Baaghi TV

Tag: baaghi

  • بچوں کی فریاد پر نیک دل افراد کا دو کنال زمین کا عطیہ

    بچوں کی فریاد پر نیک دل افراد کا دو کنال زمین کا عطیہ

    قصور کی تحصیل چونیاں میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے مقامی نیک دل افراد کی طرف سے دو کنال زمین کا عطیہ،بہت جلد ہسپتال کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا ،انتظامیہ،مریض بچوں کی عطیہ کرنے والوں کیلئے دعائیں

    تفصیلات کے مطابق قصور اور اوکاڑہ کے سو سے زائد تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے انتقالِ خون و دیگر طبی امداد کا فی سبیل اللہ ذمہ تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور کے زیر سایہ عرصہ دراز سے جاری ہے جو کہ مقامی افراد کے تعاون سے چلتا ہے
    انتقال خون کیلئے قصور میں سہولت نا ہونے کے باعث مریض بچوں کو لاہور لیجانا پڑتا ہے جس پر خرچ بھی زیادہ آتا ہے اور بچوں کا ٹائم بھی زیادہ ضائع ہوتا ہے اس پر مریض بچوں نے اہل علاقہ سے کنگن پور میں ہی ہسپتال بنانے کی فریاد کی تھی جس پر لبیک کہتے ہوئے مقامی صاحب ثروت احباب جناب
    اقبال خاں صاحب، محترم ملک نعیم حیدر ایڈوکیٹ، چوہدری طارق ایڈوکیٹ، طاہر خاں و دیگر نے ہسپتال کے لئے دو کنال جگہ عطیہ کی جس کی نشاندھی کر دی گئی ہے اور انتظامیہ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ بہت جلد ہسپتال کی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا
    نیز تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور نے اہلیان قصور سے استدعا کی ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق (احمد تھیلیسیمیا ہسپتال) بننے میں فنڈ جمع کروائیں
    تاہم اگر کوئی بھائی اینٹیں ،سیمنٹ،بجری وغیرہ دے کر مدد کرنا چاہتا ہے تو کر سکتا ہے یہ صدقہ جاریعہ ہے اللہ کی راہ میں کیا جانے والا کام ہے سارے صاحب ثروت حضرات ضرور تعاون کریں
    آن لائن فنڈ بھیجنے کے نمبر و اکاؤنٹ درج ذیل ہیں

    ۔Jazcash 0300.4275203

    Doneshn / Bank of punjab
    A/C: 6110,1688,7530,0020

  • روز قیامت قرآن سے بڑی کوئی سفارش نا ہوگی،احسان اکبر ظہیری

    روز قیامت قرآن سے بڑی کوئی سفارش نا ہوگی،احسان اکبر ظہیری

    قصور
    مرکز ابن الخطاب الاسلامی الہ آباد قصور کے نئے رئیس احسان اکبر ظہیری کا تقریب حفظ القرآن سے خطاب،لوگوں کو اپنے بچے دین کی طرف راغب کرنے کی تلقین

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ الہ آباد کے مرکز ابن الخطاب الاسلامی کے نئے رئیس احسان اکبر ظہیری نے مدرسہ میں حفظ قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ دنیاوی تعلیم کے ساتھ اپنے بچوں کو دینی تعلیم کے زیور سے ضرور آراستہ کریں کیونکہ قیامت کے دن کوئی سفارش اللہ کی بارگاہ میں قرآن حکیم سے بڑھ کر نا ہو گی
    تقریب میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی
    مرکز کے رئیس کنگ سعود یونیورسٹی سعودی عربیہ سے فارغ ہیں اور اہل علاقہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم کیلئے مرکز میں داخل کروایا جائے جہاں بچوں کا قیام و طعام ادارہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ادارے کی معاونت علاقائی صاحب ثروت افراد کر رہے ہیں
    اس سے قبل ان کے والد اس ادارے کے سربراہ تھے جو کہ خالق حقیقی سے جا ملے ان کے بعد مرکز تقریباً بند تھا جسے اب احسان اکبر ظہیری نے دوبارہ آباد کیا ہے

  • لاکھوں روپیہ روزانہ ٹول ٹیکس وصول کرنے والی سڑک برباد

    لاکھوں روپیہ روزانہ ٹول ٹیکس وصول کرنے والی سڑک برباد

    قصور
    دو موٹر سائیکل سواروں کی ٹکر،معمولی چوٹیں آئی،حادثہ تیز رفتاری اور سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹی ہونے کے باعث پیش آیا

    تفصیلات کے مطابق قصور لاہور روڈ جسے منی موٹر وے بھی کہا جاتا ہے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں

    نادرہ آفس مصطفی آباد کے سامنے دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے جس کے باعث دونوں موٹر سائیکل سواروں کو معولی چوٹیںں آئیں جنہیں ریکسیو 1122 نے فرسٹ ایڈ دے کر ہسپتال روانہ کر دیا
    حادثہ سی جی 125 والے کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا
    واضع رہے کہ پوڑا روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں مگر انتظامیہ سڑک کو مرمت نہیں کر رہی حالانکہ اسی روڈ سے ٹول ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپیہ روزانہ اکھٹا کیا جاتا ہے مگر اس کے باوجود سڑک پر پیسہ نہیں لگایا جاتا جو کہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے

  • ضلع بھر کے پولیس افسران کے تبادلے

    ضلع بھر کے پولیس افسران کے تبادلے

    قصور
    ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف نے ضلع بھر کے پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے

    تفصیلات کے مطابق حالیہ تعینات ہونے والے ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف نے ضلع بھر کے کئی پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے ہیں
    جس میں کئی ایس ایچ اوز،کانسٹیبلان ،ہیڈ کانسٹیبلان کو تبدیل کیا گیا ہے

    انسپیکٹر مشتاق حیدر کو ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن، انسپیکٹر نصراللہ بھٹی کو ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد، انسپیکٹر اللہ توکل کو ایس ایچ او تھانہ گنڈہ سنگھ والا، انسپیکٹر مطلوب احمد کو ایس ایچ او کنگن پور، انسپیکٹر مجید احمد کو ایس ایچ او سٹی پھولنگر ،انسپیکٹر سلیم اللہ کو ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں تعینات کیا ہے
    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ میری اولین ترجیح کرائم ریٹ کو کم کرنا ہے اور کسی بھی صورت فرائض میں غفلت برداشت نا کی جائے گی

  • تھانہ میں پرائیویٹ عورت کا ملزمان عورتوں پر تشدد

    تھانہ میں پرائیویٹ عورت کا ملزمان عورتوں پر تشدد

    قصوع
    قصور کے تھانہ صدر میں پرائیویٹ عورت کی طرف سے ملزمان عورتوں پر تشدد
    قصور کے تھانہ صدر میں پرائیوٹ خاتون سے 302 اور395 کے مقدمات میں شامل تفتیش خواتین پر چھترول کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سب انسپکٹر حیدر علی کے کمرہ میں زیر تفتیش مقدمات میں شریک عورتوں کو الٹا لٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی گئی
    اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساجدہ نامی خاتون دو عورتوں پرجوتوں سے تشدد کر رہی ہے جبکہ عائشہ نامی کانسٹیبل انکی ویڈیو بنا رہی ہے
    ویڈیو وائرل ہومے پر ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے فوری ایکشن لیا اور پرچہ کے احکامات جاری کئے
    خاتون ساجدہ، لیڈی کانسٹیبل عائشہ اور سب انسپکٹر حیدر علی کیخلاف مقدمہ نمبر1384/21 درج کر دیا گیا ہے
    ڈی پی او قصور صہیب اشرف کے احکامات پر لیڈی کانسٹیبل عائشہ اور سب انسپکٹر حیدر علی معطل

  • 12 روزہ حفاظتی ٹیکوں کی مہم جاری

    12 روزہ حفاظتی ٹیکوں کی مہم جاری

    قصور
    خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی مہم جاری ،ٹیمیں گھر گھر جا کر 15 سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے میں مصروف،سکولوں میں بھی بچوں کو ٹیکے لگائے جا رہے ہیں

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی 12 روزہ اینٹی خسرہ و روبیلا مہم جاری ہے جس میں حفاظتی ٹیکے لگانے والی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا رہی ہیں
    ٹیمیں سکولوں میں بھی جاکر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا رہی ہیں ہیں
    15 نومبر سے شروع ہونے والی مہم 27 نومبر تک جاری رہے گی جس میں 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے
    محکمہ صحت و ضلعی انتظامیہ قصور نے والدین سے استدعا کی ہے کہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں تاکہ بچے خسرہ جیسی مہلک بیماری سے محفوظ رہ سکیں

  • ضلع بھر میں کرونا ویکسینیشن کا عمل تیز

    ضلع بھر میں کرونا ویکسینیشن کا عمل تیز

    قصور
    کرونا ویکسینیشن کا سلسلہ تیز ،تمام ایل ایچ ڈبلیوز کو پولیو کی طرح ہر کرونا کے اہل افراد کو ویکسینیشن کروانے کا پابند بنانے کا ٹاسک،لیڈی ہیلتھ ورکرز دن رات ایک کرکے لوگوں کے گھروں میں جا جا کر ویکسینیشن بارے آگاہی دینے لگیں

    تفصیلات کے مطابق قصور میں کرونا کی ویکسینیشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے جس میں ضلع بھر کی تمام ایل ایچ ڈبلیوز کو پولیو مہم کی طرح گھر گھر جا کر کرونا ویکسین کے اہل افراد کو کرونا ویکسین لگوانے بارے آگاہ کرنے کا پابند کیا گیا ہے
    ضلع بھر کی تمام ایل ایچ ڈبلیوز( لیڈی ہیلتھ ورکرز) لوگوں کے گھروں میں جا جا کر لوگوں کو ویکسینیشن کروانے کا پابند کر رہی ہیں
    نیر تمام بی ایچ یو،آر ایچ سی کے عملہ کو پابند کیا گیا ہے کہ گاؤں دیہات میں جاکر لوگوں کے گھروں میں ویکسینیشن کی جائے تاکہ کوئی بھی فرد کرونا ویکسینیشن سے رہ نا جائے

  • گندم کی بوائی قریب،کھاد نایاب،کسان پریشان

    گندم کی بوائی قریب،کھاد نایاب،کسان پریشان

    قصور
    ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھنے والا کسان سخت پریشان،کھاڈ نایاب،قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں،ضلعی انتظامیہ کا چھوٹے دکانداروں کے گرد گھیرا تنگ،بڑے بڑے مگرمچھ محفوظ

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں کھاد کے باعث ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھنے والا کسان سخت پریشان ہو گیا ہے

    گندم کی بوائی کا سیزن قریب آتے ہی کھاد کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ہیں
    ڈی اے پی کھاد جس کی اصل حکومتی قیمت 5100 روپیہ ہے وہ 9000 روپیہ میں فی بوری فروخت ہو رہی ہے جبکہ گزشتہ سال اس کی قیمت 5000 روپیہ فی بوری تک تھی اسی طرح یوریا کھاد گزشتہ سال فی بوری 1800 روپیہ میں فروخت ہوتی تھی جو کہ اب 2300 سے 2700 میں فروخت کی جا رہی ہے
    واضع رہے کہ کھاد کا بحران اوپری سطح سے پیدا کیا گیا ہے جس کے باعث عام چھوٹے موٹے دکاندار اپنی روزی روٹی کی خاطر اصل قیمت سے زائد پر مہنگے داموں کھاد خرید کر اصل قیمت سے زائد پر بیچ رہے ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ نے پھرتی دکھاتے ہوئے کاروائیاں شروع کر دی ہیں تاہم بڑے بڑے مگرمچھوں کو کسی نے ہاتھ نہیں ڈالا کہ جن کے گوداموں میں ہزاروں کی تعداد میں کھاد کی بوریاں موجود ہیں اور جن کے باعث کھاد کا بحران بنا

    موجودہ گورنمنٹ کی ناقص کارکردگی کے باعث موجودہ دور حکومت میں المیہ بن گیا ہے کہ کسی بھی چیز کا سیزن شروع ہونے سے قبل ہی مطلوبہ چیز غائب کر دی جاتی ہے اور عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر منہ مانگے داموں بیچی جاتی ہے
    گھی،چینی،دالیں،سبزیاں،پیٹرول،غرضیکہ ضروریات زندگی کی ہر چیز گورنمنٹ ریٹ پر ملنا محال ہے جس کے باعث ہر مکتبہ فکر کا عام پاکستانی شدید پریشان ہے
    ملکی معیشت میں کسان کا مقام ریڑھ کی ہڈی کا سا ہے اور بلیک مارکیٹنگ مافیا اس ریڑھ کی ہڈی کو شدید چوٹ لگا رہا ہے مگر افسوس گورنمنٹ اس بلیک مارکیٹنگ مافیا کے آگے بے بس ہے جس کے باعث مہنگائی کا مارا کسان مذید مارا جائے گا

  • ایک شام تھیلیسیمیا کے بچوں کے نام

    ایک شام تھیلیسیمیا کے بچوں کے نام

    قصور

    کل شام تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے تھیلیسیمیا کئیر فاونڈیشن کنگن پور ضلع قصور نے سالانہ پرو گرام کا انعقاد کیا جس میں معززین علاقہ اساتذہ کرام، سیاستدان، تاجر اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی کنگن پور کے تمام پریس کلبز کی نمائندگی تھی، آنے والے تمام معزز مہمانوں کا استقبال تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے گلدستے پیش کر کے کیا، پروگرام میں تھیلیسیمیا کیا ہے اسکا علاج تعارف اور اس میں مبتلا بچے کس کرب اور اذیت سے گزرتے ہیں اسکی آگاہی کے لیے بچوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن کو پڑھ کر ان بچوں کی تکلیف کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

    پروگرام میں مہمانوں، تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے والدین اور مریض بچوں نے گفتگو کی اہلیان علاقہ نے احمد تھیلیسیمیا ہسپتال کے قیام کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، دل کھول کر عطیات دیے اور بلڈ عطیہ کرنے کا وعدہ کیا، بچوں کے والدین نے ان بچوں کو علاج میں درپیش مسائل کا بتایا اور تھیلیسیمیا کے مریض بچوں علی حسنین اور ماہم فاطمہ نے اپنے جذبات کا اظہار کیا کہ وہ کس قدر تکلیف سہتے ہیں، جن کو سن کر ہر آنکھ اشک بار تھی، پروگرام میں جزباتی مناظر دیکھنے کو ملتے رہے۔

    پروگرام میں مہمانوں نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں میں تحائف تقسیم کیے، تمام بچوں کے لئے بہترین جرسیوں کا تحفہ چئیرمین تھیلیسیمیا کئیر فاونڈیشن کنگن پور محترم سعید صاحب جیو شاپنگ سنٹر کی طرف سے دیا گیا، پروگرام کے اختتام پر بہترین کام کرنے والے تھیلیسیمیا کئیر فاونڈیشن کنگن پور کے ورکرز کو اعزازی شیلڈز دی گئیں، جن میں ایمبولینس ڈرائیور، فلیکس ڈیزائنر، ڈونیشن باکس انچارج و دیگر شامل تھے۔

    پروگرام سے معروف مذہبی سکالر و صحافی ادیب ملت محترم مولانا امیر حمزہ صاحب نے خصوصی خطاب فرمایا اور فاونڈیشن کی سرگرمیوں کو سراہا اور بچوں اور فاونڈیشن کے لئے ڈھیروں دعائیں کی، اس کے علاوہ شریک ہونے والے مہمانان خصوصی میں مولانا امجد شہزاد صاحب، حافظ عبدالغفار منصور صاحب، ڈاکٹر عبدالمجید صائم صاحب مینجنگ ڈائریکٹر ماڈل سائنس گروپ آف کالجز ۔حافظ قیصر حیات صاحب اونر اعجاز سکندر میموریل ہسپتال، رانا محمد یونس صاحب ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر، حکیم مختار احمد چیئرمین بیت المال قصور، میاں حمبل ثناء کریمی سیاسی رہنما، میاں وسیم عباس سندھو صاحب، قصور میاں غلام عابد سندھو صاحب کونسلر، میاں محمد عامر عباس سندھو صاحب، حاجی اسلم حیات صاحب، پروفیسر طالب حسین اوکاڑہ، چوہدری محمد شفیق صاحب سوشل آفیسر، قاسم لقمان صاحب پرنسپل ماڈل سائنس کالج کنگن پور، سردار جہانگیر شریف ڈوگر صاحب سماجی رہنما شامل تھے۔

    (ایک شام تھیلیسیمیا کے بچوں کے نام) کامیاب پروگرام پر تھیلیسیمیا کئیر فاونڈیشن کنگن پور ضلع قصور کی ٹیم کے تمام کارکن زمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اسکی مخلوق کی خدمت کرنے والوں اور مال جان بلڈ وسائل یا کسی بھی طریقے سے تعاون کرنے والوں پر اپنی رحمت کا نزول فرمائے اور اس کاوش کو قبول فرمائے آمین۔

  • الیکشن کمیشن کی ٹیموں کا گھر گھر سروے

    الیکشن کمیشن کی ٹیموں کا گھر گھر سروے

    قصور
    الیکشن کمیشن پاکستان کی طرف سے ووٹنگ فہرستوں کیلئے قصور و گردونواح کے دیہات کی مساجد سے شہریوں کیلئے گھر کے تمام افراد کے شناختی گھر رکھنے کی ہدایات

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے قصور و گردونواح کی مساجد میں اعلانات کراوئے جا رہے ہیں کہ گھر کے تمام افراد کے شناختی کارڈ گھر پر رکھے جائیں کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ووٹنگ کی جانچ پڑتال کے عمل کیلئے ٹیمیں گھر گھر جا کر سروے کر رہی ہیں
    نیز الیکشن کیمشن کی طرف سے شہریوں کو اپیل کی گئی ہے کہ جن بالغ افراد کے شناختی کارڈ ابھی تک نہیں بنائے گئے ان کے شناختی کارڈ جلد سے جلد بنوائیں جائیں تاکہ ان کے شناختی کارڈ کے ذریعہ سے ان کی ووٹ بنائی جائے اور وہ اپنی ووٹ کا استعمال کر سکیں قصور اور گردونواح میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ٹیمیں گھر گھر جا کر ووٹنگ کی جانچ پڑتال کر رہی ہیں