Baaghi TV

Tag: baaghi

  • تجاوزات کے خاتمے کیلئے تحریری درخواست

    تجاوزات کے خاتمے کیلئے تحریری درخواست

    قصور
    قصور گنڈا سنگھ روڈ پر تجاوزات کی بھرمار،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر قصور و ایکسیئن ہائی وے قصور سے کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق گنڈا سنگھ بارڈر تا قصور روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہے جس کی بدولت شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں
    نواحی گاؤں ساندہ چستانہ کے رہائشی مہر پرویز مختیار نے ڈپٹی کمشنر قصور و ایکسیئن ہائی وے قصور کو درخواست دی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ سڑک کے دونوں جانب 220 فٹ جگہ گورنمنٹ نے خالی چھوڑی ہے تاہم ہائی وے کے افسران نے رشوت لے کر لوگوں کو سڑک کنارے تجاوازت کی اجازت دے رکھی ہے جس کے باعث سڑک کا نقصان ہو رہا ہے اور حادثات رونما ہو رہے ہیں
    لہذہ ڈپٹی کمشنر قصور و ایکسیئن ہائی وے قصور کرپٹ عملے کے خلاف کاروائی کرنے کے ساتھ تجاوزات کا خاتمہ کروائیں

  • غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کاروائی

    غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کاروائی

    قصور
    اداروں کی ناک نیچے ناجائز ہاؤسنگ سکیمیں لوگ لٹنے لگے لیکن انتظامیہ خاموش

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں شہریوں کی جمع پونجی کا صفایا کا صفایا ہونے لگا ہے ایجنٹوں نے جگہ جگہ غیر قانونی ھاوسنگ سکیموں کی بھر مار کی ہوئی ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ
    قصور کے بھولے بھالے شریف شہری ان کے ہتھے چڑھ کر اپنی جمع پونجی سے محروم ہو رہے ہیں حتی کہ قصور کے معصوم شریف شہری اپنا زیور بیچ کر تو کوئی پنشن کے پیسوں سے تو کوئی زندگی بھر کی کمائی سے ان جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے چکر میں اپنی کمائی سے محروم ہو رہا ہے
    جگہ جگہ بننے والی غیر قانونی ھاوسنگ سکیمیں شہریوں کو سستے اور قسطوں پر پرکشش سہانے خواب دیکھا کر لوٹ رہے ہیں جبکہ انہوں نے کسی بھی سرکاری ادارے سے کوئی بھی n o c نہیں لے رکھی
    شہر اور اور گردونواح میں چند ایکڑ اراضی ایک مین گیٹ چند سڑکیں اور مشین کھڑی کر کہ ھاوسنگ سکیم شروع کر دی جاتی ہے اور ہزاروں درختوں کو چند دنوں میں کاٹ دیا جاتا ہے
    اور جعلی کالونی بنا کر
    شہریوں کو سہانے خواب دیکھانے اور لوٹنے کیلئے ایجنٹوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے جن کہ زریعے شہریوں کا خون چوسنے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے

    قصور کے شہری سوچنے مجبور ہیں کہ پر تمام اداروں و پولیس ایجنسیوں کی ناک نیچے سب ہو رہا ہے لیکن خاموشی ہے
    شہریوں نے کمشنر لاہور ڈویثسے اس مکروہ دھندے کے کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • مضروبین پر ہسپتال کے اندر تشدد

    مضروبین پر ہسپتال کے اندر تشدد

    قصور
    راجہ جنگ آر ایچ سی ہسپتال کے اندر نتیجہ لینے آئے افراد پر مخالفین کا پھر تشدد اور ہوائی فائرنگ،انچارج ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب

    تفصیلات کے مطابق کل تھانہ راجہ جنگ کے علاقے کے نواحی گاؤں میں دو فریقین کے مابین مار کٹائی ہوئی
    مخالفین نے گھر میں گھس کر عورتوں بچوں کو مارا جس پر فریق نتیجہ لینے آر ایچ سی راجہ جنگ پہنچا تو ڈیوٹی ڈاکٹر موجود نا تھا
    ہسپتال میں مخالفین پھر پہنچ گئے اور مضروبین کو دوبارہ ہسپتال کے اندر مارا پیٹا اور ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
    اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ آر ایچ سی ہسپتال راجہ جنگ کے ڈاکٹر کو ڈیوٹی پوری ادا کرنے کا پابند کیا جائے اور ملزمان کو پکڑ کر قانونی کاروائی کی جائے

  • چور بے لگام،شہری پریشان،ایک ہفتہ میں 3 وارداتیں

    چور بے لگام،شہری پریشان،ایک ہفتہ میں 3 وارداتیں

    قصور
    پتوکی کے نواحی قصبے میں ایک ہفتہ میں 3 موٹر سائیکل چوری،چور بے لگام،شہری پریشان

    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی قصبے حبیب آباد میں موٹر سائیکل چور سرگرم ہو گیا
    ایک ہفتہ میں 3 تین موٹر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں جبکہپولیس چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے
    کل دوپہر 3 بجے نئی منڈی ڈاکٹر ارشد کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نمبری OK4246 نامعلوم چور لیکر فرار ہو گئے
    علاقہ میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر اھل علاقہ نے ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے

  • نیو لاری اڈا میں آپریشن درجنوں کھوکھا جات گرا دیئے گئے

    نیو لاری اڈا میں آپریشن درجنوں کھوکھا جات گرا دیئے گئے

    قصور میں میونسپل کارپوریشن کا نیا لاری اڈا میں بغیر نوٹس کھوکھا جات کے خلاف آپریشن
    ماہانہ کرایہ دینے والے درجنوں چھوٹے دکانداروں کے کھوکھے گرا دئیے گئے
    تفصیلات کے مطابق قصور لاری اڈہ نیو میں بلدیہ نے آپریشن کیا تاہم ملازمین ماہانہ ہزاروں روپے کرائے کی مد میں لیکر دفتر میں جمع نہ کرواتے رہے خود کھا گئے دوران آپریشن بغیر تصدیق کئے غربا کے کھوکھا جات گر دیئے گئے
    کھوکھاجات گرنے سے درجنوں غریبوں کے چلہے ٹھنڈے ہوگئے نیو بس ٹرمینل پر ڈی سی قصور کے حکم پر کاروائی کی گئی
    بلدیہ ملازمین کو پیسے نہ ملنے پر چھوٹے دکانداروں کو اور کھوکھا ہوٹل سی ای او بلدیہ کارپوریشن کے حکم پر اور ایم او آر آپریشن کر رہے ہیں چھوٹے دکاندار کو کہنا ہے ہم بلدیہ ملازمین کو روزانہ کی بنا پر پیسے دیتے تھے ان کی ڈیمانڈ بڑھتی جا رہی ہے جس پر ہم دکانداروں نے پیسے بند کر دیے جس پر بلدیہ ملازمین آگ بگولہ ہو کر کرین لے کر ہمارے کو کا ہوٹل اور دکانوں کو پسپا کردیا لاکھوں روپے کا سامان بھی ضائع کر دیا چھوٹے دکاندار احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کرپٹ ملازمین ہونے پولیس کے ہمراہ ہماری دکان کا استعمال کر دیں اور لاکھوں روپے کا سامان کو ضائع کردیا ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور بوڑھے ماں باپ کا یہی ایک سہارا تھا مگر انتظامیہ کرپٹ ملازمین کے ساتھ مل کر ہماری دکانوں کو اسمال کردیا وزیراعظم پاکستان کا مشن تھا ہمارے غریب عوام کے لیے مکان اور دکانیں بنائی جائیں مگر ادھر تو الٹا چل رہا ہے ہر غریب بندے کو انتظامیہ ملازمین کھلے عام رشوت لے رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں جسے چاہتے ہیں وہی ان کی دکان لگا دیتے ہیں جو زیادہ ان کی ڈیمانڈ پوری نہ کرے تو اس کی دوکان اور کوکا اور ری کو اٹھا لیا جاتا ہے یا بلڈوزر پھیر دیا جاتا ہے

  • واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے پر اظہار تشکر

    واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے پر اظہار تشکر

    قصور
    اہلیان دیہہ کا گورنمنٹ کی طرف سے پینے کے صاف کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے پر اظہار تشکر

    تفصیلات کے مطابق قصور کے کم و بیش 35 نواحی دیہات میں گورنمنٹ کی طرف سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر اہلیان علاقہ و معززین علاقہ نے گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے
    نواحی دیہات موضع مان،باہمنی والا،ساندہ چستانہ،کچہ پکہ،بہادر پورہ،رسول پورہ،پتو کلاں،دولے والا،لکھنیکی،اٹھیل پور،بگری،رجی والا،کھارا میں گورنمنٹ کی طرف سے لوگوں کو سہولت دینے پر معروف سیاسی شحضیت سردار فیصل اورنگزیب نے گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق اسی طرح کام کرتے ہوئے
    سٹی قصور میں یونیورسٹی بنائی جائے اور گنڈا سنگھ تا حسین خان والا اور کچری تا سہجرہ روڈ کی مرمت کا کام جلد سے جلد شروع کروایا جائے

  • اشٹام پیپرز نایاب ہو گئے،مرضی کے ریٹ

    اشٹام پیپرز نایاب ہو گئے،مرضی کے ریٹ

    قصور
    چونیاں حکومتی وائٹ پیپر پالیسی کے مطابق اسٹام پیپر نایاب ہوگے اور جن اسٹام فروشوں کے پاس ہیں تو وہ بلیک میں ملنے لگے عوام زلیل و خوار تفصیلات اکرم راول سے چونیاں میں پچاس روپے کا اسٹام نایاب ہو گیا اگر کسی اسٹام فروش کے پاس ہے بھی تو لوگوں کو بلیک میل کر کے پانچ سو میں دیا جاتا ہے اور لوگوں کے حق پر کھلم کھلا ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے متعدد لوگوں نے بتایا اگر کسی ادارے میں اسٹام دینا ہو تواسٹام فروش پہلے تو اسٹام مانگنے پر انکاری کر دیتے ہیں زیادہ اسرار کرنے پر پچاس روپے والا اسٹام پانچ سو میں دیا جاتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں کیا اندھیر نگری ہے حکومت نے اسٹام پیپر بند کر دیے اور اداروں میں اسٹام کی شرط ختم نا کی ہے جس کی وجہ سے مجبور لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے زیادہ تر مسائل دامن سپورٹ پروگرام اور دیگر قرضہ دینے والے اداروں سے قرضہ لینے والوں کو پیش آرہے ہیں جو پچاس روپے کا اسٹام لازمی لیتے ہیں عوام جاے جو جاے کدھر لوگوں کا اسسٹنٹ کمشنر چونیاں ڈی سی قصور کمشنر لاہور سے مطالبہ ہے کہ عوام کے ساتھ جو نارواسلوک کیا جارہا ہے یہ سراسر غلط ہے یا تو وائٹ پیپر کو اسٹام کا درجہ دے کر تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو بزریعہ نوٹیفکیشن پابند کیا جاے کہ وہ اسٹام پیپر کی جگہ وائٹ پیپر کو ترجیح دیں تاکہ عوام کے مسائل ختم ہو سکیں اور عوام سکھ کا سانس لے سکے

  • ایل پی جی کی قیمت بڑھ گئی،غریب پریشان

    ایل پی جی کی قیمت بڑھ گئی،غریب پریشان

    قصور
    گرمیوں میں سستی رہنے والی ایل پی جی 150 روپیہ فی کلو،قصور کے بیشتر محلوں و نزدیکی دیہات تاحال سوئی گیس کی سہولت سے محروم

    تفصیلات کے مطابق گرمیوں میں سستی رہنے والی ایل پی جی کی قیمت 150 روپیہ فی کلو کر دی گئی ہے جس سے مہنگائی سے پریشان غریبوں کی کمر ٹوٹ کر رہ گئی ہے واضع رہے کہ ان گرمی کے دنوں میں ایل پی جی 100 روپیہ فی کلو سے اوپر نہیں جاتی تھی مگر اس بار مہنگی کر دی گئی ہے
    نیز قصور کے بیشتر محلوں سمیت زیادہ تر قربی دیہات ابھی تک سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں
    اہلیان قصور نے وزیراعظم پاکستان سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور نزدیکی دیہات میں جلد سے جلد سوئی گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے

  • ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ،4 سالہ بچی زخمی

    ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ،4 سالہ بچی زخمی

    قصور
    موضع کھڈیاں میں گھر میں گھس کر ملزمان کی فائرنگ سے 4 سالہ بچی گولی لگنے سے شدید زخمی،

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں خاص میں تھانہ کھڈیاں کو امجد علی ولد محمد علی قوم راجپوت نے درخواست دی کہ مورخہ 17/6/21 کو اس کے گھر موضع کھائی ہتھاڑ تحصیل و ضلع قصور حدد تھانہ کھڈیاں میں گھس کر ملزمان محمد عمر،سرفراز، ذوالفقار، آصف و 5 کس نامعلوم ملزمان نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی جس سے بچنے کے لئے میں اور میرے گھر والے چھپ گئے تاہم سکول سے آئی ہوئی 4 سالہ بچی نا چھپ سکی جسے ملزم آصف نے گولی مار دی جو کہ بچی کے پیٹ میں لگی
    ملزمان کے فائرنگ کرکے جانے کے بعد ہم نے بچی کو اٹھایا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کیا جہاں بچی کی حالت نازک ہونے پر اسے لاہور ریفر کر دیا گیا اور ابھی تک بچی کی حالت نازک ہے
    ملزمان کیساتھ وجہ عناد زمین کا تنازعہ ہے اور اس سے قبل بھی ملزمان کے خلاف تھانہ کھڈیاں میں مقدمہ نمبری 275/21 درج ہے مگر ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں اور بااثر ہونے کے باعث پولیس ان کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے اور پولیس نے ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا
    متاثرہ شحض نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لے کر ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

  • صحافی کی زمین پر قبضہ و قتل کرنے کی کوشش

    قصور
    صحافی چوھدری فہیم قاسم پر قبضہ مافیا کا قاتلانہ حملہ ٹریکٹر کے نیچے کُچلنے کی کوشش کی گئی

    تفصیلات کے مطابق تھ شیخم قصور کے رہائشی صحافی فہیم قاسم کے ساتھ بااثر افراد کی اسلحہ سمیت گنڈا گردی قبضہ مافیا نے پہلے تو صحافی کی زمین پر سٹٙے آڈر کے باوجود قبضے کی کوشش کی اور زمین پر ٹریکٹر چلا دیا صحافی نے ٹریکٹر روکنے کی کوشش کی جس پر اکرم جٹ ولد علی شیر نے صحافی کو ٹریکٹر کے نیچے دیےکر کُچلنے کی کوشش کی صحافی فہیم قاسم نے مشکل سے جان بچائی اسی دوران عدنان یوسف اور عتیق الرحمن اسلحے سمیت صحافی اور صحافی کے والد پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر صحافی نے اپنے تحفظ کیلئے مقامی پولیس کو کال کی پولیس موقع پر پہچنی پولیس آنے سے پہلے بااثر افراد سرعام قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقعے سے فرار ہو گیے صحافی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا قبضہ مافیا نے پہلے راتوں رات میری زمین کی طرف گیٹ لگایا اور صبح تقریباً 6 بجے ٹریکٹر چلانا شروع کردیا اور مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی جس پر مقامی لوگوں اور دیگر رائگیروں نے میری جان بچائی اور میں نے قبضہ مافیا کے خلاف مقامی تھانہ تھ شیخم میں درخواست دی جس پر ایس ایچ او سید افتخار بخاری نے موقعے کا وزٹ کیا اور بااثر افراد کو تھانے طلب کرکے کیسی بھی قسم کی مداخلت نہ کرنے کا حکم دیا اور انکوائری شروع کردی صحافی چوھدری فہیم قاسم نے ڈی پی او عمران کشور اور صحافی تنظیموں سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے اور قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے