Baaghi TV

Tag: baaghi

  • آر ایچ سی سینٹر کی حالت زار ،نوٹس کی استدعا

    آر ایچ سی سینٹر کی حالت زار ،نوٹس کی استدعا

    قصور
    کھڈیاں خاص کے رورل ہیلتھ سینٹر میں طبی سہولیات کا فقدان جبکہ ایکسرے ، الڑاساونڈ خراب ڈینٹل ایکسرے مشین نہ ہونے سے مریض خوار ہو رہے ہیں جس کی کئی بار ڈسٹرکٹ مینجر پی ایچ ایف ایم سی کو چٹھی لکھی مگر تا حال کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا ڈیوٹی ڈاکٹر حاشر

    تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سینٹر کھڈیاں میں طبی سہولیات کا فقدان ہے ۔ایکسرے اور الڑاساونڈ مشین عرصہ 10 ماہ سے خراب ہونے کی وجہ سے یونٹ بند پڑےہیں جبکہ ڈینٹل ایکسرے کی مشین موجود نہیں ہے ۔ہسپتال میں موجود ایماکسل اور پراسیٹا مول کا سٹاک ہے جبکہ ڈرپ کے ساتھ لگنے والی نالی ہسپتال فنڈ سے منگوائی جا رہی ہے میڈیسن ناپید ہو چکی ہیں اور دور دراز سے آنے والے مریض خوار ہو رہے ہیں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر حاشر نے بتایا او پی ڈی میں ڈینٹل، میڈیکلز اور نارمل ڈلیوری کے مریضوں کو طبی امداد دی جا رہی ہیں

  • سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے،ورنہ احتجاج کیا جائے گا

    سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے،ورنہ احتجاج کیا جائے گا

    قصور
    عوام دوست اتحاد قصور کے سربراہ و معروف سیاستدان سردار فیصل اورنگزیب نے سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کر دیا اور سڑکیں نا بنانے پر احتجاج کا اعلان کیا

    تفصیلات کے مطابق عوام دوست اتحاد قصور کے سربراہ و قصور شہر کی معروف سیاسی شحضیت سردار فیصل اورنگزیب نے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ گنڈا سنگھ تا حسین خانوالہ،قصور کچہری تا سہجڑہ،مان تا ہری ہر تک سڑکیں شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے کم و بیش 500 کسان و ہزاروں عام افراد مشکلات کا شکار ہیں ان افراد کی مشکلات کا جلد سے جلد ازالہ کیا جائے نیز ان کا کہنا ہے کہ ان ٹوٹی سڑکوں کے باعث
    کسانوں کو اپنی اجناس منڈی تک لانے کیلئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور عام لوگ بھی سخت اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ وزیراعلی پنجاب کے صوبہ کی تمام سڑکوں کی مرمت کے اعلان کے بعد بھی اس علاقے کے لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے اور انہیں سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے جس پر ہم احتجاج کرتے ہیں اور اگر جلد سے جلد سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام نا کیا گیا تو ہم احتجاج کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے بہت بڑے پیمانے پر احتجاج کرینگے جوکہ سڑکوں کی مرمت ہونے تک جاری رہے گا اور ہم لوگوں کو ان کا بنیادی حق دلوا کر ہی سکون سے بیٹھیں گے

  • صوبائی وزیر کا دورہ قصور

    صوبائی وزیر کا دورہ قصور

    قصور
    صوبائی وزیر ہیومن رائٹس و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن کا دورہ قصور
    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہیومن رائٹس و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن نے دورہ قصور کیا جس میں صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کے ہمراہ اقلیتی گرانٹ کے تحت بیوہ، یتیم اور معذورافراد میں چیک تقسیم کیے اور بتایا کہ ضلع بھر میں 300خاندانوں میں چیک تقسیم کیے گئے ہی اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرنگرانی اقلیتوں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں نیز اقلیتی کی فلاح وبہبو دکیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے ان کا مذید کہنا تھا کہ ریاست میں سب شہری برابر ہیں اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرتے رہیں

  • صحافی پر قاتلانہ حملہ،ایف آئی آر درج نا ہو سکی

    صحافی پر قاتلانہ حملہ،ایف آئی آر درج نا ہو سکی

    قصور
    دو ہفتے گزرنے کے باوجود صحافی پر ہوئے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نا ہو سکی،قصور کی صحافی برادری میں تشویش کی لہر

    تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ قصور کے صحافی رانا جنید خان نے تھانہ راجہ جنگ کو درخواست دی کہ 8 جون 2021 کو اس پر قاتلانہ حملہ حویلی ملکانوالی رائیونڈ قصور روڈ پر بوقت رات ساڑھے آٹھ بجے ہوا جس میں دو مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے سارے وقوعہ کی اطلاع ریسیکو 15 قصور کو دی گئی جس پر فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ بھاری نفری کے ہمراہ پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا تاہم دو ہفتے گزرنے کے باوجود ابھی تک واقعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی جس پر قصور کی صحافی برادری سخت تشویش کا شکار ہے
    رانا جنید خان و قصور کی صحافی برادری نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لے کر ایف آئی آر درج کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈون کو پکڑنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے

    ڈون کو پکڑنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے

    قصو
    سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کرنے والا پولیس کی گرفت سے آزاد ،حبیب بلوچ کو پکڑنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوگیا
    ڈان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ،یہ ڈائیلاگ حقیقی زندگی اور محکمہ پولیس پر اثر انداز ہونے لگا ہے

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا بااثر ملزم قصور پولیس کے لیے درد سر بن گیا آئے روز ملزم سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرکے اہل محلہ اور دیگر افراد کو ڈرانے دھمکانے لگا بتایا گیا ہے کہ حاجی گگن قصور کا رہائشی نذیر احمد کا بیٹا حبیب بلوچ جو کہ آئے روز اسلحہ کی نمائش کرکے اہل محلہ اور شہریوں کو ڈراتا دھمکاتا ہے جس سے شہریوں میں خوف وہراس پایا جارہا ہے شہریوں نے بار ہا ملزم حبیب بلوچ کے متعلق شکایات کیں مگر پولیس کے سر پر جوں تک نہ رینگی شہریوں نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم حبیب بلوچ کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کروایاجائے

  • لوٹ کر گولی مار کر زخمی کر دیا

    لوٹ کر گولی مار کر زخمی کر دیا

    قصور
    شہر میں ڈاکو راج برقرار،سیاسی شخصیت مہر محمد یاسین چیرمین امور مذہبی کمیٹی دربار حضرت بابا بلھے شاہ کے بیٹے محمد سرفراز کے ساتھ دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات ڈاکو 1 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی موبائل فون لے اڑے اور جاتے ہوئے محمد سرفراز کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا

    تفصیلات کے مطابق مہر محمد یاسین کے بیٹے محمد سرفراز حسب معمول کام کے سلسلہ میں بینک جا رہے تھے ڈاکوؤں نے ریلوے پھاٹک نزد مسجد شفیق اکرم کے پاس روکا اور نقدی1 لاکھ 50 ہزار روپے موبائل فون چھین کر محمد سرفراز کو گولی مار دی محمد سرفراز کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کردیاگیا جبکہ مہر محمد یاسین کی جانب سے تھانہ بی ڈویژن میں تحریری درخواست دے دی گئی

  • واپڈا ریفرنڈم میں پیغام یونین واضع اکثریت سے جیتے گی

    واپڈا ریفرنڈم میں پیغام یونین واضع اکثریت سے جیتے گی

    قصور
    آج 16 جون کے واپڈا ریفرنڈم می پیغام یونین واضع برتری حاصل کرے گی،برسر اقتدار آکر محرومیوں کا ازالہ کیا جائے کا ،بغیر کسی لالچ کے پیغام یونین کی نیک نامی کے باعث ووٹ دینگے،ووٹروں کا عزم

    تفصیلات کے مطابق قصور واپڈا اہلکاران عبدالرشید،خان،محمد رفیق خان،لیاقت علی،مجیب الرحمن،عبدالرحمن ثانی و دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان شاءاللہ آج کے واپڈا ریفرنڈم میں مزدوروں کی آواز پیغام یونین واضع اکثریت سے جیتے گی ہم پیغام یونین کو بغیر کسی ذاتی مفاد کے اس یونین کی نیک نامی پر ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے اور ہم پر امید ہیں کہ برسر اقتدار آکر پیغام یونین مزدور کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی
    مذید ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہر مزدور پیغام یونین کے انتخابی نشان مینار پاکستان پر مہر لگائے گا کیونکہ یہ پاکستان کی آزادی کا یادگار نشان ہے

  • ایس ایچ او کی صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر

    قصور
    ایس ایچ او کا صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر
    تفصیلات کے مطابق کنگن پور کی صحافی برادری نے بتایا کہ تاجر برادری نے ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پرامن احتجاج کی کال دی جس کی کوریج کرنے والے صحافیوں میں ملک محمد اکرم شہکی۔۔حمید قصوری۔۔محمد کاشف۔۔امجد نزیر اور دیگر صحافیوں کے خلاف 16ایم پی او 506..147..291..290..186۔۔149 ت پ کے تحت اندراج مقدمہ درج کرکے آزادی صحافت پر شب خون مارنے کی کوشش کی ہے جس کی ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کی اعلیٰ قیادت ضلع قیادت پرزور مذمت کرتی ہے ہم آئی جی پنجاب آر پی او شیخوپورہ جی ڈی پی او قصور ایس پی قصور ڈی ایس پی کنگن پور سے فوری طور پر firخارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔اگر صحافیوں کے ساتھ انصاف نہ ہوا تو ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں

  • خدمت آپ کی دہلیز پر کامیابی سے جاری

    قصور
    خدمت آپ کی دہلیز پر کامیابی سے جاری

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے وزیر اعلی پنجاب کے پروگرام ”خدمت آپ کی دہلیز پر“کے تیسرے ہفتے کا آغاز کر دیا ہے سرکٹ ہاؤس کا دورہ کر کے تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا اور کہا کہ ہفتے میں ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر و عمارتوں کی تزئین و آرائش کی جائیگی۔ گرین بیلٹس اور راؤنڈ باؤٹس کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائینگے۔ گرین بیلٹس کی خوبصورتی کیلئے درختوں کی کٹنگ اور پینٹنگ کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام ”خدمت آپ کی دہلیز پر“کے سوفیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات کو ٹارگٹس سونپ دیئے گئے ہیں اور خدمت ایپ پر موصول ہونیوالی تمام شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے اوراب تک 357شکایات کو حل کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ پروگرام کے تحت ضلع میں اب تک 67 ہزار 811 کاروائیاں کر کے شہری اور دیہی علاقوں کی خوبصورتی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تحصیل قصور میں 25 ہزار 548 ‘تحصیل پتوکی میں 17ہزار 852‘تحصیل چونیاں میں 19ہزار 435اور تحصیل کوٹ رادھاکشن میں 4ہزار 979کاروائیاں کی گئی ہیں

  • دو سال سے زیر تعمیر سڑک تاحال زیر تعمیر

    دو سال سے زیر تعمیر سڑک تاحال زیر تعمیر

    قصور
    دو سال سے زیر مرمت قصور رائیونڈ روڈ تاحال زیر تعمیر،لوگ سخت پریشان، حادثات میں نمایاں اضافہ،انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف

    تفصیلات کے مطابق دو سال قبل قصور رائیونڈ روڈ کی مرمت کی منظوری ہوئی جس پر روڈ کا مرمتی کام شروع ہوا اور آج دن تک جاری ہے حالانکہ کل پیمائش 26 کلومیٹر ہے مگر سرکار نے راؤ خان والا اور پل جبومیل سٹاپ پر ایک طرفہ سڑک بنا کر لوگوں کو مذید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے سڑک ٹوٹی ہونے سے لوگ ہچکولے کھاتے گزر جاتے تھے اب بیچارے لوگ ایک دوسرے سے ٹکڑا کر گزرنے پر مجبور ہیں
    سڑک کی تنگی کے باعث حادثات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے مگر انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے
    واضع رہے کہ کوٹ رادھا کشن،چھانگا مانگا روڈ کا مرمتی کام اس سے انتہائی بعد میں شروع ہوا تھا جو کہ مکمل ہو گیا ہے مگر اس علاقے کے لوگوں سے سرکار کا کوئی پرانا حساب کتاب باقی جس کی بناء پر لوگوں کو ذلیل کیا جا رہا ہے
    لوگوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لے کر جلد سے جلد سڑک مرمت کا کام کروانے کی استدعا کی ہے