Baaghi TV

Tag: baaghi

  • صوبائی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی

    صوبائی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی

    صوبائی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم جاری

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے بتایا کہ لاہور پولیس نے پولیو ورکز کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے مزید بتایا کہ 87 یونین کونسلز میں 1117 پولیو ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس کی 324 موٹرسائیکلز اور 54 موبائل ٹیمیں پٹرولنگ پر مامور ہیں،ڈولفن اور پیرو ٹیمیں بھی تمام متعلقہ یونین کونسلز میں موثر پٹرولنگ یقینی بنا رہی ہیں

    تھانوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلز بھی پولیو مہم کے دوران پٹرولنگ پر مامور ہیں،

  • رینبو ویلج ڈھیر پنڈی رنگوں میں ڈھل گیا۔گرین بیلٹ بھی تیار کر دی گئی۔

    رینبو ویلج ڈھیر پنڈی رنگوں میں ڈھل گیا۔گرین بیلٹ بھی تیار کر دی گئی۔

    کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت رینبو ولج ایم او یو دستخط تقریب منعقد ہوئی جس میں سوہنا لاہور کے تحت خوبصورت گاوں ایم او یو پر اے سی کینٹ و آئی سی آئی سی ایف او نے دستخط کیے۔ڈھیر پنڈی گاوں کو رینبو ولج بنا دیا گیا۔کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن نے افتتاح کر دیا۔رینبو ولج ڈھیر پنڈی رنگوں میں ڈھل گیا۔گرین بیلٹ بھی تیار کر دی گئی۔

    کمشنر لاہورنے کہا کہ لاہور کے مختلف رورل ایریاز کو رینبو ولج پراجیکٹ کے تحت خوبصورت بنایا جائیگا۔کمشنر آفس کے تحت تمام محکمے لاہور کی تزئین و آرائش میں حصہ لے رہے ہیں۔۔۔رینبو ولجز کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے لوکل کمیونٹی و انتظامیہ ملکر کام کریں گے۔کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت تقریب میں ایڈیشنل کمشنر امان قدوائی۔رنگ روڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹرز۔آئ سی آئ کے چیف ایگزیکٹو مبشر عمر ۔اے سی کینٹ زوہا اکبر۔و دیگر افسران نے شرکت کی۔۔میڈیا کو رینبو ولج ڈھیر پنڈی کا بھی دورہ کرایا گیا۔کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن بھی موجود تھے۔

  • اسلام آباد ، منشیات فروشی میں ملوث غیر ملکی باشندہ گرفتار کر لیا گیا

    اسلام آباد ، منشیات فروشی میں ملوث غیر ملکی باشندہ گرفتار کر لیا گیا

    ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ کراچی کمپنی و شالیمار پولیس کی کارروائیاں۔

    دوران اسپیشل چیکنگ تین منشیات فروش گرفتارکر لیے گئے ،ملزمان کے قبضہ سے 700 گرام چرس و ایک گرام کوکین برآمد کر لی گئی ملزمان میں ایک غیر ملکی نائجیرین حاجی منصور ،محمد طلحہ اور نجسیم خان شامل ہیں ۔

    ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔کارروائی ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ایس ایچ او کراچی کمپنی فضل خالق و ایس ایچ او شالیمار ارشد علی معہ ٹیموں نے کی۔آ ئی جی اسلام آباد و ڈی آئی جی آپریشنز نے صدر زون پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

    ‏اسلام آباد پولیس صدر زون نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے، منشیات فروش، اور شراب فروش گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا۔ گن پوائنٹ پر ڈیلیوری بوائز کو لوٹنے والا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا ، ملزم کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد کیا گیا

  • ٹویوٹا ہائی ایس میں لوگوں کو شدید مسائل

    ٹویوٹا ہائی ایس میں لوگوں کو شدید مسائل

    قصور
    ٹویوٹا ہائی ایس کے مالکان کی کھلے عام ایس او پیز کی دھجیاں بکھیری جانے لگیں لوگ پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور سے لاہور اور کھڈیاں،رائیونڈ،پتوکی،چونیاں روڈز پر چلنے والی چھوٹی گاڑی ٹویوٹا میں سفر کرنے والے عوام کے مسائل بڑھ گئے
    ایک ٹویوٹا گاڑی جس میں تقریباً 20 سے 21 افراد کہ گنجائش ہوتی ہے
    اس میں زبردستی لکڑی کے بنچ رکھ کر قانون کی خلاف ورزی تو ہوتی ہی ہے ساتھ کرونا ایس او پیز کی بھی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں
    جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    متعلقہ افسران سے عوام کی پر زور اپیل ہے کی ٹریفک کا مسئلہ حل کروائیں اور ساتھ عوام کے مسائل بھی زیر غور رکھیں
    جتنی گنجائش ہو اتنے افراد بٹھائیں
    اور تمام گاڑیوں کی فٹنس کو بھی چیک کریں

  • فلور مل نے اپنوں کو نوازنا شروع کر دیا

    فلور مل نے اپنوں کو نوازنا شروع کر دیا

    قصور
    چونیاں کے نواح میں واقع فلور ملز کا اپنوں کو نوازنے کا انوکھا طریقہ
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں اندھیر نگری
    یونائیٹڈ فلور ملز نور پور الہ آباد من پسند افراد کو آٹا دینے اور دوسرے لائسنس ہولڈرز ڈیلرز کو ٹر خانے لگے آٹا معیاری لحاظ سے انتہائی ناقص ہے ڈی سی قصور سے ایکشن لینے کا مطالبہ
    چند دن قبل اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے سہولت بازار الہ آباد میں آٹا خرید کر لے جانے والے ایک خریدار سے 10 کلو آٹا تھیلا کا وزن کروایا تو پانچ گرام وزن کم نکلا آٹا کے وزن میں کمی کے علاؤہ یونائیٹڈ فلور ملز کا آٹا انتہائی ناقص ہونا معمول بن چکا ہے چند ماہ پہلے بھی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے اس فلور ملز پر عوامی شکایت پر چیکنگ کی تو تمام شکایت درست ہونے پر ایک ملازم کو موقع پر ہی گرفتار کروا کر تھانہ الہ آباد میں بند کروا دیا تھا
    ذرائع کے مطابق اگر محکمہ فوڈ یونائیٹڈ فلور ملز پر آٹے کا معیار چیک کرے اور اس ملز کو گندم کی سپلائی اور علاقائی ڈیلروں کو آٹے کی سپلائی کا ریکارڈ چیک کرے تو دوسرے صوبوں کو مہنگے داموں آٹا سپلائی کرنے کا مکمل ریکارڈ مل جائے گا اس کے علاؤہ فلور ملز کی مشینری کی صفائی نہ ہونے اور دوران پسائی گندم میں پانی کی مقدار بھی زیادہ ہونے سے اور زائد نمی کی وجہ سے آٹے میں کیڑا پڑ جانا بھی پایا جاتا ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے یونائیٹڈ فلور ملز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جس کا آٹا انسانی صحت کو نقصان پہنچانے کا سبب بن رہا ہے

  • پولیس اہلکار کو قتل کرنے والوں کے خلاف مقدمہ

    پولیس اہلکار کو قتل کرنے والوں کے خلاف مقدمہ

    قصور
    کل پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار محمد سلیم کو قتل کرنے والے ملزمان کے خلاف مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج
    تفصیلات کے مطابق کل ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار محمد سلیم کو قتل کرنے والے ملزمان عارف عرف گوگا،محمد عامر،سلیمان عرف مانو اور یاسر کے خلاف تھانہ سٹی اے ڈویژن میں مقتول کے بھائی محمد خلیل کی مدعیت میں بجرم 302,148,149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
    کل محمد سلیم، جو کہ پیٹرولنگ پولیس قصور کا اہلکار ہے اور ہارون الرشید چیک پوسٹ کھارا موڑ قصور میں تعینات تھا ، کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ اپنی زوجہ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال داوئی لینے گیا تھا کہ اس کی زوجہ کے سامنے ملزمان نے اس کو موٹر سائیکل سے اتارا اور اس کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے

  • سڑکوں پر اوور لوڈنگ ٹرالیوں کا راج

    سڑکوں پر اوور لوڈنگ ٹرالیوں کا راج

    قصور
    ضلع بھر کی سڑکوں پر اوور لوڈنگ ٹرالیوں کا راج ،ٹریفک پولیس نزرانے لے کر خاموش،حادثات میں روز بروز اضافہ
    تفصیلات کے مطابق قصور کی ضلع بھر کی سڑکوں پر دن دیہاڑے اوور لوڈ ٹرالے ٹرالیوں کا راج ہے جس سے لوگوں کا گزرنا دو بھر ہو چکا ہے جبکہ ان ٹرالیوں کی بدولت کئی حادثات بھی جنم لے چکے ہیں مگر انتظامیہ کوئی نوٹس نہیں لیتی ٹریفک پولیس اہلکاران اپنی جیبیں گرم کرتے ہیں اور خاموشی سے تماشہ دیکھتے ہیں
    لوگوں نے ڈی پی او قصور و ڈی سی قصور سے ان اوور لوڈنگ ٹرالیوں کے خلاف نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حادثات میں کمی ہو سکے

  • اے سی و ڈی ڈی ایچ او میں تلخ معاملات

    اے سی و ڈی ڈی ایچ او میں تلخ معاملات

    قصور
    تحصیل پتوکی کے DDHO کو اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کا حکم نا ماننا مہنگا پڑ گیا ،تبادلہ کر دیا گیا ،لوگوں کا ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر معاملہ حل کروانے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق پتوکی میں DDOH پتوکی چوہدری شہزاد کو اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ شارون نیازی کا حکم نہ ماننے پر تبدیل کر دیا گیا
    گزشتہ روز دونوں آفسروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی جبکہ تاحال پتوکی میں نئے DDOH کی تعیناتی نہ ہوسکی
    جبکہ شہریوں کا اس بارے کہنا ہے کہ ڈی سی قصور ،چیف منسٹر پنجاب فوری طورپر نوٹس لیکر کاروائی عمل میں لائیں کیونکہ تلخ کلامی ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں

  • کم عمر رکشہ ڈرائیور باعث خطرہ

    کم عمر رکشہ ڈرائیور باعث خطرہ

    قصور
    پتوکی میں کم عمر چنگ چی رکشہ موٹرسائیکل ڈرائیور انسانی جانوں کے لئے خطرہ بن گئے ہیں شہر میں چنگ چی رکشوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا اور رہی کسر ریڑھی بانوں نے نکال دی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں انتظامیہ بالکل خاموش
    تفصیلات کے مطابق کم عمر چنگ چی رکشہ اور موٹر سائیکل ڈرائیور انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئے پتوکی شہر اور گردونواح میں چنگ چی رکشوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ اضافہ ہو رہا ہے جن چی رکشہ چلانے والوں کی اکثریت ایسی ہے جو نوعمر اور ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے بلکہ ان کے ابھی شناختی کارڈ ہی نہیں بنے شہر بھر میں جگہ جگہ جس میں شاہر قائداعظم لاہور اڈا سے لے کر اسٹیشن چوک تک چنگ چی رکشہ سٹینڈ بن کر رہ گئے ہیں۔چنگ چی رکشہ ٹریفک کے بہاو میں بھی مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ مین شہراہوں میں گزرنا محال ہو چکا ہے۔ قانون سے نافذ کمسن ڈرائیور تیز رفتاری سے رکشہ چلاتے ہیں اور اکثر اوقات زیادہ سواریاں بٹھانے کے لالچ میں حادثات کا باعث بھی بنتے ہیں۔ جبکہ فروٹ کریانیوالوں کی ریڑھیاں سڑک کے دونوں اطراف میں کثرت پائی جاتی ہیں ۔فروٹ فروش اپنی مرضی سے جہاں چاہیں اپنی ریڑھیاں کھڑی کر دیتے ہیں متعددر ریڑھیاں تو دوکانوں کا روپ دھار چکی ہیں سڑکوں پر جبکہ مخصوس کر کے اڈے بنائے ہوئے ہیں

  • مولانا فضل الرحمن کراچی پہنچ گئے، مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری

    مولانا فضل الرحمن کراچی پہنچ گئے، مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری

    کراچی پی ڈی ایم اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جامعہ عثمانیہ شیر شاہ آمد،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اور جامعہ عثمانیہ کے مہتمم قاری محمد عثمان کی عیادت کی

    قاری محمد عثمان گزشتہ ایک ماہ سے علیل ہیں،اب الحمداللہ اللہ کے فضل وکرم سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے قاری محمد عثمان سے کہاکہ وہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر مکمل پابندی سے عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ کرونا کی بڑھتی اور پھیلتی ہوئی لہر میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے توبہ استغفار، رجوع الی اللہ، ذکر و اذکار اور مسنون دعاؤں کے اہتمام کو یقینی بنانا چاہئے۔مولانا فضل الرحمن نے قاری محمد عثمان سمیت تمام مریضوں کیلئے اجتماعی دعا کی کہ اللہ تعالی مسلمانوں کو ہر قسم کی پریشانیوں بیماریوں اور مشکلات سے اپنی حفظ وامان میں رکھے۔

    جمعیت علماء اسلام جموں کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف،صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو، مولانا عبدالکریم عابد، حاجی محمد طاہر انصاری ودیگرہمراہ تھے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں جماعتی احباب سمیت جامعہ عثمانیہ شیر شاہ کے اساتذہ کرام موجود تھے۔

    ‏اساتذہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کی قائد جمیعت کے ساتھ نشست”ایک شام مولانافضل الرحمن کے ساتھ” کےعنوان سےانعقاد ،آمد پر طلبہ کی گل پاشی،دف اورعربی نشید کےساتھ غیرروایتی انداز میں استقبال ۔مولانا نے مدارس کےمقصد،سیاست میں علما کی اہمیت،عالمی سیاسی صورتحال میں مذہبی طبقے کے کردارپر گفتگو کی