Baaghi TV

Tag: baaghi

  • سرکاری سکول اساتذہ کو کئی ماہ سے تنخواہیں نا ملیں،سکول بند

    سرکاری سکول اساتذہ کو کئی ماہ سے تنخواہیں نا ملیں،سکول بند

    قصور
    تحصیل پتوکی کے نواحی قصبہ حبیب آباد کے گاؤں تھڑہ کا 1976 سے قائم شد دو کمروں پر مشتمل 300 بچوں کی تعداد والا سکول PEF کی طرف سے اساتذہ کو کئی ماہ سے تنخواہیں نا دینے پر بند کر دیا گیا،گورنمنٹ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف

    تفصیلات کے مطابق قصور میں نظام تعلیم کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں
    تحصیل پتوکی کے نواحی قصبہ حبیب آباد کے گاؤں تھڑہ میں 1976 میں عارضی بلڈنگ بنا کر پرائمری سکول قائم کیا گیا جس کی بلڈنگ 1993 میں محض دو کمروں پر مشتمل تعمیر کی گئی
    اس سکول میں 300 بچے زیر تعلیم ہیں اور کل عملہ 5 افراد پر مشتمل ہے
    اس سکول کو 15_3_2017 کو PEF کے انڈر رجسٹریشن نمبر 35130153 کیا گیا

    لوگوں نے بارہا گورنمنٹ کو سکول کی زبو حالی بارے درخواستیں دیں مگر بے سود رہا
    بلاآخر اہلیان علاقہ نے 17_2_2020 کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ کو تحریری درخواست لکھی جنہوں نے باقاعدہ خود وزٹ کرکے سکول کی خستہ حالی دیکھی تاہم کوئی کاروائی نا کی گئی
    اس کے بعد اہلیان علاقہ نے سابق ڈپٹی کمشنر قصور کو بھی آگاہ کیا جنہوں نے سوائے تسلی دینے کے کچھ نا کیا
    بالآخر کئی ماہ کی تنخواہیں نا ملنے، سکول کی چھت گری ہونے اور بچوں کیلئے فرنیچر نا ہونے کے باعث اس سکول کو گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو بند کر دیا گیا جس پر اہل علاقہ کے 300 غریب بچے گھروں میں بیٹھ گئے ہیں

  • ڈی ایچ کیو میں ڈینگی ٹیسٹ کی فیس زیادہ،پرائیویٹ میں کم

    ڈی ایچ کیو میں ڈینگی ٹیسٹ کی فیس زیادہ،پرائیویٹ میں کم

    قصور
    ڈینگی کے مریضوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں لوٹا جانے لگا ،پرائیویٹ ٹیسٹ فیس 100 روپیہ جبکہ سرکاری ہسپتال میں اسی ٹیسٹ کی فیس 200 روپیہ وصول کی جا رہی ہے

    تفصیلات کے مطابق قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا ہے
    ڈینگی فیور ٹیسٹ کی فیس سرکاری ہسپتال میں 200 روپیہ وصول کی جارہی ہے جبکہ اسی طرح کی پرائیویٹ لیب پر فیس 100 روپیہ لی جا رہی ہے
    سرکاری ہسپتال میں بجائے عوام کو ریلیف دینے کے الٹا دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے
    بیماری سے پریشان مریضوں کو ٹیسٹوں پر زائد فیسیں لے کر مذید پریشان کیا جا رہا ہے
    اسی طرح مین ڈینگی ٹیسٹ کی فیس ڈی ایچ کیو میں 1800 روپیہ لی جا رہی ہے اور پراٸیویٹ لیب والے 1200 روپیہ میں کر کے دے رہے ہیں
    عوام پریشان ہے کہ سرکاری ہسپتال لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے ہوتا ہے کہ لوٹنے کیلئے ؟
    شہریوں نے وزیراعلی پنجاب و وزیر صحت پنجاب سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے

  • بیکری میں واردات،شہری شدید پریشان

    بیکری میں واردات،شہری شدید پریشان

    قصور میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا،مشہور چوک بھٹہ گوریانوالا پر بیکری میں واردات،ڈاکو بے لگام،عوام پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں کئی ماہ سے وارداتوں کا سلسلہ تیز سے تیز تر ہوتا جا رہا ہے
    گزشتہ رات قصور کے مشہور بارونق چوک بھٹہ گوریانوالا میں عمر بیکرز پر تین ڈاکوؤں نے رات ساڑھے دس بجے ڈکیتی کی واردات کی
    ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور
    لاکھوں روپیہ نقدی لوٹی اور بیکری کے اندر موجود گاہکوں سے بھی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ آخر پولیس ان ڈاکوؤں کو پکڑنے میں کیوں ناکام ہے
    واضع رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے قصور و گردونواح میں وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ہے جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں
    شہریوں نے ڈی پی او قصور سے امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کی استدعا کی ہے

  • ڈینگی کا وار تیز، کئی شہری ہسپتال پہنچ گئے

    ڈینگی کا وار تیز، کئی شہری ہسپتال پہنچ گئے

    قصور
    ڈینگی کا وار تیز ،کئی شہری ڈینگی سے متاثر ہو کر ہسپتال پہنچ گئے،انتظامیہ نے تاحال تدراک ڈینگی سپرے نہیں کی،نا ہی ڈینگی سے بچاؤ کی مہم شروع کی

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور و گردونواح میں بھی ڈینگی کا وار تیز ہو گیا ہے جس کے باعث چند دنوں میں ہی کئی شہری ڈینگی کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ چکے ہیں جن کا علاج مختلف ہسپتالوں میں جاری ہے
    قابل افسوس بات یہ ہے کہ انتظامیہ نے نا تو ابھی تک ڈینگی سے بچاؤ کی آگاہی مہم شروع کی ہے اور نا ہی ابھی تک ڈینگی سے بچاؤ کی سپرے کی ہے جس کے باعث ڈینگی مچھر کی تیزی سے افزائش کا خدشہ ہے جبکہ شہر بھر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر بھی ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب ہیں جنہیں اٹھایا نہیں جا رہا

    شہریوں نے ڈی سی قصور و سی ای او ہیلتھ قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈینگی سے بچاؤ کی مہم اور ڈینگی مچھر ختم کرنے کی سپرے کی جائے تاکہ لوگ ڈینگی جیسے خطرناک مرض سے محفوظ رہ سکیں

  • چار لاکھ روپیہ کی واردات،ڈاکو باآسانی فرار

    چار لاکھ روپیہ کی واردات،ڈاکو باآسانی فرار

    قصور
    وارداتیں عروج پر ،لوگ شدید پریشان ،رات نو سے دس بجے کے درمیان حسین خانوالہ چک نمبر 8 تحصیل پتوکی میں دکان پر واردات ، دو ڈاکو چار لاکھ روپیہ گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ہے جس سے لوگ غیر محفوظ ہو کر رہ گئے ہیں گزشتہ رات نو سے دس بجے کے درمیان دو ڈاکو طارق کسٹمر سنٹر حسین خانوالہ چک نمبر 8 تحصیل پتوکی پر آئے اور دکان مالک و عملہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر چار لاکھ روپیہ لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے
    ضلع قصور میں چند ماہ سے وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ہے جسکے باعث شہری سخت پریشان ہیں اور خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں

    بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے ڈی پی او قصور و آئی جی پنجاب سے امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کی استدعا کی ہے

  • قبضہ مافیا کے خلاف سخت شکنجہ تیار

    قبضہ مافیا کے خلاف سخت شکنجہ تیار

    قصور
    سرکاری اور عوامی زمینوں پر ناجائز قبضہ مافیا کے لئے شکنجہ تیار، قبضہ واگزار کروا کر گورنمنٹ کی تحویل اور اصل مالکان کے حوالہ کی جائیگی عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیح ہے، محمد ارشد بھٹی اے ڈی سی آر قصور

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں نئے تعینات ہونے والے اے ڈی سی آر قصور محمد ارشد بھٹی نے ممبران ڈسٹرکٹ بار اور صحافیوں کی مشترکہ میٹنگ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ زمین سرکاری ہو یا عوامی ان پر پر ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے واضح حکم کے مطابق شکنجہ تیار کرلیا گیا ہے
    بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی
    قبضہ واگزار کرواکر گورنمنٹ کی تحویل اور اصل مالکان کے حوالہ کی جائینگی عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے پٹواری، قانونگو، تحصیلدار، اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ مال، رجسٹری برانچ میں کسی بھی رکاوٹ کے متعلق اور دیگر مسائل میں عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیح ہے عوام کو کسی ملازم کے خلاف کوئی شکایت ہو تو میرے آفس تشریف لائیں مسئلہ فوری حل کیا جائے گا

  • سرکاری پولیس گاڑی کی بجائے پرائیویٹ گاڑی گاڑی میں چالان

    سرکاری پولیس گاڑی کی بجائے پرائیویٹ گاڑی گاڑی میں چالان

    قصور
    اشفاق نامی ٹریفک پولیس اہلکار نے پرائیویٹ گاڑی کلٹس نمبری ایل ایچ زیڈ 8018 میں لوگوں کے ناجائز چالان کرنا شروع کر دیئے،سرکاری گاڑی بارے پوچھنے پر پرچہ کاٹنے کی دھمکی

    تفصیلات کے مطابق قصور ٹریفک پولیس اہلکار اشفاق نے اپنی پرائیویٹ گاڑی کلٹس نمبری ایل ایچ زیڈ 8018 میں بیٹھ کر کر لوگوں کے ناجائز چالان کرنا شروع کر دیئے ہیں
    کل رات ٹویوٹا ہائی کو گول چکر اسٹیل باغ موڑ پر گاڑی میں بیٹھ کر ہی ٹریفک اہلکار نے رہنے کا اشارہ کیا جس پر ٹویوٹا ڈرائیور نے پرائیویٹ گاڑی سمجھ کر نا روکا کیونکہ پرائیویٹ گاڑیوں میں وارداتیں عروج پر ہیں
    اس بات پر اشفاق نامی اہلکار برہم ہو گیا اور ٹویوٹا ہائی ایس گاڑی کا ناجائز چالان کر دیا جس پر ٹویوٹا ڈرائیور نے سرکاری گاڑی بابت پوچھا تو آگے سے اسے دھمکا دیا گیا کہ تمہارا پرچہ کر دونگا
    بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر لوگ پرائیویٹ گاڑیوں سے رات کے وقت محتاط رہتے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے ہی پرائیویٹ گاڑیوں کا استعمال کرکے لوگوں کو ہراساں کرنا انتہائی قابل مذمت ہے جبکہ محکمہ کی جانب سے سرکاری گاڑیاں دی گئی ہیں
    شہریوں نے ڈی پی او قصور و ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • 48 گھنٹوں بعد بھی ٹرانسفارمر مرمت نا ہوا،دفتر کا فون خراب

    48 گھنٹوں بعد بھی ٹرانسفارمر مرمت نا ہوا،دفتر کا فون خراب

    قصور
    مائی برکتے والا قبرستان قصور کے علاقے میں لگا ٹرانسفارمر 48 گھنٹے بعد بھی مرمت نا ہو سکا ،اہلیان علاقہ سخت پریشان،سول ایریا کمپلین سنٹر کا پی ٹی سی ایل فون خراب،اہلیان علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    تفصیلات کے مطابق قصور قبرستان مائی برکتے والا کا ٹرانسفارمر 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی نا ٹھیک ہو سکا
    اہلیان علاقہ نے بار بار واپڈہ سول ایریا قصور کے پی ٹی سی ایل فون پر کالیں کی تو کسی نے فون ریسیو ہی نا کیا اس بابت جب اہلیان علاقہ سول لائن دفتر پہنچے تو پوچھنے پر بتایا گیا کہ فون عرصہ دراز سے خراب ہے اور اس بابت اعلی افسران کو مطلع بھی کیا گیا ہے تاہم فون ٹھیک نہیں کروایا گیا
    علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں مگر واپڈہ حکام کو کوئی ترس نہیں آیا
    علاقہ مکینوں نے ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لے کر ٹرانسفارمر ٹھیک کروانے اور عملے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • خونی سڑک پر حادثہ،عورت جانبحق مرد شدید زخمی

    خونی سڑک پر حادثہ،عورت جانبحق مرد شدید زخمی

    قصور
    خونی روڈ قصور رائیونڈ روڈ پر ایک اور سانحہ،موٹر سائیکل سوار جوڑا تیز رفتار ٹرالی نیچے آگیا،مرد کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی ،عورت جانبحق

    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ کہ جسے لوگوں نے خونی سڑک کا نام دے رہا ہے ،پر ایک اور سانحہ رونما ہوا ہے
    کل ایک جوڑا رائیونڈ سے قصور کی طرف سے آ رہا تھا کہ قصور کی طرف سے آتی تیز رفتار ٹرالی نے بلمقابل پیپسی ایجنسی کے سامنے موٹر سائیکل سوار جوڑے کو روند کر رکھ دیا
    ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل ٹرالی کے نیچے آ گئی جس سے موٹر سائیکل سوار مرد کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار عورت شدید زخمی ہو گئی جنہیں ریکسیو 1122 نے ہسپتال منتقل کیا جہاں عورت زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جانبحق ہو گئی
    واضع رہے کہ قصور رائیونڈ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس سڑک پر ٹریفک بھی بے تحاشہ ہے جس کے باعث گزشتہ چند سالوں میں اس سڑک پر 1300 سے زائد حادثات رونما ہو چکے ہیں جن میں درجنوں لوگ اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور سینکڑوں عمر بھر کے لئے اپاہچ ہو چکے ہیں مگر اس سب کے باوجود گورنمنٹ کو ذرا رحم بھی نہیں آیا
    بار بار عوامی مطالبہ کے باوجود نا تو سڑک کو چوڑا کیا گیا ہے اور نا ہی سڑک کو مرمت کیا گیا ہے

  • پاک انڈیا میچ پر لاکھوں کا جواء

    پاک انڈیا میچ پر لاکھوں کا جواء

    قصور
    پاک انڈیا میچ پر قصور و گردونواح میں لاکھوں کا پرچی جواء،پرچی جواء کروانے والوں نے لاکھوں کی دیہاڑی لگائی،

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں عرصہ دراز سے کرکٹ میچ پر پرچی جواء کا دھندہ جاری ہے جس پر پولیس نے کئی مرتبہ کاروائیاں کرکے ان عناصر کو پکڑا بھی ہے تاہم عدالت کی طرف سے کم سزا و جرمانہ ہونے کے باعث ان عناصر کو کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ بیشتر مقامات پر پولیس اہلکاران باقاعدہ حصہ لے کر جواء کروا رہے ہیں
    گزشتہ رات بھی پاک انڈیا میچ پر اندرون شہر کے علاقوں،لنڈا بازار،اندرون موری گیٹ،رکن دین خان،کوٹ مراد خان و دیگر علاقوں میں لاکھوں روپیہ کا جواء لگایا گیا جس میں پرچی جواء مافیا نے لاکھوں روپیہ کی دیہاڑی لگائی
    پرچی جواء میں جواری کی طرف سے بتائے گئے مطلوبہ نمبر آنے پر کئی گنا زیادہ پیسے دیئے جاتے ہیں اور نا آنے پر لگائے گئے پیسے جو کہ پہلے ہی ادا کر دیئے جاتے، پرچی جواء ڈیلر کی نذر ہو جاتے ہیں
    قصور میں بیشتر نوجوان اس لت میں پڑے ہوئے ہیں اور اپنی کمائی اس راستے لٹا رہے ہیں
    شہریوں نے ڈی پی او قصور سے پرچی جواء مافیا کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے