قصور
پتوکی شہر میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں کنٹرول کرنے کے لیے شہریوں نے آر پی او ریجن شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید اور ڈی پی او قصور عمران کشور شہر میں مزید نفری اور پولیس کے گشت کو بڑھانے کا مطالبہ کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور تحصیل پتوکی میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتیں اور شہریوں پر دن دہاڑے قاتلانہ ہونے کی وجہ سے شہر میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے شہری خوف میں مبتلا ہیں کچھ دن پہلے میں چونیاں روڈ پر ایڈوکیٹ کی گاڑی پر فائرنگ دوسرا واقعہ شہر کے قریبی گاؤں منڈیانوالہ چک نمبر 19 میں ڈاکوؤں اور گاؤں کے پہرے داروں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور ایک زخمی خالت فرار جس کی وجہ گاؤں مزید خوف پھیل چکا ہے پتوکی شہر کی سیاسی اور سماجی تنظیموں اور وکلا برادری نے آئی جی پنجاب،آر پی او ریجن شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید او ڈی پی او قصور عمران کشور سے مطالبہ کیا ہے شہر میں پولیس اور الیٹ فورس گشت کو بڑھایا جائے دوسری طرف پتوکی تھانہ سٹی اور تھانہ چوکی میں مزید نفری تعینات کی جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں
Tag: baaghi
-

پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا گیا
-

بچے پر ٹیچر کا تشدد،گھر بتانے پر قتل کی دھمکی
قصور
ٹیچر کا بچے پر بدترین تشدد،کلاس چہارم کے سٹوڈنٹ احمد شریف کو شدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر گھر جا کر بتایا تو جان سے مار دینگے،اہلیان علاقہ میں تشویش کی لہر،درندہ صفت ٹیچر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہتفصیلات کے مطابق قصور کے معروف وکیل و صحافی، سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور،چیف ایڈیٹر روزنامہ صدائے قلم لاہور سردار شریف سوہڈل کے بیٹے احمد شریف کو ال انصار سکول بستی قادر آباد کے ٹیچر عمر نے مورخہ 3 جولائی کو شیدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا جس سے بچے کے جسم پر زخموں کے نشان بن گئے اور گال سوج گئے
گھر آنے پر بچہ شدید سہما ہوا تھا اور رو رہا تھا وجہ جاننے کے لئے سکول کے پرنسپل صدیق سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا گیا تو جواب دیا گیا کہ ٹیچر عمر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور بچے کی سزا کا ازالہ کیا جائے گا تاہم سکول دوبارہ جانے پر ٹیچر نے بچے کو کہا کہ اگر آئندہ گھر جا کر بتایا تو جان سے مار دینگے
اس بات پر سردار شریف سوہڈل نے سکول خود جاکر بات کی تو پرنسپل و ٹیچر نے بجائے معذرت کے کہا کہ آپ کا بیٹا زندہ ہی ہے کونسا مر گیا ہے
سکول انتظامیہ و ٹیچر کے اس رویہ پر اہلیان علاقہ نے سخت غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے کیونکہ بچے پر مار پیٹ میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہوئی ہے اور دیگر گواہان بچوں نے ٹیچر کے رویہ کا اعتراف کیا ہے اور بتایا ہے کہ ٹیچر کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے جو کہ ذہنی مریض ہے اور ہر وقت بچوں کو بلا وجہ مارتا پیٹتا ہے -

شدید فائرنگ،دو افراد قتل،تین زخمی
قصور
راجہ جنگ میں پرانی دشمنی کی بناء پر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ دو افراد قتل،تین زخمی
علاقے میں شدید خوف و ہراستفصیلات کے مطابق قصور کے قصبے راجہ جنگ میں آج صبح 8 بجے کے قریب مخالفین نے مہر اللہ وسایا چئیرمین ایل ڈی اے کی گاڑی پر اڈہ راجہ جنگ میں شدید ترین فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں اللہ وسایا کو چھ فائر لگے اور ساتھ ہی موٹر سائیکل مرمت کی دکان پر کام کرنے والے چھوٹے بچے کو بھی فائر لگے جو کہ دونوں فوت ہو گئے تاہم شدید فائرنگ سے اللہ وسایا کے تین ساتھی بھی شدید زخمی ہوئے
دونوں مقتولین کی لاشوں اور تینوں زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا ہے
واضع رہے کہ گزشتہ سال مہر اللہ وسایا کی طرف سے مہر اعظم کو قتل کیا گیا تھا جس کی رنجش پر ورثاء نے اللہ وسایا کو قتل کیا ہے
ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ نے بھاری نفری کیستاھ پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ کرائم سین قصور نے شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیئے ہیں -

ڈاکو راج کے باعث شہریوں کا احتجاج کا اعلان
قصور کی تحصیل چونیاں میں ڈاکو راج،شہری سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق سرکل چونیاں چوروں، ڈاکووں اور نو سربازوں کے نرغے میں،رائس ملز ایسوسی ایشن،بھٹہ ایسوسی ایشن اور الہ آباد کی تمام تاجر تنظیموں نے پولیس کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا،ڈی پی او قصور اور ڈی ایس پی چونیاں امن و امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں،اب تک بیسیوں تاجر لٹ چکے ہیں لیکن پولیس کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی*،میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق سرکل چونیاں میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی اور نو سربازی کی وارداتوں کے پیش نظر ضلعی رائس ملز ایسوسی ایشن اور الہ آباد کی تمام تاجر تنظیموں میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے اس سی سلسلہ میں تمام تنظمیوں کے رہنماوں جس میں ملک محسن نزیر،میاں لیاقت علی،چوہدری غلام نبی سندھو،حاجی مہر سعید،حاجی رمضان رانا صفدر علی،چوہدری ابوبکر صدیق حاجی محمد افضل،بابر علی چیمہ و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے مختصر عرصہ می بیسیوں تاجر دکاندار راہگیر لٹ چکے جبکہ ڈی پی او قصور اور ڈی ایس پی چونیاں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور ابھی تک کسی ایک واردات کو ٹریس کرنا تو دور کی بات کسی ملزمان کو بھی نہیں گرفتار کیا گیا انہوں بدھ کو پولیس کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے تمام کاروباری مراکز بند رکھے جائیں گے رائس ملز ایسوسی ایشن،کریانہ ایسوسی ایشن،شوز مارکیٹ،کلاتھ مارکیٹ اور بھٹہ ایسوسی ایشن کے تمام صدور نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
-

تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے پولیس جوانوں نے خون عطیہ کیا
قصور
تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور اور علی زیب فاؤنڈیشن لاہور کے زیر سایہ بلڈ کولیکشن کیمپ میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے عام شہریوں کے ساتھ پنجاب پولیس ایلیٹ فورس قصور کے جوانوں سے بھی خون کا عطیہ لیا گیاتفصیلات کے مطابق کل قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ ارزانی پور میں تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور اور علی زیب فاؤنڈیشن لاہور کے زیر سایہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے حصول خون کے لئے ایک بلڈ کولیکشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس ایلیٹ فورس قصور کے جوانوں نے بھی تھیلیسمیا کے مریض بچوں کے لئے اپنا خون عطیہ کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ قصور کی عوام کی جانی حفاظت کے ساتھ دیگر ضروریات کو بھی قصور پولیس اپنے طور پر پورا کرنے کی کوشش کرے گی
قصور پولیس کی جانب سے جذبہ انسانیت کی ایک اعلی مثال قائم کرنے پر شہریوں و تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں نے قصور پولیس کے جذبہ کو سلام پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا -

احساس کفالت کے نام پر لوٹ مار جاری
قصور کی تحصیل پتوکی میں احساس کفالت پروگرام کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم،انتظامیہ بے خبر
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی میں احساس کفالت پروگرام کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کیا جا چکا ہے
احساس کفالت پروگرام میں 12000ہزار لینے کے بدلے عوام سے 2000 سے 4000 روپے تک بطور رشوت لی جانے لگی ہے جس سے لوگ سخت پریشان ہیں
جبکہ عملہ کا رویہ بھی انتہائی غلط ہے
احساس کفالت پروگرام میں پیسے لینے کے لیےآئی ایک بزرگ عورت کے کان کی بالی ہجوم کے باعث کسی نے کھینچ لی جس کے باعث ان کے کان سے خون بہتا رہا تاہم افسوس ک اس غریب عورت کو فرسٹ ایڈ بھی نہ دی گئی مذید بے حسی کہ متاثرہ عورت کا موقع پر موجود پولیس بھی تماشہ دیکھتی رہی اور نا ہی ریسکیو کو کال کی گئی اور نا ہی خود فرسٹ ایڈ کی گئی
احساس کفالت پروگرام میں کھڑی عورتیں انکی ایجنٹ کا غریب عورتوں ہتک آمیز رویہ اور ان سے بدتمیزی سے پیش انا معمول بن گیا ہے جبکہ احساس کفالت پروگرام میں ڈیوٹی دینے والے گیٹ کیپر سے لیکر پولیس اور پیسے دینے تک سب اس رشوت کے دھندے میں برابر کے شریکِ ہو چکے ہیں اور پسند اور ناپسند کی بنا پر لوگوں کو پیسے دیئے جانے لگے ہیں
متاثرہ عورتوں نے وزیر اعلی پنجاب ڈی سی قصور اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سے فوری ایکشن لیکر انکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غریب عورتوں کو ان کا پورا پورا حق مل سکے -

اغواء ہوئے مدرس کا سراغ نا مل سکا
قصور
اغواء ہونے والے عالم دین،جامع امام مدرسہ احمد بن حنبل قصور ابن بشیر الحسینوی کو بازیاب نا کروایا جا سکاتفصیلات کے مطابق مطابق دو روز قبل دن کے وقت قصور کے معروف عالم دین ابن بشیر الحسینوی،جامع امام مدرسہ احمد بن حنبل کو ان کے گاؤں حسین خان والا کے قریب سے موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے نامعلوم کار سواروں نے اغوا کرلیا تھا جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا
ابن بشیر الحسینوی عرصہ دراز سے شعبہ درس و تدریس سے منسلک ہیں اور موضع حسین خان والا کے رہائشی ہیں اور مدرسہ احمد بن حنبل قصور بائی باس نزد ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے جامع امام ہیں
اہلیان شہر نے ان کے اغواء پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کو جلد سے جلد بازیاب کروانے کی استدعا کی ہے -

واپڈا یونین کا مخالف یونین پر دھاوا،مار کٹائی
قصور
آج واپڈا کمپلیکس چونیاں قصور میں پہلے سے طے شدہ واپڈا یونین پیغام یونین کے جلسے پر جلتے ہوئے ہائیڈرو یونین نے بھی جلسہ رکھ لیا ،دوران جلسہ ہائیڈرو نے بدمعاشی کی اور پیغام یونین کے کارکنان کو مارا پیٹا،پیغام یونین نے پہلے اپروول لے رکھی تھی مگر چونیاں سے ذلت آمیز شکست ہائیڈرو کو چین نا لینے دے رہی تھیتفصیلات کے مطابق چند دن ہوئے واپڈا ریفرنڈم میں واپڈا یونین ہائیڈرو کو پیغام یونین سے ذلت آمیز شکست ہوئی تھی جس پر ہائیڈرو کے ارکان غصہ سے أگ بگولہ تھے
آج مورخہ 1 جولائی 2021 کو پیغام یونین نے کئی دن قبل واپڈا کمپلیکس چونیاں میں جلسہ طے کیا ہوا تھا جس کی باقاعدہ اپروول لی گئی تھی مگر سکشت سے دوچار ہائیڈرو کو پیغام کا جلسہ ہضم نا ہوا اور اپنے جلسے کا اعلان کر دیا تاکہ ہلڑ بازی اور غنڈہ گردی کی جائے اس منصوںے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہائیڈرو کے سرکل چئیرمین قصور نوید عاشق ڈوگر نے غنڈے بلوائے اور پیغام یونین کے سرکل چئیرمین مہر عبدالرزاق پر حملہ کر دیا اور دوسرے کارکنان کو بھی مارا پیٹا جس سے جلسہ روکنا پڑا
واضع رہے کہ نا صرف اس علاقے بلکہ پورے سرکل سے ہائیڈرو یونین کلین سویپ کرتی تھی مگر اس بار پیغام یونین سے سخت مقابلہ ہوا ہے جس پر ہائیڈرو سخت پریشان ہے اور اپنے مستقبل پر پریشان ہو کر انتقام کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے
پیغام یونین و سول سوسائٹی،وکلا برادی،اور شہریوں نے ہائیڈرو کی اس بدمعاشی پر وزیراعلی پنجاب و وزیر پانی و بجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

واپڈا کی نااہلی ،تار ٹوٹ کر چھت پر جا گری
قصور
لیسکو واپڈا کی نااہلی،نصف صدی پرانی تاریں،ایل ٹی لائن کی بوسیدہ تار ٹوٹ کر میں بازار کی دکان پر گر گئی،بہت بڑے حادثے کا خدشہتفصیلات کے مطابق لیسکو واپڈا قصور کی نااہلی کی بدولت ضلع بھر کی بجلی لائنیں بوسیدہ ہو چکی ہیں اور آئے روز ٹوٹ کر گر جاتی ہیں جس سے متعدد بار نقصان ہو چکا ہے
آج صبح سویرے کھارا نزد قصور بائی پاس میں ایل ٹی لائن کی تار ٹوٹ کر مین بازار کی دکان کی چھت پر گر گئی
تاہم اہلیان علاقہ کے بار بار فون کرنے پر بھی ابھی تک تار کو درست نہیں کیا گیا
راشی واپڈا عملہ بغیر رشوت کے کام کرنا اپنی توہین سمجھتا ہے
اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور و ایس ای قصور سے نااہل کرپٹ واپڈا اہلکاران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

معذور ماں کے سامنے لڑکی اغواء کر لی
قصور
نواحی قصبہ کھڈیاں خاص میں اوباشوں نے معذور خاتون کی جواں سالہ بیٹی کو اغوا کر لیا،مقدمہ درج ،مغوی کی والدہ زینب بی بی ٹانگوں سے معذور گھر میں اکیلی موجود تھی ملزمان نقدی 4 لاکھ 3 تولہ سونا قیمتی سامان بھی لے گئےتفصیلات کے مطابق واقعے قصور کے قصبہ کھڈیاں کے نواحی گاؤں بیگ پور کے رہائشی محنت کش محمد منشاء کی 19 سالہ بیٹی عائشہ کو ملزمان کامران وغیرہ نے معذور والدہ کی موجودگی میں ذبردستی اغوا کر لیا اور جاتے ہوئے گھر سے نقدی 4 لاکھ 3 تولہ سونا و قیمتی سامان بھی لے اڑے
لڑکی کی معذور والدہ زینب بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف کاروائی ہے