.رانی کی زندگی کا سب سے بڑا المیہ یہ رہا کہ جب معروف فلمساز حسن طارق نے رانی کو طلاق دی تو ان کے ساتھی جنہوں نے ان کے ساتھ فلموں میں‌کام کیا وہ بھی ان سے منہ موڑ گئے. اداکار شاہد نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ حسن طارق میرے دوست تھے جب انہوں نے رانی کو طلاق دی تو ہم بھی رانی سے پیچھے ہٹ گئے اورمیں نے رانی کے ساتھ سائن کی ہوئی فلموں کے پیسے پرڈیوسروں کو واپس کر دئیے. کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر دنیا سے بیگانی ہو گئیں، انہیں لاہور میں مسلم ٹاؤن کے قبرستان میں سپردِ‌ خاک کیا گیا۔رانی کو آج بھی ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے جانا جاتا ہے.