Baaghi TV

Tag: baaghi

  • ڈی پی او کی ڈی پی سی عہدیداران سے میٹننگ

    ڈی پی او کی ڈی پی سی عہدیداران سے میٹننگ

    قصور
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی سپریم کونسل و کونسل ممبران کی نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف سے میٹننگ

    تفصیلات کے مطابق نئے ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف نے ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی سپریم کونسل و کونسل باڈی سے میٹننگ کی جس میں بانی پریس کلب و سپریم کونسل ممبر سردار شریف سوہڈل،سپریم کونسل ممبر ڈاکٹر الحاج فصل رحیم،سپریم کونسل ممبر ملک عبدالعزیز،صدر ڈی پی سی چوہدری ظفر اقبال،نائب تحصیل قصور رانا عدنان بوبی،سپریم کونسل ممبر مہر نوید،سپریم کونسل ممبر عمران نجفی،سپریم کونسل ممبر کامران اشرف،سپریم کونسل ممبر و سابق صدر حافظ شریف اشرف،سپریم کونسل ممبر سردار سعید سوہڈل،کونسل ممبر غنی محمود قصوری،سیکریٹری فنانس سید عابد شاہ بخاری و دیگر سینئر صحافیوں نے شرکت کی
    میڈیا بریفننگ میں ڈی پی او قصور نے کہا کہ صحافی و پولیس مل کر مجرمان کے خلاف لڑینگے اور میری اولین ترجیح قصور میں کرائم ریٹ کو نیچے لانا ہے
    ڈی پی او نے بتایا کہ قصور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر وقت حاضر ہے اور کسی کو کوئی خاص رعایت نہیں ملے گی ہر کام میرٹ پر ہو گا
    ڈی پی او نے مذید کہا کہ ہم افسران تھوڑے عرصہ کیلئے آتے ہیں اور ٹرانسفر ہو کر چلے جاتے ہیں جبکہ جرنلسٹ حضرات پولیس افسران کی راہنمائی کریں جو کہ ازحد ضروری ہے

  • کھیتوں سے نوجوان کی لاش برآمد

    کھیتوں سے نوجوان کی لاش برآمد

    قصور کے نواح گاؤں بھیڈیاں کے قریب کھیتوں سے جواں سالہ نوجوان کی لاش برآمد،پولیس نے لاش تحویل میں لے لی

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں بھیڈیاں کے قریب کھیتوں سے ایک جواں سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے جس کے جس پر زخموں کے کئی نشان موجود ہیں
    لاش دیکھتے ہی دیہاتیوں نے پولیس کو مطلع کیا
    متوفی کی شناخت غلام مرتضی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ قریبی گاؤں مہالم کلاں کا رہائشی تھا
    پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مذید تحقیاقات کیلئے مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے

  • عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے،ہیڈ نرس

    عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے،ہیڈ نرس

    قصور
    ٹی ایچ کیو چونیاں میں تعینات ہیڈ نرس فرزانہ نے مؤقف اپنایا کہ مجھ پر الزامات غلط ہیں،پوری ذمہ داری سے عوام کی خدمت کر رہی ہوں،

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں عرصہ دس سال سے تعینات ہیڈ نرس فرزانہ نے کہا کہ مجھ پر الزامات غلط لگائے جا رہے ہیں میں عوام کی خدمت بڑی دلجمعی سے کر رہی ہوں اور یہ خدمت میرے لئے باعث فخر ہے
    نئے تعینات ہونے والے ایم ایس کی ہدایات کی روشنی میں ہسپتال کی صفائی ستھرائی کا کام روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے اور میں خود صفائی ستھرائی کے کاموں کی مانیٹرنگ کرتی ہوں
    میں عملہ کی طرف سے عوام سے کی گئی بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں کرتی اگر کسی کے ساتھ کوئی بھی زیادتی ہوئی ہے یا خدانخواستہ ہو تو وہ میرے دفتر آئے میں فوری کاروائی عمل میں لاؤنگی
    تمام عملہ اپنا کام دل جمعی سے کر رہا ہے کیونکہ یہ ہمارا فرض ہے

  • رات ہوا پولیس مقابلہ جعلی نکلا،پولیس اہلکاران حوالات میں

    رات ہوا پولیس مقابلہ جعلی نکلا،پولیس اہلکاران حوالات میں

    قصور
    گزشتہ رات تھانہ راجہ جنگ کے علاقے میں ہوئے پولیس مقابلے کا ڈراپ سین
    مقابلہ جعلی نکلا
    ڈی پی او قصور محمد صہیب نے تحقیقات کا حکم دے دیا

    تفصیلات کے مطابق محمد اشرف ولد محمد حنیف قوم راجپوت سکنہ موضع متہ نے بتایا کہ رات 12 اس کا چھوٹا بھائی اصغر علی اپنے دوستوں ،جہانزیب،رمضان و اصغر کے ہمراہ رائیونڈ سے قصور کی جانب اپنی گاڑی نمبری LEB 8344 پر جا رہے تھے کہ پولیس ناکہ تھانہ راجہ جنگ کے قریب پولیس گاڑی نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا تاہم کار ڈارئیور جہانزیب بریک نا لگا سکا اور ان کی گاڑی سرکاری گاڑی سے تھوڑا آگے نکلی تو پولیس پارٹی نے پیچھے سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں اس کا بھائی اصغر علی اور اس کا دوست عبدالجبار جانبحق ہو گئے
    سائل نے ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ رائے سعیدی ،محمد وسیم اے ایس آئی،ساجد علی ہیڈ کانسٹیبل و کانسٹیبلان شاہد اور محمد یعقوب کے خلاف ایف آئی آر درج کروا
    ایس ایچ او رائے سعیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ باقی چاروں پولیس اہلکاران کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے

  • وارداتوں کا سلسلہ تیز ،شہری خوفزدہ

    وارداتوں کا سلسلہ تیز ،شہری خوفزدہ

    قصور و گردونواح میں ورادتوں کا سلسلہ تیز شہری نقدی و قیمتی چیزوں سے محروم،ڈی پی او سے امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کی استدعا
    تفصیلات کے مطابق تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ راؤ خان والا میں راحیل اصغر ایڈووکیٹ رہائشی راؤخانوالہ 12/11/21 کو بعد رات دو بجے اپنے دوست کے ہمراہ لاہور سے واپس آ رہے تھے کہ روہی نالہ راؤخانوالہ کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ان سے قیمتی موبائل فونز و نقدی 29000 چھین لی
    اسی طرح گزشتہ رات کو رات ہوتے ہی قصور کے پر رونق چوک کشمیر چوک میں ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا
    جس کے باعث شہریوں نے احتجاج کیا
    احتجاج کے باعث کشمیر چوک،فوڈ گیلری،شہباز خان روڈ و ملحقہ علاقوں میں نصف گھنٹہ تک ٹریفک جام رہی
    واضع رہے کہ جائے وارادت تھانہ سٹی اے ڈویژن کے بلکل قریب ہوئے ہے
    بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہری سخت پریشان ہیں اور ڈی او قصور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے جو کہ پولیس کی ذمہ داری ہے

  • ہیڈ نرس نے ہسپتال کو اپنی جاگیر بنالیا

    ہیڈ نرس نے ہسپتال کو اپنی جاگیر بنالیا

    قصور
    ٹی ایچ کیو چونیاں میں اندھیر نگری چوپٹ راج،عرصہ دس سال سے تعینات ہیڈ نرس کا ہسپتال پر مکمل کنٹرول،ہسپتال کو اپنی جاگیر بنا لیا،ایم ایس بھی بے بس

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج قائم ہے
    ہسپتال میں عرصہ دس سال سے تعینات ہیڈ نرس فرزانہ نے ہسپتال کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ لیا ہے اور مریضوں سے غلط برتاؤ کیا جاتا ہے نیز میڈیا پرسنز کی طرف سے ہسپتال کی ادویات چوری کرکے بازار بیچنے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر لائی گئی ہیں اور اس بابت دو ماہ قبل تعینات ہوئے والے ایم ایس ٹی ایچ کیو چونیاں رائے بلال کو بھی آگاہ کیا گیا ہے جو کہ ہیڈ نرس کے آگے مکمل بے بس نظر آ رہا ہے
    سی ای او ہیلتھ قصور ڈپٹی کمشنر قصور سے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے سارے معاملے کی انکوائری کی جائے اور ہسپتال میں مختلف ٹھیکہ جات وغیرہ کے گھپلوں میں ملوث پائی جائے والی اور عرصہ دراز سے چونیاں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تعیناتی کا فائدہ اٹھا کر ہسپتال کو اپنی جاگیر سمجھنے والی ہیڈ نرس کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ غریب لوگ ہسپتال سے بہتر سہولیات حاصل کر سکیں

  • قومی معیشت کی بحالی کیلئے ایس ایم ای سیکٹر کو مزید متحرک کر دار ادا کرنا ہو گا.عبدالرزاق داؤد مشیروزیراعظم

    قومی معیشت کی بحالی کیلئے ایس ایم ای سیکٹر کو مزید متحرک کر دار ادا کرنا ہو گا.عبدالرزاق داؤد مشیروزیراعظم

    فیصل آباد (عثمان صادق) قومی معیشت کی بحالی کیلئے ایس ایم ای سیکٹر کو مزید متحرک کر دار ادا کرنا ہو گا جبکہ حکومت اس شعبہ کی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ یہ بات کامرس اور سرمایہ کاری بارے وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے ایس ایم ای بارے جامع پالیسی کی تشکیل کے سلسلہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جس میں صنعت و پیداوار بارے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کے علاوہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے مختلف چیمبرز اور تجارتی تنظیموں کی طرف سے اس سلسلہ میں پیش کی جانے والی تجاویز کو سراہا اور کہا کہ حکومت ان پر سنجیدگی سے غور کرے گی تاکہ اس شعبہ کو ٹھوس اور مستحکم بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔ اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے بتایا کہ ملکی برآمدات میں نوے فیصد حصہ ایس ایم ای سیکٹر کا ہے مگر محدود وسائل سے کام کرنے والے اِن اداروں کا سرمایہ حکومتی ٹیکسوں کے چکر میں پھنس جانے سے انھیں مالی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے اس شعبہ کیلئے زیر و ریٹنگ کی سہولت بحال کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ انہیں پہلے ٹیکس دینے اور پھر اس کی واپسی کیلئے دفتروں کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ایس ایم ای شعبہ کی مالی حیثیت کا بھی از سر نو تعین کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کا محور یہی شعبہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس شعبہ کے دیگر مسائل کی بھی نشاندہی کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ حکومت اِن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

  • نوجوان کو دوران پیشی دھمکیاں،واپسی پر لاپتہ

    نوجوان کو دوران پیشی دھمکیاں،واپسی پر لاپتہ

    قصور
    عدالت پیشی پر گئے شحض کو عدالت میں دھمکیاں،واپسی گھر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ،لاپتہ ہوئے چوتھا دن،پولیس ایف آئی آر درج کرنے سے انکاری

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبہ راؤخانوالہ کا رہائشی ملک ظفر اقبال ولد محمد عاشق ملک 8 نومبر کو اپنی پیشی پر ضلع کچہری قصور گیا جسے اس کے مخالفین نے کچہری میں دھمکیاں لگائیں جس کی اطلاع ظفر نے اپنے وکیل کو کی
    وکیل نے دوران پیشی جج کو بتایا کہ میرے مؤکل کو دھکیاں لگائی جا رہی ہیں
    پیشی سے فارغ ہو کر ظفر اقبال اپنی موٹر سائیکل نمبری LEW 6976 پر اپنے گھر راؤخانوالہ کی طرف واپس آ رہا تھا کہ اس کے گھر والوں نے اس کے ساتھ اس کے موبائل فون پر رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ میں موضع نول پر پہنچ چکا ہوں اور چند منٹ تک پہنچ جاؤنگا
    موضع نول اور موضع راؤخانوالہ کا فاصلہ تقریبا 10 کلومیٹر ہے مگر کافی ٹائم گزرنے کے بعد بھی جب وہ گھر نا پہنچا تو گھر والوں نے نمبر ملایا جو کہ بند تھا
    پریشان ہو کر گھر والے وکیل کے پاس پہنچے تو وکیل نے بتایا کہ ظفر نے مجھے مطلع کیا تھا کہ اسے دھمکیاں لگائی جا رہی ہیں جس کا تذکرہ دوران پیشی جج سے کیا گیا ہے
    ظفر کے لواحقین نے رشتہ داروں سے پوچھا تاہم کوئی سراغ نا ملا جس پر تھانہ صدر قصور اطلاع کی گئی جنہوں نے تاحال چوتھا دن گزرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں دی
    ظفر کے گھر والوں نے ڈی پی اور قصور سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • قصور کی طالبہ کی لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن

    قصور کی طالبہ کی لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن

    قصور
    الہ آباد میں قائم رائل ایجوکیشن کمپلیکس کی نہم کلاس کی طالبہ ثمرہ عارف نے لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی،شاندار کارکردگی پر سکول پرنسپل و طالبہ کو مبارک باد

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ الہ آباد میں واقع رائل ایجوکیشن کمپلیکس کی نہم کلاس کی طالبہ ثمرہ عارف رولنمبر 435640 نے لاہور بورڈ میں 505 نمبروں میں سے 505 نمبر لے کر لاہور بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی جس پر اہلیان علاقہ الہ آباد و ضلع بھر کی،وکلا برادری، صحافی ،سیاسی،سول سوسائٹی ،و کالم نگار و ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور غنی محمود قصوری،مشہور سماجی کارکن ابتسام الہٰی ظہیر آف کنگن پور،پولٹری فارمر حافظ بلال آف الہ آباد،مشہور تاجر کنگن پور احسن جمال ،سماجی کارکن کنگن ہور حماد اسماعیل یزدانی ،سوشل ورکر الہ آباد ساجد مقبول،سوشل ورکر و مشہور تاجر کوٹ رادہاکشن محسن عبداللہ قصوری،سینئر جرنلسٹ قصور غفار ریاض،سی او ڈیلی پنجاب قصور اسامہ شفیق،سماجی کارکن بھائی پھیرو عبدالحفیظ و دیگر نے ننھی طالبہ ثمرہ عارف و سکول پرنسپل عمران نوید کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ادارے کی مذید ترقی کیلئے دعا کی

  • ڈینگی کا وار تیز،ضلعی انتظامیہ نے سپرے نا کیا

    ڈینگی کا وار تیز،ضلعی انتظامیہ نے سپرے نا کیا

    قصور
    کوٹ اندرون موریگیٹ،کوٹ بدر دین،و دیگر علاقوں میں ڈینگی بخار خطرناک حد تک بڑھ گیا ،انتظامیہ نے تاحال مچھر مار سپرے نا کیا،لوگ پریشان

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی ڈینگی بخار کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے
    قصور اور گردونواح میں ڈینگی کے وار تیز سے تیز تر ہو رہے ہیں خاص کر قصور شہر میں اندرون کوٹ موریگیٹ،کوٹ بدر دین،کوٹ رکندین و دیگر علاقوں میں ڈینگی بخار بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی ہٹ ڈھرمی کے باعث ابھی تک مچھروں کے خاتمے کی سپرے نہیں کی گئی جس پر شہری سخت پریشان ہیں کیونکہ ڈینگی کے وار تیز سے تیز تر ہو رہے ہیں اور لوگ بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ رہے ہیں

    شہریوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر قصور و گردونواح میں فوری طور پر مچھر مار سپرے کیا جائے تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کم ہو اور لوگ ڈینگی جیسے مہلک مرض سے محفوظ رہ سکیں